امریکہ اور ماریشس کے مبلغین کے اعزاز میں دعوت

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
326
جلد اول
امریکہ اور ماریشس کے مبلغین کے اعزاز میں دعوت
20 مئی 1928ء کو طلباء و اساتذہ ہائی سکول نے امریکہ اور ماریشس جانے والے
مبلغین ( مکرم مولوی مطیع الرحمان صاحب ایم اے، مکرم حافظ جمال احمد صاحب اور مکرم
خان محمد یوسف خان صاحب کے اعزاز میں ایک دعوت دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی
بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا۔د گو اس وقت طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بولنا تو الگ رہا میں کھڑے ہونے کی بھی
طاقت نہیں پاتا لیکن چونکہ آج یا کل ہمارے چند عزیز اپنے کاموں پر یا تبلیغ کے لئے جا
رہے ہیں اور چونکہ جدائی خواہ کیسے ہی اچھے کام کے لئے ہو پھر بھی اپنے اندر افسردگی اور
رنج کا پہلو رکھتی ہے اور چونکہ جدائی اپنے نتائج کے لحاظ سے دونوں ہی پہلو رکھتی ہے یا پھر
ملاقات ہوتی ہے یا نہیں ہوتی اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ میں اس موقع پر کچھ نہ کچھ
الفاظ بیان کروں۔میں اپنے امریکہ کی طرف جانے والے عزیزوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
میرے نزدیک اسلام کا مستقبل اور دنیا کا بھی بہت کچھ مستقبل امریکہ سے تعلق رکھتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ پرانی دنیا میں انگلستان کو خاص اہمیت حاصل ہے سیاسی بھی اور مذہبی
بھی۔سیاسی اس لحاظ سے کہ برطانیہ دنیا کے بہت بڑے حصہ پر قابض ہے۔اور مذہبی اس
لحاظ سے کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اسلام کی اشاعت کے لئے اسے چنا ہے۔خواہ اس کی
میں کتنی خرابیاں اور کتنی برائیاں ہوں میں یہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ یہ حکومت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
327
جلد اول
دنیا کی باقی حکومتوں سے بری ہے یا ان سے اچھی نہیں ہے۔اگر اس سے اچھی کوئی اور
حکومت ہوتی تو جبکہ اشاعت اسلام تلوار سے نہیں بلکہ تبلیغ سے ہوئی تھی اس کے سوا کسی اور
کو خدا تعالیٰ چنا۔خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ جب ایسے اسباب پیدا کرنے ہوں کہ حق کی
اشاعت کے لئے تلوار اٹھانے کی ضرورت ہو تو اس کے لئے بدترین حکومت کو چنتا ہے۔اور اگر تبلیغ کے ذریعہ کرانی ہو تو اس زمانہ کی بہترین حکومت کو منتخب کرتا ہے۔اس لحاظ سے
اس زمانہ کے حالات ، اس زمانہ کی برائیوں اور عیبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یقین رکھتے
ہیں کہ تمام حکومتوں میں سے جو کہ ساری کی ساری خراب اور ساری کی ساری گندی ہیں
انگریزوں کی حکومت بہتر ہے۔بے شک کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ بھی ظلم کرتے ہیں۔ہم کہتے
ہیں کرتے ہیں مگر دوسروں سے کم کرتے ہیں۔جس قدرا پمپیریل حکومتیں غیر ممالک میں
حکومت کرنے کے لئے جاتی ہیں اور جو دوسروں کی غلامی اپنی مضبوطی کیلئے ضروری سمجھتی
ہیں، جو تمدنی لحاظ سے دوسروں کو اپنے قبضہ میں رکھنا ضروری سمجھتی ہیں ان سب سے
انگلستان کی حکومت بہتر ہے۔جتنے نقائص اور عیوب اس میں پائے جاتے ہیں دوسری
حکومتوں میں وہ بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔مگر باوجود اس کے ایک خیال ہے جو میرے
دل میں آتا ہے اور جو میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی
پیشگوئی ہے کہ آخری زمانہ میں سورج مغرب سے نکلے گا۔1 ہم اپنے پرانے خیال اور
پرانے دستور کے مطابق جو ملک میں رائج ہے اور پرانے محاورہ کی وجہ سے جو مغرب -
وابستہ ہے یورپ کو مغرب قرار دیتے چلے آئے ہیں۔اور واقعہ میں یورپ مغرب ہے۔مگر مغرب نسبتی امر ہے اور اب یہ بدلتا جاتا ہے۔اس سے مراد امریکہ لیا جاتا ہے۔یہ تغیر
چند سال سے شروع ہوا 15 ، 20 سال سے زیادہ اس تغیر کی عمر نہیں ہے۔مگر اس سے انکار
نہیں کیا جا سکتا کہ مغرب کا مفہوم بدلتا جا رہا ہے۔یورپین اخبارات میں ممالک کے لحاظ
سے مغرب کا لفظ اسی طرح استعمال کیا جاتا تھا جس طرح ہمارے ہاں استعمال کیا جاتا تھا۔مگر اب وہ مغرب کا لفظ امریکہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں اور مغرب کی طرف سے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
328
جلد اول
سورج نکلنے کا مطلب یہ تھا کہ ایسے ملک کو اسلام کی طرف توجہ کرنے کی توفیق ملے گی جس کا
اثر ساری دنیا پر گہرا پڑ رہا ہو گا۔اب دنیا پر سب سے زیادہ اثر رکھنے کا خیال بھی امریکہ کی
طرف منتقل ہو رہا ہے۔وہ لوگ جو اخبارات پڑھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جس طرح 15،
20 سال پہلے ایشیا کی حکومتوں کے افعال اُس وقت تک نظر انداز کر دیئے جاتے تھے جب
تک یورپین حکومتیں ان کی تصدیق نہ کریں اور جب تک یورپین حکومتیں کسی کام میں دخل
نہ دیں۔پہلے کہا جاتا تھا یہ نہیں ہو سکتا اور ایشیائی حکومتوں کی باتوں کو ٹھکرا دیا جاتا تھا
مگر ایشیا کی حکومتیں یورپین حکومتوں کی کسی بات کو ٹھکرا نہ سکتی تھیں۔جس طرح ایشیائی
حکومتوں کو یورپین حکومتوں کی تحریک کا ادب اور احترام کرنا پڑتا تھا۔بعینہ یہی صورت
اب امریکہ اور یورپ میں ہو رہی ہے۔یورپ والے ایک آواز اٹھاتے ہیں جس پر
امریکہ والے مسکرا کر کہہ دیتے ہیں یہ لغو بات ہے یہ نہیں ہوسکتا۔مگر جب امریکن وزیر یا
پریذیڈنٹ کوئی آواز اٹھاتا ہے تو سارے یورپ میں شور پڑ جاتا ہے اور کہا جاتا ہے سنو !
وہ کیا کہتے ہیں۔پارلیمنوں میں سوال کئے جاتے ہیں۔امریکہ نے فلاں نہایت اہم
تحریک کی ہے ہماری حکومت نے کیوں ابھی تک اس کی طرف توجہ نہیں کی ؟ گویا سب یہ
خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ امریکہ کی آواز پر توجہ کرنا ان کے لئے ضروری ہے۔اس
کے یہ معنی ہیں کہ کسی نہ کسی نامعلوم ذریعہ سے دولت اور سیاست کا پانسہ امریکہ کی طرف
جھک رہا ہے اور امریکہ کا ترازو یورپ کے ترازو سے بوجھل ہو رہا ہے۔اور جیسا کہ
دستور چلا آیا ہے جو تراز و بوجھل ہو اسے دوسروں پر فوقیت حاصل ہو جاتی ہے۔یہی
حالت امریکہ کی ہو رہی ہے۔ادھر امریکہ کو مغرب کہنے لگ گئے ہیں۔تو اس سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت امریکہ مغرب کے لفظ کا زیادہ مستحق ہے۔اور جب مغرب کہلانے کا امریکہ زیادہ مستحق ہے تو سورج چڑھنے کا بھی وہی زیادہ مستحق
ہے۔اگر وہ اس کا مستحق نہ ہوتا تو جب تک یہ پیشگوئی نہ پوری ہو جاتی امریکہ مغرب نہ کہلا
سکتا اور فوقیت کا ترازو اس کی طرف نہ جھک سکتا۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جوں جوں اس

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
329
جلد اول
پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت قریب آتا جاتا ہے مغرب کا لفظ یورپ سے نکل کر امریکہ
کی طرف جانے لگ جاتا ہے، دولت اس کی طرف جھک رہی ہے، سیاسی فوقیت اسے
حاصل ہو رہی ہے۔اس سے ماننا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہی ہے کہ امریکہ سے ہی
سورج چڑھائے۔گو انگریز بھی اس سے حصہ لیں گے کیونکہ ان کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ہے۔مگر امریکہ کا اس میں بہت بڑا حصہ ہوگا۔ہم آج سے
5 سال پہلے اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے تھے۔میں نے اپنی ہوش میں اور یہ کوئی بڑا زمانہ
نہیں ہے 18 سال کی عمر کو اگر بلوغت کی عمر قرار دیا جائے تو 21 سال بنتا ہے۔انگلستان
کے وزراء کی تقریریں پڑھی ہیں جن میں کہا جاتا تھا کہ ہمارا قانون ہے کہ اگر ساری دنیا
کی بحری طاقتوں کے مجموعہ کی تعداد 200 ہو تو ہماری طاقت 210 ہونی چاہئے۔مگر کچھ
عرصہ کے بعد پھر یہ پڑھا کہ دس کی زیادتی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ساری دنیا کے برابر
طاقت رکھنا کافی ہے۔پھر پڑھا دنیا کی طاقتوں سے مراد وہ طاقتیں ہیں جن سے ہماری
لڑائی ہو سکتی ہے اس لئے ہم امریکہ کو ان میں شامل نہیں کرتے بلکہ فرانس اور جرمنی مراد
لیتے ہیں۔ان کی بحری طاقت کے برابر ہماری طاقت ہونی چاہئے۔پھر یہ فیصلہ کیا گیا کہ
ایک بڑی سے بڑی حکومت کے مقابلہ میں 10 فیصدی طاقت کا زیادہ ہونا کافی ہے۔مگر
اب تو یہی انگلستان جو کہتا تھا کہ کوئی ہم پر بحری طاقت کے لحاظ سے برتری حاصل کرنے کا
حق نہیں رکھتا یہ کہ رہا ہے کہ امریکہ کے متعلق ہم کچھ نہیں کہتے وہ مال دار ملک ہے جو
چاہے کرے ہم اس کے مقابلہ کا بیڑا نہیں بنا سکتے۔یہ کتنا بڑا تغیر ہے جو 20 ،25 سال کے
اندراندر رونما ہوا۔کہاں یہ حالت کہ امریکہ مالدار ہے جو چاہے کرے اور کہاں یہ صورت
کہ اُس وقت جب یہ کہا گیا کہ سب دنیا کی بحری طاقتوں سے 10 فیصدی کی زیادتی کو
اڑایا جائے تو پارلیمنٹ میں شور پڑ گیا۔مگر آج ایک بھی یہ نہیں کہتا کہ امریکہ سے ہماری
طاقت کمزور کیوں ہو۔یہ عظیم الشان تغیر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں اس
پیشگوئی کا ظہور یورپ سے زیادہ ممکن ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
330
جلد اول
جو دوست اب امریکہ جا رہے ہیں ان کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ امریکہ میں بہت بڑا
میدان تیار ہے۔اور وہ آج تیار نہیں ہوا بلکہ اس کے تیار ہونے کی اُس وقت خبر دی گئی تھی
جبکہ امریکہ ابھی معلوم بھی نہیں ہوا تھا۔اُس وقت رسول کریم اللہ نے پیشگوئی کی تھی کہ
وہاں سے سورج نکلے گا۔پس امریکہ کی مغربیت کو مد نظر رکھ کر اور اس کی اہمیت کو مد نظر رکھ
کر یقین ہے کہ وہاں بہت بڑا میدان اسلام کی اشاعت کے لئے موجود ہے۔میرا خیال
ہے امریکہ میں اور خاص کر جنوبی ریاستوں میں اگر ہمارے آدمی قدم جما لیں تو بہت
کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔کیونکہ وہاں ترقی کے بڑے رستے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ میری
17، 18 سال کی عمر تھی جب میں نے پڑھا تھا کہ ان ریاستوں میں سے کسی ایک میں ایک
بنگالی جرنیل ہے۔وہ بنگالی جنہیں یہاں فوج میں بھرتی بھی نہیں کرتے وہاں اس قدر ترقی
کر گیا۔اس کے یہ معنی ہیں کہ ہندوستانیوں کے لئے ترقی کرنے کا وہاں موقع ہے۔اگر
ہمارے مبلغ اس علاقہ میں تبلیغ کرنے کی طرف توجہ کریں تو بہت کامیابی حاصل کر سکتے
ہیں۔وہاں کے لوگوں میں ایک قسم کی سادگی پائی جاتی ہے اور وہ مالی لحاظ سے بھی
دوسروں سے کم نہیں ہیں۔میں اپنے مبلغوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔محمد یوسف صاحب کے بھائی کو بھی گو
ان کی ناتجربہ کاری کی حالت ہے مگر وہ خیال کر سکتے ہیں کہ جب ان کا بھائی گیا تھا تو اُس
وقت اس کی بھی یہی حالت تھی مگر اس نے کام کیا۔ہر احمدی جو غیر ممالک میں جاتا ہے
اسے ہم مبلغ سمجھتے ہیں خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا۔اور امید رکھتے ہیں کہ وہ تبلیغ کرنے میں اپنی
طاقت کے لحاظ سے کو تا ہی نہ کرے گا۔امریکہ کی تبلیغ کا اثر یورپ پر بھی پڑے گا۔اس بات کو مد نظر رکھ کر ہمارے مبلغوں کو
امریکہ کا میدان فتح کرنا چاہئے۔صحابہ کے وقت جب حضرت علی اور معاویہ میں جنگ
ہوئی تو کئی صحابہ چین کی طرف چلے گئے اور وہاں انہوں نے اسلام کا بیج بویا۔اس کا نتیجہ
یہ ہے کہ آج ہندوستان سے زیادہ وہاں مسلمان ہیں۔حالانکہ ہندوستان میں ایک عرصہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
تک مسلمانوں کی حکومت بھی رہی۔331
جلد اول
ہمارے مبلغوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ روحانیت کا قیام قربانی سے
وابستہ ہے۔مغرب میں جانے والے مبلغ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ قربانی اور
روحانیت لازم و ملزوم ہیں۔میں دیکھتا ہوں جو مبلغ مغربی ممالک میں جاتے ہیں وہ یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ اگر ہم وہاں کے لوگوں سے دین کی خاطر قربانی کرنے کا مطالبہ کریں
گے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔اس میں شک نہیں کہ ان ممالک کی تمدنی حالت ایسی ہے
کہ ان میں سے بہت پیچھے ہٹیں گے مگر جن میں قربانی کی عادت ڈالی جائے گی وہ آگے ہی
آگے بڑھیں گے۔اس وقت تک اس ڈر نے کہ ان ممالک کے لوگ قربانی نہ کر سکیں گے
بہت نقصان پہنچایا ہے۔اب اس کی اصلاح ہونی چاہئے۔جو لوگ اسلام کی طرف متوجہ
ہوں انہیں کہنا چاہئے کہ وہ دین کے لئے وقت اور مال کی ضرور کچھ نہ کچھ قربانی کریں۔جس طرح یہاں چندے لئے جاتے ہیں اسی طرح وہاں لینے چاہئیں خواہ تھوڑے ہی
ہوں۔جب تک اس طرح نہ کیا جائے گا وہ پختہ نہ ہوں گے۔اور اگر ایک بھی پختہ ہو گیا تو
وہ سینکڑوں کمزوروں سے اچھا ہوگا۔میرا یہ مطلب نہیں کہ کسی کمزور کو لیا ہی نہ جائے۔لئے
جائیں مگر ان کی علیحدہ علیحدہ سو سائٹیاں بنائی جائیں۔ایک وہ جو مسلمان نہ ہوں مگر اسلام
سے دلچسپی لیتے ہوں ان کی سوسائٹی ہو۔دوسرے وہ جو مسلمان تو کہلاتے ہوں مگر اسلام
کے لئے بوجھ اٹھانے کے لئے تیار نہ ہوں۔پھر احمد یہ ایسوسی ایشن ہو جس میں ان کو داخل
کیا جائے جو چندہ دیں۔اور چندوں کے متعلق یہ ہوا ہے کہ جہاں ہندوستانی مبلغ کام
کرتے ہیں وہاں سے 25 فیصدی مرکز میں آئے اور 75 فیصدی وہاں خرچ ہو۔جب
مرکز کی حالت مضبوط ہو جائے تو 25 فیصدی سے بھی کم ہو سکتا ہے۔دو تین فیصدی مرکزی
ضروریات کے لئے کافی ہو سکتا ہے۔باقی اسی ملک میں خرچ کیا جائے گا۔جو چندہ مرکز
میں آتا ہے وہ مرکزی نظام پر یا ایسی جگہ پر جہاں جماعت کمزور ہو یا بالکل نہ ہو وہاں خرچ
کیا جاتا ہے۔اگر اس طریق پر کام چلایا جائے تو گو شروع شروع میں وقتیں ہوں گی مگر۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
332
جلد اول
جماعت ایسی مضبوط بن جائے گی کہ اس پر ہر طرح سے اعتبار کیا جا سکے گا۔پھر ان لوگوں کا مرکز سے تعلق پیدا کرنا چاہئے۔امریکہ اور یورپ میں ایسی آزادی
پھیلی ہوئی ہے کہ وہ لوگ سمجھتے ہیں کسی مرکز اور کسی انسان سے تعلق رکھنا حریت کے خلاف
ہے حالانکہ روحانی امور میں ایک نظام پر سارا کام چلتا ہے۔جسمانیات میں نیچے سے اوپر
کی طرف ترقی ہوتی ہے لیکن روحانیات میں اوپر سے نیچے کی طرف فیض پہنچتا ہے۔اس
لئے روحانیت میں نظام بہت بڑا تعلق رکھتا ہے۔پس کوشش کرنی چاہئے کہ لوگوں کا مرکز
اور خلافت سے تعلق مضبوط ہو۔ان کو یاد دلاتے رہنا چاہئے کہ مرکز میں خط لکھیں۔سلسلہ
کی طرف سے جو تحریکیں ہوں وہ سنائی جائیں۔خطبات پڑھائے جائیں۔مذہبی طور پر
خلافت کے نظام کی اہمیت بتائی جائے اور بتایا جائے کہ خلافت مذہبی نظام کا جز ہے۔ان تمام کاموں کے لئے سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ دعاؤں سے کام لیا جائے۔صلى الله
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ کا سب سے بڑا ہتھیار دعا ہے۔رسول کریم ہے
نے فرمایا ہے یا جوج ماجوج کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہ ہوگی۔لَا يَدَانِ لَاحَدٍ
لِقِتَالِهِمْ 2 گویا ہا تھوں سے نہیں بلکہ دعاؤں سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ایک دفعہ میں نے رویا دیکھی۔میں نے دیکھا ایک اثر دھا ہے جو دوڑا چلا آتا ہے۔جو اس کے سامنے آتا ہے اسے کھا جاتا ہے۔وہ اس جگہ آیا جہاں میں کھڑا تھا اور میرے
ساتھ کچھ اور دوست بھی کھڑے تھے۔وہ ایک دوست کے پیچھے بھاگا۔میں سونا لے کر
اس پر حملہ آور ہوا کہ دوست کو بچاؤں مگر وہ اسے کھا گیا۔میں نے جب اس پر حملہ کیا تو وہ
میری طرف لوٹا اور حملہ کیا۔دوست آگے بڑھے کہ اس کے حملہ کا جواب دیں۔میں نے
اُس وقت انہیں کہا میں نے حدیث میں پڑھا ہے لَا يَدَانِ لَاحَدٍ لِقِتَالِهِمُ۔اس وقت
ایک چار پائی ہے جو بنی ہوئی نہیں صرف لکڑیاں ہیں میں اس کے بازوؤں پر پاؤں رکھ کر
کھڑا ہو گیا اور اثر دھا اس کے نیچے گھس گیا۔اُس وقت میں نے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنی
شروع کی اور وہ پگھلنے لگ گیا حتی کہ پانی پانی ہو گیا۔تو حدیث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
333
جلد اول
دجال پکھل جائے گا۔اثر دھا سے مراد وہی دجالی فتنہ ہے۔اس کا مقابلہ سوائے دعا کے اور طرح
نہیں ہوسکتا۔پھر میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ دعاؤں کے قبول ہونے کا یقین رکھ کر دعائیں کی
جائیں اور خدا تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ پوری کرے گا۔دعا اسی وقت رد کی جاتی ہے جب بے ایمانی
سے کی جاتی ہے۔اس بے ایمانی کا یہ مطلب نہیں کہ خدا تعالیٰ کا انکار کیا جائے یا رسول اللہ
ے کی رسالت کو نہ مانا جائے بلکہ یہ یقین نہ ہو کہ دعا قبول ہوگی۔جسے یقین نہیں ہوتا اس کی دعا
خدا تعالیٰ قبول نہیں کرتا۔جب تک کوئی شخص اس یقین کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتا کہ
ضرور اس سے حاصل کروں گا خالی ہاتھ نہیں آؤں گا اس وقت تک اسے کچھ نہیں ملتا۔میں حافظ جمال احمد صاحب کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وہاں جا رہے ہیں جہاں احمدیت
قائم ہو چکی ہے مگر وہاں ابھی نظام قائم نہیں ہوا جو ضروری ہے۔وہاں کی جماعت ابھی تنگ
مرکزی چندوں میں حصہ نہیں لیتی یا ماہواری چندہ با قاعدہ ادا نہیں کرتی۔جب تک یہ بات
قائم رہے گی اس وقت تک مرکز سے تعلق نہیں پیدا ہو گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ
مرکزی معاملات میں ان کو شریک کرنے کی کوشش کی جائے۔ابھی تک چونکہ ان لوگوں کو
مبلغوں کی ضرورت ہے اس لئے وہ ہماری طرف متوجہ ہوتے ہیں۔اگر انہیں یہ ضرورت
نہ ہو تو اتنا بھی تعلق نہ رکھیں۔پس وہاں یہ قاعدہ لازمی طور پر جاری کر دیا جائے کہ ان سے
چندہ لیا جائے۔جس میں سے 25 فیصدی مرکز میں بھیجا جائے اور باقی 75 فیصدی وہاں
خرچ کیا جائے۔ہندوستان کا بہت سا روپیہ بیرون ہند میں خرچ ہوتا ہے۔مگر یہاں کے
لوگوں پر ذمہ داری بھی دوسروں کی نسبت زیادہ ہے۔یہاں باہر سے آنے والے
مہاجروں ، مبلغوں ، طلباء اور مہمانوں کا خرچ 40 فیصدی کے قریب ہو رہا ہے۔اس لئے
کہ ہندوستان پر ذمہ داری زیادہ ہے۔خدا تعالیٰ نے ہندوستان میں ہی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔اور خدا تعالیٰ نے اس ملک کے لوگوں کو سب سے پہلے مخاطب کیا۔اور جہاں پہلے مخاطب ہونے والوں کو انعام زیادہ دیے جاتے ہیں وہاں ان کی ذمہ داریاں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
بھی زیادہ ہوتی ہیں۔334
جلد اول
بہر حال 25 فیصدی ایسی رقم ہے جو ہر ملک کے لوگوں کو مرکز میں بھیجنی چاہئے۔ماریشس کے لوگ یہ ادا نہیں کرتے یا ان سے ادا نہیں کرائی گئی۔حافظ صاحب کا یہ بھی کام
ہوگا کہ چندے ماہ بماہ وصول کریں۔25 فیصدی یہاں بھیج کر باقی وہاں جماعت کی تعلیم
پر تبلیغ پر یا جہاں جماعت مناسب سمجھے خرچ کی جائے۔اگر اس طرز پر کام کیا جائے گا تو
وہاں کے لوگوں میں جوش بھی پیدا ہو جائے گا۔وہاں کچھ عرصہ سے ترقی رکی ہوئی ہے،
نئے آدمی کم داخل ہو رہے ہیں اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اور اس بات سے ڈرنا
چاہئے کہ لوگ لمبے عرصہ تک جماعت میں داخل ہونے سے رکے رہیں۔ایسا ہو تو پھر لمبا
وقفہ پڑ جاتا ہے۔جنگوں میں دیکھو جب وقفہ پڑتا ہے تو لمبا وقفہ پڑتا ہے۔جب فتح ہوتی
ہے تو متواتر ہوتی جاتی ہے۔اسی طرح انسانوں اور قوموں میں بھی ہوتا ہے۔“
الفضل 29 مئی 1928 ء )
:1 ابو داؤد كتاب الملاحم باب امارات الساعۃ صفحہ 606،605 حدیث نمبر
4312 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
2 مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال صفحه 1271 حدیث نمبر 7373 مطبوعہ
ریاض 2000ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی