حضرت قاضی امیر حسین صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
257
جلد اول
حضرت قاضی امیرحسین صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب
حضرت قاضی امیرحسین صاحب کے اعزاز میں طلباء مدرسہ احمدیہ نے الوداعی
تقریب کا انعقاد کیا جس میں حضرت خلیفۃ السیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر
حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی۔شایدان چند لوگوں میں سے میں بھی ایک ہوں جنہوں نے اُس زمانہ میں قاضی صاحب
کو مدرسہ میں پڑھاتے دیکھا ہے جب مدرسہ نہایت ابتدائی حالت میں تھا اس لئے میں
سمجھتا ہوں شاید چند ہی اور آدمی ہوں گے شاید میں اس لئے کہتا ہوں کہ مجھے پتہ نہیں ہیں
یا نہیں مجھے نظر کوئی نہیں آتا جو اس وقت کی تعلیمی کیفیات سے واقف ہوں۔اُس وقت یہ
عمارتیں ( بورڈنگ مدرسہ احمدیہ ) نہ تھیں بلکہ یہاں پانی ہوتا تھا اور اس جگہ لوگ نہایا
کرتے تھے۔صرف ایک عمارت تھی جس میں چند کلاسیں پڑھتی تھیں۔اس میں بھی وہ دو
کمرے جو راستہ کی طرف ہیں نہ تھے۔صرف چار کمرے تھے جو کنویں کے سامنے ہیں۔اب بازار کی طرف جو کمرے ہیں وہ بعد میں بنائے گئے۔اُس وقت نہ بیچ ہوتے تھے نہ
کرسیاں، نہ ڈیکس ہوتے تھے نہ میزیں، صرف تیڑ ( ٹاٹ ) ہوتے تھے۔اور وہ بھی
ایلیجن ملز کے بنے ہوئے نہیں بلکہ عام تپڑ جو چوہڑے چمار بنا کر بیچتے ہیں۔وہ عرض میں
اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی معمولی جسم والا انسان بھی ان پر بیٹھے تو اس کا آدھا
جسم نیچے ہو۔جانماز استاد کی جگہ ہوتی تھی اس طرح اس سکول کی بنیاد پڑی اور اُس
وقت قاضی صاحب پڑھانے کے لئے آئے۔جس وقت قاضی صاحب یہاں تشریف لائے
ہیں اس سے پہلے غالباً امرتسر میں کام کرتے تھے۔ان کی یہاں کی ابتدائی تنخواہ اتنی تھوڑی
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
258
جلد اول
تھی جواب چپڑاسی کی بھی نہیں۔انہیں 9 یا دس روپے تب ملتے تھے اور چپڑاسی کو گیارہ
روپے اُن دنوں ملتے ہیں۔اس رنگ میں سکول شروع ہوا اور اس طرح قاضی صاحب
نے کام کیا جو آج اپنی عمر کا بڑا حصہ تعلیم میں گزار کر کارکن سمجھے جاتے ہیں۔اس زمانہ کے قریب ہی مگر قاضی صاحب سے بعد مولوی شیر علی صاحب آئے جو 20
یا 25 روپیہ تنخواہ لیتے تھے۔یہ ذکر میں اس لئے کرتا ہوں کہ باہر کے کچھ لوگ کہتے ہیں
قادیان والے باہر کے لوگوں کو کہتے ہیں دین کے لئے قربانی کرو مگر خود نہیں کرتے۔حالانکہ یہاں کام کرنے والوں میں اب بھی ایسی مثالیں مل سکتی ہیں کہ گریجوایٹ ہو کر 25 |
40،30، 50 روپیہ تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔اس وقت قاضی صاحب اور مولوی صاحب
جیسے کارکن تھے جو اتنا قلیل گذارہ لے کر کام کرتے تھے۔اُس وقت کے متعلق مجھے یاد ہے
ابتدا میں بہت تھوڑے طالب علم ہوتے تھے جو تیر کھینچ کر ادھر ادھر جہاں دھوپ ہوتی کر
لیتے تھے۔میری عمر اُس وقت گیارہ سال کے قریب ہو گی مگر اُس وقت کے نظارے مجھے
ابھی تک یاد ہیں۔جیسی کہ طالب علموں میں عادت ہوتی ہے جو عیب ہی ہے مگر یہ عیب پایا
جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں ہمیشہ ہی ان میں رہے گا کہ استادوں کے لب ولہجہ کی نقل
اتارتے ہیں مگر پس پشت۔اسی طرح وہ لڑکے بھی کیا کرتے تھے مگر سارے کے سارے
طالب علم اس بات پر متفق تھے کہ قاضی صاحب پڑھائی کا پورا وقت لے لیتے ہیں۔لڑکے ان
کے محاوروں کی نقل کرتے اور ہنتے تھے مگر یہ بھی کہتے تھے کہ قاضی صاحب وقت پورا لیتے
ہیں۔اور میرا تجربہ ہے اور میں نے کئی استادوں سے پڑھنے کے بعد جائزہ لیا تو معلوم ہوا
کہ مجھے وہ باتیں بہت زیادہ یاد تھیں جو میں نے قاضی صاحب سے پڑھیں یہ نسبت اور
استادوں کی پڑھائی ہوئی باتوں کے۔میں مدرسہ کے وقت کے علاوہ بھی قاضی صاحب سے پڑھتا رہا ہوں۔اس وقت قاضی صاحب
ایک ایسی کوٹھڑی میں مع بیوی بچوں کے رہا کرتے تھے جس میں اب اگر کسی طالب علم کو بھی
رکھا جائے تو شور مچادے۔میں وہیں پڑھنے جایا کرتا تھا۔اس کے آگے صحن نہ تھا اس کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
259
جلد اول
دروازہ کے سامنے قاضی صاحب چٹائی بچھا کر بیٹھ جاتے اور مجھے پڑھاتے ہوئے مدرسہ
آنے کے لئے ناشتہ بھی کرتے جاتے تھے۔اس زمانہ سے مجھے قاضی صاحب سے واقفیت ہے اور میں سمجھتا ہوں قاضی صاحب
کی یہ بات قابل نقل اور نمونہ ہے کہ طلباء کو مقررہ کورس ضرور ختم کروایا کرتے تھے۔چند
ہی استاد اس بات کا خیال رکھتے ہیں۔بعض میں یہ عیب ہوتا ہے کہ سارا زور پہلے صفحات
پر دے دیتے ہیں اور باقی حصہ ختم نہیں ہو سکتا۔دوسرے سال پھر اسی طرح ہوتا ہے جس کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لڑکے پاس بھی ہو جاتے ہیں تو بھی ایک حصہ میں کمزور رہتے ہیں کیونکہ
وہ انہوں نے پڑھا نہیں ہوتا۔انہیں محیط واقفیت نہیں ہوتی حالانکہ سکول میں جس بات کی
ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ طالب علم کتاب سامنے رکھ کر اس کا مطلب سمجھا سکے۔اتنی
قابلیت پیدا کر دینا استاد کا کام ہوتا ہے۔اور یہ معمولی بات نہیں بلکہ لمبے تجربہ کے بعد
حاصل ہوتی ہے۔آجکل میں مستورات کو پڑھاتا ہوں۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جو بات کئی
بار بتائی گئی جب اس کے متعلق پوچھا تو معلوم ہوا کچھ نہیں سمجھا۔حالانکہ خواتین میں زیادہ
ایسی ہیں جو پہلے پڑھی ہوئی ہیں۔میں نے دیکھا ہے وقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ضمائر
کا ترجمہ ضمائر میں ہی کیا جاتا ہے اس سے طالب علم کو یہ پتہ نہیں لگتا کہ مرجع کون ہے۔اب میں نے اس طرح کرنا شروع کیا ہے کہ ترجمہ میں ضمیر نہیں بولنی اور فقرہ ادھورا نہیں
چھوڑنا۔جس کی طرف ضمیر پھرتی ہو اس کا نام لینا اور فقرہ پورا کرنا چاہئے۔پس اگر
طالب علم کتاب کا ترجمہ جان لے اور اسے لغت آ جائے تو وہ سارا علم جان سکتا ہے۔میرے نزدیک سکول کا بہترین کام یہ ہے اور استاد کا کام یہ ہے کہ سارا کورس پڑھا دے
اور شاگرد ساری کتاب کا مطلب سمجھ سکے۔اس بارے میں قاضی صاحب کا جو طرز عمل تھا
وہ دوسرے استادوں کے لئے قابل تقلید ہے۔اس وقت طالب علموں نے قاضی صاحب کے ریٹائر ہونے پر جس افسوس کا اظہار
کیا ہے وہ سچا ہے مگر میں سمجھتا ہوں قاضی صاحب پر ان کے نفس کا حق بھی ہے۔بچوں کو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
260
جلد اول
تعلیم دینا خواہ کتنا ہی اعلیٰ کام ہو مگر اپنے اندر نقائص رکھتا ہے اس لئے اس سے فارغ ہونا
ضروری تھا۔اول تو اس لئے کہ اب قاضی صاحب کے قومی مضبوط نہیں رہے۔دوسرے
اس لئے بھی ضروری ہے کہ ان کے تعلقات بڑی عمر کے لوگوں سے ہوں۔اور
وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 1 بھی پورا ہو۔میرے نزدیک ہر استاد جسے خدا تعالی لمبی عمر
دے اسے ایک وقت میں پڑھائی کے کام سے علیحدہ ہو جانا چاہئے خواہ ابھی تک اس کے
قومی اچھے ہی ہوں۔ایک شخص جس نے ساری عمر پڑھانے میں صرف کر دی ہو وہ اس کام سے علیحدہ
ہونے پر گھر میں بے کار نہیں بیٹھ سکتا ضرور وہ کچھ نہ کچھ کام کرے گا۔فرق صرف یہ ہوگا
کہ اس کا میدان عمل بدل جائے گا۔پس لڑکوں نے قاضی صاحب کی جدائی پر جو
افسوس کیا ہے وہ بجا ہے مگر میں سمجھتا ہوں اب ان کی عمر اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ان کا
تعلق بچوں کی بجائے بڑوں سے ہونا چاہئے کیونکہ اب انہیں اس آرام کی ضرورت
ہے جس میں چلنے پھرنے کی تکلیف نہ ہو۔لڑکوں کو جو غم ہے وہ طبعی ہے جو جدائی سے ہوتا
ہے مگر طالب علموں کو قاضی صاحب کی زندگی سے یہ نتیجہ نکالنا چاہئے کہ اپنا فرض ادا
کرنے کے لئے کس طرح توجہ اور کوشش کرنی چاہئے۔قاضی صاحب ہمیشہ وقت مقررہ
پر مدرسہ میں آتے اور کورس ختم کراتے رہے ہیں۔قاضی صاحب میں ایک چیز ان کا طبعی جوش ہے مگر میں نے دیکھا ہے جب بھی ان
سے اس طریق سے بات کی گئی کہ اگر اس طرح نہیں تو آپ ہی بتائیں کس طرح کیا جائے
تو ان کا جوش فوراً بیٹھ گیا۔عام لوگ جن میں غصہ ہوتا ہے وہ اس طرح غصہ نہیں چھوڑ دیتے
مگر ہر ایک شخص کو اس بات کے لئے تیار رہنا چاہئے کہ جب اسے اپنی غلطی معلوم ہو یا
ایسے واقعات اور حالات معلوم ہوں جو اسے پہلے معلوم نہ ہونے کی وجہ سے غصہ آ گیا ہو تو
فور أغصہ اور جوش ترک کر دے۔یہ بات میں نے قاضی صاحب میں دیکھی ہے۔تھوڑے
ہی دن ہوئے ایک مشورہ ہو رہا تھا۔قاضی صاحب کو ایک بات میں اختلاف تھا۔کسی نے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
261
جلد اول
مجھے بتا یا قاضی صاحب کو جوش آگیا ہے۔میں نے کہا دیکھوا بھی میں ان کا جوش ٹھنڈا کر دیتا
ہوں۔میں نے قاضی صاحب سے کہا یہ حالات ہیں ایسی صورت میں آپ ہی علاج بتائیے۔یہ سن کر وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے پھر تو مجبوری ہے نا۔اسی طرح ہر ایک کو اتفاق و اتحاد کا خیال
رکھنا چاہئے اور کسی بات پر اڑے نہیں رہنا چاہئے۔جماعت میں ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں
جن کی طبیعت نرم ہوتی ہے اور انہیں غصہ نہیں آتا مگر غصہ والے بھی ہوتے ہیں۔ایک زمانہ
میں پیر افتخار احمد صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب پاس پاس رہتے تھے۔پیر صاحب
کے بچے روتے اور اتنا روتے کہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتے۔جب حضرت مسیح موعود 1904 ء
میں باغ میں رہنے لگے اور دوسرے لوگ بھی وہیں چلے گئے تو اتفاق سے پیر صاحب اور
مولوی صاحب وہاں بھی پاس پاس ہی رہنے لگے۔ایک دن مولوی صاحب نے پیر صاحب
کو ہلا کر کہا اب میں بچوں کا اس قدر شور برداشت نہیں کر سکتا۔آپ کو کبھی ان کے رونے
پر غصہ بھی آتا ہے یا نہیں؟ اگر میرے بچے اس طرح روئیں تو میں ان کا بھرکس نکال
دوں۔پیر صاحب سب باتیں خموشی سے سنتے رہے آخر میں ہنس کر کہا مجھے یہ سمجھ نہیں آتا
کہ آپ کو غصہ آتا کیوں ہے۔یہ کون سی غصہ کی بات ہے۔مولوی عبد الکریم صاح
حضرت خلیفہ اول کو آ کر سنانے لگے اب بتائیے کیا علاج کروں انہوں نے تو ہنس کر کہہ دیا
کہ یہ غصہ کی بات ہی نہیں۔پس دنیا میں دونوں قسم کے لوگ ہوتے ہیں غصہ والے بھی اور نرمی والے بھی۔مگر
غصہ کو روکنا ارادہ سے تعلق رکھتا ہے۔اگر یہ عادت ہو کہ ضرورت کے وقت غصہ آئے اور
پھر دبا سکیں تو سب کام عمدگی سے ہو سکتے ہیں۔اور یہی وہ روح ہے جس سے کام چلا
کرتے ہیں۔یہ روح قاضی صاحب میں نمایاں رہی اور اس سے میں نے انتظامی مدوں
میں فائدے اٹھائے ہیں اور کسی کام میں خلل نہیں ہوا۔خواہ اُس زمانہ میں جبکہ میں طالب علم
تھا، خواہ اُس وقت جب برابری کا زمانہ تھا اور خواہ اُس وقت جب خدا نے خلیفہ بنایا۔مجھے
قاضی صاحب کے متعلق کبھی خیال نہیں آیا کہ کوئی بات ایسی ہو جو کینہ کے طور پر ان کے دل
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
262
جلد اول
میں جگہ پکڑے گی۔کئی بار قاضی صاحب غصہ میں آگئے مگر مجھے اطمینان رہا کہ سمجھا لیں گے۔چونکہ شام کا وقت ہو گیا ہے اس لئے میں زیادہ نہیں بول سکتا۔میں بھی قاضی صاحب
کا شاگرد ہوں اس لئے میں بھی اس ایڈریس میں شامل ہوتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ قاضی صاحب کو پہلے سے بھی زیادہ مفید بنائے اور ان کی اولا د کو ان سے بڑھ کر
خدمت دین کرنے کی توفیق دے۔یہ کہنا مومن کی ہتک ہے کہ اس کی اولاد کو اس جیسا
بنائے اس لئے میں یہی کہتا ہوں کہ ان کی اولاد کو ان سے بڑھ کر بنائے۔“
الفضل 22 دسمبر 1925 ء )
1:بخاری کتاب الصوم باب من اقسم على اخيه ( الخ ) صفحہ 316 حدیث نمبر
1968 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية