ذرہ بھر بھی نیکی کا اجر پائے گا

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پھر کہوں گا کہ یہ سب خیالی باتیں ہیں جو عدم معرفت سے پیدا ہوتی ہیں۔
کسب کمال کن کہ عزیزے جہاں شوی
یہ نقص کے نتیجے ہیں۔ کمال ایسے ثمرات پیدا نہیں کرتا۔ ایک شخص اگر اپنی موٹی سی کھدر کی
چادر میں کوئی تو پا بھرلے تو اس سے وہ درزی نہیں بن جاوے گا اور یہ لازم نہ آئے گا کہ اعلیٰ
درجہ کے ریشمی کپڑے بھی وہ سی لے گا۔ اگر اس کو ایسے کپڑے دیئے جاویں تو نتیجہ یہی ہوگا
کہ وہ انہیں برباد کر دے گا۔ پس ایسی نیکی جس میں گند ملا ہوا ہو کسی کام کی نہیں۔ خدا تعالیٰ
کے حضور اس کی کچھ قدر نہیں لیکن یہ لوگ اس پر ناز کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ نجات
چاہتے ہیں۔ اگر اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ تو ایک ذرہ بھی کسی نیکی کو ضائع نہیں کرتا۔ اس نے تو
خود فرمایا ہے ۔ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَہ ۔ اس لیے اگر ذرہ بھر بھی نیکی ہو تو
اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر پائے گا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ اس قدر نیکی کر کے پھل نہیں ملتا۔ اس کی
وجہ یہی ہے کہ اس میں اخلاص نہیں آیا ہے ۔ اعمال کے لیے اخلاص شرط ہے جیسا کہ فرمایا۔
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۔ یہ اخلاص ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابدال ہیں۔
یہ لوگ ابدال ہو جاتے ہیں اور وہ اس دنیا کے نہیں رہتے ۔ اُن کے ہر کام میں ایک
خلوص اور اہلیت ہوتی ہے لیکن دنیا داروں کا تو یہ حال ہے کہ وہ خیرات بھی کرتے ہیں تو اس
کے لیے تعریف اور تحسین چاہتے ہیں۔ اگر کسی نیک کام میں کوئی چندہ دیتا ہے تو غرض یہ ہے
کہ اخبارات میں اس کی تعریف ہو۔ لوگ تعریف کریں۔ اس نیکی کو خدا تعالیٰ سے کیا تعلق؟
بہت لوگ شادیاں کرتے ہیں اُس وقت سارے گاؤں میں روٹی دیتے ہیں مگر خدا کے لیے
نہیں صرف نمائش اور تعریف کے لیے۔ اگر ریا نہ ہوتی اور محض شفقت علی خلق اللہ کے لحاظ
سے یہ فعل ہوتا اور خالص خدا کے لیے تو ولی ہو جاتے لیکن چونکہ ان کاموں کو خدا تعالیٰ سے
کوئی تعلق اور غرض نہیں ہوتا اس لئے کوئی نیک اور بابرکت اثر ان میں پیدا نہیں ہوتا ۔
الزلزال : ٨ البينة : ٦

احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ۔
ہے؟
یہ خوب یا د رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے
اور خدا کسی کے دھوکے میں نہیں آتا ۔ اگر کوئی یہ چاہے کہ ریا کاری اور فریب سے خدا کو ٹھگ
لوں گا تو یہ حماقت اور نادانی ہے۔ وہ خود ہی دھوکا کھا رہا ہے۔ دنیا کے زیب، دنیا کی محبت
ساری خطا کاریوں کی جڑ ہے۔ اس میں اندھا ہو کر انسان انسانیت سے نکل جاتا ہے اور نہیں
سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور مجھے کیا کرنا چاہیے تھا۔ جس حالت میں عقلمند انسان کسی کے
دھو کا میں نہیں آسکتا تو اللہ تعالیٰ کیونکر کسی کے دھوکا میں آ سکتا ہے۔ مگر ایسے افعال بد کی جڑ دنیا
کی محبت ہے اور سب سے بڑا گناہ جس نے اس وقت مسلمانوں کو تباہ حال کر رکھا ہے اور
جس میں وہ مبتلا ہیں وہ یہی دنیا کی محبت ہے۔ سوتے جاگتے ، اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے
ہر وقت لوگ اسی غم وہم میں پھنسے ہوئے ہیں اور اُس وقت کا لحاظ اور خیال بھی نہیں کہ
جب قبر میں رکھے جاویں گے ۔ ایسے لوگ اگر اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور دین کے لیے ذرا بھی
ہم و غم رکھتے تو بہت کچھ فائدہ اٹھا لیتے ۔ سعدی کہتا ہے۔ ع
گر وزیر از خدا ترسیدی
ملازم لوگ تھوڑی سی نوکری کے لیے اپنے کام میں کیسے چست و چالاک ہوتے
ہیں لیکن جب نماز کا وقت آتا ہے تو ذرا ٹھنڈا پانی دیکھ کر ہی رہ جاتے ہیں۔ ایسی باتیں
کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت دل میں نہیں ہوتی ۔ اگر خدا تعالیٰ کی
کچھ بھی عظمت ہو اور مرنے کا خیال اور یقین ہو تو ساری سستی اور غفلت جاتی رہے ۔اس
لیے خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں رکھنا چاہیے اور اس سے ہمیشہ ڈرنا چاہیے۔ اس کی گرفت
خطر ناک ہوتی ہے۔ وہ چشم پوشی کرتا ہے اور درگذر فرماتا ہے لیکن جب کسی کو پکڑتا ہے تو پھر
بہت سخت پکڑتا ہے یہاں تک کہ لَا يَخَافُ عُقبها لے پھر وہ اس امر کی بھی پروا نہیں کرتا
کہ اس کے پچھلوں کا کیا حال ہوگا ۔ برخلاف اس کے جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور اُس
ا الشمس : ١٦

آج 10 میں سے 10 باقی