مبلغین اور احمدیہ مشن لندن کے متعلق خدا تعالیٰ کے حضور پکار
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
232
جلد اول
مبلغین اور احمد یہ مشن لندن کے متعلق خدا تعالیٰ کے حضور پکار
حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے وفیس (اٹلی) میں جہاز پر سوار ہونے سے چند گھنٹہ پہلے
جو ہدایات حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد مبلغ لندن کی کاپی پر درج فرمائیں ان
کے شروع میں ایک دعا بھی رقم فرمائی جو درج ذیل ہے:۔اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيهِ - نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
اے خدا!! جس نے اپنے فضل سے اسلام کو انسان کی ہدایت کے لئے نازل کیا اور
پھر جب لوگوں نے اسلام سے منہ پھیر لیا اور اس کی ہدایات کو بھلا دیا تو پھر ان کی آنکھیں
کھولنے کیلئے اور ان کو نور بخشنے کے لئے مسیح موعود کو نازل فرمایا۔میں تیری زبردست
طاقتوں اور تیرے بے انتہاء رحم سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے عاجزانہ اور بے کسانہ طور پر
عرض کرتا ہوں اور التجا کرتا ہوں کہ میری ان ہدایات میں برکت ڈال اور انگلستان کے
مشن احمد یہ میں بعد اس کے کہ وہ ایک مردہ کی طرح تھا زندگی کی روح ڈال اور اس کے
کارکنوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق بخش اور ان کی سمجھ کو تیز فرماتی کہ وہ تیری
مرضی کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ان کو محنت ، شوق اور عقل سے کام کرنے کی
توفیق عطا فرما اور ان کی محنت کو قبول فرما خواہ وہ کتنی بھی حقیر کیوں نہ ہو۔اور اس کے نیک
ثمرات پیدا کر جو سب ملک بلکہ گردا گرد کے ملکوں کو بھی تیری برکتوں سے بھر دیں۔اے
میرے رب! ایسا کر کہ ان کا عمل اور ان کا قول اور ان کا فکر اور خیال بھی تیری مرضی اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
233
جلد اول
تیرے منشاء کے خلاف نہ ہو بلکہ ان کا عمل اور ان کا خیال اور ان کا قول تیرے ارادے
اور تیرے حکم کے مطابق ہو۔وہ اسلام کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں اور اس
کے مطابق لوگوں کو تعلیم دیں اور لوگوں کے خوف سے اسلام کے کسی حکم کو نہ چھپائیں۔نہ اس کے کسی حکم کی شکل کو بدلیں۔لیکن یہ بھی نہ ہو کہ وہ لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب
ہوں اور ان کو ایسی سختی میں ڈالیں جو ان کی برداشت سے بڑھ کر ہو اور بے ضرورت ہو
اور تیری خوبصورت ہدایات کو جو انسانی دلچسپی کو اپنی طرف کھینچ لینے والی ہیں ایسی
صورت میں پیش کریں کہ وہ لوگوں کو بری نظر آدیں اور ان کے دلوں میں داخل نہ
ہوں بلکہ نفرت پیدا کریں۔اے خدا! تو ان کو ایسے مخلصین کی جماعت عطا فرما جوان کے کاموں میں ان کی مددگار
ہو اور ان کا ہاتھ بٹانے والی ہو اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کے لئے مستعد ہو اور
تیرے احکام کی تعمیل اور ان کی اشاعت میں دلی خوشی محسوس کرتی ہو۔اور تو اس جماعت کو
اسلام کی اشاعت کے کام میں ہمارے مبلغوں کے لئے دایاں بازو بنا۔اور ان کی
کوششوں میں برکت دے اور ان کے حق میں بھی وہ دعائیں سن جو میں نے مبلغوں کے
حق میں کی ہیں۔اے خدا! تو اس مسجد کو جس کا سنگ بنیاد میں نے لندن میں رکھا ہے با برکت کر اور
اس کو جلد مکمل کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرما اور اس کی عمارت کے اپنے فضل سے سامان
پیدا کر۔وہ اعلیٰ درجہ کی برکات کی جگہ ہو اور لوگوں کو اس سے سچی نیکی اور سچی طمانیت
حاصل ہو جس میں کوئی شائبہ بدی یا بے اطمینانی کا نہ ہو۔اے میرے رب ! ہمارے مبلغوں کے متعلق لوگوں کے دل میں محبت اور اخلاص
پیدا کر۔اور ان سے تعاون کی خواہش پیدا کر اور ہمارے مبلغوں کے دلوں میں ان لوگوں
کے متعلق جن میں وہ کام کرتے ہیں محبت پیدا کر اور اخلاص پیدا کر۔ان کو ہر قسم کے
الزامات سے پاک رکھ اور ان کی عزت کو محفوظ رکھ۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
234
جلد اول
اے میرے خدا! مبلغوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی نسبت بھی محبت کے
جذبات پیدا کر۔اور جن کی فرمانبرداری ضروری ہے ان کی فرمانبرداری کی ان کو توفیق
دے اور جن کے احساسات کا خیال رکھنا مناسب ہے ان کے احساسات کا خیال رکھنے
اور محبت اور نرمی کا سلوک کرنے کی ان کو تو فیق عطا فرما۔اے میرے رب ! وہ اندر اور
باہر سے ایک ہوں اور محبت اور پیارا اور یگانگت اور اتفاق مجسم ہوں۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے میرے رب ! میں پھر تیرے رحم اور تیرے فضل اور تیری قدرتوں کے واسطہ
سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ میرے اس سفر کو با برکت فرما۔اور اب ان
ممالک میں نور اور ہدایت پھیلنے کے راستے کھول دے۔اور اسلام کی اشاعت کے
سامان اپنے پاس سے ہی کر دے۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے
خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! میں تجھ سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے بعد آنے والے خلفاء کو
احمدی مبلغوں کے کام کی نگرانی اور ان
کو صحیح ہدایات دینے کی بے نقص توفیق عطا فرما۔اور
اے خدا ! تو احمدی مبلغوں کے قلب کے اطمینان کے سامان پیدا کر۔وہ اپنے عزیزوں
اور اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کی حالت سے مطمئن رہیں اور ان کی اولادوں اور
ان کی بیویوں اور ان کے دوسرے رشتہ داروں کا تو آپ ہی متکفل ہو اور آپ ہی ان کا
66
مربی ہو۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اَللَّهُمَّ مِينَ اللَّهُمَّ مِيْنَ اللَّهُمَّ مِينَ
(الفضل 30 اپریل 1925 ء )