حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
284
جلد اول
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے
اعزاز میں ٹی پارٹی
حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے کے امریکہ سے مراجعت پر ان کے اعزاز
میں سٹاف اور طلباء ہائی سکول نے ٹی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ لمسیح الثانی بھی شامل
ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔گو وقت کی تنگی اس وقت اجازت نہیں دیتی کہ کچھ زیادہ بیان کروں ( کیونکہ نماز مغرب
کا وقت بالکل قریب تھا مگر اس کی ساری ذمہ داری نہ تو قانون قدرت پر رکھی جاسکتی
ہے کیونکہ وقت کا مقرر کرنا ہمارے اختیار میں تھا اور نہ ساری ذمہ داری سکول کے منتظمین
کے سر رکھی جا سکتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اندازہ سے ایسا وقت مقرر کیا تھا کہ مغرب
سے پہلے یہ تقریب ختم ہو جائے گی۔پھر یہ ذمہ داری نہ میرے سر رکھی جاسکتی ہے کیونکہ میں
نے یہ وقت کسی اور کام میں صرف نہیں کیا بلکہ ایک جنازہ کی وجہ سے دیر ہو گئی ہے۔بہر حال یہ ذمہ داری سب پر تقسیم ہو کر واقعہ یہ ہے کہ اب شام ہونے والی ہے۔اول تو میں اس بات پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس وقت کی نظم خوانی، تلاوت قرآن اور
ایڈریس پہلے کی نسبت بہتر تھے۔گو میں اس بات پر افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ تلاوت
قرآن کریم جیسی پہلے یہاں ہوا کرتی تھی اور محمد عقیل ہی پڑھا کرتے تھے ایسی نہیں ہوئی۔اب کے بھی یہ بارا نہی کے ذمہ ڈالا گیا ہے۔مگر انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورے طور پر

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
285
جلد اول
ادا نہیں کیا۔گواب بھی دوسری ایسی تقریبوں کی نسبت ان کی تلاوت اچھی تھی مگر پہلے کی
طرح نہ تھی۔البتہ نظم بہت اچھی پڑھی گئی۔اس میں ایک خاص خوبی تھی اور وہ یہ کہ نظم کا
مضمون جس طرح خیالات کو اوپر لے جانا چاہتا تھا اسی طرح میاں محمد جان ( نظم پڑھنے
والالڑ کا ) اپنی آواز کو بلند کرتے تھے اور اس خوبی سے بلند کرتے تھے کہ جس کی نقل نہیں کی
جا سکتی۔مصرعہ کا آخری حصہ اس طرح اوپر اٹھتا تھا کہ روح کو بھی اوپر اٹھا کر لے جاتا
تھا۔ہر بار میں ہر شعر پر خیال کرتا کہ شاید اب کے اس رنگ میں مصرعہ ادا نہ ہو مگر شروع
سے اخیر تک ایک ہی رنگ میں اٹھتا رہا۔اس میں یہ خوبی تھی کہ شعر اس طرح پڑھے کہ
مضمون کے ساتھ لہجہ میں بھی بلندی ہوتی تھی۔میں سمجھتا ہوں ہمارے دونوں سکولوں سے
یہ بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ اس قسم کے جلسوں میں سارا مجمع مل کر نظمیں پڑھے۔اس
سے جوش، بلند ہمتی اور امنگ پیدا ہوتی ہے۔میں نے ولایت سے آنے پر دونوں سکولوں
کو نصیحت کی تھی کہ آپ لوگ یہ انتظام کر سکتے ہیں کہ جلسہ سے پہلے جو نظم پڑھی جائے اسے
سارا مجمع دہرائے۔یہ عام رواج بھی ہے اور جائز بھی ہے کیونکہ حدیثوں سے ثابت ہے کہ
رسول کریم ﷺ کے سامنے سارے صحابہ مل کر شعر دہراتے تھے۔1 اس طرح ایک تو ان
کی آواز بھی بلند ہو جائے گی جن کی نیچی ہے دوسرے اس سے جذبات میں ایسا ہیجان پیدا
ہوتا ہے کہ ستی اور غفلت جو بعض پر چھائی ہوئی ہو دور ہو جاتی ہے۔اور اس طرح اٹھنے
والی لہر جو دوسرے ساتھیوں کے منہ سے نکلتی ہے سب پر اثر کرتی ہے۔اس وقت تو دو
لڑکوں نے مل کر نظم پڑھی ہے لیکن اگر ساری مجلس یا سکول کی جماعت کے سارے لڑکے مع
استاد کے مل کر نظم پڑھیں تو میں سمجھتا ہوں اس طرح حوصلہ کی بلندی پیدا ہو کر آواز کو بھی
بلند بنا سکتی ہے۔اس کے بعد جو ایڈریس پڑھے گئے ہیں ان میں سے ایک بات کے متعلق کچھ کہنا
چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ امریکن مشن کی کامیابی میں یا جو کام وہاں ہوا ہے اس میں امریکہ
کے مبلغین کی تعریف کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی حصہ کام کے متعلق میں بھی تعریف

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
286
جلد اول
جو
کا مستحق ہوں مگر میں صفائی سے کہہ دوں امریکہ کے مشن کو جس طرح مجھے لیڈ (Lead)
کرنا چاہئے تھا میں نہیں کر سکا۔ایسی حالت میں اگر وہاں کامیابی ہوئی ہے تو اس کے مستحق
وہ مبلغ ہیں جنہوں نے وہاں کام کیا۔اور اگر نا کامی ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری مجھ پر پڑتی
ہے کہ کیوں میں نے ان لوگوں کی راہنمائی نہ کی۔انگلستان کے مشن کو پہلے سے اور اب
کچھ عرصہ سے مصر اور شام کے مبلغوں کو میں نے ہدایات دینی شروع کی ہیں مگر امریکہ کے
متعلق یا تو یہ کہ دوسرے کاموں کی وجہ سے فرصت نہیں پائی یا یہ کہ وہاں کے حالات سے
واقفیت نہیں تھی کہ اس مشن کو لیڈ کر سکوں اس لئے جو ہفتہ واری چٹھی دوسرے مبلغوں
کو بھیجی
جاتی ہے وہ وہاں نہیں بھیجی گئی۔گو کبھی کبھی وہاں بھی خط لکھتا رہا ہوں مگر با قاعدہ نہیں اور
اس طرح نہیں کہ میں نے ان کے کام کا پروگرام بنانے میں حصہ لیا ہو۔میں سمجھتا ہوں
باوجود اس کے کہ میں قادیان میں ہوں اور میں نے امریکہ نہیں دیکھا مگر اس علم کے ساتھ
و اس شخص کو ملتا ہے جس پر خدا تعالیٰ کوئی ذمہ داری رکھتا ہے امریکن مشن کی محفوظ طریق پر
یہاں بیٹھے بھی راہنمائی کر سکتا ہوں۔گوسفر یورپ کے اس تجربہ سے جو ممکن ہے بعض کے
نزد یک قلت وقت کی وجہ سے تجربہ کہلانے کا ہی مستحق نہ ہو میری اس رائے میں جو پہلے
سے میں یورپ کے متعلق رکھتا تھا کوئی تغیر پیدا نہیں کیا۔مگر اس سے اتنا فائدہ ضرور ہوا ہے
کہ پہلے جو باتیں میں اپنے اندرونی علم کی بناء پر کہتا تھا اور مبلغ ان کی تصدیق نہ کرتے تھے
اب میں وہی باتیں واقعات کی بناء پر کہتا اور مبلغوں کو قائل کر سکتا ہوں اور انگلستان کا کی
موجودہ مشن کلی طور پر میری ہدایات پر کام کر رہا ہے۔میں نے وہاں کام کرنے والوں
سے کہہ دیا ہے خدا نخواستہ کوئی نقصان ہوا تو اس کا میں ذمہ وار ہوں گا۔تمہارا کام صرف
ان ہدایات کی پابندی ہے جو تمہیں اس کام کے لئے دی جائیں۔مگر امریکہ کے متعلق یہ
طریق اختیار نہیں کیا گیا اور نہ اب اختیار کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ وہاں اب کوئی باقاعدہ مبلغ
نہیں رکھا گیا اور نہ کچھ عرصہ تک ارادہ ہے کہ رکھا جائے اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ اس
طریق کو وہاں کے لئے اختیار کر سکتا ہوں یا نہیں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
287
جلد اول
اس کے بعد میں کچھ اور باتیں اس جواب کے متعلق کہنا چاہتا ہوں جو ماسٹر صاحب
نے ایڈریسوں کا دیا ہے۔میں نہایت حیران ہوا یہ بات سن کر کہ ایڈریس میں کسی موقع پر یہ کہا گیا ہے کہ مغربی لوگ
اس قسم کے مردہ ہو گئے یا انسانیت سے خارج ہو گئے ہیں کہ مذہب اور روحانیت کی کوئی
بات ان کے قلوب پر اثر نہیں کر سکتی۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور ہندوستان کے لوگوں کو
میں نے دیکھا ہے وہ اس بات کے قائل نہیں ہیں۔میں نے جب بھی یہ آواز اٹھتی دیکھی یا
اپنے ان مشنریوں سے یا ان لوگوں سے جو مغرب میں رہے یہ شکایت سنی کہ ہمارے
ہندوستانی بھائی بہت جلدی خیالی جنت بنا کر اس خوشی میں مست ہو جاتے ہیں کہ یورپ
میں ہزار ہا اعلیٰ درجہ کے متقی، پرہیز گار، زکوۃ اور چندہ دینے والے، نمازیں پڑھنے
والے نو مسلم موجود ہیں۔وہ اس قسم کی خیالی عمارت کھڑی کر لیتے ہیں کہ لاکھوں کروڑوں
یورپین لوگوں کو مسجدوں میں نماز پڑھنے کے لئے جاتے اور خدائے واحد کے آگے سجدہ
کرتے دیکھتے ہیں۔مگر یہ خیال نہیں کرنا چاہئے۔غرض میں نے مبلغین کی تحریروں اور
زبانوں سے یا ان لوگوں کے مونہوں سے جو مغرب میں رہے اور جنہیں مغربی لوگوں سے
معاملہ پڑا ہمیشہ اسی قسم کے مایوسانہ کلمات سنے۔اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں ایڈریس
دینے والوں نے یہ نئی بات کہی ہے اور ماسٹر صاحب کو اہل مغرب کے متعلق غلطی لگی ہے۔جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ان میں مذہبی آدمی موجود ہیں مجھے ہمیشہ ہندوستانی بھائیوں کے
خیالی جنت کو توڑنے اور مغرب سے آنے والے لوگوں کی خیالی مایوسی کو توڑنے کی کوشش
کرنی پڑی ہے۔اور میں دونوں کو وسطی طریق اختیار کرنے کے لئے کہتا رہا ہوں۔ہندوستانیوں کو تو میں نے یہ بتایا کہ یہ مت خیال کرو وہاں کے نو مسلم تمہاری طرح
کے مسلمان ہیں۔ابھی ان کی بالکل ابتدائی حالت ہے۔اور مبلغین اور دوسرے مغرب
سے آنے والوں کو یہ بتایا کہ تم ان لوگوں کی طرف سے مایوس نہ ہو ان کی آہستہ آہستہ
اصلاح ہوگی۔وہ بعض ایسی رسوم کے پابند ہیں جنہیں اس وقت تک نہیں چھوڑ سکتے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
288
جلد اول
جب تک ان کے اردگردان رسوم کو چھوڑنے والی جماعت نہ پیدا ہو جائے۔کیونکہ بہت
سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے کرنے کے لئے دوسروں کے تعاون کی ضرورت ہوتی
ہے۔اکیلا انسان انہیں سرانجام نہیں دے سکتا۔ہمیشہ جب کبھی احمدی مغرب سے واپس آئے ان میں سے 90 فیصدی ایسے تھے جو
مجھے کہتے کان میں ایک ضروری بات کہنی ہے اور جب میں کہتا بتاؤ کیا بات ہے تو وہ یہی
کہتے کہ ولایت میں تبلیغ پر جو روپیہ خرچ کیا جا رہا ہے وہ ضائع ہو رہا ہے۔اگر وہاں مشن
رکھنا ہی ہے تو ایک آدھ آدمی کو رکھ دیا جائے جو کچھ اور کام بھی ساتھ کرتا رہے اور مشن کو
بھی قائم رکھے۔یہ سن کر مجھے اس شخص کو سمجھانا پڑتا کہ ہر کام کی اہمیت کے مقابلہ میں اس
کے اخراجات کو دیکھنا چاہئے اور جتنا بڑا کوئی کام ہو اتنی ہی بڑی رکاوٹیں اس کے کرنے
میں حائل ہوتی ہیں۔جب تک ان روکوں اور مشکلات کو مدنظر نہ رکھا جائے اس کام کے
نتائج محسوس نہیں کئے جاسکتے۔چنانچہ سب سے پہلی ٹی پارٹی جو ماسٹر صاحب کو ہائی سکول
کے اولڈ بوائز کی طرف سے دی گئی اس میں میں نے یہی بتایا تھا کہ اس بات کو مد نظر رکھنا
چاہیئے کہ ہمارے کام میں وہاں جس قدر مشکلات ہیں وہ ان مشکلات سے زیادہ نہیں جو
عیسائیوں کو عیسائیت کی اشاعت میں یہاں ہندوستان میں درپیش ہیں۔مگر وہ ہمت نہیں
ہارتے اور استقلال سے کام کرتے چلے جاتے ہیں حالانکہ ان کو ہم سے زیادہ روپیہ خرچ
کر کے اور زیادہ آدمیوں سے کام لے کر جو نتائج حاصل ہوتے ہیں وہ ہمارے نتائج کی
نسبت بہت ہی کم ہیں۔جن لوگوں کو وہ یہاں عیسائی بناتے ہیں وہ ہماری کوششوں کی
نسبت سے تعداد کے علاوہ اپنی حالت میں تغیر پیدا کرنے کے لحاظ سے بھی ان لوگوں سے
کم درجہ پر ہیں جو یورپ میں مسلمان ہوتے ہیں۔در حقیقت سچی بات وسطی ہے۔باقی جو
خیال کئے جاتے ہیں وہ اپنے اپنے رنگ میں اشاعت مذہب کی تڑپ کا نتیجہ ہیں۔ہر شخص اس بات کو محسوس کرتا ہے کہ یورپ مادیات میں مبتلا ہے۔مگر وہاں ایک
مذہب نکلا ہے جو ان کے لئے نیا ہے مگر ہمارے لئے نہیں۔کیونکہ ہمارے پاس بہت پہلے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
289
جلد اول
کی کتاب اس علم کی موجود ہے۔وہ علم النفس ہے۔اس کی وجہ سے اور دل کے باریک
احساسات دیکھنے سے وہ دل کے اندر تاریک در تاریک گوشوں میں اس قسم کی امنگیں
محسوس کرتے ہیں کہ ابھی ہم نے سب کچھ حاصل نہیں کر لیا۔ان لوگوں کو اندرونی کی
احساسات اور سائیکالوجی ( علم النفس ) نے اس طرح متوجہ کر دیا ہے کہ دنیا کمانے کے
علاوہ کسی اور بات کی طرف توجہ کرنی چاہئے مگر اس کا نام مذہب نہیں ہے بلکہ یہ ایک قسم کی
پکار ہے۔جس طرح ایک پیاسے کی پانی کے لئے پکار ، پانی نہیں کہلا سکتی اسی طرح یہ پکار
بھی مذہب نہیں کہلا سکتی۔ایک ایسے بچے کو جو نہیں جانتا کہ پانی کیا ہے اور غذا کیا ہے جس
نے ماں کے پیٹ سے پیدا ہو کر ایک گھونٹ بھی پانی یا دودھ کا نہیں پیا تم اسے تڑپتا دیکھ کر
اگر اس کے منہ میں ایک سیال چیز نہ ڈالو تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسے پانی کی پیاس ہے بلکہ وہ
قانون قدرت کی پکار ہے جو دل سے نکلتی ہے اور جو یہ بات محسوس کراتی ہے کہ کسی اور چیز
کی ضرورت ہے جو حاصل کرنی چاہئے۔اسی طرح اہل یورپ میں جو احساس ہے وہ
مذہب کی پکار اور مذہب کی بھوک اور مذہب کی پیاس تو کہلا سکتی ہے لیکن مذہب نہیں
ہے۔مذہب خدا تعالی کی آواز کو لبیک کہنے کا نام ہے مگر مغربی لوگوں کے دل سے آواز
پیدا ہوئی ہے جو فطرت کی آواز ہے جو انسانیت کہلا سکتی ہے، جو اخلاق سمجھی جاسکتی ہے لیکن
اسے مذہب نہیں کہہ سکتے۔مذہب کی آواز وہ ہوتی ہے جو باہر سے آتی ہے اور کانوں کے
ذریعہ اندر جاتی ہے اور انس کے مادہ سے مل کر جفت ہوتی ہے۔پھر وہ مرد و عورت کی
طرح مل کر بچہ پیدا کرتی ہے جسے روحانیت کہتے ہیں۔پس اس میں شبہ نہیں کہ یورپ کے لوگوں میں وہ فطرت نمایاں ہے اور بعض لحاظ سے
زیادہ نمایاں ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں میں تعلیم زیادہ ہے۔ان کے دل کی تختیاں صاف
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے صاف سختی پر اچھا لکھا جاتا
ہے۔جب لوگ کہتے کہ عام لوگ لامذہب ہو رہے ہیں اور اپنے اپنے مذہبی عقائد کو ترک
کر رہے ہیں تو فرماتے ایسے لوگوں کے دل کی تختیاں صاف ہو رہی ہیں ان پر صحیح عقائد

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
290
جلد اول
اچھی طرح لکھے جائیں گے۔لامذہب ہونے سے کیا مراد ہے؟ یہی کہ اپنے مذہب کی رسم
و رواج کو چھوڑ دینا۔حضرت مسیح موعودؓ فرماتے ان رواجوں کو مٹنے دو۔جب ان لوگوں کو
کے دل کی تختیاں صاف ہو جائیں گی تو ان پر اچھا لکھا جائے گا۔یورپ کے لوگوں کی
تختیاں صاف ہو چکی ہیں۔جو باتیں ہمارے ملک میں لوگوں کو سچے مذہب کے قبول
کرنے سے روکتی ہیں وہ وہاں نہیں رہیں۔مگر ان کے بجائے اور پیدا ہوگئی ہیں۔اور وہ
ان کے وہ اصول ہیں جو انہوں نے خود بنا لئے ہیں۔جب کوئی انسان کسی بات کے لئے
چیختا چلاتا ہے تو ہر جگہ یہ قانون قدرت جاری ہے کہ اس کا طبعی طور پر جواب موجود ہوتا
ہے۔انسان کے جسم کے اندر جو نبی بیماری پیدا ہوتی ہے اس کے ساتھ ہی اس کا طبعی علاج
بھی پیدا ہو جاتا ہے۔اگر انسان کے جسم پر کہیں زخم لگتا ہے تو اس زخم کے اردگرد ایسے
سامان جمع ہو جاتے ہیں جو اسے آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔اسی طرح انسان جو نہی
لامذہبیت کی طرف جاتا ہے فطرت کی پکار ا سے سنائی دینے لگتی ہے اور اس کے لئے اسی
طرح سامان پیدا ہو جاتے ہیں جس طرح جب بخار چڑھتا ہے، ملیریا ہوتا ہے تو خون میں
جو کیڑے ہوتے ہیں وہ اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور جب وہ غالب آ جاتے ہیں تو بخار
ٹوٹ جاتا ہے۔لیکن ایک طبیب جانتا تھا کہ جب تک بیرونی امداد نہ ہو گی اُس وقت تک
بخار پیچھا نہ چھوڑے گا اس لئے وہ دوا کے ذریعہ امداد پہنچاتا ہے۔اسی طرح دہریت کی
طرف جانے والے لوگوں کے ارد گرد خیالات کا ایک ایسا دائرہ پیدا ہو جاتا ہے جو
دہریت سے ان کو بچانا چاہتا ہے اور جس طرح اور باتوں میں یہ قانون قدرت جاری ہے
اسی طرح دہریت کے خیالات رکھنے والوں کے لئے بھی جاری ہوتا ہے جو ان کو لامذہبیت میں
گرنے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔اگر انسان عقل سے مذہب تیار کرے تو بے شک اس کا
تیار کیا ہوا نہ ہب کئی باتوں میں مذہب سے مشابہ ہوگا مگر وہ مذہب نہ ہوگا۔کیونکہ مذہب نام
ہے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے کا۔فطرت کی آواز پر لبیک کہنا فطری علاج ہے نہ کہ مذہب۔مذہب وحی کی آواز پر لبیک کہنے کا نام ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
291
جلد اول
نے فرمایا ہے فطرت کا مذہب لعنت ہے۔حالانکہ دوسری طرف آپ نے یہ بھی فرمایا ہے
کہ فطرت مذہب کی طرف انسان کو لے جاتی ہے۔فطرت کا مذہب کیوں لعنت ہے؟ اس
لئے کہ وہ چونکہ بہت کچھ مذہب کے مشابہ ہوتا ہے اس لئے اکثر اوقات تباہی کی طرف
لے جاتا ہے۔اصل مذہب کی جو غرض ہے اور جو مذہب کے لفظ سے ہی ظاہر ہے کہ خدا
تک پہنچنے کا راستہ۔اس کے لئے آسمان سے ہاتھ آتا ہے جو کھینچ کر اس راستہ تک انسان کو
لے جاتا ہے۔ورنہ خدا تعالیٰ کامل طور پر ہادی نہیں ہو سکتا تھا اگر فطرت کامل طور پر ہادی
ہوتی۔اس میں شبہ نہیں کہ فطرت خدا تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوئی ہے اور ہدایت کی طرف
راہنمائی کرتی ہے۔لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ صرف فطرت ہدایت پانے کے لئے کافی
نہیں ہے۔اگر کافی ہوتی تو خدا تعالیٰ کا صرف خالق ہونا کافی تھا اور وہ ہادی نہ ہوتا۔کیونکہ فطرت کا مذہب خالقیت کے ماتحت آتا ہے اور باہر سے مذہب آنے والا ہادی
ہونے کے ماتحت ہے۔پس ان لوگوں کے دلوں میں تڑپ ضرور ہے اور میرا خیال ہے کہ ایشیائی لوگوں سے
بھی زیادہ بعض کے دلوں میں حقیقی مذہب کے لئے تپش ہے اور بوجہ اس کے کہ ان کے
دلوں کی زمین صاف ہے ممکن ہے وہ زیادہ جلدی الہام اور رؤیا کے قابل ہو سکے۔یہ اثر
مجھ پر یورپ کے سفر میں پڑا ہے۔میں اس بات کا پہلے بھی قائل تھا مگر اب زیادہ وثوق ہو
گیا ہے کیونکہ ان کے دل محبت الہی کی باتیں سن کر پگھل جاتے تھے۔اور وہ انسان جو محبت
کی لہروں کا وزن کرنے کی اہلیت رکھتا ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ ایشیائیوں کی نسبت ان کے
دلوں میں بہت زیادہ اور جلدی محبت کی لہریں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس وجہ سے میں سمجھتا
ہوں اگر ان کی صحیح تربیت کی جائے تو آج نہیں تو کل ضرور اسلام کے سچے عاشق بن جائیں
گے۔جب ان کی روحانیت پرورش پائے گی تو سچاند ہب قبول کر لیں گے۔اُس وقت ان کی
یہ حالت ہو جائے گی کہ کہیں گے ہم بے کس و بے بس ہیں۔خدا ہی ہمارا ہاتھ پکڑ کر بتائے
کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔اُس وقت وہ ہر بات ماننے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔خواہ وہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
292
جلد اول
بات کھانے پینے کے متعلق ہو یا تمدن کے متعلق، عبادت کے متعلق ہو یا رسوم کے متعلق۔کیونکہ ان کی حالت اسی طرح ہوگی جس طرح مریض کی ڈاکٹر کے مقابلہ میں ہوتی ہے۔مریض ڈاکٹر کی بہت سی باتوں کی حکمت نہیں سمجھ سکتا مگر جو بات ڈاکٹر کہتا ہے اسے مانتا
ہے۔اسی طرح اہل یورپ مبلغین اسلام کے مقابلہ میں کریں گے۔اور یہی چیز مذہب
ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے سامنے اپنے آپ کو اس طرح ڈال دے کہ جو بھی تعلیم اس کی
طرف سے ہوگی اس پر عمل کروں گا خواہ بظاہر اس میں نقصان ہی نظر آئے خواہ رسوم اور
عادات کے خلاف ہی ہو۔یہی مذہب اور فطرت میں فرق ہے۔وہاں ہر قدم عقل کے
ماتحت رکھا جاتا ہے لیکن مذہب میں اطاعت کے ماتحت کام ہوتا ہے۔وہاں انانیت سے
قدم اٹھایا جاتا ہے اور یہاں فنائیت سے۔پہلے انسان میں انانیت آتی ہے جبکہ وہ عقل
سے کام لیتا ہے اور مذہب کا سچا ہونا معلوم کرتا ہے اور جب وہ اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ
اسے معلوم ہو جاتا ہے ایک ایسی زبردست طاقت ہے جو مجھے چلا سکتی ہے تو وہاں اس کی
انانیت ختم ہو جاتی ہے۔اس وقت وہ یہ کہہ دیتا ہے جہاں چاہو لے چلو اب مجھے کوئی عذر
نہیں ہے کیونکہ اب میری میں نہیں رہی تو ہی تو ہو گیا ہے۔یہاں سے مذہب شروع ہوتا
ہے۔فطرت راہنمائی کر کے مذہب تک پہنچا دیتی ہے۔آگے مذہب خدا تعالیٰ تک لے
جاتا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کا احساس تو فطرت پیدا کرتی ہے آگے جسے وصال کہتے ہیں وہ
مذہب سے حاصل ہوتا ہے۔پس میں یہ مانتا ہوں کہ فطرتی احساس تو ایشیا والوں سے بھی
یورپ والوں میں زیادہ ہے مگر مجھے ماسٹر صاحب سے اس بات میں اختلاف ہے کہ اسی
فطرتی احساس کا نام مذہب ہے۔ہاں یہ ضرورت ہے کہ ہم اس احساس کا جواب ان کے
سامنے رکھیں۔جس طرح ایک پیاسے کو جب پانی ملے تو اس کی پیاس بجھ جاتی ہے اسی
طرح ان لوگوں کو جب حقیقی مذہب معلوم ہو گا تو ان کی پیاس بھی بجھ جائے گی اور وہ حقیقتاً
مسلمان ہو جائیں گے۔بعض اوقات مذہب کے معنی ظاہری رسوم کے لئے جاتے ہیں اس
لحاظ سے جس طرح ہم غیر احمدیوں کو مسلمان کہتے ہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی مذہبی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
293
جلد اول
آدمی کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ مذہب کی تلاش میں ہیں۔یا جس طرح ہندوؤں ، عیسائیوں
اور آریوں وغیرہ میں سے جو شخص اپنے مذہب پر پختہ ہوا سے مذہبی آدمی کہا جاتا ہے اسی
طرح وہ شخص جو فطرتی مذہب رکھتا ہے اسے بھی مذہبی آدمی کہہ سکتے ہیں لیکن اس خیال
سے کہ کسی کو یہ دھوکا نہ لگے کہ یہ سچا مذ ہب ہے۔اور چونکہ یہ نئی چیز ہے اس لئے امکان تھا
کہ کسی کو یہ دھوکا لگے کہ ممکن ہے حقیقی مذہب کا اس میں حصہ ہو اس لئے میں نے ضروری
سمجھا کہ اس پر روشنی ڈالوں کہ بے شک یہ مذہب کے مشابہ ہے مگر مذہب ایک ہی ہے جو
الہام کے ذریعہ آیا ہے اور وہ اسلام ہے۔باقی کسی کا نام رسماً یا مجاز امذ ہب رکھ لو تو اور
(الفضل 26 مارچ 1926ء)
بات ہے۔“
1 بخاری كتاب الجهاد باب التحريض على القتال (الخ) صفحہ 469
حدیث نمبر 2834 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی