حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
268
جلد اول
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے
اعزاز میں دعوت
10 جنوری 1926ء کو ینگ مین احمد یہ ایسوسی ایشن نے حضرت مولوی محمد الدین صاحب
بی اے مبلغ امریکہ کو ان کی امریکہ سے واپس تشریف لانے پر دعوت چائے دی جس میں
حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی رونق افروز ہوئے۔اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” میرے حلق کی جو موجودہ حالت ہے وہ مجھے اجازت نہیں دیتی کہ میں زیادہ
بیان کروں اس لئے مختصر طور پر چند الفاظ کہنا چاہتا ہوں۔میں اس امر پر خوشی کا اظہار
کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں نے میری اس نصیحت پر عمل کیا ہے جو میں نے یورپ
سے واپس آ کر انگریزی خوانوں کو کی تھی مگر اس کے ساتھ ہی میں افسوس بھی کرتا ہوں
کہ جو لوگ اس بات کے زیادہ اہل تھے انہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی۔جس کا نتیجہ
یہ ہوا ہے کہ مجھے سفر یورپ میں انگریزی بولنے کی جو مشق ہو گئی تھی وہ کم ہو گئی ہے۔اب
گو میں انگریزی پہلے کی نسبت اچھی لکھ لیتا ہوں کیونکہ کبھی کبھی لکھتا رہتا ہوں لیکن بولنے
کی مشق نہیں رہی کہ اس کے لئے کوئی موقع نہیں ملا۔میں امید کرتا ہوں کہ اگر ہمارے نوجوانوں نے متواتر اپنی کوشش جاری رکھی تو ان
میں ملکہ پیدا ہو جائے گا کہ بآسانی انگریزی میں اپنے خیالات ظاہر کر سکیں کیونکہ ہر چیز
کوشش سے حاصل ہو سکتی ہے اور جو زبان بولنے کی کوشش کرتا ہے وہ اس کی نسبت بہت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
269
جلد اول
جلد سیکھ سکتا ہے جو صرف سننے پر اکتفا کرتا ہے۔کوئی زبان کسی اور طریق سے اس عمدگی
کے ساتھ نہیں آسکتی جس عمدگی سے بولنے کے ذریعہ آسکتی ہے۔بچہ بولنے سے ہی زبان
سیکھتا ہے اس کے مقابلہ میں عربی زبان کی تعلیم چونکہ بولنے پرمبنی نہیں اس لئے 12,12۔13,13 حتی کہ 320,20 سال لوگ پڑھتے ہیں اور پھر بھی پوری طرح اس کے ذریعہ
اپنے خیالات ظاہر نہیں کر سکتے۔ایک حصہ تو حاصل کر لیتے ہیں کہ کوئی دوسرا عربی بولے
تو سمجھ لیں لیکن ایک مبلغ قوم کے لئے یہی کافی نہیں کیونکہ اس کا یہ بھی فرض ہے کہ اپنے
خیالات دوسروں تک پہنچائے۔پس وہ قوم جس کا کام دوسروں
کو تبلیغ کرنا ہے اسے یہ
بات کیا فائدہ دے سکتی ہے کہ اس کا کوئی آدمی کسی مجلس میں بیٹھ کر اس مجلس کی باتیں سمجھ
سکے۔اس کے لئے تو یہ بھی ضروری ہے کہ اپنی باتیں دوسروں تک پہنچا سکے۔میں سمجھتا ہوں گفتگو کے ذریعہ کسی زبان کو سیکھنے کی کوشش کرنا بہترین طریق ہے۔اور
اگر ہمارے نوجوانوں نے استقلال سے اس بات کو جاری رکھا تو امید ہے کہ صحیح زبان
سیکھ سکیں گے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کوئی زبان بول لینے اور صحیح بولنے میں فرق ہے۔میں نے انگلستان میں کئی انگریزوں کو دیکھا ہے جو غلط انگریزی بولتے ہیں۔اسی طرح
اردو کئی ایسے لوگ غلط بولتے ہیں جن کی مادری زبان اردو ہے۔مگر ان کے مقابلہ میں کئی
پنجابی ایسے ہیں جو صحیح اردو بولتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ انہوں نے صرف اردو
بولنے کی مشق نہیں کی بلکہ کوشش کی کہ صحیح زبان بولیں۔اسی طرح ہمارے نوجوانوں کو بھی
چاہئے کہ جب وہ انگریزی بولنے کی مشق کریں تو ان میں کوئی نہ کوئی انگریزی کا ماہر ہو جو
ان کی غلطیوں کی اصلاح کرے اور صحیح زبان سکھائے۔پس انہیں مشق ہی نہیں کرنی چاہئے
بلکہ اپنے لیکچروں کے وقت ایسے آدمیوں
کو پریزیڈنٹ چننا چاہئے جو صیح زبان بول سکیں۔ایڈریس میں کام کی تعریف کی گئی ہے جس کی تعریف کی جائے اس کے لئے مشکل
ہوتی ہے کہ کیا کہے۔اگر وہ کہے میں اس کا مستحق نہیں ہوں تو دوصورتیں ہوں گی۔یا تو یہ
کہ غلط بیانی کرے گا یا پھر کسر نفسی ہو گی جو تکلف کے طور پر ہوگی اور اسے بھی ایک رنگ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
270
جلد اول
میں اپنی تعریف ہی سمجھا جاتا ہے۔مثلاً ایک شخص مہمان کی خاطر تواضع کرتا ہے اور پھر کہتا
ہے افسوس میں آپ کی کچھ خدمت نہ کر سکا تو اس کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ میں نے
خدمت کی ہے۔اسی طرح جو شخص کہتا ہے میں نے کچھ نہیں کیا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کیا تو
ہے مگر میں نہیں کہتا تم کہو کہ میں نے کیا ہے۔اس کی مثال وہی ہوتی ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک ہندو تھا جسے گوشت سے نفرت تھی مگر امیر آدمی
تھا مزیدار کھانے کھانے کا شوقین تھا لیکن روز دال کہاں مزیدار بن سکتی ہے اس لئے جو
باورچی رکھتا چند دن کے بعد اسے نکال دیتا۔آخر ایک نوکر آیا جس نے یہ طریق اختیار کیا
کہ مختلف طریق سے گوشت پکا کر اس کا مصالحہ دال میں ڈال دیتا اور اس طرح دال بہت
مزیدار ہو جاتی۔وہ ہندو اس کی بہت تعریف کرتا کہ بڑا اعلیٰ کھانا پکاتا ہے اس وجہ سے
اسے انعام بھی دیتا۔اس طرح جب اسے گوشت کھانے کی خوب عادت ہو گئی تو ایک دن
اس نے کہا آج میں باورچی خانہ میں ہی بیٹھ کر گرم گرم کھانا کھاؤں گا۔اس سے باورچی
کو فکر ہوئی کہ میں گوشت کا مصالحہ دال میں نہ ڈال سکوں گا اس لئے اس نے بہتیرے
بہانے بنائے کہ وہاں دھوئیں کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہوگی میں گرم گرم کھانا آپ کو
پہنچا تا رہوں گا مگر اس نے ایک نہ مانی اور باورچی خانہ میں جا کر کہنے لگا لا ؤ کھانا۔نوکر
جب مجبور ہو گیا تو اس نے آنکھ بچا کر دال میں گوشت کا مصالحہ ڈالنے کی کوشش کی۔اس
کے ڈالتے وقت ایک بوٹی بھی دال میں گرنے لگی جسے اس نے پھونکوں سے ہٹانے کی
کوشش کی۔یہ دیکھ کر وہ ہندو سمجھ گیا کہ یہ تو مجھے گوشت کھلاتا رہا ہے۔کہنے لگا جو آپ آتی
ہے اسے کیوں روکتے ہو آنے دو۔تو بعض دفعہ تعریف آپ آتی ہے اُس وقت بہترین طریق یہی ہوتا ہے کہ جو آپ
آتی ہے اسے آنے دے۔یہ قدرتی بات ہے کہ جس کام سے کسی کو تعلق ہوتا ہے اسے
جب کوئی پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے۔مگر ہوتا یہ موقع نازک
ہے ذراسی غلطی سے انسان اپنے آپ کو سبک بنا سکتا ہے اپنی تعریف کا اقرار کر کے اور

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
271
جلد اول
بعض دفعہ انکار کر کے بھی دونوں صورتوں میں یہی حالت ہوتی ہے۔گویا یہ پل صراط ہوتی
ہے جس پر سے گزرنا پڑتا ہے۔اس لئے بہترین موقع یہی ہے کہ سمجھے جو تعریف آپ آ
رہی ہے وہ آئے۔بے شک تعریف ایسی بھی ہوتی ہے کہ ایک شخص نے کی تو رسول کریمی
ﷺ نے فرمایا تو نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا 1 مگر وہ تعریف وہ ہوتی ہے کہ کسی نے کچھ نہ
کیا ہو اور پھر تعریف کی جائے یا اس تعریف کے کرنے میں قومی فائدہ نہ ہو۔ورنہ جس کو
خدا تعالی کام کرنے کی توفیق دے اس کی تعریف کرنی چاہئے۔یہ بھی انعاموں میں سے
ایک انعام ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ کو محد کہا گیا تو یہ بھی آپ کی تعریف ہے۔اور رسول کریم
نے فرمایا ہے جب انسان ترقی کرتا ہے تو اس کی تعریف پھیلائی جاتی ہے 2 اس
لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اگر ماسٹر محمد دین صاحب سے کچھ کام ہو گیا ہے تو ان کی تعریف
میں زیادتی ہو اور اگر نہیں ہوا تو تعریف کے برے اثر سے بچائے۔پھر میں ان لڑکوں کے
لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے یہ دعوت دی ہے اور ماسٹر صاحب کے لئے بھی کہ ان کا آنا
صلى القمر
عليسة
با برکت ہو۔اس دعا پر جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔“ (الفضل 26 جنوری 1926ء)
1 ابو داؤد كتاب الادب باب فى كراهية التمادح صفحہ 680 حديث نمبر
4805 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى
2 بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة (الخ) صفحہ 536 حدیث نمبر
3209 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی