تحریری ہدایات برائے حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ نائیجیریا
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
101
جلد اول
تحریری ہدایات برائے حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ نائیجیریا
23 جنوری 1922ء کو بعد از نماز فجر بیت مبارک قادیان میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے جو ہدایات رقم فرما کر نائیجیر یا جانے والے مبلغ حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب کو
دیں وہ درج ذیل ہیں :۔عزیز من! اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ ہو، ناصر ہو ، مددگار ہو، ہادی ہو، رہنما ہو۔اس
کے فضل کا سایہ آپ پر رہے اور اس کی آنکھوں کے سامنے ترقی کرو۔یاد رکھو! خدا ایک ہے۔اپنی ذات کے لحاظ سے، اپنی صفات کے لحاظ سے، اپنے
کاموں کے لحاظ سے، اس کا کوئی شریک نہیں۔سب کچھ جو کچھ اس کے سوا ہے اس کی
مخلوق ہے۔خواہ بڑا ہو خواہ چھوٹا۔وہ سب خوبیوں کا منبع ہے۔سب فضلوں کا سرچشمہ
ہے۔اس کے سوا کوئی راحت نہیں اور چین نہیں۔اس کے ملے بغیر دنیا کا سب آرام اور
سب راحت محض دھوکا ہے۔اور جہنم سے کم نہیں۔اس کے پائے کے بغیر کوئی کامیابی
نہیں۔جو اس سے جدا رہا وہ ساری دنیا میں رہ کر بھی اکیلا رہا اور جو اس سے ملا وہ سب
سے جدا رہ کر بھی پھر اکیلا نہیں بلکہ اپنے دوستوں میں رہتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ اس کا
محافظ ہوتا ہے اور اس کی نگہبانی کرتا ہے اور اس کا ساتھ دیتا ہے اور اسے تسلی دیتا ہے اور
اس سے محبت کرتا ہے۔اور جب اس کا دل جدائی کا صدمہ محسوس کرتا ہے وہ اس کے پاس
آتا اور اس کی جدائی کے صدمہ کو دور کرتا ہے اور اس کے دل میں آکر رہتا ہے اور جنگل
میں اس کے لئے منگل بنا دیتا ہے۔پس اگر راحت حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس سے ملو، اس
سے محبت کرو، اس پر تو کل رکھو۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
102
جلد اول
محمد ﷺ اس کے رسول ہیں اور اس کے بھیجے ہوئے ہیں۔جو تعلیم آپ لائے وہ اب
ہمیشہ قائم رکھی جائے گی اور مٹائی نہیں جائے گی۔کیونکہ وہ مکمل ہے اور مکمل شے کو کوئی نہیں
مٹاتا۔قیامت تک کوئی شخص قرآن کریم کی اطاعت کا جو ا اپنی گردن پر سے اتار کر پھینک
نہیں سکتا خواہ اعلیٰ درجہ کا انسان ہو خواہ ادنی محمد رسول اللہ کی محبت سے انسان خدا تعالیٰ کا
قرب پاتا ہے۔آپ سے تعلق اللہ تعالیٰ کے تعلق کے مضبوط کرنے کے ذرائع میں سے
ایک اعلیٰ ذریعہ ہے۔کیونکہ جو آپ سے محبت رکھتا ہے وہ اس کلام سے بھی محبت رکھتا ہے
جو آپ کے ذریعہ سے دنیا کو پہنچا۔سو آپ کی محبت پیدا کرو اور آپ کی اطاعت کی کوشش
کرو۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - 1
حضرت مرزا غلام احمد صاحب رسول کریم اللہ کے نائب اور شاگرد ہیں اور آپ کی
نیابت میں اور اطاعت میں آپ نے رسالت کا مرتبہ پایا ہے۔آپ مستقل رسول نہیں
ہیں اور آپ کی رسالت محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت سے جدا نہیں ہے۔مگر اس کا یہ
مطلب نہیں کہ آپ رسول نہیں۔آپ فی الواقع رسول اور اللہ کے بھیجے ہوئے ہیں اور جو
ان کی نبوت اور رسالت کا انکار کرتا ہے ایک سخت گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔آپ کی محبت
کے سوا اب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں ہو سکتا۔صرف یہی کھڑ کی اب اللہ تعالیٰ تک پہنچنے
کی کھلی ہے۔کیونکہ جو نائب کا انکار کرتا ہے وہ اصل کا انکار کرتا ہے۔اور جو اصل کا انکار
کرتا ہے وہ اس کا انکار کرتا ہے جس نے اسے پیدا کیا۔خلافت کا سلسلہ ایک رحمت ہے۔اور خدا تعالیٰ کی رحمت کی ناشکری کرنی دکھ میں
ڈالتی ہے۔انسان خواہ کس قدر بھی ترقی کر جائے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے مستغنی نہیں ہو
سکتا۔پس خلافت سے مسلمان کسی وقت بھی مستغنی نہیں ہو سکتے۔نہ اب نہ آئندہ کسی زمانہ
میں۔اللہ تعالیٰ کی بہت سی برکات اس سے متعلق اور وابستہ ہیں۔اور اُس سے جو خلافت
سے دور ہو جاتا ہے دور ہو جاتا ہے اللہ اُس سے۔جو اُس سے تعلق کرتا ہے اپنا تعلق مضبوط
کرتا ہے۔اس کے لئے میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نیکی اور تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش
103
جلد اول
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
کرو۔عبادات الہی ایک سیڑھی ہیں جن کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچتا ہے۔پس
ان پر خاص نگاہ رہے اور جہاں تک ہو سکے نوافل اور ذکر کا موقع نکالو۔کیونکہ دیا بغیر تیل
کے جل نہیں سکتا اور عبادت وہ نل ہے جس کے ذریعہ سے انسان کے اندر معرفت کا تیل
آتا ہے پس اس نل کو کھلا رکھوتا معرفت کا تیل آتار ہے اور ایمان کا دیا بجھ نہ جائے۔اخلاق ایک نہایت ہی ضروری جز ایمان کا ہیں اور ان کے بغیر ایمان کا دعوی کرنا ایسا
ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ برتن کے بغیر پانی رہ سکتا ہے۔اعلیٰ اخلاق کے پیدا کرنے کی کوشش
کرو اور دوسروں میں پیدا کرو۔اسلام کے ضعف کی اصل وجہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں
اخلاق کی کمزوری ہے۔اسی وجہ سے دین میں فتنہ پڑا اور اسی وجہ سے دنیا ہاتھ سے گئی۔پس اخلاق کو مضبوط پکڑو۔اخلاق کی تلوار سے زیادہ کاٹنے والی اور کوئی تلوار نہیں۔دشمن
بھی اس تلوار کا رعب مانتا ہے اور اپنوں کے اندر یہ ایسی مضبوطی پیدا کر دیتی ہے کہ ان
کے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور ان کی امیدیں بہت بڑھ جاتی ہیں۔تبلیغ میں اپنے وقت کو صرف کرو اور محنت سے اس کام کو کرو۔اور یا درکھو کہ ہم نے
اگر تھوڑے ہی عرصہ میں اس حق کو نہ پہنچا دیا جو ہمیں ملا ہے تو پھر اس کا پہنچانا مشکل ہو گا۔یہ مت خیال کرو کہ میں نے اس کو تبلیغ کرنی ہے یا اُس کو۔بلکہ یہ سمجھو کہ سب دنیا کو تبلیغ کرنا
میرا فرض ہے۔اس لئے جلد جلد ایک علاقہ کو صاف کروتا دوسرے کی طرف توجہ کر سکو۔ہر
ایک مومن کا فرض ہے کہ وہ ساری
دنیا کو اپنی کھیتی سمجھے اور تمام انسانوں کو اپنا گلہ۔کیونکہ
وہ خدا کا نائب ہے اور کوئی چیز اس کی نگرانی سے باہر نہیں۔پس اپنے حوصلوں کو محدود نہ
کرو اور اپنی نگاہوں کو کوتاہ نہ کرو۔خدا تعالیٰ سے دعائیں بہت کرو کہ دعا ایک بڑا ہتھیار
ہے۔اس سے ناممکن کام ممکن ہو جاتے ہیں۔اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور سلسلہ کے لئے
بھی اور سلسلہ کے کارکنوں کے لئے بھی اور ان لوگوں کے لئے بھی جو آپ کے ہاتھ سے دین
میں داخل ہوں۔اور ان کے لئے بھی جو ایمان نہیں لائے مگر آپ کی توجہ کے نیچے ہیں۔اطاعت ایک اعلیٰ جو ہر ہے اسے پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اور جو آپ کا افسر ہو اس کو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
104
جلد اول
کی اطاعت کرو۔اور اپنے نفس کو اپنے پر غالب مت آنے دو۔اگر کسی بات پر اعتراض
ہو تو اس سے خلیفہ وقت کو اطلاع دو۔خود ہی اس پر فیصلہ نہ دو۔کیونکہ تفرقہ طاقت کو توڑ
دیتا ہے اور یہی کھڑکی ہے جس میں سے آدم کا دشمن اس کے گھر میں داخل ہوا کرتا ہے اور
اس کو اس کے عزیزوں سمیت جنت میں سے خارج کر دیا کرتا ہے۔ہمیشہ خلیفہ وقت سے تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہو۔اور خط و کتابت میں
کبھی سستی نہ کرو۔وہ لوگ جن کو آپ کے ذریعہ سے ہدایت ہو ان کو بھی ان سب نصائح پر عمل کرنے کی
تحریک کرو جو اوپر بیان ہوئیں یا بعد میں آپ تک پہنچتی رہیں۔دینی لٹریچر سے آگاہ رہنے کی ہمیشہ کوشش کرو۔قرآن کریم کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے
کی ضرورت نہیں وہ تو مومن کی جان ہے۔مگر حدیث اور کتب مسیح موعود کا مطالعہ بھی
ضروری ہے۔ان سے غافل نہ ہو۔کوئی نہ کوئی اخبار قادیان کا جس میں مرکز اور سلسلہ
کے حالات ہوں ضرور زیر مطالعہ رہنا چاہئے کہ یہ ایمان کو تازہ کرتا ہے اور اس کی تاکید
وہاں کے لوگوں کو بھی کریں جن میں آپ تبلیغ کر رہے ہوں۔اور پھر خلفاء کے اعلانات
اور ان کی کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنی مرضی کو ظاہر کرتا
ہے اور انسان کے لئے ان کا کلام بھی بمنزلہ دودھ کے ہوتا ہے۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کا قدم ہدایت پر رکھے اور آپ کا
محافظ ہو۔اور آپ کو ایسے کاموں کے کرنے سے بچائے کہ جن سے لوگوں کو ٹھوکر لگے۔بلکہ آپ کا نمونہ ایسا بنائے کہ دوسرے اس کو دیکھ کر دین کی طرف رغبت کریں اور اسلام کو
ایک قابل قبول مذہب سمجھیں اور اس سے دوری کو ہلا کت جانیں۔اور ایسا ہو کہ وہ آپ
کے کلام میں برکت دے اور آپ کے دل کو مضبوط کرے اور اس کی محبت آپ کے دل
میں گڑ جائے۔اور اس کا قرب آپ کو عنایت ہو اور اس کا سایہ آپ پر رہے۔اور وہ اپنی
مرضی آپ پر ظاہر کرے اور آپ کے ذریعہ سے قوموں کو ہدایت ہو۔اور آپ
کو دنیا میں نیکی
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
105
جلد اول
قائم کرنے میں ایک حصہ وافر ملے تا آخرت میں اللہ تعالیٰ کی جزا سے بھی حصہ وافر ملے۔والسلام خاکسار میرزا محمود احمد
( الفضل 30 جنوری 1922ء)
مندرجہ بالا تحریری ہدایات کے علاوہ حضور نے زبانی ہدایات بھی فرمائیں جو درج ذیل ہیں:۔ایک مبلغ کو نصائح (1) وہاں کی زبان سیکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کے بغیر تبلیغ
نہیں ہوسکتی۔(2) جن لوگوں میں آپ تبلیغ کریں ان سے نہایت محبت اور پیار اور حکمت سے کام
لیں اور ایک انتظام کے ماتحت ان کو رکھیں۔مثلاً مختلف آدمی مقرر کئے جائیں جو ان کی
نگرانی کریں۔نمازوں میں باقاعدگی کے متعلق بھی انتظام کیا جائے۔(3) وہ قومیں اپنے سرداروں کا بہت ادب کرتی ہیں اس لئے ان سے معاملہ کرتے
وقت کوئی ایسی بات نہ ہو جو ان کو بری لگے۔اور جب نصیحت کریں تو علیحدگی میں کریں
تا کہ وہ بھی اپنی ہتک نہ سمجھیں۔ہاں الگ ہو کر دونوں گروہوں کو ذہن نشین کرانے کی
کوشش کریں کہ مذہبی طور پر ان کا سردار وہی ہے جو ہما را آدمی ہو گا۔(4) چونکہ ان لوگوں کے دماغ ابھی بہت موٹے ہیں بار یک باتوں کو ابھی نہیں سمجھ سکتے
مثلاً یہی کہ جنت میں انعامات جو ہوں گے تو مثلاً نمازیں متمثل ہو کر پھلوں کی شکل میں ملیں گی
اس لئے ان کے لئے یہی کافی ہوگا کہ دوزخ ایک ایسی چیز ہے جہاں خدا کی نافرمانی سے
انسان جاتا ہے اور جہاں سخت عذاب ہوتے ہیں۔اور جنت وہ چیز ہے جہاں اس انسان کو
جو خدا اور اس کے رسول کے احکام کو بجالائے بڑی بڑی راحتیں اور آرام ملتے ہیں۔اس سے یہ مطلب نہیں کہ ان کو اعلیٰ تعلیم دی ہی نہ جائے بلکہ پہلی بات ذہن نشین
ہونے کے بعد تدریجا بتا ئیں۔(5) انسان کو سست کبھی نہ ہونا چاہئے ، ہمیشہ چست رہے اور اس کے لئے کچھ
ورزش کرتے رہنا چاہئے۔مثلاً چلنا پھرنا ہی سہی۔اس کا روح سے بہت تعلق ہوتا ہے۔
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
106
جلد اول
انبیاء کبھی ست نہیں ہوتے۔(6) اپنا کام کرتے وقت کبھی یہ خیال دل میں مت لاؤ کہ لوگ میرا کام کر دیں
گے۔کسی دوسرے پر نگاہ مت رکھو۔ہاں اگر کوئی دوسرا شخص اس نیت سے کام کر دے کہ
مجھے اس کا کام کرنے سے ثواب ہو گا تو اس کی نیت کا بھی لحاظ رکھیں۔(7) اخلاق کا خاص خیال رکھیں۔جہاں تک ہو سکے اخلاق کی درستی پیدا کریں۔حکام سے معاملہ کرتے وقت بھی مناسب ادب سے پیش آئیں اور اپنی تعلیم کی حقیقت سے
ان کو بھی آگاہ کرتے رہنا چاہئے۔ان لوگوں کے اختیار میں بھی کچھ ہوتا ہے۔خواہ مخواہ
چھوٹی چھوٹی باتوں پر ان کو چڑانا نہیں چاہئے۔(8) پھر جن لوگوں میں آپ تبلیغ کریں گے ان میں آجکل یہ خیال خاص طور پر جوش
سے پھیلا ہوا ہے کہ دنیا ہمیں حقیر جانتی اور ہم سے نفرت کرتی ہے اس لئے ان سے محبت
سے معاملہ کریں اور یہ بات ان پر ظاہر نہ ہونے دیں اور ان کو ذہن نشین کرائیں کہ دنیا جو
ان سے نفرت کرتی ہے اس کی وجہ عدم ایمان ہے۔اس لئے ان کو قوموں سے نفرت نہیں
کرنی چاہئے بلکہ ان کے مذہب کو حقیر جائیں۔ان میں آجکل اس بات کی وجہ سے اس
قدر جوش پھیلا ہوا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ساری دنیا کو تباہ کر کے ان کی نسلیں آباد
ہو جائیں اور اس جوش کو دیکھ کر مجھے خیال آتا ہے کہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ مکہ پر ایک
حبشی حملہ کرے گا تو اس کا کہیں یہی مطلب نہ ہو۔(9) اپنی عادات میں ، لباس میں، کھانے پینے میں ہمیشہ کفایت مدنظر رہے۔کفایت
سے انسان کو شکر کی عادت پیدا ہوتی ہے اور شکر کے بعد بڑی بڑی نعمتیں ملتی ہیں۔ایک
انسان جس کو کفایت کی عادت نہ ہوا سے اگر بڑی بڑی نعمتیں بھی مل جائیں تو وہ یہی کہتا ہے
کہ میرا حق تھا مجھے کیا ملا۔پس جو کفایت شعار نہیں ہوتا اس کے دل سے شکر کبھی نہیں نکلتا۔“
الفضل 20 مارچ 1922ء)
1 آل عمران: 32