اس سلسلہ میں اور دوسرے مسلمانوں میں فرق
احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میدان میں نہیں نکلا ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے پاس عیسائیت کے استیصال کے
لیے وہ ہتھیار ہیں جو دوسروں کو نہیں دیئے گئے اور اُن میں سے پہلا ہتھیار یہی موت مسیح
کا ہتھیار ہے۔ موت اصلی غرض نہیں ۔ یہ تو اس لیے کہ عیسائیوں کا ہتھیار تھا جس سے
اسلام کا نقصان تھا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اس غلطی کا تدارک کرے چنانچہ بڑ۔ بڑے زور کے
ساتھ اس کی اصلاح کی گئی ۔
اس کے علاوہ ان غلطیوں اور بدعات کو دور کرنا بھی اصل مقصد ہے جو اسلام میں
پیدا ہو گئی ہیں۔ یہ قلتِ تدبر کا نتیجہ ہے اگر یہ کہا جاوے کہ اس سلسلہ میں اور دوسرے
مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر موجودہ مسلمانوں کے معتقدات میں کوئی فرق نہیں آیا
اور دونوں ایک ہی ہیں تو پھر کیا خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو عبث قائم کیا ؟ ایسا خیال کرنا اس
سلسلہ کی سخت ہتک اور اللہ تعالیٰ کے حضور ایک جرات اور گستاخی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بار بار
ظاہر کیا ہے کہ دنیا میں بہت تاریکی چھا گئی ہے۔ عملی حالت کے لحاظ سے بھی اور اعتقادی
حالت کی وجہ سے بھی۔ وہ توحید جس کے لیے بے شمار نبی اور رسول دنیا میں آئے اور انہوں
نے بے انتہا محنت اور سعی کی آج اس پر ایک سیاہ پردہ پڑا ہوا ہے اور لوگ کئی قسم کے شرک میں
ا ہو گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی محبت نہ کرو مگر اب دنیا
کی محبت ہر ایک دل پر غلبہ کر چکی ہے اور جس کو دیکھو اسی محبت میں غرق ہے۔ دین کے لیے
ایک تنکا بھی ہٹانے کے واسطے کہا جاوے تو وہ سوچ میں پڑ جاتا ہے ہزاروں عذر اور بہانے
کرنے لگتا ہے۔ ہر قسم کی بدعملی اور بدکاری کو جائز سمجھ لیا گیا ہے اور ہر قسم کی منہیات پر کھلم کھلا زور
دیا جاتا ہے۔ دین بالکل بیکس اور یتیم ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں اگر اسلام کی تائید اور نصرت نہ
فرمائی جاتی تو اور کونسا وقت اسلام پر آنے والا ہے جو اس وقت مدد کی جاوے۔ اسلام تو صرف نام
کو باقی رہ گیا۔ اب بھی اگر حفاظت نہ کی جاتی تو پھر اس کے مٹنے میں کیا شبہ ہو سکتا تھا۔ میں سچ کہتا
مبتلا ہو۔
ہوں کہ یہ صرف قلت تدبر کا نتیجہ ہے جو کہا جاتا ہے کہ دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق
ہے؟ اگر صرف ایک ہی بات ہوتی تو اس قدر محنت اٹھانے کی کیا حاجت تھی ۔ ایک سلسلہ ا
قائم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ بار بار ظاہر کر چکا ہے کہ ایسی
تاریکی چھا گئی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا ۔ وہ توحید جس کا ہمیں فخر تھا اور اسلام جس پر ناز کرتا تھا
وہ صرف زبانوں پر رہ گئی ہے ورنہ عملی اور اعتقادی طور پر بہت ہی کم ہوں گے جو تو حید کے
قائل ہوں ۔ آنحضرت صلعم نے فرمایا تھا دنیا کی محبت نہ کرنا مگر اب ہر ایک دل اسی میں
غرق ہے اور دین ایک بیکس اور یتیم کی طرح رہ گیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
صاف طور پر فرمایا تھا۔ حُبُّ الدُّنيا رَأس كُلّ خطيئة “ یہ کیسا پاک اور سچا کلمہ ہے مگر
آج دیکھ لو ہر ایک اس غلطی میں مبتلا ہے۔ ہمارے مخالف آریہ اور عیسائی اپنے مذاہب کی
حقیقت کو خوب سمجھ چکے ہیں لیکن اب اُسے نباہنا چاہتے ہیں۔ عیسائی اچھی طرح جانتے ہیں
کہ ان کے مذہب کے اصول و فروع اچھے نہیں۔ ایک انسان کو خدا بنانا ٹھیک نہیں ۔ اس
زمانہ میں فلسفہ طبعی اور سائنس کے علوم ترقی کر گئے ہیں اور لوگ خوب سمجھ گئے ہیں کہ مسیح بجز
ایک ناتواں اور ضعیف انسان ہونے کے سوا کوئی اقتداری قوت اپنے اندر نہ رکھتا تھا اور
یہ نا ممکن ہے کہ ان علوم کو پڑھ کر خود اپنی ذات کا تجربہ رکھ کر اور مسیح کی کمزوریوں اور
نا تو انیوں کو دیکھ کر یہ اعتقاد رکھیں کہ وہ خدا تھا ؟ ہر گز نہیں۔
شرک عورت سے شروع ہوا ہے اور عورت سے اس کی بنیاد پڑی ہے یعنی حوا سے
جس نے خدا تعالیٰ کا حکم چھوڑ کر شیطان کا حکم مانا۔ اور اس شرک عظیم یعنی عیسائی مذہب کی
حامی بھی عورتیں ہی ہیں۔ در حقیقت عیسائی مذہب ایسا مذہب ہے کہ انسانی فطرت دور سے
اس کو دھکے دیتی ہے اور وہ کبھی اسے قبول ہی نہیں کر سکتی ۔ اگر درمیان دنیا نہ ہوتی تو عیسائیوں
کا گروہ کثیر آج مسلمان ہو جاتا ۔ بعض لوگ عیسائیوں میں مخفی مسلمان رہے ہیں اور انہوں