مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے کے اعزاز میں دعوت
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
335
جلد اول
مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے کے اعزاز میں دعوت
11 ستمبر 1928ء تعلیم الاسلام ہائی سکول اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف سے
حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کے باغ میں مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کے
اعزاز میں ایک ٹی پارٹی دی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور کی
تلاوت سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔” جب تک ہماری جماعت ان لوگوں کی قدر کرتی رہے گی جو دین کی خاطر قربانیاں
کرتے ہیں اُس وقت تک اس کا کام ترقی کرتا جائے گا اور نتیجہ خیز اور بابرکت ہوگا۔کیونکہ
قربانی دراصل اپنی ذات میں ایک نعمت الہی ہے۔در حقیقت کوئی انسان قربانی کر ہی نہیں
سکتا جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے توفیق حاصل نہ ہو۔بعض لوگ سمجھتے ہیں قربانی
انسان خود کرتا ہے حالانکہ قرآن کریم سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ قربانی خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہی ہوتی ہے اور جو قربانی انسان کے اپنے نفس سے پیدا ہوتی ہے وہ دراصل قربانی نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1
تو کہہ دے کہ میری عبادت، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب اللہ رب العالمین
کے ہی لئے ہے۔پھر قرآن میں ہم یہ بھی پڑھتے ہیں لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ
اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 2 یعنی رسول کریم ﷺ ہمارے لئے نمونہ ہیں۔پس جب رسول کریم
کی قربانی رب العالمین کے لئے ہے تو قربانی وہی کہلا سکتی ہے جو آپ کے نمونہ کے
مطابق ہو۔لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کے معنے صرف یہی نہیں کہ قربانی خدا کی خاطر ہے بلکہ یہ بھی ہیں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
336
جلد اول
کہ خدا ہی اس کا پیدا کرنے والا اور مالک ہے۔یہاں ”ل ملک کے لئے آیا ہے اور
میں نے اس وقت اس کے یہی معنے لئے ہیں۔یعنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو کہہ دے میری
نمازیں خدا نے ہی مجھ سے ادا کروائی ہیں۔میری قربانی خدا تعالیٰ نے ہی کروائی ہے۔زندگی بھی اسی کی طرف سے ہے۔اور میری موت بھی میں نے خود پیدا نہیں کی بلکہ یہ بھی
اللہ ہی کی طرف سے ہے۔پس قربانی وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے اور جو خدا
کی طرف سے آئے وہ نعمت ہے۔اور نعمت کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لہن
شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ نَكُمْ 3 پس جب تک ہماری جماعت میں یہ احساس رہے گا کہ
جن لوگوں کو خدا تعالیٰ سلسلہ کی خدمت کی توفیق دے ان کی قدر کریں سلسلہ ترقی کرتا
جائے گا۔اور جب یہ قدرمٹ جائے گی یہ نعمت بھی چھن جائے گی۔پس قومی ترقی کے لئے
یہ امر نہایت ضروری ہے کہ ان لوگوں کے کام کی قدر کی جائے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے دین
کی خدمت کا موقع دیا۔ضرورت ہے کہ ہماری جماعت یہ محسوس کرے کہ یہ اللہ کا احسان
ہے کہ بعض لوگوں کو خدمت کی توفیق ملے۔میں اس وقت ملک صاحب کے جواب کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دو باتیں کہنی چاہتا
ہوں۔پہلی بات یہ ہے کہ انکسارا اپنی ذات میں بہت اچھی چیز ہے اگر ہم واقعی یہ احساس
رکھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے ، جو کچھ ظاہر ہوا سب خدا کی طرف سے ہے تو ہم ایسے
رستے پر گامزن ہیں کہ ہمیشہ خدا کی مدد اور نصرت ہمارے شامل حال رہے گی۔لیکن انکسار
تین قسم کا ہوتا ہے۔دو قسمیں انکسار کی بری ہوتی ہیں اور ایک اچھی۔اگر ایک شخص وثوق
سے یہ یقین رکھتا ہے کہ میں کچھ چیز نہیں ہوں جو کچھ کام ہورہا ہے یہ سب خدا کا فضل ہے تو
یہ انکسار خدا کی نصرت کا موجب ہوتا ہے۔لیکن ایک انکسار یہ ہوتا ہے کہ انسان کو اپنے
کام کے متعلق نہیں بلکہ اصل کام کے متعلق ہی بدظنی ہو جاتی ہے کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا اور یہ
خطر ناک قسم کا انکسار ہے۔اپنے کام کے متعلق تو یہ خیال کرنا کہ میری کوشش سے نہیں ہوا
بلکہ خدا کے فضل سے ہوا بے شک خوبی ہے۔لیکن کام کے متعلق یہ سمجھ لینا کہ مجھ سے نہیں ہو سکتا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
337
جلد اول
سخت جرم ہے۔مومن کو بھی یہ خیال بھی نہیں کرنا چاہئے کہ کوئی کام ہو نہیں سکتا یا فلاں کام
بہت مشکل ہے اور ہماری کوشش اور محنت بالکل حقیر ہے۔پس ہمارے مبلغین کو خاص
خیال رکھنا چاہئے کہ انکسار کا یہ پہلو پیدا نہ ہو۔ایک تیسری قسم انکسار کی یہ ہوتی ہے کہ انسان کو صرف اپنی ذات پر ہی بدظنی نہیں ہوتی
بلکہ اس کی آنکھ سے خوبی ہی مٹ جاتی ہے اور وہ دوسرے کی خوبی کو بھی نہیں دیکھ سکتا۔یہ
انکسار ایک وسوسہ ہوتا ہے حقیقت میں اس میں خوبیاں ہوتی ہیں اور دوسروں میں بھی ہوتی
ہیں۔لیکن اس کا نفس اپنے آپ کو ہی حقیر کر کے اس کے سامنے پیش کرتا ہے۔ہماری
جماعت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل چونکہ نیکی اور خشیت اللہ کے باعث
انکسار زیادہ ہوتا ہے اس لئے ان کو انکسار کے اس پہلو سے بھی بچنے کی تاکید کرنا میں
ضروری سمجھتا ہوں۔دوسری بات جس کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے وہ کام کرنے والوں کے متعلق رائے کا
اظہار ہے۔در حقیقت جس صورت میں ہماری جماعت کے کام سر انجام پارہے ہیں اسے
دیکھتے ہوئے میں ہمیشہ کام کرنے والوں
کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اپنے دل کو خدا تعالیٰ
کے تشکر کے جذبات سے معمور پاتا ہوں۔یہ علیحدہ بات ہے کہ بعض اوقات انسان ایسے مقام پر
کھڑا ہوتا ہے کہ وہ اپنے دلی جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا اور اس کی ذمہ داریاں اور ان لوگوں کی
ہمدردی جن سے تعاون کر کے وہ کام ہوتے ہیں چاہتے ہیں کہ دلی جذبات کو چھپایا جائے۔ہم
نے ایک دفعہ ایک انجمن بنائی جس میں تقریریں کرنے کی مشق کی جاتی تھی اور اعلیٰ درجہ کی
تقریر کرنے والوں کو انعام دیئے جاتے تھے۔میں اس میں جب بھی تقریر کرتا حضرت
خلیفة المسیح الاول اس پر ہمیشہ جرح اور نکتہ چینی کرتے۔کچھ مدت تک اسی طرح ہوتا رہا۔میرے نفس نے دھوکا دیا اور میں نے خیال کیا کہ مولوی صاحب مجھ پر حد سے زیادہ سختی
کرتے ہیں۔میں نے ایک مضمون لکھا اور اپنے ایک اسکول فیلو (School fellow) کو جو
تقریر کرنا نہیں جانتا تھا پڑھنے کے لئے دیا۔جب اس نے مضمون پڑھا تو حضرت مولوی
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
338
جلد اول
نے اس کی از حد تعریف کی۔اس پر میرے دل میں اور احساس ہوا کہ مولوی صاحب مجھ
سے سختی کرتے ہیں۔کچھ عرصہ بعد معلوم نہیں مولوی صاحب نے ہی مجھے بتایا یا خود ہی
معلوم ہوا کہ انوری جو فارسی کا بہت مشہور شاعر گزرا ہے وہ شعر کہتا اور اس کا استاد اس کے
اشعار سن کر کہہ دیتا تم طبیعت پر اچھی طرح زور دے کر نہیں کہتے۔اور باقیوں کی تعریف
کرتا۔اس کے دل میں بھی یہی خیال پیدا ہوا کہ استاد مجھ سے نا منا سب سختی کرتا ہے۔آخر ایک دن اس نے اپنے اشعار پرانے بوسیدہ کا غذات پر لکھے تا کہ وہ کسی پرانے
شاعر کا کلام معلوم ہوں اور جا کر کہا مجھے یہ شعر ملے ہیں۔استاد نے انہیں پڑھا اور خوب
تعریف کی۔تعریف سن کر انوری نے کہا یہ تو میرا اپنا ہی کلام ہے۔یہ سن کر استاد نے کہا
کہ اب تم ترقی نہیں کر سکو گے تمہارے کلام میں خوبی دیکھ کر میں نے چاہا تھا کہ تمہارے
مخفی جو ہر ظاہر ہوں۔لیکن اب کہ تمہیں معلوم ہو گیا ہے کہ تم میں قابلیت موجود ہے تم اس
سے آگے ترقی نہیں کر سکتے۔اور انوری نے لکھا ہے کہ میں نے واقعی اس کے بعد اپنے
کلام میں کوئی ترقی نہیں کی۔سو کبھی اخلاق کی درستی کارکنوں میں توازن قائم رکھنے اور دیگر کئی ایک وجوہ کے
باعث کام لینے والے کو جذبات کو دبانا پڑتا ہے۔لیکن یہ دبانے سے اور بھی تیز ہوتے
ہیں۔ہر وہ شخص جو دین کا کوئی بھی کام کرتا ہے گو وہ اپنا فرض ہی ادا کرتا ہے لیکن خلیفہ پر
احسان بھی کرتا ہے کہ اس کی ذمہ داری خلیفہ پر ہے۔اور میں اس احسان کو اچھی طرح
محسوس کرتا ہوں۔ایک اور بات بھی ہے خلیفہ کے تعلقات جماعت سے باپ بیٹے کے ہوتے ہیں اس کی
لئے جہاں اسے مختلف موقعوں پر جذبات کو دبانا پڑتا ہے وہاں دوسروں کا فرض ہے کہ
انہیں ظاہر کریں۔خلیفہ نے چونکہ بہتوں سے کام لینا ہوتا ہے اس لئے اسے جذبات تو
دبانے پڑتے ہیں لیکن دوسروں کو ضرور ظاہر کرنے چاہئیں۔کیونکہ جذبات کے اظہار سے
ظاہر کرنے والوں کی حقیقت اور میلان طبعی کا پتہ چلتا ہے۔اور اگر ہر کوئی اپنے جذبات کو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
339
جلد اول
دبائے ہی رکھے تو پھر کام لینا مشکل ہو جاتا ہے۔لیکن ظاہر کرنے کے بعد کام لینے والے
کے دل میں جو بھی خدا تعالیٰ ڈالے وہ اس کے مطابق کام لے سکتا ہے۔پس دوسروں کو
اپنے جذبات دبانے نہیں چاہئیں کیونکہ جذبات کا دبانا بعض اوقات ٹھوکر کا موجب بھی
ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مخلص خادم تھے۔وہ حضور کی مجالس
میں نہیں آتے تھے۔اور ظاہر یہ کرتے تھے کہ حضور کے رعب کے باعث جانے کی جرات
نہیں ہوتی۔آپ کو جب اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا یہ بھی شیطانی وسوسہ ہے۔حضرت
ابو بکر اور دیگرا کا بر صحابہ رسول کریم ﷺ کی مجالس میں آتے تھے۔ہماری مجلس میں کسی کا
نہ آنا سخت غلطی ہے۔اس کے بھی یہی معنے ہیں کہ جذبات کو دبانا نہیں چاہئے۔پیر مرید کا تعلق دراصل جذبات کا ہی تعلق ہوتا ہے۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ب ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله 4 یہ بھی دراصل جذبات
ہے
کا ہی اظہار ہے۔یہاں اتباع فرمایا۔جس کے معنی ہیں پیچھے چلنا۔یہاں حکم ماننا یا
اطاعت کرنا نہیں فرمایا۔بلکہ یہ فرمایا کہ جیسے بچہ اپنی ماں کے ساتھ ساتھ چلتا ہے اسی طرح
تم رسول کے پیچھے پیچھے اگر چلو گے تو خدا تعالیٰ تم سے اس کے نتیجہ میں محبت کرے گا۔اور
پیچھے چلنا محض جذبات کا تعلق ہے۔اور خلیفہ بھی رسول کا ظل ہوتا ہے اس لئے وہ بھی
جذبات سے ہی تعلق رکھنے والی چیز ہے۔ایڈریس کے متعلق جو اس وقت پیش کیا گیا ہے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اس لحاظ
سے قابل قدر ہے کہ اس میں عام ایڈریسوں سے جو ایسے موقعوں پر پیش کئے جاتے ہیں
ایک قدم آگے اٹھایا گیا ہے۔یعنی اس میں محبت آمیز جرح بھی تھی۔میرے نزدیک
اپنے خیالات کو اس حد تک بیان کرنا کہ محبت اور ادب و احترام کا پہلو مد نظر رہے ایک
خوشنما پہلو ہے۔صرف یہ کہہ دینا کہ آپ آئے اور بہت خوشی ہوئی اس میں کوئی زیادہ
لذت نہیں ہوتی بلکہ اس میں تکلف پایا جاتا ہے۔پس ایڈریس کے طریق بیان پر بھی میں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
اظہار خوشنودی کرتا ہوں۔“
1: الانعام: 163
2: الاحزاب:22
3: ابراهيم : 8
4: آل عمران: 32
340
جلد اول
(الفضل 5 /اکتوبر 1928ء)