خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے نوجوانوں سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
229
جلد اول
خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے نو جوانوں
سے خطاب
27 نومبر 1924ء کو خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے احمدی
نو جوانوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی، آپ کے ہمرا بیان سفر اور دیگر معززین کو
دعوت چائے دی۔اس موقع پر زندگی وقف کنندگان کے ایڈریس کے جواب میں حضور
نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔میں اپنی طرف سے اور اپنے ہمراہیان سفر کی طرف سے دین کے لئے زندگی
وقف کنندگان کی جماعت کے اس ایڈریس پر جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتے
ہوئے اس خوبی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو آج میرے سامنے ظاہر ہوئی ہے۔کیونکہ یہ آج
پہلا موقع ہے کہ مجھے اپنے نو جوان انگریزی تعلیم یافتہ بچوں سے صحیح قرآن کریم کی تلاوت سننے
کا موقع ملا ہے۔میں نے ہمیشہ نہایت افسوس سے اس امر کو محسوس کیا کہ اچھے اچھے تعلیم یافتہ
قرآن کریم کے الفاظ کی صحت اور مخارج کی طرف کم توجہ کرتے ہیں۔بعض لوگ اچھی
عربی جانتے ہیں مگر قرآن کریم کی تلاوت کے وقت الفاظ اس طرح بکھرے ہوئے
ہوتے ہیں کہ نہ ان کا کوئی نظام ہوتا ہے نہ صحت مخارج کا لحاظ۔ان کی آواز یوں معلوم
ہوتی ہے کہ قرآن کی عربی کو اردو کا جامہ پہنایا جا رہا ہے۔لیکن ہمارے مولوی مطیع الرحمن
صاحب بی۔اے نے بہت ہی اچھا قرآن پڑھا ہے۔گو وہ قاری نہیں ہیں اور بعض امور
میں انہیں اصلاح کی ضرورت ہے مگر بہر حال اچھا اثر کرنے والا طریق ہے جس میں
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
انہوں نے تلاوت کی ہے۔230
جلد اول
دوسری چیز میری خوشی کا موجب ایڈریس ہے۔تقریر کرنا یا ایڈریس پڑھنا ایک مشکل
کام ہے۔عبارت آرائی بہت آسان ہے اور اس زمانہ میں خیالات کو عمدگی سے ظاہر
کرنے میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں لیکن وہ چیز جو ہمارے ملک کے لوگوں کے
لئے مشکل ہے وہ طریق ہے جس میں وہ اظہار خیالات کرتے ہیں۔یا تو کسی مضمون کے
پڑھتے وقت ان کی اس طرف ساری توجہ ہوتی ہے کہ اتنے زور سے بولیں کہ تمام پبلک کو
آواز سنائی دے یا پھر اپنی عبارت آرائیوں میں اس طرح الجھے ہوتے ہیں کہ سامعین کی
طرف توجہ ہی نہیں ہوتی۔یا آواز میں ایسی خشونت ہوتی ہے کہ سننے والوں کے کانوں پر
بوجھل معلوم ہوتی ہے۔یا اس قدر لجاجت ہوتی ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے سننے والوں سے
سوال کیا جا رہا ہے۔یا جذبات اور احساسات کا اتنا زور ہوتا ہے کہ سننے والے اسے تماشا
خیال کرتے ہیں۔یا جذبات اور احساسات سے اتنی خالی ہوتی ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوتا کوئی
انسان پڑھ رہا ہے بلکہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی مشین سے آواز آرہی ہے۔مگر عزیز بدرالدین احمد
نے جس رنگ میں ایڈریس پڑھا ہے وہ بہت قابل تعریف ہے۔آواز کے ساتھ جذبات
نکل رہے تھے اور قلبی احساسات میں ہر لفظ لپٹا ہوا تھا۔مگر یہ چھلکا کسی بے وقوف مٹھائی
بنانے والے کی طرح اتنا زیادہ نہ تھا کہ اصلی چیز گم ہو جائے اور میٹھا ہی میٹھا رہ جائے بلکہ
اس انداز کا تھا کہ اصلی چیز کی خوبی اور بھی زیادہ نمایاں ہو۔چونکہ زندگی وقف کنندگان
نے اسلام کی تبلیغ کرنی ہے اس لئے نہ صرف انہیں علم کی ضرورت ہے ، نہ صرف اخلاص کی
ضرورت ہے بلکہ ان کے ساتھ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ انہیں وہ طریق بھی آئے
جس سے لوگوں تک اپنے خیالات، اپنے احساسات اور اپنے جذبات پہنچا سکیں۔اس
بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان دونوں نوجوانوں نے جس طرح اپنے فرض کو ادا کیا ہے وہ
میرے لئے نہایت ہی خوشی کا باعث ہے۔میرے نزدیک جماعت کا ہر فرد دین کے لئے زندگی وقف کنندہ ہے۔کیونکہ بیعت
ا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
231
جلد اول
کے معنی ہی وقف کرنے کے ہیں لیکن اس زمانہ میں حالات چونکہ ایسے ہیں کہ لفاظی بہت
بڑھ گئی ہے اور حقیقت مخفی ہو گئی ہے اس لئے اس امر کی ضرورت ہے کہ بار بار دریافت کیا
جائے کس نے وقف کی حقیقت کو سمجھا ہے۔اس بات کے لئے مختلف طریق سے کسی انسان
کے اندرونہ کو دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص کوئی خیال
ظاہر کرتا ہے جسے دوسرا کسی اور طرح سمجھا ہے۔اسے سمجھانے کے لئے اس خیال کو پھر اور
طرح ظاہر کیا جاتا ہے۔اگر اس پر بھی وہ نہ سمجھے تو پھر اور طرح سمجھایا جاتا ہے۔اسی طرح
وقف کنندگان کی اصطلاح ہے۔ہر ایک شخص جو بیعت کرتا ہے وہ وقف کنندہ ہے۔مگر ہر ا
ایک اس کی حقیقت کو نہیں سمجھتا اس لئے مختلف طریق سے سمجھاتے ہیں اور اس طرح وہ
سمجھتے ہیں اور آہستہ آہستہ ایسے لوگ نکلتے آتے ہیں جو صحیح طور پر مبائع کہلانے کے مستحق
ہیں۔پس میں وقف کنندگان کے اس ایڈریس کے جواب میں اس بات کی طرف توجہ دلاتا
ہوں کہ وقف کنندہ اپنی بیعت کے اقرار کو دہراتا ہے اور اس کی وہی ذمہ داریاں ہیں جو
قرآن کریم نے بیعت کرنے والے کی رکھی ہیں۔اور جو مطیع الرحمن صاحب نے آیات
قرآن کریم میں پڑھی ہیں ان کو یا د رکھنا چاہئے۔لیکن اگر وقف کنندگان ان کو نہ سمجھیں تو
یہ پہلے سے بھی زیادہ زیر مواخذہ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
انہیں بچے طور پر اپنی ذمہ داریوں کے مفہوم کو سمجھنے کی توفیق دے۔دین کی خدمت کرنے
کا موقع بخشے جس سے اسلام کو بھی فائدہ ہو اور ان کو بھی فائدہ پہنچے۔اور یہ خدا کی رضا
حاصل کرنے کے مستحق ہو جائیں۔“
(الفضل 24 مارچ 1925ء)