حضرت سید زین العابدین ولی اللّٰہ شاہ صاحب کی یورپ سے آمد
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
41
جلد اول
حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی یورپ سے آمد
31 مئی 1919 ء بعد نماز مغرب بورڈران تعلیم الاسلام ہائی سکول نے بورڈنگ
ہاؤس میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی یورپ سے آمد کی خوشی میں
ایک دعوت کی جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر آپ
نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو تقریر فرمائی وہ درج ذیل ہے :۔ایسے موقعوں پر جیسا کہ آج کا موقع ہے لوگوں میں یہ طریق نہیں ہے کہ صدر جلسہ
کوئی تقریر کرے یا ان غلطیوں اور فروگزاشتوں کی تصحیح کرے جو ایسے موقع پر بولنے
والوں سے سرزد ہوئی ہوں لیکن ہمارے ہاں یہی سنت ہے کہ صدر تقریر کرے۔چنانچہ
حضرت خلیفہ اول ضرور تقریر کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ شاید تم کو امید نہ ہو کہ میں کچھ
کہوں گا لیکن میں آجکل کے پریزیڈنٹوں کی طرح کاٹھ کا الو بننا پسند نہیں کرتا۔تو چونکہ
ایسے موقع پر بولنا پہلے سے سنت چلی آتی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ اسی میں فائدہ ہے اس
لئے بجائے اس کے کہ میں اس طریق کو اختیار کروں جو یورپ میں جاری ہے اور جس کی
اس ملک میں تقلید کی جاتی ہے اسی سنت پر عمل کرتا ہوں جو ہم میں جاری ہے۔تلاوت قرآن کریم کے متعلق نصیحت سب سے پہلے تلاوت کے متعلق
میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔افسوس
ہے
کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے لڑکوں کی طرف سے اس تقریب پر جو حلاوت کی گئی ہے کیا
وہ قرآن کو دیکھ کر کی گئی ہے۔رسول کریم ہے تو امی تھے اس لئے کبھی آپ نے دیکھ کر
قرآن کریم نہیں پڑھا۔لیکن نماز میں قرآن کریم زبانی ہی پڑھا جاتا ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
42
جلد اول
نماز پڑھتے وقت قرآن کھول کر سامنے رکھ لیا جائے اور کوئی لمبی سورۃ پڑھنی شروع کر دی
جائے کیونکہ کوئی ضرورت نہیں کہ ہم قرآن کریم کا کوئی خاص حصہ کسی خاص موقع پر
تلاوت کرنے کے لئے چنیں۔جبکہ اس کا ہر ایک حصہ ایک ہی ایسا با برکت اور مفید ہے۔پس اگر کوئی تلاوت کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور اسے کوئی لمبی سورۃ یا قرآن کریم کا کوئی اور
حصہ یاد نہیں ہے تو وہ سورۃ اخلاص ہی سنادے۔اس کا زبانی سنانا اس سے بہتر ہے کہ دیکھ
کر ایک سیپارہ سنایا جائے۔تم اچھی طرح یاد رکھو کہ خدا نے جو شریعت ہمیں دی ہے وہ
ایسی آسان اور مختصر ہے کہ اس پر عمل کرنے کے لئے جن باتوں کے یاد کرنے کی ضرورت کی
ہے وہ بآسانی یاد کی جاسکتی ہیں اور یہ اس شریعت کی ایسی خصوصیت ہے جو دنیا کی کسی اور
شریعت میں ہرگز نہیں پائی جاتی۔دیکھو قرآن کریم جہاں تمام دنیا کی کتابوں سے زیادہ
مکمل ہے وہاں سب سے چھوٹا بھی ہے۔میں نے سارا قرآن دو ورق پر لکھا ہوا دیکھا ہے
اور اس سے بھی کم جگہ پر لکھا ہوا سنا ہے۔اس کے مقابلہ میں انجیل کیا ہے۔چند مثالیں اور
کہانیاں ہیں لیکن وہ بھی حجم میں قرآن سے بڑی ہے اور بائیل جو اصل کتاب ہے وہ تو
بہت ہی بڑی ہے۔اور اس میں ایسے رنگ میں ایک ہی قسم کی باتوں کو بار بار دہرایا گیا ہے
کہ اسے یا تو وہی پڑھ سکتا ہے جسے اس کا امتحان دینا ہو یا وہ جو مذہبی طور پر اس کے پڑھنے
کے لئے مجبور ہو یا وہ جو عیسائیت کے متعلق لکھنے یا بولنے والا ہو ورنہ اس کے پڑھنے پر
طبیعت ہی نہیں لگتی۔لیکن ہمیں جو کتاب ملی ہے وہ ایسی مختصر اور عمدہ ہے کہ اس کا کچھ نہ کچھ
حصہ یاد کر لینا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔اول تو خدا تعالیٰ جن کو توفیق دے وہ سارا ہی
قرآن یاد کرنے کی کوشش کریں۔مگر چونکہ قرآن کو مختلف حصوں میں بھی تقسیم کر دیا گیا ہے
اس لئے معمولی حافظہ والا بھی کچھ نہ کچھ یاد کر سکتا ہے۔چنانچہ بعض سورتیں اتنی چھوٹی اور
مختصر ہیں کہ جو نہایت آسانی سے یاد کی جاسکتی ہیں۔پس اس بات کو یا درکھو کہ جب کبھی
تمہیں کسی تقریب پر تلاوت کا موقع ملے تو اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ تم قرآن کھول کر
کوئی بڑا رکوع سنانا شروع کر دو بلکہ جو حصہ تمہیں یاد ہو وہی سنا دو۔اور اگر سورۃ اخلاص یاد
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
43
جلد اول
ہے تو اسی کے پڑھنے سے شرم نہ کرو۔اور اگر سورۃ کوثر یاد ہے تو وہی پڑھ کے سنا دو۔کیونکہ قرآن کریم کا کوئی حصہ چھوٹا نہیں بلکہ ہر ایک ہی حصہ بڑا اور متبرک ہے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کا جتنا حصہ سناؤ وہ ایسا صحت کے
ساتھ یاد ہونا چاہئے کہ مجالس میں سنا سکو۔عموماً دیکھا گیا ہے کہ ہمارے بچے عربی الفاظ کو
صحت کے ساتھ ادا نہیں کر سکتے۔میں یہ نہیں کہتا کہ عربوں کی طرح اور انہیں کے لہجے میں
الفاظ ادا کئے جاویں۔بعض حروف تو ایسے ہیں کہ ان کو اس ملک کے علماء بھی عربوں کی
طرح ادا نہیں کر سکتے چنانچہ عرب کی تعریف ہی یہ کی جاتی ہے کہ ض“ بول سکے۔پس جو
رض، صحیح طور پر بول سکے وہ عرب ہوتا ہے۔تو تمہارا اس طرح حروف کو ادا کرنا مشکل
ہے مگر پھر بھی تمہیں کوشش کرنا چاہئے کہ صحیح تلفظ ادا کر سکو اور عربی لہجہ سے مشابہت پیدا کر
لو۔ہمارے شیخ عبد الرحمن صاحب ”ق“ کوک‘ بولتے ہیں مگر وہ معذور ہیں۔کیونکہ
بڑی عمر میں ہندو سے مسلمان ہوئے ہیں مگر پھر بھی بہت لوگوں سے اچھا پڑھتے ہیں۔افسوس ہے کہ جو لوگ دوسرے مذاہب سے آئیں وہ تو عربی الفاظ کا ادا کرنا سیکھ لیں مگر وہ
بچے جو مسلمانوں کے گھر پیدا ہوں اور تعلیم الاسلام سکول میں پڑھیں وہ نہ پڑھ سکیں۔پس
میں ذمہ دار لوگوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ طلباء کو صیح الفاظ پڑھنے سکھائیں اور طلباء صحیح پڑھنے
کی کوشش کریں۔نظم خوانی کے متعلق نصیحت اس کے بعد نظم کے متعلق میں نصیحت کرنا چاہتا
ہوں۔نظمیں عام طور پر پڑھی جاتی ہیں میں بھی
نظم کو بہت پسند کرتا ہوں اور خود شاعر ہوں۔مگر اب نہ صرف کوئی شعر کہتا ہی نہیں بلکہ کہہ ہی
نہیں سکتا۔پہلے تو یہ حالت تھی کہ ایک دفعہ عصر سے لے کر مغرب تک 100 شعر کہہ لئے
تھے۔لیکن اب اگر کبھی ایک مصرعہ منہ سے نکل جاتا ہے تو دوسرا بنا مشکل ہو جاتا ہے۔جس
سے میں نے سمجھ لیا ہے کہ اس طرف سے میری طبیعت ہٹ گئی ہے لیکن اس سے پسندیدگی
کے مادہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔تو میں خود شاعر ہوں یا شاعر تھا شعروں کو پسند کرتا ہوں اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
44
جلد اول
مجھے رویا میں بتایا گیا ہے کہ قوم کی زندگی کی علامتوں میں سے ایک علامت شعر گوئی بھی
ہے۔اور میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم شعر کہا کرو۔یہی وجہ ہے کہ
سالانہ جلسہ پر نظمیں پڑھنے کے لئے بھی وقت رکھا جاتا ہے تو میں نظم کو پسند کرتا ہوں - شعر
کہتا رہا ہوں اور رویا میں مجھے بتایا گیا ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں کو شعر کہنے کی تحریک
کروں۔مگر ان ہی باتوں کی وجہ سے مجھے یہ بات سخت نا پسند ہے کہ اشعار ایسے طریق سے
پڑھے جائیں کہ زبان خراب ہو۔ہمیں اس بات کے لئے بڑی غیرت رکھنا چاہئے کہ ہماری
ملکی زبان خراب نہ ہو۔اب تو یہ بات کم ہوتی جاتی ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے یہ حالت تھی کہ نو
تعلیم یافتہ لوگ اردو بولتے ہوئے بہت کثرت سے انگریزی الفاظ بولتے تھے مثلاً کہتے
ہمارے فادر ان لا (Father in Law) آئے ہیں یا یہ کہ ہماری مد رال (Mother ill)
پڑی ہیں۔یہ ایک بُری بات تھی جو عام طور پر پھیلی ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ ہوئی کہ چونکہ
لوگوں کو اپنی زبان سے محبت نہیں رہی اس لئے وہ اسے نہیں بولتے اور دوسری زبان کے
الفاظ عام طور پر بولتے ہیں۔گو یہ مرض اب کم ہوتا جاتا ہے مگر ابھی ہے۔اسی لئے اردو
میں اعلیٰ مضامین لکھنے والے بہت کم ہوتے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں عام لوگ کیوں
سیدھے راستہ سے بھٹک رہے ہیں اور وہ جو ان کے لیڈر کہلاتے ہیں ان کی باتوں کا ان پر
کیوں کوئی اثر نہیں ہوتا ؟ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان میں ایسے لوگ نہیں ہیں جو زبان کے
ذریعہ ان
پر قابو پاسکیں اور انہیں اپنے قبضہ اور اقتدار میں رکھ سکیں۔اور یہ بات اُس وقت
تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اپنی زبان سے خاص محبت اور الفت نہ پیدا ہو اور اس کو
محنت اور کوشش سے نہ سیکھا جائے۔اب تو جو شخص ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے وہ کہتا ہے
میں اردو جانتا ہوں یہ تو ہماری مادری زبان ہے حالانکہ کوئی زبان صحیح طور پر بغیر سیکھے نہیں
آسکتی۔وو
ولایت میں ایک مشہور ناول نویس ہے اور ناول نویسی کی وجہ سے ہی اسے "سر"
کا خطاب ملا ہے۔وہ لکھتا ہے ایک کتاب کو میں نے اتنا پڑھا اتنا پڑھا کہ باوجود اس کے کہ
6
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
45
جلد اول
میں بہت احتیاط سے رکھتا تھا پھر بھی جہاں میں انگوٹھا رکھ کر پڑھا کرتا تھا وہاں سے گھس کر
بالکل پھٹ گئی اس پر بھی میں اسے پڑھتا ہی رہا کہ ایک دن جبکہ میں دریا کے کنارے بیٹھا
پڑھ رہا تھا میرے ہاتھ سے گر کر دریا میں جا پڑی اور ضائع ہو گئی۔تو چونکہ کوئی زبان صحیح
طور پر بغیر سیکھے نہیں آسکتی اس لئے تمہارا بھی فرض ہے کہ اردو سیکھنے کے لئے خاص کوشش
کرو اور عربی و انگریزی جن کا سیکھنا ضروری ہے ان کے ساتھ ہی اردو بھی سیکھو۔کیونکہ
جب تک کسی زبان پر قبضہ اور تصرف حاصل نہ ہو اُس وقت تک انسان دوسرے پر اثر نہیں
ڈال سکتا۔اور زبان پر قبضہ حاصل ہونا گویا جادو ہاتھ آنا ہوتا ہے۔دیکھو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں مخالفین جب کوئی جواب نہ رکھتے اور آپ کے دلائل کی
تردید بھی نہ کر سکتے تو کہتے کہ ان کی زبان میں جادو ہے۔واقعہ میں انبیاء کو جو زبان دی
جاتی ہے وہ خاص اور معجزہ کے طور پر ہوتی ہے۔تو تمہارے لئے اردو کا سیکھنا بھی بہت
ضروری ہے۔اکثر لوگ اردو لکھنے اور بولنے میں بہت غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ یہی
معلوم ہوتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اردو جانتے ہیں حالانکہ وہ نہیں جانتے اور انہیں سیکھنے
کی ضرورت ہوتی ہے۔پس تم اس کو پوری کوشش کے ساتھ سیکھو کیونکہ جب تک تمہیں اس
پر قبضہ نہ حاصل ہوگا اُس وقت تک اپنے ملک کے لوگوں پر تم اثر نہیں ڈال سکتے اور اپنے
دلائل سے انہیں مؤثر نہیں کر سکتے۔چونکہ الفاظ سے بڑھ کر اور کسی چیز کی کہ تلوار کا بھی اثر
نہیں ہو سکتا اس لئے اگر الفاظ اچھے اور موزوں ہوں تو دل میں گڑ جاتے ہیں۔اور اگر تی
کرخت اور بے ترتیب ہوں تو نہ کوئی انہیں سننا پسند کرتا ہے اور نہ ان کا کچھ اثر ہوتا ہے
اس لئے زبان کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔ہمارے بچوں کو اس کے لئے خاص کوشش کرنی
چاہئے۔کالج کے متعلق اپیل کا جواب اب رہی اپیل کہ سکول کو کالج بنا دیا جائے
میں ان جذبات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں
جو بچوں نے اپنی آئندہ تعلیم کے متعلق ظاہر کئے ہیں کہ وہ بھی سلسلہ کے انتظام کے ماتحت ہی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
46
جلد اول
ہو۔مگر جب اللہ تعالیٰ چاہے گا اس کا موقع آ جائے گا۔اس میں شک نہیں کہ مومن جس کام کو
ہاتھ ڈالتا ہے وہ اگر خدا کی منشاء کے ماتحت ہو تو ہو جاتا ہے مگر ہمیں یہ نہیں چاہئے کہ خدا کا
امتحان کریں۔پھر جن لوگوں کے سپرد کام ہیں ان کو خود اس قسم کی باتوں کا بہت خیال ہے اور
ایسی ضروریات سے واقف ہیں مگر ہر ایک کام کے لئے وقت ہوتا ہے جب وہ وقت آ جائے
تو سامان خود بخود پیدا ہو جاتے ہیں۔دیکھو ایک وقت تو ہماری جماعت پر وہ تھا کہ ایک شخص
حاجی ریاض احمد آیا اور اس نے حضرت خلیفہ اول سے پوچھا کہ سرسید اور مرزا صاحب میں کیا
فرق ہے؟ حضرت مولوی صاحب فرماتے تھے میں نے اسے کہا خدا تعالیٰ کی طرف سے جو
جماعتیں قائم ہوتی ہیں ان کی یہ علامت ہوتی ہے کہ اول اول ان میں بڑے لوگ داخلی
نہیں ہوتے۔اب دیکھو حضرت مرزا صاحب نے جو جماعت قائم کی ہے اس میں بڑے
لوگ نہیں ہیں مگر سرسید کے ساتھ بڑے بڑے نواب، رئیس اور جاگیر دار شامل ہو گئے ہیں
اس سے ظاہر ہے کہ سرسید کو جو کامیابی ہوئی تو دنیوی اسباب کی وجہ سے ہوئی لیکن حضرت صاحب
کو جو ترقی ہو رہی ہے وہ خدائی سامانوں کے ذریعہ ہو رہی ہے۔تو اُس وقت ہماری
جماعت کی یہ حالت تھی۔پھر حضرت خلیفہ المسیح کے زمانہ میں دو ایسے آدمی داخل سلسلہ
ہوئے جو دنیاوی لحاظ سے اچھی حیثیت رکھتے تھے اور اب تھوڑے ہی عرصہ میں پندرہ کے
قریب ایسے شخص داخل ہو چکے ہیں۔اسی طرح ایک وقت تھا کہ اگر کوئی ایک سور و پیہ چندہ
دیتا تو بڑا امیر سمجھا جاتا۔پھر وہ زمانہ آیا کہ ایک شخص نے پانچ ہزار روپیہ چندہ دیا۔اور
اب یہ پہلا سال ہے کہ پندرہ ہزار روپیہ ایک شخص نے دیا ہے۔اس تھوڑے سے عرصہ
میں باحیثیت اور بااثر لوگوں کا جماعت میں داخل ہونا دراصل میرے ایک رؤیا کی تعبیر
ہے جو میں نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کو سنایا تھا۔میں نے ایک لمبی دعا کی تھی جس
میں یہ بھی کہا تھا مٹی نصر الله 1 اس پر مجھے چودھری نصر اللہ خان صاحب دکھلائے
گئے۔اسی میں میں نے یہ دعا بھی کی تھی کہ ہمارے سلسلہ میں امراء داخل نہیں ہیں۔الہی !
ان کے دلوں کو کھول دے اور انہیں حق کے قبول کرنے کی توفیق بخش۔اس کے بعد جلد ہی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
47
جلد اول
کئی اصحاب داخل ہوئے۔اور حال ہی میں ایک خان بہادر اور آنریری مجسٹریٹ نے
بیعت کی ہے اس سے ظاہر ہے کہ ہمارا سلسلہ خدا کے فضل سے دن بدن بڑھ رہا اور ہر
طرح سے اس میں ترقی ہو رہی ہے۔لیکن پھر بھی ہمیں تا حال اسی بات کی ضرورت ہے کہ
لوگوں کے دلوں میں حق اور صداقت کی عمارتیں کھڑی کریں اور اینٹوں کی عمارتیں جن کا
کالج کے لئے ہونا ضروری ہے ان کو ابھی رہنے دیں۔اس میں شک نہیں کہ ہم ایسی
عمارتوں کے لئے اگر روپیہ جمع کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت جس
قدر بھی روپیہ جمع ہو سکے اسے دلوں میں عمارتیں بنانے پر خرچ کیا جائے نہ کہ اینٹوں اور
پتھروں کی عمارتوں پر لگایا جائے۔عمارتیں بنانے کے متعلق حضرت مسیح موعود کا بھی یہی عمل
تھا۔چنانچہ یہاں عمارتیں بنانے کے لئے جب آپ سے کہا گیا کہ آپ چندہ کے لئے
تحریک کریں یا وفد بھیجنے کی اجازت دیں تو آپ نے نا پسند کیا۔پھر وفد کے مجوزین نے
میرے ساتھ بھیجنے کے لئے کہا مگر آپ نے مجھے بھی نہ بھیجا۔اس پر بھی وہ باز نہ آئے اور
آپ کو یہ کہہ کر وفد لے گئے کہ ہم اصل میں لنگر وغیرہ مدات کے لئے چندہ جمع کرنے
جاتے ہیں ان کے متعلق تحریک کرنے کے بعد عمارت کے لئے کہہ دیا کریں گے مگر جب
وفد واپس آیا تو معلوم ہوا کہ جن اصل اغراض کو پیش کر کے انہوں نے وفد کی اجازت لی
تھی ان کے لئے تو بہت تھوڑا روپیہ لائے اور جس کے متعلق کہتے تھے کہ اس کے لئے ضمنی
طور پر تحریک کر دیا کریں گے اس کے لئے کئی ہزار لائے۔میرے خیال میں یہی وجہ ہوئی
کہ اس روپیہ کو جس کام میں انہوں نے خرچ کیا وہ ان کے لئے با برکت نہ ہوا۔البتہ
ہمارے لئے بابرکت ہو گیا۔چونکہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کی مرضی کے خلاف کیا تھا
اس لئے خدا تعالیٰ نے جہاں وہ روپیہ خرچ ہوا وہاں سے انہیں نکال باہر کر دیا۔لیکن چونکہ
وہ جماعت کا روپیہ تھا اس لئے ضائع نہ گیا بلکہ ہمارے کام آ کر بابرکت ہو گیا۔تو جو تحریک اس وقت کی گئی ہے اس قسم کی تحریکیں اپنے وقت کو چاہتی ہیں اور جب
وقت آ گیا اُس وقت سب کچھ ہو جائے گا فی الحال جو کچھ کیا گیا ہے اسی سے فائدہ اٹھانا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
48
جلد اول
چاہئے۔عربی میں مثل ہے مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ كُلُّه که اگر ساری چیز نہ ملے
تو ساری چھوڑ بھی نہیں دینی چاہئے۔یعنی جتنی ملے اتنی لے لینی چاہئے۔ہم نے اس وقت
اپنی جماعت کے ان بچوں کی نگہداشت کے لئے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں بہت سا
خرچ برداشت کر کے لاہور میں ایک ہوٹل کھولا ہوا ہے مگر افسوس اس کے چلنے میں اگر روک
ہوئے ہیں تو وہی لڑکے جو یہاں سے پڑھ کے گئے ہیں۔اپنے کالج کے متعلق تمہاری خواہش
کچی، تمہارے جذبات قابل تعریف ، تمہاری آرزو لائق ستائش لیکن میں کہتا ہوں جو کچھ
تمہیں فی الحال دیا گیا ہے اسی کی قدر کرنا تمہارا فرض ہے اور جب ہم دیکھیں گے کہ تم اس
سے فائدہ اٹھا رہے ہو تو اس سے زیادہ کا انتظام کر دیں گے۔لیکن اگر تمہاری طرف سے
روکیں ڈالی جائیں اور تم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرو تو پھر تم ہی بتاؤ تمہاری
کالج کی تحریک پر کیونکر توجہ کی جاسکتی ہے۔ہاں اگر تم پوری سعی اور کوشش کے ساتھ اس
سے فائدہ اٹھاؤ اور ہم پر ثابت کر دو کہ اس انتظام کی تم نے قدر کی ہے تو پھر اس سے آگے
بڑھانے کے لئے تمہارے ایڈریسوں اور اپیلوں کی ضرورت نہیں ہے خدا تعالیٰ خود پکڑ کر
ہم سے تمہارے لئے انتظام کرا دے گا۔سید ولی اللہ شاہ صاحب کی آمد اب رہی میرے عزیز سید ولی اللہ شاہ صاحب
کی آمد پر خوشی۔بے شک تمہیں ان کے
آنے پر خوشی ہوئی ہے مگر تمہیں اس قدر خوشی ہو ہی نہیں سکتی جتنی مجھے ہے۔لیکن تمہارا
صرف خوشی کا اظہار کرنا کوئی فائدہ نہیں رکھتا جب تک تم اس سے سبق نہ حاصل کرو۔میں
پوچھتا ہوں تمہیں ان کے آنے پر خوشی کیوں ہوئی۔ان کے علاوہ ہماری ہی جماعت کے
اور کئی ایسے لوگ ہیں جو مدتوں کے بعد واپس آئے ہیں اور پھر ایسے بھی ہیں جو دوسرے
ممالک میں مارے گئے ہیں۔تم نے کیوں مرنے والوں کی جدائی کو محسوس نہیں کیا اور آنے
والوں کی آمد پر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔وہ احمدی بھی ہیں۔ان میں سید بھی ہیں۔ہمارے
مدرسہ کے طالب علم بھی ہیں۔غرضیکہ جتنی باتیں سید ولی اللہ شاہ میں پائی جاتی ہیں وہ فردا فردا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
49
جلد اول
ان میں بھی پائی جاتی ہیں پھر ان کے آنے پر تمہیں کیوں خوشی نہ ہوئی۔اگر کہو ان کا آنا
ہمیں معلوم نہیں تھا تو میں ابھی ان کے نام لئے دیتا ہوں مگر ان کو سن کر بھی تمہیں خوشی نہیں
ہوگی جتنی سید ولی اللہ شاہ کے آنے پر ہوئی ہے۔اصل باعث تمہاری خوشی کا یہ ہے کہ تم نے
خیال کیا ہے کہ ان کے ذریعہ ہمارے سلسلہ کو فائدہ پہنچے گا۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تمہارا یہ
خیال پورا ہو گا یا نہیں اور ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اسے پورا کرے لیکن تم نے اس امید
اور خیال پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ یہ سلسلہ کے خادم ہوں گے۔انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے
وہ تمہاری اور تمہارے بھائیوں کی ترقی کے لئے خرچ کریں گے۔اور ان کے ذریعہ ایسے
لوگ حق کو قبول کریں گے جنہوں نے ابھی تک قبول نہیں کیا۔چونکہ تمہیں ان سے یہ
امید میں ہیں اس لئے ان کی آمد تمہارے لئے خوشی اور مسرت کا باعث ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ
جانتا ہے یہ امیدیں پوری ہوں گی یا نہ اور اسی کو معلوم ہے کہ ان کی کتنی زندگی ہے۔پھر
ہمیں معلوم نہیں ان کے متعلق الی منشا کیا ہے۔یہ آئندہ ان اصول کو تسلیم کریں گے یا
نہیں جو خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کی ترقی کے لئے مقرر فرمائے ہیں۔چونکہ یہ سب غیب کی
باتیں ہیں اس لئے تمہاری خوشی کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ وہ محض وہم اور خیال کی بناء پر
ہے حقیقت پر نہیں۔اب تم سے میرا سوال ہے کہ اگر اس سے بڑھ کر تمہارے لئے خوشی کا
سامان پیدا ہو سکے تو کیا اس کے لئے تم کوشش اور سعی کرنے کے لئے تیار ہو یا نہیں؟ دیکھو
جبکہ تمہیں ایک دوسرے شخص کے متعلق صرف امید اور خیال کی بناء پر اس قدر خوشی ہو سکتی
ہے تو اگر وہی بات فی الواقع تم میں پائی جاوے تو تمہیں کس قدر خوشی ہوگی۔سید ولی اللہ شاہ
تم سب کے رشتہ دار نہیں اور بہت سوں کے تو واقف بھی نہیں مگر ان کے آنے پر تم خوش ہو
رہے ہو اور محض ایک امید موہوم کی بناء پر خوش ہو رہے ہو۔لیکن اگر وہ بات جس کی تم نے
ان کے متعلق امید باندھی ہے تم میں واقعی طور پر پائی جائے تو بتلاؤ پھر تمہارے لئے کس قدر
خوش ہونے کا موقع ہوگا۔تم یہ مت خیال کرو کہ تم میں وہ بات پیدا نہیں ہو سکتی۔دیکھو
سید ولی اللہ شاہ اسی طرح پیدا نہیں ہوئے تھے جس طرح کہ اب تمہیں معلوم ہو رہے ہیں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
50
جلد اول
ابھی مجھے ان کے متعلق ایک واقعہ یاد آ گیا ہے ہم چھوٹے چھوٹے اکٹھے کھیلا کرتے تھے۔میرے پاس چھوٹی سی بندوق تھی جو چودہ آنہ کو آئی تھی اس کے لینے کے لئے یہ میرے
پیچھے پڑ گئے اور جب میں نے انہیں دی تو اس قدر خوش ہوئے کہ شاید اتنی خوشی انہیں اب
علم پڑھ کے آنے پر بھی نہ ہوئی ہوگی۔تو یہ پیدا ہی ایسے نہ ہوئے تھے تمہاری طرح ہی کے
تھے اور تم میں سے ہی تھے لیکن سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے باہر گئے کوشش کی تو مکرم معظم ہے
گئے۔اب اگر تم بھی کوشش کرو تو تم علم حاصل کر سکتے ہو۔ہو
تمہارے سپر نٹنڈنٹ صاحب نے کہا ہے کہ میں تمہارے لئے دعا کروں کہ تم سید
ولی اللہ شاہ جیسے ہو جاؤ۔لیکن میرے خیال میں نبی کے سوا کسی کی مشابہت حاصل کرنے کی
دعا کرنا ٹھیک نہیں۔کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ جس کی مشابہت کے لئے دعا کی جائے گی اس
کا اندرونہ کیسا ہے۔علاوہ ازیں میں تو حضرت ابوبکر اور سید عبد القادر جیلانی ایسے
بزرگوں کی مشابہت کے لئے دعا کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کو جو
کچھ دیا ہے اس سے بڑھ کر دینے کی طاقت رکھتا ہے۔چنانچہ اس زمانہ میں اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وہ دیا جو اس امت میں اور کسی کو نہیں دیا گیا۔پس
جب خدا تعالیٰ اب بھی روحانیت کے اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج عطا کر سکتا ہے اور کرتا ہے تو پھر
کسی ایسے شخص سے جو نبی نہ ہو مشابہت کی دعا کرنے والے کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی
فقیر کو ایک ڈپٹی نے پیسہ دیا تو اس نے اس کے لئے دعا کی کہ خدا تمہیں تھانیدار بنائے
حالانکہ یہ اس کے لئے دعا نہ تھی بلکہ بددعا تھی کہ ڈپٹی سے تنزل ہو کر تھانیدار بن جائے۔پس کسی کے لئے ہم یہ کیوں کہیں کہ خدا اسے ولی اللہ شاہ کی طرح بنا دے۔کیا خدا اس
سے بڑھ کر نہیں بنا سکتا یا نہیں بناتا؟ اگر بناتا ہے تو پھر ہم اس کے فضل کو محدود کیوں
کریں۔پس میں ان بچوں کے لئے دعا تو کروں گا مگر یہ نہیں کہ انہیں سید ولی اللہ شاہ جیسا
بنا دے بلکہ یہ کہ اس امت کے لوگوں کے لئے جس قدر در جے ملنے ممکن ہیں وہ دے۔ہمیں درجوں کے نام لے کر دعا کرنے کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہم یہ جانتے ہیں کہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
51
جلد اول
خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو کس قدر درجے دے سکتا ہے۔دیکھو حضرت مسیح موعود 23 سال
اپنے درجے کے متعلق لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں لیکن اخیر میں لکھ دیا کہ تم سمجھ ہی نہیں سکتے
کہ خدا کے نزدیک میرا کیا درجہ ہے۔پھر آپ نے لکھا ہے کہ جو بھی تعریفی کلمات میرے
متعلق کہے جائیں وہ سچ ہیں جھوٹ نہیں ہو سکتے۔پس جب اس امت کے لئے ایسے ایسے
مدارج کا رستہ کھلا ہے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ کسی سے نسبت دے کر ہم دعا کریں بلکہ ہمیں یہ
دعا کرنا چاہئے کہ جس قدر بھی درجات حاصل ہو سکتے ہیں وہ حاصل ہوں۔سید ولی اللہ شاہ صاحب کے لئے دعا اس موقع پر صرف لڑکوں کے لئے
دعا کرنے کی تحریک کی گئی ہے
لیکن میرے نزدیک ولی اللہ شاہ کے لئے یہ دعا کرنا بہت ضروری ہے کہ یہ جو علم حاصل کر
کے آئے ہیں انہیں اس سے فائدہ اٹھانے کی خدا تعالیٰ توفیق دے۔اس میں شک نہیں کہ
یہ بہت کچھ پڑھ کے آئے ہیں۔لیکن کہتے ہیں العِلمُ حِجَابُ الأَكْبَرِ بعض اوقات علم
بہت بڑا حجاب بھی ہو جاتا ہے تو ان کے لئے دعا کرنا بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ ممکن
ہے کہ ان کے دل میں ایسے خیالات پیدا ہو جائیں جو نا درست ہوں۔پس جہاں لڑکوں
کے لئے اس دعا کی ضرورت ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں دین و دنیا کا علم دے وہاں ان کے
لئے اس دعا کی ضرورت ہے کہ انہیں علم سے کام لینے کی توفیق بخشے۔کیونکہ یہ ایسے نازک
مقام پر کھڑے ہیں کہ جہاں سے شیطان بآسانی پھسلا سکتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ
انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ پڑھا ہے مگر اس سے انہیں اسی وقت تک فائدہ ہو
سکتا ہے جب تک کہ حضرت مسیح موعود کی تعلیم کے ماتحت رہ کر کام کریں اور اگر اس نے
علیحدہ ہو کر چاہیں کہ اس سے کام لیں تو یہ ان کے لئے بھی موت ہوگی اور جو اس سے متاثر
ہوں گے ان کے لئے بھی۔اس لئے ہم سب کو دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ انہیں تو فیق
دے کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے خدا کی منشا اور حضرت مسیح موعود کی تعلیم کے مطابق
خرچ کریں۔پس میں جہاں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ تم صرف ان کے علم سیکھنے پر خوشی کا اظہار
"
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
52
جلد اول
کرنا کافی نہ سمجھو بلکہ خود بھی علم سیکھنے کی کوشش کرو وہاں یہ بھی کہتا ہوں کہ ان کے لئے در دولت
سے دعا کرو کہ خدا تعالیٰ انہیں سیکھے ہوئے علم سے کام لینے اور اپنی راہ میں خرچ کرنے کی
(الفضل 13 جون 1919ء)
توفیق بخشے۔1: البقرة: 215