مدد کی ضرورت

فتح اسلام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ یہ بات ظاہر ہے کہ ان پنجگانہ شاخوں کے احسن طریق اور وسیع طور پر جاری رہنے کے
لئے کس قدر مسلمانوں کی جمہوری امداد در کار ہے۔ مثلاً ایک تالیف کے ہی سلسلہ کو غور کر کے
دیکھو کہ اگر ہم پوری پوری اشاعت کی غرض سے اس خدمت کو اپنے ذمہ لیں تو اس کی تکمیل
کے لئے کیا کچھ مالی وسائل کی ہمیں ضرورت پڑے گی کیونکہ اگر در حقیقت تکمیل اشاعت ہی
ہماری غرض ہے تو ہمارا مدعا یہ ہونا چاہیے کہ ہماری دینی تالیفات جو جواہرات تحقیق اور تدقیق
سے پر اور حق کے طالبوں کو راہ راست پر کھینچنے والی ہیں جلدی سے اور نیز کثرت سے ایسے
لوگوں کو پہنچ جائیں جو بُری تعلیموں سے متاثر ہو کر مہلک بیماریوں میں گرفتار یا قریب قریب
موت کے پہنچ گئے ہیں اور ہر وقت یہ امر ہماری مد نظر رہنا چاہیے کہ جس ملک کی موجودہ
حالت ضلالت کے سم قاتل سے نہایت خطرہ میں پڑ گئی ہو بلا توقف ہماری کتابیں اس ملک ۴۵
میں پھیل جائیں اور ہر ایک متلاشی حق کے ہاتھ میں وہ کہتا میں نظر آویں لیکن ظاہر ہے کہ اس
مدعا کا بوجہ اکمل و اتم اس طور سے حاصل ہونا ہرگز ممکن نہیں کہ ہم ہمیشہ یہی امر پیش نہاد خاطر
رکھیں کہ ہماری کتابیں فروخت کے ذریعہ سے شائع ہوتی رہیں ۔ اور محض فروخت کے طور پر
کتابوں کو شائع کرنا اور نفسانی ملونی کی وجہ سے دنیا کو دین میں گھسیڑ دینا نہایت نکما اور قابل
اعتراض طریق ہے جس کی شامت کی وجہ سے نہ ہم جلدی سے اپنی کتابیں دنیا میں پھیلا
سکتے ہیں اور نہ کثرت سے وہ کتا بیں لوگوں کو دے سکتے ہیں ۔ بلا شبہ یہ بات سچ اور بالکل
سچ ہے کہ جس طرح ہم مثلاً ایک لاکھ کتاب کو مفت تقسیم کرنے کی حالت میں صرف ہیں
روز میں وہ سب کتابیں دور دور ملکوں میں پہنچا سکتے ہیں اور عام طور پر ہر ایک فرقہ میں اور
ہر جگہ پھیلا سکتے ہیں اور ہر ایک حق کے طالب اور راستی کے متلاشی کو دے سکتے ہیں ایسی اور
اس طرح کی اعلیٰ درجہ کی کارروائی قیمت پر دینے کی حالت میں شاید ہمیں برس کی مدت تک
بھی ہم نہیں کر سکیں گے۔ فروخت کی حالت میں کتابوں کو صندوقوں میں بند کر کے ہم کو
خریداروں کی راہ دیکھنا چاہیے کہ کب کوئی آتا ہے یا خط بھیجتا ہے اور ممکن ہے کہ اس انتظار (۴۶)
دراز کے زمانہ میں ہم آپ ہی اس دنیا سے رخصت ہو جائیں اور کتابیں صندوقوں میں

بند کی بند ہی رہیں ! سو چونکہ فروخت کا دائرہ نہایت تنگ اور اصل مدعا کا سخت حارج اور چند
سال کے کام کو صد ہا برسوں پر ڈالتا ہے۔ اور مسلمانوں میں سے ایسا کوئی فراخ حوصلہ اور عالی
ہمت امیر بھی اب تک اس طرف متوجہ نہیں ہوا کہ ہماری تالیفات جدیدہ کے بہت سے نسخے
خرید کر کے محض اللہ تقسیم کیا کرتا ۔ اور اسلام میں عیسائی مشن کی طرح کوئی ایسی سوسائٹی بھی نہیں
﴿۲۷﴾ جو اس کام کے لئے مدد دے سکے اور عمر کا بھی اعتبار نہیں ۔ تاہم لمبی عمر کی امید پر کسی دور دراز
وقت کے منتظر رہیں ۔ لہذا میں نے اپنی تمام تالیفات میں ابتدا سے التزامی طور پر یہی مقرر کر
رکھا ہے کہ جہاں تک بس چل سکتا ہے بہت سا حصہ کتابوں کا مفت تقسیم کر دیا جائے
تا جلدی سے اور عام طور پر یہ کتابیں جو سچائی کے نور سے بھری ہوئی ہیں دنیا میں پھیل جائیں
مگر چونکہ میری ذاتی مقدرت ایسی نہیں تھی کہ میں اس بار عظیم کو تن تنہا رعظیم کو تن تنہا اُٹھا سکتا اور
دوسری شاخوں کے مصارف عظیمہ بھی اس شاخ کے ساتھ لاحق تھے اس لئے یہ کام طبع
تالیفات کا ایک حد تک چل کر آگے رک گیا جو آج تک رکا ہوا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے اس
سلسلہ کی تمام شاخوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا ہے اور بنظر مساوات ان سب کی تکمیل اور
ان سب کا قیام چاہتا ہے لیکن ان پنجگا نہ شاخوں کے مصارف اس قدر ہیں کہ جن
کے لئے مخلصین کی خاص توجہ اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔ اگر میں ان دینی مصارف
کی مفصل حقیقت لکھوں تو بہت طول ہو جائے گا مگر اے بھائیو! تم نمونہ کے طور پر صرف
واردین اور صادرین کے ہی سلسلہ پر نظر ڈال کر دیکھو کہ اب تک سات سال کے عرصہ
میں ساٹھ ہزار کے قریب یا اس سے کچھ زیادہ مہمان آیا ہے۔ اب تم اندازہ کر سکتے ہو
☆
بیان کیا جاتا ہے کہ برٹش اور فارن بائبل سوسائٹی نے ابتدا قیام سے یعنی گذشتہ اکیس سال
کے عرصہ میں عیسائی مذہب کی تائید میں سات کروڑ سے کچھ زیادہ اپنی مذہبی کتابیں تقسیم کر کے
دنیا میں پھیلائی ہیں۔ اس وقت کے ذی مقدرت مگر کاہل مسلمانوں کو یہ مضمون جو اکتوبر اور
نومبر ۱۸۹۰ء کے اخبارات میں چھپ کر شائع ہوا ہے یہ نظر غور و شرم پڑھنا چاہیئے ۔ کیا یہ کتا ہیں
بیچنے والوں کے ہاتھ سے شائع ہوئی ہیں یا ایک قوم کی سرگرم سوسائٹی نے اپنے دین کی امداد میں
مفت بانٹی ہیں ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی