مجاہدین علاقہ ارتداد سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
181
جلد اول
مجاہدین علاقہ ارتداد سے خطاب
14 ستمبر 1923ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مجاہدین علاقہ ارتداد کو جانے
والے تیسرے وفد کو ضروری نصائح فرمائیں۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد فرمایا۔" آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت ہماری جماعت کا تیسرا وفد یعنی تیسرے وقت کا
وفد علاقہ ارتداد میں جا رہا ہے۔کہتے ہیں کہ تین کا عدد مکمل ہوتا ہے اس لئے کہ وہ طاق
بھی ہوتا ہے اور پھر اپنے اندر اتحاد بھی رکھتا ہے۔طاق ہونے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی
ذات سے اشتراک رکھتا ہے اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ
وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے 1 تین کا عدد دونوں کو جمع رکھتا ہے۔تین وتر ہے اس لئے
ایک سے مشابہ ہونے کی وجہ سے وحدانیت پر دلالت کرتا ہے۔اور اس میں دو بھی ہیں اور
ایک بھی اس لئے اجتماع پر دلالت بھی کرتا ہے۔کیا تعجب ہے کہ اس تین پر ہی خدا تعالیٰ
اس جنگ کا خاتمہ کر دے اور چوتھے وقت میں اس صورت میں وفد نہ بھیجنا پڑے۔یہ فال
کے طور پر کہا گیا ہے ورنہ مومن کبھی یہ نہیں کہ سکتا کہ جنگ ختم ہو جائے کیونکہ مومن جب
تک زندہ ہے جنگ چلی ہی جائے گی۔پس ہم یہ تو نہیں چاہتے کہ جنگ ختم ہو جائے اور
کبھی بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم ہو گئی کیونکہ مسلمان کے لئے جنگ کے ختم ہو جانے کے
یہ معنی ہوں گے کہ وہ ہتھیار ڈالتا ہے ورنہ اس کی جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔وجہ یہ کہ مسلم کی
جنگ شیطان سے ہے اور جب تک دنیا ہے شیطان بھی رہے گا۔چنانچہ آتا ہے
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِمَةِ 2 پس جب قیامت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
182
جلد اول
تک کافروں پر غلبہ رہے گا تو معلوم ہوا قیامت تک کا فربھی رہیں گے اور جب کافر رہیں
گے تو شیطان بھی رہے گا اس لئے اس سے جنگ بھی جاری رہے گی۔اس میں شک نہیں کہ
مسیح موعود کے متعلق آیا ہے کہ وہ شیطان کو قتل کرے گا مگر اس کے معنی یہ ہیں کہ مسیح موعود
شیطان کا زور توڑ دے گا۔عربی میں قتل کے معنے زور توڑ دینے کے بھی ہیں مثلاً شراب کو
قتل کر دینے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس میں پانی ملا کر اس کے زور کو کم کر دیا۔پس مسیح موعود
کے متعلق جو آتا ہے کہ شیطان کو قتل کرے گا اس کا یہ مطلب ہے کہ عیسائیت کے زور کو توڑ
دے گا، عیسائیت کی بنیاد کو اکھیٹر دے گا۔اُس وقت عیسائی کہیں گے ہماری دنیاوی ترقی
عیسائیت کی صداقت کا ثبوت ہے۔چنانچہ اس زمانہ میں کہتے ہیں ایسی زبردست اور
با حکومت قوم جو ساری دنیا پر چھائی ہوئی ہے مسیح موعود کا یہ کام ہوگا کہ اس کے زور کو توڑ
دے گا ورنہ کفر تو قیامت تک رہے گا۔پس ہم جنگ سے نہیں ڈرتے اور نہ ناممکنات کے
لئے امیدیں لگاتے ہیں کیونکہ اس قسم کی امید رکھنا کفر ہے اس لئے ہم تو امید نہیں رکھتے کہ
جنگ ختم ہو جائے بلکہ یہ امید رکھتے ہیں کہ جنگ کی نوعیت بدل جائے اور نوعیت بدلتی رہتی
ہے جس سے اس میں حصہ لینے والوں کی ہمتیں بڑھتی رہتی ہیں۔دیکھو ایک قسم کا کھانا بھی
انسان روز نہیں کھا سکتا کیونکہ انسان اکتا جاتا ہے۔اسی طرح ایک قسم کی جنگ بھی چونکہ
اکتا دیتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ اس کی نوعیت بدلتا رہتا ہے۔آج اگر اس قوم سے جنگ
ہے تو کل اور سے۔پس ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس جنگ کی نوعیت کو بدل دے
اور ہم اس علاقہ سے فارغ ہو کر کسی اور علاقہ میں جائیں۔اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جس کام کے لئے وہ
چلے ہیں اس کے لئے اسی رنگ میں جب تک کوشش نہ کریں گے جو ضروری ہے اُس وقت
تک کامیاب نہ ہوں گے۔پہلے دیکھا گیا ہے کہ جانے والے یہاں سے ہدایات نوٹ
کر کے لے گئے مگر وہاں جا کر ان پر پورا پورا عمل نہیں کیا گیا۔میں نے سب سے ضروری
نصیحت جانے والوں کو یہ کی تھی کہ جہاں اور جس مقام پر رہو وہاں کے لوگوں سے واقفیت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
183
جلد اول
اور دوستانہ تعلقات پیدا کرو۔مگر معلوم ہوا کہ بعض لوگ ایک گاؤں میں دو دو ماہ تک رہے
اور جب انسپکٹر نے جا کر ان سے پوچھا تو کہہ دیا کہ یہاں کے چار پانچ آدمیوں سے
واقفیت پیدا کی ہے۔گویا وہ صرف چار پانچ آدمیوں کو ہی تبلیغ کرتے رہے اور باقی سب
کو نظر انداز کر دیا۔وہ مبلغ جو کسی گاؤں میں تبلیغ کے لئے مقرر کیا جاتا ہے وہاں کا اگر ایک
آدمی بھی بلکہ ایک بچہ بھی ایسا رہ جاتا ہے جس کے ساتھ اس نے باتیں نہ کیں، واقفیت نہ
پیدا کی تبلیغ نہ کی تو وہ کامیاب نہیں کہلا سکتا۔جہاں جہاں مبلغ بھیجے جاتے ہیں وہ کوئی شہر تو
نہیں چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں اور اگر کوئی بڑا گاؤں ہو تو وہاں مبلغ بھی زیادہ رکھے
جاتے ہیں اور اس طرح سو ڈیڑھ سو آدمی ایک مبلغ کے حصہ میں آتا ہے اتنے لوگوں سے
جو شخص واقفیت نہیں پیدا کر سکتا وہ کام کیا کر سکتا ہے۔دیکھو باہر کے جو لوگ یہ خیال کر کے آتے ہیں کہ قادیان میں وہ لوگ رہتے ہیں
جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ، آپ کے پاس رہے، دین کے لئے
قربانیاں کر کے آئے اور سب کچھ چھوڑ کر خدمت کے لئے قادیان میں آبیٹھے ان سے ملیں
اور تعارف پیدا کریں اور دو تین دن میں واقفیت پیدا کر کے چلے جاتے ہیں۔کیوں؟ اس
لیے کہ یہ نیت کر کے آتے ہیں کہ ایسے لوگوں سے واقفیت پیدا کرنی ضروری اور فائدہ مند
ہے۔اگر مبلغ بھی اسی طرح نیت کر کے دیہات میں جائیں تو ایک ہفتہ کے اندر اندر
واقفیت کیا دوستی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔یہ سخت غفلت ہے کہ ایک آدمی جائے ، اسے
ہدایات دے دی جائیں جنہیں وہ لکھ لے یا یاد کر لے مگر وہاں جا کر ان پر عمل نہ کرے۔اگر کوئی شخص وہاں جاتا اور خموشی سے اپنا وقت گزار کر آجاتا ہے تو اس کے جانے کا کیا
فائدہ۔پس سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جو نصائح دی جائیں (امید ہے آپ لوگوں کو
بھی ہدایات کی ایک ایک کاپی دے دی گئی ہوگی ) ان پر پورا پورا عمل کرو۔ہر ایک شخص
ا یہ اہلیت نہیں ہوتی کہ وہ سمجھ سکے کہ اسے کیا کام کرنا ہے اور کس طرح کرتا ہے۔یہ کام
کرانے والوں کا فرض ہے کہ اسے بتائیں اس طرح کام کرتا ہے اور کام کرنے والے کا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
184
جلد اول
یہ فرض ہے کہ جو کچھ بتایا جائے اسے سمجھے اور اس کے مطابق کام کرے۔پس سب سے
بڑی نصیحت یہی ہے کہ جو ہدایات تمہیں دی گئی ہیں ان پر عمل کرو۔اس کے بعد میں جانے والوں کو اور دوسروں کو جو بیٹھے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ دین کا
معاملہ ایسا اہم معاملہ ہے کہ اس کے لئے مومن کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔دیکھو جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا اور آج بھی خطبہ میں بیان کیا ہے علاقہ ارتداد
میں ملکانوں کا سوال نہیں بلکہ اسلام کا سوال ہے۔جس قد ر مرتد ہو چکے ہیں ان سے زیادہ
تعداد میں مسلمان عیسائی ہو کر گمراہ ہو چکے ہیں مگر اس پر اس قدر حیرت اور استعجاب نہیں ہوا۔وجہ یہ ہے کہ وہ افراد عیسائی ہوئے ہیں اور یہ ایک قوم مرتد ہورہی ہے جس سے يَدْخُلُونَ فِي
دِینِ اللهِ أَفْوَاجًان کی بجائ يَخْرُجُونَ مِنْ دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ ہے اور
اس طرح وہ رعب جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرما یا نصِرْتُ بالرُّعْب 4 کہ
مجھے رعب سے مدد دی گئی ہے اس کے مٹنے کا ڈر ہے۔رسول کریم ﷺ کے رعب سے
مراد آپ کے مذہب اور آپ کی امت کا رعب ہے نہ یہ کہ آپ کی ذات کا رعب۔اگر یہ ہوتا
تو آپ کا ذاتی رعب ہو جاتا اور ذاتی رعب تو اور لوگوں کو بھی حاصل تھا۔کیا سکندر کا رعب
اپنے زمانہ میں نہ تھا اور کیا اب انگریزوں کا رعب نہیں ہے؟ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے رعب سے مراد یہ تھی کہ آپ کو ایسا رعب دیا گیا جو آپ کی وفات کے بعد قائم رہے گا جو
یہی ہے کہ آپ کے مذہب اور امت کا رعب ہے اور سوائے آپ کی ذات کے اور کونسا وجود
ہے جو مر گیا ہو اور اس کا رعب قائم ہو۔سوائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور کسی کا
نہیں۔آج بھی آپ کی تعلیم اور آپ کے مذہب سے دنیا ڈر رہی ہے۔یورپ اب بھی یہی
کہتا ہے کہ بین اسلام ازم (Pan-Islamism) یعنی اتحاد اسلام سے ڈرنا چاہئے۔تو
اسلام کا رعب اب بھی قائم ہے اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے جو
اسلام کی تائید میں دیا گیا ہے۔لیکن اب اگر قوموں کی قومیں اسلام سے نکلنی شروع
ہو جائیں تو یہ مفہوم ہو گا کہ مسلمانوں کی بداعمالی کی وجہ سے رعب مٹادیا گیا۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
185
جلد اول
پس ہماری طرف آواز ملکانوں کی نہیں آرہی بلکہ اسلام کی آواز آرہی ہے اور اسلام
ہمیں بلا رہا ہے کہ آؤ آکر میری حفاظت کرو۔ہم نے یہ کام اس لئے نہیں شروع کیا کہ
ملکا نا قوم کو بچانا ہے بلکہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اسلام کو محفوظ کرنا ہے۔اس لئے کوئی یہ نہ
کہے کہ ملکا نے حریص اور لالچی ہیں اس لئے ان کی اصلاح مشکل ہے۔خواہ یہ لوگ کتنے
ہی حریص اور لالچی ہوں مگر ان بدوؤں سے تو زیادہ نہیں ہو سکتے جن کی اصلاح کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا۔اور جنہوں نے ایک دفعہ
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنگ سے واپس آرہے تھے آپ کے گلے میں
کپڑا ڈال کر کھینچا اور کہا ہمیں مال کیوں نہیں دیتے ؟ مگر میں نے کسی مبلغ سے یہ نہیں سنا کہ
کسی ملکانہ نے اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس لئے کھینچا ہو کہ روپیہ دو۔پس اگر ان کے
بدوؤں کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جان کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں، مسلمانوں
کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں ، مسلمانوں کے اموال کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں تو ان ملکانوں کے
لیے کیوں ہم اپنی جانوں اور مالوں کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے۔بدو خواہ کیسے ہی لالچی تھے مگر
چونکہ اسلام کے لئے اجتماع اور مرکز بنا نا ضروری تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کہتے چاہے کوئی اسلام کی ایک بات ہی سمجھے مسلمان سمجھا جائے ، آگے وہ خود سب کچھ سیکھ
جائے گا نہ یہ کہ چونکہ وہ لوگ لالچی اور بہت گرے ہوئے تھے اس لئے آپ نے ان کی
اصلاح کے لئے کوشش ہی نہ فرمائی۔آپ نے کوشش کی اور محض لا اله الا الله محمد
رَّسُولُ اللهِ سمجھنے پر ان کو داخل اسلام کر لیا۔پس جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
بدوؤں کے لئے قربان کیا وہ ہم نہیں کر رہے بلکہ اس سے بہت ہی کم کر رہے ہیں۔پھر اس
سے بھی کوتاہی کرنا کس قدر افسوس ناک امر ہے۔اس بات کو خوب اچھی طرح یا درکھو کہ
یہ کسی قوم کا سوال نہیں نہ کسی قوم کی آواز ہے بلکہ اسلام کی آواز ہے اور اس کو سن کر کس
طرح کوئی مومن خاموش رہ سکتا ہے۔دیکھوا بھی یونان میں اٹلی والوں کے کچھ آدمی مارے
گئے ہیں اس وجہ سے ساری اٹلی یونان کے خلاف کھڑی ہوگئی۔اتحادیوں نے انہیں کہا کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
186
جلد اول
اتنا غصہ نہ دکھاؤ ہم تصفیہ کر دیں گے لیکن انہوں نے کہا اس میں چونکہ ہماری ہتک کی گئی ہے
اس لئے جب تک یونان والے ہماری شرائط نہ مانیں گے ہم نہیں چھوڑیں گے۔اس میں
شبہ نہیں کہ اٹلی والوں نے حد سے زیادہ تیزی دکھائی ہے مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ یہ ان کی
زندگی کی علامت ہے اور انہوں نے یونان سے حسب منشاء شرطیں منوالی ہیں۔اسلامی سلطنت کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے۔معتصم باللہ کے زمانہ کا ذکر ہے۔مسلمان عورت کو ایک عیسائی بادشاہ دکھ دے رہا تھا اور طنزاً کہہ رہا تھا کہ دیکھو معتصم باللہ
ابلق گھوڑے پر سوار تمہاری مدد کو آرہا ہے۔یہ بات ایک مسلمان نے سنی اور جا کر بادشاہ کو
بتائی۔اُس وقت اگر چہ بادشاہت کو تنزل تھا مگر بادشاہ نے کہا کہ میں ابھی اس عورت کو
بچانے کے لئے جاؤں گا۔آدمیوں کو چلنے کا حکم دے دیا اور کہا سب ابلق گھوڑوں پر سوار
ہوں۔اس کے اپنے گھوڑے کا رنگ ابلق تھا اسی کی طرف عیسائی نے اشارہ کیا تھا۔بادشاہ
نے کہا ابلق گھوڑوں پر ہی سوار ہو کر وہاں جائیں گے۔پس لشکر گیا اور جا کر اس عورت کو
چھڑالا یا۔دیکھو ایک عورت کے لئے اور وہ بھی اُس زمانہ میں جب کہ مسلمان عیش و عشرت
میں پڑے ہوئے اور تنزل میں گرے ہوئے تھے اس قدر غیرت دکھلائی تو کیا وہ قوم جو ایک
نبی کی امت کہلاتی اور دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑی ہوئی ہے وہ ایک قوم کے لئے غیرت
نہ دکھلائے گی ؟
ایک تازہ واقعہ ہوا ہے۔ایک رپورٹ آئی ہے کہ ایک جگہ آریوں نے شدھی کا دن
مقرر کیا اور وہاں گھی وغیرہ سامان پہنچا دیا۔جن لوگوں نے مرتد ہونا تھا ان کے گھرانہ کی
ایک عورت اس بات پر مُصر تھی کہ میں مسلمان ہی رہوں گی۔جب سامان آ گیا تو مقررہ
دن گھر والے گھبرائے کہ اگر یہ عورت مرتد نہ ہوئی تو ہماری بدنامی ہوگی۔آگے کوئی کہتا ہے
کہ وہ کچھ کھا کر مرگئی اور کوئی کہتا ہے کہ اسے ان لوگوں نے مار مار کر مار دیا۔اگر وہ کچھ کھا
کر مری ہے تو گو اسلام میں خودکشی گناہ ہے مگر اسی کے لئے جو اس بات کو جانتا ہو۔وہ
بیچاری کہاں جانتی ہوگی۔پس اگر اس نے زہر بھی کھایا ہے تو بھی اس نے اسلام کے لئے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
187
جلد اول
جان دی اور اگر مار مار کر مار دیا گیا تو بھی ان بہت سے مسلمانوں سے بہتر ہی رہی جو گھر
بیٹھے رہے اور فتنہ ارتداد کے مقابلہ کے لئے نہ نکلے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ علاقہ
ملکانہ میں ایسی روحیں ہیں جو اسلام کے لئے جان دے رہی ہیں اور ان کا بچانا ہمارا فرض
ہے۔اگر ایسی روح ایک بھی ہو مگر اب تو کئی ثابت ہو رہی ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ان کو
بچائیں۔پس دوستوں کو یہ بہت اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ یہ اسلام کا سوال ہے۔اسی
نظر سے اس کام کو دیکھنا چاہئے تاکہ اس کی اہمیت معلوم ہو۔اگر یہ بات سمجھ لی جائے تو میرا
خیال ہے
فتنہ ارتداد بہت جلد رک سکتا ہے۔اس کے بعد پھر میں ان دوستوں کو جو جانے والے ہیں کہتا ہوں کہ چونکہ یہ اسلام کا
سوال ہے اس لئے اس کے لئے اسی رنگ میں قدم ڈالیں جو ضروری ہے اور ہر قسم کی کوتاہی
سے بچیں کیونکہ ذراسی کو تاہی بھی بہت خطرناک نتائج پیدا کرتی ہے۔آپ لوگ ہدایات کو
پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور خصوصیت سے دعاؤں پر زور دیں کیونکہ خدا تعالی دعا کرنے
پر ایسے ایسے سامان کامیابی کے پیدا کر دیتا ہے جو انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں
ہوتے۔چونکہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ سب سے بڑا ہے اس لئے کوئی طاقت اس کے سامنے کھڑی
نہیں ہو سکتی جس کے ساتھ خدا کا ہاتھ ہو۔چونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اس لئے وہ خود مددی
کرے گا اور غیب سے ایسے سامان کر دے گا جو وہم میں بھی نہیں آسکتے۔دیکھو! احمدیت کی اشاعت کے کیسے کیسے سامان خدا تعالیٰ کر رہا ہے۔بخارا میں پتہ لگا
کہ وہاں جماعت ہے۔اب پتہ لگا ہے چین میں بھی احمدی جماعت ہے اور آج ایک جزیرہ
کے متعلق خط آیا ہے کہ وہاں کا ایک آدمی آیا ہے جس نے بیان کیا کہ وہاں بڑی جماعت کی
ہے مگر حکومت کے ڈر کی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی۔کوئی مدراسی اس جزیرہ میں گیا
تھا جس کے ذریعہ احمدیت کا علم ان لوگوں کو ہوا اور وہ لوگ عقائد سے بھی خوب واقف ہیں
ختی که مسئلہ نبوت کے متعلق جو اختلاف ہوا اس سے بھی گویا ان لوگوں کو جو آدمی ملاوہ پیغامی
اختلاف کے بعد ملا۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
188
جلد اول
پس جب خدا تعالیٰ کی طاقتیں بخارا، مصر، عرب، ایران، چین وغیرہ میں احمدیت کی
تائید میں ظاہر ہورہی ہیں تو علاقہ ملکانہ میں کیوں نہ ظاہر ہوں گی۔مگر ضرورت یہ ہے کہ
جانے والے بچی کوشش کریں اور دعاؤں میں لگے رہیں۔لیکن یا تو دعاؤں میں کوتاہی کی
جاتی ہے یا کچی کوشش نہیں کی جاتی اس لئے دیر ہو رہی ہے یا پھر ممکن ہے کوشش بھی پوری کی
جاتی ہو، دعائیں بھی عاجزی اور انکساری سے کی جاتی ہوں لیکن منشاء الہی یہ ہو کہ اس
میدان میں ساری جماعت کے لوگوں کو لا کر ہوشیار کر دے۔اس لئے نہ دعا نہیں سنتا ہو اور
نہ کوششوں کا نتیجہ پیدا کرتا ہو۔اگر ایسا ہے تو یہ اس کا رحم ہے اور فضل ہے۔بہر حال ہمارا
کام یہ ہے کہ دعائیں کریں۔تم لوگوں کو چاہئے کہ دعائیں کرتے جاؤ اور اپنے افسروں کی
پوری اطاعت کرو اور یہ نیت رکھ کر جاؤ کہ یہ کام ہمارے زمانہ میں ختم ہو جائے۔ان
ہدایات پر جن کا ایک حصہ اصل اور ایک ضمیمہ ہے پورا پورا عمل کرو۔آگرہ تک چودھری حاکم علی صاحب کو امیر قافلہ مقرر کرتا ہوں۔وہاں جا کر چودھری
فتح محمد صاحب امیر ہوں گے۔وہ جہاں جہاں لگائیں وہاں کام کرو اور جس کام پر لگایا جائے
وہی کرو۔اور جہاں تک تمہاری طاقت ہو کر و اس سے زیادہ کے لئے خدا بھی نہیں پوچھے گا۔اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہارے ہاتھ پر فتح دے۔“
(الفضل 25 ستمبر 1923ء)
1 بخاری کتاب الدعوات باب الله تعالى مائة اسم غير واحدصفحه 113
حدیث 6410 مطبوعہ ریاض مارچ 1999ء الطبعة الثانية
2 ال عمران : 56
3: النصر: 3
:4 بخارى كتاب الصلواة باب قول النبي علم جعلت لى الارض مسجدًا
و طهورًا صفحه 76 حدیث 438 مطبوعہ ریاض مارچ 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی