دین کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
197
جلد اول
دین کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ
طلبائے مدرسہ احمدیہ نے مجاہد بخارا میاں محمد امین خان صاحب کی آمد کی خوشی میں
دعوت چائے دی اور ایڈریس پیش کیا۔خانصاحب موصوف نے اپنے سفر کے کچھ حالات
سنائے۔آخر میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
حسب ذیل تقریر فرمائی:۔وہ روح جس کے ساتھ مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے میاں محمد امین خان صاحب کو
ان کی آمد کی خوشی میں ٹی پارٹی دی ہے اس کو میں پسند کرتا ہوں۔لیکن میرے نزدیک
اس دعوت کے پیچھے ان کے ارادے اگر اس کام میں مدد کے لئے کھڑے نہ ہوں جس
کے لئے محمد امین صاحب گئے تھے اور جس کے لئے انہوں نے بیان کیا ہے کہ میں
ہراول کے طور پر تھا اور جو کام انہوں نے کیا ہے جب اس کام کے لئے ہمارے طلباء
اور مولوی تیار نہ ہوں اُس وقت تک یہ دعوت نہ صرف ہمارے لئے خوشی کا موجب نہیں
بلکہ رنج کا باعث ہے۔کوئی شخص جان کی بجائے چائے کی پیالی اور بسکٹ نہیں پیش کر
سکتا اور جو کچھ آج پیش کیا گیا ہے وہ یہی ہے۔مگر تم جانتے ہو کہ جس کام کے لئے تم
تیاری کر رہے ہو اور جس کے لئے محمد امین صاحب گئے تھے اس کے لئے چائے کی
قربانی کافی نہیں بلکہ اس کے لئے جان کی قربانی چاہئے۔جس علاقہ میں محمد امین
صاحب گئے وہاں انگریزوں کی رعایا کا جانا بہت مشکل کام ہے اور ہتھیلی پر سر رکھ کر
جانے والی بات ہے۔پھر پاسپورٹ لے کر جانا اور بات ہے۔جن کے پاس یہ ہوتا
ہے وہ کسی حد تک خطرات سے محفوظ ہوتے ہیں مگر ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہ تھا۔
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
198
جلد اول
اس لحاظ سے اور بھی خطرہ میں تھے۔اور یہی وجہ ہے کہ جس قد ر عرصہ یہ اس علاقہ میں
رہے اس کا زیادہ حصہ قید میں گزارا اور تھوڑا آزادی میں۔میں سمجھتا ہوں دس دن
میں سے 9 دن قید میں رہے ہیں اور ایک دن آزاد۔باوجود ان حالات کے یہ اور
بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بچا لیا۔مگر خطرہ تھا کہ مارے جاتے۔اگر اس علاقہ میں
ان کے جانے کی جو غرض تھی یعنی یہ کہ وہاں جو احمدی ہیں ان کے حالات دریافت
کریں یہ تو پوری نہ ہوئی تاہم ان کے ذریعہ ایک اور جماعت بن گئی۔میری غرض ان
کو وہاں بھیجنے کی یہ تھی کہ جو لوگ اس علاقہ میں احمدی ہو چکے ہیں ان کا پتہ لگائیں اور
ان کے حالات دریافت کریں۔گو اس میں ان کو کامیابی نہیں ہوئی۔بوجہ اس کے کہ
ان کو بہت زیادہ عرصہ قید میں رہنا پڑا۔مگر ایک اور جماعت تیار کر آئے ہیں۔یہ بھی
ایک بہت بڑا اور بڑا اچھا کام کیا ہے اور اب ہم ان احمدی ہونے والے لوگوں کو
کسمپرسی کی حالت میں نہیں چھوڑ سکتے اور نہ ان کو جو پہلے کے احمدی ہیں چھوڑ سکتے ہیں
اس لئے ضرورت ہے کہ ہمارے مبلغ وہاں جائیں جو ان کی تلاش کریں اور سلسلہ کے
ساتھ ان کا تعلق قائم کریں۔لیکن چونکہ ہم انگریزوں کے وفادار ہیں اور دوسری
حکومتیں ہمیں اور رنگ میں دیکھتی ہیں اس لئے جو کوئی ان ممالک میں جائے گا وہ اسی
نیت اور ارادہ سے جائے گا کہ مجھے اگر جان بھی دینی پڑے گی تو بڑی خوشی سے دوں گا
اور میں دین کی خاطر مرنے کے لئے جا رہا ہوں۔چونکہ ہماری جماعت قریباً 90 فیصدی انگریزوں کے ماتحت ہے اور یہ ہمارا مذہبی
فرض ہے کہ جس حکومت کے ماتحت رہیں اس کے قوانین کی پابندی کریں اس لئے زیادہ تر
گورنمنٹ انگریزی کے معاملات کی تائید ہی کرتے ہیں اس سے دوسرے لوگ سمجھتے ہیں
کہ ہم انگریزوں کے ایجنٹ ہیں حالانکہ یہ غلط اور قطعاً غلط ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ہم
جس بھی حکومت کے ماتحت ہوں اسی کے قوانین کی پابندی ہمارا فرض ہے۔چونکہ ہم
انگریزوں کے ماتحت ہیں اس لئے ان کی اطاعت کرتے ہیں اور ان کے قوانین کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
199
جلد اول
پابند ہیں نہ اس لئے کہ ہم ان کے ایجنٹ ہیں۔اور وہ اصل جس کے ماتحت ہم اطاعت
کرتے ہیں اس کے رو سے ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اگر کابل پر حملہ ہو تو ہم اپنی جماعت کے
وہاں کے لوگوں کو تاکید کریں گے کہ اپنی حکومت کا ساتھ دیں اور خواہ انگریز ہی حملہ
کریں ان کا مقابلہ کر کے جانیں دے دیں۔اسی طرح اور ممالک کے احمدیوں کو کہیں
گے اور یہ ان کا فرض ہوگا۔اور دنیا میں امن اسی طرح قائم ہو سکتا ہے کہ ایک ملک کی
رعایا اپنے ملک کی خاطر مرنے مارنے کے لئے تیار ہو جائے۔جب کوئی قوم یہ ارادہ کر
لے تو دشمن اس ملک کے کھنڈروں پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ نہیں کرے گا۔اگر دشمن کو یہ
معلوم ہو جائے کہ سارا ملک تباہ ہو جائے گا اور تمام کے تمام لوگ اپنے ملک کے لئے
جانیں دے دیں گے تب میں اس ملک میں داخل ہوسکوں
گا تو کبھی کوئی کسی ملک پر حملہ
کرنے کا خیال نہ کرے۔مثلاً کا بل ہی ہے اگر انگریز چاہیں کہ اس ملک کی کانیں
وغیرہ حاصل کرنے کے لئے اس پر حملہ کریں لیکن کابل کی ساری رعایا احمدیت کی اس
تعلیم کے ماتحت اس ارادہ سے کھڑی ہو جائے کہ سارے کے سارے مر جائیں گے
لیکن اپنے ملک میں کسی کو داخل نہ ہونے دیں گے تو انگریز حملہ کرنے کی کبھی جرات نہ
کریں گے خواہ کتنے ہی طاقتور ہوں۔وجہ یہ ہے کہ جب اس طرح کوئی قوم جان شاری
کے لئے تیار ہو جاتی ہے تو ساری دنیا کی ہمدردی حاصل کر لیتی ہے۔کیونکہ لوگ دشمن
کی بہادری کی بھی تعریف کرتے ہیں۔تو ہمارا یہ اصول ہے اگر اس پر سب لوگ عمل کرنے لگ جائیں تو کبھی جنگ نہ ہو۔اس وقت دنیا میں دو قسم کی حکومتیں ہیں۔ایک پرانی قسم کی مثلاً انگریزوں کی حکومت اور
ایک نئی قسم کی مثلاً روسی حکومت۔مگر ہم ان دونوں طریق کو لغو سمجھتے ہیں۔ہم نہ یہ پسند
کرتے ہیں کہ ایک حصہ ملک کے ہاتھ میں ساری حکومت ہو اور نہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں
کے ذاتی حقوق میں بھی دخل دیا جائے اور وہ بھی اڑا دیئے جائیں۔جیسا کہ روسیوں کا
طریق عمل ہے۔اور یہ غلط اور تباہ کن طریق ہے۔ذاتی ملکیت کے سوا ترقی نہیں ہو سکتی۔تو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
200
جلد اول
روس والوں نے غلطی کی ہے مگر باوجود اس کے ہم یہی کہیں گے کہ جو لوگ اس کی رعایا ہیں
وہ اس کے قوانین کی پابندی کریں۔اس وجہ سے ان کے ملک میں جماعت احمدیہ کا پھیلنا
ان کے لئے کسی قسم کے خطرہ کا باعث نہیں ہو سکتا۔مگر ابھی وہ اس بات
کو سمجھ نہیں سکتے اور
جب کہ انگریز نہیں سمجھ سکے جن کے ماتحت ہم کئی سال سے ہیں اور جن کی وجہ سے ہم
امریکہ، جرمنی ، مصر و غیرہ ممالک میں جا کر نقصان اٹھاتے اور مشکلات برداشت کرتے
ہیں کیونکہ وہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کی اپنے ملک میں جماعت نہ بننے دو ورنہ انگریزوں کے
ذریعہ نقصان پہنچائیں گے۔تو ہم ان نئے ممالک میں جو ہمارے اصول سے بالکل
ناواقف ہیں کب امن سے رہ سکتے ہیں۔ہم تو ابھی اس اپنے ملک میں بھی کئی قسم کے
نقصان برداشت کر رہے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ کوئی انگریز افسر ذاتی خوبی اور سلسلہ کی
صحیح واقفیت سے انفرادی معاملہ میں ہمارے ساتھ انصاف کرے۔مگر بہ حیثیت حکومت
انگریزوں سے ہمیں فائدہ نہیں پہنچا۔ان کے ہاں یہ قاعدہ معلوم ہوتا ہے کہ غالب کو دیکھو
اور اسی کی طرف جھکو۔پس جب کہ ابھی تک انگریز بھی ہم پر مطمئن نہیں تو روسی کہاں مطمئن
ہو سکتے ہیں۔مگر ہم اس پر ناراض نہیں ہوتے اور چڑتے نہیں۔کئی لوگ کہتے ہیں کہ جب
انگریزوں کا ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہے تو ہم وفاداری کیسی کریں۔مگر یاد رکھنا چاہئے کہ
ہم ان کے لئے وفاداری نہیں کرتے بلکہ اپنے اصل کے ماتحت کرتے ہیں اور اگر انگریز
ہمیں ماریں گرفتار کر لیں تو بھی ہم اسی اصل پر قائم رہیں گے۔غرض روسی ابھی ہم پر مطمئن نہیں ہو سکتے اور وہ اس میں معذور بھی ہیں۔ہمیں ان کی
غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے اور انہیں اپنے عقائد و اصول سے آگاہ کرنا چاہئے۔مگر جب
تک ایسا نہیں ہوتا ہم ان لوگوں کو چھوڑ نہیں سکتے جو ان کے ملک میں احمدی ہو چکے ہیں۔میں نے اپنی جماعت کو کئی بار بتایا ہے کہ ابھی مالی قربانی کا وقت ہے اس سے فائدہ
اٹھا لو۔مگر اس سے یہ نہ سمجھو کہ جانی قربانی نہیں کرنی پڑے گی۔کرنی پڑے گی اور ضرورت
کرنی پڑے گی۔ایک خطبہ جمعہ میں میں نے کہا تھا کہ یہ مت سمجھو کہ ہم انگریزوں کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
201
جلد اول
حکومت میں رہتے ہیں جان دینے کا کہاں موقع ہے۔بلکہ وہ وقت بھی آئے گا جب کہ
جان کی قربانی کرنی ہوگی اور کوئی عجب نہیں کہ روس میں ہی ہمیں جانیں دینی پڑیں۔روس
کے متعلق جو حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی اور وہاں جلدی
احمدیت پھیلے گی۔میری بھی ایک رؤیا ہے کہ حضرت مسیح موعود کہیں سے تشریف لائے میں
نے پوچھا آپ کہاں سے آئے ہیں آپ نے فرمایا میں امریکہ سے آ رہا ہوں اب بخارا جا
رہا ہوں۔امریکہ میں خدا کے فضل سے سات سو کے قریب عیسائی مسلمان ہو چکے ہیں اور تین
مسجدیں بن گئی ہیں۔پھر ایک اور روچلی ہے۔وہاں جو حبشی بستے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان
کو بھی قانو نا وہی حقوق حاصل ہوں جو سفید لوگوں کو حاصل ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ہمیں
مسلمان ہو جانا چاہئے۔چنانچہ ان کی کانگریس کا جو اخبار ہے اس نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ
پوری مساوات ہمیں تبھی مل سکتی ہے جب کہ ہم مسلمان ہو جائیں اور بہت سے مسلمان ہو
بھی چکے ہیں اور ان پر احمدیت کا اثر ضرور ہو گا کیونکہ وہ لیگوس سے گئے ہوئے ہیں جہاں
احمدیت پھیل رہی ہے۔مگر وہاں بھی ہمیں یہی وقت ہے کہ ان لوگوں کا خیال ہے کہ ہم
مسلمان ہو کر سفید لوگوں کا مقابلہ کریں جو حاکم ہیں۔اگر وہ سمجھ لیں کہ ایسا کرنے کے بغیر
بھی حقوق مل سکتے ہیں تو وہ اڑھائی کروڑ کے قریب لوگ ہیں جو جلدی مسلمان ہو سکتے ہیں۔غرض بخارا کے متعلق مسیح موعود علیہ السلام کی یہ رویا ہے کہ زار روس کا سونٹا آپ کو دیا گیا 1
اور خوارزم بادشاہ کی کمان آپ کے ہاتھ میں آگئی۔یہ پیشگوئیاں ضرور پوری ہوں گی۔ایک دفعہ میں لاہور سے روانہ ہوا تو پر و فیسر سید عبد القادر صاحب ایم۔اے اور
کچھ کالج کے لڑکے سٹیشن پر ملنے آئے۔گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے کہا آپ
کہتے ہیں حضرت مرزا صاحب کی فلاں فلاں پیشگوئیاں پوری ہو گئیں کیا آئندہ کے
متعلق بھی کوئی پیشگوئی ہے جو پوری ہوگی ؟ اس وقت میں نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی رؤیا ہے کہ زار روس کا سونٹا مجھے دیا گیا۔اس کے مطابق زار کی حکومت
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
202
جلد اول
احمدیوں کے ہاتھ آئے گی۔اور میں سمجھتا ہوں یہ اس رنگ میں ہوگا کہ بخارا جو روس کا
حصہ ہے اور اس میں مسلمان آباد ہیں وہ پہلے احمدیت کو قبول کرے گا اور باقی ملک کے
حصوں پر بھی قبضہ ہو جائے گا۔اور چونکہ روسی عیسائیت سے سخت متنفر ہیں ، گرجے گرا
رہے ہیں اور پادریوں کو پکڑ رہے ہیں گو ایک حصہ دل سے عیسائی ہے مگر کثرت سے
متنفر ہو رہے ہیں اور ان کا دل عیسائیت کے نقوش سے صاف ہو رہا ہے اور وہ دہریت
کی طرف جا رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ جب دل کی
سختی صاف ہو تو اس پر لکھنا آسان ہوتا ہے۔پس ان لوگوں کے دل چونکہ پرانی
روایات کے اثر سے صاف ہو رہے ہیں اس لئے اسلام کی تعلیم ان پر آسانی سے لکھی
جاسکتی ہے۔بخارا کے علاوہ روس کی مغربی طرف سے احمدیت کو پھیلانے کے لئے میں نے جرمنی
میں مرکز قائم کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ان دونوں طرفوں سے روس میں تبلیغ اسلام
کی جاسکتی ہے۔مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ ہر قسم کی قربانی کے
لئے کھڑے ہو جائیں۔اگر ایک شخص مارا جائے تو دوسرا اس کی جگہ چلا جائے۔اگر دوسرا
مارا جائے تو تیسرا چلا جائے اور جب تک ایسی حالت رہے یہ سلسلہ ختم نہ ہو۔پس جب
تک قوم اس طرح قربانی کے لئے تیار نہ ہو اور موت کا ڈراپنے دل سے نہ نکال دے اس
وقت تک ترقی نہیں کر سکتی۔اب کیوں مسلمان ہر جگہ ذلیل ہو رہے ہیں؟ اس لئے کہ وہ
بزدل ہو گئے ہیں خود کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کے آگے عاجزی کرتے پھرتے ہیں۔مگر تم یاد رکھو کہ کوئی قوم بہادر بنے بغیر کچھ نہیں حاصل کر سکتی۔کسی قوم کے لوگ تھوڑے
ہوں مگر بہادر ہوں تو کروڑوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر کروڑوں ہوں مگر بزدل ہوں
تو کچھ نہیں کر سکتے۔صحابہ کرام کے حالات صحابہ کرام کے حالات پڑھ کر حیرت ہی آتی ہے۔ایک
صلى
دفعہ رسول کریم ﷺ نے مردم شماری کرنے کا ارشاد
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
203
جلد اول
صلى الله
الله
فرمایا۔مردم شماری ہوئی سارے مرد عورتیں بچے ملا کر سات سو مسلمان ہوئے۔اس پر ایک
صحابی نے رسول کریم ﷺ سے کہا یا رسول اللہ ! اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں کیا اب بھی
ہم تباہ ہو سکتے ہیں۔2 ذرا ان کی ہمتیں اور حوصلے دیکھو۔سات سو کی تعداد جس میں
عورتیں بچے بوڑھے سب شامل ہیں اس پر کہتے ہیں کہ اب ہم کو دنیا نہیں مٹا سکتی۔ہم
ساری دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔مگر آج دیکھو کروڑوں مسلمان ہیں۔کوئی چالیس کروڑ بتا تا
ہے اور کوئی ساٹھ کروڑ۔ہمیں کروڑ ہی مان لو مگر کس طرح کانپ رہے اور سمجھ رہے ہیں کہ
ہم آج تباہ ہوئے یا کل۔پس یا درکھو کا میابی کثرت اور قلت تعداد پر نہیں ہوتی بلکہ جرات
اور دلیری، بہادری اور جوانمردی پر ہوتی ہے۔بہادر اور دلیر انسان اگر ایک بھی کھڑا ہو
جائے تو کچھ کا کچھ کر کے دکھا دیتا ہے۔دیکھو جب رسول کریم ﷺ دنیا کے مقابلہ میں
کھڑے ہوئے تو آپ نے کثرت تعداد سے دشمنوں کو مغلوب کیا اور فتح حاصل کی تھی ؟
ہرگز نہیں۔پس یہ مت سمجھو کہ تعداد کی زیادتی فتح کر سکتی ہے اور یہ بھی مت خیال کرو کہ تم
تعداد میں تھوڑے ہو۔جو چیز فتح کر سکتی ہے وہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور ہمارے ارادے
اور حوصلے ہیں۔ہم اگر اس نیت سے کھڑے ہوں گے کہ اگر ساری دنیا بھی ہمارے مقابلہ
پر آ جائے تو ہم کامیاب ہوں گے تو ضرور ہی خدا تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے گا۔دیکھو جو
لوگ جھوٹ کے لئے کمر بستہ ہو کر کھڑے ہو جاتے ہیں وہ بھی کچھ نہ کچھ کر لیتے ہیں مگر جو
حق کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ان کو تو خدا اور اس کے ملائکہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔وہ
کیوں کا میاب نہ ہوں۔پس میں اس وقت احمد یہ سکول کے لڑکوں اور دوسرے کالجوں کے لڑکوں کو جو
یہاں آئے ہوئے ہیں کہتا ہوں یہ مت سمجھو کہ تم تھوڑے ہو۔تعداد کی زیادتی کی اس قدر
ضرورت نہیں جس قدر اس امر کی ضرورت ہے کہ ہر ایک چیز دین کے لئے قربان کرنے کو
کھڑے ہو جاؤ۔جب یہ بات تم میں پیدا ہو جائے گی تو پھر تمہارے رستہ میں کوئی چیز
روک نہیں ہو سکے گی۔یہ وقت ہے کہ اس وقت تم اٹھ کھڑے ہو۔دنیا پکار پکار کر تمہیں بلا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
204
جلد اول
رہی ہے۔چاروں طرف گمراہی اور ظلمت پھیلی ہوئی ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ ان تک سچا
دین پہنچے مگر ان میں سچے دین کے پر کھنے کی طاقت نہیں۔اس طاقت کا پیدا کر نا تمہارا کام
ہے۔جب یہ طاقت ان میں پیدا ہو جائے گی تو وہ خود صداقت کو قبول کر لیں گے۔ہاں کی
صداقت کا پیش کرنا ضروری ہے۔اس وقت تو ان کے ذہن میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ
ہم جو کچھ پیش کرتے ہیں وہ زہر آلود پانی ہے اس لئے اسے وہ رد کرتے ہیں۔تمہارا یہ کام
ہے کہ یہ ثابت کرو کہ یہ زہر آلود پانی نہیں بلکہ تریاق ہے اور اسی کے ذریعہ روحانی اور
مذہبی زندگی قائم رہ سکے گی۔جب تم یہ ثابت کر دو گے تو لوگ خود بخو د قبول کرلیں گے۔پس میں پھر اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہم اس علاقہ کو خالی نہیں چھوڑ سکتے جہاں
سے میاں محمد امین آئے ہیں۔اور یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ان سے قصے سن لیں اور خاموش
ہو کر بیٹھے رہیں۔میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو کوئی کام شروع کر کے چھوڑ دیتے
ہیں بلکہ میں تو جس کام کو شروع کرتا ہوں اس کو جاری رکھنا ضروری سمجھتا ہوں اور
کامیابی حاصل کرنے کا یہی طریق ہے کہ کام کو شروع کر کے پھر چھوڑا نہ جائے۔پس
وہاں تبلیغی وفد جانا ضروری ہے۔ایک شخص تو میں نے تجویز کر لیا ہے جس کا میں نام نہیں ظاہر کر
سکتا۔کیونکہ ہمارے لئے کئی قسم کی مشکلات ہیں۔ممکن ہے اس کو بھی اسی طرح جانا پڑے جس
طرح محمد امین صاحب گئے تھے۔مگر اب ایک سے زیادہ آدمیوں
کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔بعض
تبلیغ کا کام کریں اور بعض خطوط لا کر ایران میں ڈالنے کے کام پر ہوں تا کہ ہمیں اطلاع ملتی
رہے۔ایران تک کا سفر لمبا بھی ہے اور خطر ناک بھی اس لئے ممکن ہے کہ سال بھر میں ایک آدمی
ایک آدھ خط ہی لا سکے۔اس وجہ سے کم از کم ایسے چار آدمیوں کی ضرورت ہے۔اسی طرح کئی
ایسے آدمی چاہئیں جو مختلف مرکزوں میں بیٹھ کر کام شروع کریں۔پس اسی لئے میں نے پہلے بھی
تحریک کی تھی اور اب پھر کرتا ہوں کہ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ اپنے آپ کو اس کام کے لئے
آمادہ رکھیں اور اپنے نام دفتر تالیف واشاعت میں دے دیں۔ان میں سے جو مناسب ہوں
گے ان کو میں اطلاع دے دوں گا۔پھر جیسی مصلحت ہوئی ظاہر یا پوشیدہ ان کو روانہ کر دیا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
205
جلد اول
جائے گا۔اس موقع پر میں یہ بھی تحریک کرتا ہوں کہ میاں محمد امین خان
کا سفر نامہ ایسا دلچسپ ہے
کہ اگر غور کیا جائے تو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔بعد میں جانے والوں کو ان مشکلات کا
علم اور ان کے حل کرنے کا طریق معلوم ہو سکتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ سادہ الفاظ میں سفر نامہ
لکھوا کر چھپوا دیا جائے۔یوں بھی سفر نامے قصہ کے طور پر ہوتے ہیں مگر ان کا سفر تو بہت دلچسپ
ہے۔کیونکہ یہ بغیر خرچ کے گھر سے چلے۔کہیں بھوکے رہے کہیں پیاسے کہیں جیل میں رہے
کہیں گھروں میں۔اس لئے ارادہ ہے کہ ان کا سفر نامہ چھپوا دیا جائے اور بچوں کو پڑھایا جائے تاکہ
بچوں کے دلوں سے مشکلات اور تکالیف کا رعب مٹ جائے۔یورپ کے متعلق میں نے پڑھا ہے
کہ وہاں ابن بطوطہ 3 اور رابن سن کر وسو ( 4Robinson Crusoe کے قصوں کی
نے جس طرح ان لوگوں کی ترقی میں مدد دی ہے اور کسی کتاب نے نہیں دی۔ان کے قصے
لڑکوں کو پڑھائے جاتے ہیں اور جب وہ دیکھتے ہیں کہ انہوں نے مشکلات میں اس طرح
مقابلہ کیا ، یہ حالات پیش آئے ، اس طرح کامیابی حاصل ہوئی تو ان کے دل میں بھی شوق
پیدا ہوتا ہے کہ ہم بھی باہر جائیں اور کامیابی حاصل کریں، مشکلات پر غالب آئیں۔مگر
ہمارے ملک میں دیکھا گیا ہے کہ اگر کوئی افریقہ بھی جاتا ہے تو ماتم پڑ جاتا ہے حالانکہ
یورپ والے لڑائی پر بھی جاتے ہیں تو کوئی پرواہ نہیں کی جاتی۔تو سفری قصوں سے ایک تو
یہ فائدہ ہوتا ہے کہ باہر جا کر سیر کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے دوسرے یہ کہ مشکلات سے آگا ہی
ہوتی ہے اور ان پر غالب آنے کے طریق معلوم ہوتے ہیں۔کہتے ہیں کوئی بے وقوف بادشاہ
تھا۔اس نے خیال کیا فوجوں پر خواہ مخواہ اتنا روپیہ صرف ہوتا ہے ان کے رکھنے کی
ضرورت نہیں ہے ان کے بجائے قصائیوں سے لڑائی کے وقت کام لینا چاہئے۔یہ خیال کر
کے اس نے فوجوں کو موقوف کر دیا۔یہ معلوم کر کے غنیم نے حملہ کر دیا جس کے مقابلہ کے
لئے قصائیوں کو بھیج دیا گیا۔مگر وہ جلد ہی بھاگ آئے۔پوچھا کیوں بھاگے؟ تو کہنے لگے
کہ وہ تو رگ دیکھتے ہیں نہ بیٹھا۔بے تحاشا مارتے جاتے ہیں۔یہ ہے تو قصہ مگر جس طرح اور قصوں کی ایک غرض ہوتی ہے اسی طرح اس کی بھی یہ
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
206
جلد اول
غرض ہے کہ جو لوگ کسی کام کا تجربہ نہیں رکھتے وہ وقت پر کچھ نہیں کر سکتے۔پس مشکلات
کے متعلق تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ کیا کرنا چاہئے۔سفر ناموں کے مطالعہ سے یہ بھی فائدہ۔حاصل ہوتا ہے اور ایک حد تک مشکلات کا علم ہو جاتا ہے جو تجربہ کی ایک شاخ ہے۔تیسرے یہ کہ جو دقتیں پیش آتی ہوں ان کا حل معلوم ہو جاتا ہے گونئی مشکلات بھی
پیش آ سکتی ہیں اور آتی ہیں مگر ان کو بھی اسی طرح دور کیا جا سکتا ہے جس طرح اور وں کو۔پس میرا منشاء ہے کہ ان سے سفر نامہ لکھوایا جائے اور بچوں کو پڑھایا جائے تا کہ یہ ڈر اور
ہیت جو ملک سے باہر جانے کے متعلق دلوں میں ہے بچوں کے دلوں سے نکال دی جائے۔میں دعا کرتا ہوں کہ میاں محمد امین صاحب کو خدا تعالیٰ اور خدمت دین کرنے کی
توفیق دے اور اگر قادیان سے دور رہنے کی وجہ سے ان کے دل پر کچھ زنگ لگ گیا ہو تو
اسے دور کر دے۔ان کی ایمانی ترقی کے سامان کرے۔نیز یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ ہماری
نسلیں تبلیغ کے لئے نکلیں اور ان کے دل سے ہر قسم کا ڈر اور خوف اور خطرہ نکل جائے اور خدا تعالیٰ
انہیں کامیابی ونصرت اور فتح دے۔“ (الفضل 16 نومبر 1923ء)
1 تذکره صفحه 378،377 ایڈیشن چہارم 2004 ء
:2 مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستسرار بالايمان للخائف صفحه 75
حدیث نمبر 377 مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية
3: ابن بطوطہ: پیدائش 24 فروری 1304 ء وفات 1377ء۔مسلمان سیاح، قرون وسطی کے
کسی اور سیاح نے اتنی وسیع سیاحت نہیں کی۔تمہیں سال کی مدت میں مسلسل سیاحتوں کے
تحریر کرائے ہوئے حالات الجزائر پر فرانسیسی قبضے کے دوران دریافت ہوئے۔اس کے
سفر نامے قابل قدر ہیں کیونکہ ان سے بہت سے ملکوں کی گزشتہ تاریخ اور معاشرت پر بڑی
دلچسپ روشنی پڑتی ہے۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 48 مطبوعہ لاہور 1987ء)
4: رابن سن کر وسو: Robinson Crusoe) افسانوی کردار جس کی تخلیق ڈینئیل ڈیفور
نے ایک غیر آباد جزیرے پر شکستہ کشتی کی کہانی میں کی۔اس کہانی کا خیال جز ا اسکاٹش ملاح
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
207
الیگزنڈ رسیلکرک کی مہم جوئی سے پیدا ہوا۔جلد اول
(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 643 مطبوعہ لاہور 1987ء)