تحریری ہدایات برائے مکرم ماسٹر محمد دین صاحب بی اے مبلغ امریکہ

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
115
جلد اول
تحریری ہدایات برائے مکرم ماسٹر محمد دین صاحب بی اے
مبلغ امریکہ
7 جنوری 1923ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مکرم ماسٹر محمد دین صاحب بی اے
مبلغ امریکہ کو ان کی امریکہ روانگی کے موقع پر حسب ذیل ہدایات رقم فرما کر عنایت فرمائیں:۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
دد مگر می ماسٹر صاحب!
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو خود آپ کے فرائض پر آگاہ کرے۔مگر میں
بھی اپنا فرض ادا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات لکھ کر دیتا ہوں جو خدا کرے مفید اور
با برکت ثابت ہوں۔اسلام کی حقیقت اسلام ایک سوسائٹی کا نام نہیں بلکہ ایک مذہب ہے۔اور سلسلہ
احمد یہ ایک انجمن نہیں بلکہ ایک خدا کی قائم کردہ جماعت ہے۔پس اس پر کسی اور چیز کو قیاس نہیں کیا جا سکتا اور نہ اسے دوسری چیزوں پر قیاس کیا جا سکتا
ہے۔آپ ایسے ملک میں جاتے ہیں جہاں کے لوگ اس نکتہ کو نہیں سمجھ سکتے۔ان کے
نزدیک کچے مذہب کی علامت یہ ہے کہ ضرورتِ وقت کے مطابق تبدیل ہو سکے۔اور
اسلام کے نزدیک سچا مذ ہب وہ ہے جو فطرت کا صحیح رہنما اور راست باز آئینہ ہو پس اس
سے بدلنا بیماری ہے نہ کہ صحت۔اس امر کو وہ لوگ تنگ خیالی اور جہالت خیال کرتے ہیں۔پس سب سے زیادہ اس دشمن کے حملوں کو آپ نے دور کرنا ہے اور اس کے پنجوں سے
لوگوں کو چھڑانا ہے۔مذہب کی حقیقی عظمت ثابت ہو چکنے کے بعد پھر راستہ بالکل آسان ہوتی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
جاتا ہے۔116
جلد اول
تبلیغ کے دو پہلو یاد رکھیں کہ تبلیغ کے دو پہلو ہوتے ہیں اپنوں کے لئے اور غیروں کے
لئے۔جب تک ان دو پہلوؤں کو آپ نہ سمجھیں گے آپ کا کام
مکمل نہ ہو گا۔اس وقت تک جو مبلغ گئے ہیں انہوں نے اس پہلو کو سمجھا ہے جو غیروں کے
لئے ہے اور اس کو نظر انداز کر دیا ہے جو اپنوں کے لئے ہے۔بے شک اگر ان لوگوں کے
سامنے جو ابھی اسلام کو جھوٹا سمجھتے ہیں ہم اس امر پر زور دیں کہ اسلام کے سب حکموں کو
ماننا چاہئے تو ضرور ہے کہ ان کے دل پر یہ اثر پڑے کہ ہم ان کو مسیحیوں کی مانند ہر ایک
بات کو بلا ثبوت ماننے کی تعلیم دیتے ہیں لیکن اگر ہم ان لوگوں کے سامنے جو اسلام کو سچا
تسلیم کر چکے ہیں اس امر پر بار بار اور موثر طریق سے زور نہیں دیتے کہ وہ کلام جو خدا تعالیٰ
کی طرف سے ثابت ہو جائے اس کے احکام اور اس کی جزئیات پر اسی قدر احتیاط سے
عمل کرنا ضروری ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جس قدر کہ ایک ڈاکٹر کی ہدایات پر تو وہ عمل
میں کمزور رہ جائیں گے۔جو لوگ بچوں کو اس وجہ سے تعلیم نہیں دیتے کہ ابھی یہ بچہ ہے ان
کے بچے نہایت بد اخلاق ہوتے ہیں۔صرف انہیں کے بچے اخلاق فاضلہ کو حاصل کرتے
ہیں جو استقلال اور اصرار سے گو حکمت عملی اور محبت سے بچوں کو اخلاق فاضلہ کے حصول کی
تعلیم دیتے رہتے ہیں۔جس طرح انسانی زندگی کا بہترین حصول علم کا وقت بچپن ہے اسی
طرح ایک نو مسلم کی زندگی میں تغیر پیدا کرنے کا بہترین وقت اس کے اسلام لانے کے
قریب کا زمانہ ہے۔جس طرح بڑے ہو کر بچہ کے سیکھنے کا وقت نکل جاتا ہے اسی طرح کچھ
عرصہ گزر جانے کے بعد نو مسلم کے اندر تغیر پیدا کرنے کی قابلیت کمزور ہو جاتی ہے۔اس کا
تازہ جوش سرد پڑ جاتا ہے اور ٹھنڈے لو ہے کو کوٹنے سے کچھ نہیں بنتا۔پس ایک جلسہ خاص نو مسلموں کے لئے کر کے اس میں اسلام کے مطابق زندگی بسر
کرنے کی طرف توجہ دلانی چاہئے اور ایک جلسہ عام تبلیغ کا ہونا چاہئے جس میں عام وعظ
ہو۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
117
جلد اول
اسلامی اخلاق اور ان کی پابندی اس امر پر خاص زور دینا چاہئے کہ
اسلامی اخلاق کیا ہیں اور ان کی پابندی
مسلم کے لئے اعلیٰ روحانی مدارج کے حصول کے لئے ضروری ہے۔اخلاق روحانیت
نہیں ہیں لیکن وہ روحانیت کے حصول کی پہلی سیڑھی ہیں۔اور اگر ہم اسلام لا کر بھی خدا تعالیٰ
سے اپنا کوئی تعلق محسوس نہیں کرتے تو گو ہم ایک آگ سے نکل آتے ہیں مگر اس مقصد کو
ہم نے ہر گز حاصل نہیں کیا جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔یہ بات عقل کے خلاف
ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں صرف آگ سے بچنے کے لئے پیدا کیا ہے۔اگر یہی بات تھی تو
ہم اپنی پیدائش سے پہلے آگ سے محفوظ تھے ہمیں آگ سے بچنے کے لئے نہیں بلکہ
ابدی راحت اور ابدی زندگی اور ابدی قرب الی اللہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس کا
حصول ہمارے لئے ضروری ہے۔ہمارا بچے مذہب کو مان لینا تو صرف ایسا ہی ہے جیسے
اس امر کو معلوم کرنا کہ فلاں مرض کی فلاں دوا ہے۔جب تک اس دوا کو ہم استعمال نہیں
کر لیتے اس وقت تک ہمیں اس سے کچھ فائدہ نہیں۔نو مسلموں کا مرکز سے تعلق پیدا کرنا یاد رکھیں جب ایک سلسلہ کے مرکزی
سے انہیں ایسا ہی تعلق پیدا نہیں ہوتا
جس طرح کہ یہاں کے لوگوں کو ہے اس وقت تک ان کا ایمان محفوظ نہیں۔پس ان کے
ایمان کی حفاظت کی فکر کریں اور خلیفہ وقت اور قادیان سے ان کو ذاتی تعلق پیدا کرانے کی
کی کوشش کریں۔ان کے اچھی طرح ذہن نشین کریں کہ قادیان کے باشندے کوئی
خصوصیت نہیں رکھتے۔وہ تو مختلف جہات سے جمع ہونے والے مخلصین ہیں۔مرکز کے معنے
احمدیت کے لحاظ سے یہ نہیں ہیں کہ کوئی خاص جماعت حکومت کرے۔بلکہ اس سے مراد وہ
خاص لوگ ہیں جو اسلام کے محافظ ہوں اور اس کے مخلص خادم ہوں۔امریکہ کے لوگ
ہوں خواہ یورپ کے خواہ کسی اور ملک کے وہ اسی طرح سلسلہ کی خدمت کا حق رکھتے ہیں
جس طرح اہل ہند۔ہاں شرط یہ ہے کہ وہ اسلام اور سلسلہ کو صحیح طور سے پڑھیں۔اگر وہ تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
118
جلد اول
اس طرح تفقہ حاصل کریں تو کوئی امتیاز ان کو اس روحانیت سے نہیں روک سکتا جو اس
وقت ان کو حاصل ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت
میں بسر کر کے ان سے علم دین کو حاصل کیا اور اس پر بصدا خلاص عامل ہوئے۔یا درکھیں کہ کوئی قوم بحیثیت قوم جمع نہیں رہ سکتی جب تک کہ اس کو جمع
عاشقانه ایمان کرنے والی رسی مضبوط نہ ہو۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بہی خواہی اور دنیا کی خاطر تکالیف کے اٹھانے کے واقعات بتا بتا کر ان لوگوں کے دل
میں آپ کی اور سلسلہ کی محبت کو ایسا مضبوط کریں کہ فلسفی ایمان سے نکل کر وہ عاشقانہ
ایمان پر قائم ہو جائیں کہ اس ایمان کے بغیر نجات نہیں۔نو مسلموں کو تعلیم دینے کا طریق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب کا مطالعہ قرآن کریم اور حدیث
کے ساتھ جاری رکھیں اور کبھی کبھی آپ کی کتب سے خاص احمدیوں کے جلسوں میں لیکچر دیا
کریں تا کہ ان کو ان سے دلچسپی پیدا ہو۔اسی طرح میرے خطبوں میں چونکہ واقعات حاضرہ
کو مد نظر رکھا جاتا ہے ان سے بھی مضامین لوگوں کو سناتے رہا کریں۔قربانیاں کرنے کی تعلیم یہ یاد رکھیں کہ جس طرح بعض لوگ قربانیوں سے
بھاگ جاتے ہیں بعض لوگ قربانیوں سے مضبوط ہو
جاتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں کو خدا پسند بھی کرتا ہے پس لوگوں کو ہمیشہ سلسلہ کے لئے
قربانیاں کرنے کی تعلیم دیتے رہا کریں اور تحریک جاری رکھا کریں۔اس سے آہستہ
آہستہ لوگ مضبوط ہو جائیں گے۔اخلاقی اصلاح کے لئے ایک نکتہ میں نے اخلاق پر پہلے زور دیا ہے اس
کے متعلق ایک بات کو یاد رکھیں کہ ایک
محاورہ کثرت سے استعمال کریں اور نا معلوم طور پر نو مسلموں میں اس کے استعمال کو رائج
کریں۔اس سے عظیم الشان فوائد حاصل ہوں گے اور دنیا ایک عجیب پلٹا کھائے گی۔اور ان

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
119
جلد اول
وہ اسلامی اخلاق کا محاورہ ہے۔جب کسی بدی کا ذکر کریں تو کہیں یہ غیر اسلامی خلق ہے۔اور جب نیکی کا ذکر کریں تو کہیں یہ اسلامی شعار اور خلق ہے۔اور مثلاً کسی قوم کی تباہی کا
ذکر کریں تو کہیں کہ اگر وہ اسلامی اخلاق کی پابندی کرتی تو کیوں تباہ ہوتی۔اس نکتہ کو یاد
رکھیں فوائد عظیمہ حاصل ہوں گے انشاء اللہ۔جو لوگ اس نصیحت پر عمل کریں گے اگلی نسلیں
ان کے احسان کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گی اور ان کے لئے دعا کریں گی۔انشاء اللہ۔دعا کی تاکید دعاؤں پر زور دیں اور دوسروں
کو بھی اس
کی تعلیم دیں۔یہ چیز دل کے
لئے عجیب تسکین وہ ہے۔دل دعا سے مضبوط ہوتا ہے اور ایمان سیراب
ہوتا ہے۔ایمان کا پہلا ثمرہ دعا ہے اور دعا کا پہلا ثمرہ ایمان ہے۔جس طرح ہر بیج درخت
سے پیدا ہوتا ہے اور ہر درخت بیج سے پیدا ہوتا ہے اسی طرح دعا ایمان سے پیدا ہوتی ہے
اور ایمان دعا سے پیدا ہوتا ہے اور پھر نہیں کہہ سکتے کہ کون کس سے پیدا ہوا۔کالے گورے سب برابر ہیں
ہمارے لئے سب قومیں برابر ہیں۔پس
حبشیوں اور سفید رنگ والوں کو یکساں سمجھیں
مگر لوگوں کے احساسات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔جس طرح جسم کو تکلیف دینی منع
ہے دل کو تکلیف دینی بھی منع ہے۔پس جب تک اسلام یا ایمان یا اخلاق یا جماعت کے
فوائد کو نقصان نہ پہنچتا ہو لوگوں کے احساسات کا خیال رکھیں مگر چاہئے کہ نو مسلموں میں
سے قومی منافرت کے دور کرنے کی کوشش کریں۔مبلغ کی سیاست سے علیحدگی مبلغ کے لئے سیاست سے الگ رہنا ضروری
ہے پس اس مسئلہ کے متعلق خواہ دل میں کس قدر
ہی جوش کیوں نہ پیدا ہو خاموش رہیں۔اور صرف اخلاقی پہلو پر زور دیں اور ہر فریق کو
زیادتی سے روکیں اور اس کے بعد اپنے کام کو ختم سمجھیں۔جس طرح یہ سچ ہے کہ قیصر کا حق
قیصر کو دو اور خدا کا حق خدا کو دو۔1 اسی طرح یہ بھی حق ہے کہ زید کا کام زید کے سپر د کرو
اور اپنا کام خود کرو۔جو ڈاکٹر ایک فریق کو سانس دلاتے ہوئے اپنے کام کو چھوڑ کر ایک

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
120
جلد اول
مزدور کے سر پر گھانس رکھوانے کے لئے چلا جاتا ہے اس سے زیادہ احمق کوئی نہیں۔بے
شک وہ ایک اچھے کام کے لئے گیا اور دوسرے کی مدد کے لئے گیا مگر اس وقت کیا جب
اس سے اہم اور اس سے مقدم فائدہ پہنچانے میں وہ مشغول تھا پس اس نے اپنی زندگی کو
دنیا کے فائدے کے لئے نہیں بلکہ نقصان کے لئے خرچ کیا۔مبلغ کا استقلال چاہئے کہ قرآن کریم پر تدبر کرتے رہیں اور یورپ کے خیالات
کی رو میں بہنے سے بچیں۔انسان بہت دفعہ غیر معلوم طور پر اثر
قبول کرتا ہے اور یہی خطرناک ہوتا ہے۔مبلغ کو ایک چٹان ہونا چاہئے جس پر لوگ آ کر
نجات حاصل کریں نہ ایک گھانس کا گٹھا جو نہ دوسروں کو پناہ دے اور نہ خود اس کا کوئی
مقام ہو۔چاہئے کہ اپنے ایمان کو خدا کے نور سے مضبوط کرتا رہے اور اس کا طریق یہ ہے
کہ وہ ہر ایک امر کو منفردانہ طور پر نہ دیکھے بلکہ اس طرح دیکھے کہ کیا یہ اسلامی روح کے
مطابق ہے۔اس طرح غور کرنے سے اسے کئی باتیں جو چھوٹی نظر آتی تھیں بڑی نظر آنے
لگیں گی اور وہ ٹھوکر سے بچ جائے گا۔اور پھر بھی جو بات سمجھ میں نہ آوے اس کے متعلق
مرکز سے دریافت کرنا چاہئے کیونکہ اس بات کا صحیح اندازہ مرکز سے ہی لگ سکتا ہے کہ
حقیقت اور روح کیا ہے۔عورتوں سے مصافحہ کرنا عورتوں سے مصافحہ کرنے کی رسم کو اب چھوڑ نا چاہئے
اور خود عورتوں کے اندر یہ احساس پیدا کرنا چاہئے کہ وہ
اس سے بچیں۔جب عورتوں کی ایک جماعت ایسی تیار ہو جائے گی تو وہ خود دوسروں کو
سنبھال لے گی۔یاد رکھیں کہ عورتوں کے اندر ایمان کی ایک خاص مناسبت ہے۔ایک دو
مخلص عورتوں کو خوب سمجھا کر وہ باتیں جو عورتوں سے متعلق ہیں ان کے دلوں میں خوب
رچا دیں پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح سیف مسلول بن کر دوسری عورتوں کو اپنا ہم خیال بنا
لیتی ہیں۔یہ کام بغیر عورتوں کی مدد کے نہ ہوگا۔اور اگر عورتوں کی غیرت کو بھڑکا دیا جائے
اور ان کو بتایا جائے کہ بعض وہم اسلام کے راستہ میں کس قدر روک ہیں (اور یہ کام صرف

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
121
جلد اول
انفرادی طور پر ہو سکتا ہے ) تو پھر دیکھیں وہ خود کس طرح دوسروں کو سیدھا کر لیتی ہیں اور
آپ کا بوجھ ہلکا کر دیتی ہیں۔لغو کاموں سے پر ہیز
ایسے تمام مواقع سے بچیں جو تہمتوں کا موجب ہوں اور
ایسی تمام مجالس سے بچیں جو لغو کاموں پر مشتمل ہوں کہ یہ تبلیغ
کے کاموں میں روک ہو جاتے ہیں۔سادہ اور بے تکلف زندگی اپنی زندگی سادہ اور بے تکلف بنائیں اور اپنی
موجودہ زندگی کو یاد رکھیں۔انسان جب دوسروں کو
دیکھتا ہے تو بھول جاتا ہے کہ وہ پہلے کس طرح رہتا تھا اور یہ چیز اس کے لئے پہلی ٹھو کر ہوتی
ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کے ان سامانوں کو استعمال نہ کریں جو کام کے لئے مفید
ہوں اور ان کے ذریعہ سے کام کی وسعت میں مدد ملے مگر میرا یہ مطلب ضرور ہے کہ صرف
اس خیال سے کہ لوگ میرا رعب نہیں مانیں گے ایسی زندگی بسر نہ کریں جو یہاں کی رہائش
کے مقابلہ میں عیاشانہ اور آرام طلبی کی زندگی کہلا سکتی ہے۔چاہئے کہ اپنا لباس اسلامی
بس میرا مطلب اسلامی لباس سے وہ لباس ہے جسے خدا کے مقدسوں نے پسند کیا یعنی
لمبے کوٹ اور نماز میں سہولت پیدا کرنے والا لباس۔پادریوں میں بھی اس لباس کا رواج
بتاتا ہے کہ مسیح علیہ السلام بھی ایسا ہی لباس پہنتے تھے۔پس یورپین فیشن کو اختیار نہ کریں۔کوٹ کی جگہ ہماری طرز کا ہی کھلا کوٹ بلکہ چونکہ وہاں سردی زیادہ ہوتی ہے عبا کی طرز کا
کوٹ ہو۔پتلون کی بجائے اونی ڈرائرز (Drawers) اور اوپر شلوار یا ایسا دیسی لباس
جس سے نماز میں آسانی رہتی ہے۔انگریزی ٹوپی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
سخت نا پسند تھی گو حرام نہیں مگر ہمیں اس امر کا خیال رکھنا چاہئے۔پس یا پگڑی باندھیں یا ترکی
ٹوپی کا استعمال کریں۔پگڑی قریب تر اسلامی شعار ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
نہایت پسند تھی ایسے لباس بجائے تبلیغ میں روک ہونے کے اس کے لئے ایک محرک ہو
جاتے ہیں اور ظاہری طرز کے نہ بدلنے سے دل کو بھی وہ تقویت حاصل ہوتی ہے جس۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
وہ بھی نہیں بدلتا۔122
جلد اول
پہلے مبلغین کی خدمات کا اعتراف مفصل رپورٹیں بھیجتے رہیں اور ان
ہدایات کو مدنظر رکھ کر ان کے مطابق
رپورٹیں بھیجیں اور یاد رکھیں کہ پہلے کارکنوں کے راستہ میں جو روکیں اور مشکلات تھیں وہ
آپ کے راستہ میں نہ ہوں گی۔پس جو آپ کو کامیابی ہو وہ خدا کے فضل سے ان کی
کوششوں کے نتیجہ میں ہوگی۔پس ان کے کاموں میں عیب نکالنے کی طرف مائل نہ ہوں
بلکہ ان کی خدمات کا دل اور زبان اور قلم سے اعتراف کریں کہ احسان فراموشی اور
ناشکری خطرناک جرائم سے ہے۔ہر ایک میں نقص ہوتے ہیں اگر ان میں کوئی نقص نظر
آویں تو اسی طرح آپ میں بھی ضرور نقص ہوں گے۔پس ایک دوسرے کے عیب تلاش
کرنے میں عمر کو ضائع نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کی مدد سے عیبوں کو دور کرنے کی کوشش
کریں۔مومن ، مومن کے لئے بمنزلہ آئینہ ہوتا ہے پس چاہئے کہ اس میں اپنی شکل کو دیکھے
نہ کہ آئینہ پر حرف گیری کرے۔خلیفہ کی اطاعت زندگی کا اعتبار نہیں اس امر کو خوب یاد رکھیں کہ ہم آدمیوں کے پرستار
نہیں خدا کے بندے ہیں۔جو شخص بھی اور جب بھی مسند خلافت
پر بیٹھے اس کی فرمانبرداری کو اپنا شعار بنائیں اور یہی روح اپنے زیر اثر لوگوں میں پیدا
کریں۔اسلام تفرقوں سے تبہ ہوا اور اب بھی سب سے بڑا دشمن یہی ہے۔کاش ! انسان
اس دل کو نکال کر پھینک دیتا جو اسے نفسانیت کی وجہ سے سلسلہ کے مفاد کو قربان کرنے کی
تحریک کرتا ہے۔گو بعض دفعہ نیکی کے رنگ میں بھی یہ تحریک ہوتی ہے مگر مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ
فَلَيْسَ مِنَّا - 2
سابقون کا ایک حق ہوتا ہے اس حق کو ہماری جماعت نے بالکل نہیں ہے
سابقون کا حق
سمجھا۔خدا اس کی سزا سے اس کو بچائے۔پیغامیوں کے جدا ہونے
سے خیال کر لیا گیا ہے کہ ہر ایک جو بڑا ہے اسے چھوٹا ہو جانا چاہئے۔یہ ایک مرض ہے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
123
جلد اول
نہ معلوم اس کا انجام کیا ہو؟ اللہ رحم کرے، اللہ رحم کرے، اللہ رحم کرے۔بجائے پکڑنے
کے آنکھیں دے اور بجائے گرفتار کرنے کے اصلاح کی توفیق دے۔جب تک قدیم
لوگ جنہوں نے انیس سو سے پہلے کے زمانہ میں دین اور سلسلہ کی خدمت کی ہے عظمت
اور قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جائیں گے اور جب تک وہ اپنے ایمان پر قائم ہیں ان کی
کمزوریوں کے باوجود ان کا ادب اور احترام نہ کیا جائے گا۔وہ روح جماعت میں نہ
پیدا ہو گی جو مسیح موعود علیہ السلام نے پیدا کرنی چاہی تھی۔نئے لوگ شاید انتظام اچھے کر
دیں گے مگر وہ دل اچھے نہیں کر سکیں گے جو پہلوں کو نکال کر خود ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ صبر نہیں کرے گا جب تک ان کو وہ نہ نکال لے اور یہ خوف کا مقام ہے۔پس
سابقون کی محبت کو اپنے دل میں پیدا کریں اگر ایمان کی لذت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کیا
لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ وہ اس وقت خدا کے رسول کی تائید کر رہے تھے جب وہ اس
کو جھوٹا سمجھتے تھے یا کم از کم اس کی مدد سے دست کش تھے ؟ ہم اپنے بچہ کی جان کو بچانے
والے کو اپنا سب کچھ دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے لیکن خدا کے رسول کی حفاظت کرنے
والے کے لئے کسی قربانی کے لئے تیار نہیں۔یقیناً یہ بے ایمانی کی علامت ہے۔یہ کھلی اور
صاف دنیا داری ہے۔میں اس امر پر زور دے رہا ہوں کیونکہ آپ وہاں جا رہے ہیں
جہاں خدا کے رسول کا ایک پرانا خادم کام کر رہا ہے۔جس نے اس وقت اس کا ساتھ دیا
جس وقت آپ کے دل میں اس کی کوئی قدر نہ تھی۔میں اسے اس لئے جلد بلوانا چاہتا ہوں
کہ ایک ایک کر کے وہ پرانی صورتیں میرے سامنے سے ہٹ گئی ہیں یا ہٹا دی گئی ہیں۔کچھ
باقی ہیں مگر میری پیاس بجھانے کے لئے وہ کافی نہیں۔میں تو انہیں شکلوں کو دیکھ کر جینا
چاہتا ہوں جنہوں نے مسیح موعود کے چہرہ میں اُس وقت راست بازی کے آثار پائے جب
دنیا اس کے چہرے کو جھوٹوں کا چہرہ قرار دیتی تھی۔لوگ میری طرف دیکھتے ہیں حالانکہ
میں تو اصلاح کے مقام پر کھڑا ہوں۔اور کون ہے جو مجھ سا دل رکھتا ہے۔پہلے میرے جیسا
بے کینہ دل لائے پھر میری طرح دوسروں کے نقص پر گرفت کرے۔پہلے میرے مقام پر کی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
124
جلد اول
کھڑا ہو پھر کسی کے عیب کو پکڑے۔میں تو جو کچھ کرتا ہوں محبت سے کرتا ہوں۔میرا خو
بھی محبت ہے اور میری ناراضگی بھی محبت ہے اور میری خفگی بھی محبت ہے۔کیونکہ میں رحمت
میں پلا اور رحمت میں پرورش پائی اور رحمت مجھ میں ہوگئی اور میں رحمت میں ہو گیا۔انسانی ہمدردی خوب یا درکھیں کہ ایمان بلا ہمدردی نہیں لیکن ہمدردی بلا ایمان کے
ہو جاتی ہے۔پس مبلغ کا قدم نہایت نازک مقام پر ہے۔وہ بلا ہمدردی
ایمان سے محروم رہا جاتا ہے اور ایک بے ایمان شخص ہمدردی کی وجہ سے ایمانداروں میں
شامل کیا جاتا ہے اور اس طرح پر دہرا نقصان اٹھا رہا ہے۔خود ایمان سے محروم ہوتا ہے
اور لوگوں کو ایمان سے محروم کرا دیتا ہے کیونکہ لوگ اس کی روش
کو دیکھ کر اس کو ایمان سے
کو را سمجھ لیتے ہیں۔اور ایک دوسرے کو مذہب میں ہمدردی کا مادہ پا کر اسے ایماندار خیال
کر لیتے ہیں۔پس چاہئے کہ مبلغ اسلام نہایت ہمدرد ہو۔صرف نام سے نہیں بلکہ کام سے۔اس کے الفاظ اور اس کے کام بلکہ اس کی آنکھیں اس کی ہمدردی کو ظاہر کر رہی ہوں۔یہ
نہ خیال کریں کہ معاملہ خدا سے ہے وہ دل کو جانتا ہے۔بے شک خدا دل کو جانتا ہے مگر خدا
نے انسان کی بعض صفات کو ایسا بنایا ہے کہ جب تک ان کا اظہار نہ ہو ان سے لوگ فائدہ
نہیں اٹھا سکتے۔اور جب لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو پھر ان کا فائدہ کیا۔پس یہ خیال ایک
شیطانی خیال ہے اور جس طرح پریا ایک گناہ ہے اسی طرح ان صفات کو عملاً اور قولاً اور شکالا
ظاہر نہ کرنا گناہ ہے جن کے اظہار کے بغیر دنیا کو تکلیف پہنچتی ہے یا دنیا حقیقی محبت اور
مواسات سے محروم رہ جاتی ہے۔انسان ہر بات سیکھ سکتا ہے یہ
کبھی خیال نہ کریں کہ فلاں بات مجھ میں نہیں
ہے۔کوئی بات نہیں جس کا سیکھنا انسان کے لئے
ضروری ہو اور وہ اسے سیکھ نہ سکے۔بے شک کمی یا زیادتی کا فرق ہوگا مگر ہر ایک جذبہ
ہر ایک انسان میں موجود ہے اور وہ کوشش سے ترقی کر سکتا ہے۔یہ وسوسہ کہ فلاں بات مجھ
میں نہیں یہ ایک شیطانی وسوسہ ہے جس کے ذریعہ سے وہ اسے نیکی سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
125
جلد اول
سچائی اور اس کا اظہار یاور ھیں کہ سچائی ایک ایسی خوبی ہے جو بھی بدی کی صورت
میں ظاہر نہیں ہوتی مگر یہ بھی یادرکھیں کہ ہر ایک صداقت کا
اظہار ضروری نہیں ہوتا۔ایک لنگڑے کو لنگڑا کہ دینا سچائی ہے مگر اس صداقت کا اظہار گناہ
ہے۔جھوٹ کہنے اور ہر سچائی کے ظاہر کرنے میں فرق ہے۔وہ سچائی جس کا اظہار دین کی
بھلائی کے لئے ضروری نہیں بلکہ اس کے اظہار سے دوسروں کے احساسات کو صدمہ پہنچتا
ہے اس کے ظاہر کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں۔بلکہ اس کا اظہار گناہ ہے۔اس لئے نہیں کہ
اس نے سچ کیوں کہا۔بلکہ اس واسطے کہ جہاں اسے کچھ نہیں کہنا چاہئے تھا وہاں یہ بول
پڑا۔پس محض اس یقین پر کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں سچ ہے مت بول پڑا کریں۔بلکہ یہ بھی
سوچ لیا کریں کہ کیا اس سچ کو اس وقت بیان کرنا مفید ہے؟ اور کہیں ایسا تو نہیں کہ اس کے
نہ بیان کرنے میں نقصان نہیں لیکن بیان کرنے میں کسی اور شخص کو تکلیف ہوتی ہے ؟ اگر ایسا
ہو تو اپنی زبان کو روک لیں کیونکہ وہ گناہ کی مرتکب ہونے لگی ہے۔اخراجات کا حساب رکھنا حسابات کے رکھنے میں اور اپنے کام کے سیکھنے میں
محنت سے کام لیں۔حساب کا رکھنا بے اعتباری کی
علامت نہیں۔بلکہ اعتبار کے مضبوط کرنے اور بے اعتباروں کو بھی اعتبار سکھانے کا ذریعہ
ہے۔اور کام بلا غور اور محنت کے نہیں آتے۔خالی اخلاص انسان کو کام نہیں سکھا دیتا بلکہ وہ
شخص جو یہ خیال کرے کہ اس کا اخلاص اسے سب کچھ سکھلا دے گا در حقیقت اخلاص سے
خالی ہے۔کیونکہ اگر اس کے اندر اخلاص ہوتا تو وہ ستی کیوں کرتا اور کیوں ایک مصیبت
میں پھنسے ہوئے شخص کی طرح کام کے سیکھنے میں نہ لگ جاتا۔کیا ماں کی محبت بچے کو مرض
سے بچالیتی ہے یاماں کی محبت کی علامت یہ ہے کہ وہ اپنے بچے کو مرض سے شفا دلانے کے
لئے پوری کوشش کرنے لگتی ہے۔اخبار کو ایڈٹ
کر نا او لیکچر کی تیاری اخبار کو ایڈٹ کرنے کا وہ طریق
بہترین ہے جو مفتی صاحب نے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
126
جلد اول
اختیار کر رکھا ہے۔چھوٹے چھوٹے مضامین ہوں اور دل کو لبھانے والے ہوں۔لیکچر میں
بھی وہاں یہی طریق اختیار کریں، لمبا نہ ہو۔پہلے کافی طور پر اس پر غور کیا ہوا ہو۔اور
چاہئے کہ واقفیت کے بڑھانے کی عادت ڈالیں۔اس کے بغیر مبلغ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ہر راستہ چلتا شخص آپ کا دوست بن جائے تب آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔مرکزی کارکنوں کا احترام یہاں کے کارکنوں کی تحریروں کا احترام اور ان کا
احترام ضروری ہے۔وہ مرکزی عہدہ دار ہیں۔اگر
آپ کے خلاف مرضی بھی کام کریں تو ان کے ادب کو ہاتھ سے نہیں دینا چاہئے اور نہ کبھی
مایوسی کو پاس بھٹکنے دینا چاہئے۔مایوس انسان کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔وہی شخص کا میاب
ہوتا ہے جو تلوار کے نیچے بھی اپنی آئندہ کوششوں پر غور کر رہا ہو۔دعا اور احمدیان امریکہ کو پیغام ایک بج چکا ہے اور صبح آپ نے جاتا ہے
اور پسلیوں کا درد اس وقت مجھے بے تاب کر
رہا ہے اس لئے وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 3 کے حکم کے ماتحت ختم کرتا ہوں۔خدا
کرے آپ کے لئے اور دوسرے مبلغوں کے لئے یہ چند حروف مفید ہوں بلکہ
جماعت کے لئے نفع بخش ہوں۔وہاں کی جماعت کو میرا اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہ دیں
اور کہہ دیں جسم دور ہیں لیکن دل آپ کی محبت سے سرشار ہیں اور میں آپ کو اپنے جسم کا
حصہ سمجھتا ہوں اور مجھے آپ لوگ اسی طرح عزیز ہیں جس طرح یہاں کے لوگ۔ہاں
چاہتا ہوں ان کی طرح بلکہ ان سے بڑھ کر کیونکہ مومن کو ایمانی معاملات میں بڑھ بڑھ کر
قدم مارنا چاہئے آپ لوگ دین کے سیکھنے میں کوشش کریں اور دین کی خدمت میں حصہ لیں
اور اسلام کو اس کی روشن شکل میں دیکھیں اور دوسروں کو دکھا دیں۔كَانَ اللَّهُ مَعَكَ
اَيْنَ مَا كُنتَ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
درمیانی شب 6, 7 جنوری 1923ء)
خاکسار

آج 10 میں سے 10 باقی