حضرت قاضی امیر حسین صاحب کا مدرسہ احمدیہ سے تبادلہ

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
97
جلد اول
حضرت قاضی امیر حسین صاحب کا مدرسہ احمدیہ سے تبادلہ
حضرت قاضی امیر حسین صاحب کے مدرسہ احمدیہ سے تبادلہ پر 20 جون 1921ء کو
طلباء مدرسہ احمدیہ نے ان کی الوداعی دعوت کی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی بھی
از راہ شفقت شامل ہوئے۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد جو خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے:۔’ولایت میں قاعدہ ہے کہ کسی جدا ہونے والے کو الوداع کہتے ہوئے اس سے تعلق
رکھنے والے پرانے واقعات کو بیان کرتے ہیں۔اس وقت میں بھی قاضی صاحب کے
متعلق چند باتیں بتا تا ہوں۔میں نے ان سے مدرسہ احمدیہ میں تو نہیں البتہ ہائی سکول میں تعلیم پائی ہے اُس زمانہ
کے متعلق میں ایک بات بتاتا ہوں جو میرے تجربہ میں آئی اور جس کے متعلق میں سمجھتا
ہوں کہ دوسروں کے لئے مفید ہوسکتی ہے۔شروع شروع میں جب مدرسہ بنا تو یہ عمارتیں وغیرہ کچھ نہ تھیں بازار کے قریب کے
چار پانچ کمرے تھے لڑکے ٹاٹ پر بیٹھا کرتے تھے۔اب تو کہا جاتا ہے کہ زمین پر بیٹھنے
سے لڑکوں کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔بیچ اور ڈلیک چاہئیں مگر اُس وقت ٹاٹ ہی بینچ اور
ڈلیک ہوتے تھے۔میں پانچویں یا چھٹی جماعت میں تھا۔اُس وقت کی یہ بات مجھے خوب
یاد ہے اور اب تک اس کا اثر میرے قلب پر پڑتا ہے۔اس زمانہ میں تعلیم کی طرف مجھے
رغبت نہ تھی اور پھر عموماً میں بیمار بھی رہتا تھا اس لئے نافھے ہو جاتے تھے۔ایک دفعہ جب
میں ناغہ کے بعد پچھلے سبق دیکھنے لگا۔جو سبق قاضی صاحب سے پڑھے ہوئے تھے وہ تو یاد

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
98
جلد اول
تھے اور جو دوسروں سے پڑھے ہوئے تھے وہ بھول گئے تھے۔میں نہیں سمجھتا تھا اس کی کیا
وجہ ہے مگر یہ معلوم ہے کہ قاضی صاحب کو جوش اور خواہش ہوتی تھی کہ طلباء کو جو کچھ
پڑھائیں وہ یاد کرا دیں۔اس کا یہ اثر ہوتا تھا کہ ان کا پڑھایا ہوا یا درہتا تھا۔ہر ایک آدمی کے بولنے کا طریق الگ ہوتا ہے بعض اپنی تقریر کو بہت سجا کر اور
فصاحت کے ساتھ بیان کرتے ہیں اور بعض سادہ طریق سے سادہ الفاظ میں۔قاضی
صاحب بھی بہت سادہ طور پر بولتے ہیں اور ان کے جو شاگرد ہیں وہ اس بات کو جانتے
ہیں مگر میں نے یہ بات محسوس کی ہے اور دوسرے لوگ جن سے میں نے پوچھا ہے انہوں
نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ قاضی صاحب کا پڑھایا ہوا سبق خوب یا درہتا ہے۔یہ میرے اپنے تجربہ کی بات ہے اس لئے میں نے بیان کی ہے اور اس لئے بھی کہ
دوسرے استاد جو اس وقت یہاں موجود ہیں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بعض اساتذہ
ایسے ہوتے ہیں جن کا مقصد کورس پورا کر ا دینا ہوتا ہے یہ خواہش نہیں ہوتی کہ طلباء کے
قلب پر تعلیم کا اثر چھوڑیں۔اس لئے خواہ وہ کتنے ہی زور اور محنت سے پڑھائیں اور کیسی
عمدہ تقریریں کریں طلباء کے دل پر ایسا اثر نہیں ہوتا جیسا ہونا چاہئے۔قاضی صاحب اب چونکہ سکول سے الگ ہونے والے ہیں اس لئے ایک اور
بات کے بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں اور وہ یہ کہ مجھے یاد ہے طالب علموں
سے قاضی صاحب کا رویہ سخت سمجھا جاتا تھا۔یعنی طلباء سمجھتے تھے کہ قاضی صاحب
پڑھائی میں سختی کرتے ہیں مگر باوجود اس کے لڑکوں کو ان سے محبت تھی اور یہ ثبوت تھا
اس بات کا کہ طالب علم سمجھتے تھے کہ قاضی صاحب کی سختی کسی بغض کی وجہ سے نہیں ہوتی
تھی بلکہ خیر خواہی کی وجہ سے ہوتی تھی۔یہ بات بھی جو قاضی صاحب کو حاصل تھی
بہت کم استادوں کو حاصل ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے کہ لڑ کے قاضی صاحب کی سختی کو اپنی
مجلسوں میں یاد کر کے ہنسا کرتے تھے اور خوش ہوتے تھے۔یہ وہ اثرات ہیں جو اُس وقت جب میں پڑھا کرتا تھا مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
99
جلد اول
ہوا کرتے تھے اور اس وقت میں نے ان کو اس لئے دہرایا ہے کہ یہاں استاد بھی بیٹھے ہیں
جو فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔استادوں کو اپنے شاگردوں سے ایسا سلوک کرنا چاہئے کہ جس
سے ان کے دل میں محبت پیدا ہو۔یہ نہ ہو کہ نفرت کرنے لگ جائیں اور نہ یہ ہو کہ خراب
ہی ہو جائیں۔اس وقت بھی شکائیتیں آتی تھیں اور اب بھی آتی ہیں۔اور چھوٹی چھوٹی
باتوں کے متعلق آتی ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ استاد طلباء کے دل میں محبت پیدا نہیں
کرتے۔اگر ایسا کر لیں تو طلباء ان
کی سختی کو بھی خوشی سے برداشت کر لیں۔اسی طرح وہ اثر جو پڑھاتے وقت ہوتا ہے اسی طریق سے ہو سکتا ہے کہ استاد کی
خواہش ہو کہ طلباء کو میں یہ سکھا دوں نہ یہ کہ اپنا وقت پورا کر کے چلا جاؤں۔میں کبھی کبھی
چھوٹی عمر کے پڑھے ہوئے سبق پڑھا کرتا ہوں۔مجھے قاضی صاحب کے پڑھائے ہوئے
اسباق کے الفاظ تک یاد ہیں۔اسی طرح ایک اور استاد کی بات مجھے یاد ہے انہوں نے
مجھے ایک موقع پر نصیحت کی تھی۔میں ایک لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا تھا انہوں
نے علیحدہ لے جا کر کہا کہ ایسی بے تکلفی اچھی نہیں ہوتی۔اُس وقت ہم جس جگہ کھڑے تھے
وہ جگہ، وہ حالت کہ ہم نقشہ دیکھ رہے تھے ، جس طرف منہ تھا ، جس طرح مخاطب کیا گیا یہ
سب باتیں مجھے یاد ہیں۔اسی طرح اور کئی باتیں اس وقت کی ایسی ہیں جو ہو بہو یاد ہیں۔اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ ایسے ذرائع ہوتے ہیں جن سے اگر کام لیا جائے تو باتیں یاد رہتی
ہیں اور یاد کرانے کا یہی طریق نہیں ہے کہ بار بار پڑھائی جائیں۔تاریخ کے متعلق ہی میں نے دیکھا ہے کہ میں آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے خود نہیں
پڑھ سکتا تھا ماسٹر عبدالرحمن صاحب مجھے سناتے جاتے تھے اور میں سنتا تھا۔اس بات کو سترہ
سال کے قریب ہو گئے ہیں مگر اُس وقت کے مجھے فقرے کے فقرے ابھی تک یاد ہیں۔یہ باتیں اس نتیجہ پر پہنچاتی ہیں کہ استاد اگر توجہ اور کوشش سے کام لے تو طلباء کے
بہت زیادہ اوقات کو بچا سکتا ہے اور تھوڑے وقت میں بہت کچھ سکھا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ طلباء کی زندگی آئینہ کی طرح ہوتی ہے جو نقش چاہیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
100
جلد اول
اس پر جما سکتے ہیں۔اگر استاد یہ سمجھ کر پڑھائے کہ طلباء کو فلاں بات سکھا دینی ہے تو
چاہے وہ اچھی طرح بول بھی نہ سکتا ہو اور خواہ کتنی ہی سادہ زندگی بسر کرتا ہو اس کا پڑھانا
بہت زیادہ مفید اور بااثر ہوگا۔یہ باتیں میں نے قاضی صاحب کے متعلق خود تجربہ کی ہیں اس لئے بتادی ہیں۔“
الفضل 30 جون 1921 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی