اشتہار عام معترضین کی اطلاع کے لئے
فتح اسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صد ہزاراں جاہلاں گشتند صید الماکریں
صد ہزاراں ابلہاں از دیں بُروں بر دند رخت
بر مسلماناں ہمہ ادبار زیں رہ اوفتاد کز پئے دیں ہمت شان نیست با غیرت قریں
گر بگردد عالمی از راه دین مصطفی از ره غیرت نے جنبند ہم مثل جنیں
فکر ایشاں غرق ہر دم در ره دنیاء دوں مال ایشان غارت اندر راه نسوان و بنیں
۷۷ هر کجا در مجلسی فستق ست ایشاں صدر شان هر کجا هست از معاصی حلقہ ایشاں نگیں
باخرابات آشنا بیگانه از کوئے ہوئی نفرت از ارباب دیں بائے پرستاں ہم نشیں
رو بگرانید دلداری که صد اخلاص داشت چون ندید اندر دل ایں قوم صدق امخلصیں
آن زمان دولت و اقبال ایشان در گذشت شوئی اعمال شان آورد ایامی چنیں
از رو دیں پرورے آمد عروج اندر نخست باز چون آید بیاید ہم ازیں رہ بالیقیں
یا الہی باز کے آید ز تو وقت مدد
باز کے بینیم آں فرخندہ ایام وسنیں
ایں دو فکر دین احمد مغز جان ما گداخت کثرتِ اعدائے ملت قلت انصارِ دیں
اے خدا زود آ و بر ما آب نصرت با بار یا مرا بردار یا رب زیں مقام آتشیں
اے خدا نور بدی از مشرق رحمت برار
گھر ہاں را چشم کن روشن ز آیاتے مبیں
چوں مرا بخشیده صدق اندریں سوز و گداز نیست امیدم که ناکامم بمیرانی دریں
کاروبار صادقاں ہر گز نماند ناتمام صادقان را دست حق باشد نہاں در آستیں
اشتہار عام معترضین کی اطلاع کے لئے
ہم نے ارادہ کیا ہے کہ موجودہ زمانہ میں جس قدر مختلف فرقے اور مختلف رائے کے آدمی
اسلام پر یا تعلیم قرآنی پر یا ہمارے سید و مولی جناب عالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض
کرتے ہیں یا جو کچھ ہمارے ذاتی امور کے متعلق نکتہ چینیاں کر رہے ہیں یا جو کچھ ہمارے
الہامات اور ہمارے الہامی دعاوی کی نسبت اُن کے دلوں میں شبہات اور وساوس ہیں اُن سب
اعتراضات کو ایک رسالہ کی صورت پر نمبر وار مرتب کر کے چھاپ دیں اور پھر انہیں نمبروں کی
ترتیب کے لحاظ سے ہر ایک اعتراض اور سوال کا جواب دینا شروع کریں ۔ لہذا عام طور پر
تمام عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں اور یہودیوں اور مجوسیوں اور دہریوں اور برہمیوں اور
طبعیوں اور فلسفیوں اور مخالف الرائے مسلمانوں وغیرہ کو مخاطب کر کے اشتہار دیا جاتا ہے کہ
ہر ایک شخص جو اسلام کی نسبت یا قرآن شریف اور ہمارے سید اور مقتداء خیر الرسل کی نسبت
یا خود ہماری نسبت ہمارے منصب خداداد کی نسبت ہمارے الہامات کی نسبت کچھ
اعتراضات رکھتا ہے تو اگر وہ طالب حق ہے تو اس پر لازم و واجب ہے کہ وہ اعتراضات
خوشخط قلم سے تحریر کر کے ہمارے پاس بھیج دے تا وہ تمام اعتراضات ایک جگہ اکٹھے کر کے
ایک رسالہ میں نمبر وار ترتیب دے کر چھاپ دیئے جائیں اور پھر نمبر وار ایک ایک کا مفصل
جواب دیا جائے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور پنجاب
۱۰ جمادی الثانی ۱۳۰۸ هجری