خانصاحب منشی فرزند علی صاحب کی انگلستان روانگی

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
318
جلد اول
خانصاحب منشی فرزند علی صاحب کی انگلستان روانگی
21 اپریل 1928ء بعد نماز عصر طلباء مدرسہ احمدیہ نے مکرم منشی فرزند علی خان صاحب
کے ولایت تشریف لے جانے کی تقریب پر ان کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں
حضرت
خلیفہ المسح الثانی بھی بنفس نفیس شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی۔و
ایڈریسوں کا دیا جاتا تو ایک رسم ہے جو اس وقت ہمارے ملک میں جاری ہے لیکن
میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کے ایڈریس اپنے اندر ایک خصوصیت رکھتے ہیں۔وہ خالی
رسم و رواج کے ماتحت نہیں ہوتے بلکہ اپنے اندر حقیقت رکھتے ہیں۔اس لئے کہ دنیا میں
ایڈریس جن امور پر دیئے جاتے ہیں وہ ایسے ہوتے ہیں جو د نیوی لوگوں کی نگاہ میں عظیم الشان
امر ہوتے ہیں اور دنیوی حالات کے لحاظ سے وہ مواقع خاص اہمیت رکھتے ہیں لیکن اس
کے مقابلہ میں ہمارے تمام کام دنیوی لحاظ سے اتنے کمزور اور اتنے حقیر نظر آنے والے
ہوتے ہیں کہ ان پر کسی قسم کی خوشی ظاہری اسباب کے لحاظ سے ناممکن نظر آتی ہے۔پس
ہمارے ایڈریسوں میں یا خوشی کی ان مجالس میں جو کسی مبلغ کے آنے یا جانے کے موقع پر
منعقد کی جاتی ہے جو چیز اصل محرک ہوتی ہے وہ وہی امید ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام نے ہم میں پیدا کر دیا ہے۔ہم اس وقت اس حالت کو نہیں دیکھتے جس میں سے
گزر رہے ہوتے ہیں بلکہ اس وقت ہماری آنکھوں کے سامنے وہ نظارہ ہوتا ہے جو ایمان
کی آنکھ سے نظر آتا ہے۔اس نظارہ کو دیکھنے کے لئے جسمانی آنکھیں معذور ہوتی ہیں مگر
روحانی آنکھوں۔ں سے وہ دور ر مستقبل میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ہمیں اپنے کسی مبلغ کی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
319
جلد اول
حرکت اور مقام میں اس کی حرکت اور مقام نظر نہیں آتا بلکہ دنیا کی حرکت اور دنیا کا مقام
نظر آتا ہے۔ہم جانتے ہیں اور خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری کوششیں اور ہماری
تدابیر حقیر ہیں مگر اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے عظیم الشان نتائج نکالنے
کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا ہے۔جب وہ نتائج نکلیں گے تو یہی تدابیر جو اس وقت حقیر نظر
آتی ہیں دنیا کی نظر میں بڑی دکھائی دیں گی۔دیکھو رسول کریم ﷺ کی فتوحات اسلامی تاریخ میں جو عظمت رکھتی تھیں اور دنیا پر جو
اثر ڈال رہی تھیں وہ جرمنی کی گزشتہ عظیم الشان جنگ سے بھی بڑھ کر تھا۔ایمانی لحاظ سے
ہی نہیں بلکہ دنیا میں تغیرات پیدا کرنے کے لحاظ سے بھی بہت بڑا اثر ڈالنے والی تھیں۔گزشتہ جنگ عظیم نے دنیا میں کیا تغیر کیا ؟ بے شک کچھ ملکوں کے نقشے بدل گئے ، بعض
علاقے ایک سلطنت کے قبضہ سے نکل کر دوسری کے قبضہ میں چلے گئے ،مگر رسول کریم ہے
کی چھوٹی چھوٹی جنگوں نے دنیا پر جو اثر کیا اس کے مقابلہ میں یہ کچھ بھی نہیں۔اُس وقت
دنیا شرک اور بت پرستی میں ڈوبی ہوئی تھی۔علوم کی طرف کوئی توجہ نہ تھی۔حریت و آزادی
کا کسی کو پتہ نہ تھا۔عورت مرد کے حقوق کا کسی کو خیال نہ تھا۔ظلم ، غلامی اور قیمو درسوم کی
یا جہالت کی یا تمدن کی پائی جاتی تھیں۔مگر ان چھوٹی چھوٹی جنگوں کے ذریعہ جن میں
تین سو یا ہزار تک سپاہی لڑنے والے ہوتے تھے اور یہ اتنے تھوڑے تھے کہ گزشتہ جنگ
میں اتنی تعداد کی لڑائی کی خبر بھی نہ دی جاتی ہوگی کیونکہ دو کروڑ کے قریب لڑنے والے
جنگ میں مشغول تھے اور ایسی لڑائیوں کی خبریں شائع کی جاتی تھیں جن میں ہزاروں
صلى الله
لڑنے والے ہوتے تھے۔دنیا میں جو تغیر ہوا تھا وہ اس بڑی جنگ سے نہیں ہوا۔الله
رسول کریم ﷺ کے وقت کی لڑائیاں جنگ کے لحاظ سے ایسی ہی تھیں جیسے کسی محلہ یا
گاؤں کے لوگوں کی لڑائیاں ہوتی ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں میلوں میں جب کبھی لڑائی ہوتی
ہے تو ان جنگوں سے زیادہ تعداد میں لڑنے والے ان لڑائیوں میں شریک ہو جاتے ہیں۔مگر نتائج کے لحاظ سے وہ جنگیں بہت بڑی حیثیت رکھتی تھیں۔اور یہ بات مسلمانوں کے

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
320
جلد اول
قلوب ہی محسوس نہیں کرتے بلکہ کفار بھی محسوس کرتے رہے اور اب بھی محسوس کرتے ہیں۔اسی طرح اس وقت ہمارے مبلغ جو کام کرتے ہیں دنیا کے لحاظ سے وہ کوئی حقیقت
نہیں رکھتا۔کیونکہ ان کے پاس نہ اسباب ہیں اور نہ مال مگر میں سمجھتا ہوں ہر ایک مبلغ جو
کام کے لئے نکلتا ہے وہ ایک نئی سلطنت کی بنیاد ڈالتا ہے۔بلکہ میں یہ کہوں گا کہ نئی دنیا کی
تعمیر میں حصہ لیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کشف ہے آپ نے نئی
زمین اور نیا آسمان پیدا کیا۔1 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم سے نئے ملکوں
کا ہی وعدہ نہیں فرمایا بلکہ نئی دنیا بنانے یعنی موجودہ دنیا کو بدل دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔پھر
نئی دنیا کا ہی وعدہ نہیں فرمایا بلکہ نیا آسمان بنانے کا بھی وعدہ فرمایا ہے۔اس کے یہ معنی
نہیں کہ شریعت بدل دی جائے گی۔شریعت اب مکمل ہو چکی ہے اس لئے یقیناً اس کے اور
معنی ہیں۔اور وہ آسمان جس کا ذکر ہے وہ یہی ہے جو اس زمین پر ہے۔اور اس الہام کا
یہ مطلب ہے کہ حاکم اور محکوم دونوں میں تغیر کر دیا جائے گا اور اس طرح نیا آسمان اور نئی
زمین ہو جائے گی۔دنیا میں کئی تغیرات ہوتے ہیں جو صرف حاکموں سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح کئی تغیرات ہوتے ہیں جو صرف محکوموں سے تعلق رکھتے ہیں۔مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں یہ بتایا گیا ہے کہ جتنے حکومت کرنے والے طبقے ہیں اور
جتنے محکوم طبقے ہیں سب میں تغیر پیدا کر دیا جائے گا۔اس ظاہری آسمان اور زمین میں تغیر تو
نظر آ ہی رہا ہے مگر ہمیں جو نیا آسمان اور نئی زمین بنانی ہے وہ دینی لحاظ سے بھی ہے۔یعنی
دینی تغیرات بھی ہوں گے۔پس ہمارے مبلغوں کا تبلیغ کے لئے جانا کوئی معمولی بات نہیں
ہے بلکہ ایسی حرکت ہے جیسی زلزلہ کے وقت ابتدا میں ذراسی حرکت پیدا ہوتی ہے۔زلزلہ
کی پہلی حرکت بہت خفیف ہوتی ہے مگر بڑھتے بڑھتے اتنی پُر زور ہو جاتی ہے کہ زمین بل
جاتی ہے اور شہروں کے شہر گر جاتے ہیں۔اس لحاظ سے ہم مبلغین کے جانے اور آنے پر خوشی بھی کرتے ہیں اور جو روکیں
ان کے رستہ میں پیدا ہوتی ہیں ان سے رنج بھی پہنچتا ہے۔مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
321
جلد اول
مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہم اس خوشی میں کس حد تک حصہ دار ہیں۔میرے نزدیک اگر کوئی
سمندر میں عمدگی سے تیر رہا ہو تو ہمیں کنارے پر بیٹھے اس کی تعریف کرنے پر مزا تو آتا
ہے مگر میں نہیں سمجھتا یہ شریفانہ مزا ہے جب تک ہم خود اسی طرح تیرنے کی خواہش نہیں
رکھتے اور تیرنا سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔میں اس وقت ان بچوں سے جنہوں نے ایڈریس دیا ہے کہتا ہوں کہ جب تک وہ اپنی
زندگی اور اپنے ارادوں میں ایسا تغیر نہیں دکھاتے جس سے معلوم ہو کہ وہ حقیقی طور پر اس
خوشی میں شریک ہیں اُس وقت تک کس طرح تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ خانصاحب کے تبلیغ کے
لئے جانے پر انہیں حقیقی خوشی ہوئی ہے۔جب تک خودان میں یہ خواہش نہ ہو کہ اسی طرح
وہ بھی تبلیغ کے لئے جائیں اُس وقت تک ان کی خوشی حقیقی نہیں کہلا سکتی۔سچی خوشی کی یہی
نشانی ہے کہ جس بات پر انسان خوش ہو اس کے متعلق اس کے دل میں یہ خواہش بھی ہو کہ
یہی نعمت اسے بھی ملے جبکہ اس کا موقع ہو اور جب اس کا ملنا مناسب ہو۔اس وقت میں وقت کی تنگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ میں دیکھ رہا ہوں سورج ڈوب رہا
ہے یہی تحریک کرتا ہوں کہ ہمارے بچوں کو خود اس نعمت کو حاصل کرنے کی خواہش رکھنی
چاہئے جو مبلغوں کو حاصل ہو رہی ہے۔میں نے کچھ عرصہ کے لئے زندگی وقف کرنے کی
تحریک کو بند کر دیا تھا کیونکہ وقف کنندگان کی تعداد حالات کے لحاظ سے کافی ہو گئی تھی مگر
اب پھر ضرورت پیدا ہو رہی ہے۔ہم انگریزی دانوں کی نسبت عربی دانوں سے زیادہ
توقع رکھتے ہیں۔گو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے دنوں جب وقف کی تحریک بند کر
دی گئی تو کئی انگریزی دانوں کی طرف سے تو یہ تحریک ہوتی رہی کہ ہم نے زندگی وقف کی
ہوئی ہے ہمیں کسی کام پر لگایا جائے۔چنانچہ اسی کا نفرنس کے موقع پر بھی دو اصحاب نے کہا
کہ ہم اس وقت تک اپنا کام کر رہے ہیں۔اور جہاں ملازمت کرتے ہیں اس محکمہ والے
معاہدہ طلب کرتے ہیں اور معاہدہ نہ کرنے میں نقصان ہو رہا ہے۔مگر ہم اس خیال سے
معاہدہ نہیں کرتے کہ ہم نے اپنی زندگی دینی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔مگر مدرسہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
322
جلد اول
احمدیہ کے طلباء جنہوں نے زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں انہوں نے اس عرصہ میں یاد نہیں
دلا یا۔بلکہ ان میں سے کئی نے اپنے لئے اور مستقل کام تجویز کر لئے ہیں۔میں یہ ملامت
کے طور پر نہیں کہ رہا بلکہ جذبہ غیرت کو ابھارنے کے لئے کہہ رہا ہوں۔رسول کریم ہے
اس غرض کے لئے مقابلہ کرا دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ صحابہ تیراندازی کر رہے تھے کہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا لو میں بھی شریک ہوتا ہوں اور آپ ایک فریق میں شامل ہو گئے۔اس
پر دوسرے فریق نے یہ کہہ کر تیر ڈال دیئے کہ ہم آپ کا کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں 2
میرا اس وقت یہ مطلب نہیں کہ میں کسی کو ملامت کروں تم میں سے کئی ایسے ہیں جو
اچھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں مگر میں کہتا ہوں انسان کو اپنا سر بلند رکھنے کے لئے
ضروری ہے کہ جو اس کے ساتھ کام کر رہے ہوں ان سے پیچھے نہ رہے۔خصوصاً اس
مدرسہ کے طلباء کے لئے نہایت ضروری ہے جس کی غرض ہی یہ ہے کہ مبلغ تیار ہوں۔میں
اس بارے میں اعلان کرنے سے پہلے اس مدرسہ کے طلباء کو مطلع کرتا ہوں کہ وہ اپنے
آپ کو دینی خدمت کے لئے وقف کریں۔گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں زندگی وقف کرنے
والوں کے لئے اعلان کرنے والا تھا مگر گھر سے چلتے وقت ایک اور بات میرے سامنے
پیش ہو گئی اور اس وجہ سے میں نے خطبہ کا مضمون بدل دیا۔اس وقت میں یاد دلانا چاہتا
ہوں کہ ہمیں اور آدمیوں کی ضرورت ہے۔جنہوں نے پہلے اپنے آپ کو پیش کیا تھا مگر
انہیں کسی خدمت پر نہیں لگایا گیا وہ یا اور جواب پیش کرنا چاہیں وہ متعلقہ دفتر میں اپنے نام
دے دیں۔آگے یہ کام لینے والوں کا کام ہے کہ جسے چاہیں لے لیں۔بعض لوگ جو کام
پر لگے ہوئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر دیتے ہیں۔یہ بھی مبارک بات ہے مگر یہ ایسا
ہی ہے جیسے نئے بیعت کرنے والوں کے ساتھ دوسرے بھی بیعت کے لئے ہاتھ رکھ
دیں۔ضرورت ان نوجوانوں کی ہے جو تعلیم سے فارغ ہو رہے ہیں۔اس طرح آپ
لوگوں کو پہلے موقع مل گیا ہے اور آپ کے مدرسہ کی غرض بھی یہی ہے کہ دین کی خدمت
کرنے والے پیدا ہوں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
323
جلد اول
گو میں مدرسہ ہائی کا طالب علم ہوں اس لئے مجھے قدرتی طور پر اس مدرسہ سے لگاؤ
ہے مگر مدرسہ احمدیہ کو قائم رکھنے والا میں ہی ہوں۔ہمارے پرانے دوست جنہیں میں تو
اب بھی دوست ہی سمجھتا ہوں گو وہ اپنے آپ کو دشمن قرار دیتے ہیں انہوں نے اس امر کی
کوشش کی کہ اس مدرسہ کو توڑ دیں۔اُس وقت صرف میں ہی تھا جس نے کوشش کی کہ یہ
مدرسہ قائم رہے اور خدا تعالیٰ نے میری بات میں اثر ڈالا۔اُس وقت میری عمر چھوٹی تھی
جبکہ خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب نے تقریریں کر کے لوگوں کو اس بات کے لئے
آمادہ کر لیا کہ مدرسہ احمدیہ تو ڑ دیا جائے۔میں نے اُس وقت تقریر کرتے ہوئے کہا بے شک
اس مدرسہ کو توڑ دیا جائے مگر سوال یہ ہے کہ اس مدرسہ کو حضرت مسیح موعود نے قائم کیا
ہے۔پھر کیا آپ کی وفات کے بعد ہمیں یہی کام کرنا چاہئے کہ آپ کا قائم کیا ہوا مدرسہ
توڑ دیں؟ رسول کریم ﷺ کے وقت ایک لشکر بھیجنا تجویز ہوا تھا مگر وہ ابھی روانہ نہ ہوا
تھا کہ آپ کی وفات ہو گئی۔اُس وقت لوگوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اب
اس لشکر کو روک لیا جائے تاکہ منافقوں نے جو شر پیدا کیا ہے اسے روکا جا سکے۔مگر حضرت
ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا ابو قحافہ کا بیٹا اس لشکر کو نہیں روک سکتا جسے رسول کریم ﷺ نے
بھیجا تجویز کیا تھا۔3 پس کیا ہمارے لئے یہ مناسب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی وفات کے بعد پہلا کام یہ کریں کہ آپ کا قائم کردہ مدرسہ توڑ دیں؟ میری یہ تقریر مختصر
سی تھی لیکن اسے سن کر سب لوگ توڑنے کے خلاف ہو گئے۔یہ دیکھ کر خواجہ صاحب
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ غلط فہمی ہو گئی ہے ہمارا بھی یہی منشا تھا جو میاں صاحب
نے بیان کیا ہے۔پھر باہر چٹھیاں بھیجی گئیں اور اس طرح لوگوں کو اس مدرسہ کے توڑنے
کے لئے تیار کرنا چاہا مگر خدا تعالیٰ نے میری تقریر کے ذریعہ جو بات ان کے دل میں ڈال
دی تھی اسے نہ نکال سکے۔اس طرح میں اس مدرسہ کا قائم رکھنے کا موجب ہوا۔گو مجھے یاد آیا ہے کہ مدرسہ انگریزی کے قیام کا موجب بھی میں ہی ہوا۔1907ء
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ اس مدرسہ کو قائم کرنے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
324
جلد اول
سے جو غرض تھی وہ پوری ہو رہی ہے یا نہیں؟ اس پر سب اہل الرائے نے کہا نہیں پوری ہو
رہی اور اسے توڑ دیا جائے۔اُس وقت ایک حضرت خلیفہ اول اور ایک میں اسے قائم
رکھنے کے حق میں تھے۔اُس وقت اس مدرسہ کو توڑنے کے متعلق اس قدر جوش پیدا ہو گیا
کہ بعض مخلصین نے میرے متعلق سخت الفاظ بھی استعمال کئے اور کہا یہ انگریزیت کا دلدادہ
ہو گیا ہے۔حضرت خلیفہ اول کو جب معلوم ہوا کہ میں ان کا ہم خیال ہوں تو مجھے اپنے پاس کی
بلا کر باتیں سناتے اور فرماتے کہ میں وہ باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تک پہنچا
دوں۔میں جاتا اور موقع دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں وہ باتیں
عرض کر دیتا۔بہر حال میں کہ سکتا ہوں کہ دونوں مدرسوں کے قیام میں میرا حصہ ہے۔پس اس مدرسہ سے جسے میں نے آگ میں پڑنے سے بچایا اگر ایسے کارکن نہ پیدا ہوں
جو سلسلہ کے عمود ہوں تو بہت رنج کی بات ہوگی۔پس قطع نظر خلافت اور اس ذمہ داری کے جو
مجھ پر عائد ہے اس لئے کہ میں نے ان مدرسوں کو قائم رکھنے کی کوشش کی میں اس وقت یہاں
اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگی دین کے لئے
وقف کریں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ میں اس مدرسہ کے طلباء کو دنیا کی ترقی سے روکتا
ہوں۔یہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔مگر جب دین کے لئے ضرورت ہو تو انہیں دین کو دنیا پر
مقدم کرنا چاہئے۔دنیا کی ترقی حاصل کرنا گناہ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اپنے متعلق فرماتے ہیں :۔لفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أَكُلِى
وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْأَهَالِي 4
ایک وقت تھا کہ میں دوسروں کے بچے ہوئے ٹکڑے کھاتا تھا مگر اب ہزاروں
میرے دستر خوان پر کھاتے ہیں۔تو دنیا کی ترقی حاصل کرنا گناہ نہیں مگر نیت یہ ہونی چاہئے
کہ جب دین کے لئے ضرورت ہوگی اس وقت خدمت دین کے لئے حاضر ہو جاؤں گا۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خان صاحب جس کام کے لئے جارہے ہیں خدا تعالیٰ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
325
جلد اول
اس میں انہیں کامیاب کرے۔ان کو عمر اور تجربہ کے لحاظ سے جو بردباری اور تحمل حاصل
ہے وہ پہلے مبلغوں سے زیادہ حاصل ہے۔کیونکہ جو پہلے اس کام کے لئے گئے نو جوان
تھے مگر میں انہیں بتاؤں گا کہ نو جوانوں میں جو چستی تھی وہ بھی ان میں ہونی چاہئے تا کہ
ایک زائد چیز وہاں جانے پر دوسری رہ نہ جائے۔اور وہی حالت نہ ہو جو احد کے مُردوں
کے متعلق بیان کی جاتی ہے کہ اگر ان کے سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور پاؤں
ڈھانپتے تو سر ننگے ہو جاتے۔کامیابی کے لئے سب باتوں کی ضرورت ہے۔ایسا ہو کہ دنیا
معلوم کرلے وہ کوئی تغیر پیدا کرنا چاہتے ہیں اور تغیر بغیر چستی کے پیدا نہیں ہوسکتا۔“
(الفضل یکم مئی 1928ء)
1: تذکره صفحه 152 تا 154 ایڈیشن چہارم 2004 ء
2: بخارى كتاب الجهاد والسير باب التحريض على الرمي (الخ ) صفحه 479
حدیث نمبر 2899 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
:3 تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء
:4 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 596 ایڈیشن 2008 ء

آج 10 میں سے 10 باقی