مبلغین کے لئے ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
1
جلد اول
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مبلغین کے لئے ہدایات
مبلغین احمدیت حیدر آباد دکن حضرت مولانا مفتی محمد صادق صاحب اور حضرت
مولانا حافظ روشن علی صاحب کے نام حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جو ہدایات پر مشتمل
مکتوب تحریر فر ما یاوہ درج ذیل ہے:۔د مگر می مفتی صاحب و حافظ صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ۔آپ کے خط ملے۔حافظ صاحب کا اپنا لکھا ہوا خط دیکھ کر مجھے
نہایت خوشی ہوئی کیونکہ مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ لکھ سکتے ہیں۔دعاؤں پر بہت زور دیں۔میرے رسالہ القول الفصل“ پر مولوی محمد علی صاحب نے ایک رسالہ لکھا ہے اور
اس کا جواب میں نے بھی لکھا ہے جو چھپ رہا ہے قریباً ڈیڑھ سو صفحہ کا رسالہ ہوگا نبوت کی
حقیقت پر میں نے لکھا ہے اور اصولی بحث کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا پہلوسمجھایا ہے
کہ ان لوگوں کے سب حوالے ایک ہی جواب سے حل ہو جاتے ہیں چھپنے پر انشاء اللہ بھیج
دیا جائے گا۔آپ اپنی تقریروں اور تحریروں میں اس بات کو مدنظر رکھیں کہ بات گول مول نہ ہو
بلکہ صاف اور واضح ہو اور ایسی نہ ہو کہ بعد میں حقیقت بیان کرنے سے دل ہچکچائے اور
مشکل پیش آوے۔اگر کوئی شخص مثلاً سوال کرے کہ آپ ہمیں کیا خیال کرتے ہیں تو اس کی
کو بجائے یہ جواب دینے کے کہ جو کسی کو کافر کہے وہ خود کا فر ہوتا ہے اور اس طرح بجائے
اسے اور اپنے آپ کو ابتلاء میں ڈالنے کے اسے یہ سمجھایا جاوے کہ سعید الفطرت انسان کا
کام یہ نہیں کہ یہ پوچھے کہ آپ ہمیں کیا سمجھتے ہیں بلکہ اسے چاہئے کہ یہ دیکھے کہ حق کس طرف

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
2
جلد اول
ہے۔اگر مرزا صاحب بچے تھے تو اس حق کو قبول کرنا چاہئے خواہ ہم کسی کو کیا ہی سمجھیں۔اگر
اس طریق پر فیصلہ ہوتا تو کیا اسلام پھیل سکتا ؟ کبھی نہیں۔اسلام تو سب باقی مذاہب کو جھوٹا
قرار دیتا ہے۔پھر کیا کوئی اسلام کو قبول کرتا ؟ صداقت دیکھنی چاہئے۔صداقت کے لئے
ہر ایک چیز کی قربانی کرنی چاہئے۔اگر مرزا صاحب بچے ثابت ہو جائیں اور ان کا خدا کی
طرف سے ہونا معلوم ہو جائے تو اب اگر ان کو ماننے کیلئے ہر ایک چیز کو چھوڑنا پڑے تو بتاؤ
کیوں نہ چھوڑا جاوے۔آج مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے مگر ذلیل ہیں۔پہلے کم تھے مگر
معزز تھے۔پس یہ نہ خیال کرو کہ فرقہ بندی سے اسلام کمزور ہو جاتا ہے بلکہ جس قدر لوگ
خدا کے بنائے ہوئے فرقہ میں آئیں گے اسی قدر جلد اسلام کی ترقی ہو گی۔نہ اسلام نے
پہلے مسلمانوں کی کثرت سے ترقی کی نہ اب کرے گا۔پہلے بھی خدا کے فضل سے کی اب
بھی خدا کے فضل سے کرے گا۔پس اگر مرزا صاحب بچے ثابت ہو جائیں تو ان کو ماننے
والی چھوٹی جماعت دنیا کو فتح کرے گی اور ان کی خاطر دنیا کو چھوڑنے والا ہی کامیاب ہو
سکتا ہے اور وہی خدا کا پیارا۔پس پہلے یہ تحقیق کر لو کہ مرزا صاحب کا دعوی سچا تھا یا نہیں۔اگر وہ سچا ثابت ہو جائے تو پھر خدا کے حکم کے ماتحت ہر ایک قسم کی قربانی ضروری ہے۔اور
کیا خدا تعالیٰ کو اسلام کے لئے فکر نہ تھی کہ اس نے ایک نیا فرقہ بنایا؟ خدا نے ایک نیا فرقہ
بنایا اور اسے دوسروں سے الگ کیا اور وہی اس کو بڑھائے گا جیسا کہ اس کا وعدہ ہے۔اس مضمون کو آپ وسیع کر سکتے ہیں، سجا سکتے ہیں۔اس کو اگر عمدگی سے ادا کیا جائے تو
کسی کو گنجائش نہیں رہتی نہ اسے برا لگتا ہے۔اور اس طرح ان لوگوں کی مخالفت بھی کم ہو
جائے گی جو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب اچھے آدمی تھے ان کے ماننے کی کیا ضرورت ہے۔اگر کوئی صاحب غیر مبائعین میں سے خود گھر پر آئیں تو ان سے شریفانہ برتاؤ
کریں۔جھگڑا کے متعلق بات چیت کرنا چاہیں تو کہہ دیں کہ یہ بات ہو چکی ہے اگر چاہیں
تو ایک جگہ سب جماعت مل کر فیصلہ ہو جائے اور نہیں تو آپ قادیان جا کر فیصلہ کریں۔اور اگر کوئی صاحب اس خیال کے پھیلانے کی کوشش کریں کہ سب کو مل کر کام کرنا چاہئے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
3
جلد اول
آپ اس خیال کو رد کریں اور بتائیں کہ اگر خدا کے قرنا کی آواز آ چکی ہوتی تو مل کر کام
کرنا واجب تھا۔لیکن جبکہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے بگل بجایا ہے تو اس کی آواز کے مقابلہ
میں ہر ایک شخص کا اپنی حالت پر کھڑے رہنا ایک خطر ناک جرم ہے، ایک گناہ عظیم ہے
جس کی سزا میں اسلام کی ترقی رکے گی نہ کہ ہو گی۔غرض پورے زور سے ان کے
خیالات کا قلع قمع کریں اور ہر گز نہ ڈریں۔اگر حیدرآباد میں حق بات کہنے میں روک ہو
تو اس شہر کی خاک اپنے پیروں سے جھاڑ کر واپس آ جائیں کہ پھر اس کا معاملہ خدا کے
ساتھ ہے اور حق کو چھپانے سے بہتر ہے کہ حیدر آباد کو اس کی قسمت پر چھوڑ دیا جائے۔یہ ہیں میری ہدایات جن کو آپ دونوں صاحبان اچھی طرح سے سمجھ لیں اور مولوی
محمد سعید صاحب، حافظ صاحب محمد اسحاق اور میر بشارت علی صاحب کو واقف کر دیں۔جن سرکاری ملازمین کو اس میں خطرہ ہو وہ بالکل الگ رہیں۔بات ہمیشہ نرم ہو۔لطیف
پیرا یہ میں ہو۔میں نے حضرت صاحب کو دیکھا ہے سخت سے سخت بات کو عمدہ پیرا یہ میں
بیان فرماتے جو بری نہ لگے۔اسی کا نام حکمت ہے۔نہ اس کا نام کہ حق کو چھپایا جاوے یا
ایسے الفاظ میں ادا کیا جاوے کہ موقع مل جائے اور سننے والا اصلی مطلب سمجھ نہ سکے۔پس
ان باتوں کو یاد رکھیں۔یہ خدا کا کام ہے نہ ہمارا۔یہ اس کی امانت ہے جو اس کی امانت
میں خیانت کرتا ہے اور اس کے حکم پر اپنے خوف یا اپنی ہر دلعزیزی کو مقدم رکھتا ہے وہ خدا
کا مجرم ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مجرموں کو اگر وہ تو بہ نہ کریں چھوڑتا نہیں۔صحابہ نے دین
کے لئے جانیں دی ہیں کم سے کم گالیاں سننے سے تو ڈرنا نہیں چاہئے۔افسوس اس مرید پر
جس کے کانوں نے وہ گالیاں نہیں سنیں جو اس کے پیر کو ملیں اور افسوس اس متبع پر جس نے
اس تکلیف کو برداشت نہ کیا جسے اس کے پیر نے برداشت کیا۔کام بہت ہے اور زندگی کم
معلوم ہوتی ہے ہم نے کیا دیکھنا ہے اور ہمارے بعد کے لوگ کیا دیکھیں گے لیکن جن
پھولوں پر وہ خوش ہوں گے یہ کانٹے ان سے بہتر ہیں اور جن موتیوں پر وہ نازاں ہوں
گے یہ آنسوان سے لاکھوں درجہ بڑھ کر ہیں۔ہمیں تو خدا نے اس لئے پیدا کیا ہے تادین

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
4
جلد اول
کے لئے دکھ اٹھا ئیں تا یہ ہمارے قصوروں کا کفارہ بنے۔مگر میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ
انسان خواه خواہ لوگوں کو بھڑکائے۔جو اپنے جمق کی وجہ سے لوگوں کو بھڑکا دیتا ہے وہ اس
نقصان کا جو دین کو اس کے وجود سے پہنچتا ہے ذمہ دار ہے۔اگر کوئی آتا ہے تو آنے دو۔قرآن پر زیادہ غور اور تدبر سے کام لو۔اگر دس ہزار
مخالف بھی آپ کے مقابلہ پر ہو گا اور دنیا کے کل فلسفوں اور سائنسوں کا واقف اور
فصاحت میں بے نظیر ہو گا تو آپ کا مقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ اگر ہمارا کام بناوٹ یا ہماری
اپنی طاقت پر ہوتا تو آج مجھے آپ کو خط لکھنے کا موقع نہ ملتا۔بلکہ ہمارے جسم خاک کے
نیچے مدفون ہوتے اور ہمارا کام ناکامی کی مجسم تصویر ہوتا۔آپ کو ابھی جلدی آنے کی
ضرورت نہیں میں خود لکھوں گا۔میری طبیعت نسبتاً اچھی ہے۔الحَمدُ لِلهِ۔مگر اچھی بری
کا کوئی خیال نہیں دل چاہتا ہے کہ زندگی میں کوئی کلمہ حکمت لوگوں تک میری معرفت بھی
پہنچ جائے اس سے زیادہ کوئی خواہش نہیں۔والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل 23 فروری 1915ء)

آج 10 میں سے 10 باقی