حضرت مولوی محمد دین صاحب بی اے کی الوداعی پارٹی

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
108
جلد اول
حضرت مولوی محمد دین صاحب بی اے کی الوداعی پارٹی
مورخہ 6 جنوری 1923ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے اساتذہ و طلباء نے
حضرت مولوی محمد دین صاحب بی اے مبلغ سلسلہ کو الوداعی پارٹی دی جس میں حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔دنیا میں الوداعی پارٹیاں بھی دی جاتی ہیں اور ایڈریس بھی پڑھے جاتے ہیں لیکن
میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت میں جس بچے رنگ سے الوداعی پارٹیاں دی جاسکتی ہیں اور
دی جاتی ہیں ویسی اور کسی جگہ نہیں دی جاتیں۔اس لئے کہ بالعموم جو پارٹیاں دی جاتی
ہیں وہ زمانہ کے حالات کے ماتحت اور لازمی تغیر کے وقت دی جاتی ہیں۔مثلاً ڈپٹی کمشنر
ضلع کو چھوڑ کر جا رہا ہوتا ہے یا گورنر صوبہ کو چھوڑ کر جاتا ہے وہ خوش ہوتا ہے کہ میں جا رہا
ہوں اور لوگ بھی جانتے ہیں کہ وہ جانے پر خوش ہے۔پھر اس کا جانا ملک کے لئے نہ مضر
ہوتا ہے نہ مفید بلکہ وہ ایک قانون کے ماتحت آتا اور اسی کے ماتحت چلا جاتا ہے۔لیکن
باوجود اس کے الوداعی پارٹی دینے والے اس کے جانے پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہیں
اور وہ بھی کہتا ہے مجھے آپ لوگوں سے جدا ہونے کا رنج ہے لیکن ہماری جماعت میں جو
پارٹیاں دی جاتی ہیں وہ بالکل اور رنگ کی ہوتی ہیں۔پھر وہاں جو پارٹیاں دی جاتی ہیں
وہ اور حالات کے ماتحت ہوتی ہیں اور یہاں جو دی جاتی ہیں وہ اور حالات کے ماتحت۔وہاں تو اس لئے دی جاتی ہیں کہ ایک شخص اپنا کام ختم کر کے آرام کی زندگی گزارنے کے
لئے جا رہا ہوتا ہے لیکن یہاں اس لئے نہیں کہ کوئی آرام کی زندگی کے لئے کام ختم کر رہا

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
109
جلد اول
ہوتا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ دین اسلام کی خدمت کے لئے جارہا ہوتا ہے۔پھر جس کوئی پارٹی
دی جاتی ہے اس کے خیالات اور جذبات کی مثال اس کی مانند نہیں ہوتی جو ہندوستان میں
اپنی ملازمت کا زمانہ ختم کر کے انگلستان جارہا ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے مجھے آپ لوگوں سے جدا
ہونے کا بہت غم ہے حالانکہ اس کا دل اپنے وطن اور اپنے گھر جانے پر بہت خوش ہو رہا ہوتا
ہے بلکہ یہاں تو وطن والا اپنے وطن کو چھوڑ کر تبلیغ کے لئے جارہا ہوتا ہے۔وہ کام ختم کر کے
اپنے اہل کے پاس نہیں جارہا ہوتا بلکہ وہ اپنے اہل کو چھوڑ کر کام کرنے کے لئے غیر ملک میں
جا رہا ہوتا ہے اس لئے اس کے دل میں سچے جذبات ہوتے ہیں اور ان کے ماتحت جو
خیالات ظاہر کئے جاتے ہیں وہ اپنے اندر صداقت اور سچائی رکھتے ہیں۔جو ایڈریس طلباء اور اساتذہ کی طرف سے ماسٹر محمد دین صاحب کو دیئے گئے ہیں میں
سمجھتا ہوں ان میں دلی خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور ان میں بہت اعلیٰ درجہ کے
خیالات ظاہر کئے گئے ہیں۔خصوصاً اس میں جو عزیزی عبد السلام نے پڑھا ہے اس کا طرز
بہت اعلیٰ ہے اور اس میں سچے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔البتہ ایک نقص مجھے نظر آیا اور
وہ یہ کہ مضمون اور آواز میں مطابقت نہ تھی۔شاید خاندانی اثر کی وجہ سے آواز کی یہ حالت
ہو۔مضمون کا طرز بیان تو وہ تھا جو ہمارے خاندان کا ہے کہ پُر جوش ہوتا ہے مگر لہجہ مولوی
صاحب ( حضرت خلیفہ اول) کا تھا۔اور مولوی صاحب کہا کرتے تھے کہ ہمارے خاندان
کے لوگوں کے اعصاب کمزور ہیں۔آواز کی نا مطابقت کی وجہ سے مضمون کے اثر میں کمی آجاتی ہے اس لئے عبد السلام کو
کوشش کرنی چاہئے کہ یا تو لہجہ کو مضمون کے مطابق بنائے یا مضمون کو لہجہ کے مطابق۔مضمون اگر شان و شوکت والا ہو تو اس کو ایسی آواز سے نہیں پڑھنا چاہئے جس میں لجاجت
پائی جائے بلکہ اس کا رنگ اور ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود اور حضرت مولوی صاحب
کے طرز کلام میں چونکہ فرق تھا اس لئے مضمون بھی علیحدہ علیحدہ رنگ کے ہوتے تھے اور
اپنے اپنے رنگ میں مؤثر ہوتے تھے۔

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
110
جلد اول
ماسٹر محمد دین صاحب نے جو خیالات ظاہر کئے ہیں وہ دونوں ایڈریسوں سے اعلیٰ
ہیں۔وہ قلبی جذبات کا فوٹو اور اساتذہ اور طلباء کے لئے سبق آموز ہیں۔میں یہ نہیں کہتا
کہ جو کچھ انہوں نے کہا انکسار کے ساتھ کہا کیونکہ سچا مومن جب بھی ایک کام کو چھوڑ کر
دوسرے کو اختیار کرے گا تو یہی خیالات اس کے ہوں گے اور سچے دل سے یہی آواز اس
کے منہ سے نکلے گی۔من نه کردم شما حذر بکنید
دیکھو حضرت عمر جیسا انسان جس نے دنیا کو ہلا دیا اور یورپ کے مصنفین نادانی سے
صلى الله
ان کے کارناموں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ عمر محمد (ع) سے بھی بڑا انسان تھا اور ظاہری
حالات ہی ایسے تھے کہ دنیا یہی سمجھتی لیکن دنیا یہ کیوں بھول گئی کہ یہی شخص کئی سال رسول کریم
کی مخالفت کر کے تو اپنا کچھ بھی اثر اور رسوخ نہ پیدا کر سکا۔ہاں جب آپ کی غلامی
میں آیا تو یہی عمر جو پہلے اونٹوں کے لالچ میں بے گناہ کو قتل کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا جب محمد
کی غلامی میں آیا تو اس نے دنیا کو ہلا دیا۔بہر حال ان کی فتوحات کو دیکھ کر یورپین مصنف یہ کہتے ہیں کہ عمرمحمد (ﷺ) سے بھی بڑا
تھا۔مگر جب آپ فوت ہونے لگتے ہیں تو ان کی زبان سے یہی نکلتا ہے لَا عَلَيَّ وَلَا لِی - 1
میں کچھ مانگتا نہیں کہ میں نے یہ کام کیا یا وہ کیا اس کا مجھے بدلہ دیا جائے بلکہ میری یہی
درخواست ہے کہ مجھ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ معاف کی جائیں۔علوم
تو سچا مومن اور ایماندار شخص یہی کہتا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا اور نہ کر سکتا ہوں خدا
کے فضل سے ہی ہوگا جو کچھ ہو گا اور سچے دل سے یہ کہتا ہے۔میرے نزدیک یہ کہنے کا ہر شخص
کے لئے موقع آتا ہے مگر ہر شخص اس موقع سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھاتا جس طرح اٹھانا
چاہئے اور ہر شخص اپنی طاقتوں کو پورے طور پر استعمال نہیں کرتا۔اگر سب انسان خدا تعالیٰ
کی دی ہوئی ہر طاقت کو اسی طرح استعمال کریں جس طرح کرنا چاہئے اور اس میں کوئی
کو تا ہی نہ ہونے دیں تو محمد اللہ ہی کیوں نہ بن جائیں۔مگر محمد اللہ جیسا کسی اور کا نہ بننا ہی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
111
جلد اول
بتاتا ہے کہ سب خدا داد طاقتوں کا صحیح صحیح استعمال نہیں کیا جا تا اور اس کمال تک استعمال
نہیں کیا جاتا کہ کوئی محمد بن سکے اسی وجہ سے تفاوت مدارج ہے۔لیکن باوجود اس کے
ضرورت ہے اس بات کی کہ جب انسان کام سے فارغ ہو اور کام میں کامیابی نصیب ہو تو
اس وقت بھی اس کے دل میں یہی جذبات ہوں جو کام کے ابتدا میں ہوتے ہیں۔یہی
خیالات ہوں جو کامیابی سے پہلے ظاہر کئے جاتے ہیں۔کام شروع کرتے وقت تو اس قسم
کے خیالات سب لوگوں میں ہوتے ہیں حتی کہ دہریہ بھی یہی کہتے ہیں ہم کمزور ہیں ہم سے
یہ کام نہیں ہو سکے گا۔لیکن جب کام ختم ہو جائے اور پینشن کا زمانہ آ جائے اس وقت بھی یہی
خیالات ہوں۔یہی جذبات ہوں، یہی احساسات ہوں تب خوشی کی بات ہے۔لیکن اگر
اس وقت نہ ہوں اور اکثر لوگوں میں نہیں ہوتے تو سمجھ لینا چاہئے کہ دنیا کو دھوکا دینے کے
لئے اور اپنے آپ کو بڑا بنانے کے لئے ابتدا میں ایسے خیالات ظاہر کئے گئے تھے۔یہی جذبات جو ماسٹر محمد دین صاحب نے ظاہر کئے ہیں انہی کو لے کر لوگ اٹھتے ہیں
لیکن جب کام ختم کر لیتے ہیں تو اس وقت کہتے ہیں ہم نے یہ کیا اور ہم نے وہ کیا۔پہلے و
خدا کو دھوکا دینے کے لئے عاجزانہ طور پر اس کے آگے گر کر کہتے ہیں ہم کچھ نہیں ہم بہت
کمزور ہیں تو ہی کرے گا تو یہ کام ہو گا۔لیکن جب ان کے گرنے پر خدا تعالیٰ کی طرف سے
رحمت آتی ہے اور اس کا فضل کام کر دیتا ہے تو کہتے ہیں ہم نے یہ کام کیا مگر قوم نے ہماری
قدر نہ کی۔ہم نے یہ کام کیا مگر جماعت نے ہماری عزت نہ کی۔ہم نے دکھ اٹھا کر کامیابی
09۔حاصل کی لیکن اس کا بدلہ کچھ نہ ملا۔یہ خیال ایسے انسانوں کو ضائع اور برباد کر دیتے ہیں۔میں افسوس سے کہتا ہوں کہ ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کہنے کو تو کہتے
ہیں کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اللہ کے لئے کرتے ہیں اور جو کچھ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے ہی فضل
سے ہوتا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اور جب آپ یہ کہتے ہیں تو واقعہ میں اپنے آپ کو ایسا ہی
سمجھتے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ ان کے تذلیل کو دیکھ کر
ان کی مدد اور نصرت کرتا ہے اور دنیا دیکھتی ہے کہ ان کے ذریعہ تغیر عظیم پیدا ہو جاتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
112
جلد اول
لیکن جب ایسا ہوتا ہے اور بوجہ اس کے ایسا ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے نفس کو گرایا اور
خدا تعالیٰ کا فضل آیا تو اس وقت انہیں یاد نہیں رہتا کہ ہم نے کام شروع کرتے وقت یہ
اقرار کیا تھا کہ ہم ناقابل ہیں اور فی الواقع وہ نا قابل تھے۔وہ ماضی پر نگاہ کر کے کہتے
ہیں ہم نے یہ کام کیا مگر وہ اس سے پہلے زمانہ کو بھول جاتے ہیں جب سچے دل سے وہ اپنی
نالائقی کا اقرار کرتے تھے اور اسی کا نتیجہ تھا کہ انہیں کامیابی ہوئی تھی۔اس وقت وہ امیدوار
ہوتے ہیں کہ انہیں اعلیٰ مدارج حاصل ہوں۔اس وقت ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں
جماعت پر حکومت حاصل ہو۔اس وقت وہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کے سروں کو اپنے سامنے
جھکا ئیں۔اور اگر یہ باتیں انہیں حاصل نہیں ہوتیں تو بلعم باعور 2 کی طرح ہو جاتے ہیں اور
اس وقت اگر ان پر موت آجائے تو قریب ہے کہ جہنم میں ڈالے جائیں۔اس وقت بھی
یہی احساسات ہونے چاہئیں جو ابتدا میں ہوتے ہیں۔دیکھو نبیوں کی کیا حالت ہوتی
ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :۔کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار3
یہ آپ نے اس وقت کہا جب آپ کام ختم کر کے فاتح جرنیل کی طرح جارہے تھے۔تو درحقیقت یہ خیالات ہر شخص کے دل میں ہونے چاہئیں اور ہماری جماعت کے لوگوں
میں جب تک یہ خیال نہ ہوں گے کامیابی نہ حاصل ہو سکے گی۔دیکھو ہماری مثال بھی یہی
ہے جیسے چودھری فتح محمد صاحب نے اپنی چھوٹی لڑکی کے متعلق سنایا کہ ایک دن وہ کہنے لگی
ابا مجھے بھی کنویں پر لے چلو۔چودھری صاحب نے پوچھا کیوں؟ تو کہنے لگی میں بھینس کو
اٹھاؤں گی۔اسے کہا گیا وہ تو بہت بڑی ہوتی ہے کس طرح اٹھاؤ گی؟ کہنے لگی اگر بھینس کو
نہیں تو اس کے بچے کو اٹھاؤں گی۔یہ تو ہنسی کی بات تھی۔مگر ہمارا یہ خیال کہ ہم نے دنیا کو
فتح کرتا ہے اور کفر کو مٹانا ہے حالانکہ ہمارے اندر ایسے لوگ ہیں جو دوسروں کے خیالات
سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگ ہیں جو یورپ کے فلسفہ سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ایسے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
113
جلد اول
لوگ ہیں جو دین کے مقابلہ میں دنیا کو ترجیح دیتے ہیں۔ایسی حالت میں دنیا کو فتح کرنے
کا ہمارا خیال بچہ کے بھینس کو اٹھانے کے خیال سے بھی بہت بڑا خیال ہے اور ایسا ہی ہے
جیسا کہ سورج سے کھیلنے ، چاند کو پکڑنے کا خیال ہو۔جس طرح یہ ناممکن ہے اور جنون کی
علامت ہے اسی طرح ہمارا یہ خیال بظا ہر نظر آتا ہے کہ ہم دنیا کو فتح کرلیں گے اور پھر تلوار
سے جسموں کو نہیں جیسا کہ بادشاہ کر لیا کرتے ہیں بلکہ دلوں کو ، رسوم کو ، خیالات کو ، تمدن کو ،
معاشرت کو بدل دیں گے۔حالانکہ یہ تو ساری دنیا کے بادشاہ بھی مل کر نہیں کر سکتے۔کجا ہم
ماتحت لوگ یا بالفاظ دوسرے لوگوں کے انگریزوں کے غلام کریں۔پس ہمارا یہ دعویٰ بہت
بڑا دعویٰ ہے اور ہماری کمزوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت بڑا دعویٰ ہے۔اس صورت
میں اگر ہم سے کچھ کام ہو جائے، ہمیں کوئی کامیابی حاصل ہو جائے تو یہی سمجھنا چاہئے کہ یہ
ہماری کمزوری ہمارے انکسار کا نتیجہ ہے یا ہماری کمزوریوں پر خدا نے رحم کیا ہے۔لیکن جب
کام ہو جائے اور سمجھا جائے کہ ہم نے خود کیا ہے تو ہم سے زیادہ احسان فراموش کوئی نہیں
ہو گا۔مگر کہنا پڑتا ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو ایک حد تک کام کرتے ہیں اور جب کچھ کام ہو
جاتا ہے تو اپنی قدر و منزلت کی امید رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ اس کام کی وجہ سے
ان کے آگے جھکیں۔اس وقت ان کے سینہ سے ایمان نکل رہا ہوتا ہے اور نہایت
خطر ناک مرحلہ پر پہنچے ہوتے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں ایسے لوگوں کے لئے اور دوسروں
کے لئے بھی کہ ان میں ہر وقت یہی احساسات رہنے چاہئیں کہ ہم کمزور اور ناطاقت ہیں
ہم سے کچھ نہیں ہوا۔جو کچھ ہوا خدا کے فضل سے ہوا۔اور یہ احساسات تمہارے مرنے
تک رہنے چاہئیں۔اگر اسی حالت میں مرو تو یقیناً ایمان دار مرو گے۔پس یہ جذبات صحیح جذبات ہیں اور ہر انسان میں پیدا ہوتے ہیں مگر ضرورت ان کے
قائم رکھنے کی ہے۔تم ان جذبات
کو قیمتی ہیروں کی طرح سمجھو اور پوری طرح حفاظت سے
رکھو۔تمہارے ہاتھ کٹ جائیں، دانت ٹوٹ جائیں مگر کوئی چیز ان کو تمہارے ہاتھ سے نہ
چھڑا سکے۔جس طرح ماں بچہ کو خطرہ کے وقت اپنے سے جدا نہیں ہونے دیتی اسی طرح تم

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
114
جلد اول
ان کی حفاظت کرو۔ایک جنگ کا ذکر ہے کہ ایک جھنڈا بردار کا ایک ہاتھ کٹ گیا تو اس
نے دوسرے میں پکڑ لیا۔دوسرا کٹ گیا تو گھٹنوں میں پکڑ لیا اور اس وقت تک نہ چھوڑا
جب تک اس کی گردن نہ کاٹ دی گئی۔4
تم ان جذبات کو اس جھنڈے سے زیادہ مضبوطی ، زیادہ احترام ، زیادہ زور اور
زیادہ کوشش کے ساتھ پکڑو اور ایسا پکڑو کہ کبھی نہ چھوٹیں۔کیونکہ اگر چھوٹ جائیں تو
سوائے تحت الثریٰ کے اور کہیں ٹھکانا نہیں۔اور اگر پکڑے رہو گے تو ہر جگہ اور ہر
میدان میں کامیاب رہو گے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ماسٹر صاحب کی مشکلات کو دور کرے اور
ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔“
( الفضل 15 جنوری 1923ء)
1 : اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 455 مطبوعہ بیروت 2006 ء الطبعة الاولى
2 بلعم باعور : حضرت موسی علیہ السلام کے وقت کا ایک ناقص ولی جس نے مخالفین کے
اکسانے پر حضرت موسیٰ کے خلاف بددعا کی جس سے اس کا ایمان جاتا رہا۔( تفسیر کبیر فخرالدین رازی جلد 8 صفحہ 52،51 مطبوعہ قاہرہ 2012ء)
3: براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 127 ایڈیشن 2008 ء
4: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1170 مطبوعہ دمشق 2005 ء

آج 10 میں سے 10 باقی