حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور مکرم مولوی عبید اللّٰہ سندھی صاحب کی ولایت روانگی

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
34
===
حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور مکرم مولوی عبید اللہ سندھی
صاحب کی ولایت روانگی
5 مارچ 1917ء کو بعد از نماز عصر طلباء مدرسہ احمدیہ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب
اور مکرم مولوی عبید اللہ سندھی صاحب کو ان کے عازم سفر ولایت ہونے کے موقع پر دعوت
چائے دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر آپ نے
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے۔در مفتی صاحب نے چودھری ظفر اللہ خان صاحب کی طرف سے سنایا ہے کہ ایسے
موقع میں تقریر نہیں کی جاتی لیکن میرے خیال میں مدرسہ احمدیہ کے طلباء کی دعوت دینے
کا یہ ایک ایسا موقع ہے جس کا تقریر سے ضرور جوڑ ہے کیونکہ وہ مبلغین کو دعوت دے
رہے ہیں اور خود مبلغ بننے کے امیدوار ہیں اور مبلغ کا کام ہے کہ اسے جو موقع بھی ملے
حق سناوے۔پھر ہمیں اہل یورپ کی تقلید کرنے کی ضرورت نہیں۔رسول کریم یا ل ا ل کو
طریق تھا کہ جب آپ کسی دعوت میں جاتے تو کھانے کے بعد دعا مانگتے ! یہ بھی ایک
عبادت ہے اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ ہر ایک کام میں دین کا حصہ بھی رکھتے تھے۔ٹی پارٹی اگر صرف چائے پینے کے لئے ہوتی ہے تو اس سے گو پیٹ بھر جائے گا لیکن روح
کو کوئی فائدہ نہ پہنچے گا۔لیکن مومن کا تو یہ فرض ہے کہ اس کے ہر ایک کام میں دین کا حصہ
بھی ہو اس لئے اس موقع پر کوئی تقریر کرنا بے محل نہیں بلکہ ضروری ہے۔ضا الله۔مفتی صاحب جس غرض کے لئے ولایت جا رہے ہیں وہ ایک ایسی
مبلغ کی مشکلات غرض ہے جس کا تعلق انسان سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ۔سے ہے۔جلد اول

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
35
جلد اول
حضرت خلیفہ امسیح الاول فرمایا کرتے تھے ہر ایک پیشہ والا اپنے کام کے متعلق کوئی نہ کوئی
بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہے مگر طب ایک ایسا پیشہ ہے جس کے کرنے والا کچھ نہیں کہہ سکتا۔لیکن میرے نزدیک طبیب بھی کسی نہ کسی حد تک کہہ سکتا ہے۔البتہ مبلغ کچھ نہیں کہہ سکتا۔کئی
علاج ایسے ہوتے ہیں جنہیں طبیب کو یقین ہوتا ہے کہ یہ نتیجہ نکلے گا اور ایسا ہی ہوتا۔لیکن کوئی مبلغ ایک شریف سے شریف انسان کے متعلق بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ضرور اسے
ہے۔حق منوالوں گا۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص کو نیک ، غیر متعصب ، نفسانی جوش
خالی اور سچی تلاش کرنے والا سمجھا جاتا ہے لیکن وہ ہاتھ سے اس طرح نکل جاتا ہے جس
طرح سانپ کینچلی سے اور حق کے پیش کرنے پر اس طرح بھاگ جاتا ہے جس طرح کسی
زہریلی چیز سے۔پھر ایک شخص کے متعلق سمجھ لیا جاتا ہے کہ یہ کبھی حق قبول نہیں کرے گا اور
اس کے حالات بھی یہی رائے قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن وہ حق پالیتا ہے۔کئی لوگ
ایسے ہوتے ہیں جو ایک وقت حق کی بڑی مخالفت کرتے اور لڑنے کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں مگر وہی دوسرے وقت میں صداقت قبول کر لیتے ہیں۔ہم میں سے جو لوگ الگ ہوئے
ہیں ان میں سے بعض ایسے لوگوں کو چھوڑ کر جن کے حالات اور واقعات سے پتہ لگتا تھا کہ
انہیں ٹھوکر لگے گی باقیوں کو نیک اور متقی ہی سمجھا جاتا تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ ان میں نفس
ہے ہی نہیں۔لیکن بعد میں معلوم ہو گیا کہ ان کا نفس بڑا سرکش تھا۔اس کے مقابلہ میں بعض
لوگ ایسے ہمارے سلسلہ میں داخل ہوئے جنہوں نے بڑی بڑی دشمنیاں کی تھیں اور کی
احمدیوں کو بہت تکلیف پہنچائی تھی۔پچھلے ہی جلسہ پر کسی نے مجھے سنایا کہ ایک طرف سے
ایک جماعت کے لوگ آئے اور دوسری طرف سے دوسری کے۔اور وہ ایک دوسرے
کے گلے مل کر چیچنیں مار کر رونے لگ گئے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک جماعت
کے لوگ پہلے احمدی ہو گئے تھے اور دوسروں نے ان کو احمدی ہونے کی وجہ سے اس قدر
تنگ کیا تھا کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ جا آباد ہوئے تھے۔لیکن بعد میں دوسرے بھی
احمدی ہو گئے اب جبکہ انہوں نے ایک دوسرے کو قادیان میں دیکھا تو تنگ کرنے والوں کو

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
36
جلد اول
اپنی بات یاد آ گئی اور احمدی ہونے کی وجہ سے ان سے دکھ اٹھانے والوں کو اپنی۔اس
لئے بے اختیار ہو کر ایک دوسرے کے گلے مل گئے۔تو کوئی مبلغ کسی کے متعلق نہیں کہہ سکتا کہ میں اس کو حق قبول کرالوں گا۔کیونکہ دل کسی
کے اختیار میں نہیں ہوتا بلکہ خدا کے قبضہ میں ہوتا ہے۔اور دل کا صاف کرنا خدا ہی کے
اختیار میں ہوتا ہے۔اس لئے مبلغ سے بڑھ کر اور کوئی انسان ایسا نہیں ہوتا جو بظاہر اپنی
کوشش کی بنیاد کمزوری پر رکھتا ہے۔مبلغ ایک کام کے لئے جاتا ہے مگر نہیں جانتا کہ اس کا
نتیجہ کیا ہو گا۔چاروں طرف اس کی مخالفت کرنے والے ہوتے ہیں۔پھر وہ نہیں جانتا کہ
اس کی مخالفت میں شیطان کیا تدابیر کرتا ہے کیونکہ شیطان کا کام دلوں میں وساوس پیدا
کرنا ہوتا ہے اور دل کا حال سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی جان نہیں سکتا۔اس لحاظ سے مفتی صاحب کا کام ایسا مشکل ہے کہ ہماری جماعت کو ان کے لئے
خاص طور پر دعائیں کرنی چاہئیں۔یہ تو میں نے ان کے لئے کہا ہے جو اس دعوت کے دینے والے یا جو اس میں شریک
اور جن کو ان کے ذریعے یہ بات پہنچے گی۔اب میں مفتی صاحب کو کہتا ہوں کہ وہ اس بات کو
مفتی صاحب سے خطاب خوب یاد رکھیں کہ ان
کا کام لوگوں کو حق منوانا اور
قبول کروانا نہیں بلکہ حق پہنچانا ہے۔اللہ تعالیٰ ظالم نہیں اس لئے وہ اپنے بندوں کو ایسا کام
سپردنہیں کرتا جسے وہ کر نہیں سکتے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں یہ نہیں آیا کہ تم لوگوں کو
مسلمان بناؤ بلکہ یہی آیا ہے کہ ان تک حق پہنچا دو 2 اور یہی ہر ایک مبلغ کا فرض ہے۔وہ مبلغ جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نے لوگوں کو مسلمان بنانا اور اپنا ہم عقیدہ کرنا ہے وہ یا تو
بالکل نا کام اور نا مر اور بہتا ہے یا اپنا ایمان بھی کھو بیٹھتا ہے۔چنانچہ وہ لوگ جو اس خیال کو
لے کر یورپ میں گئے کہ ہم وہاں کے لوگوں کو مسلمان بنا ئیں گے نہ یہ کہ ان تک حق
پہنچائیں گے ان کو دوسری بات پیش آئی۔جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ اصل اسلام کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
37
جلد اول
قبول کرنے سے رکتے اور مسلمان نہیں بنتے تو انہیں ان کے خیالات کے مطابق ایک نیا
اسلام بنانا پڑا۔لیکن اگر وہ یہ غرض لے کر جاتے کہ ہمارا کام اسلام پہنچانا ہے نہ کہ مسلمان
بنانا تو اگر کوئی ایک شخص بھی اسلام قبول نہ کرتا تو کامیاب سمجھے جاتے۔اور ان کے لئے
خوش ہونے کا مقام تھا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کر دیا لیکن چونکہ انہوں نے یہ سمجھا کہ ہم
مسلمان بنائیں گے اس لئے وہ دوسروں کو مسلمان بناتے بناتے اپنا اسلام بھی چھوڑ بیٹھے۔حالانکہ قرآن مجید نے یہ نہیں کہا کہ تم لوگوں کو مسلمان بناؤ۔دیکھو قرآن کریم اور حدیث
شریف سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ جس کے ذریعہ کسی کو ہدایت ملی ہوا سے بھی ثواب عظیم
حاصل ہو گا 3 لیکن یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ حق کا منوانا اور قبول کروانا کسی کا فرض ہے اور جو
ایسا کرے گا اسے اجر ملے گا۔بلکہ جہاں دوسروں کو حق پہنچانے کا ذکر آیا ہے وہاں
ساتھ ہی اس بات سے جھاڑ بتلا دی گئی ہے کہ تم کون ہو کسی کو منوانے والے۔یہ کام خدا
کا ہے 4
پس جو لوگ اس خیال کو لے کر تبلیغ کے لئے جاتے ہیں کہ ہم دوسروں کو اسلام
منوائیں گے ان کے حسب حال یہ قصہ ہے۔کہتے ہیں ایک دھوبی تھا وہ ایک دن گھر
والوں سے ناراض ہو کر اپنے بیل کو لے کر گھر سے باہر جا بیٹھا اور اس بات کا منتظر رہا
کہ گھر والے مجھے منوانے آئیں گے۔لیکن گھر والے بھی اس سے تنگ آئے ہوئے
تھے اس لئے اسے منوانے کے لئے کوئی نہ گیا۔جب اس نے دیکھا کہ شام ہو گئی ہے
اور بھوک لگ رہی ہے اور منوانے کوئی آیا نہیں تو بیل کو گھر کی طرف چلا کر خود اس کی
دم پکڑ کر لڑھکتا ہوا چل پڑا اور کہتا جاتا کہ نہیں میں نہیں گھر جاتا۔مجھے نہ لے جاؤ۔اس طرح وہ یہ ظاہر کرتا کہ گو میں تو گھر نہیں جانا چاہتا مگر بیل مجھے لے جا رہا ہے۔یہی حال ان لوگوں کا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہم دوسروں کو مسلمان بنا رہے ہیں اور
انہیں اسلام منوا ر ہے ہیں حالانکہ وہ خود ان کی باتیں مان رہے ہوتے ہیں اور ان
کی مثال ایسی ہوتی ہے جیسا کہ چلتی گاڑی میں بیٹھا ہوا کوئی کہے کہ میں تو کھڑا ہوں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
38
جلد اول
اور درخت وغیرہ چل رہے ہیں۔حالانکہ وہ خود چل رہا ہوتا ہے اور درخت کھڑے
ہوتے ہیں۔ہمارے مبلغین کا یہ ارادہ اور نیت ہے
یت ہر گز نہیں ہونی چاہئے بلکہ یہ ہونی چاہئے کہ ہم
دوسروں کو اسلام منوانے نہیں بلکہ پہنچانے جا رہے ہیں۔اور صداقت وحق کو پہنچا کر اس کا
نتیجہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔کیونکہ یہ اسی کے اختیار اور قبضہ میں ہے کہ کسی کے دل کو حق
کے قبول کرنے کے لئے کھول دے۔یہی نصیحت میں نے قاضی عبد اللہ صاحب کو چلتے وقت کی تھی اور بعد میں بھی بار بار
ان کو یہی لکھتا رہا ہوں کہ تم حق پہنچا دو۔یہی تمہارا کام ہے۔منوانا اور قبول کرانا تمہارا کام
نہیں ہے۔یہی نصیحت میں اس وقت مفتی صاحب کو بھی کرتا ہوں پس ہمارے م
ے مبلغین کا
مقصد اور مدعا یہی ہونا چاہئے۔مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو خطاب اب میں دعوت دینے والوں کو جو خود مبلغ
بننے کی خواہش اور نیت رکھتے ہیں نصیحت
کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو خوب ذہن نشین کرلیں کہ ایک کام جس کا نتیجہ ایک گھنٹہ تک قائم
رہتا ہے اس کی نسبت اس کام کی طرف جس کا نتیجہ دو گھنٹہ تک برقرار رہتا ہے زیادہ توجہ کی
جاتی ہے اور دنیا میں جو کام ہو رہے ہیں وہ ایسے ہی ہیں جو یا تو خود فنا ہونے والے ہیں یا
جن کے نتائج فنا ہو جاتے ہیں یا جن کے نتائج کے متعلق یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ بہتر اور
عمدہ ہی نکلیں گے لیکن تبلیغ ایک ایسا کام ہے جس کے متعلق یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس کا
نتیجہ ضرور ہی اچھا اور ہمیشہ قائم رہنے والا نکلے گا۔دیکھو اگر ایک ڈاکٹر کسی کی آنکھوں کا علاج کرتا ہے اور وہ اچھی ہو جاتی ہیں تو یہ
اس نے بہت اچھا اور عمدہ کام کیا ہے لیکن اس کے اس کام کا نتیجہ اس انسان کی زندگی
تک ہی محدود ہے اور ممکن ہے کہ انہیں آنکھوں کے ذریعہ نیک کام کرے۔لیکن یہ بھی
ممکن ہے کہ برا کام بھی کرے تو برائی کا احتمال بھی ساتھ لگا ہوا ہے۔اسی طرح اگر ایک

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
39
جلد اول
شخص کسی غریب کو ایک روپیہ دے تو یہ ایک اچھا کام ہے وہ اس روپیہ کو لے کرا
ضروریات کو پورا کرے نہ کہ کسی ناجائز جگہ خرچ کر دے۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اسی
روپیہ کی شراب لے کر پی لے۔اسی طرح ایک شخص کسی کو ایک عہدہ پر مقرر کرتا ہے جو
بہت اچھی بات ہے ممکن ہے وہ اس عہدہ پر دیانت اور امانت سے کام کرے۔لیکن یہ
بھی ممکن ہے کہ وہ ظلم وستم کا مرتکب ہو۔تو ہر قسم کے کاموں میں نیکی کے ساتھ برائی کا
احتمال بھی لگا ہوا ہے۔لیکن تبلیغ ایک ایسا کام ہے کہ نیکی ہی نیکی ہے کیونکہ صداقت
برے طور پر استعمال ہی نہیں ہو سکتی۔اور اگر کوئی اسے بگاڑ کر پیش کرتا ہے تو وہ
صداقت نہیں ہے اس لئے اس کا نام تبلیغ نہیں رکھا جا سکتا۔تو صداقت کبھی اپنی اصلی
حالت میں برائی کے طور پر استعمال نہیں کی جاسکتی۔لیکن باقی چیزیں اپنی اصلی حیثیت
میں بھی برائی کی جگہ استعمال ہو سکتی ہیں۔پس تبلیغ ہی ایک ایسا کام ہے جس کا نتیجہ یقینی
طور پر بہتر نکلتا ہے اور جو بہت دیر پا ہوتا ہے اس لئے وہ بچے جو مدرسہ احمدیہ میں پڑھتے
ہیں یا اور وہ لوگ جو تبلیغ کے فرائض ادا کرتے ہیں ان کو اس کام کی اہمیت ہر وقت مد نظر
چاہئے کیونکہ جب تک کسی کام کی اہمیت مد نظر نہ ہو اس وقت تک اس کے کرنے کا
پورا پورا شوق بھی پیدا نہیں ہوتا۔چونکہ تبلیغ کا کام ایک ایسا کام ہے جو بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے اس لئے مدرسہ احمدیہ
کے لڑکوں کو چاہئے کہ نہایت محنت اور کوشش سے اس کو کرنے کے لئے اپنے آپ کو
تیار کریں اور اس بات کو خود یا درکھیں کہ جتنا بڑا کوئی کام ہوتا ہے اس کے لئے اتنی ہی
بڑی قربانی کرنی پڑتی ہے۔مدرسہ احمدیہ میں پڑھنے والے بچوں میں سے شاید کسی کو
یہ خیال ہو کہ ہم پڑھنے کے بعد کھائیں گے کہاں سے اور کس طرح اپنی ضروریات کو
پورا کریں گے۔اگر کسی کے دل میں ایسا خیال ہو تو وہ بہت جلدی اس کو دور کر دے۔اور اگر دور نہیں کر سکتا تو پڑھنا چھوڑ دے تا کہ ایک نیکی کے کام کے ساتھ اس کے دل
میں یہ برا خیال پیدا ہو کر اس کی نیکی کو بھی برباد نہ کر دے۔لیکن سب کو یا د رکھنا چاہئے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
40
جلد اول
کہ خدا تعالیٰ جب ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جو اس کے مقابلہ کے لئے
کھڑے ہوتے ہیں اور اس کی اطاعت سے اپنے آپ کو نکالتے ہیں تو پھر کیا انہیں کی
ضروریات کو پورا کرتا اس پر بوجھل ہو گا جو اس کا نام پھیلانے کے لئے کھڑے ہوں
گے؟ ہر گز نہیں۔خدا تعالیٰ ضرور ان کے لئے سامان پیدا کر دے گا۔“
(الفضل 10 مارچ 1917 ء )
1: بخارى كتاب الاطعمة باب ما يقول اذا فرغ من طعامه (الخ) صفحه
972 حدیث نمبر 5458 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2 بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ (المائدة: 68)
3 : بخارى كتاب الجهاد والسير باب فضل من اسلم على يديه رجل
(الخ) صفحہ 497 حدیث نمبر 3009 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية
4: إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ
(القصص : 57)

آج 10 میں سے 10 باقی