آخرت کو نظرانداز کرنے پر تنبیہ
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وہ ساری عمر میں ایک مرتبہ بھی تمہیں یاد نہیں آتا ۔ کیا بد قسمتی ہے کہ ایک بڑے امرا ہم سے تم
قطعاً غافل اور آنکھیں بند کئے بیٹھے ہو اور جو گزشتنی گزاشتنی امور ہیں اُن کی ہوس میں دن
۷۳ رات سرپٹ دوڑ رہے ہو تمہیں خوب خبر ہے کہ بلا شبہ وہ وقت تم پر آنے والا ہے کہ جو ایک دم
میں تمہاری زندگی اور تمہاری ساری آرزوؤں کا خاتمہ کر دے گا مگر یہ عجیب شقاوت ہے کہ باوجود
اس علم کے پھر اپنے تمام اوقات دنیا طلبی میں ہی برباد کر رہے ہو۔ اور دنیا طلبی بھی صرف
وسائل جائزہ تک محدود نہیں بلکہ تمام نا جائز وسیلے جھوٹ اور دغا سے لے کر نا حق کے خون تک
تم نے حلال کر رکھے ہیں۔ اور ان تمام شرمناک جرائم کے ساتھ جو تم میں پھیلے ہوئے ہیں
کہتے ہو کہ آسمانی نور اور آسمانی سلسلہ کی ہمیں ضرورت نہیں بلکہ اس سے سخت عداوت رکھتے
ہو اور تم نے خدا تعالیٰ کے آسمانی سلسلہ کو بہت ہلکا سمجھ رکھا ہے یہاں تک کہ اُس کے ذکر
کرنے میں بھی تمہاری زبانیں کراہت سے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ اور بڑی رعونت اور
ناک چڑھانے کی حالت میں ہجو کا حق ادا کرتی ہیں اور تم بار بار کہتے ہو کہ ہمیں کیوں کر یقین
آوے کہ یہ سلسلہ منجانب اللہ ہے۔ میں ابھی اس کا جواب دے چکا ہوں کہ اس درخت کو
اس کے پھلوں سے اور اس نیر کو اُس کی روشنی سے شناخت کرو گے۔ میں نے ایک دفعہ یہ
پیغام تمہیں پہنچا دیا ہے۔ اب تمہارے اختیار میں ہے کہ اس کو قبول کرو یا نہ کرو اور میری
باتوں کو یا درکھو یا لوح حافظہ سے بھلا دو۔
جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتی پیارو یاد آئیں گے تمہیں میرے سخن میرے بعد
خاتمه مشتمل بر مرثیه تفرقه حالت اسلام
مے سزد گر خوں بار د دیدہ ہر اہل دیں بر پریشان حالی اسلام و قحط المسلمین
دین حق را گردش آمد صعبناک و سهمگیں سخت شورے اوفتاد اندر جہاں از کفر و کیں
آنکه نفس اوست از هر خیر و خوبی بے نصیب می تراشد عیب ها در ذات خير المرسلین
آنکه در زندان ناپاکی ست محبوس وا سیر هست در شان امام پاکبازاں نکتہ چیں
تیر بر معصوم می بارد خیش بد گہر آسمان را می سزد گر سنگ بارد بر زمیں
پیش چشمان شما اسلام در خاک اوفتاد چیست عذرے پیش حق اے مجمع المتنعمين
ہر طرف کفرست جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمارو بیکس ہمچو زین العابدین
مردم ذی مقدرت مشغول عشرت ہائے خویش خرم و خندان نشسته بابتان نازنین
عالمان را روز و شب با هم فساد از جوش نفس زاہداں غافل سراسر از ضرورت ہائے دیں
ہر کسے از بهر نفس دُونِ خود طرفی گرفت طرف دیں خالی شد و هر دشمنے جست از کمیں
اے مسلماناں چہ آثارِ مسلمانی ہمیں ست دیں چنیں ابتر شما در جیفہ دنیا رہیں
کار دنیا را چه استحکام در چشم شماست یا مگر از دل بروں کر دید موتِ اوّلیں
دور موت آمد قریب اے غافلاں فکرش کنید دور سے تا کے بخوبان لطیف و مہ جبیں ﴿۶﴾
نفس خود را بستہ دنیا مدار اے ہوشمند
ور نہ تلخی ها به بینی وقت انفاس پسیس
دل مده الا بدلدارے کہ حسنش دایم است تا سرور دائگی یابی ز خير المحسنين
آن خرد مندے کہ او دیوانه راهش بود ہوشیارے آنکہ مست روئے آن یار حسیں
بست جام عشق او آب حیات لازوال ہر کہ نوشید ست او ہرگز نہ میرد بعد زیں
اے برادر دل منه در دولت دنیاءِ دُوں زہر خوں ریزست در هر قطره ای انگبیں
تا توانی جہد گن از بهر دیں با جان و مال
تا ز رب العرش يابي خلعت صد آفریں
از عمل ثابت کن آں نوری که در ایمان تست دل چو دادی یوسفی را راہِ کنعاں را گزیں
یاد ایا میکہ ایں دیں مرجع ہر کیش بود عالمی را وا رہانید از ره دیو لعیں
بر زمین گسترد ظلِ تربیت از نورِ علم پائے خود مے زد زعز و جاہ بر چرخ بریں
این زمانے آنچناں آمد کہ ہر ابن الجمول از سفاهت میکند تکذیب ایں دین متیں