میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
189
جلد اول
میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت
5 نومبر 1923ء کو مبلغین کا ایک وفد علاقہ ارتداد کے لئے روانہ ہوا۔اس موقع پر
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل نصائح
فرمائیں۔اس دفعہ ملکانہ میدان کی طرف آپ لوگ جو جا رہے ہیں چوتھے وفد کے ہراول
کے طور پر ہیں۔تیسرے وفد کے بعض لوگ جن کی مد میں پوری ہوگئی ہیں یا ہونے والی ہیں
آپ لوگ ان کے قائم مقام بن کر جا رہے ہیں اور اب گویا 9 ماہ کے قریب اس کام کو
شروع کئے ہو گئے ہیں جو علاقہ ملکانہ میں کیا جا رہا ہے۔پہلا وفد جب گیا تھا اُس وقت گو
خدا تعالیٰ نے مجھے یہ بات بتادی تھی اور بارہا میں نے اس کو بیان بھی کر دیا تھا لیکن باقی
جماعت میں اس کے متعلق احساس پیدا نہیں ہوا تھا کہ کب عظیم الشان طور پر ہمیں یہ کوشش
کرنی پڑے گی اور اس کے لئے کتنی قربانیوں کی ضرورت ہوگی۔اُس وقت بہت لوگ تھے
جو سمجھتے تھے کہ پہلی سہ ماہی میں ہی ہمیں فتح حاصل ہو جائے گی اور بعض تو ایسے جلد باز تھے
کہ انہوں نے علاقہ ارتداد میں جانے کے 20، 25 دن ہی بعد خط لکھنے شروع کر دیئے کہ
ہمیں اتنے دن کام کرتے ہو گئے ہیں مگر ابھی تک یہ لوگ ارتداد سے واپس نہیں ہوئے۔گویا وہ سمجھتے تھے کہ جاتے ہی ان کو مسلمان کر لیں گے اور اس میں کچھ بھی دیر اور وقت نہ
لگے گا حالانکہ جو لوگ اپنا مذ ہب بدلتے ہیں وہ دو حالتوں کے بغیر نہیں بدلتے۔اول تو یہ کہ
یا تو ان کو یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ فلاں مذہب سچا ہے اس لئے اس کو قبول کر لیتے ہیں۔ایسے لوگ بحیثیت قوم اس وقت تک واپس نہیں لوٹ سکتے جب تک ان کے لئے پورا زور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
190
جلد اول
نہ صرف کیا جائے اور ان کے شکوک اور شبہات کو دور نہ کر دیا جائے۔دوسرے اپنا مذہب
کوئی اس وقت چھوڑتا ہے جب تقویٰ و طہارت، عفت اور خوف خدا اس کے دل سے
بالکل مٹ جاتا ہے اور طمع ولالچ ، حرص و ہوا اس کے دل پر پورا پورا قبضہ کر لیتی ہے اور وہ
انسانیت سے خارج ہو کر درندہ بن جاتا ہے۔پس ایسا انسان بھی جس کے سینہ سے ایمان
نکل جاتا ہے اور لالچ و حرص کے سامان اس کو اپنی طرف بلا رہے ہوتے ہیں اور دوسری
طرف وہ سامان بھی نہ ہوں تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آ سکتا جب تک یا تو اس کی
طرف سے بہتر لالچ اور طمع کے سامان اس کے لئے نہ مہیا کئے جائیں اور یا اس کے اندر
ایمان نہ پیدا کر دیا جائے۔بہر حال ملکانے ضرور اپنے پہلے دین کو برا سمجھ کر چھوڑتے تھے یا حرص اور لالچ کی وجہ
سے چھوڑتے تھے دونوں صورتوں میں ان کا فور لوٹنا ناممکن تھا اس لئے جن لوگوں نے ان
کے فور لوٹنے کی امیدیں لگائیں ان کی امیدیں چونکہ طبعی تقاضا کے خلاف تھیں اس لئے
پوری نہ ہوئیں۔پہلا وفد جس وقت گیا اس وقت مشکلات ہی مشکلات تھیں۔پھر دوسرا وفد
روانہ ہوا اس وقت بھی مشکلات تھیں گوان لوگوں سے کچھ نہ کچھ تعلقات پیدا ہو گئے تھے
اور وہ سمجھنے لگ گئے تھے کہ یہ لوگ ہمیں چھوڑ کر نہیں چلے جائیں گے جس طرح اور مولوی
آتے اور چکر لگا کر چلے جاتے تھے اور یہی بات ان کو مرتذ کر رہی تھی۔وہ کہتے تھے کہ جب
ہمیں کوئی دین نہیں سکھاتا اور دنیا ہمارے پاس ہے نہیں اور ہندوؤں میں ملتی ہے تو ہم
کیوں نہ ہندوؤں میں جاملیں۔ہمارے مبلغوں نے بتایا کہ کئی لوگ مرتد ہوئے مگر روتے
روتے۔ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا دین تو اسلام ہی سچا ہے مگر ہم کو کسی نے نہیں سکھایا
اور دنیا ہمیں ہندوؤں میں ملتی ہے اس سے کیوں روکتے ہو یہ تو لے لینے دو۔گویا وہ اپنے
آپ کو مجبوری میں پاتے تھے اس لئے کہ دین کا تو ہمارے پاس کچھ ہے ہی نہیں اور جو چیز
ملتی ہے اس سے روکا جاتا ہے۔مگر جب ہمارے آدمی گئے اور ان کو معلوم ہوا کہ اور لوگوں
کی طرح یہ یونہی بھاگ جانے والے نہیں ہیں بلکہ مستقل رہنے والے ہیں تو ان کو خوشبو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
191
جلد اول
آنے لگی کہ یہ لوگ ضرور دین سکھا دیں گے۔جب یہ صورت پیدا ہوئی اور امید لگی کہ وہ
اسلام قبول کر لیں گے تو اس وقت مولویوں کو فکر پڑی کہ آریہ ان لوگوں کو لے جاتے تو
بھی ہمارے ہاتھ سے گئے تھے اب اگر احمدی لے جائیں گے تو بھی ہمارے ہاتھ سے گئے
اس لئے وہ ہماری مخالفت میں کھڑے ہو گئے۔وہ دین کی خاطر تو اس علاقہ میں گئے نہیں
تھے اگر دین کی خاطر جاتے تو جب ملکانے ہمارے ذریعہ اسلام قبول کرنے لگے تھے وہ
کہتے اگر یہ احمدیوں کے ذریعہ اسلام میں رہتے ہیں تو بھی رہیں، اور اگر ہمارے ذریعہ
اسلام میں واپس آتے ہیں تو بھی آئیں۔مگر چونکہ ان کے مد نظر اسلام نہ تھا اس لئے وہ
ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔وہ دیہ بہ دیہہ گئے اور جا کر لوگوں کو کہا کہ احمدی تو
آریوں سے بھی بدتر ہیں۔ان کی باتیں سننے اور ماننے کی بجائے تمہارا آریہ ہو جانا اچھا
ہے۔گو ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو ان میں کوئی بری بات نہیں دیکھتے اور نہ یہ ہمیں کوئی بری
بات بتاتے ہیں مگر مولویوں نے کہا ان سے بات کرنا بھی کفر ہے اور یہ کفر بھی ایسا ہے کہ
آریہ ہو جانے سے بدتر ہے اس لئے یا تو تم سب آریہ ہو جاؤ یا اگر اسلام پر قائم رہنا
چاہتے ہو تو ان کو اپنے گاؤں سے نکال دو۔اس طرح یہ دوسرا فتنہ ہمارے لئے پیدا ہو گیا۔اس پر ہمیں ان لوگوں کو سمجھانا پڑا کہ
ہم مسلمان ہیں ، خدا تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں، رسول کریم ﷺ کی رسالت کے قائل ہیں،
قرآن کو مانتے ہیں۔پس پہلے وفد نے اگر ملکانوں کے دلوں سے یہ شبہات مٹائے کہ ہم تمہیں چھوڑ کر نہیں
چلے جائیں گے تو دوسرے وفد نے یہ شکوک دور کئے کہ ہم تم لوگوں کو مسلمان بنانے آئے
ہیں کا فر بنانے نہیں آئے۔پھر تیسر ا وفد جس وقت گیا اس وقت موقع تھا کہ اس کی ضرب کا
اثر پڑے اور نتیجہ نکلے یعنی وہ لوگ اسلام قبول کر لیں کیونکہ ایسے سامان خدا تعالیٰ نے پیدا
کر دیئے تھے۔تیسری سہ ماہی کے وفد کے روانہ ہونے کے وقت میں نے جو تقریر کی تھی اس میں
الله

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
192
جلد اول
اس طرف اشارہ بھی کر دیا تھا اور جانے والوں کو بتا دیا تھا کہ اگر تم پورے زور اور اخلاص
سے کام کرو گے تو تمہارے لئے فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔چنانچہ خدا تعالیٰ
نے میری بات پوری کر دی اور اس وقت تک دو بڑے گاؤں میں جن میں سے ایک اپنی
شرافت کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے اور دوسرا آثار قدیمہ کی وجہ سے ملکانوں میں خاص
رتبہ رکھتا ہے ان کا اکثر حصہ اسلام میں واپس آ گیا ہے۔یعنی ایک تو آنور کا قصبہ جس کے
قریب کرشن جی پیدا ہوئے تھے۔وہاں ایک پہاڑی ہے جس کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔اس
کے پاس دور دور سے لوگ آتے اور بعض لیٹ لیٹ کر اس کے گرد چکر لگاتے ہیں۔تو ان
آثار کو ملکا نے قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔دوسرا گاؤں جس کے لوگ شرافت کے لئے اور فہمیدہ ہونے کے لحاظ سے عزت
رکھتے ہیں اُسپار ہے۔اس کا بھی بڑا حصہ اسلام کو قبول کر چکا ہے اور یہ اب عام رو چل گئی
ہے۔مگر اس کے ساتھ ہی دقتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں اور وہ یہ کہ جو جماعتیں وہاں آریوں
کے خلاف لڑ رہی تھیں ان میں مزید بھرتی کی طاقت نہیں رہی اور عین اس وقت جبکہ
فتوحات ہو رہی ہیں ہمارے دائیں سے بھی اور بائیں سے بھی لوگ ہٹنے شروع ہو گئے
ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام جنگی طریق سے ہو رہا ہے اور جس طرح جنگ میں
لڑنے والے فوج کے دائیں اور بائیں سے ہٹنے والوں کی وجہ سے اس کو نقصان پہنچتا ہے
اسی طرح یہاں ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں کیونکہ ان علاقوں کو جہاں دوسرے
مولوی کام کر رہے تھے انہوں نے چھوڑ نا شروع کر دیا ہے۔بعض نے تو اپنے آدمی کم کر
دیئے ہیں۔بعض جماعتوں کے آدمیوں کا کام صرف کھانا پینا یا ہنسی مذاق کر کے وقت
گزار دینارہ گیا ہے۔بعض جماعتوں کے اوپر کے کام کرنے والے تھک گئے ہیں اور وہ
اپنا قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں۔اس طرح ہمارا دایاں بازو خالی ہو رہا ہے اور بایاں بھی۔مگر
ہم سمجھتے ہیں خدا کے فضل سے درحقیقت ہمارے لئے یہ مشکلات نہیں بلکہ کامیابی کے
ذرائع ہیں کیونکہ جب اور لوگ تھک کر آجائیں گے اور اس کام کو چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ رہیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
193
جلد اول
گے تو اس وقت ہمیں جو کامیابی ہوگی وہ اور بھی نمایاں ہوگی۔پس دوسرے لوگوں کا تھک
کر پیچھے ہٹ جانا اور مشکلات سے گھبرا کر کام کو چھوڑ دینا ہمارے لئے گھبراہٹ کا موجب
نہیں ہوسکتا۔ہاں اگر گھبراہٹ ہو سکتی ہے تو یہ کہ جس قدر کام کرنے والوں کی ضرورت
ہے اس قدر نہ مل سکیں اور میں دیکھتا ہوں کہ لوگ اب پہلے کی طرح جوش و خروش کے ساتھ
آگے نہیں بڑھتے۔بعض تو کہتے ہیں یہ لمبا کام ہو گیا ہے ہم کب تک اسے کرتے رہیں گے
مگر یاد رکھو مومن کا یہ حال نہیں ہوتا کیونکہ مومن کے لئے آرام کرنے کی کوئی صورت
نہیں۔مومن کا آرام اس کی موت کے بعد ہی ہے اور اسی کا نام مستعقر ہے۔مومن کی منزل
مقصود مرنے کے بعد ہی ہے۔پس جب یہ صورت ہے تو خود سوچ لو کہ جو شخص منزل مقصود
پہلے بیٹھ جاتا ہے وہ کب منزل تک پہنچ سکتا ہے۔مثلاً ایک شخص نے بٹالہ جانا ہو
مگر وہ وڈالہ جا کر بیٹھ رہے تو نا کام ہی رہے گا۔ہاں جو شخص وڈالہ جانا چاہتا ہے وہ اگر
وہاں جا کر بیٹھ جاتا ہے تو وہ منزل پر پہنچ گیا اور بٹالہ جانے والا وڈالہ پہنچ کر یہ نہیں کہہ سکتا
کہ فلاں جو یہاں پہنچ کر اپنے مقصد میں کامیاب سمجھا گیا تو مجھے کیوں نہ کامیاب سمجھا
جائے کیونکہ اس کی منزل مقصود بٹالہ ہے نہ کہ وڈالہ۔اسی طرح جب مومن کا مقصد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ مل جائے اور وہ اس طرح مل سکتا
ہے کہ انسان مرنے تک اس کے ملنے کے لئے کام کرتا جائے تو وہ شخص جو مرنے سے پہلے
اس کام کو چھوڑ کر بیٹھ جاتا ہے وہ کس طرح خدا تعالیٰ کو مل سکتا ہے۔پس یاد رکھو اور خوب
یا د رکھو کہ مومن کے لئے یہ دنیا آرام کرنے کی جگہ نہیں اس کے لئے آرام کی جگہ وہی ہے
جب اس کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ اسے بلا لیتا ہے کہ آ اور آ کر میرے فضل
کے نیچے آرام کر۔جو لوگ اس کام کے متعلق ست ہو رہے ہیں اور پیچھے ہٹ رہے ہیں
انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ان کے ایمان کی کمزوری ہے۔نو کر کہا کرتے ہیں کہ کام ہی کرنا
ہے جو کام ہو گا وہی کریں گے یہی مومن کا حال ہونا چاہئے۔اگر خدا تعالیٰ ملکانوں میں ہی
ہمیں فتح دے دے اور ان کو ہی ہمارے ذریعہ ہدایت ہو جائے تو ہمیں انہی لوگوں میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
194
جلد اول
علوسام
صلى الله
کام کرنے سے کیا عذر ہو سکتا ہے۔ان لوگوں کو ہدایت خواہ اب ہو، خواہ ہماری نسلوں کے
ذریعہ ہو ہم نے کام ہی کرنا ہے اور وہ کرتے جانا چاہئے۔جو لوگ سست ہو گئے ہیں یہ ان
کے ایمان کی کمزوری ہے۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہی کام کا اصل وقت ہے کیونکہ یہ
خدا تعالیٰ کے ایک مامور کا زمانہ ہے۔کئی لوگ اپنے دل میں یہ حسرت لے کر مر گئے کہ
کاش! ہم رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہوتے تو خدمات کرتے۔مگر خدا تعالیٰ نے ہماری
حسرتوں کو نکالنے کا ہمیں موقع عطا کر دیا ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر ہم رسول کریم
کا زمانہ پاتے تو یہ کرتے۔کیونکہ ہمارے لئے حضرت مسیح موعود نے رسول کریم
کا زمانہ آ کر دکھا دیا۔اب بھی اسی طرح جہاد کا زمانہ ہے جس طرح رسول کریم کے
کے وقت تھا، اب بھی اسی طرح دشمنوں کا مقابلہ در پیش ہے جس طرح اُس وقت تھا ، اب
بھی اُسی قدر تکالیف موجود ہیں جس قدر اُس وقت تھیں، آج بھی ایسے ہی خطرات ہیں
جیسے اُس زمانہ میں تھے ، اب بھی جان کی اُسی طرح قربانی کی جاسکتی ہے جس طرح اُس
زمانہ میں کی جاتی تھی۔کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں تبلیغ کرنے والوں کو جان کے خطرے
ہیں ، اب بھی اسی طرح مال خرچ کرنے کا وقت ہے جس طرح اُس زمانہ میں تھا اور ایسے
ہی اعلیٰ مقاصد میں خرچ کر سکتے ہیں جیسے مقاصد کے لئے رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں
خرچ ہوتا تھا۔پس خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے کامیابی کے دروازے کھول دیئے ہیں اور
حسرتیں نکالنے کے سامان کر دیئے ہیں اب بھی اگر کوئی سستی کرتا ہے تو یہ اس کے ایمان
کی کمزوری ہے۔جو دوست اس وقت جا رہے ہیں ان کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایسا کام ہے جس
کے مقابلہ کا اور کوئی کام نہیں ہے۔اور صرف ملکانوں میں ہی تبلیغ کے متعلق میں یہ نہیں کہہ
رہا بلکہ جہاں بھی کوئی اس کام کے لئے جاتا ہے وہ ایسا ہی ہے۔اگر کوئی امریکہ جاتا ہے
جہاں کے لوگ تعلیم یافتہ اور علم والے ہیں تو اس کا درجہ اس مبلغ سے بڑا نہیں جو جاہل اور
بے علم لوگوں میں جا کر تبلیغ کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کے نزدیک اس مبلغ کا درجہ جو بادشاہوں کو
صلى الله

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
195
جلد اول
تبلیغ کرنے کے لئے جاتا ہے اس مبلغ کے درجہ سے مساوی ہے جو غریبوں اور فقیروں
کو تبلیغ
کے لئے نکلتا ہے کیونکہ تبلیغ حق بیان کرنے کا نام ہے اور یہ جاہل کے سامنے بھی کیا جاتا
ہے اور عالم کے سامنے بھی ، بادشاہ کے سامنے بھی اور گدا کے سامنے بھی۔تو میری مراد ہر
جگہ کی تبلیغ سے ہے۔مگر علاقہ ملکانہ میں ایسی تبلیغ ہے جو جنگی تبلیغ ہے۔اور یہ با برکت زمانہ
ہے اس سے آپ لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔آپ لوگ دعائیں کرتے جائیں اور بہت
دعائیں کریں یہ فتوحات کا وقت ہے۔اس وقت جس طرح بعض آسانیاں بھی ہیں اسی
طرح بعض مشکلات بھی ہیں۔آسانیاں تو یہ ہیں کہ تم سے پہلے لوگوں نے جو کام کیا ہے
اس کی وجہ سے فتوحات کے دروازہ میں بآسانی داخل ہو سکتے ہو اور مشکل یہ ہے کہ تمہاری
ذراسی سستی اور کوتاہی سے سارا کام خراب ہو سکتا ہے۔پس گو تمہارا کام تو آسان ہے مگر
ذمہ داری بڑھی ہوئی ہے۔تم آسانی سے پہلے مبلغوں کی محنتوں کے پھل کھا سکتے ہو مگر ذرا
سی غفلت سے سب کئے کرائے کو تباہ بھی کر سکتے ہو۔تم خدا کے حضور عاجزی اور زاری
کرتے ہوئے جاؤ اور بہت دعائیں کرو کہ خدا تعالی تم کو اس کام کا اہل ثابت کرے اور
اپنی برکات سے مستفیض کرے۔باقی ان ہدایات پر پورا پورا عمل کرو جو مطبوعہ تم کو دی گئی
ہیں۔مجھے یہ معلوم کر کے بہت افسوس ہوا کہ ایک شخص کئی ماہ ایک گاؤں میں رہتا ہے مگر
جب انسپکٹر جا کر گاؤں کے آدمیوں کے نام اور حالات پوچھتا ہے تو وہ بتا نہیں سکتا۔میرے نزدیک جو مبلغ کسی گاؤں میں رہتا ہے وہ اگر وہاں کے ایک آدمی سے بھی واقفیت
پیدا کرنے میں سستی کرتا ہے اور چلا آتا ہے تو وہ ناکام ہے۔اس کا کام سب سے اور ایک
ایک فرد سے واقفیت پیدا کرنا ہے۔سو ڈیڑھ سو کے قریب آدمیوں سے زیادہ سے زیادہ
چار دن کے اندر اندر واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے۔آپ لوگ اس بات کو اپنا فرض سمجھیں
اور جہاں مقرر کئے جائیں وہاں کے تمام لوگوں سے جلد جلد واقفیت پیدا کریں۔پھر ایسے
رنگ میں ان
کو تبلیغ کریں کہ جس سے اخلاص اور محبت ٹپکے۔ست انسان دوسرے کو بھی
ست کر دیتا ہے اور چست دوسرے میں بھی چستی پیدا کر لیتا ہے۔یہ ممکن نہیں کہ اخلاص

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
196
جلد اول
ہو ، جوش ہو ، تڑپ ہوا اور پھر تبلیغ کا اثر نہ ہو۔کہتے ہیں
افسرده دل، افسرده کند انجمن را
اور یہ بالکل صحیح بات ہے۔اگر رونی صورت والا کسی مجلس میں آ جائے تو دوسروں کو بھی ہے
غمگین بنادے گا۔اور اگر خوش طبع انسان
غمگین مجمع میں آجائے تو ان کو بھی خوش کر دے گا۔اسی طرح جو انسان اخلاص سے کام کرنے والا ہو وہ دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا
ہے۔پس اگر وہ لوگ ایمان سے خالی بھی ہو گئے ہیں تو بھی اگر تم پورے جوش اور اخلاص
سے کام کرو گے تو ان کے دلوں میں گرمی پیدا ہو جائے گی۔پس آپ لوگ اخلاص سے کام
کریں اور اپنے افسروں کی اطاعت کریں۔کام میں کامیابی اسی وقت ہوسکتی ہے جب
پوری پوری اطاعت کی جائے۔ممکن ہے وہ افسر جو تم پر مقرر ہو علم میں تجربہ میں کم ہو۔مگر
انتظام میں یہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں اطاعت ضروری سمجھی جاتی ہے۔پس اپنے
افسروں کی اطاعت کرو، دعائیں کرو اور اخلاص سے کام کرو۔چونکہ سورج ڈوب گیا ہے
اس لئے اسی پر ختم کر کے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔“
(الفضل 13 نومبر 1923ء)

آج 10 میں سے 10 باقی