پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے
احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طرح کہ ماں ہر وقت بچے کو کھانے کے واسطے شیرینی نہیں دے سکتی بلکہ وقت ضرورت
کڑوی دوائی بھی دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک صادق مصلح کا حال ہے۔ یہی تعلیم ہر پہلو پر مبارک
تعلیم ہے۔ خدا ایسا ہے کہ سچا خدا ہے۔ ہمارے خدا پر عیسائی بھی ایمان لاتے ہیں۔ جو
صفات ہم خدا تعالیٰ کی مانتے ہیں وہ سب کو ماننی پڑتی ہیں۔ پادری فنڈ ر ایک جگہ اپنی کتاب
میں لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں عیسائیت کا وعظ نہیں پہنچا تو قیامت کے دن
ان لوگوں سے کیا سوال ہوگا ؟ تب خود ہی جواب دیتا ہے کہ اُن سے یہ سوال نہ ہوگا کہ تم
یسوع پر اور اس کے کفارہ پر ایمان لائے تھے یا نہ لائے تھے بلکہ ان سے یہی سوال ہوگا کہ کیا
تم اُس خدا کو مانتے ہو جو اسلام کی صفات کا خدا واحد لاشریک ہے۔
اسلام کا خدا وہ خدا ہے کہ ہر ایک جنگل میں رہنے والا فطرتاً مجبور ہے کہ اس پر
ایمان لائے۔ ہر ایک شخص کا کانشنس اور نور قلب گواہی دیتا ہے کہ وہ اسلامی خدا پر ایمان
لائے ۔ اس حقیقت اسلام کو اور اصل تعلیم کو جس کی تفصیل کی گئی ، آج کل کے مسلمان بھول
گئے ہیں اور اسی بات کو پھر قائم کر دینا ہمارا کام ہے اور یہی ایک عظیم الشان مقصد ہے جس
کو لے کر ہم آئے ہیں۔
ان اُمور کے علاوہ جو اوپر بیان کئے گئے اور بھی علمی اعتقادی غلطیاں مسلمانوں
کے درمیان پھیل رہی ہیں جن کا ادا کرنا ہمارا کام ہے مثلاً ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ عیسی اور
اس کی ماں مس شیطان سے پاک ہیں اور باقی سب نعوذ باللہ پاک نہیں ہیں۔ یہ ایک صریح غلطی
ہے بلکہ کفر ہے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت اہانت ہے۔ ان لوگوں میں
ذرہ بھی غیرت نہیں جو اس قسم کے مسائل گھڑ لیتے ہیں اور اسلام کو بے عزت کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔ یہ لوگ اسلام سے بہت دور ہیں ۔ اصل میں یہ مسئلہ اس طرح سے ہے کہ
قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک مس روح القدس سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دور کرنا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
اور ایک مس شیطان سے۔ تمام نیک اور راستباز لوگوں کی اولا د مس روح القدس سے ہوتی
ہے۔ اور جو اولاد بدی کا نتیجہ ہوتی ہے وہ مس شیطان سے ہوتی ہے۔ تمام انبیاء مس روح القدس
سے پیدا ہوئے تھے۔ مگر چونکہ حضرت عیسیٰ کے متعلق یہودیوں نے یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ
نعوذ باللہ ولد الزنا ہیں اور مریم کا ایک اور سپاہی پنڈارا نام کے ساتھ تعلق نا جائز کا ذریعہ ہیں
اور مس شیطان کا نتیجہ ہیں۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ نے اُن کے ذمہ سے یہ الزام دور کرنے کے
واسطے اُن کے متعلق یہ شہادت دی تھی کہ اُن کی پیدائش بھی مس روح القدس سے تھی۔ چونکہ
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کے متعلق کوئی اس قسم کا اعتراض نہ تھا اس
واسطے ان کے متعلق ایسی بات بیان کرنے کی ضرورت بھی نہ پڑی۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین عبداللہ اور آمنہ کو تو پہلے ہی سے ہمیشہ
عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کے متعلق ایسا خیال و گمان بھی کبھی کسی کو نہ ہوا تھا۔
ایک شخص جو مقدمہ میں گرفتار ہو جاتا ہے تو اس کے واسطے صفائی کی شہادت کی ضرورت پڑتی
ہے لیکن جو شخص مقدمہ میں گرفتار ہی نہیں ہوا۔اس کے واسطے صفائی کی شہادت کی کچھ
ضرورت ہی نہیں ۔
ایسا ہی ایک اور غلطی جو مسلمانوں کے درمیان پڑ گئی ہوئی ہے۔ وہ معراج کے
متعلق ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوا تھا مگر اس میں جو
بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ وہ صرف ایک معمولی خواب تھا۔ سو یہ عقیدہ غلط ہے اور جن
لوگوں کا عقیدہ ہے کہ معراج میں آنحضرت اسی جسد عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے
تھے۔ سو یہ عقیدہ بھی غلط ہے۔ بلکہ اصل بات اور صحیح عقیدہ یہ ہے کہ معراج کشفی رنگ میں
ایک نورانی وجود کے ساتھ ہوا تھا۔ وہ ایک وجود تھا مگر نورانی اور ایک بیداری تھی مگر کشفی اور
نورانی جس کو اس دنیا کے لوگ نہیں سمجھ سکتے مگر وہی جن پر وہ کیفیت طاری ہوئی ہو۔