طالبات مدرسہ خواتین کے جلسہ دعوت میں تقریر
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
308
جلد اول
طالبات مدرسہ خواتین کے جلسہ دعوت میں تقریر
J
14 مئی 1926ء کی شام طالبات مدرسہ خواتین نے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ سید اللہ
صاحب مبلغ شام کے اعزاز میں دعوت کی۔جس میں حضرت خلیفتہ لمسیح الثانی بھی شامل
ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر
فرمائی۔ہر ایک شخص جو اپنے ہاتھ سے کوئی پودا لگاتا ہے اسے اس پودے سے قدرتی طور پر
انس اور محبت ہوتی ہے۔خصوصاً ان پودوں سے جن کے متعلق اسے خیال ہوتا ہے کہ ہمیشہ
اس کے لئے ذکر خیر جاری رکھ سکیں گے۔جو لوگ درخت بھی اپنے ہاتھ سے لگاتے ہیں وہ
انہیں پیارے ہوتے ہیں۔حتی کہ جب ان کے درخت بعض حادثات یا دشمنوں کے ذریعہ
کالے جاتے ہیں تو وہ روتے ہیں حالانکہ درخت بول نہیں سکتا اور ذکر خیر کو زبان کے
ذریعہ جاری نہیں رکھ سکتا۔گو درخت سے فائدہ اٹھانے والے کہہ دیا کرتے ہیں کہ جس
نے لگایا خدا اس کا بھلا کرے۔لیکن ایسے درخت جو علمی درخت ہوتے ہیں جو زبانیں
رکھتے اور جن سے ذکر خیر قائم رہتا ہے ان سے دوسرے درختوں کی نسبت بدرجہا زیادہ
تعلق ہوتا ہے۔اس وجہ سے مجھے مدرسہ خواتین سے خاص طور پر محبت ہے اور میں اس
مدرسہ کے لئے تڑپ رکھتا ہوں کہ جس غرض کے لئے جاری کیا گیا ہے وہ پوری ہو۔یعنی
ایسی استانیاں تیار ہوں جو آئندہ نسلوں کی تربیت کا اعلیٰ نمونہ پیش کر سکیں اور ہمارے
مدرسہ کی نکلی ہوئی طالبات باقی تمام کو مات کر دیں۔اسی محبت اور تعلق کی وجہ سے میں سمجھتا
ہوں مجھے حق ہے کہ مدرسہ کے متعلق ایسی ہدایات یا نصائح جو مفید ہوسکتی ہوں دوں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
309
جلد اول
مجھے اس بات پر نہایت خوشی ہے کہ طالبات اپنے فرائض کے ساتھ انس اور محبت
رکھتی ہیں۔اور اس بات
کو بجھتی ہیں کہ تعلیم کے ذریعہ ان کی علمی اور روحانی ترقی ہوگی اور
وہ جماعت کے لئے مفید بن سکیں گی۔لیکن خالی احساس کام ہو جانے کے مساوی نہیں ہو
جایا کرتا۔کیسی ہی تڑپ ہو، کتنی ہی خواہش ہو جب تک صحیح ذرائع حاصل نہ ہوں اور ان پر
عمل نہ کیا جا سکے اُس وقت تک کوئی شخص کامیاب نہیں ہو سکتا۔دیکھو اگر کوئی سردی کے
موسم میں ساری رات کنویں سے پانی نکالنے کی مشقت برداشت کرے تو اس طرح روٹی
نہ پک جائے گی۔کیوں؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے روٹی پکنے کے لئے جو قانون مقرر کیا
ہے اس کی اتباع نہیں کی گئی۔میرے نزدیک ہماری غرض تبھی پوری ہو سکتی ہے جب کام ان اصول کے ماتحت کیا
جائے جو اس کام کے مفاد کے ساتھ وابستہ کئے گئے ہیں۔میں سمجھتا ہوں سب سے اہم
بات جس کی ان لڑکیوں
کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ لڑکیوں اور
خواتین کی آواز بلند ہو۔اس میں نرمی اور ہچکچاہٹ نہ ہو۔دلیری، ارادہ اور قوت پائی
جائے۔میرے نزدیک ہماری عورتیں کوئی کام کرنے میں اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو
سکتیں جب تک ان کی آواز میں قوت اور شوکت ایسی نہ ہو جو پختہ ارادہ رکھنے والے اور
کام کرنے والے لوگوں کی آواز میں ہوتی ہے۔تقریر کی نصف سے زیادہ طاقت آواز
میں ہوتی ہے۔اگر آواز اس طرز پر نکلے کہ اس میں شبہ اور تر دو پایا جائے اور یہ خیال ہوتے
کہ نہ معلوم سننے والے میری بات قبول کریں گے یا نہ کریں گے تو اس کا کچھ اثر نہ ہوگا۔ہماری جماعت میں ایک مولوی صاحب ہوتے تھے جو بڑے عالم تھے۔مگر اس طریق سے
گفتگو کرتے تھے کہ گویا انہیں اپنی بات پر آپ شبہ ہے۔جب وہ کسی کے سامنے کوئی دلیل
پیش کرتے اور وہ اس پر اعتراض کرتا تو ڈر جاتے۔ایک دفعہ یہ واقعہ ہوا کہ انہوں نے
ایک شخص سے کہا حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات تمیں آیات سے ثابت ہوتی ہے۔اس
نے کہا آپ کوئی آیت پیش کریں۔اس پر انہوں نے ایک آیت پڑھی۔اس شخص نے کہا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
310
جلد اول
اس پر تو یہ اعتراض پڑتا ہے۔کہنے لگے اچھا اسے جانے دو۔اور سنو۔پھر دوسری آیت
سنائی۔اس پر بھی جب اس نے اعتراض کیا تو تیسری سنا دی۔حتی کہ ساری آیتیں سنا کر
ختم کر دیں۔آواز میں رعب ہو تو اس کا خاص اثر ہوتا ہے۔پس ضروری ہے کہ خواتین کو
اس طرح بولنے کی عادت ہو کہ ان کی آواز میں شوکت اور رعب پایا جائے لیکن باوجود
اس کے کہ میری یہ خواہش رہی ہے اور باوجود اس کے کہ میں نے اس کے لئے کوشش بھی
کی ہے میں اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔اب میں یہ کام شاہ صاحب کے سپرد کرتا ہوں اور
امید رکھتا ہوں کہ وہ اس بارے میں خیال رکھیں گے۔اگر چہ وہ پہلے خیال نہیں رکھتے
تھے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض طالبات ایسی بھی ہیں جنہوں نے کبھی مدرس کے سوال کا
جواب ہی نہیں دیا اور مدرس نے بھی مجبور کر کے ان سے جواب نہیں لیا۔خالی تعلیم کوئی چیز
نہیں۔قرآن کریم نے اس کی مثال گدھے سے دی ہے 1 جب تک وثوق ، امنگ اور
عزم نہیں تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اور اس کے لئے بلند ، پر شوکت، دلیری اور رعب
والی آواز ہونی چاہئے۔میں امید کرتا ہوں کہ مدرسہ خواتین کے مدرس اس امر کا خیال
رکھیں گے اور جرات سے بولنے، فوراً بولنے اور صحیح جواب دینے کی عادت ڈالیں گے۔چونکہ میں نقائص کے دور کرنے پر بہت زور دیا کرتا ہوں جسے سختی سمجھا جاتا ہے اس
لئے خواتین شاہ صاحب کے آنے پر خوش ہوں گی کہ اب میری سختی جاتی رہے گی۔مگر
جسے انہوں نے سختی محسوس کیا وہی دراصل ان کے لئے بہترین چیز تھی۔بچپن میں ہم نے
ایک کہانی پڑھی تھی کہ ایک ہنری بادشاہ ہوا ہے۔لڑکپن میں وہ بہت شوخ تھا۔ایک
گاؤں میں اسے پرورش کے لئے بھیج دیا گیا۔وہاں کسی معاملہ میں مجسٹریٹ کے سامنے
پیش ہوا تو اس نے اپنے آپ کو ولی عہد سمجھ کر مجسٹریٹ سے گستاخی کی۔اس پر مجسٹریٹ
نے سزا دے دی۔آخر جب بادشاہ مرا اور ہنری خود بادشاہ ہوا تو اس نے مجسٹریٹ کو
بلایا۔مجسٹریٹ ڈرا کہ نہ معلوم مجھ سے کیا سلوک کرے گا۔مگر اس نے بلا کر کہا اس
واقعہ کا مجھ پر ایسا اثر ہے کہ میں آپ کو اپنی حکومت میں سب سے بڑا حج بنا تا ہوں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
311
جلد اول
اُس وقت اگر میں قانون کی پابندی کرنا نہ سیکھتا تو آج بادشاہ نہ بن سکتا۔تو بعض باتیں تکلیف دہ ہوتی ہیں مگر ان کے نتائج اچھے لکھتے ہیں۔خواتین کو اس قسم
کی باتوں سے ہمت نہیں ہارنا چاہئے اور تکلیف برداشت کرتے ہوئے علمی ترقی کرنی
چاہئے اور استادوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ تمام طالبات میں ایک قسم کی ہم آہنگی
ہو۔میں امید کرتا ہوں شاہ صاحب اس بات کو مد نظر رکھیں گے۔بعض لڑکیاں جو ہوشیار
اور ذہین ہوں وہ جلدی ترقی کر جاتی ہیں مگر جب جماعت بنائی جائے تو ضروری ہے کہ
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو کمزور ہوں ان کو بھی ترقی حاصل ہو۔اور اس کا طریق
یہی ہے کہ ان سے زیادہ سوال کئے جائیں اور ان کا زیادہ خیال رکھا جائے۔میرے
نزدیک ایک اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر ایک سے سوال کئے جائیں اور ہر ایک کو
مجبور کیا جائے کہ جواب دے۔مجھے یہ معلوم کر کے حیرت ہوئی کہ میری لڑکی نے کبھی
سوال کا جواب نہ دیا تھا۔جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اسے بلا کر سختی سے کہا کہ ضرور
جواب دینا چاہئے۔شاہ صاحب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جو خواتین نہ بولتی ہوں انہیں
بلوائیں اور جو پڑ
اور جو پڑھائی میں کمزور ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ کریں۔میں نے عورتوں
میں یہ خوبی دیکھی ہے کہ وہ کمی کو بہت جلدی پورا کر لیتی ہیں اگر ان کی طرف خیال رکھا
جائے۔پھر ایک اور ضروری بات جس کا خیال رکھنا چاہئے یہ ہے کہ خواتین کو علم کے استعمال
کی عادت پڑے۔ہمارے لئے صرف نحو ایک ایسا حصہ ہے کہ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
اور اب کے کورس میں رکھ دیا ہے۔طالبات عموماً کوشش کرتی ہیں کہ غیر زبان بولنے سے
پیچھے ہیں۔لیکن اگر شاہ صاحب عربی پڑھاتے ہوئے مجبور کریں گے کہ عربی میں جواب
دیں تو امید ہے عربی میں جواب دینے لگ جائیں گی۔اب ان
کی تعلیم اس حد تک پہنچ چکی
ہے کہ ان سے باتیں کرائی جائیں۔میں اس سال خواتین کی پڑھائی کے لئے زیادہ وقت
نہیں دے سکا امید ہے کہ شاہ صاحب اس کمی کو پورا کریں گے اور طالبات سے بھی امید
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
312
جلد اول
ہے کہ وہ کوشش کریں گی۔مجھے افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ طالبات کو انگریزی کی طرف
زیادہ توجہ ہے۔گو انگریزی کے ماسٹر ( حضرت مولوی شیر علی صاحب) کہتے رہتے ہیں کہ
عربی کی طرف زیادہ توجہ ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ انگریزی کی طرف زیادہ ہے۔شاہ صاحب کو
اس کا بھی خیال رکھنا ہو گا تا کہ دوسرا فریق زیادہ توجہ نہ لے جائے۔میرا منشا ہے کہ اب سکول ٹائم زیادہ کر دیا جائے اور سوا گھنٹہ یاڈیڑھ گھنٹہ ہر استاد پڑھایا
کرے اور گفتگو کرنے کی طرف زیادہ توجہ دی جائے۔اگر خواتین موٹے موٹے فقرے
بولنے لگیں تو ان کی توجہ خود بخود بڑھ جائے گی۔عربی یا تو قواعد کے ذریعہ آتی ہے یا پھر
بولنے سے۔قواعد چونکہ مشکل ہیں اس لئے انہیں یاد کرتے ہوئے عام طور پر ہمت ٹوٹ جاتی
ہے۔اور انگریزی آسانی سے آسکتی ہے اس لئے ادھر زیادہ توجہ کی جاتی ہے۔عربی مدرس کو
اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ طالبات کی ہمت نہ ٹوٹے۔میں نے خواتین سے عربی کے چھوٹے چھوٹے فقرے بنوائے۔مثلاً یہ کہ کاپی کہاں ہے؟
کتاب کہاں ہے؟ کتاب کس نے اٹھائی؟ کی عربی بناؤ۔آئندہ گھر کی بول چال، کھانے پینے
کے متعلق فقرے اگر استعمال کرائے جائیں تو ان کے حوصلے بڑھ جائیں گے۔یا اور کئی طریق
زبان سکھانے کے ہوشیار استاد نکال سکتا ہے۔سب سے ضروری یہی ہے کہ عربی کی طرف خاص
توجہ ہو۔یوں تو سارے ہی علوم ضروری ہیں لیکن عربی کے ساتھ چونکہ ہمارے مذہبی امور وابستہ
ہیں اس لئے یہ سب سے ضروری ہے۔مگر عربی میں طالب علم جلدی ہمت ہار دیتے ہیں اور
ابتدائی مشکلات کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ ہم اسے حاصل نہیں کر سکیں گے حالانکہ یہ بہت تھوڑا سا
رستہ ہوتا ہے۔اسے اگر طے کر لیں تو پھر آسانی ہو جاتی ہے بشرطیکہ اردگرد عربی بولنے والے
ہوں۔اور اگر یہ نہ ہوں تو عالم بھی عربی بولنا بھول جاتے ہیں۔طالبات کو ابتدائی مشکلات سے
گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ اس مقام پر پہنچ سکیں۔زبان دان کہلا سکیں اور
آسانی سے علمی کتابیں پڑھ سکیں۔میں اس نصیحت کے ساتھ اس تقریر کو ختم کرتا ہوں۔امید ہے شاہ صاحب بھی اس بات کی
313
جلد اول
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
کوشش کریں گے کہ جو خواتین تعلیم میں کمزور ہیں وہ پیچھے نہ رہیں۔اور خواتین بھی اس وجہ سے
کہ کوئی استادز جر نہیں کرتا اس کے مضمون میں سستی نہ کریں گی۔شرافت سے ناجائز فائدہ نہیں
اٹھانا چاہئے۔یادرکھو ہمارے سامنے اتنا عظیم الشان مقصد ہے کہ جس کے پورا کرنے کے لئے
مردوں اور عورتوں سب کول کر کام کرنا چاہئے۔عورتوں میں کام کرنے کا سچا جذ بہ ہوتا ہے مگر وہ ہمت
جلدی ہار دیتی ہیں۔اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ استقلال کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھیں۔چونکہ اذان (مغرب کی ) ہو چکی ہے اس لئے میں تقریر ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں
کیونکہ سنت ہے کہ جو دعوت کرے اس کے لئے دعا کی جائے اور چونکہ یہ دعوت خواتین کے
مدرسہ کی طرف سے دی گئی ہے اس لئے یہ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی دعوت دینے والی خواتین کو
علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور اس سے اپنے دین کی خدمت کرنے کا موقع بخشے “
(الفضل 2 جولائی 1926 ء )
1 مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ
(الجمعة: 6)