حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کی آمد
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
208
جلد اول
حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کی آمد
5 دسمبر 1923ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ
کی امریکہ سے قادیان واپسی پر دعوت کی جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی
شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب
ذیل خطاب فرمایا :۔یہ ایک قدرتی امر ہے کہ جب کوئی عزیز دوست عرصہ تک باہر رہے تو اس کی
واپسی پر ایک عجیب حالت پیدا ہوتی ہے جو عام حالات سے علیحدہ ہوتی ہے۔انسان کی
دو حالتیں ہوتی ہیں ایک خوشی کی اور ایک رنج کی اور ان دونوں کے مختلف حالات
ہوتے ہیں۔لیکن بعض ایسے حالات ہوتے ہیں جو اپنے اندر خاص اثرات رکھتے ہیں۔جب کوئی عزیز کسی بھی جدائی کے بعد واپس آتا ہے تو جذبات میں ایک ایسا ہیجان پیدا
ہوتا ہے جو رنج اور خوشی سے الگ ہوتا ہے۔خوشی کا نشان ہنستا ہے اور رنج کا آنسو بہانا۔لیکن اس موقع پر خوشی بھی ہوتی ہے اور آنکھوں سے آنسو بھی بہتے اور رقت کے نشان کو
ظاہر ہوتے ہیں۔دل کے ایک حصہ میں رقت ہوتی ہے اور دوسرے حصہ میں خوشی کی
لہریں اٹھ رہی ہوتی ہیں۔اس حالت کے ہونے کو تو ثابت کیا جا سکتا ہے مگر اس کی
کیفیت کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔جب ایک عزیز جدائی کے بعد آتا ہے تو جہاں ایک
کیفیت محبت کی دل میں پیدا ہوتی ہے وہاں اس کے سامنے ہونے سے درد کی کیفیات بھی
ابھر آتی ہیں اور ان مشکلات کا تصور پیدا ہو جاتا ہے جن میں سے وہ عزیز گزرا ہوتا ہے۔جو عزیز باہر سے آتا ہے وہ جن مشکلات میں سے گزرتا ہے ان میں اس کے پیش نظر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
209
جلد اول
ایک عزم اور اپنے کام کو کامیابی سے سرانجام دینے کا خیال ہوتا ہے اور جب وہ ان
مشکلات میں سے گزر کر اور اپنے کام کو ختم کر کے آتا ہے تو اسے ان مشکلات کی یاد آتی
ہے جن میں اس کو خیال آتا تھا کہ اگر میرے عزیز میرے پاس ہوتے تو میری مشکلات
میں کمی کا موجب ہوتے۔جب وہ آتا ہے تو ان مشکلات کا تصور جو کام کرتے وقت مفقود
یا کام کرنے کی دھن میں بھولا ہوا ہوتا ہے ایک دم سے ابھر پڑتا ہے اس لئے اس کی بھی
رنج اور خوشی کی کیفیت ہوتی ہے۔اسی طرح جن کا عزیز واپس آتا ہے اس کی غیر حاضری
میں ان کے دل میں دو جذ بے ہوتے ہیں۔ایک یہ کہ وہ آئے دوسرے یہ کہ کامیاب
واپس آئے۔لیکن جب وہ آتا ہے تو ان کے دل میں بھی ایک درد اور مسرت کی مخلوط
کیفیت موجزن ہوتی ہے۔دونوں کے دلوں کی تکالیف کے دبے ہوئے خیالات جو پہلے
ایک گوشہ میں پڑے تھے اس وقت ان سے کہتے ہیں کہ اب ذرا ہمیں بھی ظاہر ہو لینے دو
اور وہ ظاہر ہونے لگتے ہیں۔در حقیقت یہ ایک محبت اور خوشی کا جذبہ ہوتا ہے مگر ایسا کہ
چہرے ہنس رہے ہوتے ہیں اور آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔جہاں وہ عزیز جو باہر تھا کام کی دھن میں مشکلات سے بے پرواہ ہوتا ہے وہاں اس
کے وہ عزیز جو گھر پر ہوتے ہیں ان مشکلات کے حل ہونے کے لئے دعاؤں میں مصروف
ہوتے ہیں اور ظاہر ہے کہ جب مشکلات کا ہجوم ہو اس وقت انسان جزع فزع نہیں کیا
کرتا۔لیکن جب وہ ایک دوسرے کے سامنے ہوتے ہیں جدائی ختم ہو جاتی ہے تو دبے
ہوئے درد کے جذبے ظاہر ہو جاتے ہیں اور مسرت کی لہریں اٹھنے لگتی ہیں۔یہ کیفیات
انسان پر طاری ہوتی ہیں جو کسی زبان میں ادا نہیں ہو سکتیں۔کوئی فصیح و بلیغ ان کو ادا نہیں کر
سکتا۔قلب محسوس کرتا ہے چہرہ ظاہر کرتا ہے مگر زبان بیان نہیں کر سکتی۔مفتی صاحب کے واپس آنے پر میری اور دوسرے احباب کی جو کیفیت ہے وہ یہی
ہے۔ان کو جو ایڈریس پیش کیا گیا ہے وہ بھی ان دونوں کیفیات کو ظاہر کرتا ہے۔یہی وہ
فطری جذبہ ہے جس کی طرف میں اوپر اشارہ کر آیا ہوں۔کیونکہ جانبین میں جو جذبات
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
210
جلد اول
کئی سال سے دبے ہوئے تھے وہ کہتے ہیں کہ ہمارا بھی حق ہے کہ ظاہر ہوں۔یہ کیفیت
سرور ، لذت اور درد کا مجموعہ ہے۔مگر یہ درد پیارا ہے کیونکہ اگر اس سے حصہ نہ لیا جائے تو
مسرت کامل نہیں ہوتی۔یہ درد ایسا ہی ہے جیسا پھوڑے کو سہلانے سے ہوتا ہے۔پس یہ
در دلطیف ہے اور یہ تکلیف مزے دار ہے۔جو لوگ اس درد اور اس لذت سے خالی ہیں
اور جن کے قلوب میں یہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی وہ لذت اور مسرت سے ناواقف ہیں۔کوئی
مسرت سے واقف بول اس درد کی کیفیت کے قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتا بلکہ چاہتا
ہے کہ یہ درد اور یہ کیفیت ہمیشہ طاری رہے۔مفتی صاحب کا سفر انگلستان اور پھر سفر امریکہ اس میں حقیقی سفر امریکہ کا ہی ہے اور
اس میں جو کامیابی ہوئی ہے وہ فتوحات کا دروازہ کھولنے والی ہے۔انگلستان ( کی ) یہ
حالت ہے کہ پہلے ہی آثار سے ثابت ہو رہا ہے وہ تبلیغ کے لئے سیڑھی تو ہو سکتا ہے لیکن
مقصد نہیں ہو سکتا۔کیونکہ یہ قاعدہ ہے کہ جس ملک کے لوگ حاکم ہوں وہ اپنے آپ کو
ماتحتوں سے معزز سمجھتے ہیں اور ان میں ایک قسم کا تکبر ہوتا ہے اس لئے انگلستان والے مسیح موعود
کی عزت نہیں کر سکتے جب تک ہر طرف سے آواز نہ آئے کہ مسیح موعود آ گیا اور اس کو ماننا
چاہئے۔مگر امریکہ والوں کی حالت انگلستان والوں سے مختلف ہے۔ہم ان کی رعایا کی
حیثیت نہیں رکھتے۔انگلستان والوں کے ذہن میں تو یہ بات نہیں آسکتی کہ کوئی ترقی ان کی
رعایا کے لوگ ان سے بڑھ کر کر سکتے ہیں۔ان کا تکبران کو اس بات کی اجازت نہ دے گا
کہ وہ حاکم ہو کر مسیح موعود کے غلام بنیں۔وہ اگر ہمارے مشن کی طرف توجہ کرتے ہیں تو
تماشہ کے طور پر۔جیسے دو بچے کھیل رہے ہوں اور دیکھنے والے دل بڑھانے کے لئے کہا
کرتے ہیں واہ واہ بڑا بہادر ہے۔حالانکہ اس بچے کو واقعی بہادر نہیں سمجھا جاتا۔اسی طرح
اگر وہ ہماری کسی خوبی کی تعریف کرتے ہیں تو صرف اس طرح کہ گویا وہ بچوں کا تماشہ دیکھ
رہے ہیں اور دل بڑھانے کے لئے تعریف کرتے ہیں۔پس اصل زمانہ مفتی صاحب کے کام کا وہی ہے جو امریکہ میں انہوں نے گزارا۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
211
جلد اول
جب مفتی صاحب ساحل امریکہ پر پہنچے تو ان کو داخلہ ملک سے روکا گیا۔ان کا داخلہ ایک
خاص نشان ہے۔میں نے ان دنوں سیالکوٹ میں تقریر کی جس میں کہا تھا کہ امریکہ کے
پاس جہاز ہیں وہ سمجھتا ہے کہ یورپ کی طاقتیں اس سے ڈرتی ہیں پھر اس کو اپنی فوجوں پر
ناز ہے مگر باوجود اپنے ان سامانوں کے وہ ہمیں داخلہ سے نہیں روک سکتا۔ہم امریکہ میں
داخل ہوں گے اور ضرور داخل ہوں گے۔اس بات سے وہاں کے لوگ متعجب ہوئے اور
بعض غیر احمدیوں نے کہلا بھیجا کہ یہ تو بڑی بات ہے جو انہوں نے کہی ہے مگر وہ ان باتوں
سے واقف نہ تھے کیونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے بتا دیا تھا کہ مفتی صاحب امریکہ میں ضرور داخل
ہوں گے۔اس کے بعد میں ایڈریس کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔میری ہمیشہ سے یہ
خواہش ہے کہ مدرسہ احمد یہ علمی ترقی کرے۔میں ہمیشہ ایڈریسوں پر ریمارک اسی نیست
سے کیا کرتا ہوں کہ ان میں اصلاح کی جائے۔آج جو ایڈریس پڑھا گیا ہے وہ موقع کے
مناسب ہے۔اس کی عبارت اور مضمون بھی عمدہ ہے۔اگر یہ کسی خاص فرد سے تعلق نہیں
رکھتا تو یہ قابل تعریف ہے اور پہلے ایڈریسوں سے ایک نمایاں ترقی ظاہر کرتا ہے۔میں ایڈریس پیش کرنے والوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا فرض اتنا ہی نہ سمجھیں
کہ ایڈریس پیش کر دیا اور خوش ہو گئے۔بلکہ ان کا ایڈریس اس وقت اصل ایڈریس ہوگا
جس وقت وہ اپنے آپ کو خدمت دین کیلئے پیش کریں گے اور ہمیں ان کے اس ایڈریس
کے پیش کرنے سے یہی توقع ہونی چاہئے۔یاد رکھو دین کی خدمت ہم میں سے ہر ایک کا
فرض ہے اور وہی قوم زندہ رہتی ہے جس کا ہر ایک فرد قوم کے صحیح نظر یا پیش نظر کام کو اپنا
مطح:
فرض سمجھتا ہے۔پس اگر تبلیغ کے متعلق ہم یہ خیال کر لیں کہ چند مبلغوں کا کام ہے ؟
انگریزی خواں سمجھیں کہ مولویوں کا اور مولوی سمجھیں کہ انگریزی خوانوں کا کام ہے تو
ہماری جماعت زندہ نہیں رہ سکتی اور ہم اپنے کام میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔کیا وہ قوم زندہ
کہلا سکتی ہے جس کے دس پندرہ افراد زندہ ہوں؟ ڈاکٹروں نے تحقیق کی ہے کہ انسان کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
212
جلد اول
کھال کا اگر بہت زیادہ حصہ جل جائے اور بہت تھوڑا باقی رہ جائے تو وہ انسان بچ نہیں
سکتا۔اسی طرح اگر کسی قوم کے زیادہ افراد قومی کام کو اپنا فرض خیال نہ کریں اور چند کریں یا
بالفاظ دیگر چند زندہ ہوں اور باقی مردہ تو کیسے وہ قوم یا جماعت زندہ رہ سکتی ہے۔پس میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تبلیغ سب احمدیوں کا فرض
ہے اور یہ فرض کفایہ نہیں کہ ایک نے کر دیا تو باقیوں کا فرض بھی ادا ہو گیا۔بلکہ ہر ایک شخص
کے خود کرنے کا کام ہے۔اگر ہر ایک شخص خود اپنا کام نہیں کرے گا تو اس کا کام نہیں ہو
گا۔اگر تم میں سے ہر ایک کے دل میں یہ احساس نہیں کہ تبلیغ اس نے کرنی ہے تو گویا تم
نے اپنے ایڈریس میں صداقت سے کام نہیں لیا اور تم کامیابی بھی حاصل نہیں کر سکتے۔اور
نہ حضرت اقدس کی پیشگوئیاں تمہارے ذریعہ پوری ہوسکتی ہیں۔گو وہ ضرور پوری ہوں گی مگر
ان کے پورا کرنے والے تم نہ ہو گے کوئی اور ہو گا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے
کہ تبلیغ فرض کفایہ
نہیں۔جس طرح نماز میں قائم مقامی نہیں ہو سکتی اسی طرح تبلیغ میں بھی قائم مقامی نہیں
ہو سکتی اور مفتی صاحب کے آنے پر آپ کی خوشی بھی تبھی تسلیم کی جائے گی جب کہ آپ بھی
وہی کام کریں جو مفتی صاحب نے کیا ہے۔اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ آپ سب امریکہ ہی جائیں بلکہ جہاں بھی تبلیغ کی
ضرورت ہے آپ تبلیغ کریں اور یہ خیال درست نہیں کہ اور جگہ کی تبلیغ آسان ہے۔ہم کئی
سال سے ایک جگہ کوشش کر رہے ہیں مگر ایک بھی شخص ان میں سے ابھی تک داخل اسلام
نہیں ہوا۔پس ہر ایک شخص سے خواہ وہ کتنا ہی گرا ہوا ہو اور اس کا مذہب کتنا ہی ادنیٰ درجہ
کا ہو اس سے مذہب بدلوانا مشکل ہے۔اور یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ لوگ جو دنیاوی لحاظ سے
ادنی سمجھے جاتے ہیں ان کو ہم چھوڑ دیں۔ان میں تبلیغ کرنا بھی ہمارا ایسا ہی فرض ہے جیسا
یورپ اور امریکہ کے لوگوں میں تبلیغ کرنا۔ایسے لوگوں میں ہم اپنے گھروں اور اپنے
وطنوں میں رہتے ہوئے تبلیغ کر سکتے ہیں۔ہاں اگر کہیں باہر جا کر تبلیغ کرنے کی ضرورت
پیش آتی ہے اور اس وقت ہم اپنے بال بچوں کو دین کے لئے نہیں چھوڑ سکتے تو پھر ہم کسی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
213
جلد اول
ثواب کے مستحق نہیں۔اس لئے ہماری نیت اور ارادہ یہ ہونا چاہئے کہ جہاں بھی ضرورت
ہوگی ہم خدمت دین کریں گے۔اگر کسی مجبوری کے باعث نہ جاسکیں تو وہ علیحدہ بات
ہے۔اور ہماری وہ حالت خدا سے مخفی نہیں ہوگی اس لئے ہمیں ثواب ضرور ملے گا۔چنانچہ
حضرت نبی کریم ﷺ نے ایک دفعہ لڑائی پر جاتے ہوئے فرمایا مدینہ میں کچھ لوگ ایسے
ہیں کہ تم کسی وادی سے نہیں گزرتے مگر وہ بھی تمہارے ساتھ ہوتے ہیں اور ان کو اس کا
پورا ثواب ملتا ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کون لوگ ہیں ؟ ارشاد ہوا تمہارے وہ
بھائی جو چاہتے ہیں کہ جس طرح تم نکلے ہو اسی طرح وہ بھی نکلیں مگر وہ مجبوری کی وجہ سے
ایسا نہیں کر سکتے۔1
پس اگر تم ایسا ایڈریس پیش کرو جس کا یہ مطلب ہو کہ تم بھی دین کی خدمت کے لئے
تیار ہو اور جہاں ضرورت ہو وہاں جانے کے لئے آمادہ تو یہی سچا اور حقیقی ایڈریس ہوگا
اور عملی ایڈریس کہلائے گا۔اس کے بعد میں دعوت دینے والے اور کھانے والے یعنی مفتی صاحب کے لئے بھی دعا کرتا
ہوں۔کھلانے والوں کے لئے یہ کہ ان کو بھی خدمت دین کی توفیق ملے اور مفتی صاحب کے لئے
یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور اس زنگ سے بچائے جو خدمات کے بعد قلب پر
لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ ان کے اخلاص میں ترقی دے اور پھر ان کے لئے بھی جو
دعوت میں شامل ہوئے ہیں میں دعا کرتا ہوں کیونکہ حدیث میں آتا ہے لَا يَشْقَى جَلِیسُهُمْ 2
خدا تعالیٰ ان کو بھی خدمت دین کی توفیق دے۔“ (الفضل 18 دسمبر 1923ء)
1 بخارى كتاب الجهاد والسير باب من حبسه العذر عن الغزو صفحه
470 حدیث نمبر 2839 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2 بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذكر الله عز وجل صفحہ 1113،1112
حدیث نمبر 6408 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية