حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب دردایم۔ اے مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
341
جلد اول
حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب در دایم۔اے
مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت
24 /اکتوبر 1928ء صبح نو بجے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء کی طرف
سے حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔جس میں حضرت
خلیفتہ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” ہمارے مبلغین کے آنے یا جانے کے وقت جو ایڈریس دیئے جاتے ہیں میرے
نزد یک انہیں جس قدر بھی زیادہ مفید بنایا جا سکے بنانا چاہئے اور کوشش ہونی چاہئے کہ ان
میں وقت ضائع نہ ہو۔جب ہم کسی کی دعوت کرتے ہیں یا کسی کے ہاں دعوت کھانے کے
لئے جاتے ہیں تو اس وقت علمی یا روحانی حقائق بیان نہیں کرتے بلکہ کوشش یہ ہوتی ہے کہ
ایسے امور جو عام دلچسپی کا موجب نہ ہوں انہیں چھوڑ دیا جائے۔اور یہ بات انسان کی
فطرت میں ہے کہ بعض اوقات وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھلانا چاہتا ہے بلکہ میں کہوں گا کہ
انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ بعض اوقات ان ذمہ داریوں کو بھلا دے۔رسول کریم
ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں تو منافق ہوں۔آپ نے
فرمایا کیوں؟ اس نے کہا جب میں حضور کی مجلس میں آتا ہوں تو دوزخ و جنت میرے
سامنے ہوتے ہیں اور ان کا نظارہ میری نظروں کے آگے آجاتا ہے۔لیکن جب میں یہاں
سے جاتا ہوں تو یہ نظارہ نہیں رہتا۔آپ نے فرمایا یہی تو ایمان ہے تا تو اپنی زندگی بھی قائم
رکھ سکے۔1 غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ بعض اوقات وہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
342
جلد اول
اپنی ذمہ داریوں کو بھلا دے۔اور بعض اوقات کے الفاظ پر میں اس لئے زیادہ زور دیتا
ہوں کہ انسانی طبائع کو خدا تعالیٰ نے گو پاک بنایا ہے مگر شاید تربیت کے نقص یا صحبت کی
خرابی یا اور کسی وجہ سے کثرت ایسی ہے کہ وہ آسانی سے ان غفلت کے لمحوں کی طرف مائل
ہو جاتی ہے جو اسے حقیقی کاموں سے روک دیتے ہیں۔اس لئے میں بعض کے لفظ پر
زور دوں گا کیونکہ انسان پہلے ہی اس کی حدود سے تجاویز کر چکا ہے۔تو بعض لمحوں میں
ضرورت ہوتی ہے کہ ہم ان خیالات کو یا ان کی حدت اور سختی کو کم کر دیں تا ہم میں وہ ہمت
پیدا ہو جو فرائض کی ادائیگی میں مد ہو۔عام دعوتوں میں کوشش کی جاتی ہے کہ ایسے طریق
سے گفتگو ہو جس کا سننا شامل ہونے والوں کو بوجھ معلوم نہ ہو۔لیکن جن دعوتوں کی غرض یہ
ہو کہ کسی کارکن کی خدمت پر اظہار امتنان کیا جائے یا جس میں کسی آئندہ ہونے والی
خدمت کے لئے امیدوں کا اظہار کیا جائے اور ان کے متعلق امید کی جاتی ہے کہ وہ ایسے
رنگ میں ہوں کہ ان سے دعوت دینے والے اور دعوت کھانے والے دونوں کو فائدہ
پہنچے۔یہی وجہ ہے کہ ایڈریس دیئے جاتے ہیں ورنہ خالی اظہار تشکر تو چائے کی پیالی سے
بھی ہو سکتا ہے۔لیکن جب اس کے ساتھ ایڈر میں اور پھر اس کا جواب ہو تو اس کے یہ معنے
ہوں گے کہ ہم یہاں صرف کھانے کے لئے جمع نہیں ہوئے بلکہ مقصد کچھ اور ہے اور یہ
محض ایک ذریعہ ہے۔پس جب مدعا اس سے بالا ہوا تو ضروری ہے کہ اسے بہتر سے بہتر
طریق پر پورا کیا جائے۔اس لئے ایسی دعوتیں ایسے وقت پر ہونی چاہئیں کہ انسان زیادہ
وقت دے سکے۔اس کے بعد میں نے آج ایک بات کی ہے اس کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں تا
کوئی اس سے غلط اندازہ نہ لگا سکے۔میں ان لوگوں میں سے ہوں جو سختی سے اس بات کے
قائل ہیں کہ قومی امور میں سادگی ہونی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں
بارہا ہم لوگ مٹی پر بیٹھے ہیں اور اسی طرح حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں بھی۔اور ایسے
لوگ بیٹھتے رہے ہیں جن کی سلسلہ میں عظمت قائم ہو چکی تھی۔لیکن میں نے جو بات نا پسند
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
343
جلد اول
کی ہے وہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی اس علم سے زمین پر بیٹھے کہ ہمارے بعض ساتھی تو فرش
پر بیٹھے ہیں اور ہم زمین پر۔زمین پر بیٹھنا بری بات نہیں۔میں نے یورپ میں دیکھا ہے
نہانے کے لئے بڑے بڑے لارڈ اور امرا اپنی بیویوں کے ساتھ ساحل پر لیٹے ہوتے
ہیں۔کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے یہ زمین پر بیٹھنا نہیں جسے میں نے ناپسند کیا ہے۔جو
چیز بری ہے وہ یہ ہے کہ ہم ایسا انتظام کریں جس میں ہمارے مدنظر یہ ہو کہ ہم میں سے
بعض تو زمین پر بیٹھیں گے اور بعض کسی اور چیز پر۔ہم اگر اپنی طرف سے پورا انتظام
کرتے ہیں اور پھر لوگ زیادہ آجائیں اور وہ زمین پر بیٹھ جائیں تو کوئی حرج کی بات
نہیں۔اس سے خیالات میں دون ہمتی پیدا نہیں ہوتی بلکہ یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ قومی
معاملات میں ایسی باتیں برداشت کرنی چاہئیں۔لیکن اگر یہ سمجھیں کہ ہمارے لئے تجویز
ہی یہ کیا گیا ہے کہ ہم زمین پر بیٹھیں تو یہ اختلاف ہے۔اگر آسانی سے یہ انتظام ہو سکتا ہے
کہ سارے ہی بنچوں پر بیٹھیں تو یہ اچھی بات ہے۔لیکن اگر ہمارے ذہن میں یہ ہو کہ
کرسیاں تو ہیں اور ہم مہیا کر سکتے ہیں پھر بعض کو کرسیاں دیں اور بعض کو بیچ تو یہ بہت
نامناسب بات ہو گی۔جس حد تک ممکن ہوا اگر ہم کوشش کریں اور پھر اگر لوگ زیادہ
آجائیں اور کسی کو جگہ نہ مل سکے اور وہ زمین پر بیٹھ جائے تو یہ قربانی ہے۔لیکن جس چیز کو
میں نے ناپسند کیا ہے وہ یہ ہے کہ بچے اس احساس کے ساتھ بیٹھیں کہ ہمارے لئے مدنظر
ہی یہ رکھا گیا ہے کہ ہم زمین پر بیٹھیں۔کام کے لحاظ سے تو میں اس بات کو پسند کرتا ہوں
اور میری دیرینہ خواہش ہے کہ جہاں مہمان خانہ بنانے کی تجویز ہے اور جہاں بھرتی پڑتی
ہے وہاں اپنے ہاتھ سے بھرتی ڈالیں تا ہاتھ سے کام کرنے کی روح ہم میں قائم رہے اور
قومی امور میں اعزاز کا خیال ہمارے رستہ میں حائل نہ ہو۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے مدارس میں جو زبانیں پڑھائی جاتی ہیں ان میں
ایڈر میں نہ دیئے جائیں نہ میں یہ کہتا ہوں کہ عربی یا انگریزی میں لیکچر نہ ہوں۔لیکن میں یہ
ضرور کہوں گا کہ اگر ایک مفید چیز کا کچھ حصہ ضائع ہو جائے تو یہ امر تکلیف دہ ضرور ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
344
جلد اول
ہماری مجالس عام طور پر مشترکہ مجالس ہوتی ہیں جن میں سب قسم کے لوگ شامل ہوتے
ہیں۔پس اس وجہ سے یہ امر قابل افسوس ضرور ہوتا ہے اگر ہم اس چیز کو جس سے زیادہ
فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے محدود کر کے اس کے دائرہ کو تنگ کر دیں۔در د صاحب نے اپنی تقریر میں اپنے تجربہ کا ایک واقعہ بیان کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں
ہے۔اس میں دو باتیں نہایت لطیف ہیں جن کا سمجھنا دوسروں کے لئے بھی بہت مفید ہو سکتا۔ان کے علاوہ اور باتیں بھی ہیں جو سبق آموز ہیں۔لیکن دو تو بہت ہی ضروری ہیں۔میں نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ہمسایوں کی طرف زیادہ توجہ دیں۔آتے وقت
میں نے انہیں کچھ ہدایتیں لکھ کر دی تھیں جن میں خصوصیت سے ہمسایوں سے تعلقات قائم
کرنے کی تلقین کی تھی۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں اس کے بغیر کوئی مشن کا میاب نہیں ہو سکتا۔میں نے دیکھا کہ ہمارے مبلغین ہمسایوں سے قطعاً نا واقف تھے اور میرے پوچھنے پر
انہوں نے جواب دیا کہ لوگ ملنا پسند نہیں کرتے۔لیکن میں نے انہیں بتایا کہ دنیا میں ایسا
کوئی کام نہیں جس میں کچھ لوگ ایسے نہ مل جائیں جنہیں اس کام کی Hobby یا سودا2 نہ
ہو۔پس ایک مبلغ کی کامیابی کا یہ معیار ہر گز نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنے ارد گرد چند ایسے لوگ
جمع کرلے جنہیں مذہبی بحثیں کرنے کا سودا ہو۔اور ایسے لوگوں کو تلاش کر لینا کوئی کامیابی
نہیں سمجھی جاسکتی۔یہ محض وقت گذارنا ہے۔ایسے لوگوں کو جمع کر لینے سے کوئی شخص مبلغ کو
کامیاب نہیں کہہ سکتا۔لیکن اگر کوئی مبلغ اپنے ہمسایوں سے تعلقات پیدا کر لیتا ہے تو کوئی
یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے صرف مذہبی Hobby والوں کو اپنے اردگرد جمع کر لیا ہے۔پس
مبلغ کی لیاقت اور قابلیت اسی میں ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے تعلقات بڑھائے جن کے
متعلق یہ خیال بھی نہ ہو کہ انہیں مذہبی امور سے کوئی دلچسپی ہے اور یہی اس کی کامیابی سمجھی
جاسکتی ہے۔دوسرے اس میں یہ ایک خطرناک نقص تھا کہ اگر کوئی شخص ہمسایہ میں رہے
اور اس کے حالات سے لوگ واقف نہ ہوں اور ایک دوسرے سے تعلق نہ رکھتے ہوں تو وہ
لوگ اسے Mysterious سمجھتے ہیں۔ایک انگریز اگر اپنے انگریز ہمسایہ سے سالہا سال
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
345
جلد اول
تک پڑوس میں رہنے کے باوجود بھی تعارف پیدا نہ کرے تو وہ ایک دوسرے کو Mysterious
نہیں سمجھیں گے اور اسے قومی کیریکٹر سے تعبیر کریں گے۔لیکن اگر ایک ہندوستانی اپنے
ہمسایہ سے تعلق نہ رکھے تو یہ اس کے قومی کیریکٹر پر محمول نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے ایک
Mysterious آدمی سمجھا جائے گا۔پس اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات جو لوگ
ملاقات کے لئے آتے ہیں وہ صحیح دروازہ پر نہ پہنچنے کے باعث پڑوسیوں سے راستہ
دریافت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اور وہ پڑوسی چونکہ انہیں Mysterious سمجھتے
ہیں اس لئے اگر چہ وہ زبان سے کوئی بات نہ بھی کہیں پھر بھی آنکھوں ہی آنکھوں میں یا
اپنے لہجہ سے ہی ملنے والے کے دل میں شکوک پیدا کر دیتے ہیں اور ملنے والا یہ سمجھتا ہے
کہ کوئی نہ کوئی بات ضرور ہے جسے ہمسایہ چھپاتا ہے۔اور بہت سے لوگ مشن میں آنے
سے پہلے ہی متعصب ہو جاتے ہیں۔سید محمود اللہ شاہ صاحب نے مجھے بتایا کہ میں نے ایک دفعہ ایک میم سے مشن کے مکان کا
راستہ پوچھا وہ کہنے لگی کہ کیا تم وہاں جانا چاہتے ہو؟ اور میری طرف سے ہاں پر اس نے کہا
You seem to be a gentleman اس سے اس کا مطلب یہ تھا کہ وہاں کوئی
gentleman نہیں جاتا۔یہ اس نے محض اس وجہ سے کہا کہ وہاں غیر قوم کے لوگ رہتے
ہیں۔ہمیں معلوم نہیں وہ کون ہیں اور کیسے ہیں۔تو اس وجہ سے میں نے مبلغین کو ہدایت کی
تھی کہ ان کا پہلا فرض یہ ہونا چاہئے کہ وہ ہمسایوں سے تعلقات پیدا کریں۔وہ اگر نہ بھی
ملیں تو یہ ضرور کوشش کرتے رہیں۔اور اس کوشش سے بھی اتنا فائدہ ضرور ہوگا کہ اگر وہ
ملاقات نہ بھی کریں گے تو کم از کم Mysterious بھی نہیں کہیں گے۔بلکہ کہیں گے کہ
اس نے تو call کیا تھا مگر ہم خود ہی نہیں مل سکے۔اور اس طرح وہ ملاقات کے لئے
آنے والوں پر برا اثر نہیں ڈال سکیں گے۔بلکہ اگر شریف ہوں گے تو اخلاق کی تعریف
کریں گے۔اور اس طرح آنے والے کے دل سے تعصب نکل جائے گا اور مبلغ کے کام
میں آسانی ہو جائے گی۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
346
جلد اول
در دصاحب نے وہ طریق بیان کیا ہے کہ کس طرح انہوں نے ہمسایوں پر اثر ڈالا۔یہ اپنی ذات میں ایک لطیفہ بھی ہے اور مبلغین اس سے بہت فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن ایک اور فائدہ جو سکول میں اس سے حاصل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ درد صاحب نے
اپنا تجربہ بیان کیا ہے کہ جو دل ایک بند قلعے کی طرح تھے جس میں کسی طریق سے ان کا
داخلہ ممکن نظر نہیں آتا تھا، جس کے لئے تمام کوششیں ناکام رہیں ، جہاں تمام دعوتیں اور
دیگر با تیں فضول ثابت ہوئیں ان میں وہ بچوں کے ذریعہ داخل ہو گئے۔اس سے یہ بات
ثابت ہوتی ہے کہ ماں باپ کے قلوب میں گھر کرنے کا آسان ذریعہ ان کے بچوں پر فتح
پانا ہے۔یہ ایک اتفاق تھا یا یوں سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو سنا کہ کچھ لڑ کے
سٹیمپ لینے کی خاطر ان کے پاس آگئے ممکن ہے وہ انہیں بنگال کا جادو گر ہی سمجھتے ہوں اور
ان کا خیال ہو کہ یہ ہمیں اپنےmagic wand سے دور دراز ممالک کے سٹیمپ منگواد
گا۔اور اس وجہ سے وہ ان کے پاس آگئے۔پھر درد صاحب نے ان دو بچوں کے ذریعہ
ان کے ماں باپ کے قلوب پر فتح پائی۔تو سکول کا انچارج جس کے پاس سینکڑوں
kiddies( بچے ) ہوتے ہیں ان کے ذریعے سے وہ کتنے لوگوں کے قلوب کو فتح کر سکتے
ہیں۔جب درد صاحب نے دو بچوں کے ذریعہ محلہ کے بند دروازوں کو اپنے لئے کھلوا لیا
اور ایسی قوم کے کئی گھروں کو مسخر کر لیا جو علیحدہ رہنے والی ہے تو جس کے پاس 500
دروازے ہوں وہ کتنے گھروں میں داخل ہو سکتا ہے۔مگر قابل غور امر یہ ہے کہ کیا ہم ان
دروازوں سے وہی کام لیتے ہیں؟ کیا ہم ان کے والدین کے قلوب کو مسخر کرتے ہیں؟ کیا
ہزاروں گھر ایسے نہیں جن میں ہمارے لئے محبت کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں اور کئی
کھڑکیاں ہمارے لئے ایسی کھل سکتی ہیں جن سے سرد ہوائیں آئیں؟ مگر غلط طریق کے
باعث بجائے محبت کے جذبات کے انہیں کھڑکیوں سے ہمارے لئے دوزخ کی کوئیں آتی
ہیں۔اگر ایسا ہی ہے تو ہم ایک بہترین چیز سے بدترین کام لے رہے ہیں۔درد صاحب کا
تجربہ ہے کہ والدین کے قلوب فتح کرنے کا ذریعہ بچے ہیں۔پس اس وجہ سے میں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
347
جلد اول
اساتذہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہر بچہ ایک کھڑکی ہے جس سے تم اپنے سے خلوص رکھنے والے
دل ملک میں مہیا کر سکتے ہو۔اس موقع کو ضائع کر کے اگر آپ بجائے محبت کے نفرت کے
جذبات پیدا کرنے کا موجب ہوں تو یہ ناشکری ہوگی۔اساتذہ کو چاہئے کہ اس سے سبق
حاصل کریں اور بچوں سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔بہترین طریق کسی
کے دل کو مسخر کرنے کا اس کے بچے سے نیک سلوک ہے۔ریل میں دیکھو۔جب کمرے
میں جگہ نہیں ہوتی اور ہر نئے آنے والے کو لوگ داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے
ہیں اس وقت اگر کسی کے بچے سے ذرا سا بھی پیار کر دیا جائے تو وہ فورا سکڑ کر بیٹھنے کے
لئے جگہ بنا دے گا۔بچوں سے عام ہمدردی نہ ہونے کا ایک خطرناک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ سزا دینی
مشکل ہو جاتی ہے۔حالانکہ یہ نہایت ضروری چیز ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے
و شخص مامور ہونے کے قابل ہی نہیں جو سخت سے سخت سزا دینے کی اہلیت نہ رکھتا ہو۔تو
عام ہمدردی نہ ہونے کے باعث بچوں کو سزا دینی بھی مشکل ہو جاتی ہے۔اگر نانوے بچے
ایسے ہوں کہ وہ استاد کو اپنا ہمدرد سمجھتے ہوں تو ایک کو سزا دینے پر کوئی نہیں کہے گا کہ یہ بغض
یا کینہ سے دی گئی ہے۔لیکن جب عام ہمدردی نہ ہو تو اگر شریر سے شریر کو بھی سزا دی جائے
گی پھر بھی لوگ چلا اٹھیں گے کہ یہ بغض اور کینہ سے دی گئی ہے اور جو قوم سزا دینے کی
قابلیت نہیں رکھتی وہ آج نہیں تو کل ضرور گرے گی۔مجھے افسوس ہے کہ ابھی اس طرف
توجہ نہیں کی گئی۔دوسری بات جو میرے نزدیک لطیف ہے یہ ہے کہ طالب علم کی حفاظت کے لئے ہم
اس کے کھیلوں کے اوقات میں اس کی حفاظت کریں۔موجودہ طریق تعلیم میں اس پر
خاص زور نہیں دیا جاتا۔اصل بات یہ ہے کہ نگرانی کی ضرورت اسی وقت زیادہ ہوتی ہے
جب ہم بچہ کے پاس نہ ہوں یا نہ ہو سکتے ہوں۔اور یہ امر بھی بہت ضروری ہے کہ کچھ عرصہ
کے لئے بچہ کو اپنے سے جدا کیا جائے۔اگر ہر وقت ہم اسے اپنی نظروں کے سامنے ہی
رکھیں تو اس کی صحت خراب ہو جائے گی۔اس کے لئے ضروری ہے کہ کچھ عرصہ کے لئے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
348
جلد اول
اسے علیحدہ کیا جائے تا اس میں اپنی ذات پر اعتماد کرنے کی اہلیت پیدا ہو۔اور اس میں وہ
مادہ پیدا ہو جس کے تحت انسان سختی نرمی برداشت کر سکتا ہے۔یہ مادہ بغیر جدا کرنے کے
پیدا نہیں ہو سکتا۔بڑی نگرانی کی ضرورت یہ ہے کہ ہم اس کے غائب اوقات میں اس کی
نگرانی کریں۔درد صاحب نے اس کے لئے ایک طریق بتایا ہے کہ انہیں کوئی ایسا سودا لگا
دیا جائے جس میں وہ مشغول رہ سکیں۔کیونکہ جب کوئی شغل نہ ہو تو بچے آوارہ ہو جاتے
ہیں ہمارے ملک میں اسی وجہ سے نوے فیصدی لوگ آوارہ ہوتے ہیں۔یہ میرا تجربہ ہے
اور آوارگی یہی ہے کہ فضول باتوں میں وقت ضائع کیا جائے۔ہماری قوم میں یہ ایک
رواج ہے کہ بے فائدہ باتوں میں وقت ضائع کیا جاتا ہے۔گو یا وقت کا قتل کرنا ہماری گھٹی
میں ہے۔گھنٹوں بیٹھے ادھر ادھر کی فضول باتیں کرتے رہتے ہیں اس لئے ضرورت ہے کہ
بچوں کی تربیت ایسے طریق پر کی جائے کہ وہ فارغ رہتے ہوئے بھی مشغول رہیں۔یورپ میں یہ بات نہیں۔وہاں بچوں کو ایسی عادات ڈالی جاتی ہیں کہ وہ فارغ رہتے
ہوئے بھی مشغول رہتے ہیں۔انہیں تیتریوں کے پکڑنے کا شوق لگا دیا جاتا ہے جن میں
سے اکثر بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور بچے چھینکے لئے انہیں پکڑتے پھرتے ہیں۔اس
طرح وہ دوڑنے کو دنے میں مشغول رہتے ہیں۔یہ عادت نہایت مفید ہے اور اس کا بچوں کی
میں پیدا کرنا اچھا ہے۔درد صاحب نے فوٹو لینے کا بھی ذکر کیا ہے مگر میں اس کی تائید نہیں
کرتا۔کیونکہ اس میں خرچ ہوتا ہے اور ہمارا ملک بہت غریب ہے۔ہاں ڈرائینگ اور
پینٹنگ میں کوئی حرج نہیں۔کیونکہ اس میں چند پیسے ہی خرچ ہوتے ہیں۔سٹیمپ جمع کرنا
بھی اچھا ہے۔غرضیکہ کوئی Hobby ہونی چاہئے جس میں بچے مشغول رہیں۔لیکن اس
میں ایک اور بات بھی قابل غور ہے۔ان باتوں کے لئے بھی ساتھیوں کی ضرورت ہوتی
ہے۔اور اس میں یہ مشکل ہے کہ اچھے ساتھیوں کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔کیونکہ یہاں اکثر بچے
خراب ہوتے ہیں اس لئے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ماں باپ بچوں کے لئے دوست
خود تجویز کریں اور اگر توجہ کی جائے تو یہ کوئی مشکل امر نہیں ہے۔اس طرح دوستوں کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
349
جلد اول
دائرہ کو تنگ کیا جا سکتا ہے۔بچوں کو کہہ دیا جائے کہ تمہیں فلاں بچوں سے ہی کھیل کود کی
اجازت ہے۔ان سے خواہ لڑو، جھگڑ ومگر ان کے سوا کسی سے تمہیں ملنے کی اجازت نہیں۔اگر یہ نگرانی کی جائے تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔اور اس کی زیادہ ضرورت صرف ایک نسل تک
رہے گی اس کے بعد خود بخود بچوں کی اصلاح ہو جائے گی۔دوسری بہترین Hobby نماز ہے۔اگر ماں باپ اس امر کا لحاظ رکھیں کہ بچہ نماز میں
ضرور حاضر ہو تو اس سے بھی بہت کچھ اصلاح ہو سکتی ہے۔ہم نے تو جو کچھ سیکھا مسجدوں
میں ہی سیکھا ہے۔مسجدوں میں جاتے تھے تو ہمارے کان میں یہ آواز میں پڑتی تھیں کہ
اسلام پر یہ مصیبت ہے اور اس وجہ سے سب لوگ ملول نظر آتے تھے۔ہم بھی اس نظارہ
سے متاثر ہوتے تھے اور اس کا ایک نشان ہمارے دل پر نقش ہو جاتا تھا اور دل میں خواہش
پیدا ہوتی تھی کہ ہم بھی اسلام کی کوئی خدمت کریں اور اس مصیبت سے اسے نجات دلانے
کی کوشش کریں۔پھر
کبھی دیکھتے تھے لوگ ہنس رہے ہیں اور خوش ہو رہے ہیں کیونکہ اسلام
کی فتح ہوئی ہے یا کوئی معجزہ یا نشان ظاہر ہوا ہے۔اس پر ہمارے دل میں بھی یہ احساس ہوتا
تھا کہ یہ بھی کوئی لذت اٹھانے والی چیز ہے۔تو بچوں کو اپنے ساتھ مساجد میں لانا بہت
ضروری ہے۔وہ وہاں آ کر بے شک کھیلیں، کو دیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ صوفی مزاج
اس پر برا بھی منائیں گے لیکن اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔لیکن بچہ سے بھی میری مراد
پیشاب کرنے والا بچہ نہیں بلکہ وہ بچہ ہے جس میں تمیز کا مادہ پیدا ہو چکا ہو اور وہ یہ سمجھ سکے
کہ نماز میں شامل ہونا چاہئے۔ایسے ہی بچوں کو ساتھ لانا چاہئے اس طرح بھی ان کا
بہت سا وقت گزر جائے گا۔یہ چیزیں ہیں جن سے بچوں کی عمدہ تربیت ہو سکتی ہے۔نماز
بھی ان کے لئے Hobby ہی ہے کیونکہ اس سے انہیں کچھ فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔وہ بے شک
اپنے ہمجولیوں سے باتیں کریں مگر نماز شروع ہو تو اس میں شامل ہو جائیں۔اسی لئے
شریعت کا حکم ہے کہ بچوں کو پیچھے بٹھا ؤ3 وہ بے شک آپس میں باتیں کریں اور کھیلیں
لیکن نماز میں ضرور شامل ہوں اس سے لازماً ان کے قلوب پر اثر پڑے گا۔جب تک
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
350
جلد اول
بچوں کی تربیت کے لئے ایسے ذرائع اختیار نہیں کریں گے آئندہ نسلیں خراب عادات یا
ناقص تربیت کے خطرہ سے بچ نہیں سکتیں۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بچوں
کے لئے دوستوں کے انتخاب کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نماز کی Hobby لگا ئیں کہ
( الفضل 6 نومبر 1928ء)
یہ بہترین Hobby ہے۔66
1: مسلم كتاب التوبة باب فضل دوام الذكر والفكر (الخ) صفحه 1191
حدیث نمبر 6966 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية
2: سودا: عشق بگن ، دھن ، خبط ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 818 فیروز سنز لاہور
مطبوعہ 2010ء)
3 بخاری کتاب الاذان باب وضوء الصبيان صفحہ 139 حدیث نمبر 860
مطبوعہ رياض 1999ءالطبعة الثانية