خدا کا عطیہ: مخلص دوست
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے تو وہ ایسا ٹھنڈا ہو جاتا ہے کہ گویا اُس میں بھی آگ نہیں تھی ۔ تب وہ ترقی پر ترقی کرتا
ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی روح اُس میں سکونت کرتی ہے اور ایک تجلی خاص کے ساتھ
رب العالمین کا استوئی اس کے دل پر ہوتا ہے تب پورانی انسانیت اس کی جل کر ایک نئی اور ﴿۵۹)
پاک انسانیت اُس کو عطا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ بھی ایک نیا خدا ہو کر نئے اور خاص طور پر
اُس سے تعلق پکڑتا ہے اور بہشتی زندگی کا تمام پاک سامان اسی عالم میں اُس کو مل جاتا ہے۔
اس جگہ میں اس بات کے اظہار اور اس شکر کے ادا کرنے کے بغیر رہ نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔ میرے ساتھ تعلق اخوت پکڑنے والے اور اس سلسلہ
میں داخل ہونے والے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے محبت اور اخلاص کے
رنگ سے ایک عجیب طرز پر رنگین ہیں۔ نہ میں نے اپنی محنت سے بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص
احسان سے یہ صدق سے بھری ہوئی روحیں مجھے عطا کی ہیں۔ سب سے پہلے میں اپنے ایک
روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام اُن کے نو را خلاص کی
طرح نور دین ہے میں اُن کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلاء کلمہ
اسلام کے لئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے
بھی ادا ہو سکتیں ۔ اُن کے دل میں جو تائید دین کے لئے جوش بھرا ہے اُس کے تصور سے ﴿۲۰﴾
قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی
طرف کھینچ لیتا ہے ۔ وہ اپنے تمام مال اور تمام زور اور تمام اسباب مقدرت کے ساتھ جو
اُن کو میسر ہیں ہر وقت اللہ رسول کی اطاعت کے لئے مستعد کھڑے ہیں اور میں تجربہ سے
نہ صرف حسن ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ اُنہیں میری راہ میں مال کیا بلکہ جانا
سے م :
عزت تک دریغ نہیں ۔ اور اگر میں اجازت دیتا تو وہ سب کچھ اس راہ میں فدا کر کے اپنی
روحانی رفاقت کی طرح جسمانی رفاقت اور ہر دم صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے ۔
اُن کے بعض خطوط کی چند سطریں بطور نمونہ ناظرین کو دکھلاتا ہوں تا انہیں معلوم ہو کہ
میرے پیارے بھائی مولوی حکیم نور دین بھر وی معالج ریاست جموں نے محبت اور اخلاص
اور
کے مراتب میں کہاں تک ترقی کی ہے اور وہ سطریں یہ ہیں ۔
مولانا ، مرشدنا ، اما منا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عالی جناب میری دعا یہ
ہے کہ ہر وقت حضور کی جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان سے جس مطلب کے
واسطے وہ مجدد کیا گیا وہ مطالب حاصل کروں۔ اگر اجازت ہو تو میں نوکری سے
استعفا دے دوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا رہوں یا اگر علم ہو تو اس یا حکم تعلق کو
چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان
دوں۔ میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔ میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے۔
حضرت پیرو مرشد میں کمال راستی سے عرض کرتا ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر
دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں مراد کو پہنچ گیا ۔ اگر خریدار براہین کے توقف
طبع کتاب سے مضطرب ہوں تو مجھے اجازت فرمائیے کہ یہ ادنی خدمت بجالاؤں
کہ اُن کی تمام قیمت ادا کر دہ اپنے پاس سے واپس کر دوں ۔ حضرت پیر و مرشد
نابکار شرمسار عرض کرتا ہے اگر منظور ہو تو میری سعادت ہے۔ میرا منشاء ہے کہ
براہین کے طبع کا تمام خرچ میرے پر ڈال دیا جائے پھر جو کچھ قیمت میں وصول ہو
وہ روپیہ آپ کی ضروریات میں خرچ ہو۔ مجھے آپ سے نسبت فاروقی ہے اور
سب کچھ اس راہ میں فدا کرنے کے لئے طیار ہوں ۔ دعا فرماویں کہ میری موت
صدیقوں کی موت ہو۔
فتح اسلام
مولوی صاحب ممدوح کا صدق اور ہمت اور اُن کی غمخواری اور جان شاری جیسے اُن کے قال
سے ظاہر ہے اس سے بڑھ کر اُن کے حال سے اُن کی مخلصانہ خدمتوں سے ظاہر ہو رہا ہے اور
وہ محبت اور اخلاص کے جذبہ کاملہ سے چاہتے ہیں کہ سب کچھ یہاں تک کہ اپنے عیال کی
زندگی بسر کرنے کی ضروری چیزیں بھی اسی راہ میں فدا کر دیں۔ اُن کی روح محبت کے جوش
اور مستی سے اُن کی طاقت سے زیادہ قدم بڑھانے کی تعلیم دے رہی ہے اور ہر دم اور ہر آن
خدمت میں لگے ہوئے ہیں کہ لیکن یہ نہایت ، درجہ درجہ کی کی بے رحمی ہے کہ ایسے جان نثار پر
☆
وہ
سارے فوق الطاقت بوجھ ڈال دیئے جائیں جن کو اُٹھانا ایک گروہ کا کام ہے۔ بیشک مولوی
صاحب اس خدمت کو بہم پہنچانے کے لئے تمام جائداد سے دست بردار ہو جانا اور ایوب ۶۳
نبی کی طرح یہ کہنا کہ ” میں اکیلا آیا اور اکیلا جاؤں گا قبول کر لیں گے لیکن یہ فریضہ تمام
قوم میں مشترک ہے اور سب پر لازم ہے کہ اس پُر خطر اور پر فتنہ زمانہ میں کہ جو ایمان کے
ایک نازک رشتہ کو جو خدا اور اُس کے بندے میں ہونا چاہیے بڑے زور وشور کے ساتھ جھٹکے
دے کر ہلا رہا ہے اپنے اپنے حسن خاتمہ کی فکر کریں اور وہ اعمال صالحہ جن پر نجات کا انحصار
ہے اپنے پیارے مالوں کے فدا کرنے اور پیارے وقتوں کو خدمت میں لگانے سے حاصل
کریں اور خدا تعالیٰ کے اُس غیر متبدل اور مستحکم قانون - ستحکم قانون سے ڈریں جو وہ اپنے کلام عزیز
☆
حضرت مولوی صاحب علوم فقہ اور حدیث اور تفسیر میں اعلیٰ درجہ کے معلومات رکھتے ہیں۔ فلسفہ
اور طبعی قدیم اور جدید پر نہایت عمدہ نظر ہے۔ فن طبابت میں ایک حاذق طبیب ہیں ہر ایک فن کی
کتابیں بلاد مصر و عرب و شام و یورپ سے منگوا کر ایک نادر کتب خانہ طیار کیا ہے اور جیسے اور علوم
میں فاضل جلیل ہیں مناظرات دینیہ میں بھی نہایت درجہ نظر وسیع رکھتے ہیں۔ بہت سی عمدہ کتابوں کے
مؤلف ہیں۔ حال میں کتاب تصدیق براہین احمد یہ بھی حضرت محمدوح نے ہی تالیف فرمائی ہے جو
ہر ایک محققانہ طبیعت کے آدمی کی نگاہ میں جواہرات سے بھی زیادہ بیش قیمت ہے۔ منہ