موجودہ دور کو لیلتہ القدر قرار دیا گیا ہے

فتح اسلام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یا اس چشمہ شیریں کی طرح ہے جو خس و خاشاک سے چھپا دیا جائے ۔ اسی وجہ سے اسلام
تنزل کی حالت میں پڑا ہے۔ اُس کا خوبصورت چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔ اس کا دلکش اندام نظر
نہیں آتا۔ مسلمانوں کا فرض تھا کہ اس کی محبوبانہ شکل دکھلانے کے لئے جان توڑ کر کوشش
کرتے اور مال کیا بلکہ خون کو بھی پانی کی طرح بہاتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وہ اپنی
غایت درجہ کی نادانی سے اس غلطی میں بھی پھنسے ہوئے ہیں کہ کیا پہلی تالیفات کافی نہ تالیفات کافی نہیں نہیں
جانتے کہ جدید فسادوں کے دُور کرنے کے لئے جو جدید در جدید پیرائیوں میں ظاہر ہوتے
۵۴ جاتے ہیں مدافعت بھی جدید طور کی ہی ضروری ہے اور نیز ہر ایک زمانہ کی تاریکی پھیلنے کے
وقت میں جو نبی اور رسول اور مصلح آتے رہے کیا اُس وقت پہلی کتا بیں نہیں تھیں۔ سو بھا ئیو یہ تو
ضروری ہے کہ تاریکی پھیلنے کے وقت میں روشنی آسمان سے اُترے۔ میں اسی مضمون میں
بیان کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ سورۃ القدر میں بیان فرماتا ہے بلکہ مومنین کو بشارت دیتا ہے کہ
اُس کا کلام اور اس کا نبی لیلۃ القدر میں آسمان سے اُتارا گیا ہے اور ہر ایک مصلح اور مجدد جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے وہ لیلۃ القدر میں ہی اُترتا ہے۔ تم سمجھتے ہو کہ لیلۃ القدر کیا چیز
ہے؟ لیلۃ القدر اُس ظلمانی زمانہ کا نام ہے جس کی ظلمت کمال کی حد تک پہنچ جاتی ہے اس لئے
وہ زمانہ بالطبع تقاضا کرتا ہے کہ ایک نور نازل ہو جو اس ظلمت کو دور کرے۔ اس زمانہ کا نام
بطور استعارہ کے لیلۃ القدر رکھا گیا ہے۔ مگر در حقیقت یہ رات نہیں ہے۔ یہ ایک زمانہ ہے جو
بوجہ ظلمت رات کا ہم رنگ ہے۔ نبی کی وفات یا اُس کے روحانی قائم مقام کی وفات کے بعد
جب ہزار مہینہ جو بشری عمر کے دور کو قریب الاختتام کرنے والا اور انسانی حواس کے الوداع کی
خبر دینے والا ہے گذر جاتا ہے تو یہ رات اپنا رنگ جمانے لگتی ہے تب آسمانی کارروائی سے ایک
۵۵ یا کئی مصلحوں کی پوشیدہ طور پر تخم ریزی ہو جاتی ہے جو نئی صدی کے سر پر ظاہر ہونے کے لئے
اندر ہی اندر طیار ہو رہتے ہیں۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ
الو
کے مصلح کی صحبت سے
خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ لے یعنی اس لیلۃ القدر کے نور کو دیکھنے والا اور وقت کے مصر
القدر :

شرف حاصل کرنے والا اس اتنی برس کے بڑھے سے اچھا ہے جس نے اس نورانی وقت
کو نہیں پایا اور اگر ایک ساعت بھی اس وقت کو پالیا ہے تو یہ ایک ساعت اس ہزار مہینے سے بہتر
ہے جو پہلے گزر چکے۔ کیوں بہتر ہے؟ اس لئے کہ اس لیلۃ القدر میں خدا تعالیٰ کے فرشتے اور
روح القدس اس مصلح کے ساتھ رب جلیل کے اذن سے آسمان سے اترتے ہیں نہ عبث طور پر
بلکہ اس لئے کہ تا مستعد دلوں پر نازل ہوں اور سلامتی کی راہیں کھولیں ۔ سو وہ تمام راہوں کے
کھولنے اور تمام پردوں کے اٹھانے میں مشغول رہتے ہیں یہاں تک کہ ظلمتِ غفلت دور ہو کر
صبح ہدایت نمودار ہو جاتی ہے۔
اب اے مسلمانو غور سے ان آیات کو پڑھو کہ کس قدر خدا تعالیٰ اس زمانہ کی تعریف بیان
فرماتا ہے جس میں ضرورت کے وقت پر کوئی مصلح دنیا میں بھیجاتا ہے کیا تم ایسے زمانہ کا قدر ۵۲﴾
نہیں کرو گے کیا تم خدا تعالیٰ کے فرمودوں کو بنظر استہزاء دیکھو گے؟
سواے اسلام کے ذی مقدرت لوگو ! دیکھو ! میں یہ پیغام آپ لوگوں تک پہنچا دیتا ہوں کہ
آپ لوگوں کو اس اصلاحی کارخانہ کی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نکلا ہے اپنے سارے دل اور
ساری توجہ اور سارے اخلاص سے مدد کرنی چاہیے اور اس کے سارے پہلوؤں کو بنظر عزت
دیکھ کر بہت جلد حق خدمت ادا کرنا چاہیے۔ جو شخص اپنی حیثیت کے موافق کچھ ماہواری دینا
چاہتا ہے وہ اس کو حق واجب اور دین لازم کی طرح سمجھ کر خود بخود ماہوار اپنی فکر سے ادا
کرے اور اس فریضہ کو خالصة لله نذر مقرر کر کے اُس کے ادا میں تخلف یا سہل انگاری کو
روانہ رکھے۔ اور جو شخص یکمشت امداد کے طور پر دینا چاہتا ہے وہ اسی طرح ادا کرے لیکن
یادر ہے کہ اصل مدعا جس پر اس سلسلہ کے بلا انقطاع چلنے کی امید ہے وہ یہی انتظام ہے
کہ بچے خیر خواہ دین کے اپنی بضاعت اور اپنی بساط کے لحاظ سے ایسی سہل رقمیں ماہواری
کے طور پر ادا کرنا اپنے نفس پر ایک حتمی وعدہ ٹھہرالیں جن کو بشرط نہ پیش آنے کسی اتفاقی مانع
کے بآسانی ادا کر سکیں ۔ ہاں جس کو اللہ جلشانہ توفیق اور انشراح صدر بخشے وہ علاوہ اس ۵۷

آج 10 میں سے 10 باقی