تحریری ہدایات بنام حضرت قاضی محمد عبد اللّٰہ صاحب بی یے بی ٹی مبلغ انگلستان

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
5
جلد اول
تحریری ہدایات بنام حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب
بی اے بی ٹی مبلغ انگلستان
مکرم حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بی اے بی ٹی 6 ستمبر 1915 ء کو ولایت کے لئے
روانہ ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جو ہدایات تحریر فرما کر اپنے دست مبارک سے
انہیں دیں وہ درج ذیل ہیں :۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ ـ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
میں آپ کو اس خدا کے جو ایک اور صرف ایک ہی خدا ہے نہ جس کا بیٹا نہ جو رو سپرد
کرتا ہوں۔وہ آپ کا حافظ ہو ، ناصر ہو، نگہبان ہو، ہادی ہو، معلم ہو، رہبر ہو۔اَللّهُـ
امِيْنَ ثُمَّ آمِينَ
آپ جس کام کے لئے جاتے ہیں وہ بہت بڑا کام ہے بلکہ انسان کا کام ہی نہیں خدا
کا کام ہے۔کیونکہ دلوں پر قبضہ سوائے خدا کے اور کسی کا نہیں۔دلوں کی اصلاح اسی کے
ہاتھ میں ہے۔پس ہر وقت اس پر بھروسہ رکھیں اور کبھی نہ خیال کریں کہ میں بھی کچھ کر سکتا
ہوں۔دل محبت الہی سے پُر ہو اور تکبر اور فخر پاس بھی نہ آئے۔جب کسی دشمن سے مقابلہ
ہو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے گرا دیں اور دل سے اس بات کو بالکل نکال دیں کہ
آپ جواب دیں گے بلکہ اس وقت یقین کر لیں کہ آپ کو کچھ نہیں آتا۔اپنے سب علم کو
بھلا دیں لیکن اس کے ساتھ ہی یقین کر لیں کہ آپ کے ساتھ خدا ہے وہ خود آپ کو سب
کچھ سکھائے گا۔دعا کریں اور ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہ کریں کہ آپ دشمن سے زیر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
6
جلد اول
ہو جائیں گے بلکہ تسلی رکھیں کہ فتح آپ کی ہوگی۔اور پھر ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے غنا پر نظر
رکھیں۔خوب یاد رکھیں کہ وہ جو اپنے علم پر گھمنڈ کرتا ہے وہ دین الہی کی خدمت کرتے
وقت ذلیل کیا جاتا ہے اور اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔لیکن ساتھ ہی وہ جو خدمت دین
کے وقت دشمن کے رعب میں آتا ہے خدا تعالیٰ اس کی بھی مدد نہیں کرتا۔نہ تو گھمنڈ ہو
نه فخر ، نہ گھبراہٹ ہو نہ خوف۔متواضع اور یقین سے پُر دل کے ساتھ دشمن کا مقابلہ
کریں۔پھر کوئی دشمن اللہ تعالیٰ کی نصرت کی وجہ سے آپ پر غالب نہ آ سکے گا۔اگر
کسی ایسے سوال کے متعلق بھی آپ کا مخالف آپ سے دریافت کرے گا جو آپ
کو نہیں
معلوم تو بھی خدا کے فرشتے آپ کی زبان پر حق جاری کریں گے اور الہام کے ذریعہ
سے آپ
کو علم دیا جائے گا۔یہ یقینی اور سچی بات ہے اس میں ہر گز شک نہ کریں۔آپ
جس دشمن کے مقابلہ کے لئے جاتے ہیں وہ وہ دشمن ہے کہ تین سو سال سے بلکہ اس
سے بھی زیادہ عرصہ سے اسلام کی لہروں نے اس سے سر ٹکرایا ہے۔لیکن سوائے اس
کے کہ واپس دھکیلی گئیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اس دشمن نے اسلام کے قلعے ایک ایک کر
کے فتح کر لئے ہیں۔پس بہت ہوشیاری کی بات ہے لیکن مایوسی کی نہیں۔کیونکہ جس
اسلام کو اس نے زیر کیا ہے وہ حقیقی اسلام نہ تھا بلکہ اس کا ایک مجسمہ تھا۔اور اس میں کیا
شک ہے کہ رستم کے مجسمہ کو بھی ایک بچہ دھکیل سکتا ہے۔آپ حقیقی اسلام کے حربہ سے
ان پر حملہ آور ہوں وہ خود بخود بھاگنے لگے گا۔یورپ اس وقت مادیات میں گھرا ہوا ہے، دنیاوی علوم کا خزانہ ہے، سائنس کا
دلدادہ ہے۔اسے گھمنڈ ہے کہ جو اس کا خیال ہے وہی تہذیب ہے اور اس کے سوا جو کچھ
ہے بد تہذیبی ہے ، وحشت ہے۔اس کے علم کو دیکھ کر لوگ اس کے اس دعوئی سے ڈر جاتے
ہیں اور اس کے رعب میں آجاتے ہیں حالانکہ یورپ کے علوم اس علم کا مقابلہ نہیں کر سکتے
جو قرآن کریم میں ہے۔اس کے علوم روزانہ بدلنے والے ہیں اور قرآن کریم کی پیش کردہ
صداقتیں نہ بدلنے والی صداقتیں ہیں۔پس ایک مسلم جو قرآن پر ایمان رکھتا ہو ایک

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
7
جلد اول
سیکنڈ کے لئے بھی ان کے رعب میں نہیں آ سکتا۔اور جب وہ قرآن کریم کی عینک لگا کر
ان کی تہذیب کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ تہذیب در حقیقت بدتہذیبی نظر آتی ہے اور چمکنے
والے موتی سیپ کی ہڈیوں سے زیادہ قیمتی ثابت نہیں ہوتے۔پس اس بات کو خوب یاد
رکھیں اور یورپ کے علوم سے گھبرائیں نہیں۔جب ان کی عظمت دل پر اثر کرنے لگے تو قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود
کا مطالعہ کریں۔ان میں آپ کو وہ علوم ملیں گے کہ وہ اثر جاتا رہے گا۔آپ اس بات کو
خوب یا درکھیں کہ یورپ کو فتح کرنے جاتے ہیں نہ کہ مفتوح ہونے۔اس کے دعوؤں سے
ڈریں نہیں کہ ان کے دعوؤں کے نیچے کوئی دلیل پوشیدہ نہیں۔یورپ کی ہوا کے آگے نہ
گریں بلکہ اہل یورپ کو اسلامی تہذیب کی طرف لانے کی کوشش کریں۔مگر یاد رکھیں کہ
آنحضرت ﷺ کا حکم ہے بَشِرُوا وَلَا تُنفِرُوا 1 یعنی لوگوں کو بشارت دینا، ڈرا نا نہیں۔ہر
ایک بات نرمی سے ہونی چاہئے۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ صداقت کو چھپائیں۔اگر
آپ ایسا کریں تو یہ اپنے کام کو تباہ کرنے کے برابر ہو گا۔حق کے اظہار سے کبھی نہ
ڈریں۔میرا اس سے یہ مطلب ہے کہ یورپ بعض کمزوریوں میں مبتلا ہے اگر عقائد صحیحہ کو
مان کر کوئی شخص اسلام میں داخل ہونا چاہتا ہے لیکن بعض عادتوں کو چھوڑ نہیں سکتا تو یہ نہیں
کہ اسے دھکا دے دیں۔اگر وہ اسلام کی صداقت کا اقرار کرتے ہوئے اپنی غلطی کے
اعتراف کے ساتھ اس کمزوری کو آہستہ آہستہ چھوڑنا چاہے تو اس سے درشتی نہ کریں۔خدا
کی بادشاہت کے دروازوں کو تنگ نہ کریں۔لیکن عقائد صحیحہ کے اظہار سے کبھی نہ جھجکیں۔جو حق ہو اسے لوگوں تک ضرور پہنچا ئیں اور کبھی یہ خیال نہ کریں کہ اگر آپ حق بتائیں گے
تو لوگ نہیں مانیں گے۔اگر لوگ نہ مانیں تو نہ مانیں۔لوگوں کو ایماندار بنانے کے لئے
آپ خود بے ایمان کیوں ہوں۔کیسا احمق ہے وہ انسان جو ایک زہر کھانے والے انسان کو
بچانے کے خیال سے خود زہر کھا لے۔سب سے اوّل انسان پر اپنے نفس کا حق ہے۔پس اگر
لوگ صداقت کو سن کر قبول نہ کریں تو آپ نفس کے دھوکا میں نہ آئیں کہ آؤ میں قرآن کریم کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
8
جلد اول
ان کے مطلب کے مطابق بنا کر بتاؤں۔ایسے مسلمانوں کا اسلام محتاج نہیں۔یہ تو مسیحیت
کی فتح ہوگی نہ کہ اسلام کی۔جس نقطہ پر آپ کو اسلام کھڑا کرتا ہے اس سے ایک قدم آگے
پیچھے نہ ہوں اور پھر دیکھیں کہ فوج در فوج لوگ آپ کے ساتھ ملیں گے۔وہ شخص جو
دوسرے کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے حق چھوڑتا ہے دشمن بھی اصل واقعہ کی اطلاع پانے
پر اس سے نفرت کرتا ہے۔کھانے، پینے، پہننے میں اسراف اور تکلف سے کام نہ لیں بے شک خلاف دستور
بات دیکھ کر لوگ گھبراتے ہیں لیکن جب ان کو حقیقت معلوم ہو اور وہ سمجھیں کہ یہ سب اتقا
کی وجہ سے ہے نہ کہ غفلت کی وجہ سے تو ان کے دل میں محبت اور عزت پیدا ہو جاتی ہے۔ایسا جانور جو گردن پر تلوار مار کر مارا گیا ہو یا جو دم گھونٹ کر مارا گیا ہو کھانا جائز نہیں 2
قرآن کریم منع کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود سے جب ولایت جانے والوں نے پوچھا تو
آپ نے منع فرمایا۔پس اسے استعمال نہ کریں۔ہاں اگر یہودی یا عیسائی گلے کی طرف
سے ذبح کریں تو وہ بہر حال جائز ہے۔خواہ تکبیر سے کریں یا نہ کریں۔آپ بِسمِ اللہ
کہہ کر اسے کھا لیں۔یہودی ذبح کرنے میں نہایت محتاط ہیں۔ان کے گوشت کو بے شک
کھائیں۔لیکن مسیحی آجکل جھٹکہ کر کے یادم کھینچ کر مارتے ہیں اس لئے بغیر تسلی ان کا
گوشت نہ کھائیں۔ان کا پکا ہوا کھانا جائز ہے۔مچھلی کا گوشت جائز ہے۔شکار کا جو
بندوق سے ہو گوشت جائز ہے۔کسی مسیحی کے ساتھ ایک ہی برتن میں کھانا پڑے تب بھی
جائز ہے۔انسان ناپاک نہیں۔ہاں ہر ایک ناپاک چیز سے ناپاک ہو جاتا ہے۔عورتوں کو
ہاتھ لگانا منع ہے۔احسن طریق سے پہلے لوگوں کو بتا دیں۔حضرت مسیح موعود سے جب ایک
یورپین عورت ملنے آئی تو آپ نے اسے یہی بات کہلا بھیجی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم سے بھی عورتوں کا ہاتھ پکڑ کر بیعت لینے کا سوال ہوا تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔3
یہ ہمارے لئے اسوۂ حسنہ ہے اس میں عورتوں کی ہتک نہیں۔کیونکہ جس طرح مرد کے لئے
عورت کو ہاتھ لگا نامنع ہے اسی طرح عورت کے لئے مرد کو ہاتھ لگانا منع ہے۔پس اگر ایک

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
9
جلد اول
عورت کی ہتک ہے تو دوسرے کی بھی ہتک ہے لیکن یہ ہتک نہیں بلکہ اسلام گناہ کو دور
کرنے کے لئے اس کے ذرائع کو دور کرتا ہے۔یہ نفس کی چوکیاں ہیں جہاں سے اسے
حملہ آور دشمن کا پتہ لگ جاتا ہے۔ہمیشہ کلام نرم کریں اور بات ٹھہر ٹھہر کر کریں۔جلدی سے جواب نہ دیں اور ٹالنے کی
کوشش نہ کریں۔اخلاص سے سمجھائیں اور محبت سے کلام کریں۔اگر دشمن سختی بھی کرے تو
نرمی سے پیش آئیں۔ہر ایک انسان کی خواہ کسی مذہب کا ہو خیر خواہی کریں حتی کہ اسے
معلوم ہو کہ اسلام کیسا پاک مذہب ہے۔جو لوگ آپ کے ذریعہ سے ہدایت پائیں
(انشاء الله ) ان کی خبر رکھیں۔اور جس طرح گڈریا اپنے گلہ کی پاسبانی کرتا ہے ان
کی پاسبانی کریں۔ان کی دینی یا دنیاوی مشکلات میں مدد کریں اور ہر ایک تکلیف میں
برادرانہ محبت سے شریک ہوں۔ان کے ایمان کی ترقی کے لئے دعا کریں۔انگریزی زبان سیکھنے کی طرف خاص طور پر توجہ کریں اور چودھری صاحب کے کہنے
کے مطابق عمل کریں وہ آپ کے امیر ہوں گے۔جب تک وہاں ہیں ان کی تمام باتوں کو
قبول کریں۔جہاں تک اسلام آپ کو اجازت دیتا ہے محبت سے ان کا ساتھ دیں اور ان
کے راستہ میں روک نہ ثابت ہوں بلکہ ان کا ہاتھ بٹائیں۔تحریر کا کام آپ کریں تا ان کی
آنکھوں کو آرام ملے آپ دونوں کی محبت کو دیکھ کر وہاں کے لوگ حیران ہوں۔قرآن کریم اور احادیث کا کثرت سے مطالعہ کریں۔حضرت مسیح موعود کی کتب
سے پوری طرح واقفیت ہو۔مسیحی مذہب کا کامل مطالعہ ہو۔فقہ کی بعض کتب زیر مطالعہ
رہیں کہ وہ نہایت ضروری کام ہے۔آخر وہاں کے لوگوں کو آپ لوگوں کو ہی مسائل بتانے
پڑیں گے۔جماعت احمدیہ کی وحدت اور اس کی ضرورت لوگوں پر آشکارا کریں۔اسلام اور احمدیت کو جو اس زمانہ میں دو مترادف الفاظ ہیں صفائی کے ساتھ پیش کریں
اور ایک مذہب کے طور پر پیش کریں۔اور لوگوں کے دلوں سے یہ خیال مٹائیں کہ یہ بھی
ایک سوسائٹی ہے۔خدا تعالیٰ کی مرضی کے مقابلہ میں اپنی مرضی کے چھوڑ دینے کی تعلیم

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
10
جلد اول
اہل یورپ کو دیں۔اب تک وہ خدا تعالیٰ پر بھی اعتراض کر لینا جائز سمجھتے ہیں اور اپنے
خیال کے مطابق مذہب کو رکھنا چاہتے ہیں۔ان کو بتائیں کہ سب دنیا پر حکومت کرو مگر خدا
کی حکومت کو اپنے نفس پر قبول کرو۔اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ کس قدر لوگ آپ کی
بات مانتے ہیں۔بلکہ یہ خیال رکھیں کہ کیسے لوگ آپ کو مانتے ہیں۔اسلامی سادگی ان کی
لوگوں میں پیدا کرنے کی کوشش کرو اور لفظوں سے کھینچ کر روحانیت پیدا کرنے کی طرف
متوجہ ہوں۔آپ تو ایک گھوڑے پر بھی سوار نہیں ہو سکتے لیکن ایک شیر پر سوار ہونے کے
لئے جاتے ہیں۔بہت ہیں جنہوں نے اس پر سوار ہونے کی کوشش کی لیکن بجائے اس کی
پیٹھ پر سوار ہونے کے اس کے پیٹ میں بیٹھ گئے ہیں۔آپ دعا سے کام لیں تا یہ شیر
آپ کے آگے اپنی گردن جھکا دے۔ہر مشکل کے وقت دعا کریں اور خط برابر لکھتے
رہیں۔میرا خط جائے یا نہ جائے آپ ہر ہفتہ مفصل خط جس میں سب حال بالتفصیل ہو
لکھتے رہیں۔اگر کوئی تکلیف ہو تو خدا تعالیٰ سے دعا کریں۔اگر کوئی بات کرنی ہو اور
فوری جواب کی ضرورت ہو خط لکھ کر ڈال دیں اور خاص طور پر دعا کریں۔تعجب نہ
کریں اگر خط کے پہنچتے ہی یا نہ پہنچنے سے پہلے ہی جواب مل جائے۔خدا کی قدرتیں وسیع
اور اس کی طاقت بے انتہا ہے۔اپنے اندر تصوف کا رنگ پیدا کریں۔کم خوردن، کم گفتن ،
کم خفتن عمدہ نسخہ ہے۔تہجد ایک بڑا ہتھیار ہے۔یورپ کا اثر اس سے محروم رکھتا ہے
کیونکہ لوگ ایک بجے سوتے اور آٹھ بجے اٹھتے ہیں۔آپ عشاء کے ساتھ سو جائیں
تبلیغ میں حرج ہو گا لیکن یہ نقصان دوسری طرح خدا تعالیٰ پورا کر دے گا۔ان کو سننے
والے لوگ آپ تک کھینچے چلے آئیں گے۔چھوٹے چھوٹے گاؤں میں غریبوں اور
زمینداروں کو اور محنت پیشہ لوگوں کو جا کر تبلیغ کریں۔یہ لوگ حق کو جلد قبول کریں گے
اور جلد اپنے اندر روحانیت پیدا کریں گے۔کیونکہ نسبتاً بہت سادہ ہوتے ہیں اور گاؤں
کے لوگ حق کو مضبوطی سے قبول کیا کرتے ہیں۔کسی چھوٹے گاؤں میں کسی سادہ علاقہ
میں لندن سے دور جا کر ایک دو ماہ رہیں اور دعاؤں سے کام لیتے ہوئے تبلیغ کریں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
11
جلد اول
پھر اس کا اثر دیکھیں۔یہ لوگ سختی بھی کریں گے لیکن جب سمجھیں گے خوب سمجھیں گے۔ان کی سختی سے گھبرائیں نہیں۔بیمار کبھی خوش ہو کر دو انہیں پیتا۔ہمیشہ بڑے کام مجھ سے
پوچھ کر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہر ایک شر سے اور وہاں کے بداثر سے
محفوظ رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق دے۔زبان میں اثر پیدا کر دے۔کامیابی کے
ساتھ جائیں، کامیابی سے رہیں اور کامیابی سے واپس آئیں۔ہاں یا د رکھیں کہ اس
ملک میں آزادی بہت ہے۔بعض خبیث الفطرت لوگ گورنمنٹ برطانیہ کے خلاف
منصو بے کرتے رہتے ہیں ان کے اثر سے خود بچیں اور جہاں تک ہو سکے دوسروں کو بھی
بچائیں۔وَأَخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔66
چودھری صاحب کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ دیں اور سب نو مسلموں کو اور سیلون کی
جماعت کو بھی اور بھی جو احمدی ملے۔كَانَ اللهُ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ آمِينَ "
( الفضل 14 ستمبر 1915ء)
1:بخارى كتاب العلم باب ما كان النبى الله يتخولهم (الخ ) صفحہ 17
حدیث نمبر 69 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: المائدة:4
3: بخارى كتاب الطلاق باب اذا اسلمت المشركة (الخ) صفحه 945
حدیث نمبر 5288 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی