تبلیغ کے متعلق نصائح

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
247
جلد اول
تبلیغ کے متعلق نصائح
مکرم مولوی رحمت علی صاحب ( مولوی فاضل ) مبلغ سماٹرا و جاوا کو رخصت فرماتے
ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بعد از نماز صبح پنجابی زبان میں چند نصائح فرمائیں جن
کا مفہوم اردو میں حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اپنے کام کو محنت اور سرگرمی سے کرنا اور مباحثہ کا طریق اختیار نہ کرنا کیونکہ اس
سے خرابی پیدا ہوتی ہے اور اکثر اوقات اس سے اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔پھر
مباحثات سے لوگ مانا بھی نہیں کرتے۔بے شک قرآن شریف میں چند باتیں ایسی پائی
جاتی ہیں جن سے مباحثہ کا رنگ نظر آتا ہے مگر ان پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی
بھی مباحثہ ایسا نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہو کہ لوگ مان گئے ہوں۔مثلاً فرعون کا قصہ
ہے۔اس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ مباحثہ تھا مگر اس میں مباحثہ کا کوئی نمایاں رنگ نہیں۔یہ
تو صرف نشانوں کا مقابلہ تھا تاہم اس کا بھی کچھ اثر نہ ہوا اور فرعون نے نہ مانا بلکہ الٹا ضد
پر قائم ہو گیا۔پس جہاں تک ہو سکے مباحثات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بعض لوگوں
کو علم کا گھمنڈ ہوتا ہے ایسے لوگوں کے ساتھ الگ گفتگو کرنی چاہئے۔وہ
اگر بر سر عام مباحثہ کے لئے کہیں بھی تو انہیں کہہ دو کہ اس طریق سے مجادلہ پیدا ہوتا ہے۔اور انہیں اچھی طرح سمجھا دو کہ چونکہ بعض دفعہ مد مقابل کی گفتگو کے نقائص بیان کرنے
ہوتے ہیں، بعض دفعہ اس پر جرح کرنی پڑتی ہے، بعض دفعہ گفتگو الزامی جوابوں کا طریق
اختیار کر لیتی ہے، بعض دفعہ عقائد پر تنقید شروع ہو جاتی ہے اور ان باتوں سے تحقیق حق جو
که اصل مطلب ہوتا ہے انسان اس سے دور ہو جاتا ہے اس لئے میں یہ نہیں پسند کرتا کہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
248
جلد اول
اس طریق کو اختیار کر کے مجادلہ کا رنگ پیدا کر لیا جائے۔پھر ایسے لوگوں کے ساتھ جن کو اپنے علم کا ناز ہوتا ہے عام مجمعوں میں گفتگو کرنے
سے یہ نقصان بھی ہوتا ہے کہ وہ ضد پر آ جاتے ہیں۔اور بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ
خودضد پر نہیں آتے تو اردگرد کے تماشائی ان کے ضد پر آجانے کی وجہ بن جاتے ہیں۔وہ
جب دوسروں کی واہ واہ سنتے ہیں تو پھر اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگتے ہیں اور یہ خیال کرتے
ہیں کہ یہ اتنے آدمی میرے ساتھ ہیں۔پس بعض طبیعتیں اس سے متاثر ہو جاتی ہیں اور پھر
وہ اپنی طبیعت سے نہیں دوسروں کے اثر سے اڑ جاتے ہیں اور ضد پر کھڑے ہو جاتے
ہیں۔ادھر انہیں علم کا گھمنڈ بھی ہوتا ہے اور اُدھر لوگوں کی واہ واہ بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ان
دونوں کے ملنے سے وہ اپنے آپ
کو کچھ مجھنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ضد پیدا
ہو جاتی ہے۔اور پھر یہ ضد ضد ہی نہیں رہتی بلکہ مجادلہ ومحاربہ تک پہنچ جاتی ہے پس اس سے حتی
الوسع بچنا چاہئے۔ایسا ہی جو علماء کہلاتے ہیں ان سے بھی علیحدگی میں گفتگو کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے۔اور انہیں عام مجمعوں میں گفتگو کرنے کے نقصانات سے آگاہ کرنا چاہئے۔یہ ایک عام بات ہے کہ جب تبلیغ شروع کی جائے تو لوگ مخالف ہو جاتے ہیں اور جو
ان میں شریر ہوتے ہیں وہ شرارت پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں اس لئے تبلیغ کے کام کو آہستہ
آہستہ کرنا چاہئے کہ تا ان شریروں کو شرارت اور مقابلہ کرنے کا موقع ہی نہ مل سکے۔سنت اللہ
بھی اسی طرح جاری ہے کہ ہمیشہ تبلیغ کا کام ابتدا میں نہایت آہستگی کے ساتھ شروع کیا
گیا۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے بھی شروع شروع میں اسی طریق پر تبلیغ کی۔اس طرح
شریروں کو شرارت کرنے کا موقع کم ملتا ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے اسی طریق پر کام
شروع کرنے کا یہ نتیجہ نکلا کہ صلحاء کی جماعت پہلے پیدا ہوگئی اور شریروں کا گروہ بعد میں بنا۔ان جزائر کے طالب علم غیر مبائعین کے ہاں بھی آئے ہوئے ہیں اور ان کا مبلغ بھی
وہاں ہے اور بہ نسبت غیر احمدیوں کے مقابلہ کے ان کے ساتھ مقابلہ ذرا سخت ہے۔یہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
249
جلد اول
مقابلہ اس لئے سخت نہیں کہ غیر مبائع اپنے عقائد کے لحاظ سے حق بجانب ہیں بلکہ اس لحاظ
سے سخت ہے کہ بعض ناواقف لوگوں کے دلوں میں ان کے احمدی کہلا کر جھگڑنے سے
طرح طرح کے ظن و گمان پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر ان کے ساتھ اختلافی
مسائل پر گفتگو کرنے کا بداثر بھی ہے۔اور خاص کر ایسے علاقہ میں تو اور بھی زیادہ بداثر پیدا
ہوتا ہے کہ جہاں کے لوگ ہندوستان والوں کی طرح مذہبی جھگڑوں کے عادی نہیں۔کیونکہ ایسے لوگ جب ان اختلافی مسائل کو سنتے ہیں تو وہ پھر یہ خیال کرنے لگ جاتے
ہیں کہ یہ سلسلہ ہی باطل ہے۔حالانکہ اختلاف جھوٹے ہونے کی دلیل نہیں۔ہم دیکھتے ہیں
کہ آنحضرت ﷺ کے بعد اختلاف ہو گیا تھا۔حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد بھی
اختلاف ہو گیا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد بھی اختلاف ہو گیا تھا۔پس اگر
اختلاف جھوٹا ہونے کی دلیل ہے تو پھر نعوذ باللہ جن جن انبیاء کے بعد ان کی جماعتوں میں
اختلاف پید ہوا ان سب کو جھوٹا کہنا پڑے گا۔مگر یہ لوگوں کی نا مجھی ہے کہ وہ ایسا سمجھتے ہیں
تا ہم اس اختلاف سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بحث مباحثہ کا رنگ ان کے ساتھ نہیں
ہونا چاہئے اور ایسی طرز پر کام لینا چاہئے کہ اظہار حق ہو جائے اور حکمت عملی سے ان کے
خیالات کا ازالہ کیا جائے۔جزیرہ جاوا کا ایک ہی طالب علم ہمارے ہاں ہے اور اس کی تعلیم ابھی ابتدائی ہے۔زیادہ سماٹرا کے طلباء ہیں۔جاوی طالب علم کو تو ابھی دیر لگے گی لیکن سماٹرا کے طالب علموں
میں سے بعض سال دو سال میں انشاء اللہ تعالیٰ تیار ہو جائیں گے اور وہاں آ سکیں گے۔لیکن جاوی طالب علم اگر مل جاویں تو ان کا ضرور خیال رکھنا۔ملک میں ملکی آدمیوں کا بہت
اثر ہوتا ہے۔بعض دفعہ یہ اثر بڑے بڑے انقلاب اور نتائج پیدا کر دیتا ہے۔یہ یاد رکھو
لوگوں کی توجہ کھینچنے والی باہر کی بات ہوتی ہے لیکن منوانے والے اندر کے ہوتے ہیں۔یعنی
باہر کے لوگ اگر کچھ کر سکتے ہیں تو صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ لوگوں کے کانوں میں کسی نئی
تحریک کو ڈال کر ان کو اس کی طرف متوجہ کر دیں۔لیکن اگر وہ چاہیں کہ ان
کو یہ تحریک منوا بھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
250
جلد اول
لیں تو وہ اس میں اس قدر کامیاب نہیں ہو سکتے جس قدر کہ اس ملک کے اندرونی آدمی
اور وہ بھی بڑے بڑے۔کیونکہ لوگ جب اپنے ملک کے بڑے بڑے آدمیوں کو کسی
تحریک کو قبول کرتے دیکھتے ہیں تو آسانی سے اسے قبول کر لیتے ہیں۔پس یہ کوشش کرنی
چاہئے کہ وہاں کے بڑے بڑے آدمیوں میں تبلیغ ہو اور وہ احمدیت کو قبول کر لیں۔اس کے
میں کوئی شک نہیں کہ اکبر مُجْرِ مِنْهَا 1 کی سنت الہیہ بھی ہے لیکن اس میں بھی کوئی
شبہ نہیں کہ ا کا بر میں سے بھی ایک حصہ ہدایت کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔خواہ وہ اکابر علماء
میں سے ہوں اور خواہ امراء سے۔آنحضرت ﷺ کے وقت میں بھی ایسا ہی ہوا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں بھی ایسا ہوا۔اکابر علماء میں سے تو
حضرت خلیفہ اول نے قبول کیا اور ا کا بر امراء میں سے نواب محمد علی خان صاحب داخل سلسلہ
ہوئے۔پس اللہ تعالیٰ ضرور چند ایک ایسے افراد کو سچائی قبول کرنے کی توفیق دے دیتا ہے
جوا کا بر ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ پھر وہ لوگ جو سچائی کے قبول کرنے سے
محروم رہ جاتے ہیں ان اکابر کو جو سچائی قبول کر لیتے ہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی حضرت خلیفہ اول کو حقارت سے حکیم کہا کرتا تھا۔تو بڑے
لوگوں میں کوشش کرنی چاہئے کہ ان میں سے بھی مانیں مگر یہ نہ ہو کہ سارا زور ان پر ہی
خرچ کیا جائے اور دوسروں کو چھوڑ دیا جائے۔اور نہ ہی یہ ہونا چاہئے کہ ان کو چھوڑ دیا
جائے اور دوسروں کی طرف ہی ساری توجہ کر لی جائے۔بڑے آدمیوں کو داخل سلسلہ
کرنے سے ایک یہ بھی فائدہ ہوتا ہے کہ ان کے ذریعے رسوخ بڑھتا ہے اور سلسلہ کی
عظمت لوگوں کے دلوں میں بیٹھتی ہے۔ہماری سیاسی پالیسی اس ملک میں یہ ہے کہ انگریزوں کی اطاعت کی جائے اور
سیاست سے الگ رہا جائے لیکن چونکہ سماٹرا ہندوستان کا علاقہ نہیں اور ہماری جماعت
ہندوستان کے علاوہ اور علاقوں میں بھی ہے اور ہمارے مبلغ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا
کے کونے کونے میں پھر رہے ہیں اس لئے اک ذرا سے تغیر کے ساتھ اسے یوں سمجھ لینا

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
251
جلد اول
چاہئے کہ جو گورنمنٹ بھی ہو اس کی وفاداری کی جائے اور سیاسی امور میں دخل نہ دیا
جائے۔بے شک اس سے اپنے حقوق مانگے جائیں لیکن کوئی شورش نہ ہو بلکہ امن کے
ساتھ سب کا رروائی کی جائے۔اور نہایت بردباری، تحمل اور استقلال کے ساتھ اپنے
مطالبات اس کے آگے پیش کئے جائیں۔ہماری جماعت کے متعلق لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں اور سمجھتے کیا ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم
گورنمنٹ کے خوشامدی ہیں لیکن یہ ان کی نادانی ہے جو ہمارے متعلق ایسا کہتے ہیں۔ہمارے نزدیک خوشامد کوئی اچھی چیز نہیں اور نہ ہی ہم خوشامد کرتے ہیں۔ہمیں اگر کوئی
ضرورت ہوتی ہے یا ہم نے اگر اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا ہوتا ہے تو ہم اسے شریفانہ طرز پر
کرتے ہیں دوسرے لوگوں کی طرح شورش پیدا نہیں کرتے۔اور چونکہ مطالبہ حقوق میں
ہم ان کے پُرشور طریق کو اختیار نہیں کرتے اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ہم خوشامد کرتے ہیں
جو بالکل غلط ہے۔خوشامد ، نفاق اور بے ایمانی ہمارا کام نہیں۔ہماری پالیسی اور مذہب یہ
نہیں کہ ہم نفاق، غداری اور بغاوت کے طریق اختیار کریں بلکہ ہمارا اصول یہ ہے کہ
امن، اتفاق اور ایمانداری سے ہر کام کو کریں اور خواہ کتنا ہی اہم ہمارا مطالبہ ہو اور خواہ
کتنے ہی ضروری ہمارے حقوق ہوں ان کو طلب کرتے ہوئے یہ نہیں کہ شورش پیدا کی
جائے بلکہ نہایت پُر امن طریق پر ان کی اہمیت بتا دی جائے اور پھر ان کا مطالبہ جاری
رکھا جائے۔ہمارا اصل مقصد تو یہ ہے کہ امن ہو کیونکہ اس سے دین اور دنیا دونوں درست رہتے
ہیں اور اگر امن ہو تو انسان ہر قسم کی ترقی بھی کر سکتا ہے۔امن کیا ہے؟ اگر مختلف حکومتوں
اور پھر کسی خاص حکومت اور اس کی رعایا کے درمیان فساد نہ ہو تو اسے امن کہتے ہیں۔کوئی سی
بھی حکومت ہو، خواہ وہ ڈچ ہو خواہ چینی ، خواہ وہ برٹش حکومت ہو خواہ افغانی اگر اس میں
نفاق ہے، اگر اس کی رعیت بے ایمانی سے کام کرتی ہے تو وہ پُر امن حکومت نہیں کہلا سکتی۔اور پھر دوسری طرف یہ بھی درست نہیں کہ حکومت جو چاہے سو کرے کیونکہ اس سے بھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
252
جلد اول
امن قائم نہیں رہ سکتا۔حکمران، رعیت کی طرف سے ایک قائم مقام کی حیثیت رکھتا ہے
کیونکہ وہ انتخاب کے ذریعہ کھڑا کیا جاتا ہے۔چونکہ اسلام میں حکومت نیابتی ہوتی ہے
اس لئے خدا نے خلافت کو بھی نیابتی کر دیا اور خلیفہ بھی انتخاب کے ذریعہ مقرر ہوتا ہے۔پس ہمارے مطالبات بہت زیادہ ہیں حتی کہ گاندھی جی بھی اتنے مطالبات نہیں کرتے جتنے
شریعت نے حکومت کے متعلق ہمارے لئے رکھے ہیں۔لیکن ہمارے اور ان کے درمیان
صرف اتنا فرق ہے کہ وہ شور اور فساد سے کام لیتے ہیں اور ہم امن اور آرام کے ساتھ
اپنی بات پیش کرتے ہیں ورنہ اگر غور سے دیکھا جائے تو ہم مطالبہ کرنے میں ان سے
زیادہ ہیں۔لیکن چونکہ شور نہیں بر پا کرتے اس لئے وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ خوشامدی ہیں۔حالانکہ ہم خوشامد کو بہت ہی مذموم سے سمجھتے ہیں۔اگر کسی جگہ کوئی پرانی حکومت ہو تو یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اسے دور کیا جائے بلکہ اس
کے حقوق تسلیم کئے جائیں گے۔دیکھو ایک زمیندار بعض اوقات ثابت نہیں کر سکتا کہ زمین
اس کی زرخرید ہے اور اس کی ملکیت کس طرح اس پر ہے۔لیکن باوجود اس کے اسے کوئی
یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اس کا مالک نہیں بلکہ اس کے حقوق تسلیم کئے جاتے ہیں۔اور جوں
جوں اسے قبضہ میں زیادہ عرصہ گزرتا جاتا ہے حقوق میں بھی مضبوطی پیدا ہوتی جاتی ہے۔پس کوئی حکومت نئی ہو یا پرانی کیسی بھی ہو اپنے حقوق امن کے ساتھ اس سے لینے
چاہئیں۔باہم مل کر اتحاد کرنا چاہئے اور تعاون برتنا چاہئے۔اس کام کے لئے یہ ضروری
نہیں کہ کوئی خاص گورنمنٹ ہو تو اس کے ساتھ ہی یہ سلوک کیا جائے۔ہر ایک حکومت کے
ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔تعاون اور اتحاد سب حکومتوں کے متعلق ہے اس میں کسی کی
تفریق نہیں۔یہ ضروری ہے کہ مبلغ سیاست سے بالا ر ہیں تا کہ وہ آزادانہ رائی اور رعیت کو مشورہ
دے سکیں۔انہیں چاہئے کہ وہ اپنے اصول سمجھا دیں کہ یہ ہمارے اصول ہیں اور پھر ان
اصول پر کام بھی کریں۔اصول کے متعلق یہی یا درکھنا چاہئے کہ حکومت کی فرمانبرداری ہو

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
253
جلد اول
اور اپنے حقوق کا مطالبہ نہایت نرم الفاظ میں کیا جانا چاہئے۔شورش اور بغاوت کے
خیالات سے الگ رہا جائے۔حقوق مانگتے وقت مناسب الفاظ میں ان کی ضرورت اور
اہمیت بھی بتا دینی چاہئے۔رعیت کی بھی مدد کرنی چاہئے اور حتی المقدور راعی کی بھی اگر
اسے مدد کی ضرورت پڑے۔اگر ایک مبلغ ایسی پالیسی رکھے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ لوگ بھی
اس کے خیر خواہ رہیں گے اور حکام بھی مدد کریں گے اور ان اصول پر چل کر وہ جہاں بھی
جائے گا وہیں کا باشندہ ہو جائے گا اور لوگ اسے اپنا ہی آدمی خیال کریں گے۔دینی لحاظ سے اس بات کا خیال رہنا چاہئے ہماری کوئی بہادری نہیں یہ جو کچھ ہو رہا
ہے خدا کی طرف سے ہو رہا ہے۔دلائل بھی ہماری طرف سے نہیں وہ بھی خدا ہی کے
ہیں۔ہم تو نقال میں علم تو در حقیقت خدا ہی کا ہے جو نبی کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے۔پس
ہر حال میں اور ہر رنگ میں دعا کرنی چاہئے اور اسی کے آگے التجا کرنی چاہئے۔وہی
کچھ کر سکتا ہے ورنہ اس کے فضل کے بغیر اگر انسان ایک قدم بھی اٹھانا چاہے تو نہیں اٹھا
سکتا۔اور اگر اس کی مدد و نصرت شامل حال نہ ہو تو کسی بات کے کرنے کی توفیق ہی نہیں
مل سکتی۔پس ہر وقت دعائیں مانگو اور اس میں ہر گز غفلت نہ ہو۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے
که قریب قریب کے لوگ نہیں مانتے اور دور دور کے لوگ مان لیتے ہیں اس لئے
دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ ہر ایک کو قبول کرنے کی توفیق بخشے۔رپورٹ ضرور بھیجنی چاہئے۔کام کرنا اور رپورٹ دینا یکساں فرض ہیں۔اگر کوئی
کام نہ کرے اور جھوٹی رپورٹ دے دے تو جو نقصان اس سے ہوتا ہے وہی نقصان است
سے ہوتا ہے جو کام کرتا ہے اور رپورٹ نہیں دیتا۔رپورٹ مرکزی دفتر میں بھی بھیجنی
چاہئے اور میرے پاس بھی آنی چاہئے۔دفتر کو دینے والی رپورٹ بھی میرے لفافے میں
ڈال دی جائے مخاطب دفتر ہو لیکن وہ آئے میرے نام کے لفافہ میں ہی۔اس سے یہ بھی
فائدہ ہوگا کہ میں بھی اسے پڑھ لوں گا اور پھر وہ اپنے متعلقہ محکمہ میں بھی چلی جائے گی۔جہاں جماعت قائم ہو وہاں ضرور انجمن قائم کرنی چاہئے اور انجمن کو با قاعدہ کرنے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
254
جلد اول
کے ساتھ ساتھ ان لوگوں میں تبلیغ کی عادت بھی پیدا کرنی چاہئے۔بعض لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام کتب نہیں پڑھ سکتے اور پھر جو پڑھتے ہیں ان میں سے بھی بعض
ایسے ہوتے ہیں جو حضرت صاحب کی کتابوں سے خاص خاص باتوں کو الگ نہیں کر سکتے۔اور ان دلائل سے کام نہیں لے سکتے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے
دعاوی کے ثبوت کے لئے دیئے ہیں۔اس لئے ایسے دلائل کی ایک کاپی رکھنی چاہئے اور
ہر ایک مسئلہ کے متعلق اس میں سے نئے احمدیوں کو نوٹ کرا دینے چاہئیں۔اور ان کو تاکید
کرنی چاہئے کہ ان کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔شروع شروع میں اتنا ہی کافی ہوگا۔پھر بعض مسائل اختلافی ہوتے ہیں اکثر اوقات ان کے سمجھنے میں بہت دقت پیدا ہو جاتی
ہے ان مختلف فیہ مسائل کے متعلق بھی نوٹ کروا دینے چاہئیں۔اس طرح آہستہ آہستہ
کام کرنے والے آدمی پیدا ہو جائیں گے اور جیسے جیسے ان میں ترقی ہوتی جائے گی ویسے
ویسے کام میں بھی آسانیاں پیدا ہوتی جائیں گی۔خط و کتابت کے ذریعہ بھی تبلیغ کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اس سے بھی مفید نتائج
پیدا ہوتے ہیں۔اس کے لئے اپنے طور پر ضلع مقرر کر لینے چاہئیں اور چھوٹے چھوٹے حلقے
بنا دینے چاہئیں اور مقامی لوگوں میں سے ہی بعض کو ان پر مقرر کر دینا چاہئے تا کہ وہ خط و کتابت
کا سلسلہ شروع رکھیں اور ان کو جس قسم کی مدد اس کام کے لئے درکار ہو وہ دینی چاہئے۔کام کرنے اور کام لینے سے اخلاص بڑھتا ہے اور جتنی کوئی شخص قربانی کرتا ہے اتنا
ہی اس کا ایمان بڑھتا ہے۔ایمان خدا کے فضل سے ہی حاصل ہوتا ہے اور اسی کی طرف
سے آتا ہے اور انعام کے طور پر ملتا ہے۔کسب سے اگر ہوتا تو ہر انسان اسے لے سکتا۔کسب کا تعلق زیادہ تر ظاہر کے ساتھ ہے لیکن اس کا محرک بھی باطن ہی پہلے ہوتا ہے اور
باطن میں جو تحریک ہوتی ہے وہ من جانب اللہ ہی ہوتی ہے۔لیکن یہ سمجھ کر کہ یہ خدا کے فضل
سے ہے اور کسب سے نہیں حاصل ہو سکتا کسی انسان کو اس کی طرف سے منہ نہیں پھیر لینا
چاہئے بلکہ چاہئے کہ اس کے پانے کے لئے کوشش کرے اور تدریجاً اس میں بڑھے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
255
جلد اول
قربانیاں بھی عام طور پر تدریجی ہوتی ہیں۔وہ بہت ہی تھوڑی مثالیں ہیں جن کے متعلق
یکلخت بڑی قربانی کرنا مشہور ہے۔لیکن ان میں بھی اگر دیکھا جائے تو تدریجی حالت ہی
ہوتی ہے جو ترقی کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جاتی ہے کہ دنیا ان کی قربانی کو دیکھ کر یہ بھتی
ہے کہ یہ قربانی یکلخت کی گئی ہے۔پس تدریجا بڑھنا چاہیئے گو ابتدا میں کوئی نمایاں کام سرانجام
پاتے نظر نہیں آئیں گے تاہم کچھ نہ کچھ ہوضرور رہا ہوگا۔اور اگر متواتر اسے کیا جائے اور
ترقی کی طرف قدم اٹھایا جائے تو ایک وقت ایسا بھی آجاتا ہے کہ ان سب امور کے متعلق
معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ یونہی نہیں تھے۔پس چاہئے کہ ان لوگوں میں باقاعدگی پیدا کی
جائے اور پھر مل کر سب کاموں کا انتظام کریں۔چندے دیں، تبلیغ کریں۔میں نے باہر کے ملکوں کے لئے چندہ کا یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ ابتدائی حالات میں
3/4 وہ اپنے ہاں خرچ کریں اور 1/4 حصہ گُل زر چندہ کا مرکز میں بھیجیں۔مثلاً 100
رو پیدا گر کسی جگہ کا چندہ ہوا ہے تو اس میں سے 75 روپیہ تو وہاں مقامی ضروریات پر خرچ
کر لیں اور 25 روپیہ مرکز میں روانہ کر دیں۔یہ نہیں کہ سارے کا سارا ہی وہاں رکھ لیا
جائے یا سارے کا سارا یہاں بھیج دیا جائے۔اس انتظام سے یہ فائدہ ہوگا کہ ایک تو ان لوگوں کا مرکز کے ساتھ تعلق قائم رہے گا
اور ایک انس پیدا ہو جائے گا اور دوسرے مرکز نے چونکہ ان کی اور تمام دیگر ممالک کی
نگرانی کرنی ہوتی ہے اور دنیا کی نظر مرکز پر ہوتی ہے اس لئے مرکزی اخراجات میں سب
کا فرض ہے کہ حصہ لیں۔کیونکہ اگر مرکز کمزور ہو جائے تو بجائے فائدہ کے نقصان پیدا
ہونے کا احتمال ہو جاتا ہے۔اس وجہ سے یہ انتظام کیا گیا ہے اور اس رنگ میں یہی انتظام
ضروری بھی ہے اور انہی اغراض کے لئے 1/4 حصہ چندہ کا مرکز کے لئے رکھا گیا ہے اور
آئندہ اسے اور بھی کم کرنے کا خیال ہے بڑھانے کا نہیں۔پس یہ ضروری اور نہای
ضروری ہے کہ 3/4 حصہ مقامی ضروریات کے لئے رکھا جائے اور 1/4 حصہ مرکز میں بھیج
دیا جائے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
256
جلد اول
بعض دفعہ رقم قلیل ہونے کے باعث انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ اسے کیا مرکز میں
بھیجیں۔ایسا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ رقم کی طرف نہیں دیکھا جاتا بلکہ اخلاص کی طرف دیکھا جاتا
ہے اور ایمان کی زیادتی پر غور کیا جاتا ہے۔اگر کوئی شخص یا اگر کوئی جماعت صرف چار آنے مرکز
میں بھیجتی ہے تو وہی چار آنے اس کے اخلاص اور اس کے ایمان کا باعث ہو جاتے ہیں۔اور پھر اس کے اخلاص اور ایمان کو بڑھاتے بھی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آج اگر وہ
چار آنے بھیجتا ہے تو کل اسے چار روپے بھیجنے کی تو فیق بھی مل سکتی ہے۔پس الہی سلسلوں
میں مال کی قلت و کثرت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں ایمان اور اخلاص کو دیکھا جاتا ہے
اور ایمان اور اخلاص کے لئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ سینکڑوں اور ہزاروں روپے ہی
دیئے جائیں بلکہ اس کے لئے تو کوڑی بھی کافی ہوتی ہے۔پس ان سب باتوں کو مد نظر رکھنا چاہئے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں سستی ، کوتاہی
اور غفلت نہ کرنی چاہئے۔اپنی عزت اور وقار کو قائم رکھنا چاہئے اور پوری پوری مومنانہ
شان دکھلانی چاہئے۔ہمارے مبلغ جو باہر جاتے ہیں وہ نمونہ ہوتے ہیں۔پس عمدہ نمونہ بنو
تالوگ اس نمونہ کو دیکھ کر احمدیت کی حقیقت سمجھ سکیں۔اب دعا بھی کر لو کہ ہمارے پاس اگر کچھ ہے تو یہی ہے کہ خدا سے ہی ہر کام میں مدد
(الفضل 15 ستمبر 1925ء)
چاہیں۔1: الانعام: 124

آج 10 میں سے 10 باقی