احمدی مجاہدین سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
155
جلد اول
احمدی مجاہدین سے خطاب
20 جون 1923 ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے احمدی مجاہدین کو جن زریں
ہدایات سے نوازاوہ حسب ذیل ہیں۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج سے تین مہینہ پہلے ہم لوگ اسی راستہ پر اس پہلے وفد کو چھوڑنے آئے تھے جو
علاقہ ملکانہ میں تبلیغ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ان لوگوں کی کیا حالت تھی اور کیا ہوئی ، ان پر کیا
گزری ، انہوں نے کیا کام کیا اس کے متعلق چند ہدا یتیں دینے کے بعد ذکر کروں گا۔پہلے چند ہدایتیں دینا چاہتا ہوں جن کا یا درکھنا آپ لوگوں کے لئے ضروری ہے۔پہلی ہدایت تو یہ ہے کہ کوئی ہدایت مفید نہیں ہو سکتی جب تک اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔قرآن کریم میں ساری ہدا یتیں ہیں لیکن اس زمانہ میں مسلمانوں کے لئے مفید نہیں بلکہ
قرآن نقصان دہ ہو رہا ہے۔اس لئے نہیں کہ قرآن میں کوئی نقص آ گیا ہے بلکہ اس لئے
کہ لوگ خراب ہو گئے اور اس کی طرف توجہ نہیں رہی۔مصر کے ایک عالم نے لوگوں کی
حالت پر تمسخر کرتے ہوئے اور یہ بتانے کے لئے کہ لوگ کس طرح قرآن شریف کو مانتے
ہیں لکھا ہے کہ یورپ کے لوگ کہتے ہیں قرآن کا کوئی فائدہ نہیں مگر ان کو کیا معلوم ہے
قرآن کے بڑے فوائد ہیں۔دیکھو یہ فائدہ کیا کم ہے کہ ساری عمر قرآن نہ پڑھو لیکن جب
مرجاؤ تو قبر پر قرآن پڑھا جاتا ہے۔پھر یہ کیا کم فائدہ ہے کہ اسے خوبصورت غلافوں میں
لپیٹ کر زینت کے طور پر گھر میں رکھا جاتا ہے اور جب کوئی شخص کسی غلط بات کو نہ مانتا ہوں
تو اس کو جھوٹی بات کا یقین دلانے کے لئے قرآن کو ہاتھ میں لے کر یقین دلایا جاتا ہے۔تو کی
اس طرح قرآن با وجود مفید ہونے کے لعنت کا طوق ہو گیا۔یہ بہترین چیز تھی مگر اس کے غلط

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
156
جلد اول
استعمال سے نقصان ہو رہا ہے۔اسی طرح دیکھو رسول
کریم نے بشارت عظمیٰ تھے مگر کن کے
لئے ؟ ان کے لئے جو مانتے ہیں مگر ابو جہل کے لئے تو بشارت نہ تھے اس کے لئے آپ
انذار تھے۔پس ہدایت وہی مفید ہو سکتی ہے جو عمل میں آئے لیکن افسوس ہے کہ اکثر لوگ
نصائح مزے لینے کے لئے پڑھتے ہیں اور اس پر غور نہیں کرتے حالانکہ ان کو یہ سوچنا
چاہئے کہ ہم ان نصیحتوں کو کس طرح اپنی روزانہ زندگی پر وارد کر سکتے ہیں۔آپ لوگوں کو
کچھ ہدایتیں مطبوعہ دی گئی ہیں ، کچھ زبانی سنادی گئی ہیں یا سمجھا دی جائیں گی ان سب کے
مطابق اپنی زندگی بناؤ۔اگر تم ان ہدایتوں کے مطابق کام کرو گے تو انشاء اللہ کامیاب ہو
گے۔بہت سے لوگ الفاظ کو پڑھتے ہیں اور ان پر سے یونہی گزر جاتے ہیں غور نہیں کرتے
کہ ان کے نیچے کون سے معنے ہیں۔وہ الفاظ کو دیکھتے ہیں مگر ان کے معنوں کو نہیں دیکھتے۔تم الفاظ کو پڑھو، ان کے مطلب کو سمجھو اور ان مطالب کو اپنی زندگی کے اوپر حاوی کرو۔بہت سی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں مگر اپنے اندر بہت سے معانی رکھتی ہیں اور ان کے
بڑے اثرات ہوتے ہیں۔میں جب چھوٹا بچہ تھا تو یہ پڑھ کر حیران ہوتا تھا کہ نیوٹن 1 نے
جو کام کیا ہے اسے بڑا کیوں کہا جاتا ہے۔نیوٹن نے کشش ثقل معلوم کی تھی۔وہ باغ میں
بیٹھا ہوا تھا کہ اس نے دیکھا ایک سیب شاخ سے گرا ہے۔اس نے غور کیا کہ یہ سیب اوپر
جانے کی بجائے نیچے کی طرف کیوں آیا ہے؟ اسی امر پر غور کرتے کرتے اس نے کشش ثقل
کا پتہ لگا لیا۔مجھے جب بڑے ہو کر معلوم ہوا کہ اس دریافت سے علوم میں لا انتہاء ترقی ہوئی
ہے تو نیوٹن کی دریافت کی قدر معلوم ہوئی۔اس بات کی دریافت سے علوم کی ترقی ہزاروں
گنی ہوگئی ہے۔دیکھو بات معمولی تھی مگر اس کے اثرات کتنے اہم ثابت ہوئے۔دوسری ہدایت یہ ہے کہ مومن بزدل نہیں ہوتا چونکہ ہم یہ کہتے رہتے ہیں کہ فساد نہ کرو
اس لئے خیال آتا ہے کہ بعض لوگوں میں بزدلی نہ پیدا ہو جائے۔یاد رکھو کہ مومن وسط
میں رہتا ہے۔ایک ہوشیار عورت وہ نہیں جو خاوند کے یہ کہنے پر کہ آج کھانے میں نمک
زیادہ ہے دوسرے وقت بالکل پھیکا کھانا پکا لائے۔اس پر تو وہ ضرور یہ کہے گا کہ کھانا پھیکا

جلد اول
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
157
ہے اور اس وقت عورت کا یہ کہنا فضول ہوگا کہ پہلے کہتے تھے نمک زیادہ ہے اب کہتے ہیں
کم ہے۔کیونکہ خاوند نے جب زیادہ نمک معلوم کیا تو زیادہ کہا اور جب کم معلوم کیا تو کم
کہا۔پس جس طرح عورت کا اعتراض غلط ہے اسی طرح ” فساد نہ کرو۔“ کی تعلیم سے یہ
نتیجہ نکالنا کہ بزدلی اختیار کرو غلط ہے۔فساد نہ کرو“ کے صرف یہ معنے ہیں کہ بلا وجہ لڑائی
میں نہ پڑو لیکن اگر دین کے لئے جان دینے کی بھی ضرورت ہو تو اس وقت جان دینا ذلت
اور فساد نہیں ہوگا۔کیا صحابہ فسادی تھے کہ ضرورت کے وقت جان دے دیتے تھے ؟ نہیں۔پس یا د رکھو کہ چونکہ ایثار و قربانی کے بغیر کبھی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔اس لئے کبھی کسی
خطرے اور کسی بڑی سے بڑی قربانی سے نہ ڈرو۔آپ کبھی فساد نہ کھڑا کر وہاں اگر ایسے
سامان ہو جائیں کہ جان کا خطرہ ہو تو جان کی پرواہ بھی نہ کرو۔ایسی حالت میں اپنی جگہ
سے نہ ہٹنے پر خدا تمہاری حفاظت کرے گا۔بعض حالات میں غلطی سے لوگوں سے ایسا فعل
سرزد ہوا ہے جس کا خواہ وہ کچھ نام رکھیں مگر وہ بزدلی نظر آتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔یاد
رکھو بہادری کا نتیجہ ہمیشہ اچھا نکلتا ہے اور بزدل کوئی کام نہیں کر سکتا۔کسی جماعت اور کسی قوم
نے ترقی نہیں کی جب تک اس نے بزدلی کو چھوڑ کر بہادری سے کام نہیں لیا۔انگریزوں کو
دیکھو جنگلوں اور پہاڑوں میں بیس بیس سال گزار دیتے ہیں۔ایک امریکن نے ہمیں سال
جنگل میں اس لئے گزار دیئے کہ وہ بندروں کی زبان دریافت کرے اور یہ معلوم کرے کہ
آیا ان کے محض اشارے ہوتے ہیں یا ان اشاروں کے کچھ معنی بھی ہوتے ہیں۔چنانچہ میں سال
بندروں میں رہنے سے اس نے دریافت کیا کہ بندروں کی بھی زبان ہے۔جب ایک می
ہیں سال محض اس غرض کے لئے جنگلوں اور بندروں میں گزار دیتا ہے کہ ان کی زبانی
دریافت کرے تو کیا ہم خدا کے دین کی حفاظت اور تبلیغ کے لئے تین ماہ جنگلوں میں بسر نہیں
کر سکتے۔وہ لوگ خواہ کچھ بھی ہوں مگر بندروں سے زیادہ تو غیر جنس نہیں۔خص
تیسری نصیحت یہ ہے کہ تم اپنے افسروں کی کامل اور مکمل فرمانبرداری اختیار کرو خواہ
تم اپنے آپ کو افسر سے اعلیٰ سمجھو لیکن اس کی اطاعت اسی طرح کرنی ہوگی جس طرح ایک

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
158
جلد اول
بادشاہ کی ایک چوڑھا اور چمار کرتا ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کرو کیونکہ اس کے بغیر کام
نہیں چل سکتا۔اس کی پرواہ نہ کرو کہ افسرادنی ہے اور تم اعلیٰ ہو یا جو کام تمہیں دیا گیا ہے
وہ ادنی ہے کیونکہ جو کام خدا کے لئے کرتا ہے اس کی شان نہیں کم ہوتی بلکہ خدا اس کو اٹھاتا
ہے۔پس کسی کام کو دنیا نہ سمجھو اور کبھی افسر کی اطاعت سے منہ نہ موڑو یہاں تک کہ اپنی مدت
گزار کر واپس آ جاؤ۔وہاں رہو، اطاعت کرو اور ہر ایک کام کرو جس کا تمہیں افسر حکم دے۔چوتھی نصیحت یہ ہے کہ لوگوں سے باتیں کرنے اور ملاقات کرنے کی عادت ڈالو۔یہ
نہ ہو کہ ایک مقام پر مہینوں پڑے رہو اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات بھی نہ کر سکو۔بعض
دوست جو بہت لائق تھے مخلص بھی تھے اور دین سے واقف بھی تھے محض کم گوئی کے باعث
لوگوں سے میل جول نہ بڑھا سکے۔اس کے مقابلہ میں یہاں کے ایک مستری ہیں جو
پڑھے لکھے تو واجبی ہیں مگر ان کو یہ فن آتا ہے کہ ایسے طریق پر آریوں وغیرہ سے گفتگو
کرتے ہیں کہ دشمن خاموش ہو جاتا ہے۔ایک مقام پر ہمارے ایک دوست مقیم تھے وہاں
ایک مولوی صاحب گئے اور جس مسجد میں ہمارے دوست مقیم تھے اس کے مصلے پر کھڑے ہو
گئے کہ نماز پڑھائیں۔ہمارے دوست نے ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی۔اس پر مولوی صاحب
نے شور مچا دیا کہ یہ کافر ہے اس نے ہمارے پیچھے نماز نہیں پڑھی۔دوسرے گاؤں میں
جب ہمارے ان مستری صاحب کو معلوم ہوا تو انہوں نے نہایت معقولیت سے موٹے
طریق پر اس بات کو اس طرح لوگوں کے ذہن نشین کر دیا کہ مولوی صاحب کو حق ہی نہ تھا
کہ وہ اس مسجد میں آکر نماز پڑھاتے جب کہ اس جگہ کا امام موجود تھا۔اسی طرح جس گاؤں میں وہ مقیم ہیں وہاں کچھ آریہ پر پچر (preacher) بھی گئے
وہ کسی ضرورت سے گاؤں سے باہر گئے ہوئے تھے۔جب آریوں نے گفتگو کرنی چاہی تو
گاؤں والوں نے کہا کہ ہمارے ایک بھائی ہیں جو باہر گئے ہوئے ہیں وہ آلیس جو وہ
فیصلہ کریں گے اسی کے مطابق ہم عمل کریں گے۔ادھر گاؤں والوں نے ان کو بلوایا۔انہوں نے آکر پہلے تو کھانے وغیرہ کے متعلق آریوں سے پوچھا اور پھر گفتگو کرنی چاہی۔

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
159
جلد اول
آریوں نے کہا کہ مولوی صاحب! یہ برادری کا معاملہ ہے آپ ہی ان کو سمجھائیں کہ مان
جائیں۔ان کا ایک بھائی باہر گیا ہوا ہے وہ آئے تو ہم اپنی برادری کو ملالیں گے اور ہم ان
سے اس بات کی معافی لیں گے کہ آج تک ہم نے ان کو اپنے سے علیحدہ رکھ کر ان پر ظلم
کیا۔مستری صاحب نے ملکانوں کو کہا کہ وہ آپ کے بھائی صاحب کہاں گئے ہیں ان کو
بلاؤ تا کہ پنڈت جی کی بات پر غور کریں۔ملکانوں نے کہا وہ بھائی تو آپ ہی ہیں اور اس پر
انہوں نے صحیح فیصلہ کیا۔آگے بحث لمبی ہے اس کے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔غرض یہ
میل ملاپ کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے ملکانوں پر یہ اثر پیدا کر لیا ہے خواہ وہ کتنے ہی دور بھاگنے
والے لوگ ہوں ان کو آہستہ آہستہ میل ملاپ کے ذریعہ درست کر لیا جا سکتا ہے۔پانچویں نصیحت یہ ہے کہ بار بار مرکز کو نہ چھوڑو۔اجنبیت یا لوگوں کی بے رخی وغیرہ
سے گھبرانا فضول ہے۔ساری عمر میں سے یہ صرف 90 دن ہیں جو دین کے لئے وقف کئے
گئے ہیں۔اگر ان کو بھی یونہی کھو دو گے تو پھر یہ فعل کس طرح پسندیدہ ہو سکتا ہے۔ہاں جو
پاس کے گاؤں ہوں ان میں ضرور جاؤ لیکن بغیر خاص حکم یا نہایت اشد ضرورت کے اپنے
مرکز کو ہرگز نہ چھوڑو۔میری چھٹی نصیحت یہ ہے کہ جس گاؤں میں تم متعین ہو اس کے اردگرد کے گاؤں کو
بھی اپنا ہی علاقہ سمجھو۔ہمارے پاس اتنے آدمی نہیں کہ ہر ایک چھوٹے بڑے گاؤں میں
ایک ایک مبلغ لگا دیں اس لئے تم جس مرکزی گاؤں میں مقیم ہو اس کے اردگرد علاقوں میں
ضرور جاؤ۔اگر اس گاؤں میں کوئی کام نہ ہو تو سیر کے لئے ہی چلے جاؤ اور وہاں کے متعلق
واقفیت بہم پہنچاؤ۔ساتویں نصیحت یہ ہے کہ چونکہ وہاں پر آریوں کے ایجنٹ ہیں جو مبلغوں کو غفلت میں
ڈال کر اپنا کام کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان سے بالخصوص ہوشیار رہو۔تم کسی پر اگر خدا
کے لئے شبہ کرو گے تو ثواب کے مستحق ہو گے اور وہ شخص اگر بدنیت نہیں ہوگا نیک ہوگا تو
اس کو اس لئے ثواب ہوگا کہ اس پر خدا کے لئے شبہ کیا گیا۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
160
جلد اول
میری آٹھویں نصیحت یہ ہے کہ دعاؤں پر خصوصیت سے زور دو جو کام دعا سے ہوسکتا
ہے وہ اور کسی ذریعہ سے نہیں ہو سکتا۔دوست و آشنا جدا ہوں گے مگر خدا جدا نہ ہوگا۔ایک
میاں اور بیوی خواہ ایک چار پائی پر لیٹے ہوئے ہوں اور بیوی کے پیٹ میں قولنج کا درد ہو
تو قبل اس کے کہ وہ اپنے خاوند کو اطلاع دے اس کی دعا کو خدا سنے گا اور اس کی تکلیف کو
دور کر دے گا۔کیونکہ وہ علیم ہے۔اس نے اپنے علم سے وہ سامان کر رکھے ہیں جو اس
مرض کو دور کر سکتے ہیں۔پس خدا سے دعا کرو اور اسی پر بھروسہ کرو۔سامان بھی اسی کے
فضل سے میسر آتے ہیں۔نویں نصیحت یہ ہے کہ مؤمن ہوشیار ہوتا ہے۔مخالف کو وہ جواب دو جو مخاطبوں کے
لئے مفید ہو۔ایک جگہ ملکانوں میں آریوں نے اعتراض کیا کہ اسلام تو وہ مذہب ہے جو
بہن بھائی کی شادی کرا دیتا ہے ( چاتایا کے بچوں کی ) اب اگر ایسے موقع پر علمی طور پر
بحث کی جائے تو کم مفید ہوگی اس لئے ہمارے دوستوں نے اللہ کے فضل سے یہ جواب
دیا کہ اسلام میں تو بہن بھائیوں کی شادی نہیں ہوتی البتہ ہندو مذہب میں ہوتی ہے کیونکہ
تناسخ میں
ممکن ہے بہن یا کوئی اور قریبی رشتہ دار ا گلے جنم میں بیوی بن جائے۔پس وہ
بات کرو جو مخاطب کے لئے مفید ہو ، غلط نہ ہو ، اسلام کے مطابق ہومگر ہوایسی عام فہم کہ
سننے والوں کے لئے مفید ہو۔دسویں نصیحت یہ ہے کہ ہمدردی سے جو کام ہو سکتا ہے وہ بغیر ہمدردی کے نہیں ہو سکتا
لیکن ہمدردی کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تم ان میں آئندہ کے لئے کوئی لالچ پیدا کر دو۔بلکہ یہ
ہیں کہ ان کی ضرورت کے وقت جس قدر تم مدد کر سکتے ہو کر و۔جسمانی طور پر امداد دو۔اور
اگر تمہارے پاس کچھ ہو تو جس طرح اپنے وطن میں غرباء کی امداد ضرورت کے وقت
کرتے ہو ان کی بھی کرو۔آئندہ کے لئے کوئی وعدہ نہ کرو کہ ہم یہ کریں گے اور وہ کریں
گے کیونکہ لوگوں نے ان کو لالچ دے کر خراب کر دیا ہے۔اگر ہم بھی وعدہ دیں گے اور اس
سے ان میں لالچ پیدا ہو گا تو ان کی اصلاح مشکل ہو جائے گی۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
161
جلد اول
گیارھویں نصیحت یہ ہے جو کام کرو اس کی یاد داشت رکھو اور افسر کو باقاعدہ اطلاعات
دو۔خواہ روزانہ خواہ ہفتہ وار۔اس نوٹ بک کا فائدہ آئندہ کام کرنے والے مبلغوں کو
بھی ہوگا۔اس کے بعد میں اس مضمون کی طرف آتا ہوں کہ ہمارے جو بھائی پہلے گئے وہ کس حال
میں گئے تھے، انہوں نے وہاں کیا کام کیا اور کس طرح انہوں نے آریوں کی سولہ سالہ
محنتوں کا مقابلہ کیا۔جب ہمارے آدمی گئے ہیں تو وہ ایسا وقت تھا جب کہ شردھانند
صاحب نے علی الاعلان کہا تھا کہ ملکا نہ لوگ پیاسے پرند کی طرح چونچ کھولے بیٹھے ہیں کہ
ان کے منہ میں کوئی پانی چوائے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ جائیں اور ان کو ہندو دھرم میں
ملا لیں۔اس وقت مسلمانوں کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ ملکانوں کی آبادی کہاں کہاں ہے۔صرف ہدایت الاسلام کو چند دیہات کا علم تھا اور وہ اس کو چھپائے بیٹھی تھی۔مسلمانوں
کو نہیں معلوم تھا کہ کن کن ضلعوں میں ان کی آبادی ہے اور ریلوے کہاں تک ہے اور
راستے کیا ہیں۔حالانکہ وہ بہت وسیع علاقہ تھا۔ملکا نہ علاقہ اسی طرح ہے جیسے جالندھر،
لاہور، راولپنڈی وغیرہ کی کمشنریوں کو ملا دیا جائے۔پھر یو۔پی کی آبادی بھی پنجاب سے
زیادہ پھیلی ہوئی ہے۔پچاس میل کے علاقہ میں وہ پھیلے ہوئے ہیں۔اس کی مثال ایسی ہی
سمجھو کہ اگر کوئی شخص یہ معلوم کرنا چا ہے کہ پنجاب میں سید کہاں کہاں ہیں تو اس کے لئے
کتنا مشکل کام ہے۔بعض علاقوں میں ریل کم ہے یا نہیں ہے۔ایسی حالت میں ہمارے
بھائی وہاں گئے اور ان میں سے بعض نے ستر ستر میل کا پیدل سفر طے کیا۔گویا وہ ہیں ہیں
گھنٹے چلتے رہے ہیں۔اور پھر جب وہ گئے تو بعض علاقوں میں ان کو ڈاکو خیال کیا گیا۔بعض میں خیال کیا گیا کہ یہ ان کے بچے بھگا لے جائیں گے۔اس حالت میں وہ ان کی
بات کب سن سکتے تھے۔وہ بجائے ان کی بات سننے کے ہر وقت ان کی حرکات پر ہی نظر
رکھتے ہوں گے۔پھر اجنبیت وغیرہ کی وجہ سے بعض مقامات سے ہمارے مبلغوں کو نکال
بھی دیا گیا۔وہ کئی کئی دن سڑکوں پر پڑے رہے اور ان کو فاقے کرنے پڑے۔بعض کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
162
جلد اول
مہینہ مہینہ بھر چنے چبا کر گزارہ کرنا پڑا۔رمضان کے مہینہ میں لوگ کس طرح اپنے گھروں
میں سامان کرتے ہیں مگر اس مہینہ میں ہمارے مبلغوں کو ستوؤں پر گزارہ کرنا پڑا۔وہ لوگ
چھوت چھات کرتے تھے ان کا کھانا پکانے کے لئے بھی تیار نہ تھے اور ہماری تاکید تھی کہ
ان سے مت مانگو۔اور لحاظ میں بھی ان سے کوئی خدمت نہ لو۔پھر ادھر آریوں کی کوششیں
تھیں ادھر علماء دیو بند وغیرہ بھی ہماری مشکلات میں اضافہ کر رہے تھے۔وہ لوگوں کو کہتے
تھے کہ ان کے ساتھ ملنے سے بہتر ہے کہ آریہ ہو جاؤ۔غرض ایسی ایسی بے شمار مشکلات
تھیں جن میں وہ لوگ گئے اور انہوں نے ان مشکلات میں کام کیا۔انہوں نے جو کام کیا
ہے اور جن حالات میں کیا ہے ان کو پڑھ کر اور ان کی قربانی کو دیکھ کر رقت آتی ہے۔انہوں نے اصل مشکلات کا مقابلہ کیا ہے۔اب اگر تم کو فتح حاصل ہو تو اس فتح کی بنیاد
انہوں نے ہی رکھی ہے اور اس فتح کا سہرا اصل میں ان ہی کے سر ہو گا۔اس لئے ضروری
ہے کہ تم ان کے کام کو حقارت سے نہ دیکھو بلکہ چاہئے کہ تم ان کے شکر گزار ہو کہ ابتدائی
مشکلات کو انہوں نے تمہارے لئے صاف کر دیا ہے۔آتا ہے مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ
لَمْ يَشُكُرِ الله 2 جو لوگوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہو سکتا اس لئے
تمہارا فرض ہے کہ تم ان کا شکر ادا کرو۔میں تو بے تعلق کی طرح ہوں میرے لئے جیسے وہ
ہیں ویسے ہی تم ہو۔میرا تم سب سے ایک جیسا رشتہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب تمہارے
ذریعہ جو کامیابی ہوگی اس میں وحصے ان کے ہوں گے اور ایک حصہ تمہارا کیونکہ وہ ان کے
تمام ابتدائی مشکلات کو حل کر چکے ہیں جو ابتدا میں ہوا کرتی ہیں۔پس تمہارے لئے اب
وہ مشکلات نہیں ہوں گی۔انہوں نے جو آسانیاں پیدا کی ہیں ان کو تم استعمال میں لاؤ اس
لئے جس جگہ جاؤ ان کے کام کی قدر کرو۔ان کے لئے دعا کرو اور اپنے لئے اور اس کام
کے لئے بھی دعا کرو۔اس کے بعد میں نصائح کو ختم کرتا ہوں۔پہلے جو وفود کو صدقہ کی رقوم دی جاتی تھیں
اس میں علاوہ راستہ میں خیرات کرنے کے وہاں کے خیراتی امور کے لئے بھی رقم فراہم ؟
ہو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
163
جلد اول
جاتی تھی مگر اس کے لئے اب ہم نے علیحدہ انتظام کیا ہے اس لئے اب جو صدقہ دیا جاتا
ہے وہ تھوڑا ہے اور صرف اس لئے ہے کہ راستہ میں وفد کی طرف سے صدقہ کیا جائے۔“
اس پر حضور نے اپنے گھر کی طرف سے کچھ رقم بطور صدقہ دی اور دوسرے احباب
نے بھی کچھ نقدی پیش کی اور فرمایا۔یہ صدقہ راستہ میں فقراء ومساکین وغیرہ میں تقسیم کر دیا جائے۔“
دعا کے بعد فرمایا:۔” خدا کرے اب آئندہ جو دفد جائیں وہ ملکانوں کو ارتداد سے بچانے کے لئے نہیں
بلکہ ان کی تربیت کرنے کے لئے جائیں۔“ (الفضل 3 جولائی 1923ء)
1 نیوٹن، سر آئزک in Isaac Newton (1642ء-1722ء) انگریز ماہر
طبیعات، ریاضیات و فلسفہ۔اس نے روشنی کا جسیمی (یا خروجی ) نظریہ قائم کیا۔انعکاسی دور بین ایجاد کی۔حرکت کے کلیوں کی بھی تدوین کی۔(The New Encyclopaedia Britannica, Micropaedia vol۔Vll,
p۔305)
:2 ترمذی ابواب البر والصلة صفحه 454 حديث 1955 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی