۵۔ بیعت کرنے والے افراد کی تربیت

فتح اسلام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جاری ہے اور ہر ایک مہینے میں غالباً تین سو سے سات سو یا ہزار تک خطوط کی آمد ورفت کی
نوبت پہنچتی ہے۔
پانچویں شاخ اس کارخانہ کی جو خدا تعالیٰ نے اپنی خاص وحی اور الہام سے قائم کی
۴۲ مریدوں اور بیعت کرنے والوں کا سلسلہ ہے ۔ چنانچہ اُس نے اس سلسلہ کے قائم کرنے
کے وقت مجھے فرمایا کہ زمین میں طوفانِ ضلالت بر پا ہے تو اس طوفان کے وقت میں یہ
کشتی طیار کر جو شخص اس کشتی میں سوار ہو گا وہ غرق ہونے سے نجات پا جائے گا اور جو
اقول اُن لوگوں کو بھی یقین نہیں آیا تھا جن کے حق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كَذَّبُوا بِايَتِنَا
كِذَّابًا لے فرعون کو یقین نہ آیا۔ یہودیوں کے فقیہوں فریسیوں کو یقین نہ آیا۔ ابو جہل ابولہب کو
یقین نہ آیا۔ مگر اُن کو آیا جو دل کے غریب اور نفس کے پاک تھے۔
این سعادت بزور بازو نیست تا نه بخشد خدائے بخشندہ
قولہ مدعی ہونا کرامات کے خلاف ہے اور یہ کہنا کہ جس کو انکار ہو وہ آکر دیکھے یہ دعاوی
باطلہ ہیں ۔
اقول یہ باتیں انسان کی طرف سے نہیں بلکہ اس کی طرف سے ہیں جس کو ہر ایک دعوی
پہنچتا ہے پھر کون حق پرست ان کو باطل کہہ سکتا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ ادعا کسی فوق القدرت
بات کا کوئی نبی بھی نہیں کر سکتا مگر کیا ایسا ادعا بتوسط کسی نبی یا رسول یا محدث کے خدا تعالیٰ کی
طرف سے بھی جائز نہیں۔
قولہ میں ملاقات کرنے سے بالکل بے عقیدہ ہو گیا ہوں میری رائے میں جو موحد ان
سے ملاقات کرے گا اُن کا معتقد نہ رہے گا ۔ نماز اُن کی اخیر وقت میں ہوتی ہے جماعت
کے پابند نہیں ۔
اقول مولوی صاحب کی بے عقیدگی کی تو مجھے پروانہیں مگر اُن کے جھوٹ اور افترا اور غایت
درجہ کی بدظنیوں پر سخت تعجب ہے ۔ اے خداوند کریم اس اُمت پر رحم کر جس کے رہنما اور
ا النبا : ٢٩

انکار میں رہے گا اس کے لئے موت در پیش ہے۔ اور فرمایا کہ جو شخص تیرے ہاتھ میں ہاتھ
دے گا اُس نے تیرے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہاتھ دیا۔ اور اُس خداوند ۴۳)
خدا نے مجھے بشارت دی کہ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھالوں گا مگر تیرے سچے
متبعین اور حسین قیامت کے دن تک رہیں گے اور ہمیشہ منکرین پر انہیں غلبہ رہے گا۔
یہ پانچ طور کا سلسلہ ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا اگر چہ ایک سرسری نگاہ
والا آدمی صرف تالیف کے سلسلہ کو ضروری سمجھے گا اور دوسری شاخوں کو غیر ضروری اور
بقیه حاشيه
ہادی اور سر پرست ایسے ایسے مولوی سمجھے گئے ہیں ۔ اب ناظرین اس اعتراض پر بھی غور کریں جو
بخل اور حسد کے جوش سے مولوی صاحب کے منہ سے نکلا ظاہر ہے کہ یہ عاجز صرف چند روز
تک مسافرانہ طور پر علیگڑھ میں ٹھہرا تھا اور جو کچھ مسافروں کے لئے شریعت اسلام نے رخصتیں
عطا کی ہیں اور اُن سے دائمی طور پر انحراف کرنا ایک الحاد کا طریق قرار دیا ہے ان سب امور کی
رعایت میرے لئے ایک ضروری امر تھا سو میں نے وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔ اور میں اس سے
انکار نہیں کر سکتا کہ میں نے اُس چند روزہ اقامت کی حالت میں بعض دفعہ مسنون طور پر دو
نمازوں کو جمع کر لیا ہے اور کبھی ظہر کے اخیر وقت پر ظہر اور عصر دونوں نمازوں کو اکٹھی کر کے پڑھا
ہے مگر حضرات موحدین تو کبھی کبھی گھر میں بھی نمازوں کو جمع کر کے پڑھ لیتے ہیں اور بلا سفر و مطر
پر عملدرآمد رہتا ہے۔ میں اس سے بھی انکار نہیں کر سکتا کہ میں نے ان چند دنوں میں مسجدوں ۴۱
میں حاضر ہونے کا بکلی التزام نہیں کیا مگر باوجود اپنی علالت طبع اور سفر کی حالت کے بکلی
ترک بھی نہیں کیا۔ چنانچہ مولوی صاحب کو معلوم ہوگا کہ اُن کے پیچھے بھی جمعہ کی نماز پڑھی
تھی جس کے ادا ہو جانے میں اب مجھے شک پڑ گیا۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ میں ہمیشہ اپنے
سفر کے دنوں میں مسجدوں میں حاضر ہونے سے کراہت ہی کرتا ہوں مگر معاذ اللہ اس کی وجہ
کسل یا استخفاف احکام الہی نہیں بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں ہمارے ملک کی اکثر
مساجد کا حال نہایت ابتر اور قابل افسوس ہو رہا ہے اگر ان مسجدوں میں جا کر آپ امامت کا

آج 10 میں سے 10 باقی