دمشق اور سماٹراکے مبلغین کے لئے دعا
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
314
جلد اول
دمشق اور سماٹرا کے مبلغین کے لئے دعا
24 دسمبر 1927ء حضرت خلیفہ مسیح الثانی کو دو تار ایک دمشق سے اور دوسرا سماٹرا
سے موصول ہوئے۔دمشق کے تار میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس مولوی
فاضل احمدی مبلغ کے کسی شقی القلب انسان کے ہاتھوں زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔حضور
نے یہ اعلان کر دیا کہ احباب مسجد اقصی میں 12 بجے جمع ہوں جہاں مل کر دعا کی جائے گی۔حضور ٹھیک 12 بجے مسجد میں رونق افروز ہو گئے اور ممبر پر کھڑے ہو کر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد حسب ذیل مختصر تقریر فرمائی۔آج دو تاریں دو مختلف علاقوں کے مبلغوں کی طرف سے آئی ہیں چونکہ وہ ایک
رنگ میں قومی اہمیت رکھتی ہیں اس لئے میں نے دوستوں کو اس جگہ جمع کیا ہے تا کہ انہیں
سنائی جائیں اور احباب مل کر دعا کریں۔ایک تار تو شام سے آیا ہے جس سے معلوم ہوا
ہے کہ مولوی جلال الدین صاحب پر جو کہ ہمارے شام کے مبلغ ہیں کسی نے حملہ کیا ہے اور
خنجر سے زخمی کر دیا ہے۔ابھی یہ تفصیل معلوم نہیں ہوئی کہ انہیں کیسے زخم آئے ہیں معمولی
ہیں یا سخت۔لیکن بہر حال ایسے موقع پر جبکہ حملہ کرنے والے کی نیست قتل ہو یہی خیال کیا
جاتا ہے کہ اس نے اپنی طرف سے سخت زخمی کرنے میں کمی نہ کی ہوگی۔پس گو تفصیل ابھی
نہیں آئی اس لئے یہی خیال آتا ہے کہ زخم سخت ہوں گے۔لیکن ممکن ہے زخم سخت نہ ہوں
تا ہم جب جوش اور غضب کی آگ بھڑکی ہوئی ہو اور ایک حملہ اگر نا کام رہے تو دوسری
دفعہ بھی خطرہ ہوتا ہے، چونکہ حکومت ہمارے ہاتھ میں نہیں اس لئے ہم ایسے حملوں کا اندفاع
طاقت سے نہیں کر سکتے۔ہمارے پاس صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
315
جلد اول
حضور دعا کریں کہ وہ اپنے فضل سے ہمارے مبلغین کی جانوں کی حفاظت کرے اور وہ
دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھے۔ایک عرصہ سے شام کے حالات مخدوش ہو رہے تھے اس وقت تک جو لوگ احمدی ہو
چکے ہیں ان میں سے کئی ایک کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ہمارے ایک دمشق کے
دوست جو اس مجلس میں بھی بیٹھے ہیں ( بر اور احسان حقی صاحب ) ان کے ایک بھائی جو
بہت مخلص احمدی ہیں ان کے متعلق مولوی جلال الدین صاحب نے لکھا تھا کہ انہیں تین چار
آدمیوں نے جن کے پاس خنجر ہے ایک دن شہر سے باہر روک لیا اور کہا یا تو احمدیت سے
تو بہ کردو ورنہ قتل کر دیں گے۔اسی طرح اور احمدیوں کے متعلق انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں
قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پچھلے ہفتہ کی ڈاک میں جو خط آیا اس میں ذکر تھا کہ علماء
نے کہا ہے گورنمنٹ احمدیوں کے متعلق کچھ نہیں کرتی ہمیں خود ان
کا انتظام کرنا چاہئے اور
ان
کو قتل کر کے فیصلہ کرنا چاہئے۔پہلے انہوں نے گورنمنٹ کو احمدیوں کے خلاف بہت کچھ
کہا اور ملک سے نکال دینے کا مطالبہ کیا۔مگر گورنمنٹ نے اس معاملہ میں دخل نہیں دیا۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ فرانسیسی گورنمنٹ ہے اسے ذاتی طور پر احمدیوں کے ساتھ
احمدی ہونے کی وجہ سے کوئی دشمنی اور عداوت نہیں ہو سکتی۔دوسرے وہاں پادری بھی
اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے ہیں ان کے خلاف جب لوگوں نے گورنمنٹ سے شکایت کی تو
گورنمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کو نہ تو ملک سے نکالا جاتا ہے نہ تبلیغ سے روکا جاتا ہے۔مسلمانوں کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہئے۔جب گورنمنٹ پادریوں کے متعلق یہ
فیصلہ کر چکی ہے تو اس کے لئے مسلمان کہلانے والے مبلغوں کو ملک سے نکال دینا مشکل
امر ہے۔مولوی جلال الدین صاحب کے خط میں ذکر تھا کہ مولویوں نے جب احمد یوں کو
مارنے کا فتویٰ دیا تو لوگوں نے انہیں کہا پادریوں کے متعلق بھی یہی فتوی دیا گیا تھا مگر کسی
نے کچھ نہ کیا اب کس طرح کر لو گے۔انہوں نے کہا پادریوں کے متعلق مشکلات تھیں مگر
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
316
جلد اول
اب کر لیں گے۔بات یہ ہے کہ پادری ایک تو مال دار ہونے کی وجہ سے اپنی حفاظت کے
لئے بہت کچھ سامان کر سکتے ہیں۔پھر پادری فرانسیسی ہیں ان کو مارنے کی وجہ سے یہ ڈر تھا
کہ گورنمنٹ ناراض ہو جائے گی اور انتقام لے گی اس وجہ سے پادریوں پر ہاتھ نہ اٹھا
سکے۔غرض مولوی جلال الدین صاحب کی پچھلی رپورٹوں سے معلوم ہو رہا تھا کہ مولویوں
کی طرف سے ان پر قاتلانہ حملہ کی تجویز ہورہی ہے۔دوسرا تار پڑانگ علاقہ سماٹرا سے آیا ہے۔مولوی رحمت علی صاحب مولوی فاضل
وہاں
تبلیغ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔وہاں ایک بہت بڑا مباحثہ قرار پایا ہے جو آج یا کل سے
شروع ہو گا۔کئی سو علماء سارے علاقہ سے اکٹھے ہوئے ہیں۔خدا کے فضل سے وہاں
جماعت قائم ہو گئی ہے۔کئی بارسوخ اور مال دار لوگ داخل ہو چکے ہیں۔جب مولویوں
نے دیکھا کہ جماعت مضبوط ہو رہی ہے تو پہلے انہوں نے یہ کوشش کی کہ گورنمنٹ کو
احمدیوں سے بدظن کریں۔اس کے لئے انہوں نے احمدیوں پر گورنمنٹ کے باغی ہونے
کا الزام لگایا اور کہا انہیں اس ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔مگر گورنمنٹ نے
ان کی باتوں کی طرف توجہ نہ کی۔اب انہوں نے بہت بڑا مباحثہ کا انتظام کیا ہے۔اس
مباحثہ میں یہاں کے لحاظ سے عجیب بات ہے شاید وہاں اسے عجیب نہ سمجھا جاتا ہو کہ
گورنمنٹ کے آفیسر بھی اس مباحثہ میں شامل ہوں گے اور سرکاری طور پر جلسہ کی
رپورٹ لکھی جائے گی۔تین سو کے قریب علماء جمع ہوں گے اور پانچ دن تک مباحثہ
جاری رہے گا۔ایک دوسرے ملک میں نہ تو پوری کتب مہیا ہو سکتی ہیں اور نہ دوسرا سامان
اور بعض اوقات مخالفین جب کثرت سے ہوں تو گھبرا بھی دیا کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول
فرماتے جب پہلے پہلے آپ اہلحدیث ہوئے تو ایک مسجد میں مولویوں سے مباحثہ قرار
پایا۔ایک حوالہ پر بحث ہو رہی تھی۔مولوی اس کی صحت کا انکار کرتے تھے۔فرماتے میں
نے کتاب سے حوالہ نکال کر سامنے رکھ دیا۔یہ دیکھ کر ایک بڑے مولوی نے بڑی ہمدردانہ
شکل بنا کر مجھے کہا گھبرا کیوں گئے ہو ہم تمہیں کہتے کچھ نہیں۔اس سے اس کا مطلب یہ تھا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
317
جلد اول
کہ حضرت مولوی صاحب نے گھبرا کر کچھ کا کچھ حوالہ پیش کر دیا۔اس پر مجمع میں شور پڑ گیا
اور لوگ اٹھ کر چلے گئے۔تو ایسی حرکات بھی مولوی کر لیا کرتے ہیں اور اکیلے آدمی کے
لئے ایسے وقت میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔دیکھو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی کہا تھا
الہی ! کوئی ایسا آدمی دے جو میری تصدیق تو کرے۔اسی لئے حضرت ہارون کو ان کے
ساتھ کیا گیا۔مولوی رحمت علی صاحب وہاں اکیلے ہیں اور مولوی کئی سو جمع ہوں گے اس لئے
مولوی صاحب کی کامیابی کے لئے خاص طور پر دعا کرنی چاہئے۔وہ علاقہ ایسا ہے
جہاں احمدیت کی ترقی کے لئے بہت کچھ گنجائش ہے۔چار کروڑ مسلمان ہیں جو اس بات
کے لئے تڑپ رکھتے ہیں کہ صداقت معلوم کریں۔یہی وجہ ہے کہ وہاں بہت جلد ترقی ہوئی
ہے اور کئی ایسے لوگ داخل سلسلہ ہوئے ہیں جو سلسلہ کی مالی مدد بھی کرنے والے ہیں۔ان دونوں باتوں کے لئے احباب دعا کریں۔ایک یہ کہ خدا تعالٰی مولوی جلال الدین
صاحب کو شفا دے اور آئندہ محفوظ رکھے۔دوسرے مولوی رحمت علی صاحب سے جو مباحثہ
ہونے والا ہے اس میں خدا غلبہ عطا کرے۔“
اس کے بعد حضور مسجد کے محراب میں قبلہ رو ہو کر بیٹھ گئے اور تمام مجمع قبلہ رو ہو گیا اور
دعا کی گئی جو پندرہ منٹ تک جاری رہی۔خدا تعالیٰ قبول فرمائے اور ہمارے مبلغین کو
اپنے حفظ وامان میں رکھے۔آمین۔“
(الفضل 3 جنوری 1928ء)