بلادِ مغربی میں تبلیغ احمدیت حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کی مراجعت
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
263
جلد اول
بلاد مغربی میں تبلیغ احمدیت
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کی مراجعت
31 دسمبر 1925ء تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز کی ایسوسی ایشن نے حضرت
مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کو ان کے امریکہ سے واپس تشریف لانے پر
گارڈن پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر
حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔” میں نے یورپ سے واپسی پر اس ایسوسی ایشن سے کہا تھا کہ انگریزی لیکچروں کا
سلسلہ جاری رکھا جائے مگر نہ رکھا گیا اس لئے آج مجھے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے
جھجک محسوس ہوتی ہے اور میں اردو میں تقریر کرتا ہوں لیکن اردو میں بھی بوجہ حلق کی تکلیف
کے زیادہ نہیں بول سکوں گا۔سب سے پہلے تو میں یہ کہتا ہوں کہ جسے ایڈریس دینا ہو اسے ایڈریس کی کاپی پہلے
پہنچا دینی چاہئے تا کہ وہ اس کا جواب بھی دے سکے۔ایڈریس دینے والوں کی طرف سے
ایڈریس میں جو کچھ کہا گیا ہے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں خود بھی اولڈ بوائز
میں شامل ہوں مگر اس کا وہ جواب جو پروفیسر محمد الدین صاحب کی طرف سے دیا گیا ہے
اس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ انہوں نے بیان کیا ہے اس سے اتفاق رکھتا ہوں
کہ عیسائی ممالک میں جو تبلیغ ہم نے شروع کی ہوئی ہے اس کے متعلق ابھی کام یا عمل کا
سوال ہی نہیں ہو سکتا بلکہ اصولی طور پر جو کچھ ہو رہا ہے ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ کے
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
264
جلد اول
لوگوں کی حالت کو مد نظر رکھ کر یہ خیال کر لینا کہ یورپ اور امریکہ جلد مسلمان ہو جائے گا
خلاف عقل خواہش ہے۔ہم فی الحال وہاں اس اصل کے ماتحت کام کر رہے ہیں کہ ہم
آواز بلند کرتے رہیں تا خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید اور نصرت کے سامان مہیا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے بچہ جب روتا ہے تب ماں دودھ دیتی
ہے۔ہمارے امریکہ اور یورپ کے مشن بھی بچہ کی طرح رونا اور چیخنا ہے اور خدا تعالیٰ پر یہ
ظاہر کرنا ہے کہ ہم جو کچھ کر سکتے ہیں اور ہم میں جس قدر طاقت ہے وہ ہم اپنی طرف سے
صرف کرنے میں دریغ نہیں کر رہے اب تو ہی مدد فرما، تا یہ کام ہو۔وہ کام خدا کی خاص
نصرت اور تائید کے بغیر نہیں ہو سکتا۔اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض رونا اور چلانا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنے ان مبلغین کے کام کی ہتک کرتا ہوں جو ان
ممالک میں کام کر رہے یا کر چکے ہیں۔ایک ایسا شخص جو ہر طرف سے نا امید ہو کر خدا تعالیٰ
کے حضور گرتا، اس کے آگے چیختا چلاتا اور اس سے مدد مانگتا ہے کوئی عقل مند نہیں کہہ سکتا
کہ لغو کام کرتا ہے۔یہ صحیح ہے کہ ظاہری اسباب پر نظر رکھنے والے لوگ کہیں گے یہ بے فائدہ
کوشش ہے اس سے کیا ہو جائے گا۔لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ یہ لغو کام نہیں۔اگر اس کے
بظاہر فور نتائج نہیں نکلتے تو اسے ناکامی نہیں کہا جا سکتا ہے۔کیونکہ اس طرح امید کی جاسکتی
ہے کہ اگر جلد نہیں تو بدیر نتا ئج نکلیں گے۔پس یورپ یا امریکہ میں جس مبلغ کو بھیجا جاتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے حضور دعا کے ذریعہ اپنی بے بسی اور بے سامانی کا مظاہرہ کرتا ہے تا خدا تعالیٰ
کی تائید اور نصرت جوش میں آئے اور خدا خود کامیابی کے سامان پیدا کر دے۔میرے
نزدیک یہ بھی ایک کام ہے اور یہ بھی دین کی بہت بڑی خدمت ہے کیونکہ اس کے بغیر کبھی
کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔دیکھو رسول کریم ﷺ جب مکہ میں تبلیغ کرتے تھے تو کیا
ابتدائی سالوں میں ظاہر بین کہہ سکتے تھے کہ کوئی کامیابی ہوگی۔کئی سال تک یہی حالت
رہی مگر یہ بنیاد تھی آئندہ کامیابیوں کی اور بعد میں جس قدر کامیابیاں حاصل ہوئیں اسی
ابتدائی کام کی کوششوں کا نتیجہ تھیں۔پس ہمارے مشن یورپ اور امریکہ میں جو کچھ کر رہے ہیں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
265
وہ معمولی کام نہیں بشرطیکہ اسے مسلسل جاری رکھا جائے۔جلد اول
ابھی چند دن ہوئے میرے پاس عدن سے خط آیا ہے کہ وہاں 34 سال سے
عیسائیوں کا مشن قائم ہے جسے اس وقت تک کچھ بھی کامیابی نہیں ہوئی۔عیسائیوں سے
پوچھا جائے کہ پھر تم لوگ کیوں کوشش کرتے ہو؟ تو کہتے ہیں ہمارا کام سنانا ہے ہم سنائے
جائیں گے۔حالانکہ ان کے پاس حکومت ہے، سامان ہیں، آدمی ہیں مگر باوجود اس کے
اتنے لمبے عرصہ میں ایک آدمی کو بھی عیسائی نہیں بنا سکے اور ہمت نہیں چھوڑی۔عیسائی ہر جگہ
اسی ہمت اور کوشش سے کام کرتے ہیں۔ہمیں یورپ اور امریکہ میں اپنی بہت ہی محدود
اور قلیل کوشش پر جو نو مسلم ملے ہیں انہیں خواہ نام کے مسلمان ہی کہا جائے تاہم میں یہ کہہ
سکتا ہوں کہ عیسائیوں کو سالہا سال کی کوششوں اور بے شمار مال صرف کرنے کے بعد جیسے
آدمی ملے ان سے ہمارے نو مسلم بہت اچھے ہیں۔ہندوستان میں جن لوگوں
کو عیسائی بنایا جاتا
ہے ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ایک دفعہ والدہ صاحبہ سیر کو جا رہی تھیں۔انہیں ایک دیہاتی
عورت ملی جس سے پوچھا گیا تم کون ہو؟ اس نے کہا ہم عیسائی ہوتے ہیں۔والدہ صاحبہ نے
پوچھا عیسائی کون ہوتے ہیں؟ کہنے گی ہم اور انگریز بھائی ہوتے ہیں۔قریباً یہی حالت ان
سب لوگوں کی ہوتی ہے جنہیں عیسائی مشنری عیسائی بناتے اور جن پر بے شمار روپیہ صرف
کرتے ہیں۔اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ ان کی کامیابی نہیں۔اس سے عیسائیوں کو بہت
فائدے پہنچ رہے ہیں اور آئندہ پہنچیں گے اگر عیسائیت کی اس رو کو نہ روکا گیا۔ہندوستان کے 95 فیصدی عیسائی ہونے والے مذہبی لحاظ سے ان سے بہت ادنی درجہ
پر ہیں جو یورپ اور امریکہ میں مسلمان ہو رہے ہیں۔لیکن باوجود اس کے عیسائیوں کی
کوششیں سرگرمی سے جاری ہیں۔ان حالات میں ہمیں ان کی نسبت بہت زیادہ کامیابی کی
امید ہے اور یقین ہے کہ اسلام ضرور ان ممالک میں قائم ہوگا۔مگر اس کے لئے ضرورت
اس امر کی ہے کہ ہماری جماعت اپنی ہمت کو قائم رکھے اور خاص کر انگریزی تعلیم یافتہ طبقہ
کو کوشش کرنی چاہئے۔عام طور پر یہ لوگ ظاہری حالت کو دیکھ کر مایوس ہو جاتے ہیں حتی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
266
جلد اول
کہ بعض مبلغ بھی سمجھتے ہیں کہ کس طرح کامیابی ہوگی۔حالانکہ میں ان سے بہت زیادہ اس
کام کی حقیقت سے واقف ہوں مگر مجھے کبھی نا امیدی نہیں ہوئی۔اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا
تبلیغی کام عیسائیوں سے ہزار درجہ بڑھ کر عمدگی سے ہو رہا ہے اور ان کی نسبت ہزار درجہ
زیادہ ہمیں کامیابی کا موقع ہے۔میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چاہتا ہوں کہ اپنی جماعت کو بتاؤں کہ وہ بلا د مغربی
میں تبلیغ کے نتائج پر نظر ڈالنے سے پہلے دیکھے کہ ہمارا کام کہاں اور کن حالات میں ہو رہا
ہے۔اب تو یہ حالت ہے کہ مبلغ بھی گھبرا جاتے ہیں کہ کس طرح کامیابی ہوگی کیونکہ ایک
شخص آتا ہے، مسلمان ہو جاتا ہے، اخلاص ظاہر کرتا ہے مگر پھر باقاعدہ نمازیں نہیں
پڑھتا۔ہم جب ولایت گئے تو ایک نو مسلم آیا جس کے متعلق بتایا گیا کہ بہت مخلص ہے۔وہ
تین نمازیں پڑھتا تھا۔ہم اسے کافی نہیں سمجھتے مگر میرے نزدیک یہ اتنا بڑ الغیر ہے جسے نظر انداز
نہیں کیا جاسکتا۔اس قوم کی حالت اور اس ملک کی حالت کو مد نظر رکھ کر اگر دیکھا جائے تو
یہ بہت بڑا تغیر ہے۔پس وہاں کی کامیابی کو اس طرح کی کامیابی نہ سمجھا جائے جو ہمیں
ہندوستان میں حاصل ہو رہی ہے کہ دین پر جانیں قربان کرنے والے اور مال خرچ
کرنے والے پیدا ہو رہے ہیں بلکہ وہاں کے لوگ اگر اپنے حالات میں اسلام کے
مطابق کچھ بھی تغیر کرتے ہیں تو یہی کامیابی ہے۔بعض لوگ جن کی نظر سطحی نتائج پر ہوتی ہے
کہتے ہیں وہاں تو روپیہ ضائع ہو رہا ہے۔مگر سچی بات یہ ہے کہ نہ تو روپیہ ضائع ہو رہا ہے
اور نہ ایسی کامیابی حاصل ہو رہی ہے جیسی ہندوستان میں۔ہاں ہندوستان میں عیسائیوں
اور آریوں کو جس قسم کی کامیابی حاصل ہو رہی ہے اس سے بہت بڑھ کر ہمیں بلادِ مغرب
میں کامیابی ہو رہی ہے۔اور قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مغربی قوموں کی اصلاح
حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں آہستہ آہستہ ہوگی۔اس موقع پر میں نے مناسب سمجھا کہ یورپ میں تبلیغ احمدیت کے متعلق اپنی جماعت
پر حقیقت واضح کر دوں۔باقی اس خوشی میں جو ماسٹر صاحب کی واپسی پر ہوئی ہے میں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
267
جلد اول
نہ صرف اولڈ بوائے کی حیثیت سے شریک ہوں بلکہ اس لئے بھی کہ یہ کام اللہ تعالیٰ کی
طرف سے میرے سپرد ہے اور جو بھائی اس کام میں حصہ لیتے ہیں میں سمجھتا ہوں وہ میرا
کام کرتے اور میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔اس وجہ سے ماسٹر صاحب کی واپسی پر مجھے دہری
خوشی ہے۔جب کوئی آدمی باہر بھیجا جاتا ہے تو فکر ہی رہتا ہے کہ اگر فوت ہو گیا تو اس کے
خاندان میں بہت بڑا تغیر آ جائے گا۔اس لئے جب کوئی واپس آ جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔اس وقت میں بھی دعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دعا کریں کہ ماسٹر صاحب کی واپسی بابرکت
ہو۔پھر جو دوسرے مبلغ باہر کام کر رہے ہیں ان کی کامیابی کے لئے بھی دعا کی جائے۔“
(الفضل 15 جنوری 1926ء)