مجاہدین شام کی الوداعی دعوت میں تقریر

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
235
جلد اول
مجاہدین شام کی الوداعی دعوت میں تقریر
25 جون 1925ء کو مجاہدین شام کی الوداعی دعوت کی گئی۔اس موقع پر حضرت
خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی۔آج ( 25 جون 1925ء ) جس غرض کے لئے ہمارے بچوں نے ٹی پارٹی دی
ہے وہ وہ غرض وحید ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
دنیا میں مبعوث فرمایا اور جس غرض اور مقصد کو آج دنیا جنون اور پاگل پن خیال کرتی
ہے۔غیر مسلم تو الگ رہے مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ طبقہ کے وہ لوگ جن کی نظریں وسیع
اور جن کے معلومات زیادہ ہیں میں سمجھتا ہوں ان میں سے 99 فیصدی یا اس سے بھی
زیادہ ایسے لوگ ہیں جو اپنے دلوں میں یقین رکھتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم کا دنیا میں اس
طریق سے رائج ہونا جس طریق پر پہلے رائج ہوئی تھی نا ممکن ہے۔یورپ
کی تعلیم ، یورپ
کا طریق، یورپ کا فلسفہ، یورپ کی تہذیب، یورپ کا تمدن ان باتوں نے ان کے قلوب پر ایسا
گہرا اثر کیا ہے اور اتنی گہری جڑھیں پکڑ لی ہیں کہ اس درخت کا اکھیڑ پھینکنا انسانی فہم و فراست
میں نہیں آسکتا۔دنیا میں دو قسم کے یقین ہوتے ہیں۔ایک جہالت سے اور ایک علم۔میں نے بار ہا بتایا ہے کہ قرآن کریم پڑھنے والے لوگ ان دونوں قسموں میں منقسم ہوتے
ہیں۔دونوں کو قرآن پر یقین ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلمات ہیں۔ان میں سے ایک تو
بغیر علم قرآن کریم کا مطالعہ کرتا ہے۔بغیر نئی معلومات رکھنے کے، بغیر فلسفہ کی واقفیت کے،
بغیر قرآن کریم میں گہرا جانے کے پڑھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا کا کلام ہے۔اسے اس
بات پر یقین ہوتا ہے مگر وہ یقین عرفان اور معرفت کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ جہالت کا یقین ہوتا

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
236
جلد اول
ہے۔پھر جب کوئی شخص اس درجہ سے ترقی کرتا ہے اور قرآن کریم کی اس تعلیم پر عمل کرتا
ہے کہ جاؤ جا کر دنیا کو دیکھو۔وہ جا کر دنیا کو دیکھتا ہے تو اس کے نظاروں کو قرآن کریم کے
خلاف پاتا ہے۔اس وقت اس کا دل شکوک اور شبہات سے بھر جاتا ہے۔لیکن اس مرحلہ
پر پہنچ کر جو شخص ہمت نہیں ہارتا بلکہ یقین رکھتا ہے کہ قرآن کریم بلاشبہ خدا کا کلام ہے اس
وقت وہ اپنے ناقص علم سے قرآن کے خلاف فیصلہ نہیں کرتا بلکہ اس پر گہرا غور وفکر کرتا ہے
تو قران کریم کے حقائق اور معارف کی کھڑکیاں اس پر کھولی جاتی ہیں۔حتی کہ وہ ایسے
دروازہ سے گزرتا ہے کہ اسے قرآن کریم میں نور ہی نور نظر آتا ہے۔اس پر بڑے بڑے
خزانے کھولے جاتے ہیں، باریک در باریک راز منکشف کئے جاتے ہیں اس وقت وہ
دیکھتا ہے کہ قرآن کریم کا ہر لفظ قانون قدرت کے مطابق ہے۔اس وقت اس کے دل
میں بھی یقین داخل ہو جاتا ہے اور پھر کوئی علم ، کوئی مشاہدہ اس کے یقین کو باطل نہیں کر سکتا
بلکہ اور زیادہ مضبوط کرتا ہے۔یہ تین حالتیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک مومن گزرتا ہے۔اس وقت نہ صرف عام
مسلمانوں سے بلکہ احمدیوں میں سے بہت لوگ جو یقین رکھتے ہیں کہ اسلام دنیا میں پھیلے گا
ان میں بھی بہت سے ایسے ہیں جو پہلے درجہ میں ہی ہیں۔وہ ان مشکلات اور رکاوٹوں کو
نہیں جانتے جو اشاعت اسلام میں حائل ہیں۔وہ لوگوں کے عقائد اور خیالات اور
حالات کے گہرے اثر سے واقف نہیں۔وہ خیال کرتے ہیں کہ کوئی وجہ نہیں دنیا اسلام کو نہ
مان لے۔ہم فلاں گاؤں میں گئے تھے وہاں یہ دلائل دیئے تھے جنہیں لوگوں نے مان لیا
تھا۔حالانکہ بات یہ ہوتی ہے کہ انہوں نے ادنی تعلیم والے لوگوں کے سامنے دلائل پیش
کئے ہوتے ہیں اور خواہ وہ ایم۔اے ہی کیوں نہ ہوں حقیقی علوم سے ناواقف ہوتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں نے دلائل تسلیم کر لئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ساری دنیا اسی طرح تسلیم
کر لے گی اور وہ دنیا تسلیم کرلے گی جس کا یہ خیال ہے کہ اسلام کی پہلی تعلیم نے ہی
مسلمانوں کو گرایا ہے اب نئی تعلیم کی ضرورت ہے جو ترقی کی طرف لے جائے۔اس کے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
237
جلد اول
لئے وہ کوئی دلیل نہیں دیتے بلکہ اس کی بنیاد ایسے مشاہدہ پر رکھتے ہیں جو حقیقت میں تو
مشاہدہ نہیں مگر اس نے لمبے تاثر کی وجہ سے مشاہدہ کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور نسلاً بعد
نسل اثرات ڈالتا چلا آ رہا ہے۔اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ یورپ کے کسی علاقہ میں چلے جاؤ اور
اسلام کی تعلیم پیش کرو۔سننے والا ہاں میں ہاں ملاتا رہے گا لیکن جب کہو اس تعلیم پر عمل کرو
تو کہے گا آپ مجھے پاگل بنانا چاہتے ہیں کہ میں اس اعلیٰ تمدن کو چھوڑ کر پرانے زمانہ کے
تمدن کو اختیار کروں۔وہ ہاں میں ہاں اس لئے ملاتا ہے کہ اس کے پاس ان دلائل کا کوئی
جواب نہیں ہوتا جو اسلامی مسائل کے متعلق دی جاتی ہیں مگر زمانہ حال کے اثرات اس پر
اس قدر غالب آچکے ہیں کہ وہ ان مسائل پر عمل نہیں کرنا چاہتا اور کہ دیتا ہے یہ باتیں دل
خوش کرنے کے لئے ہیں ہم لوگ ان سے عملاً فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ان حالات کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اسلام کا دنیا میں پھیلانا ناممکن ہے اور ایسا ہی
ناممکن ہے جیسا بچے کے لئے آسمان سے ستارہ لانا بلکہ اس سے بھی زیادہ۔کیونکہ ممکن ہے
سائنس کا کوئی تجربہ ستاروں
کو کھینچ کر زمین پر لے آئے۔مگر یہ عقلاً ناممکن معلوم ہوتا ہے کہ
ان ذرائع کے ساتھ جو ہمارے پاس ہیں ہم یورپ کے تمدن
کو اکھیڑ کر اس کی جگہ اسلامی
تمدن قائم کر سکیں۔ایسی حالت میں اگر کوئی چیز ہمیں تسلی دے سکتی ، ہماری ہمت بندھا
سکتی ، ہمارے حوصلے قائم کر سکتی ہے تو وہ صرف اس انسان کا قول ہے جس کے ہاتھ میں ہم
نے اپنا ہاتھ دیا اور جس کی صداقت اور راستبازی پر ہم ایمان لائے۔یعنی حضرت مسیح موعود کی
علیہ الصلوۃ والسلام۔اگر اس کے قول کو نظر انداز کر دیا جائے تو پھر کوئی چیز ایسی نہیں جو یقین
دلا سکے کہ دنیا میں اسلام کا دور دورہ ہو جائے گا۔صرف ایک ہی چیز ہے جو اس امر کو ناممکن
سمجھنے سے روکتی ہے اور وہ اس انسان کا قول ہے جس کا قول ہر سچائی سے بڑھ کر سچا ہے اور
وہ مسیح موعود ہے۔چونکہ ہم نے اس میں ہو کر خدائی قدرتوں کا مشاہدہ کیا ہے اس لئے اس
مشاہدہ کے بعد ہم قانون قدرت کو تو جھوٹا کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کا سمجھنا ہماری عقل پر
منحصر ہے اور ہم نے عقل کو بار ہا ٹھوکریں کھاتے دیکھا ہے، ہم اپنے تجربہ کو جھوٹا کہہ سکتے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
238
جلد اول
ہیں کیونکہ ہم سے کئی بار غلطیاں ہوتی ہیں مگر ہم اس کی باتوں کو جھوٹا نہیں کہہ سکتے جس نے
خدا تعالیٰ سے کلام پا کر ہمیں سنایا۔کیونکہ ہم نے اس کے کلام میں وہ صداقت دیکھی جس کا
مقابلہ دنیا کی کوئی چیز نہیں کر سکتی۔اور اگر سچ پوچھو تو ہمیں قرآن کریم پر رسول کریم ہے
پر بھی اسی کے ذریعہ ایمان حاصل ہوا۔ہم قرآن کریم کو خدا کا کلام اس لئے یقین کرتے
ہیں کہ اس کے ذریعہ آپ کی نبوت ثابت ہوتی ہے۔ہم محمد ﷺ کی نبوت پر اس لئے
ایمان لاتے ہیں کہ اس سے آپ کی نبوت کا ثبوت ملتا ہے۔نادان ہم پر اعتراض کرتا
ہے کہ ہم کیوں حضرت مسیح موعود کو نبی مانتے ہیں اور کیوں اس کے کلام کو خدا کا کلام یقین
کرتے ہیں۔وہ نہیں جانتا کہ قرآن پر یقین ہمیں اس کے کلام کی وجہ سے حاصل ہوا ہے
اور محمد ﷺ کی نبوت پر یقین اس کی نبوت کی وجہ سے ہوا ہے۔اگر حضرت مرزا صاحب کا
وجود نہ ہوتا اور ہم آباؤ اجداد کی اندھی تقلید نہ کرتے تو کوئی وجہ نہ تھی کہ قرآن کریم کو خدا تعالیٰ
کا کلام اور محمد عدلیہ کو خدا کا رسول سمجھتے۔یہ آپ ہی نے آکر بتایا اور ثابت کیا۔تو ان حالات میں ایک چیز ہی ہے جو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ اسلام کو غلبہ
حاصل ہوگا ورنہ ظاہری حالات سخت خلاف ہیں۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ہمارا کتنا
اہم اور مشکل کام ہے۔اس کے متعلق ہمارا یہ خیال کہ ہم اسے اپنی سعی اور تدبیر سے کرلیں
گے ایسا ہی ہے جیسا کہ کوئی کہے میں سرمار کر ہمالیہ گرا دوں گا یا ایک چلو سے سارے سمندر
خشک کر دوں گا بلکہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔کیونکہ مادیات میں تغیر آسان ہوتا ہے
به نسبت قلوب میں تغیر کرنے کے۔ایسے عظیم الشان کام کے لئے جب ہم کھڑے ہوئے
ہیں تو ضروری ہے کہ ایسی طاقت سے تعلق رکھیں جو تمام طاقتوں کا منبع ہے اور اسی پر بھروسہ
رکھیں وہ ایک ہی ذات ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اگر ہم نے حضرت مسیح موعود کی
ذات میں کوئی نشان دیکھا، اگر آپ کے کلام میں معجزہ نظر آیا ، اگر آپ
کی تحریر میں بے نظیر
قوت دیکھی تو اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ اس انسان پر جس کا جسم ایسا ہی تھا جیسا کہ ہمارا جسم
ہے۔جس کی عقل ایسی ہی تھی جیسی ہماری ہے۔جس کا علم ایسا ہی تھا جیسا کہ ہمارا ہے بلکہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
239
جلد اول
بہتوں سے کم ہو گا۔اس پر جب خدا کا ہا تھ آ گیا تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو گئی کہ اس کا
وجود خدا کا وجود ہو گیا۔اب وہی دروازہ ہمارے لئے بھی کھلا ہے۔اگر ہم کامیاب ہوں گے تو صرف اس
لئے کہ خدا ہماری مدد کرے گا۔اگر خدا تعالی مدد نہ کرے تو اپنے مدعا میں ہم کامیاب نہیں
و سکتے اور یقیناً نا کا می ہمارے حصہ میں آئے۔پھر یہی نہیں بلکہ ہماری مثال وہی ہو جو کسی
شاعر نے بیان کی ہے
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
نہ ادھر
کے
رہے نہ
ادھر کے
کے رہے
ساری دنیا سے ہم نے بگاڑ لی، دنیا ہمیں واجب القتل قرار دیتی ہے۔اور نہ صرف
اسے جائز فعل کہتی ہے بلکہ کارثواب سمجھتی ہے۔چنانچہ ہم نے سنا ہے کابل میں ہمارے
شہداء کے مارے جانے پر وہاں سے بعض لوگوں نے ہندوستان میں خط لکھے کہ ہم نے
تمہارے نام پر ان پر تین تین پتھر پھینکے۔یہ تو ہمارے وجود کی قیمت ہے۔حکومتوں اور
سلطنتوں سے ہمیں حفاظت حاصل نہیں۔پس اگر ساری دنیا کو ناراض کر کے اور اپنے
خلاف بھڑ کا کر خدا تعالیٰ کی مدد، نصرت اور فیضان بھی حاصل نہ ہو تو ہمارے جیسا بد بخت۔اور کوئی نہ ہوگا۔اس وقت میں تبلیغ پر جانے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندرا خلاص ، ایمان اور
جذب پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق جوڑیں کہ خدا تعالیٰ ان کے ہاتھوں،
زبانوں، حرکات ، سکنات، خیالات، جذبات اور شعور میں داخل ہو جائے۔ہر چیز جوان
سے تعلق رکھتی ہے وہ خدا میں سے ہو کر ظاہر ہو اور ان کا وجود اس طرح مٹ جائے کہ اس
کا پتہ ہی نہ رہے۔اس کے لئے میں ان کو نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اب تک ہماری جماعت سے ایک
غلطی ہوئی ہے میں نے بار ہا اس سے روکا بھی ہے مگر اس جماعت نے جو اخلاص میں بے نظیر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
240
جلد اول
ہے اور اپنا نمونہ نہیں رکھتی تا حال اس پر عمل نہیں کیا حالانکہ وہ میری طرف سے نہ تھی بلکہ مسیح موعود
کی طرف سے ہی تھی۔اور وہ یہ کہ مباحثات کو ترک کردو۔میرے نزدیک وہ شکست ہزار درجہ
بہتر ہو جو لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب ہو بہ نسبت اس فتح کے جو لوگوں کو حق سے دور کر
دے۔کیونکہ اس قسم کی فتح میں نفس کی کامیابی ہو گی۔مگر اس شکست سے لوگوں کو ہدایت
نصیب ہو گی۔پس ایک دفعہ پھر جبکہ ہمارے مبلغ تبلیغ کے لئے جا رہے ہیں انہیں اور
دوسروں
کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ مباحثات کو چھوڑ دیں اور ایسی طرز اختیار کریں جس سے
دوسروں کے ساتھ ہمدردی ، خدا تعالیٰ سے خشیت اور ڈر ظاہر ہو۔ان کے مد نظر ایک ہی
غرض ہو اور وہ یہ کہ خدا کا جلال ظاہر ہو۔اپنی نفسانیت کو بالکل ترک کر دیا جائے اور اپنے
آپ کو مقدس رسول کا حلقہ بگوش ثابت کیا جائے مگر یہ بات بغیر نفس کو مارے اور شکست
قبول کرنے کے پیدا نہیں ہو سکتی۔اور جن لوگوں میں یہ مادہ نہیں کہ نفس کی خواہش کو خدا
کے جلال کے لئے قربان کر دیں وہ خدا کی راہ میں قربانی کرنے والے نہیں کہلا سکتے۔اگر
کوئی شخص سو میں سے 99 باتوں میں قربانی کرتا ہے مگر ایک بات میں نہیں کرتا تو معلوم ہوا
کہ اس کی نظر میں ان 99 باتوں کی کوئی قدر نہ تھی اور اس ایک بات کی تھی جسے اس نے
قربان نہ کیا۔پس جانے والے مبلغوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سفر اور حضر میں اس بات کو
مد نظر رکھیں کہ ان کی تمام گفتگوؤں کا ایک ہی مقصد اور مدعا ہو۔اور وہ یہ کہ خدا کا جلال اور
اس کی شان ظاہر ہو نہ یہ کہ ان کے نفس کی فتح ہو۔پھر میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس سلسلہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ہم پر
بڑے بڑے احسان کئے ہیں۔شاید کبھی کسی کے دل میں خیال آیا ہو کہ ہم نے سلسلہ کے
لئے کچھ قربانی کی ہے۔لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو کہ اس سلسلہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ
نے ان عزتوں کے سامان کئے ہیں جو اور ذریعہ سے حاصل ہی نہیں ہو سکتیں۔عزت کسی
بڑے جتھے کا نام نہیں، مال و دولت کا نام نہیں، عزت اس چیز کا نام ہے کہ کسی کے لئے کس قدر
لوگ قربانیاں کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر کسی شخص کے ساتھ ایک ہی آدمی ہے اور وہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
241
جلد اول
ایسا آدمی ہے کہ اپنے وجود کو اس کے لئے فتا کرنے کے لئے تیار ہے تو اسے ایسی عزت
حاصل ہے جو بادشاہت سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ اگر کوئی بادشاہ ہومگر اسے یہ خطرہ ہو کہ
شاید کوئی مجھے مار ڈالے یا میری بات نہ مانے تو وہ باعزت نہیں کہلا سکتا۔باعزت وہی ہے
کہ خواہ اس کے ساتھ ایک ہی آدمی ہو مگر اس کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار
ہو۔یہ بات ہماری جماعت میں حاصل ہے۔جنہوں نے اس میں شامل ہو کر دین کی خدمت
کی ان سے اخلاص اور محبت رکھنے والی ایسی جماعت ہے جو ان کی خاطر اپنا آرام و آسائش
قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔اس کے دل میں ان کا ادب ایسا راسخ ہو گیا ہے کہ کوئی
چیز اسے نکال نہیں سکتی۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود کی برکت ہے۔اگر حضرت مسیح موعود نہ آئے ہوتے تو ہم بھی انہی پراگندہ طبع اور پراگندہ خیالات لوگوں کے
میں سے ہوتے جو مسلمان کہلاتے ہیں۔ہم میں سے اگر کوئی مجسٹریٹ ڈپٹی یا گورنر بھی
ہو جاتا تو بھی کیا ایسی عزت حاصل کر سکتا تھا جیسی احمدی ہو کر حاصل ہوئی ہے۔کیا اس
وقت اس کے ساتھ محبت اور پیار کرنے والے، اس سے اخلاص رکھنے والے اور اس کے
لئے قربانی کرنے والے اسی طرح لوگ ہوتے جس طرح اب ہیں۔اس صورت میں یہ
حالت ہوتی کہ ظاہر میں تو اس کا ادب کرتے مگر دل میں گالیاں دیتے۔یا اگر سیاسی لیڈر
ہوتے تو اول تو یہ میدان اس قدر وسیع ہے کہ نہ معلوم ان کا ٹھر کا نا کہاں ہوتا۔مگر فرض کر لو
اس میدان میں کسی کو وہی درجہ حاصل ہو جاتا جو گاندھی جی کو حاصل ہوا تو پھر بھی کیا ہوتا۔دیکھ لو آج ان کا کیا حال ہے۔وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ اب میرا اثر نہ مسلمانوں پر ہے
اور نہ ہندوؤں پر۔نہ مسلمان میری بات مانتے ہیں نہ ہندو۔اس سے ظاہر ہے کہ سیاسی
لیڈروں کو جو قوم ایک وقت تخت پر بٹھاتی ہے وہی دوسرے وقت لاتوں سے پکڑ کر نیچے
گھسیٹ لاتی ہے۔مگر تم حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ایسے تخت پر بٹھائے گئے ہو کہ جس
سے کوئی گرانے والا نہیں ہے بلکہ دن بدن عزت اور توقیر بڑھ رہی ہے۔اور تم اس طرح
مطمئن ہو جیسے کوئی بڑے سے بڑا جرنیل اور بادشاہ بھی اپنی فوج میں مطمئن نہیں ہو سکتا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
242
جلد اول
کیونکہ مسیح موعود کی وجہ سے تم آگے ہی آگے ترقی کر رہے ہو۔دیکھو جتنے لمبے عرصہ سے
تمہاری عزت قائم ہے کوئی بڑے سے بڑا سیاسی لیڈر ایسا نہیں بلکہ یورپ کا بھی کوئی سیاسی
لیڈر ایسا نہیں جسے اتنا عرصہ عزت حاصل رہی ہو۔حضرت مسیح موعود کے وصال کے بعد جو
لوگ ممتاز ہوئے ان کے امتیاز پر آج 17 سال گزر رہے ہیں۔مگر یورپ کے لوگوں کو
دیکھو مسٹر لایڈ جارج (GEORGE LLOYD ) آج سے چھ سال پہلے انگلستان میں
اس قدر عزت اور شہرت رکھتا تھا کہ جس کی کوئی حد نہ تھی مگر آج وہ جو تیاں چٹخاتا پھرتا ہے
اور کوئی پوچھتا نہیں۔غرض کوئی ایک بھی مدبر اور سٹیٹسمین ایسا نہیں جس کی اتنا لمبا عرصہ
عزت قائم رہی ہو۔اپنے ملک کے لیڈروں کو ہی دیکھ لو۔آج جسے سروں پر بٹھایا جاتا ہے
کل اوندھے منہ گرا دیا جاتا ہے۔مولوی عبد الباری صاحب فرنگی محلی کو ایک وقت مجدد کی
حیثیت دی جاتی تھی حتی کہ مولوی محمد علی اور شوکت علی صاحبان نے بھی ان کی بیعت کر لی
تھی مگر آج انہیں کوئی پوچھتا نہیں۔آریوں میں لالہ منشی رام صاحب بڑی عزت رکھتے
تھے مگر ان کے خلاف بھی بڑے بڑے اشتہارات شائع ہوئے اور ان پر طرح طرح کے
الزام لگائے گئے مگر تم لوگ حضرت مسیح موعود کے طفیل ایسے مقام پر ہو کہ تمہیں اس قسم کی
تشویش نہیں۔یہ محض خدمت دین کے باعث ہے۔اگر ہم اس کی قیمت کا اندازہ نہ
لگائیں تو یہ ہماری سخت احسان فراموشی ہوگی۔یہ خدا تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے اور
اس اطمینان کو غنیمت سمجھنا چاہئے اور خدا کے جلال کے لئے اپنی زندگی کی ہر گھڑی خرچ
کرنی چاہئے۔میں نے کل ایک دعوت میں بیان کیا تھا کہ اہل عرب کے ہم پر بہت بڑے احسان ہیں
کیونکہ ان کے ذریعہ ہم تک اسلام پہنچا۔ہما را رونگھا رونگھا ان کے احسان کے نیچے دبا ہوا ہے۔ان کا بدلہ دینے کے لئے ہمارے یہ مبلغ وہاں جا رہے ہیں۔ان میں سے سید ولی اللہ شاہ صاحب
پردہری ذمہ داری ہے کیونکہ انہوں نے علم بھی اس ملک سے حاصل کیا ہے۔اب ان کی یہ
کوشش ہونی چاہئے کہ ان لوگوں کو روحانی علم دیں۔مگر ساتھ ہی یہ خیال رکھنا چاہئے کہ وہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
243
جلد اول
مبلغ کی حیثیت سے نہیں جار ہے بلکہ مدیر کی حیثیت سے جارہے ہیں۔ان کا کام یہ دیکھنا ہے
کہ اس ملک میں کس طرح تبلیغ کرنی چاہئے۔مبلغ کی حیثیت سے مولوی جلال الدین صاحب
جا رہے ہیں ان کو اسی مقصد کے لئے اپنا وقت صرف کرنا چاہئے تا کہ ان کے جانے کا
مقصد فوت نہ ہو جائے۔انہیں اس بات کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ ہر کام کی نوعیت اپنے
اثرات کے لحاظ سے اچھی یا ئمری ہوتی ہے۔میں طبعی طور پر اپنے قلب میں محسوس کرتا ہوں
که تبلیغ کا کام مجھے نہایت پسندیدہ ہے۔بچپن میں اگر میرے دل میں آئندہ زندگی کے
متعلق کوئی احساس تھا تو یہی کہ دنیا میں تبلیغ کے لئے نکل جاؤں گا۔مگر باوجود اس خواہش
کے خدا تعالیٰ نے ایسا کام سپرد کیا کہ مرکز میں رہوں اور سوائے کسی اشد ضرورت کے باہر
نہ نکلوں۔میں نے اپنے لئے یہی فیصلہ پسند کیا گو طبعی طور پر اس میں بعض ایسی باتیں ہیں
کہ جو میری فطرت کے خلاف ہیں مگر یہ فیصلہ اس فیصلہ سے بے انتہا بہتر ہے جو ہماری عقل
تجویز کرتی ہے۔ہماری تمام ذلتیں ( ہماری سے مراد جماعت احمد یہ نہیں بلکہ سارے
مسلمان ہیں ) ہماری تمام تباہیاں اور ہماری تمام بر بادیاں اس لئے ہیں کہ ہمیں یہ خیال
نہیں کہ کوئی کام اس وقت تک عمدگی سے نہیں ہو سکتا تھا جب تک مضبوط مرکز نہ ہو۔دراصل اس سے بڑی قربانی کوئی نہیں ہو سکتی کہ انسان اس کام میں لگ جائے جس کے
بظاہر نتائج نہ نکلتے ہوں خواہ حقیقت میں اس کے نتائج بہت وسیع ہوں۔مثلاً قادیان میں
رہ کر جو لوگ کام کرتے ہیں ان کا کام مبلغوں کے کام کے مقابلہ میں نمایاں نہیں ہوتا اور
بعض لوگ کہتے بھی ہیں کہ وہ کیا کرتے تھے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ قادیان میں خموشی سے کام
کرنے والا اس شخص سے بہت زیادہ ذمہ دار ہے جو کسی ملک کو احمدی بنا رہا ہوتا ہے کیونکہ
گھوڑے کی باگ اس کے ہاتھ میں ہے۔اور مسلمانوں کی تباہی اسی وجہ سے ہوئی ہے کہ
ان کا کوئی مضبوط مرکز نہ رہا۔اگر مضبوط مرکز ہوتا تو اس طرح تباہ نہ ہوتے اور اس طرح
چیلوں اور گدھوں کی خوراک نہ بنتے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ جس کام کے لئے مقرر کیا گیا ہے گو وہ طبعی خواہش اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
244
جلد اول
ذاتی ذوق کے مطابق نہ ہو اور خواہش یہ ہو کہ دنیا کے گوشوں میں پھر کر تبلیغ اسلام کی جائے
اور خاص کر جن کے احسان کا بار ان کے کندھوں پر ہے ان کا حق ادا کیا جائے لیکن پھر بھی
انتظام کو مدنظر رکھتے ہوئے اب جو کام ان کے سپرد کیا گیا ہے وہی زیادہ اہم ہے۔اگر
بعض حکمتیں نہ ہوتیں تو میرے نزدیک ایسے کام کے لئے ایک مرکزی آدمی کو بھیجنا گناہ
ہوتا۔پس انہیں اپنے مقصد اور مدعا کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آخر میں پھر میں اپنے عزیزوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ دنیا میں سب سے بڑھ کر خدا کا
تعلق ہے۔اگر ہم اپنے نفسوں کی اصلاح کر لیں تو دنیا کی سب چیزیں ہمارے قبضہ میں آ
سکتی ہیں۔حضرت مسیح موعود کا یہ شعر ہے جس کا دوسرا مصرعہ الہامی ہے کہ
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے
اگر یہ جڑ رہی سب
کچھ رہا ہے
اگر تمہارے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ، اس کی خشیت ہو تو تمہارا ہر کام ٹھیک ہوگا۔پس تم اپنے قلوب میں خشیت اللہ اور ایمان پیدا کرو۔اس کے بعد میں جانے والے عزیزوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ گوجسمانی طور پر وہ
ہم سے جدا ہوں گے اور ایک عزیز تو لمبے عرصہ کے لئے جدا ہو رہا ہے مگر روحانی لحاظ سے
وہ ہمارے قریب ہوں گے۔اس وقت ان کے متعلق ان کے رشتہ داروں کے جو جذبات
ہیں میں انہیں سمجھ سکتا ہوں۔مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ رشتہ داروں کو جسمانی طور پر جو
صدمہ ہو گا اس کے مقابلہ میں روحانی تعلقات ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے سامنے جسمانی
تعلقات حقیر ہوتے ہیں۔اور وہ ایسے جذبات ہوتے ہیں کہ قریبی سے قریبی رشتہ داروں
میں بھی ویسا جذ بہ نہیں ہوتا۔اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں ان کی جدائی سے فراق کا صدمہ
اٹھانے والے وہی لوگ نہیں جو جسمانی تعلق رکھتے ہیں بلکہ اور جماعت بھی ہے جو روحانی
تعلق رکھتی ہے۔اور بعض حالتوں میں روحانی تعلق رکھنے والوں کو قریبی رشتہ داروں سے
بھی زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ایسی حالت میں میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے عملی طریق

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
245
جلد اول
سے ثابت کریں کہ وہ مومن اور مخلص ہیں۔اور ایسی باتوں سے مجتنب رہیں جو فتنہ کا
موجب ہو سکتی ہیں۔اور ایسے طریق اختیار کریں جو اسلام اور سلسلہ احمدیہ کہ دونوں ایک
ہی چیز کے نام ہیں سے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرنے والے ہوں۔مسلمانوں کو تباہ
ہی انشقاق اور افتراق نے کیا ہے۔اگر یہ نہ ہوتا تو آج یہ روز بد بھی نہ دیکھنا پڑتا۔جب
کوئی شخص کسی کام پر کھڑا ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے میری یہ رائے ہے اسی کے مطابق ہونا چاہئے۔لیکن اگر وہ ایسی جگہ نہ کھڑا ہو کہ خدا نے اسے کھڑا کیا ہو تو اس وقت اسے عام رائے کو خدا کی
طرف سے سمجھنا اور اپنی رائے کو اس کے مقابلہ میں قربان کر دینا چاہئے خواہ اپنی رائے
کتنی ہی عزیز کیوں نہ ہو۔پھر ان کا یہ کام ہے کہ ان کے ذریعہ جو جماعت خدا تعالی پیدا کرے اس کا تعلق مرکز
سے اس طرح قائم کریں جس طرح عضو کا تعلق جسم سے ہوتا ہے۔کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو
ہماری ترقی ہی موجب تنزل ہوگی اور وہی مصرعہ صادق آئے گا
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
اگر کوئی قوم ترقی کرے مگر اس میں اتحاد نہ ہو، مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان
ایسا رشته و داد نہ ہو جو سب کو ایک وجود کی طرح نہ بنائے ، ان کے شعور اور افکار کو ایک سے
نہ کر دے تو اس کا بڑھنا تنزل کا باعث ہوتا ہے۔اور ایک ایک آدمی جو اس میں داخل ہوتا
ہے اس کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے پانی کے گلاس میں
ایک تولہ پیشاب ڈال دیا جائے۔اس سے بے شک پانی کا وزن بڑھ گیا مگر اس میں کیا
شک ہے کہ سارا گلاس خراب ہو گیا۔تو اس طرح کی ترقی کا نہ صرف کوئی فائدہ نہیں ہوتا
بلکہ نقصان ہوتا ہے۔کیونکہ اس طرح پہلے جو جماعت ہو وہ بھی ضائع ہو جاتی ہے۔اگر
مختلف ممالک کی مختلف جماعتوں میں اتحاد نہ ہو تو یہ ترقی تنزل کا پیش خیمہ ہوگی۔پس مبلغین کا سب سے مقدم فرض یہ ہے کہ احمدیت میں داخل ہونے والوں کا آپس
میں ایسا رشتہ اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں جس کی وجہ سے ساری جماعت اس طرح

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
246
جلد اول۔متحد ہو کہ کوئی چیز اسے جدا نہ کر سکے۔اگر شامی احمدی ہوں تو انہیں یہ خیال نہ پیدا ہونے
دیں کہ ہم شامی احمدی ہیں۔اسی طرح جو مصری احمدی ہوں ان کے دل میں یہ خیال نہ
ہونا چاہئے کہ ہم مصری احمدی ہیں۔یہی بات ہندوستانی احمدیوں کو یاد رکھنی چاہئے کیونکہ
مذہب اسلام وطنیت کو مٹانے کے لئے آیا ہے اس لئے نہیں کہ جب وطن کو مٹانا چاہتا ہے۔اسلام تو خود کہتا ہے جب وطن ایمان کی علامت ہے 1 مگر وہ وطن کو ادنی قرار دیتا ہے اور
اس سے اعلیٰ یہ خیال پیش کرتا ہے کہ ساری دنیا کو اپنا وطن سمجھو۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ
کہ انسانیت کو وطن سمجھو۔دنیا سے مراد تو وہ انسان ہوتے ہیں جو زندہ ہوتے ہیں مگر
انسانیت سے مراد وہ تمام انسان ہیں جو پہلے گزر چکے اور جو آئندہ آئیں گے۔ایک
مسلمان کا کام جہاں پہلوں کی نیکیوں کو قائم کرنا اور ان کے الزامات کو مٹانا ہوتا ہے وہاں
آئندہ نسلوں کے لئے سامان رشد پیدا کرنا بھی ہوتا ہے۔اس کے لئے انسانیت ہی مطمح نظر
ہو سکتی ہے۔پس ہمارے مبلغوں
کو یہ مقصد مد نظر رکھ کر کھڑا ہونا چاہئے اور ہمیشہ اسی کو مد نظر
رکھنا چاہئے۔اس کے بعد میں دعا پر تقریر ختم کرتا ہوں اور دوستوں سے بھی چاہتا ہوں کہ جانے
والے مبلغوں کے لئے اور جو پہلے جاچکے ہیں ان کے لئے بھی دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان کو
اپنی رضا پر چلنے کی توفیق دے۔ہر میدان میں ان کا حامی اور ناصر ہو۔خود ان کی عقلوں کو
تیز کرے اور ان پر سچائیاں ظاہر کر دے تا وہ ایسی جماعت تیار کر سکیں جو دین کے جھنڈے
کو بلند اور اسلام کو روشن کرے۔“
( الفضل 11 جولائی 1925ء)
1 : موضوعات ملاعلی قاری صفحہ 35 مطبوعہ دہلی 1315ھ

آج 10 میں سے 10 باقی