زمین پر اکڑ کر مت چلو

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے۔ پس مسجدوں میں بھی نمازیں پڑھو اور گھروں میں بھی ۔ ایسا ہی ایک جگہ دین کے
کام کے لیے چندہ ہو رہا ہو ۔ ایک شخص دیکھتا ہے کہ لوگ بیدار نہیں ہوتے اور خاموش
ہیں ۔ وہ محض اس خیال سے کہ لوگوں کو تحریک ہو سب سے پہلے چندہ دیتا ہے۔ بظاہر یہ
ریا ہو گی لیکن ثواب کا باعث ہوگی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے
لَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا لے زمین پر اکڑ کر نہ چلو لیکن حدیث سے ثابت ہے کہ
ایک جنگ میں ایک شخص اکڑ کر اور چھاتی نکال کر چلتا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے دیکھ کر فرمایا کہ یہ فعل خدا تعالیٰ کو ناپسند ہے لیکن اس وقت اللہ تعالیٰ اس کو پسند
کرتا ہے۔ پس ع
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
غرض خلق محل پر مومن اور غیر محل پر کافر بنادیتا ہے۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کوئی
خلق برا نہیں بلکہ بد استعمالی سے بُرے ہو جاتے ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غصہ کے متعلق آیا ہے کہ آپ سے کسی نے پوچھا کہ
قبل از اسلام آپ بڑے غصہ ور تھے۔ حضرت عمر نے جواب دیا کہ غصہ تو وہی ہے البتہ
پہلے بے ٹھکانے چلتا تھا مگر اب ٹھکانے سے چلتا ہے۔ اسلام ہر ایک قوت کو اپنے محل پر
استعمال کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ پس یہ کبھی کوشش مت کرو کہ تمہارے قوئی جاتے رہیں
بلکہ ان قومی کا صحیح استعمال سیکھو۔ یہ سب جھوٹے اور خیالی عقائد ہیں جو کہتے ہیں کہ ہماری
تعلیم یہ ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو ممکن ہے یہ تعلیم اس وقت قانون
مختص المكان یا مختص الزمان کی طرح ہو۔ ہمیشہ کے لئے یہ قانون نہ کبھی ہو سکتا
ہے اور نہ یہ چل سکتا ہے۔ اس لیے کہ انسان ایک ایسے درخت کی طرح ہے جس کی
شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں۔ اگر اس کی ایک ہی شاخ کی پروا کی جاوے تو باقی
ا لقمان : ۱۹

احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ۔
ہے؟
شاخیں تباہ اور برباد ہو جائیں گی ۔ عیسائی مذہب کی اس تعلیم میں جو نقص ہے وہ بخوبی
ظاہر ہے۔ اس سے انسان کے تمام قومی کی نشو ونما کیونکر ہو سکتی ہے۔ اگر صرف در گذر
ہی ایک عمدہ چیز ہوتی تو پھر انتظامی قوت اس کی قوتوں میں کیوں رکھی گئی ہے؟ اور کیوں
م وہ ہے جو اسلام
پھر اس در گذر کی تعلیم پر عمل نہیں کیا جاتا ؟ مگر بر خلاف اس - با جاتا ؟ مگر بر خلاف اس کے کامل تعلیم وہ ۔
نے پیش کی اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کو ملی ہے اور وہ یہ ہے
جَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ
الله لا
اور
یعنی ؟ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے جو کی گئی ہو لیکن جو شخص گناہ کو بخش دے
ایسے موقعہ پر بخش دے کہ اس سے کوئی اصلاح ہوتی ہو، کوئی شر پیدا نہ ہوتا ہو تو اس کا
اجر اللہ تعالیٰ پر ہے۔
اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا ہرگز یہ منشاء نہیں کہ خواہ نخواہ
ضرور ہر مقام پر شر کا مقابلہ نہ کیا جاوے اور انتقام نہ لیا جاوے بلکہ منشاء الہی یہ ہے کہ محل
اور موقعہ کو دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ موقع گناہ کے بخش دینے اور معاف کر دینے کا ہے یا سزا
دینے کا ۔ اگر اس وقت سزا دینا ہی مصلحت ہو تو اس قد ر سزادی جاوے جو سزاوار ہے
اور اگر عفو کا محل ہے تو سزا کا خیال چھوڑ دو۔
یہ خوبی ہے اس تعلیم میں کیونکہ وہ ہر پہلو کا لحاظ رکھتی ہے۔ اگر انجیل پر عمل کر کے ہر
شریر اور بدمعاش کو چھوڑ دیا جاوے تو دنیا میں اندھیر بچ جاوے۔ پس تم ہمیشہ یہی خیال رکھو
که تمام قوی کو مردہ مت تصور کرو۔ تمہاری کوشش یہ ہو کہ محل پر استعمال کرو۔ میں یقینا کہتا
ہوں کہ یہ تعلیم ایسی ہے جس نے انسانی قومی کے نقشہ کو کھینچ کر دکھا دیا ہے مگر افسوس ہے ان
لوگوں پر جو عیسائیوں کی میٹھی میٹھی باتیں سن کر فریفتہ ہو جاتے ہیں اور اسلام جیسی نعمت کو ہاتھ
سے چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ صادق ہر حالت میں دوسروں کے واسطے شیریں ظاہر نہیں ہوتا ۔ جس
الشورى : ۴۱

آج 10 میں سے 10 باقی