دشمن کی شرارت کا مقابلہ نہ کرو ماریں کھاؤ اور ہاتھ نہ اٹھاؤ
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
128
جلد اول
دشمن کی شرارت کا مقابلہ نہ کرو
ماریں کھاؤ اور ہاتھ نہ اٹھاؤ
24 مارچ 1923ء کو جو دوسرا وفد علاقہ ارتداد کی طرف روانہ ہوا اس کو رخصت
کرتے ہوئے موٹر پر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد فرمایا:
" کہتے ہیں کہ
ے جب خدا دیتا ہے تب دیتا ہے چھپر پھاڑ کر
انسان کوشش کرتا ہے مگر اس کو کچھ نہیں ملتا مگر جب اللہ تعالیٰ دیتا ہے تو اپنے فضل۔چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ابھی میں نے جب سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی تو میرے دل میں ڈالا گیا
کہ تم ہی مستحق ہو جو کہو کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ 1
جو لوگ آج سے پہلے ہمیں کہتے تھے کہ تم جہاد کے منکر ہو وہ جہاد سے محروم ہیں اور ی
اللہ تعالیٰ نے ہمیں جہاد کا موقع دے دیا۔وہ خدا کو ناراض کر کے جہاد کرنا چاہتے تھے
محروم رہے۔ہم خدا کے لئے اس جہاد کے منکر تھے جس کے وہ قائل تھے ہمیں اللہ تعالیٰ
نے موقع دیا۔اگر لوگوں کو زبردستی مارنا اور تلوار کا استعمال کرنا اسلام میں جائز ہوتا اور
اس سے خدا خوش ہوتا تو میں خدا کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ ہمیں اپنی جان کی کچھ بھی پرواہ
نہ ہوتی اور اگر سچائی کے خلاف ظالمانہ عمل خدا کو نعوذ باللہ پسند ہوتا تو ہم ضرور کرتے مگر
ہمارے خدا کو یہ پسند نہ تھا اس لئے ہم وہ کرتے تھے۔ہاں اب ہمیں اس قسم کے جہاد کا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
129
جلد اول
موقع دیا گیا ہے کہ خدا کے دین کی حفاظت کی کوشش کریں اور وعظ ونصیحت سے دین
پھیلائیں۔جولوگ اس کام کے لئے جاتے ہیں اور ان کو اس خدمت کا موقع ملا ہے وہ خوش قسمت
ہیں۔یہ مت سمجھو کہ تم کسی خطرے میں جاتے ہو یا تم پر کوئی بوجھ ڈالا گیا ہے یا تم کوئی قربانی
کرتے ہو۔یہ اللہ ہی کا احسان ہے کہ اس نے تمہیں یہ موقع دیا ہے اور ایسے مواقع خوش قسمتی
سے نصیب ہوتے ہیں۔جن کے دل میں یہ خواہش ہے وہ خوش نصیب ہوتے ہیں۔ہم
سے جو کام ہوتا ہے اس میں ہماری بڑائی نہیں یہ اللہ کا فضل ہے۔آج وہ بھی تو لوگ ہیں
جن کو حکومت کی اور لیڈری کی فکر ہے۔ہم بھی انہی میں سے ہیں، ان کے بھائی بند ہیں،
رشتہ دار ہیں۔ان کے دلوں میں یہ بات نہیں جو تمہارے دلوں میں ہے۔یہ محض اللہ کے
فضل ہیں جنہوں نے ہمیں کو نواز دیا ورنہ ہم بھی وہی ہیں جو وہ ہیں۔پس خدا کے حضور
دعائیں کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اس کام کے لئے جاؤ یہ موقعے ہر روز نہیں ملا
کرتے۔میں نے پہلے بھی کہا ہے اب پھر کہتا ہوں کہ افسروں کی اطاعت کرنا خواہ کیسے سخت
احکام ہوں اور تکلیف ہو۔ایک صحابی کو رسول کریم ﷺ نے ایک جگہ بھیجا انہوں نے وہاں
جا کر کہا کہ میں جو حکم دوں گا وہ کرنا ہوگا۔جہاں جہاں جو افسر ہوں ان کی اطاعت ضروری
ہے۔بھائی جی ( حضرت مولوی شیخ عبدالرحیم صاحب) راستہ میں امیر ہیں۔راستہ میں ہر
ایک کام ان کے حکم کے ماتحت کرو۔وہاں چودھری صاحب ہیں اور پھر ضرورت کے
مطابق جس کو وہ مناسب سمجھیں گے افسر اور ماتحت بنائیں گے۔تمہارا فرض ہوگا ہر ایک
افسر کی اطاعت کرو۔اس افسر کے حکم کو میرا حکم سمجھو اور میرا حکم خدا کا حکم سمجھو کیونکہ میں جو
کچھ کہتا ہوں خدا کے دین کی خدمت کے لئے کہتا ہوں اپنے نفس کے لیے نہیں کہتا۔پس
افسروں کی پوری اطاعت کرو۔جوشوں کو قابو میں رکھو۔اگر تمہارے راستہ میں تکالیف آئیں تو نہ گھبراؤ تمہیں مخالف
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
130
جلد اول
ماریں یا جو چاہیں تکلیف پر تکلیف دیں تم صبر سے کام لو کہ اسی میں تمہاری فتح ہے۔دشمن کی
سختی کا نرمی سے جواب دو۔ہمارے دل میں قانون کا ادب ہے اگر وہ لوگ فساد کریں گے
تو ممکن ہے حکام کو دخل دینا پڑے اور پھر ہمارے لئے وقت ہو۔ان لوگوں کیلئے وقت
نہیں کیونکہ وہ وہاں کے رہنے والے ہیں، ان کی آبادی وہاں 80 فیصدی ہے۔پس اگر
وہاں فتنہ فساد ہو تو آریوں کے حق میں مفید ہوگا۔ان کے آدمی وہیں کے ہیں وہیں رہیں
گے۔اس لئے تم ماریں کھاؤ صبر کرو۔تم ماریں خدا کے لئے کھاؤ اور جواب نہ دو پھر خدا
تمہاری مدد کرے گا۔یہ چیز ہے جس سے فتح ہوتی ہے۔روس کے ایک بادشاہ نے دربان
کو حکم دیا کہ کسی کو اندر نہ آنے دو۔ایک امیر جو بہت
بڑا عہدہ رکھتا تھا آیا اور اس نے اندر جانا چاہا۔دربان نے اسے روکا کہ بادشاہ کی طرف
سے داخلہ کی ممانعت ہے۔اس نے کہا تم مجھے جانتے ہو میں کون ہوں؟ دربان نے جواب
دیا ہاں میں جانتا ہوں آپ فلاں ڈیوک ہیں۔اس نے کہا کہ پھر کیوں روکتے ہو؟ اس نے
جواب دیا اس لئے کہ بادشاہ کا حکم ہے۔ڈیوک نے اسے مارنا شروع کیا۔وہ مار کھاتا
رہا۔مار کر کہا ہٹ جاؤ۔وہ ہٹ گیا۔ڈیوک داخل ہونے لگا وہ دروازہ میں کھڑا ہو گیا۔ڈیوک نے پھر مارنا شروع کیا۔غرض تین چار دفعہ ایسا ہوا۔بادشاہ نے یہ سب ماجرا
دیکھا آخر کہا کہ یہ کیا ہے؟ ڈیوک نے غصہ سے بادشاہ کو کہا کہ دربان مجھ کو اندر آنے سے
روکتا ہے۔بادشاہ نے اس سے پوچھا تم جانتے ہو یہ کون ہے ؟ جواب دیا ہاں۔پوچھا تو تم
نے روکا ؟ عرض کیا ہاں۔کیوں روکا؟ اس لئے کہ حضور کا حکم تھا اور بادشاہ کا حکم سب سے
بڑا ہے۔بادشاہ نے ڈیوک سے پوچھا اس نے کہا تھا کہ میں بادشاہ کے حکم سے روکتا
ہوں؟ اس نے جواب دیا کہ ہاں۔بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے تم اس کو مارو۔ڈیوک نے کہا
یہ نہیں مارسکتا کیونکہ مجھے فلاں فوجی عہدہ حاصل ہے۔بادشاہ نے اس کو وہ عہدہ دے دیا
اور کہا مارو۔اس نے کہا کہ میں نواب ہوں محض ایک عہدیدار مجھے نہیں مارسکتا۔بادشاہ نے
کہا کونٹ ٹالسٹائے اسے مارو۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
131
جلد اول
غرض اگر ایک دربان بادشاہ کا حکم ماننے کے باعث تھوڑی دیر مار کھانے سے معمولی
دربان سے امیر اور نواب بن سکتا ہے تو کیا اگر ہم خدا کے لئے کوڑے کھائیں اور دشمنوں
سے دیکھ دیئے جائیں اور پھر مقابلہ نہ کریں تو خدا ہمیں اجر نہیں دے گا ؟ ضرور دے
گا۔پس ماریں کھاؤ اور مارنے والوں کے لئے دعائیں کرو سختی کا جواب سختی سے نہ دو کہ
یہ ہمارے اغراض کے منافی ہے۔لوگوں میں روحانیت اور محبت سے اشاعت کرو، اللہ پر
بھروسہ کرو، دعائیں کرو۔دعا استخارہ داخلہ شہر میں پہلے بتا چکا ہوں۔بھائی جی لکھ دیں گے
جن کو یاد نہیں۔اس دعا کا مفہوم یہ ہے کہ اے خدا! جو سات آسمانوں اور سات زمینوں کا
رب ہے اور ان کا جو ان کے نیچے اور اوپر ہیں ہمیں یہاں کے شروں اور فقتوں سے بچا۔یہاں نیکیوں کی محبت ہمارے دل میں ڈال اور ہماری محبت ان کے دل میں ڈال۔یہاں کی
کی برکتوں سے ہمیں حصہ دے۔یہ مبارک اور جامع دعا ہے جس کا بارہا تجربہ ہوا۔یہ دعا
نہایت مفید ہے اس لئے اس دعا کو خاص طور پر پڑھا کرو۔جب شہر میں داخل ہو علاوہ
اپنے کام کے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کرو جو دیگر ممالک میں تبلیغ کر رہے ہیں اور ان
کے لئے جو کسی مجبوری کے باعث فی الحال نہیں جا سکے۔جو کمزور ہیں اللہ تعالیٰ ان کی
کمزوریاں دور کرے۔قاعدہ ہے کہ جب عزیز جدا ہوں تو تحفہ دیا جاتا ہے۔میں نے سوچا کہ کیا تحفہ ہونا
چاہئیے ؟ میرے خاندان کے لوگوں نے 43 روپے بطور صدقہ دیئے ہیں جو راستہ میں
خیرات بھی کئے جائیں اور وہاں کی بعض خاص دینی ضروریات میں بھی صرف کئے
جائیں۔“
اس پر موجودہ احباب نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس میں حصہ لیا۔یہ رقم دوسو
روپیہ کے قریب ہو گئی جو امیر وفد کے سپر د کر دی گئی۔(الفضل 2، اپریل 1923ء)
1: الفاتحة : 2