حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
214
جلد اول
حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت
6 دسمبر 1923ء کو طلباء مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول نے حضرت مفتی محمد صادق
صاحب مبلغ امریکہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی
شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
تقریر فرمائی:۔اس وقت جو پروگرام ہے اس میں نہ مفتی صاحب کی تقریر کرنے کا وقت ہے نہ
میرے لئے مگر چونکہ ذوالفقار علی خان صاحب نے بتا دیا ہے کہ بغیر وقت مقرر ہونے کے
بھی وقت لیا جا سکتا ہے اور مفتی صاحب نے بھی وقت لے لیا ہے اس لئے ان دو نظیروں کے
سے فائدہ اٹھا کر میں بھی وقت لیتا ہوں۔گو پروگرام میں تو تلاوت نظم اور میاں عبد السلام
کا ایڈریس ہی درج ہے مگر ہم لوگوں نے زبر دستی وقت لے لیا ہے۔مفتی صاحب کی آمد پر جماعت کو خوشی ہے۔یہ خوشی مدرسہ کے طلباء کو بھی ہے کیونکہ
مفتی صاحب ایک زمانہ میں اس سکول کے ٹیچر تھے اور پھر ہیڈ ماسٹر۔ایڈریس پیش کرنے
والوں کو شاید معلوم نہیں اور مفتی صاحب نے بھی اپنی تقریر میں اس کا ذکر نہیں کیا کہ وہ
ایک وقت میں تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل بھی رہے ہیں۔مفتی صاحب نے طلباء کے ایڈریس کے جواب میں انگریزی میں تقریر کی ہے مگر یہ
تقریر اس لئے نہیں کی کہ مفتی صاحب انگریزی بولنے والے ملک سے آئے ہیں بلکہ اس
لئے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء کو ان کے فرض کی طرف متوجہ کریں کہ اس سکول
کے بچے بھی انگریزی میں تقریر کرنا سیکھیں۔مشہور ضرب المثل ہے کہ سفید بھیڑوں میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
215
جلد اول
کالی بھیڑیں بھی ہوتی ہیں یعنی کمزور بھی ہوتے ہیں۔اسی کے مطابق میرا خیال ہے کہ کئی
طلباء نے اس تقریر کو نہیں سمجھا ہو گا مگر آئندہ ان کو اس طرف توجہ کرنا چاہئے اور انگریزی
میں قابلیت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں نے یہ محاورہ برے معنے میں استعمال
نہیں کیا بلکہ میرے کالی بھیڑ کہنے سے ایسے طلباء مراد ہیں جو اپنے کام کی طرف پوری توجہ
نہیں کرتے۔ایسے طلباء میں سے جو سکول میں نہیں پڑھا کرتے ایک میں بھی تھا جو پڑھتا نہ تھا۔ایک دفعہ مفتی صاحب نے امتحان لیا۔میں نے جواب لکھا۔مجھے مفتی صاحب نے بلوا کر
پوچھا ایک لفظ نہیں سمجھ میں آتا۔تم نے کیا لکھا ہے؟ وہ لفظ To تھا جس کو میں نے ہر جگہ
Tow لکھا تھا۔جب کبھی ڈکٹیشن لکھوایا جاتا تھا مجھے یاد نہیں کہ کبھی سترہ غلطیوں سے کم
غلطیاں نکلی ہوں۔اس سے زیادہ ضرور ہوتی تھیں۔مولوی شیر علی صاحب جن کو میری
انگریزی کا بہت خیال رہتا تھا گڑھا کرتے تھے لیکن اس میں کچھ شبہ نہیں کہ سترہ سے کبھی کم
غلطیاں نہیں ہوئیں گو میں نے اب انگریزی میں ترقی کر لی ہے مگر ہجے میں اب بھی
کمزوری ہے۔تاہم اس زمانے اور اُس وقت کی انگریزی میں زمین و آسمان کا فرق
ہے۔اور میں خدا کے فضل کے اظہار کے لئے کہتا ہوں کہ اب مجھے کئی گریجوایٹوں سے
زیادہ انگریزی کے الفاظ اور محاورے آتے ہیں اور ان کا استعمال جانتا ہوں۔اگر میرے
جیسا طالب علم جس کی مثال او پر بیان کی گئی ہے اس قدر ترقی کر سکتا ہے تو وہ بچے جو محنتی
ہوں ان سے کس قدر امید کی جاسکتی ہے۔میں نے اپنی طالب علمی کے زمانہ کا یہ واقعہ محض
قصے کے طور پر نہیں سنایا بلکہ اپنے مخاطب بچوں کو ان کا فرض یاد کرایا ہے۔وہ زمانہ جو میری طالب علمی کا زمانہ تھا اس میں تعلیم کا طریق وہ نہ تھا جو آج ہے۔اُس وقت صرف ریڈر پر زور دیا جاتا تھا اور یہ نہیں بتایا جاتا تھا کہ وہ ریڈر کے علاوہ اور کس
طرح علم زبان میں ترقی کر سکتے ہیں۔گرامر کے قواعد حفظ کرائے جاتے تھے۔یہ طریق نہ
تھا کہ لڑکے انگریزی میں جواب دیں اور استاد انگریزی میں سبق پڑھائے۔لڑکے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
216
جلد اول
انگریزی بولیں اور انگریزی لکھیں اس لئے لکھنے کی قوت پیدا نہ ہوتی تھی۔اگر اس وقت
کوئی استاد جماعت میں جا کر انگریزی پڑھاتا تو الا مَا شَاءَ اللہ سبھی لڑکے منہ دیکھتے
رہ جاتے کہ استاد نے کیا کہا ہے مگر اب تو پرائمری سے ہی انگریزی زبان پر زور دیا جاتا ہے۔پس طلباء کو چاہئے کہ مفتی صاحب کی تقریر سے فائدہ اٹھا کر انگریزی لکھنے اور بولنے
کی مشق پر زیادہ توجہ کریں۔کیونکہ کوئی کام محض سیکھ لینے سے نہیں آتا بلکہ کرنے سے آتا
ہے۔میں اپنی نسبت کہتا ہوں اور ہر جگہ انکساری ضروری نہیں ہوتی اس لئے کہتا ہوں کہ
میں انگریزی کے الفاظ کسی اچھے سے اچھے گریجوایٹ سے زیادہ جانتا ہوں اور ان کے
طریق استعمال سے بھی واقف ہوں مگر بول نہیں سکتا۔کیونکہ ابتدا سے میں نے ادھر توجہ
نہیں کی۔پس تم پڑھنے میں یہ بات مد نظر رکھو کہ انگریزی زبان لکھ سکو اور بول سکو تعلیم الاسلام
ہائی سکول کے بنانے کی اصل غرض یہی تھی کہ یہاں ایسے آدمی تیار ہوں جو انگریزی
ممالک میں جا کر بوقت ضرورت تبلیغی کام کریں۔ان ممالک میں تبلیغ نہیں ہو سکتی جب
تک ان کی زبان سے واقفیت اور ان کے علوم میں قابلیت نہ ہو۔انگریزی ہی پر موقوف
نہیں ہم فرانسیسی زبان بھی سکھلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔اسی طرح جرمنی، روسی
وغیرہ تمام زبانیں سیکھنی ضروری ہیں لیکن فی الحال ان کا انتظام مشکل ہے۔اگر ہمارے
پاس سامان کی کمی نہ ہوتی تو ہم وہ تمام زبانیں اپنے بچوں کو سکھاتے جن کا جاننا ان ملکوں
میں ضروری ہے جہاں اردو سے کام نہیں چل سکتا۔اس سکول سے غرض یہ نہ تھی کہ اعلیٰ ملازمتوں کے لئے آدمی تیار کئے جائیں بلکہ یہ تھی کہ
مبلغ تیار ہوں۔اس لئے اس سکول کی ایسی حیثیت ہے جیسے ٹیری ٹوریل (Territorial)
فورسز کی ہوتی ہے کہ سال میں ایک ماہ جا کر کام سیکھ آتے ہیں۔کیونکہ فوج کی دو قسمیں
ہوتی ہیں ایک ریگولر فوج اور دوسری ٹیری ٹوریل۔اس طرح ایک ہمارے با قاعدہ مبلغ
ہوتے ہیں اور ایک ٹیری ٹوریل فوج کی طرح۔اور وہ یہ ہمارے ہائی سکول کے طلباء ہیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
217
جلد اول
کہ جب ہمیں ان کی ضرورت پڑے گی ان سے کام لیں گے۔یہاں ان کو قواعد سکھائے
جاتے ہیں اور جب کسی ملک میں ان کو بھیجنے کی ضرورت ہوگی وہاں بھیجے جائیں گے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ مشق کا ہر کام میں دخل ہوتا ہے اور اپنا ایک واقعہ بھی کئی
دفعہ سنایا ہے کہ ایک دفعہ ہمارا ایک مکان بن رہا تھا۔مستری نظام الدین صاحب سیالکوٹی
کام کر رہے تھے۔میں نے ان کو دیکھ کر نیشہ چلانا آسان کام سمجھا اور ان کے باہر جانے پر
تیشہ لے کر چلایا جس سے میری انگلی زخمی ہو گئی۔اس کی وجہ یہی تھی کہ مجھے مشق نہ تھی اور
ظاہر ہے کہ بغیر مشق کے کوئی کام نہیں ہو سکتا۔پس اگر تم صرف انگریزی پڑھتے رہو گے
اور بولنے اور لکھنے کی مشق نہ کرو گے تو اس زبان میں بذریعہ تحریر و تقریر تیم اظہار خیال نہ کر سکو
گے۔ہمارے سکول کے بچوں کو چاہئے کہ وہ اس میں مشق کریں اور اساتذہ ان کو موقع دیں۔بہتر ہو کہ ایڈریس پیش کرنے کے موقع پر اسی زبان میں ایڈریس پیش کیا جائے جس
وہ شخص تعلق رکھتا ہو۔اگر کوئی صاحب انگریزی جانتے ہوں تو انگریزی میں اور نہ جانتے
ہوں تو اردو میں۔اور عربی جانتے ہوں تو عربی میں پیش کیا جائے۔میں نے مجلس ارشاد اسی
لئے قائم کی تھی مگر معلوم ہوتا ہے اس سے اب دلچسپی نہیں رہی۔جب تک میں جاتا رہا
لوگوں نے دلچسپی لی اور جب میں نے جانا بند کر دیا اور کہہ بھی دیا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں
سے
کہ خود کہاں تک لوگوں میں اس کا شوق ہے تو وہ بند ہوگئی۔اب میں ایڈریس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مختلف بچوں کو بولنے کا موقع ملنا
چاہئے۔پہلے بھی ایک ایڈریس میاں عبد السلام نے پڑھا تھا اور آج بھی انہوں نے پڑھا
ہے۔ان کا یہ ایڈریس بھی بہت عمدہ اور قابل تعریف ہے۔لیکن یہ طریق درست نہیں کہ
اگر ایک شخص کی ایک موقع پر تعریف کی جائے تو آئندہ اس کے سوا دوسرا نہ بولے۔بلکہ
چاہئے کہ دوسرے بچے بھی بولنے کی مشق کریں کیونکہ مجمع میں بولنے کے لئے بھی مشق کی
ضرورت ہوتی ہے۔جن لوگوں کو مجمعوں میں بولنے کی مشق نہ ہو وہ ایسے موقع پر بول نہیں سکتے۔ا
میں نے دیکھا ہے کہ اگر مشق نہ ہو اور ایسے مجمع میں بولنے کی عادت نہ ہو تو اعصابی کمزوری کا اثر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
218
جلد اول
ہیں
ہوتا ہے۔ہمارے مولوی جلال الدین اچھے بولنے والے ہیں لوگ ان کی تعریف بھی کرتے
یں مگر ان کو دو دفعہ میرے سامنے بولنے کا موقع ملا ہے اور دو ہی دفعہ اچھی طرح نہ بول
سکے۔جب سبب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا آپ کے سامنے بولنے میں مجھے ڈر آ جاتا ہے۔ان
کو بوجہ عادت نہ ہونے کے میرے سامنے بولنے میں حجاب پیدا ہو گیا۔پس چاہئے کہ مختلف
بچوں کو بولنے کا موقع دیا جائے کہ وہ مجمعوں میں بولنے کے عادی ہوں۔اس کے بعد میں اس مقصد کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس کو پورا کر کے مفتی صاحب
واپس آئے ہیں۔کل بھی طلباء مدرسہ احمدیہ کی خوشی کے اظہار کے وقت کہا تھا اور اب بھی
کہتا ہوں کہ اگر ایڈریس پیش کرنے والے اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف
کرنے کے لئے تیار نہیں تو ان کا یہ اظہار خوشی درست نہیں۔اس سے سمجھا جائے گا کہ وہ
ظاہر میں خدمت دین کرنے والے کی عزت کرتے ہیں ورنہ در حقیقت اس کام کو ذلت سمجھتے
ہیں اور اس شخص کے متعلق جن خیالات مسرت کو ظاہر کرتے ہیں وہ منافقت کے خیالات
ہیں اور ان کے دل اس بات پر خوش نہیں جس پر ان کی زبان خوشی کا اظہار کرتی ہے۔اچھے اچھے لوگوں کو دیکھا ہے اور میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں کہ جب ان کے کسی
دوست نے خدمت دین کے لئے زندگی وقف کی تو انہوں نے طرح طرح سے اس کو روکا
اور اس ارادے سے باز رکھنے کی کوشش کی۔اگر وہ غریب ہے تو کہا کہ تمہارے والدین
غریب ہیں تم ملازمت کر کے ان کی خدمت کرتے۔اور اگر امیر ہے تو کہا کہ تمہارے
رشتہ دار بڑے بڑے عہدوں پر تھے اور تمہارے لئے ترقی کا اچھا موقع تھا۔گویا امیر اور
غریب دونوں کو خدمت دین سے روکا۔امیر کو ترقی کا لالچ دلا کر اور غریب کو ماں باپ کی
حالت پیش کر کے۔اب رہ گئی مڈل کلاس۔جس کا فلسفیانہ وجود تو ہے مگر در حقیقت لوگ
اس کو تسلیم نہیں کرتے۔کیونکہ لوگ اپنے آپ کو یا تو امیر کہتے ہیں یا غریب۔پس جب
دونوں جماعتیں خدمت دین کے ناقابل ہوں تو پھر کون دین کی خدمت کرے گا۔ایسے
لوگ اگر مبلغین کے کام پر خوشی کا اظہار کرتے اور ان کی تعریفیں کرتے ہیں تو وہ منافق

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
219
جلد اول
ہیں۔پس ایسے کام پر خوشی کا اظہار جس کو اپنے لئے موت سمجھا جائے باعث خوشی نہیں۔اگر مدرسہ ہائی کے طلباء ایسے ابتلاء کے برداشت کرنے کے لئے خوشی سے تیار ہیں تو بڑی
مسرت کی بات ہے اور ان کا ایڈریس سچا ایڈریس ہے۔اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مفتی
صاحب کو عزت ملی ہے اور مفتی صاحب کا یہ فعل ان کی دنیاوی ترقی میں روک نہیں ہوا تو
آپ بھی اس پر تیار ہوں۔رسول کریم ﷺ نے اسلام کے لئے ایک مثال بیان فرمائی تھی کہ اسلام کی کفر کے
مقابلہ میں یہ حالت ہے جیسے ایک سفید رنگ کی گائے ہو اور اس کے چند کالے بال ہوں۔یہ
اُس وقت کی حالت ہے جب کہ نبی کریم ﷺ کو غلبہ حاصل ہو چکا تھا۔لیکن احمدیوں کے
پاس تو ابھی وہ سامان نہیں جو رسول کریم ﷺ کو حاصل تھے۔اور مخالفین اسلام کی آبادی اب
پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے اس لئے اب یہ مثال ہے کہ کالا بال ایک ہے باقی سب سفید
ہیں۔ہر طرف آدمیوں کی ضرورت ہے ہر ملک تبلیغ کا محتاج ہے مگر ہماری یہ حالت ہو کہ اگر
ہمارے نوجوان یا ان کے مشیر یہی سمجھتے رہیں کہ تبلیغ دین کے لئے زندگی وقف کرنا مناسب
نہیں یا باعث نقصان ہے یا ہماری شان سے نیچے ہے تو ایسے لوگوں کا کب حق ہو سکتا ہے کہ
کسی مبلغ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کریں۔اس لئے میں اپنے بچوں کو جو کل جوان ہوں گے
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ابھی سے اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے تیار کریں۔اور اگر ان
کے راستہ میں کوئی روک ڈالے تو اس بارے میں اس کی بات نہ سنیں۔اگر وہ اس کام کے
لئے تیار نہیں ہوں گے اور ان کے دل اس ایڈریس میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے تو اس کی
خدا کے نزدیک اور بندوں کے نزدیک بھی کوئی قیمت نہیں۔مگر میں اپنے ان بچوں سے امید کرتا ہوں کہ ان کے دلوں میں ضرور خدمت دین کا
جوش ہو گا اور واقعی مفتی صاحب کی واپسی سے خوش ہوں گے۔اور مفتی صاحب کے کام کو
قابل قدر اور ایسا سمجھتے ہوں گے کہ خود بھی کریں۔اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ان کو ان کے ارادے پورے کرنے کی توفیق دے اور ان کو موقع عطا فرمائے کہ خدمت دین

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
220
جلد اول
کریں اور پھر ان کو کامیاب فرمائے اور مفتی صاحب کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
انہیں ان ابتلاؤں سے بچائے جو کامیابی کے بعد آتے ہیں۔پھر میں سب کے لئے دعا
کرتا ہوں کہ سب کا خاتمہ بالخیر ہو اور ہمیں اسلام کے لئے مفید بنائے۔آمین۔“
(الفضل 25 دسمبر 1923ء)

آج 10 میں سے 10 باقی