مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورود قادیان پر حضور کا خطاب
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
164
جلد اول
مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورود قادیان پر حضور کا خطاب
2 جولائی 1923ء کو مبلغین کا وہ وفد جو علاقہ ارتداد میں اپنا عرصہ ختم کر چکا تھا 9 بجے
کے قریب قادیان پہنچا۔قصبہ سے باہر مدرسہ احمدیہ اور ہائی سکول کے طلباء مع اساتذہ اور
دیگر اصحاب بڑی تعداد میں جمع تھے جنہوں نے اھلاً و سھلاً کے بلند نعروں کے ساتھ
وفد کا استقبال کیا۔وفد آگے آگے اور باقی سب اصحاب ان کے پیچھے قصبہ میں داخل
ہوئے۔ارکان وفد سیدھے مسجد مبارک میں آئے اور وضو کر کے حضرت خلیفہ المسیح الثانی
کے حضور پیش ہوئے۔حضور نے ہر ایک سے مصافحہ کیا۔اس کے بعد آنے والے اصحاب
نے دو دو رکعت نماز ادا کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کر کے حسب ذیل تقریر فرمائی۔وو
” وہ وفد جو اس وقت کے حالات کے ماتحت پہلا وفد تھا کہ گو اس سے بھی پہلے بعض
جماعتیں ملکانوں کی طرف جا چکی تھیں یہ وفد اس لحاظ سے پہلا تھا کہ جو پہلے وفد گیا تھا اس
کے متعلق خیال تھا کہ موقع اور محل کی تحقیق کرے گا۔اس وفد کے متعلق میں نے اسی جگہ
تقریر کی تھی اور کہا تھا کہ جو آج ہی جانا چاہے وہ روانگی کے لئے تیار ہو جائے۔اُس وقت
جس قدر آدمیوں کی ضرورت تھی اس سے زیادہ نے اپنے آپ کو پیش کیا اور پیشتر اس کے
کہ اس دن کی شام ہوتی ان کو ہم نے یہاں سے روانہ کر دیا۔جانے والے لوگ جس نیت اور جس ارادہ سے گئے اور جس رنگ میں انہوں نے خدا
کے دین کی خدمت کے لئے کام کیا اس کا بدلہ تو اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے اور اسی سے یہ
معامله تعلق رکھتا ہے۔نہ تو ہم میں سے کسی کی طاقت ہے کہ ان کے اخلاص کا اندازہ لگائے
اور نہ یہ طاقت ہے کہ اس کی قیمت ادا کر سکے کیونکہ اخلاص کی قیمت سوائے اس کے جس سے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
165
جلد اول
جھکتا
اخلاص ہو کچھ نہیں ہوسکتی۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا حضرت مسیح ایک نہایت سفید
چبوترے پر اس طرح کھڑے ہیں کہ ایک پاؤں اوپر کی سیڑھی پر ہے اور ایک چلی پر۔اور
آسمان کی طرف اس طرح ہاتھ پھیلائے ہیں گویا کچھ مانگ رہے ہیں۔اُس وقت آسمان
سے ایک شکل اترنی شروع ہوئی جو عورت کی شکل تھی۔اس کے لباس کے ایسے ایسے عجیب
رنگ تھے جن میں سے بعض دنیا میں کبھی دیکھے ہی نہیں گئے۔اس کو دیکھ کر میں نے سمجھا کہ
حضرت مریم ہیں۔جب وہ نیچے پہنچی تو اس نے حضرت مسیح کے اوپر اپنے بازو پر کی طرح
پھیلا دیئے اور جیسے ماں بچہ کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھتی ہے اسی طرح اپنے ہاتھ حضرت مسیح
کے سر پر رکھ دیئے اور پیار سے بے مثال محبت کے ساتھ اس کی طرف جھک گئی اور حضرت
میسیج بھی اس کی طرف اس طرح جھک گئے جس طرح بچہ پیار لینے کے لئے ماں کی طرف
ہے۔وہ نظارہ ایسا لطیف اور قلب پر اثر کرنے والا تھا کہ میرے سارے جسم کے روم روم
میں اثر کر گیا اور اُس وقت یہ فقرہ میری زبان سے جاری ہو گیا Love Creates love
محبت کا بدلہ محبت ہی ہے یعنی محبت کی قیمت یہی ہے کہ جس سے محبت کی جائے اس کے دل
میں محبت پیدا ہو جاتی ہے۔وہ مریم کیا تھی میرے نزدیک وہ محبت کی وہ تمثال تھی کہ جب انسان کے دل میں
خدا کی محبت پیدا ہوتی ہے تو اس کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے اور مسیح ہر وہ انسان ہے
جو خدا تعالیٰ کی خاطر اور اس کے دین کی خدمت کے لئے گھر سے نکلتا ہے۔چونکہ محبت کا
بدلہ خود وہی وجود ہوتا ہے جس سے محبت کی جاتی ہے اس لئے جو شخص خدا کے لئے اخلاص
کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے اس کو کوئی بندہ کس طرح بدلہ دے سکتا ہے۔بندہ تو اسے خواہ
اپنا سب کچھ بھی دے دے تو بھی حق ادا نہیں کر سکتا۔پس کوئی انسان نہ تو کسی کے اخلاص کا
اندازہ لگا سکتا ہے اور نہ اخلاص کا بدلہ دے سکتا ہے۔لیکن ایک بات ہم کر سکتے ہیں اور وہ
یہ کہ جو لوگ خدمت دین کے لئے نکلے ان کے لئے دعائیں کر سکتے ہیں اور اس طرح ان
کے کام میں شریک ہو سکتے ہیں۔رسول کریم وہ ایک دفعہ جب جنگ کو جارہے تھے تو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
166
جلد اول
فرمایا سنو کسی وادی میں سے تم نہیں گزرتے کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو مدینہ میں رہتے ہوئے
تمہارے ساتھ نہیں ہوتے، کسی لڑائی میں تم شامل نہیں ہوتے کہ وہ اس میں شریک نہیں
ہوتے اور تمہارے لئے کوئی اجر نہیں جس میں ان کا حصہ نہ ہو۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ !
یہ کس طرح؟ فرمایا اس لئے کہ وہ لوگ عذر اور مجبوری کی وجہ سے پیچھے رہتے ہیں ورنہ ان
کے دل تمہارے ساتھ ہوتے ہیں۔1 پس وہ جو کسی عذر کی وجہ سے پیچھے رہ گئے وہ ان کے
ساتھ شریک ہو سکتے ہیں جو میدان میں کام کرنے کے لئے گئے جبکہ ان کے دل ان کے
ساتھ شریک ہوں وہ ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں جبکہ دعا ئیں ان کے ساتھ پھر رہی
ہوں۔اس لئے ایک نصیحت تو میں ان لوگوں کو جو نہیں جا سکے یہ کرتا ہوں کہ جانے والوں کو
کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔دوسرے آنے والوں کی مثال دے کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش نہیں کیا ان میں سے کئی
ایسے ہوں گے جو سمجھتے ہوں گے کہ شاید ہم یہ کام کرسکیں یانہ اور خود ان میں سے بھی بعض کو
یہی شک ہوگا جو واپس آگئے ہیں مگر جب وہ گئے اُس وقت سے اب بہتر حالت میں آئے
ہیں۔اس تین ماہ کے عرصہ میں اگر وہ یہاں رہتے تو آج جو حالت ان کی ہے اس کی
بجائے کیا ہوتی۔اس میں کوئی فرق نہ ہوتا۔مگر آج جبکہ وہ واپس آئے ہیں اُس حالت
سے ان کی حالت بہتر ہے۔کیونکہ اگر نہ جاتے تو ان کی حالت یہ ہوتی کہ خدا کے وعدہ کو
پورا کرنے کے منتظر ہوتے مگر اب ایسے ہیں کہ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ 2 جنہوں ن
نے خدا کے وعدہ کو پورا کر دیا ہے۔اگر نہ جاتے تو ان کی حالت میں کچھ فرق نہ ہوتا اور
اگر گئے تو دنیاوی لحاظ سے ان کا کوئی ایسا نقصان نہیں ہوا جو نا قابل تلافی ہو۔مگر جانے پر
خدا تعالیٰ کی رضا زائد حاصل ہوگئی جو اگر یہاں رہتے تو حاصل نہ ہو سکتی۔اس بات کی طرف توجہ دلا کر میں اُن لوگوں کو جو ابھی جانے کے لئے تیار نہیں ہوئے
بلکہ سوچ رہے ہیں کہتا ہوں دیکھ لو جانے والوں کو کیا نقصان پہنچا ؟ کچھ بھی نہیں۔ہاں
ثواب کے مستحق ہو گئے۔بہت لوگ ہوتے ہیں جو بزدلی اور تردد کی وجہ سے ثواب کے
ނ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
167
جلد اول
محروم رہ جاتے ہیں۔وہ اسی خیال میں پڑے رہتے ہیں کہ ابھی اور سوچ لیں، دیکھ لیں کیا
ہوتا ہے اسی تردد میں وقت گزر جاتا ہے۔پس میں ان لوگوں کو مخاطب کر کے دو باتیں
کہتا ہوں جو گئے نہیں اور نہ جانے کیلئے تیار ہوئے ہیں مگر ہماری جماعت میں شامل ہیں۔اول یہ کہ اگر وہ کسی عذر کی وجہ سے مثلاً خرچ نہ ہونے کی وجہ سے یا بیمار ہونے کے باعث یا
یہاں
کسی ایسی خدمت کے سپرد ہونے کے سبب کہ وہ بھی دین کا ہی کام ہے اور اس سے
فراغت نہیں ہو سکتی جو لوگ نہیں جاسکتے وہ بھی جانے والوں کے ساتھ ثواب میں شامل ہیں۔ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے داماد کو جنگ پر جانے سے اس لئے روک
دیا کہ آپ کی بیٹی بیمار تھی اور اس کی خبر گیری ضروری تھی۔یہ بات اس کو شاق گزری تو
آپ نے فرمایا تم بھی ثواب میں ایسے ہی شریک ہو جیسے جنگ پر جانے والے 3 گو یہ
دنیاوی کام تھا جس کی وجہ سے اسے پیچھے رہنا پڑا لیکن چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حکم کے ماتحت تھا اس لئے وہ بھی ثواب میں شریک سمجھا گیا۔اسی طرح وہ لوگ جو ہمارے حکم
سے رہ رہے ہیں ان کو بھی ایسا ہی ثواب ملے گا جیسا وہاں جانے والوں کو۔کیونکہ در حقیقت
ثواب اطاعت میں ہے نہ کہ اپنی مرضی کے ماتحت کوئی کام کرنے میں۔دوسرے یہ کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو پیش نہیں کیا اور غفلت سے
رہ گئے ہیں وہ دیکھیں کہ ان میں اور ان میں جو وہاں کام کر کے واپس آئے ہیں کیا فرق
ہے۔کیا وہ کنگال ہو گئے ہیں اور یہ مالدار بن گئے ہیں؟ کیا ان کی جائیدادیں ضائع ہو گئی
ہیں اور انہوں نے اپنی جائیدادیں بڑھالی ہیں ؟ کیا وہ کمزور اور نحیف ہو گئے ہیں اور یہ
طاقتور اور زور آور بن گئے ہیں؟ کچھ بھی نہیں ہوا۔دنیاوی لحاظ سے وہ بھی ویسے ہی ہیں
جیسے یہ مگر دینی لحاظ سے خدا کے خاص فضل کے وارث ہو گئے ہیں اور دوسروں کو نہ دنیا کا
فائدہ ہوا نہ آخرت کا۔اور ان کی مثال وہی ہے کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
اب میں ان کو مخاطب کرتا ہوں جو واپس آئے ہیں اور ان کو بتاتا ہوں کہ بعض کام
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
168
جلد اول
ایسے ہوتے ہیں جن کے کرنے سے پچھلی کو تا ہیاں معاف ہو جاتی ہیں۔ان کاموں میں
سے ایک جہاد بھی ہے۔جو شخص خدا کی راہ میں جہاد کے لئے نکلتا ہے خدا تعالیٰ اس کے
پچھلے قصور اور کوتاہیاں معاف کر دیتا ہے کیونکہ وہ جب خدا کے لئے اپنا وطن ، اپنے عزیز
اور اپنا آرام چھوڑ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اس کی پہلی خطاؤں کو معاف کر دیتا ہے۔اگر چہ
ہمارا جہاد وہ جہاد نہیں جیسا کہ پہلوں نے کیا۔اسی وجہ سے مجھے رقت آگئی تھی۔ہماری
مثال تو اس بچہ کی سی ہے جو مٹی کا گھر بنا کر کہتا ہے یہی حل ہے۔رسی کمر میں باندھ کر کہتا ہے
کہ میں فوجی افسر ہوں۔چھوٹی سی سوٹی پکڑ کر کہتا ہے کہ یہ تلوار ہے۔میلے کچیلے کپڑوں میں
سٹول پر بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے میں بادشاہ ہو گیا۔ہماری مثال بھی ایسی ہے۔حضرت مسیح موعود
فرماتے کہ بعض ہندو جو گوشت نہیں کھاتے وہ بوٹیوں کی شکل کی بڑیاں بنا کر کھاتے اور
انہیں بوٹیاں سمجھتے۔مجھے اس بات پر رونا آتا ہے کہ ہمیں وہ جہاد میسر نہیں جو پہلوں نے کیا
مگر اپنے دلوں کو خوش کرنے کے لئے چھوٹی باتوں کا نام جہا درکھ لیا ہے۔لیکن اگر ہمارے
دلوں میں اس جہاد کا شوق ہے جو پہلوں نے کیا ، اگر ہمارے دلوں میں اس بات کی تڑپ
ہے کہ ہم دین کے لئے قربانی کریں اور کسی قسم کی کمزوری نہ دکھا ئیں تو وہ خدا جوان
سامانوں کو مہیا کرنے والا ہے جن کے نہ ہونے کی وجہ سے ہم وہ جہاد نہیں کر سکتے اس نے
چونکہ ہمارے لئے وہ سامان مہیا نہیں کئے اس لئے ہمیں اس ثواب سے محروم نہ رکھے گا جو
جہاد کا سامان ہونے کی وجہ سے ہوسکتا تھا۔تو جہاد کے لفظ نے اپنی کوتاہ عملی اور اپنے دائرہ عمل کی تنگی کو میرے سامنے لا کر کھڑا
کر دیا جس سے میرا دل پگھل گیا مگر بہر حال بچہ بھی تو بادشاہ بن کر خوش ہو ہی لیتا ہے چلو
نام کی مشارکت کی وجہ سے ہی ہم بھی خوش ہو لیں اور لہو لگا کر شہیدوں میں مل جائیں۔پس اس کو بھی ہم جہاد کہہ سکتے ہیں گو وہ ایسا جہاد نہ ہو جیسا کہ پہلوں نے کیا۔اور جو جہاد
کے لئے نکلیں ان کے لئے خدا کی سنت ہے کہ ان کے پچھلے گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف
کر دیتا ہے۔کہتا ہے انہوں نے جب میری خاطر سب کچھ چھوڑ دیا تو میں بھی ان کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
169
جلد اول
گناہوں کو چھوڑتا ہوں۔آپ لوگ بھی چونکہ جہاد پر گئے تھے اس لئے خدا نے آپ کا نیا
حساب کھولا ہے اور جس طرح خدا تعالیٰ نے ایک قلم سے تمہاری پچھلی تمام کو تا ہیوں اور
ستیوں کو مٹا دیا ہے اسی طرح میں بھی تمہیں ایک ہی بات کہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اب
تمہارا نیا حساب شروع ہوا ہے پیچھے جو کچھ خدا تعالیٰ کا تمہارے ذمہ تھا وہ مٹ گیا اور بالکل
سفید کاغذ ہو گیا اب تم اس کو ذراسی احتیاط اور کوشش سے ہمیشہ کے لئے صاف رکھ سکتے ہو۔کسی
میں بے جا خود پسندی ہوتی ہے، کسی میں بے جابز دلی ہوتی ہے، کسی میں بے جانتی کرنے کی
عادت ہوتی ہے، کسی میں بے جا تکبر ہوتا ہے، کسی میں دوسروں کا حق مارنے کی بد عادت ہوتی
ہے، کسی میں اور بے جا خواہشات ہوتی ہیں ان سب بے جا باتوں کو خدا نے ایک ہی بجا سے
مٹا دیا ہے اب تمہارے لئے موقع ہے کہ دوبارہ کوئی ایسی بات نہ ہونے دو۔دیکھو اگر کوئی سوار گھوڑ دوڑ میں پیچھے رہ جائے اور آگے نکل جانے والے سوار ٹھہر
جائیں تو اس کے لئے موقع ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ مل جائے اسی طرح تمہارے لئے
موقع ہے کہ تم روحانیت میں تیزی کے ساتھ بڑھ جاؤ۔تم خدا کیلئے اپنے گھروں سے نکلے
تھے خدا نے تمہارے حساب کو جو اس کا تمہارے ذمہ تھا مٹا دیا اور تم ایسے ہی ہو گئے جیسے
کوئی انسان نہا کر میل کچیل سے صاف ہو کر نکل آئے۔اس بات سے تم فائدہ اٹھاؤ اور
آئندہ کے لئے احتیاط کرو کہ اب تم پر کسی قسم کی نا پاک چھینٹیں نہ پڑیں۔پس تمہارے
لئے میری یہی مختصر سی نصیحت ہے اور یہی سب باتوں کی جامع ہے۔تم نے جو کچھ کیا اس کا
تو بدلہ خدا تعالیٰ ہی دے گا ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے دل تمہارے ساتھ تھے جب
تم گئے اور ہمارے دل تمہارے ساتھ تھے جب تم وہاں رہے اور ہمارے دل تمہارے
ساتھ ہیں جب تم واپس آئے۔اسی طرح ہماری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں جب تم گئے ،
ہماری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں جب تم رہے اور ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں
جب تم آئے۔ہر گھڑی اور ہر قدم پر ہم تمہارے ساتھ شریک تھے اس لئے خدا سے امید
ہے کہ ہمیں بھی ثواب سے محروم نہ رکھے گا کیونکہ ہم اس لئے یہاں رہے کہ یہاں رہ کر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
170
جلد اول
وہاں جانے کی نسبت زیادہ خدا کے دین کی خدمت کر سکیں۔تم نے اپنے عمل سے کام کیا
جس کو ہم نے اپنی نیت سے کیا اس لئے ہم سب ایک ہی میدان میں کھڑے تھے۔انسانی
دعائیں اور تدبیریں جو ہم کر سکتے ہیں کیں اور انسان جس قدر بلند کرنے کی کوشش کر سکتے
ہیں اتنا کیا لیکن ہمارے لئے اصل خوشی کی جو بات ہے وہ یہ ہے کہ اب خدا نے تم سے نیا
حساب شروع کر دیا ہے اس لئے اس نئی کاپی کو صاف رکھنے کی کوشش کرو تا کہ مرنے کے
وقت تمہاری حالت ویسی ہو جیسے ایک عربی شاعر نے کہا ہے۔انْتَ الَّذِي وَلَدَتْكَ أُمُّكَ بَاكِيًا
وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُوْنَ سُرُوْرًا
فَاحْرِضْ عَلَى عَمَلٍ تَكُوْنُ إِذَا بَكُوْا
فِي وَقْتِ مَوْتِكَ ضَاحِكًا مَسْرُورًا 4
شاعر کہتا ہے اے انسان! تو وہ ہے کہ جب پیدا ہوا تھا تو تو رو رہا تھا اور لوگ خوشی
سے ہنس رہے تھے کہ ہمارے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔اب تم کو چاہئے کہ لوگوں سے اس کا
بدلہ لے اور مومن شریفانہ بدلہ لیتا ہے پس تو اس طرح بدلہ لے کہ ایسے عمل کر کہ جب
مرنے لگے تو تو ہنس رہا ہو کہ میں اپنی ذمہ داری کو پورا کر کے چلا ہوں اور لوگ رور ہے
ہوں کہ ایسا نفع رساں انسان ہم سے جدا ہو رہا ہے۔پس تم اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ایسے ہی بن جاؤ یہی ساری نصائح کی جڑھ
اور سب کا میابیوں کا گر ہے۔اب میں دعا کرتا ہوں دوسرے احباب بھی کریں کہ خدا
تعالیٰ ان کو آئندہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توفیق دے اور جن
کو تا ہیاں ہو گئی ہیں ان کی کوتاہیاں معاف کرے اور جو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں
جا سکے ان کی نیتوں کے مطابق ان سے سلوک کرے۔“ (الفضل 6 جولائی 1923)
1 : ابن ماجه ابواب الجهاد باب من حبسه العذر عن الجهاد صفحه 399
حدیث 2764 ، 2765 مطبوعہ ریاض اپریل 1999ء الطبعة الأولى
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
2: الاحزاب : 24
171
صلى الله
جلد اول
3 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي عل باب مناقب عثمان بن عفان صفحه
621 حدیث نمبر 3699 مطبوعہ ریاض مارچ 1999 ء الطبعة الثانية ( مفهومًا )
4 مجانى الادب في حدائق العرب الباب الثاني في التوبة الجزء الثاني
صفحہ 43 مطبعة الآباء اليسوعيين بيروت میں یہ اشعار اس طرح ملتے ہیں۔يَا ذَالَّذِيْ وَلَدَتْكَ أُمُّكَ بَاكِيًا وَالنَّاسُ حَولَكَ يَضْحَكُوْنَ سُرُوْراً
اخرضْ عَلَى عَمَلٍ تَكُونُ بِهِ مَتَى يَيْكُوْنَ حَوْلَكَ صَاحِكًا مَسْرُوراً