نجات پا گیا جس نے تزکیہ نفس کیا

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پس جب دنیا بغیر مشکلات اور محنت کے ہاتھ نہیں آتی تو عجب بے وقوف ہے وہ
انسان جو دین کو حلوائے بے دود سمجھتا ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو
چاہتی ہے ۔ باایں اسلام نے تو ایسی مشقت بھی نہیں رکھی ۔ ہندوؤں میں دیکھو کہ اُن کے
جو گیوں اور سنیاسیوں کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔ کہیں اُن کی کمریں ماری جاتی ہیں ۔ کوئی
ناحن بڑھاتا ہے۔ ایسا ہی عیسائیوں میں رہبانیت تھی ۔ اس رہبانیت تھی ۔ اسلام نے ان باتوں کو نہیں رکھا
بلکہ اس نے تعلیم دی ۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا لے یعنی نجات پا گیا وہ شخص جس نے تزکیہ
نفس کیا یعنی جس نے ہر ایک قسم کی بدعت ، فسق و فجور، نفسانی جذبات سے خدا تعالیٰ کے
لیے الگ کر لیا۔ اور ہر قسم کی نفسانی لذات کو چھوڑ کر خدا کی راہ میں تکالیف کو مقدم کر لیا۔
ایسا شخص فی الحقیقت نجات یافتہ ہے جو خدا تعالیٰ کو مقدم کرتا ہے اور دنیا اور اس کے تکلفات
کو چھوڑتا ہے اور پھر فرمایا قَدْ خَابَ مَنْ دَسْھا کے مٹی کے برابر ہو گیا وہ شخص جس
نے نفس کو آلودہ کر لیا یعنی جو زمین کی طرف جھک گیا ۔ گویا یہ ایک ہی فقرہ قرآن کریم کی
ساری تعلیمات کا خلاصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کس طرح خدا تعالیٰ تک پہنچتا
ہے۔ یہ بالکل سچی اور پکی بات ہے کہ جب تک انسان قوی بشریہ کے بُرے طریق کو نہیں
چھوڑتا اس وقت تک خدا نہیں ملتا۔ دنیا کی گندگیوں سے نکلنا چاہتے ہو اور خدا تعالیٰ کو ملنا
☆
چاہتے ہو تو ان لذات کو ترک کرو۔ ورنہ
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں
این خیال است و محال است و جنوں
انسان کی فطرت میں دراصل بدی نہ تھی اور نہ کوئی چیز بری ہے لیکن بد استعمالی بری
حاشیہ۔ بدر سے۔ جس نے دین کو مقدم کیا وہ خدا کے ساتھ مل گیا۔ نفس کو خاک کے ساتھ ملا دینا چاہیے ۔ خدا کو
ہر بات میں مقدم کرنا چاہیے۔ یہی دین کا خلاصہ ہے جتنے برے طریق ہیں اُن سب کو ترک کر دینا چاہیے۔ تب خدا ملتا ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۶ صفحه ۳ مورخه ۹ فروری ۱۹۰۶ء)
الشمس: ١٠
الشمس : اا

بنا دیتی ہے مثلا ریا ہی کو لو۔ یہ بھی دراصل بُری نہیں کیونکہ اگر کوئی کام محض خدا تعالیٰ کے لیے
کرتا ہے اور اس لیے کرتا ہے کہ اس نیکی تحریک دوسروں کو بھی ہو تو یہ ریا بھی نیکی ہے۔
ریا کی دو قسمیں ہیں ایک دنیا کے لیے مثلاً کوئی شخص نماز پڑھ شخص نماز پڑھا رہا ہے اور پیچھے کوئی
بڑا آدمی آ گیا اس کے خیال اور لحاظ سے نماز کو لمبا کرنا شروع کر دیا۔ ایسے موقع پر بعض
آدمیوں پر ایسا رعب پڑ جاتا ہے کہ وہ بھول بھول جاتے ہیں۔ یہ بھی ایک قسم ریا کی ہے جو
ہر وقت ظاہر نہیں ہوتی مگر اپنے وقت پر جیسے بھوک کے وقت روٹی کھاتا ہے یا پیاس کے
وقت پانی پیتا ہے مگر بر خلاف اس کے جو شخص محض اللہ تعالیٰ کے لیے نماز کو سنوار سنوار کر
پڑھتا ہے وہ ریا میں داخل نہیں بلکہ رضاء الہی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ غرض ریا کے بھی
محل ہوتے ہیں ۔ اور انسان ایسا جانور ہے کہ بے محل عیوب پر نظر نہیں کرتا مثلاً ایک شخص
اپنے آپ کو بڑا عفیف اور پارسا سمجھتا ہے راستہ میں اکیلا جا رہا ہے۔ راستہ میں وہ ایک
تھیلی جواہرات کی پڑی پاتا ہے وہ اُسے دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ مداخلت کی کوئی بات
نہیں ۔ کوئی دیکھتا نہیں۔ اگر یہ اس وقت اس پر گرتا نہیں اور سمجھتا ہے کہ غیر کا حق ہوگا اور
روپیہ جو گرا ہوا ہے آخر کسی کا ہے۔ ان باتوں کو سوچ کر اگر اس پر نہیں گرتا اور لالچ نہیں
کرتا تو فی الحقیقت پوری عفت اور تقوی سے کام لیتا ہے۔ ورنہ اگر نرا دعوی ہی دعویٰ ہے
تو اُس وقت اُس کی حقیقت کھل جاوے گی اور وہ اُسے لے لے گا۔
اسی طرح ایک شخص جس کے متعلق یہ خیال ہے کہ وہ ریا نہیں کرتا ۔ جب ریا کا
وقت ہو اور وہ نہ کرے تو ثابت ہوگا کہ نہیں کرتا لیکن جیسا کہ ابھی میں نے ذکر کیا بعض
اوقات ان عادتوں کا محل ایسا ہوتا ہے کہ وہ بدل کر نیک ہو جاتی ہیں چنانچہ نماز جو با جماعت
پڑھتا ہے اس میں بھی ایک ریا تو ہے لیکن انسان کی غرض اگر نمائش ہی ہو تو بیشک رہا ہے
اور اگر اس سے غرض اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری مقصود ہے تو یہ ایک عجیب نعمت
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نیکی کی تحریک ہونا چاہیے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی