لندن مشن کے متعلق ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
221
جلد اول
لندن مشن کے متعلق ہدایات
14اکتوبر 1924 حضرت خلیفہ اسیح الثانی باند خدام کے ساتھ حضرت مولوی عبدالرحیم
صاحب درد ایم اے کو لندن مشن کی چابی عطا فرمانے کے لئے از راہ شفقت خود بینی
تشریف لے گئے۔پٹنی پہنچنے پر آپ نے لمبی دعا کروائی اور دعا کے بعد اپنے ہاتھ سے
مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو کلید عطا فرمائی اور اس موقع پر حسب ذیل ہدایات فرمائیں۔”میاں غلام فرید صاحب! آپ نے مولوی صاحب کی اطاعت میں کام کرنا ہے۔ساری ترقی اور برکات اپنے افسروں کی اطاعت میں ہیں۔میں جانتا ہوں کہ طبائع میں
اختلاف ہوتا ہے اور یہ قدرتی امر ہے اعلیٰ سے اعلیٰ محبت کے تعلقات میں بھی رنج پیدا ہو
جاتا ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا با وجود اس محبت کے جو ان کو آنحضرت ملے
سے تھی ایک دفعہ آپ سے ناراض ہو گئیں لیکن وہ ایسی ناراضی نہ تھی کہ اس سے نافرمانی
پیدا ہوتی بلکہ ان کے اخلاص واطاعت میں زیادتی ہی ہوتی رہی۔اس لئے اگر اختلاف
بھی ہو تو بھی کبھی یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ان کی نافرمانی کی جاوے بلکہ محبت کے ساتھ اس
الله
کام کو کرنا چاہئے جو وہ سپر د کریں کیونکہ یہ کام خدا کا کام ہے نہ کسی انسان کا۔دوسری بات یہ ہے کہ اطاعت کامل نہیں ہوتی جب تک اس میں نشاط نہ ہو۔خدا تعالیٰ نے
مومنین کی صفات میں یہ فرمایا ہے ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ !
یعنی آنحضرت ﷺ کے فیصلہ پر وہ راضی ہوتے ہیں اور اس فیصلہ پر ان کے قلب میں کوئی
تنگی نہیں پیدا ہوتی بلکہ وہ خوشی اور نشاط کے ساتھ اسے تسلیم کرتے ہیں۔یہ اصول بتا دیا ہے
کہ مسلمانوں کو اپنی زندگی میں اپنے افسروں کی اطاعت کس طرح کرنی چاہئے کہ اس
الله

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
اطاعت میں نشاط ہو۔222
جلد اول
تسلیم کامل جب ہی ہوتی ہے جبکہ اطاعت کے ساتھ نشاط اور شرح صدر ہو۔اور یہ
بات ایمان سے پیدا ہوتی ہے۔غلطی کا امکان تو ہر شخص سے ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی ذات
کے سوا اور کون ہے جس سے غلطی کا امکان نہ ہو۔بشریت کے لحاظ سے یہ ہر شخص سے ممکن
ہے۔اور جہاں غلطی کا امکان ہو وہاں انسان اگر اطاعت کرتا ہے تو حقیقت میں ایمان کی
وجہ سے ہی کرتا ہے اور وہ ایمان اس میں نشاط پیدا کر دیتا ہے۔اگر سینہ میں تنگی ہو تو اپنی
کمزوری ہے۔آنحضرت ﷺ کو احد کی جنگ میں تکلیف ہوئی اور اس لڑائی میں منافقوں کے
نے جو مشورہ دیا دراصل وہ صحیح ثابت ہوا۔مگر صحابہ کی جو رائے تھی وہ اس کے خلاف تھی
اس لئے آنحضرت ﷺ نے اس موقع پر مجارٹی (Majority) کے فیصلہ کو ترجیح دے
دی۔آپ کے اس طرز عمل سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں۔اول یہ کہ غلطی کا امکان ہر شخص
سے ہے۔دوم افسر یا مجارٹی جس بات کا حکم دیں اس
کی تعمیل کی جاوے اور نشاط سے کی
جائے۔قرآن مجید اسی بات پر زور دیتا ہے اور کامیابی کی روح اسی سے پیدا ہوتی ہے۔ہمیشہ اس بات کو مد نظر رکھو کہ انسان اپنے وطن اور عزیزوں سے دور آتا ہے، ہر قسم کی
قربانی کرتا ہے پھر اس کی محنت اور کام کا کوئی نتیجہ نکلنا چاہئے۔جو لوگ یہاں کام کرتے
رہے ہیں ان سے بعض کوتاہیاں ہوتی رہیں اور اس وجہ سے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مرکز میں
پورا احساس نہ ہو۔لیکن اب انشاء اللہ یہ نہیں ہوگا۔مرکز میں احساس قدر تا اب بہت زیادہ
ہوگا اس لئے اب یہ کام زیادہ نتیجہ خیز نہ ہو تو یہ مبلغین کی غلطی ہوگی اور وہ اس کے ذمہ دار
اور جوابدہ ہوں گے اس لئے کہ یہ ممکن نہیں کہ صحیح طریق پر کوشش ہو اور کوئی نتیجہ نہ نکلے۔مولوی عبد الرحیم صاحب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جس کے ساتھ کام کرنا ہو اس کے
جذبات کا خیال رکھیں۔محبت کے ساتھ ان سے کام لیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ بے جا
طور پر کسی بات کو نظر انداز کر دیا جائے۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ یہ سلسلہ کا کام ہے۔اگر اس میں ذرا بھی غفلت سے کام لیا جاوے تو بہت بڑا نقصان پہنچ جاتا ہے۔اور میں یہ تو

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
223
جلد اول
جانتا ہوں کہ اگر کوئی بات آپ کے منشاء کے خلاف کرے تو آپ اس کو کہ نہیں سکتے۔میں اس کو بزدلی کہتا ہوں یہ بات نہیں ہونی چاہئے۔یہ ذاتی کام نہیں کہ اس میں انسان اگر
نظر انداز کر دے تو کچھ بات نہیں مگر اس سے سلسلہ کے انتظام پر اثر پڑتا ہے۔ذمہ داری یہ
ہے کہ انسان کام لے۔اخلاق کا کمال یہ نہیں کہ کام نہ ہوتا ہو اور افسر خاموش رہے۔ایسے
موقع پر یہی اخلاق ہے کہ اپنے ماتحت سے باز پرس کرے مگر اس میں اخلاق اور محبت کے
پہلو کو ترک نہ کرے۔اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اس کا کوئی نقص ہے اور وہ ماتحت کام نہ
کرتا ہو تو اس کی اطلاع فوراً مرکز کو کرنی چاہئے اور بتانا چاہئے کہ کیا نقص ہے۔یہاں کے انچارج ہمیشہ ایک غلطی کرتے رہے ہیں کہ اپنے آپ کو ایک مستقل چیز
سمجھتے رہے ہیں۔سلسلہ کو کبھی ایسی اطلاع نہیں دی جس سے معلوم ہو کہ کیا غلطی ہو رہی
ہے۔لکھا تو یہ لکھ دیا کہ فلاں سے غلطی ہوئی اللہ معاف کرے مگر یہ نہ بتایا کہ کیا غلطی ہوئی۔گویا وہ خود ہی ایک مستقل چیز تھے۔مرکز کے لئے ضروری نہیں کہ اس سے واقف ہو۔یہ
غلطی پہلوں نے کی ہے آئندہ نہیں ہونی چاہئے۔مبلغ کا فرض ہے کہ ہر حالت کا اور ایک
ایک بات کا نقشہ بھیجے خواہ مخالف کے متعلق ہو یا موافق کے۔اور ان کا فرض ہے کہ اپنی
موافق اور مخالف ہر قسم کی کوششوں کا علم رکھیں۔رسول اللہ یہ اس قدر خیال رکھتے تھے کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے بعض کا
قول نقل کیا ہے کہ وہ کہتے تھے۔هُوَ اذن 2 ب کریم و تو کان ہی کان ہیں۔یہ امر
صلى الله
ظاہر کرتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کس قدر محتاط اور باخبر تھے اور آپ کا یہ نمونہ اسی لئے ہے کہ
مومن اسی طرح ہوشیار اور باخبر رہے۔لوگوں کو یہ کہہ دینا کافی نہیں ہوتا کہ یہ جھوٹ ہے غلط ہے وہ اس سے زیادہ چاہتے
ہیں۔سنی سنائی بات نہ ہو واقعات سے اس کی تائید ہو۔غرض کوئی بات ہو مخالف ہو یا
موافق وہ مرکز میں لکھنی چاہئے بغیر اس کے صحیح ہدایات نہیں مل سکتیں اور کام کا نقصان ہوتا
ہے۔پس پہلے اگر یہ غلطی ہوئی ہے تو آئندہ نہیں ہونی چاہئے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
224
جلد اول
مبلغ کے فرائض میں یہ بات بھی ہے کہ وہ سوشل ہو اور لوگوں سے اپنے تعلقات کو
بڑھائے۔اس معاملہ میں بھی اب تک مبلغین سے ایک غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے
سوسائٹی کے اعلیٰ طبقہ کو چھوڑ دیا اور انہوں نے اس کی طرف توجہ ہی نہیں کی اور کوشش ہی
نہیں کی کہ ان سے ملیں اور اپنے تعلقات کو بڑھائیں۔کسی کام کی عمدگی کا اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کے کام کو کیا سمجھتے ہیں
اور جس قسم کی سوسائٹی میں وہ کام کرتا ہے اس پر اثر پڑتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے دیکھا
کہ ایک مسلمان دشمن کے سامنے اکڑ کر چلتا تھا۔آپ نے فرمایا کہ اکڑ کر چلنا اچھا نہیں مگر
اس کا چلنا خدا کو پسند ہے۔3 بعض اوقات دکھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔غرض تعلقات
کے بڑھانے میں سوسائٹی کے اعلیٰ طبقہ کو چھوڑ نہیں دینا چاہئے۔اعلیٰ سوسائٹی سے تعلق ہو تو
انسان کے اثر کا دائرہ بڑھ جاتا ہے اور بارسوخ ہو کر کام زیادہ وسعت سے کر سکتا ہے اور
ان تعلقات کا بڑھانا بھی کام سمجھا جائے گا۔یہاں جولوگ پولیٹیکل یا سوشل حالت کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کے سمجھے جاتے ہیں اگر
وہ ہمارے مبلغین کو بلائیں یا ان کے ہاں آئیں تو لوگ محسوس کریں گے کہ سوسائٹی پر ان کا
رعب اور ادب ہے۔خواہ وہ علم کے لحاظ سے ہو یا روحانیت کے لحاظ سے۔اور پھر یہ لوگ
خواہ مسلمان نہ ہوں لیکن ان کے ذریعہ سے مدد ملتی ہے۔ہندوستان میں دیکھا ہے کہ جن
بڑے شہروں میں با اثر ہندوؤں یا غیر احمدی مسلمانوں کے ہمارے لوگوں سے سوشل تعلقات
ہیں وہاں ہماری جماعت کو لیکچروں کے متعلق آسانی ہوتی ہے اور لیکچر ہو جاتے ہیں۔میری مراد اعلیٰ طبقہ سے چوٹی کا طبقہ ہے اس سے تعلقات پیدا کرو۔ایک سوسائٹی
کے آدمی ہوتے ہیں۔انہوں نے کوئی ملکی یا علمی کام نہیں کیا ہوتا مگر وہ ہر سوسائٹی میں دخل
رکھتے ہیں۔بعض اوقات پولیٹیکل آدمیوں سے بھی زیادہ ان کا رسوخ ہوتا ہے۔لوگوں کو
ان کے اثر سے فائدہ پہنچتا ہے اور وہ فائدہ پہنچاتے ہیں اس لئے ان کے اثر کا حلقہ وسیع
ہوتا جاتا ہے۔پس ایسے لوگوں سے تعلقات بڑھانا اپنے کام کو وسیع کرنا ہے۔دوسرے درجہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
225
جلد اول
پر پولیٹکس والے ہیں۔سوسائٹی میں گوان کا درجہ اول نہیں مگر ان کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے۔تیسرے اخباری یا علمی مذاق کے لوگ ہیں جو مصنف ہوتے ہیں ان میں بھی چوٹی
کے آدمی چن لئے جاویں۔خبریں پہنچانے والی ایجنسیوں کے سوا سائیکلوجی اور دوسرے علم کے ماہرین سے
تعلقات بڑھائے جائیں۔چونکہ یہ علمی مذاق کے لوگ ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں ان کے ذریعہ
انسان ایسی جگہ پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے کام کو تقویت ہوتی ہے۔سب سے قابل آدمی وہ ہے جو خوش مذاق ہو ، رونی شکل والا سوسائٹی میں مقبول نہیں ہو
سکتا۔علمی سوسائٹیوں میں ہیومر (Humour) ( زندہ دلی) کے بغیر انسان ترقی نہیں کر سکتا
ہے۔ایسی مجلسوں میں اختلاف ہوتا ہے۔اپنی بات کہتا ہی جاوے اور دوسروں کی بھی بغیر
کبیدگی اور کشیدگی کے سن لے۔اس طرز پر بات ہو کہ چڑے نہیں اور ناراض نہ ہو اختلاف ہو
تب بھی سنے۔مبلغ جب مختلف سوسائٹیوں میں تعلقات کو بڑھاتا ہے تو اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ
ملاقاتوں میں ایسار ہے کہ لوگ اعتراض نہ کر سکیں اور وہ اپنے کریکٹر کو مضبوط رکھے اس کا
آخر اثر ہوتا ہے۔پھر جن باتوں پر یورپ اعتراض کرتا ہے بار بار ان کو پیش کیا جاوے۔مثلاً کثرت ازدواج کا مسئلہ ہے۔ایسے بہت سے لوگ ملیں گے جو اس کے موید ہیں۔بعض اخبارات میں فرضی نام سے مضمون لکھ دیتے ہیں ایسے لوگوں سے اسی اخبار کی
معرفت خط و کتابت ہو سکتی ہے اور پھر تعلقات بڑھا کر ان کے پیچھے پڑو جو اس کے موید
ہوں۔ان سے اس قسم کی سوسائٹیاں بناؤ۔ایسی سوسائٹیاں خود غلط فہمیوں کو دور کر دیں گی
اور ان اصولوں کو توڑ دیں گی جو ہماری راہ میں روک ہو سکتے ہیں۔مذہبی نقطہ خیال کو مدنظر رکھ کر عیسائیوں کو کہہ سکتے ہیں کہ اگلے نبیوں نے ایک سے
زیادہ شادیاں
کی تھیں اور بعض قومی ضروریات اس کی مقتضی ہوتی ہیں۔جب کچھ لوگ پیدا
ہو جائیں گے تو وہ آپ دوسروں سے بحث کریں گے۔

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
226
جلد اول
عیسائی مذہب میں جو یہ فرقے یومیٹرین وغیرہ پیدا ہوئے ہیں یہ اسی طرح ہوئے
ہیں۔اگر اس طریق پر عمل ہو تو کچھ عرصہ کے بعد ہمارا سوشل رسوخ بڑھ جائے گا اور لوگ
باتیں سننے لگیں گے۔اسی طرح طلاق کا مسئلہ ہے۔اس مسئلہ کے ماہر جو قانون دان ہیں یا قانون ساز
کمیٹیوں کے ممبر ہیں ان سے ملو اور ان کو اسلام کی مکمل تعلیم مسئلہ طلاق کے متعلق بتاؤ۔جب وہ اس مسئلہ کے سارے پہلوؤں کو دیکھیں گے تو اسلام کی تعلیم کو مکمل اور ہر طرح
قابل عمل اور ضروری یقین کرنے لگیں گے۔اس طرح پر جو غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں وہ
دور ہو جائیں گی اور جب ایک علمی اور قانون دان طبقہ کی طرف سے اس کی تائید اور
تصریح ہوگی تو آسانی ہو جائے گی۔غرض اپنے کام کے متعلق پہلے سے غور کرو کہ کس طرح پر وہ زیادہ مفید اور با اثر ہو
سکتا ہے۔کام کرنے والے کی نگاہ ایک طرف نہ ہو بلکہ اسے چاہئے کہ چاروں طرف نگاہ
رکھے جرنیل کا یہی کام ہے۔جو لوگ یہاں تحقیق، تعلیم یا تبادلۂ خیالات کے لئے آئیں ان کے متعلق اس امر کا
خاص طور پر خیال رکھا جاوے کہ کوئی ایسی حرکت نہ ہو جس سے ان کو یہ احساس ہو کہ
ہماری ہتک کی گئی ہے۔بلکہ ان سے اخلاق اور تکریم سے پیش آؤ کہ یہ ہمارا فرض ہے۔اگر کوئی بات ان کی ناپسند بھی ہو تو اپنے اخلاق سے اسے درست کرو۔ظاہری صفائی کا
خاص طور پر خیال رکھا جاوے اسلام اس کی ہدایت کرتا ہے۔اور یہاں تو یہ حالت ہے کہ
اس کا دوسروں پر اثر پڑتا ہے۔ہمارے ملک میں تو جس قدر کوئی غلیظ ہولوگ اسے صوفی
کہہ دیں گے مگر یہاں یہ بات نہیں۔پنجاب میں ایک شخص کو تبلیغ کی جاتی تھی اور اسے کچھ توجہ بھی تھی مگر پرنس آف ویلز
کے جانے پر جب کہ میں بھی لاہور گیا تو اس نے مجھے دیکھا اس کے بعد جب اس کو تبلیغ کی
گئی تو اس نے کہا میں کیسے مان لوں کیونکہ اس نے تو بانات کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔(کوٹ تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
227
جلد اول
سرج کا تھا) اور اس نے یہی سمجھ لیا کہ ایسا کوٹ پہنے سے خدا سے تعلق نہیں ہوتا۔بہت
سے لوگ حضرت صاحب پر اعتراض کرتے تھے کہ یہ پلاؤ کھاتے ہیں۔قادیان میں ایک
ہندو ڈ پٹی تھا اس نے حضرت خلیفہ اول کو کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو ایک بات میں
پوچھنا چاہتا ہوں۔مولوی صاحب نے کہا پوچھئے تو اس نے کہا کہ سنا ہے مرزا صاحب
با دام روغن استعمال کرتے ہیں۔مولوی صاحب نے کہا کہ ہمارے ہاں حلال ہے۔میرا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کی حالت اور ہے۔وہاں لوگ خدا پرستی اور کمال کا
اندازہ ایسی چیزوں سے کرتے ہیں جن کا ان باتوں سے تعلق نہیں اور وہاں صفائی کا نہ ہونا
معیوب نہیں سمجھتے۔مگر یہاں یہ حالت نہیں اس لئے مکان کی اور باغ کی اور اپنی صفائی کا
خیال رکھنا چاہئے۔یہ صرف اسی لئے ضروری نہیں کہ یہاں ان باتوں کا اثر پڑتا ہے بلکہ
اسلام نے خود اس کو ضروری قرار دیا ہے پس ان ظاہری امور کا خیال رکھو۔اگر کسی امر میں افسر ماتحت میں اختلاف ہو تو ماتحت کا فرض ہے کہ وہ افسر کے احکام
کی اطاعت اور تعمیل کرے۔البتہ اسے یہ حق ہے کہ وہ اپنے اختلاف کے متعلق بطور اپیل
پیش کرے۔شکایت کے طور پر نہ ہو۔جو بلا وجہ پیش کرتا ہے وہ غیبت کرتا ہے اس سے
بچو۔اسی طرح بعض اوقات افسر دیکھتا ہے کہ ماتحت با قاعدہ کام نہیں کرتا یا اس کے احکام
کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ لکھتا ہے کہ میں شکایت نہیں کرتا مگر وہ ایسا کرتا ہے یہ بزدلی
کی بات ہے۔صاف طور پر لکھنا چاہئے۔ایسا ہی ماتحت جب لکھے تو وہ مثال اور واقعات
کی بناء پر لکھے۔یونہی کسی بات کا بلا وجہ معقول پیش کر دینا قابل غور نہیں ہوگا۔افسر کو چاہئے کہ جرات سے کام لے۔جب تک جرات سے کام نہ ہو وہ نہیں ہوسکتا۔بزدلی سے یہی نہیں کہ کام نہیں ہوتا بلکہ خراب ہوتا ہے اور فساد بڑھتا ہے۔باقی کام کی
تفاصیل اور ہدایات بتا دی جائیں گی۔مبلغ کا فرض ہوگا کہ ہمارے جو طالب علم آتے ہیں ان کو شریعت کی پابندی کرائے۔دل نہ چرائے۔چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی خیال رکھا جاوے۔بعض وقت انسان پر ایسے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
228
جلد اول
آتے ہیں کہ وہ بہت نرم ہوتا ہے اور اس پر اثر ہوتا ہے۔دہریوں پر بھی ایسے وقت آ
جاتے ہیں۔اس لئے کبھی یہ خیال نہ کرنا چاہئے کہ یہ معمولی بات ہے یا کیا فائدہ ہوگا۔ان
کا محبت اور اخلاق سے مذہبی پابندی کا خیال رکھا جاوے۔اس کے بعد لندن کے مبلغ کی موزونیت پر مِنُ وَجہ تبادلہ خیالات ہوتا رہا اور
حضرت اس کے متعلق ضروری فیصلہ فرماتے رہے اور مبلغین کو یہاں کے لوگوں سے کام
لینے کے طریق پر مختصر ہدایات دیتے رہے۔پھر نیچر کی تعریف کا سوال جو کانفرنس میں بھی
اٹھا تھا پیش ہوا۔حضرت نے فرمایا۔نیچر وہ قانون ہے جس کے ذریعہ ہر چیز اپنی بناوٹ اور ساخت
کے مطابق کام کرتی ہے۔نیچر گورننگ چیز نہیں ہوتی۔اگر ایسا ہوتا تو یہ سائنس دان خدا کی
بھی کوئی نیچر بتاتے مگر ایسا نہیں ہے۔لاء ( قانون ) اصل چیز کی بناوٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ہر چیز کے دوسری چیزوں سے مل کر جو افعال سرزد ہوتے ہیں وہ اس کی نیچر ہے۔حضرت خلیفہ مسیح کو لا إِلهَ إِلَّا الله کے معنے یہ سمجھائے گئے تھے کہ خدا تعالیٰ
کے سوا کسی چیز کی حیثیت مستقل نہیں اور یہ درست ہے کہ دنیا کی ہر چیز دوسری چیز سے کوئی نہ
کوئی نسبتی تعلق رکھتی ہے۔قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے اسی اصول کو بتایا ہے
وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَازَ و جَيْنِ 4 اس میں اسی نسبتی تعلق کی طرف اشارہ ہے۔غرض
نیچر بذات خود کوئی گورننگ چیز نہیں ہے جنہوں نے ایسا سمجھا ہے غلطی کھائی ہے۔“
(الفضل 11 نومبر 1924ء)
1 : النساء: 66
2 التوبة : 61
:3 تاریخ طبری جلد 2 صفحه 64 مطبوعه بيروت 2012ء
4: الذاريات: 50

آج 10 میں سے 10 باقی