آگرہ جانے والے تیسرے تبلیغی وفد کو ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
132
جلد اول
آگرہ جانے والے تیسرے تبلیغی وفد کو ہدایات
14 اپریل 1923ء کو آگرہ جانے والے تیرے تبلیغی وفد کو حضرت خلیفہ امسیح الثانی
نے بوقت رخصت جو ہدایات فرمائیں وہ درج ذیل ہیں۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہمیشہ مامور و مرسل ایسے لوگوں میں سے ہوتے ہیں جو
ادنی اور کمزور سمجھے جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ غیرت رکھتا ہے۔وہ ہرگز پسند
نہیں کرتا کہ لوگ کہیں کہ فلاں مذہب کو فلاں بادشاہ کی وجہ سے ترقی مل گئی۔اگر انبیاء علیہم السلام
بادشاہوں میں سے ہوتے تو لوگ کہتے کہ ان کی وجہ سے اور ان کے اثر سے لوگ مان گئے
اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی قدرت نمائی نہ ہوتی۔اسی طرح انبیاء علیهم السلام کی جماعتوں کی ترقی بھی غیر معمولی سامانوں سے ہوتی
ہے۔جس وقت دنیا سمجھتی ہے کہ اب یہ تباہ ہوئے اب برباد ہوئے وہی وقت ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ان کی ترقی کے سامان پیدا کرتا ہے۔ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ خلافت کا شور
زور پر تھا۔لوگ ہم کو کہتے تھے کہ نادانی سے مخالفت کرتے ہیں اور ساری دنیا سے لڑتے
ہیں جلد تباہ ہو جائیں گے اور جب ان لوگوں کی مخالفت حد کو پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ نے یہ
سامان پیدا کر دیئے اور سب لوگوں کی توجہ ایک ایسے کام کی طرف پھیر دی جس میں
سوائے ہمارے اور کوئی اتر ہی نہیں سکتا۔تقریریں کرنا اور ہے اور اخلاص سے کام کرنا اور ہے یہ کام مامور کی جماعت کے سوا
اور کوئی نہیں کر سکتا۔خدا کے مامور روح پھونکتے ہیں ہمت پیدا ہوتی ہے ، اس میں شبہ نہیں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
133
جلد اول
کہ لوگ دنیا کے لئے بھی قربانی کرتے ہیں۔اس کی بہت سی مثالیں ہیں۔لوگ قید ہوتے
ہیں، مال چھوڑتے ہیں تا کہ لیڈر کہلائیں۔جو بات اللہ کی جماعت میں ہوتی ہے وہ
اخلاص ہوتا ہے جس کے سبب سے ان کے کام میں برکت ڈالی جاتی ہے اور وہ تھوڑے ہو
کر غالب ہو جاتے ہیں۔وہ تھوڑی قربانی کرتے ہیں مگر چونکہ اخلاص سے کرتے ہیں اس کے
لئے اللہ تعالیٰ اس کو شمر ور بنا دیتا ہے۔دنیا میں چھوٹی جماعتیں اگر بڑی قربانی کرتی ہیں تو
گو وہ مقابلہ کے وقت دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دیتی ہیں مگر فنا ہو جاتی ہیں۔صرف نام پیدا
کر لیتی ہیں کام نہیں کر سکتیں۔لیکن مامور کی جماعت تھوڑے کام سے کامیاب ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ کے صحابہ قربانی کرتے تھے تو اس کے نتیجے بہت بڑے بڑے نکلتے تھے۔ان کے ساتھ جو مد دتھی وہ اللہ سے تھی۔ہماری جماعت سے جو قربانیاں ہوتی ہیں گو بڑی ہیں مگر دشمن کے مقابلہ میں کچھ
حیثیت نہیں رکھتیں۔ہم میں سے اگر ہزار کا ہزار بھی قربانی کرتا ہے اور ان میں سے سو میں
سے ایک تب بھی وہ زیادہ ہوتے ہیں۔غیر احمدیوں کے مولوی ہزاروں ہیں۔اگر صرف
مولوی ملاں ہی جمع کئے جائیں تو ان کی تعداد ہماری جماعت سے کہیں بڑھ کر ہو۔ہمارے سب مل کر بھی خواہ وکیل ہوں، بیرسٹر ہوں ، ڈاکٹر ہوں یا دوسرے لوگ ان
کی تعداد کو نہیں
پہنچ سکتے مگر پھر بھی ان کی خدمات کا وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو ہمارا نکلتا ہے کام سارے کرتے ہیں۔امریکہ میں مسلمان لاکھوں ہیں۔عرب ہیں جن کی زبان میں قرآن کریم نازل ہوا
جن میں رسول
کریم ﷺ مبعوث ہوئے وہ کام کرتے ہیں ان کا کوئی اثر نہیں کوئی غلبہ
نہیں۔لیکن اکیلا مفتی محمد صادق چلا جاتا ہے تو تمام امریکہ میں شور پڑ جاتا ہے۔اگر کوئی
کہے کہ مفتی صاحب سارا وقت لگاتے ہیں۔وہ سارا وقت نہیں خرچ کرتے۔لیکن وہ تو
لاکھوں ہیں اگر ایک ایک منٹ بھی صرف کریں تو بھی مفتی صاحب کے وقت سے کہیں
بڑھ کر بن سکتا ہے۔پس یہ وجہ نہیں کہ وہ کام نہیں کرتے کام تو کرتے ہیں مگر اخلاص نہیں۔گو کام زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ ایک مفتی کو ان پر فوقیت مل جاتی ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
134
جلد اول
ا
صلى الله
اصل بات یہ ہے کہ خدا کے فضل سے کام ہوتے ہیں خدا تعالیٰ کی مدد ہو تو کوئی کچھ
بگاڑ نہیں سکتا۔جب کام خدا کی رضا کے لئے ہو تو خدا تعالیٰ نصرت کرتا ہے اور باوجود دشمن
کے طاقتور ہونے کے انسان غالب آجاتا ہے۔رسول کریم مہ جب مدینہ تشریف لے
گئے اور ابھی آپ کے پاس حکومت نہ تھی جو کہ بعد میں ایک رنگ کی حکومت تھی اس وقت
کسری کے پاس آپ کی شکایت کی گئی کہ یہ شخص ایران
کو تباہ کر دے گا۔وہ بادشاہ ظالمانہ
خیال
کا تھا اس نے فورآئین کے گورنر کے نام حکم لکھا کہ پیشتر اس کے کہ یہ شخص ترقی کرے
اور ہمیں تکلیف ہو اس کو میرے حضور حاضر کر دو۔گورنر نے چند سپاہی مدینہ کو روانہ کئے
اور ان سے نبی کریم ﷺ کے پکڑ لانے کے لئے کہہ دیا۔وہ لوگ آئے اور آ کے دیکھا کہ
نہ وہاں کوئی بادشاہ ہے اور نہ بادشاہت کے نشان بلکہ یہ شخص تو ہر وقت خدا پرستی میں لگا ہوا
ہے۔انہوں نے اپنے بادشاہ کا پیغام پہنچا دیا۔آپ نے فرمایا کہ کل جواب دوں گا۔وہ
چلے گئے دوسرے دن آئے اور کہا کہ کیا جواب ہے؟ آپ نے فرمایا تم کس کے پاس مجھے
لے جانا چاہتے ہو چلے جاؤ ! میرے خدا نے تمہارے خدا کو آج رات قتل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہم آپ کو بطور نصیحت کہتے ہیں کہ ایسا نہ کریں ورنہ تمام عرب کی شامت آ
جائے گی اور یہ اچھا نہ ہو گا، آپ چلے چلیں۔آپ نے فرمایا نہیں بس میرا یہی جواب ہے
تم جاؤ اور یہ پیغام پہنچا دو۔وہ واپس گئے گورنر کو اطلاع دی کہ اس نے یوں جواب دیا
ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ بات تو کامل وثوق سے کہی گئی ہے اگر ایسا ہی ثابت ہوا تو میں اس کے
پر ایمان لے آؤں گا۔اور اگر نہیں تو میں ڈرتا ہوں کہ کیا انجام ہو۔انتظار کرو کیا ہوتا
ہے۔تھوڑی مدت گزری تھی کہ ایک جہاز ایران سے آیا ( درمیانی علاقہ چونکہ ایران کے
ماتحت نہ تھا اس لئے ان کے یمن سے تعلقات بذریعہ جہاز تھے ) اور گورنر کے نام ایک
خط لایا۔اس نے مہر دیکھی تو اور ہی تھی۔کھولا تو اس کے اندر لکھا تھا کہ میرے باپ نے
عرب کے ایک شخص کی نسبت ظالمانہ حکم دیا کہ اس کو گرفتار کر لو۔اور اسی طرح اس کی اور
ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے ہم نے اس کو قتل کر دیا ہے اب ہم بادشاہ ہیں تم کو بحال
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
135
جلد اول
رکھتے ہیں تم سب لوگوں سے ہماری اطاعت کا اقرار لو۔جب اس کے قتل کی تاریخ دیکھی
گئی تو وہی رات تھی جس میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا کہ آج رات میرے خدا نے
تمہارے خدا کو قتل کر دیا۔1
ایران کے مقابلہ میں عرب کچھ بھی نہ تھا اس میں شبہ نہیں کہ اگر وہ بادشاہ زندہ رہتا تو
حل الله
آنحضرت مہ کے ساتھیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔مگر خدا تعالیٰ کا مقابلہ تھا جس کے مقابلہ
میں وہ بادشاہ ایک مچھر یا پٹو کے برابر بھی نہ تھا لہذاوہ ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔جن کے ساتھ نصرت ہوتی ہے کوئی نہیں جو ان کا مقابلہ کر سکے۔جو صداقت پر یقین
رکھتے ہیں خدا تعالیٰ ان کے لئے اپنے کرشمہ دکھلاتا ہے اور ہر میدان میں ان کی نصرت
کرتا ہے۔وہ کبھی بزدل نہیں ہوا کرتے۔بہت ہیں جو ایمان کا دعوی کرتے ہیں مگر وقت
پڑنے پر بزدلی دکھا جاتے ہیں۔یاد رکھو ایمان اور بزدلی کبھی جمع نہیں ہو سکتی۔جس طرح
دن اور رات جمع نہیں ہو سکتے۔دن اور رات تو صبح یا شام کے وقت مل جاتے ہیں مگر
ایمان اور بزدلی اس طرح بھی نہیں مل سکتے۔مومن بزدل نہیں ہوتا۔مومن کسی میدان
سے نہیں ڈرتا۔اگر مارا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ یہی تو ہوتا ہے کہ ادنیٰ حالت سے اعلیٰ کی
طرف لے جایا جاتا ہے۔ضرار بن از ور ایک بہادر جرنیل تھے۔خالد کے بعد ان کا درجہ ہے۔ان کا نام اتنا
مشہور نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اکثر خالد کی سپہ سالاری میں تلوار چلایا کرتے تھے۔لیکن بہت جرار تھے اور خالد ان کو اپنا دایاں بازو سمجھا کرتے تھے۔ایک عیسائی جرنیل سے
مقابلہ ہو رہا تھا اس نے بہت سے مسلمانوں کو شہید کیا تھا ( اس زمانہ میں پہلے ایک ایک کی
لڑائی ہوتی تھی پھر فوج کی ) جب آپ اس کے مقابلہ میں گئے تو فوراً بھاگ کر خیمہ میں
چلے گئے۔عیسائیوں نے تالیاں بجانا اور نعرے لگانا شروع کیا کہ اتنا بڑا جرنیل بھاگ
گیا۔مسلمانوں میں ماتم پڑ گیا اور صحابہ گھبرا رہے تھے کہ کیا ہو گیا۔ایک صحابی ضرار کے
پیچھے گئے خیمہ میں چونکہ عورتیں تھیں اس لئے وہ صحابی باہر کھڑے رہے۔ضرار باہر نکلے تو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
136
جلد اول
ان کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی۔صحابی نے کہا ضرار ! آج کیا ہوا تھا تم نے اسلام کی بہت
ہتک کرائی ہے۔ضرار نے جواب دیا عام طور پر میں ننگے بدن لڑا کرتا ہوں لیکن آج اتفاقاً
میں نے دو زرہ پہنی ہوئی تھیں۔میں جو میدان میں گیا تو دل نے کہا اے ضرار ! کیا تو نے
اس کا فر کو بہا در دیکھ کر دوز رہیں پہنی ہیں؟ کیا تو خدا کی ملاقات سے ڈرتا ہے؟ اس لئے
میں بھاگتا ہوا آیا اور زرہ اتار کر اب لڑنے جارہا ہوں۔-
دیکھو ان لوگوں میں اتنی خشیت تھی حالانکہ جان کر نہیں پہنا تھا مگر پھر بھی اتنی احتیاط
تھی۔ان لوگوں میں ایسے ایسے کمزور بھی ہوتے تھے کہ یوں دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے
تھے۔آنحضرت ﷺ کے کاتب وحی بہت دبلے آدمی تھے۔اگر کوئی ہاتھ پکڑ لے تو کچھ
نہیں کر سکتے تھے۔مگر بہادر ایسے کہ صفوں کی صفیں الٹ دیتے تھے اور دشمنوں کو تہ تیغ کر
دیتے تھے۔دل کے لحاظ سے جو طاقت ہوتی ہے وہ اصل طاقت ہوتی ہے۔مومن اگر مر گیا
تو بھی خدا تعالیٰ کا انعام پا گیا اور اس کی رحمت کا وارث ہو گیا اور اگر جیتا رہا تو کامیاب
بھی ہوا اور خدا کا انعام بھی حاصل کر لیا۔منافق لوگ مومنوں کی موت کی خواہش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم احدی
الْحُسْنَيَنِ 2 کی امید کرتے ہو۔کامیاب ہوئے تب بھی حسنی اور مارے گئے تب بھی
حسنی۔نیکی ہی نیکی ہے۔تیسری کوئی چیز مومن کے لئے نہیں ہوتی۔یا کامیابی یا موت۔آپ لوگ جو تبلیغ کو جارہے ہیں تو یاد رکھیں کہ دشمن زیادہ ہیں۔تعداد کے لحاظ سے ان
کے سو کے مقابلہ میں ہمارا ایک آدمی آتا ہے۔وہ سختی کریں گے کیونکہ تم ان کے گھروں میں جا
رہے ہو۔اور بار بار کہیں گے کہ ہم تمہاری بات نہیں سنتے اور نہ یہ بات ہم پر اثر کرتی ہے۔مگر
یا درکھو کہ مومن ایسی باتوں سے ڈر نہیں جاتا۔اگر بے دین اور گمراہ لوگوں کے ایسے قول کچھ
حیثیت رکھتے تو رسول کریم سے جس دن مبعوث ہوئے تھے اسی دن سے تبلیغ چھوڑ دیتے اور
گھر میں بیٹھ رہتے۔کیونکہ کفار نے بڑے زور سے کہہ دیا تھا کہ ہم تیری باتیں سننے کے لئے
ہرگز تیار نہیں۔لیکن چونکہ آنحضرت ﷺ نے ایسا نہیں کیا اور باوجود ان کے انکار پر اصرار
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
137
جلد اول
کے آپ نے اپنے کام کو نہیں چھوڑا۔یہی وجہ ہے کہ ایک دن وہ سب گردنیں جھکا کر آگئے۔عمرو بن العاص کہتے ہیں کہ ایک زمانہ وہ تھا کہ جب مجھے رسول کریم ہی ہے۔کر قابل نفرت اور آپ سے زیادہ بدتر کوئی نظر نہ آتا تھا۔میں نہیں چاہتا تھا کہ ایک چھت
مجھے اور آپ کو جمع کرے۔میں پسند نہیں کرتا تھا کہ میں اور آپ ایک زمین پر رہیں۔اور
میں آپ کے چہرہ کو بسبب نفرت دیکھ نہ سکتا تھا۔لیکن پھر ایک وہ زمانہ آیا کہ مجھے آپ
جیسا محبوب ہی کوئی نظر نہ آتا تھا۔اور آپ کی محبت کا رعب اتنا تھا کہ میں آپ کو نظر بھر کر
دیکھ نہ سکا۔اب آج اگر کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ پوچھے تو میں ہر گز بتا نہیں سکتا۔3
دیکھو اتنی عداوت والا انسان کس قدر محبت میں ترقی کرتا ہے کہ آنکھ اٹھا کر بھی نہیں
دیکھ سکتا تو کیا ہوسکتا ہے کہ جو تم کو ایک دفعہ کہہ دے کہ ہم تمہاری بات نہیں سنتے تم اس کو
چھوڑ دو؟ ہر گز نہیں۔تم جبر سے سناؤ ( ڈنڈے، سونے کا جبر نہیں) اور اپنے دل میں ان
کی محبت پیدا کرو تا ان کی اندرونی محبت جوش مارے اور وہ تم سے آ کر لپٹ جائیں۔لبید ایک بڑے شاعر تھے ساری عمر آپ نے عورتوں کے حسن کی تعریف اور اونٹنیوں کی
کی تعریف میں ہی لگا دی تھی لیکن جب قرآن کریم کو پڑھا اور اس کی محبت دل میں پیدا کی
ہوئی تو ایسی کہ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کسی افسر کو لکھا کہ اپنے علاقہ کے
شاعروں کا کلام بھیجو ( حضرت عمرؓ کو شعر بہت پسند تھے ) اس علاقہ میں ایک لبید اور ایک
اور شاعر تھے۔افسر نے دونوں کو بلایا اور خلیفہ کا حکم سنا کر کہا کہ اپنا اپنا کلام پیش کرو۔دوسرے شاعر نے تو ایک قصیدہ تیار کیا۔لبید پہلے تو انکار کرتے رہے جب اس نے بہت
اصرار کیا تو آپ نے کہا اچھا لو سنو۔الم ذلِكَ الْكِتُبُ 4 الخ اس نے کہا یہ کیا ؟ یہ
تو قرآن کریم ہے تم شعر سناؤ۔انہوں نے کہا بس مجھے تو یہی کلام آتا ہے، یہی شعر ہے، یہی نثر
ہے۔اس نے کہا خلیفہ کا حکم ہے تم کو سنانا ہوگا۔انہوں نے پھر وہی پڑھ دیا۔دو تین دفعہ جب
ایسا ہوا تو اس نے کہا کہ سناؤ ورنہ میں تمہارا وظیفہ کاٹ دوں گا۔انہوں نے کہا بے شک کاٹ
دو۔مجھے اب اور کلام آتا ہی نہیں صرف یہی آتا ہے۔انہوں نے ان کا وظیفہ کاٹ دیا اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
138
جلد اول
دوسرے کے نام کر دیا اور حضرت عمرؓ کو سارا واقعہ لکھ دیا۔آپ نے افسر کو ڈانٹا اور لکھا کہ
تم نے بڑا ظلم کیا ہے جو کچھ اس نے سنایا تھا وہی اصل کلام تھا۔چاہئے تھا کہ تم اس کے عشق
کی قدر کرتے کہ ساری عمر تو شعروں میں گنوائی مگر کلام حق سے سب کچھ جاتا رہا۔تم اس کا
وظیفہ بحال کر دو اور اس کے اخلاص کی قدر کرو۔5
جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو یہ مت خیال کرو کہ جو لوگ کہیں کہ ہم تم سے نفرت
کرتے ہیں، تمہاری بات نہیں سنتے وہ کبھی تمہاری نہیں مانیں گے۔یاد رکھو کوئی جماعت
ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں وہ لوگ شامل نہ ہوں جو اس جماعت کو بدترین جماعت
سمجھتے ہوں اور نفرت کرتے ہوں کیونکہ جتنے وہ عداوت میں بڑھے ہوئے ہیں اتنے ہی
اخلاص میں ترقی کریں گے اور خدمت دین کے لئے بھی اتنی ہی ہمت دکھلائیں گے۔دشمن کی باتیں سنو گھبراؤ نہیں ، ہمت نہ ہارو کیونکہ دشمن آخر مغلوب ہو گا۔تم اپنے افسر کی
پوری اطاعت کرو اور اس کا حکم مانو۔مجھے تمہارے متعلق کبھی خبر نہ پہنچے کہ تمہیں کسی جگہ لگایا
گیا اور تم وہاں سے آگئے۔لوگوں کو جبر اسناؤ۔ان کے آگے پیچھے پھرو۔ماریں کھاؤ اور
سناؤ۔منہ پھیر لیں دوسری طرف سے ہو کر سناؤ۔اور سناؤ یہاں تک کہ ان میں وہ لوگ
کھڑے ہو جائیں جو پاک فطرت ہیں اور حقانیت کو پورے طور پر قبول کر لیں۔لوگوں کی مخالفت سے نہ ڈرو۔خدا تعالیٰ کو سامنے رکھو تم ہی فاتح ہو گے۔آخر کار
دشمن کا دل جھک جائے گا۔دیکھو برسات کا ٹھنڈا پانی گرم معدہ میں جا کر کیا ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور یہی پانی
پہاڑوں میں غاریں بنا لیتا ہے۔جتنی غاریں تمہیں نظر آتی ہیں یہ سب پانیوں نے بنائی
ہیں اور ان کے راستے ہیں۔تو کیا خدا کا کلام ہی ایسا ہے جو اپنا رستہ نہ بنائے گا۔اگر واقعہ
میں تم خدا کے لئے جاتے ہو اور خدا کے کلام کے حامل ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ تمہاری باتیں
اثر نہ کریں۔اور کلام الہی ان لوگوں کے دلوں کو مصفانہ کر دے۔ہمت و استقلال۔کام کرو اور دعاؤں میں لگ جاؤ۔ان نصائح پر عمل کرو جو میں نے چودھری فتح محمد صاح
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
139
جلد اول
کو لکھ کر دی ہیں ان کو روزانہ پڑھا کرو اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔اگر ان کے
مطابق عمل کرو گے تو کلام میں اثر اور کام کے اعلی نتائج نکلیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور جو ان سے پہلے گئے ہیں
اُن کے بھی ساتھ ہو۔خدا ان کے اخلاص میں اور اخلاق میں، کام میں ، ہمت میں برکت
ڈالے اور ان کو کامیاب اور مظفر و منصور کرے۔آمین۔“
دعا کے بعد فرمایا:۔” میں نے پچھلے دوستوں کو بھی نصیحت کی تھی آپ کو بھی کرتا ہوں کہ گاؤں میں داخل
ہونے کی دعا یاد کرو اور شہر میں داخل ہونے سے پہلے کم از کم تین دفعہ پڑھ لیا کرو۔ریل
میں بھی پڑھ لو کیونکہ وہ بھی ایک قسم کا شہر ہی ہوتا ہے۔ہر ایک چیز کی مشق ہوتی ہے تم اپنے کام کی ریل سے ہی مشق کرنی شروع کر دو۔اخلاق سے کام ہوتا ہے اس لئے ہر ایک سے خوش خلقی سے پیش آؤ۔کھانے پینے کی توقع
نہ کرو۔ان سے محبت کرو۔اور محبت کو لے کر ان کی تبلیغ کے لئے جاؤ۔تب ان میں بھی
محبت جوش مارے گی اور وہ تمہاری باتیں سنیں گے اور تمہارے اخلاق کے تیروں سے
گھائل ہو جائیں گے اور تمہاری محبت ان میں محبت پیدا کرے گی۔میں نے ایک دفعہ رویا
میں دیکھا کہ ایک نہایت ہی خوبصورت بچہ ہے جو سنگ مرمر کے اوپر کھڑا ہے اور ہاتھ
آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے ہے۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ پریوں کی طرح کی ایک
عورت ہے جو اوپر سے آ رہی ہے اور آ کر اس بچے کو جو حضرت عیسی ہیں اور وہ مریم ہیں
بڑی محبت سے اپنے ساتھ لگا لیتی ہے۔تو اس وقت بے اختیار میرے منہ پر جاری ہوا
Love creats love پس تم جب کسی جگہ داخل ہو تو فلاسفر کی طرح داخل نہ ہو بلکہ ایک
دردمند دل لے کر جاؤ اور اپنے بچھڑے ہوئے بھائیوں کی حالت پر رنجیدہ اور کبیدہ خاطر
ہو کر شہر میں داخل ہو۔فلسفیانہ رنگ کو چھوڑ کر جاؤ۔دل اخلاص سے پُر اور زبان محبت اور
خوش خلقی سے تر ہو۔ہزار دلیل کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا محبت کی ایک بات کا ہو جاتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
140
جلد اول
بچہ ماں باپ کے کہنے سے ہندو مذہب اختیار کر لیتا ہے کیونکہ اس کے دل میں ان کی محبت
اور ان کے دل میں اس کی محبت ہوتی ہے۔لیکن تم ہزار دلیل بھی ہندو مذہب کے جھوٹا
ہونے کی دو وہ تمہاری نہیں مانیں گے۔محبت سے کلام میں تاثیر پیدا ہو جاتی ہے اور لوگ پھر ان کی سننے لگتے ہیں۔انبیاء کے
دلوں میں لوگوں کی محبت بہت ہوتی ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 6 پس تم کسی گاؤں میں جاؤ تو
تمہارے دل ان کی محبت سے بے تاب ہوں اور تم کو چین نہ آئے تب پھر تمہاری بات اثر کرے گی۔رستہ میں ، ریل میں خوش خلقی سے پیش آؤ۔کوئی بوڑھا مسافر ہے تکلیف میں ہے جگہ
نہیں تم اس کو جگہ دے دو تا کہ یہیں سے تم کو مشق ہو اور ایثار کرنے کا مادہ پیدا ہو۔لوگ
ایک دوسرے مسافر پر سختی کرتے ہیں ان کو سمجھاؤ اور ہر طرح لوگوں
کو فائدہ پہنچاؤ تا خدا
کی نصرت تمہارے ساتھ ہو اور تم ہی کامیاب اور کامران ہو۔راستہ میں بابو جمال الدین صاحب پنشنز امیر ہوں گے۔وہاں چودھری فتح محمد صاحب
ہیں وہ جہاں لگائیں وہیں لگنا اور پوری فرمانبرداری کرنا۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔(الفضل 12 را پریل 1923ء)
آمین۔1: تاریخ طبری جلد 3 صفحہ 247 تا 249 مطبوعہ بیروت 1987ء
2: التوبة : 52
3: مسلم کتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله (الخ ) صفحه 65،64
حدیث نمبر 321 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية
4: البقرة : 32
5 : اسد الغابہ جلد 4 صفحہ 132 مطبوعہ بیروت 2006 ء الطبعة الاولیٰ میں اس واقعہ کا
اجمالی ذکر ہے۔6: الشعراء: 4