حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت چائے

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
272
جلد اول
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے
اعزاز میں دعوت چائے
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی۔اے مبلغ امریکہ کو ان کے امریکہ سے واپس
تشریف لانے پر طلباء مدرسہ احمدیہ نے دعوت چائے دی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔میں سمجھتا ہوں سب کے کام کا وقت آچکا ہے کیونکہ دس بجنے لگے ہیں۔خواتین کے
مدرسہ میں میرا جو وقت ہے وہ تو ختم بھی ہو چکا ہے جو 9 بجے سے شروع ہوتا ہے۔لیکن
چونکہ یہ ٹی پارٹی ایسے وقت میں رکھی گئی ہے جسے مدنظر رکھ کر اسا تذہ کو معلوم ہی ہوگا کہ
مدرسہ کے شروع ہونے سے قبل ختم نہیں ہوگی اس لئے یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ بات ان
کے ذہن میں تھی میں سمجھتا ہوں اسے جلد ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جو کچھ آج میں نے سنا ہے اس کے متعلق اول تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر موقع کے
مناسب حال بات ہو تو اچھی ہوتی ہے۔شیعوں میں ماتم کے ایام میں مرثیے پڑھتے ہیں
ان مرثیوں میں شاعر کا دل چاہتا ہے کہ طعن کروں، عیب جوئی کروں۔اس کا لازمی نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ جب مرثیہ پڑھنے والا عیب چینی کرتا اور تمسخر اڑاتا ہے تو سننے والوں کو ہنسی
آجاتی ہے۔ایک جگہ مرثیہ گوئی کے لئے مجلس بیٹھی تھی۔ایک شخص نے شعر پڑھا جس کا
مطلب یہ تھا بھونکتا ہوا آیا اور دیکھتا ہوا بھا گا۔اس پر سب لوگ ہنس پڑے۔آخر شیعوں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
273
جلد اول
نے یہ دیکھ کر کہ شعر تو رلانے کے لئے پڑھے جاتے ہیں لیکن لوگ ہنستے ہیں مرثیہ کا لفظ نکالا
جس میں ہنسی مذاق کا حصہ رکھ دیا۔تو ہر چیز کے مناسب حال بات ہونی چاہئے۔بے شک قرآن کی تلاوت برکت کا
موجب ہوتی ہے اور نظم خوانی خوش طبعی کا باعث مگر قرآن کریم کی آیات بھی ہر موقع کے
مطابق اور نظمیں بھی ہر تقریب کے مناسب مل سکتی ہیں۔قرآن کریم میں تبلیغ کے متعلق
آیتیں موجود ہیں مبلغین کے کاموں پر اظہار خوشی اور ان سے انعام کے وعدے پائے
جاتے ہیں۔ایسے موقع پر انہی آیات کا پڑھنا موزوں ہو سکتا ہے ورنہ اگر ایک مبلغ کی آمد
کی تقریب پر ان آیات کی تلاوت جن میں قیامت کا ذکر ہو کیا معنی رکھتی ہے۔پس جیسا
موقع ہو اس کے لحاظ سے تلاوت کے لئے آیات کا انتخاب ہونا چاہئے۔جس سے معلوم
ہو کہ پڑھنے والا دماغ سے کام لے رہا ہے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ قرآن کریم کا جو حصہ
یاد ہو وہی ہر موقع پر پڑھنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔پس یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جس
قسم کا جلسہ ہو اس کے مناسب حال آیات کی تلاوت کرنی چاہئے۔یہی بات میں نظموں
کے متعلق بھی کہنا چاہتا ہوں۔مجھے یہ بھی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود متواتر توجہ
دلانے کے ابھی تک مدرسہ احمدیہ میں یہ احساس نہیں پیدا ہوا کہ ایسے طور پر بچوں کی
تربیت کی جائے کہ وہ مجمع کے مطابق آواز کو بلند یا نیچا کر سکیں۔آج جن صاحب نے نظم
پڑھی ہے ان کی آواز بہت نیچی تھی۔اپنے طور پر تو ہر ایک کو حق ہے کہ جس طرح چاہے
اشعار پڑھے اور میں نے دیکھا ہے جن کی آواز بالکل نہیں نکلتی وہ بھی پڑھتے ہیں لیکن مجلس
میں اس طرح پڑھنا چاہئے کہ ساری مجلس سن سکے۔اشعار کی غرض یہ ہوتی ہے کہ قلوب کو کھینچیں۔اور دو ہی چیزیں یہ نتیجہ پیدا کر سکتی
ہیں۔ایک آواز کی بلندی اور دوسری آواز کی لہر۔اگر آواز کی لہریں قلوب کی لہروں کے
مطابق ہو جائیں تو جسمانی تغیر بھی پیدا کر دیتی ہیں اور بے جان چیزوں پر بھی اس کا اثر
پڑتا ہے۔انگلستان کا ہی ایک واقعہ ہے ایک پل پر سے فوج گزر رہی تھی کہ وہ ٹوٹ گیا۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
274
جلد اول
جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا فوج کے مارچ کرنے سے جو آواز پیدا ہورہی تھی اس کی
لہر اور پل کی لہر مل گئی اور اس وجہ سے وہ ٹوٹ گیا ور نہ بوجھ کی وجہ سے وہ نہیں ٹوٹ سکتا تھا۔در اصل تمام کام لہروں پر چل رہے ہیں اور خاص کر جذبات سے ان کا بڑا تعلق ہوتا
ہے۔شعر کی لہر جب قلوب کی لہر کے مطابق ہو جاتی ہے تو اس وقت لطف حاصل ہوتا ہے۔اول تو ہر شخص کی آواز اونچی ہو سکتی ہے۔یہاں ایک لڑکا فیروز دین ہوتا تھا جو فوت ہو گیا
ہے۔اس کی آواز اونچی نہ تھی اس نے پہلے دن اذان دی تو میں نے منع کر دیا کہ اذان کی
غرض تو لوگوں کو سنانا ہے جب لوگوں تک آواز نہیں پہنچتی تو یہ اذان نہ دیا کرے۔معلوم
ہوتا ہے اس میں غیرت تھی اس نے باہر کھیتوں میں جا کر آواز بلند کرنے کی مشق کرنی شروع
کی۔چند ہی ماہ میں اس کی آواز بہت بلند ہو گئی اس میں سے ایسی گونج نکلتی جو بہت ہی
قلب پر اثر کرتی تھی اور اس جیسا موذن ہمیں کم ہی میسر آیا ہے۔تو آواز بلند کی جاسکتی
ہے۔میں عورتوں کو پڑھاتا ہوں۔ہمارے ملک کی رسم کے مطابق وہ نیچی آواز سے پڑھتی
ہیں اور ان میں جو میری رشتہ دار ہیں یا جو چھوٹی عمر کی ہیں انہیں اپنے سامنے دور کھڑا کر
کے کہتا ہوں وہاں سے مجھے سبق سناؤ اس طرح ان کی آواز بلند ہوتی جاتی ہے۔پس
اساتذہ کا کام ہے کہ جن لڑکوں کی آواز نیچی ہو ان کی آواز بلند کرائیں۔پھر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کے ایڈریس کے نہ صرف مضمون اور
عبارت پر مجھے اعتراض ہے بلکہ پڑھنے کے طریق پر بھی اعتراض ہے۔ہمارے مدرسہ
احمدیہ کے لڑکے اور فارغ التحصیل لڑکے کا لہجہ بہت اچھا ہونا چاہئے مگر پہلے ہی جب
السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کی آواز میرے کان میں پڑی تو میری
روح کانپ گئی کہ "ک" کے ”ق“ بننے شروع ہو گئے۔غلطیاں ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی
ض دفعہ الفاظ کے ادا کرنے میں ہو جاتی ہے اور کوئی نہیں کہ سکتا کہ اس سے کبھی الفاظ
کی غلطی نہیں ہوئی۔ایک دفعہ یہاں لکھنو کا ایک شخص آیا۔حضرت مسیح موعود نے اسے سمجھایا
کہ ہم لوگ ”ق“ کو صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتے مگر وہ اسی بات پر بگڑ گیا اور کہنے لگا یہ عجیب
بعض

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
275
جلد اول
مسیح موعود ہیں جوق بھی ادا نہیں کر سکتے۔پس میں یہ امید نہیں کر سکتا کہ کوئی بھی غلطی ہمارے مدرسہ احمدیہ کے طلباء نہ کریں
کیونکہ تمام الفاظ کوئی عرب بھی صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتا اور ہم بھی اردو کے تمام الفاظ صحیح
طور پر نہیں بول سکتے۔مگر غلطی اتنی برداشت کی جاسکتی ہے جو دوسرے الفاظ میں چھپی ہوئی
ہو۔اور سننے والوں کو گراں نہ گزرے۔مگر میں نے دیکھا ہے اس ایڈریس کے وہ الفاظ
جن کو صحت کے ساتھ ادا کرنے کی ضرورت تھی ان میں سے 75 فیصدی غلط پڑھے گئے اور
ایسے موقع پر پڑھے گئے جبکہ مولوی محمد اسماعیل صاحب مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔جن کے
سامنے اگر کوئی غلط لفظ بولے تو مجلس میں ہی ٹوک دیتے ہیں۔میری زبان پر چند الفاظ غلط
چڑھے ہوئے ہیں۔میں جب ان الفاظ میں سے کوئی بولنے لگتا ہوں تو دیکھ لیتا ہوں
مولوی صاحب تو سامنے نہیں ہیں۔پس اس بات کی احتیاط ہونی چاہئے کہ لہجہ اور تلفظ صحیح ہو۔پھر مجھے ایڈریس کے مضمون پر بھی اعتراض ہے۔اس میں وہی طریق اختیار کیا گیا
ہے جو آریوں اور عیسائیوں نے دیگر مذاہب کے مقابلہ میں اختیار کر رکھا ہے حالانکہ یہ
ہمارے سلسلہ کی خصوصیت ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا احسان ہے کہ آپ نے
ہمیں سکھایا ہے کہ کسی کی تعریف کے لئے ضروری نہیں کہ دوسروں کی مذمت کی جائے۔مگر
اس ایڈریس میں ایسے الفاظ ہیں جن میں ماسٹر محمد الدین صاحب کے کام کی تعریف کرتے
ہوئے دوسروں کی مذمت کی گئی ہے۔یہ خلاف تہذیب بات ہے۔یوں بھی طالب علموں کی
کا یہ حق نہیں کہ بڑوں پر جرح کریں۔کجا یہ کہ علی الاعلان ان کی مذمت کریں۔اگر
صرف یہ کہہ دیا جاتا کہ آپ کا کام اپنے زمانہ میں اچھا رہا اور دوسروں کے کام سے بڑھا
کر نہ پیش کیا جاتا تو بھی بات پوری ہو سکتی تھی۔دوسروں کے زمانہ کا سوال ایسا ہے کہ پھر
دوسرے بھی جواب دینے پر آمادہ ہو جائیں گے۔ہر ایک کی تعریف کرنے والے کچھ نہ
کچھ لوگ ہوتے ہیں اور جب کسی کی مذمت کرتے ہوئے دوسرے کی مدح کی جائے تو
دوسرے اس کی مذمت پر اتر آتے ہیں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
276
جلد اول
پھر ایڈریس میں ماسٹر محمد الدین صاحب کی ہجو ملیح بھی کی گئی ہے اور وہ یہ کہ وہ امریکہ
میں تبلیغ نہیں کرتے رہے بلکہ لوگوں کو پڑھاتے رہے ہیں۔یہ بات اس طرح کہی گئی ہے
گویا کہنے والے خود وہاں موجود تھے اور مجھے یہ بات معلوم نہ تھی جو اب بتائی گئی ہے۔دراصل اپنی چادر سے زیادہ پاؤں پھیلائے گئے ہیں۔اگر یہ بات صحیح بھی ہو کہ ماسٹر صاحب
وہاں لوگوں کو پڑھاتے رہے ہیں تو یہ غلط ہے کہ انہوں نے کسی اور طریق سے تبلیغ نہیں کی۔اس کے بعد مجھے ماسٹر صاحب کی تقریر کی دو باتوں کی تشریح کرنے کی بھی ضرورت
ہے۔ایک تو انہوں نے یورپ کی رواداری کا ذکر کیا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ جب کوئی یورپ
میں جاتا ہے تو اس پر یہی اثر ہوتا ہے جو ماسٹر صاحب پر ہوا۔کیونکہ وہ لوگ بحث مباحثہ سے
آگے نکل گئے ہیں۔یہ اچھی بات ہے اس کی نقل کرنی چاہئے۔مگر اس سے غلط نتیجہ نہیں
نکالنا چاہئے۔میں بتاتا ہوں کہ ہماری بحث اور یورپ کی رواداری میں کیا فرق ہے۔جب انسان سمجھتا ہے کہ خطرہ میں ہوں تو چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔چنانچہ یہ عام بات ہے کہ
بیمار آدمی چڑ چڑے ہوتے ہیں۔وجہ یہ کہ وہ سمجھتے ہیں ہم تکلیف اٹھا رہے ہیں اور رشتہ دار
ہماری فکر نہیں کرتے۔مگر تندرست آدمی ہشاش بشاش ہوتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے میں خطرہ
میں نہیں ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات پر بحث کی ہے اور میں
نے گزشتہ سالانہ جلسہ کے موقع پر یہ بات بیان کی ہے کہ اخلاق کی خوبی عقل اور قدرت کی
وجہ سے ہوتی ہے یہی چیز جانوروں میں عقل کے ماتحت نہیں آتی بلکہ طبعی تقاضے کے ماتحت
آتی ہے۔عام طور پر جتنے اخلاق نظر آتے ہیں ان کا اکثر حصہ انسانوں میں طبعی تقاضے کے
ماتحت ہوتا ہے لیکن اس لئے کہ خدا نے انسان کو قدرت دی ہے اور ہم حسن ظنی کرتے ہیں
کہ قوت فکر یہ سے کام لے کر انسان نے کام کیا ہے کہتے ہیں اس نے اخلاق سے کام لیا۔ور نہ اگر حقیقت میں لوگوں میں اعلیٰ اخلاق پیدا ہو جائیں تو وہ روحانی انسان بن جائیں۔بات یہ ہے کہ ایشیا ترقی میں اس مقام پر نہیں پہنچا کہ یہاں کے لوگوں نے اپنے
خیالات کی بناء تحقیق اور تدقیق پر رکھی ہو۔وہ سمجھتے ہیں ہمارے خیالات آبائی ہیں اور ذرا

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
277
جلد اول
ان پر مخالف روشنی پڑی تو ان کے نقائص ظاہر ہو جائیں گے۔لیکن قومی ، وطنی اور ورثے
کا میلان انہیں مجبور کرتا ہے کہ ان خیالات کو چھوڑیں نہیں۔اس وجہ سے جب وہ کوئی ایسی
بات سنتے ہیں جس کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ہمیں آبائی خیالات سے ہٹانے والی ہے تو اس
کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں۔پس چونکہ عام طور پر ہمارے ملک کی مذہبی حالت فکر اور
عقل کا نتیجہ نہیں بلکہ آبائی تقلید ہے اور لوگ دلوں میں محسوس کرتے ہیں گو زبانی اقرار نہ
کریں اور ممکن ہے بعض دفعہ اپنے نفس میں بھی اقرار نہ کریں مگر بات یہی ہے کہ وہ سمجھتے
ہیں ہمارا عقیدہ ورثہ ہے۔جب اس پر روشنی پڑی تو ضروری ہے کہ ہم اس کے چھوڑنے
پر مجبور ہو جائیں۔اس احساس نے ان کو چڑ چڑا بنا دیا ہے۔لیکن یورپ کے لوگوں نے
علمی ترقی سے اپنا پہلا مذ ہب باطل قرار دے دیا ہے اور اعمال اور اصول کو علیحدہ علیحدہ کر
دیا ہے۔اس طرح انہوں نے اپنے لئے وسیع رستہ بنا لیا ہے کہ عیسائی بھی کہلائیں اور
عیسائیت کی کسی بات پر عمل بھی نہ کریں۔انہوں نے اپنے تمدن
کو توڑنے کے بغیر یہ تھیوری قائم
کرلی ہے کہ کریڈ (Cread ) الگ چیز ہے اور دیلی جن الگ۔ریلی جن کے معنی تو ہیں قربانی
اور محبت۔اور کریڈ یہ ہے کہ گر جا جاؤ، عبادت کرو اور احکام پر عمل کرو۔یہ باتیں اگر بدلتی
جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔یورپ اور امریکہ کا عام مذہب یہی ہے۔اس تحقیق کے بعد چونکہ ان کے ذہن نشین
یہ بات ہوگئی ہے کہ جو بات ہم نے دریافت کی ہے بالکل صحیح ہے اور بوجہ اپنے ظاہری غلبہ
کے سمجھتے ہیں جس بات پر ہم پہنچے ہیں وہی صحیح ہے اسی لئے ساری دنیا کو ہم نے فتح کر لیا
ہے اور دنیا ہماری نقل کر رہی ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنی جگہ سے ہٹانا ناممکن۔اور اس وجہ سے وہ چڑ چڑا پن نہیں دکھاتے۔اس کی مثال اس بلی کی سی ہے جو چوہے کو پکڑ کر چھوڑ دیتی اور اطمینان سے بیٹھ رہتی ہے۔اسے ہم با اخلاق نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ جس وقت چاہوں گی چوہے
کو پکڑ لوں گی وہ
مجھ سے بیچ کر کہاں جا سکتا ہے اس وجہ سے وہ بے فکر ہو جاتی ہے۔پس اہل یورپ و امریکہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
278
جلد اول
میں رواداری ہے مگر حقیقی رواداری نہیں ہے۔حقیقی رواداری وہ ہوتی ہے جو انسان اس وقت
برتے کہ وہ کوئی بات حق ثابت ہو جانے پر قبول کر لینے کے لئے تیار ہو۔مگر یورپین رواداری
اس طرح دکھاتے ہیں کہ اپنی جگہ کو نہیں چھوڑ نا خواہ کوئی کچھ ثابت کرے۔ایسے لوگ اب
ہندوستان میں بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ان سے کتنی باتیں کریں وہ ہنستے رہیں گے خوشی کا
اظہار کریں گے تعریف بھی کریں گے مگر مانیں گے کچھ نہیں۔یہ رواداری ظاہری حالت میں
اچھی نظر آتی ہے مگر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ کچھ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔جب انہیں کوئی بات سمجھائی جائے تو کہتے ہیں اچھی بات ہے بہت عمدہ ہے مگر اس کا
مطلب یہ ہوتا ہے کہ تمہارے لئے اچھی اور عمدہ ہے ہمارے لئے نہیں۔اس وجہ سے یہ
رواداری بھی ایسی ہی ہے جیسے ہندوستان کے لوگوں کی سیج بھی کیونکہ اس کا نتیجہ بھی یہی
ہوتا ہے کہ میں تمہاری بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں خواہ وہ کیسی ہی معقول ہو۔اس کے مقابلہ میں اسلام کی رواداری یہ ہے کہ مذہبی طور پر خواہ اختلاف ہو دنیاوی
طور پر ہر طرح ساتھ دینے اور امداد کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ہمیں اس رواداری
پر عمل کرنا چاہئے نہ کہ یورپ والی رواداری پر۔کیونکہ وہ حق کے قبول کرنے سے محروم کر
دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یورپ والے یہ تو کہتے ہیں تمہاری باتیں اچھی ہیں مگر ساتھ ہی
یہ بھی کہتے ہیں ہمیں ضرورت نہیں کہ مانیں۔ماسٹر صاحب کی تقریر سے شاید کسی کو ایک اور دھوکا بھی لگے اور وہ دیگر مذاہب کا
مطالعہ کرنے کے متعلق ہے۔یہ ایسی بات ہے کہ میں خود اس کے متعلق زور دیا کرتا ہوں
کیونکہ خود مطالعہ کرنے سے بہت سی باتیں ایسی نظر آتی ہیں جنہیں عام طور پر برا سمجھا جاتا
ہے۔مگر اصل میں وہ ٹھیک ہوتی ہیں۔میں نے دیگر مذاہب کی کتب کے مطالعہ سے بہت
فائدہ اٹھایا ہے اور اس سے مجھ پر یہ صداقت اور زیادہ وضاحت کے ساتھ ظاہر ہو گئی ہے کہ
تمام قوموں میں نبی آتے رہے ہیں۔تو مطالعہ کرنا بہت مفید اور ضروری ہے۔مگر ماسٹر صاحب
نے کمپیریٹو ریلیجن(Comparative Religion) کے متعلق جو کچھ بیان کیا ہے اس

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
279
جلد اول
کی نسبت میں ہوشیار کرنا چاہتا ہوں۔کمپیریٹو ریلیجن خود ایک مذہب ہے۔بے شک اس
مذہب کے پیروؤں نے کہا ہے کہ سب مذاہب میں سچائی ہے مگر وہ ایک خاص مقصد کے
لئے یہ بات کہتے ہیں اور ان لوگوں کی کتابوں کے پڑھنے سے بھی کوئی آزاد رائے قائم
نہیں کر سکتا۔ان کی تھیوری یہ ہے کہ انسانی دماغ نے حالات اور تمدن کے ماتحت کچھ
اصول تجویز کئے ہیں۔اس وجہ سے ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ ابتدائی صداقتوں اور
سچائیوں کو مخفی کریں۔وہ کہتے ہیں ابتدا میں سچائیاں نہ تھیں۔مثلاً توحید کے متعلق زور
دیتے ہیں کہ یہ ابتدا میں نہ تھی۔کیونکہ اگر یہ مانا جائے کہ توحید پہلے تھی اور شرک بعد میں
پیدا ہوا تو ان کی تھیوری کی بنیاد بالکل اڑ جاتی ہے کہ دماغ نے حالات کے ماتحت ترقی کر
کے اصول تجویز کئے ہیں۔ان کی کتب سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے
تلاش اور جستجو کر کے ہر ملک کے مذہب کے حالات لکھے ہیں اور ہر ایک آدمی کو وہ سامان
میر نہیں آسکتے۔اس طرح ان کی کتابیں مفید بھی ہو سکتی ہیں۔ان کی کتب کو بھی پڑھا
جائے مگر اسے بھی علیحدہ مذہب قرار دے کر۔ان کے بھی بہت سے اصول ایسے ہیں جو
اسی طرح اسلام کے خلاف ہیں جس طرح عیسائیت اور آریہ مذاہب کے ہیں۔پس
مذاہب کی تحقیقات نہایت ضروری ہے اور میں نے کبھی کسی غیر مذہب کے متعلق کوئی بات
نہیں مانی جب تک خود اس مذہب کی کتاب میں دیکھ نہ لوں۔کیونکہ ہر مذہب کا حق ہے
کہ اس کی اصل بات دیکھی جائے اور پھر اگر وہ قابل اعتراض ہو تو اعتراض کیا جائے۔لیکن جس طرح کسی کو یہ حق نہیں کہ قرآن کریم کے متعلق کسی آریہ سے کوئی بات سن کریا
کسی مولوی سے کوئی بات معلوم کر کے اس کے متعلق فیصلہ کر لے اسی طرح یہ بھی نہیں ہوتا
چاہئے کہ جیکب سے سن کر کسی امر کا فیصلہ کیا جائے کیونکہ وہ بھی اپنا خیال رکھتا ہے۔پس ہر
ایک مذہب کا مطالعہ ضروری ہے اور غیر متعصبانہ طور پر مطالعہ ضروری ہے۔اس سے کئی
باتوں کے متعلق صحیح علم حاصل ہو جاتا ہے۔میں نے اسی جلسہ کے موقع پر جو جمعہ آیا تھا اس کے خطبہ میں ایک ایسی بات عیسائیت

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
280
جلد اول
کے متعلق بیان کی تھی جس پر لوگ اعتراض کیا کرتے ہیں اور اب بھی اگر اس کی تشریح نہ کی
جائے تو قابل اعتراض ہی سمجھیں مگر اس کے اندر ایک اور حقیقت تھی۔وہ بات حضرت من
کی انجیر کے درخت پر لعنت کرنا ہے۔یہ شام کے درختوں میں سے ایک درخت ہے اور
خصوصیت سے اس علاقہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے جس میں حضرت عیسی رہتے تھے۔انہیں کوئی نبی نہ مانے مگر پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان جیسا زیرک آدمی غیر موسم میں انجیر
کے درخت کے پاس چلا جائے اور اس پر پھل تلاش کرے۔اور جب کچھ نہ ملے تو اس پر
لعنت کرنے لگے۔کیا ہمارا ایک بچہ بھی اس موسم میں جبکہ آم کے ساتھ آم نہیں لگتے آم
کے درخت کے پاس آموں کے لئے جائے گا ؟ اگر نہیں تو وہ کس طرح چلے گئے۔دراصل
اس سے مراد تمثیلی کلام ہے اور انجیر سے مراد یہودی قوم ہے۔ایک پھلدار درخت کی قدر و قیمت
اس کے پھل سے ہی ہوتی ہے۔ایک آم کا درخت اگر پھل دیتا ہے تو آم کا درخت ہے
ور نہ جلانے کے قابل لکڑی ہے۔یہی بات یہود کو حضرت مسیح نے اس تمثیل میں سمجھائی کہ
جب تک الہام کا سلسلہ یہود میں جاری رہا وہ زندہ قوم رہی اور جب یہ بند ہو گیا تو وہ کسی
کام کی نہ رہی۔انہوں نے انجیر کے درخت کی طرف دیکھا اور تمثیلی طور پر کہا دیکھو یہ پھل
نہیں دیتا۔اس وقت یہودیوں کا گروہ ان کے ساتھ تھا۔انہیں بتایا کہ ایسی حالت میں تم
لعنتی ہو۔جب اپنے مذہب کا کوئی پھل نہیں مانتے۔1 حضرت مسیح موعود نے بھی ان کے
لوگوں پر لعنت کی ہے جو امت محمدیہ میں تمیں دجال تو مانتے ہیں لیکن ایک مسیح نہیں مانتے۔تو
یہ ان
کا تمثیلی زبان میں کلام تھا۔غرض ہر مذہب
کی تعلیم کو اگر انسان اس نقطہ نگاہ سے دیکھے جس سے اپنے مذہب کی
تعلیم کو دیکھتا ہے تو بہت سی باتوں کا حل اسے مل جائے۔کئی لوگ دیگر مذاہب کی کتب است
ڈر سے نہیں دیکھتے کہ شاید اس مذہب کی خوبیاں دل پر اثر کر جائیں۔مگر میرے نزدیک
یہ بزدلی ہے۔میں ہر مذہب کی کتب کو بڑی دلیری اور جرات سے پڑھتا ہوں۔کیونکہ
میں جانتا ہوں کہ اگر ان کتابوں کا ایک ایک لفظ بھی خوبی بن جائے تو بھی ان کی خوبیاں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
281
جلد اول
قرآن کریم کی خوبیوں سے بڑھ نہیں سکتیں۔میں کبھی کسی مذہب کی کتاب اس نیت سے
نہیں پڑھا کرتا کہ اس پر اعتراض کروں بلکہ اس لئے پڑھتا ہوں کہ اس میں سے خوبی
معلوم کروں۔اس طرح قرآن کریم کی اور بھی زیادہ فضیلت ثابت ہوتی ہے۔کیونکہ
قرآن کریم کی خوبیاں ان کی خوبیوں کے مقابلہ میں بڑھ کر ہوتی ہیں اور بڑائی یہی ہے کہ
دوسروں کی خوبیوں سے بڑھ کر خوبیاں ہوں نہ یہ کہ دوسروں میں نقص قرار دے کر اپنی
خوبی بتائی جائے۔ایک لولے لنگڑے کو گر الینا بہادری نہیں ہوتی بلکہ ایک طاقتور اور زور آور
کو گرانا بہادری ہوتی ہے۔میں نے دیکھا ہے انگریز گزشتہ جنگ میں جس مقام پر شکست
کھاتے وہاں کی فوج کی بھی بڑی تعریف کرتے کہ بڑی بہادر قوم ہے۔اس سے یہ بتانا
مقصود ہوتا تھا کہ ہم نے یونہی شکست نہیں کھائی ہمارے مقابلہ میں بڑی بہادر قوم تھی اور
جس پر فتح پاتے اس کی بھی بہت تعریف کرتے۔پس ہر مذہب کی کتب کو اس طرز سے پڑھنا چاہئے جس طرز پر اپنی کتب پڑھی جاتی
ہیں۔مثلاً قرآن کریم میں جہاں نمل کا ذکر آتا ہے وہاں ہم کہتے ہیں اس سے چیونٹی مراد
نہیں بلکہ ایک قوم کا نام ہے۔اسی طرح ویدوں کے منتروں کی بھی کوئی توضیح کی جائے تو
اسے تسلیم کرنا چاہئے اور دیگر مذاہب کی خوبیاں تسلیم کر کے ان سے زیادہ اسلام کی
خوبیاں ثابت کرنی چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مسلمانوں کا یہ عقیدہ تھا کہ صرف قرآن کریم
میں خوبیاں ہیں اور کسی مذہب میں نہیں۔لیکن جب دیگر مذاہب والوں نے یہ دکھا دیا کہ
جس طرح اسلام میں حکم ہے سچ بولو اسی طرح ہمارے مذہب میں بھی یہی حکم ہے تو یہ خوبی
صرف اسلام میں نہ رہی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس نقطہ نگاہ کو بدل
دیا ہے اور بتایا کہ دیگر مذاہب میں بھی خوبیاں ہیں لیکن اسلام میں ان سے بڑھ کر ہیں۔مثلاً آپ نے بتایا کہ اسلام اخلاق اس کو نہیں قرار دیتا جو تہذیب اور تمدن کی مجبوری کے
ما تحت فعل کیا جائے۔یہ تو طبعی تقاضا کے ماتحت ہوتے ہیں۔اخلاق وہ ہے جو قوت فکر یہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
282
جلد اول
کے ماتحت ظہور میں آئے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی مد نظر ہو کہ بنی نوع کی بھلائی ہو اور
دوسرے کے مقابلہ میں اپنی قربانی کی جائے۔بشرطیکہ انسان کی روحانیت کی قربانی نہ ہو۔اس تعریف کے مقابلہ میں یورپ نے اخلاق کی جو تعریف کی ہے وہ ادنی رہ جاتی
ہے۔پہلے وہ کہتے تھے جس چیز سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہو وہ اچھی ہوتی ہے۔اب یہ کہتے
ہیں کہ جس چیز سے زیادہ فائدہ ہو اور ساتھ ہی قومی فائدہ بھی ہو وہ اچھی ہے۔مگر پھر بھی
اسلام نے جو تعریف کی ہے اس سے یہ ادنی ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس نقطہ نگاہ کو بدل دیا ہے کہ صرف اسلام میں خوبیاں ہیں اور یہ اصل قرار دیا ہے کہ
دوسروں کی خوبیاں تسلیم کرنی چاہئیں اور پھر قرآن کی خوبیاں اعلیٰ ثابت کرنی چاہئیں۔اصول تفسیر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ ایک نکتہ بیان
فرمایا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم قرآن کریم کی جو تفسیر کرتے ہیں وہ اعلیٰ ہوتی ہے۔ایک غیر احمدی
اگر قرآن کریم میں کوئی خوبی دیکھتا ہے تو اس بات پر اچھل پڑتا ہے کہ یہ کسی اور
مذہب میں نہیں۔مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ہے کہ
دوسرے مذاہب میں بھی خوبیاں ہیں اس لئے ہم ان کی خوبیوں سے بڑھ کر اسلام کی
خوبیاں دیکھنے کے لئے گہرا مطالعہ کرتے اور اعلیٰ خوبیاں معلوم کر لیتے ہیں اس وجہ
سے ہم قرآن کریم کی جو تفسیر کرتے ہیں وہ اعلیٰ ہوتی ہے۔غرض قرآن کریم کے مطالعہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسے
گر اور سکتے بتائے ہیں کہ ان کی اتباع کرنے سے ایسے اعلیٰ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں جو
مخالف کسی صورت میں پیدا کر ہی نہیں سکتے۔کیونکہ ان کا نقطہ نگاہ اور ہے اور ہمارا اور
ہے۔پس دوسرے مذاہب کا مطالعہ کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ان کی زیادہ سے
زیادہ خوبیاں معلوم ہوں تا کہ ان سے بڑھ کر قرآن کریم کی خوبیاں بتائی جاسکیں۔اس
سے میں نے اتنا فائدہ اٹھایا ہے کہ جس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ارادہ تو یہ تھا آجکل پڑھانا بھی چھوڑ دوں کیونکہ گلہ پڑا ہوا ہے اور بولنے سے تکلیف

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
283
جلد اول
بڑھ جاتی ہے مگر مدرسہ کی جو کا یہ اثر معلوم ہوتا ہے کہ ماسٹر محمد دین صاحب یہاں زیادہ
بولے اور میں بھی۔<<
(الفضل 9 مارچ 1926ء)
1 متی باب 21 آیت 18 تا 22 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء

آج 10 میں سے 10 باقی