احمدی مبلغ اپنے کام نمایاں رنگ میں پیش کیا کریں
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
351
جلد اول
احمدی مبلغ اپنے کام نمایاں رنگ میں پیش کیا کریں
24 اکتوبر 1928ء افسران صیغہ جات صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے حضرت مولوی عبد الرحیم
صاحب در دایم۔اے مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت طعام دی گئی جس میں حضرت
خلیفة السیح الثانی بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔”ہمارے ملک میں اور غیر ممالک میں بھی یہ ایک مثل ہے کہ دو پہر کے کھانے کے
بعد آرام کرو اور شام کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرو۔اس کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ
دو پہر کے کھانے کے بعد آرام کرنا چاہئے۔خصوصاً ان لوگوں کو جنہیں معدے کی تکلیف
ہو اور خصوصاً مجھے جسے اسہال کی شکایت ہے۔درد صاحب نے اس وقت جو کچھ بیان کیا
ہے میں سمجھتا ہوں وہ بھی اسی مثل کے اثر کے ماتحت وضاحت سے بیان نہیں کر سکے
حالانکہ تقریر کرنے کے لئے یہ نہایت عمدہ موقع تھا۔ذاتی تعلقات قائم کرنا نہایت عمدہ چیز
ہے اور ان کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔تعلقات ذاتی دوستی کی بناء پر نہیں ہونے چاہئیں۔ذاتی دوستی تو انسان اسی سے رکھتا ہے جس سے مزاج مل جائے۔مگر کام لینے کے لئے ان
لوگوں سے بھی تعلقات رکھنے پڑتے ہیں جن سے مزاج نہ ملے۔بلکہ زیادہ انہیں سے
رکھنے پڑتے ہیں جن سے مزاج نہیں ملتا۔کیونکہ ایسے شخص سے اگر ذرا بھی بیگانگی برقی
جائے تو وہ سمجھتا ہے میری طرف توجہ نہیں کی گئی۔آج ہی مجھے ایک خط موصول ہوا ہے۔ایک
شخص نے جو باہر گیا ہوا ہے لکھا ہے قادیان میں میری ہمشیرہ فوت ہو گئی لیکن ناظر صاحبہ
نے مجھے اطلاع نہیں دی۔اور لکھا ہے اگر مجھ سے ان کے پہلے تعلقات ہوتے تو وہ ضرور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
352
جلد اول
اطلاع دے دیتے۔لیکن میرا خیال ہے اگر پہلے تعلقات بھی ہوتے تو بھی حالات ایسے
تھے کہ وہ یقیناً اطلاع نہ دیتے لیکن اس صورت میں کوئی شکوہ بھی پیدا نہ ہوتا۔کیونکہ شکوہ
زیادہ تر اسی جگہ پیدا ہوتا ہے جہاں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھا نہ جا سکے۔ان کے
سب رشتہ دار یہاں موجود تھے۔جس شخص کا کوئی رشتہ دار یہاں موجود نہ ہوا سے اطلاع
دینے کا تو بے شک ناظر کو خیال پیدا ہو سکتا ہے لیکن جس کے تمام رشتہ دار یہاں موجود
ہوں اس کے متعلق کیسے خیال ہو سکتا ہے۔جب تمام اقرباء موجود ہوں تو ناظر یہ خیال ہی
کیسے کر سکتا ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی اطلاع نہ دی ہوگی۔اور پھر جب باپ، بھائی،
خسر اور دوسرے ایسے ہی قریبی ایسی اطلاع نہ پہنچائیں تو یہ کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ
دوسرے لوگ ضرور پہنچا دیں گے۔بات یہ ہے کہ جہاں تعلقات گہرے ہوں وہاں اتنا
شکوہ نہیں ہوتا۔اس لئے میں دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ باہر کام کر رہے ہیں
ان سے ضرور خط و کتابت کیا کریں اور خطوط ناصحانہ رنگ کی بجائے محبت آمیز لہجہ میں
لکھے جائیں۔اس کے علاوہ میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارے جو دوست
باہر سلسلہ کی خدمات کرتے ہیں ان کے کاموں کو اس رنگ میں نہیں دیکھا جاتا جس کے وہ
مستحق ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس نقص کے لئے دونوں ذمہ دار ہیں۔کارکن بھی
اور کام لینے والے بھی۔کام کرنے والوں میں تو یہ نقص ہے کہ وہ اپنے اندر ایسا انکسار
محسوس کرتے ہیں جو دراصل ان میں ہوتا نہیں اور وہ اخلاق کا ایسا بلند نمونہ دکھانا چاہتے
ہیں جو دراصل ان میں پایا نہیں جاتا۔وہ اس الزام کو دور کرنے کے لئے کہ وہ نکھے بیٹھے
ہیں کوئی کوشش نہیں کرتے اور اپنے کام کو نمایاں کر کے پبلک میں لانے کی طرف کوئی توجہ
نہیں کرتے۔لیکن جب اعتراض ہوتے ہیں تو پھر دل ہی دل میں کڑھتے ہیں اور اس
بات سے تکلیف محسوس کرتے ہیں کہ ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر کے اعتراض کئے
جاتے ہیں حالانکہ جب انہوں نے اپنے کام کو خود چھپایا تو لوگوں کو کس طرح معلوم ہو سکتا
ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔جب انہوں نے خود اپنے لئے ایک رستہ تجویز کیا تو پھر اس کا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
353
جلد اول
خمیازہ بھگتنا چاہئے۔یہ بہت بڑا نقص ہے کہ کام کرنے والے اپنے کام کو لوگوں کے
سامنے پیش کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے۔میرا اپنا اندازہ یہی ہے کہ اگر ان
رپورٹوں سے جو مبلغین کی الفضل میں شائع ہوتی ہیں ہمارے مبلغین کی کارکردگی پر نظر
ڈالی جائے تو ہمارے تمام مشنوں پر تین چار ہزار روپیہ سے زیادہ خرچ نہیں ہونا چاہئے۔ہمارے مشن کئی ایک مقامات پر ہیں اور وہاں کام کرنے والے بڑی بڑی قربانیاں کر
رہے ہیں لیکن اخبارات میں ان کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔سماٹرا کے مبلغ کو دیکھ لو۔اس کی ذاتی حیثیت سے ہم بخوبی واقف ہیں۔بے شک وہ
استاد تھا مگر دراصل طالب علم ہی تھا لیکن اس کے کام کو جب ہم دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی
ہے۔اس کی کوشش سے بعض لکھ پتی اور بڑے بڑے گورنمنٹ آفیشل جماعت میں داخل
ہو چکے ہیں اور وہ کثرت کار اور محنت کے باعث اپنی صحت کھو چکا ہے۔اور اب ایسا بیمار
ہے کہ اکیلا کہیں جا آ نہیں سکتا۔لیکن اسے گزارہ کے لئے نہایت قلیل رقم ملتی ہے جس پر وہ
بسر اوقات کر رہا ہے۔مگر احباب جماعت اس کی ان قربانیوں سے قطعاً واقف نہیں۔وہ
نہیں جانتے کہ ایسے لوگوں میں رہ کر جن کی زبان ، اخلاق اور عادات سے ناواقفیت ہو
اور ایسے مخالفین کے مقابل میں جو معمولی باتوں پر قتل کر دیتے اور فوراً چھرے نکال لیتے
ہیں ہمارا ایک آدمی کس جرات اور استقلال اور خود فراموشی سے کام کر رہا ہے۔شاید اگر
کوئی کہہ دے کہ وہ وہاں بیکا رہی بیٹھا ہے تو نوے فیصدی جماعتیں اس بات کو صحیح مان لیں
اور کہنے لگ جائیں کہ روپیہ ضائع ہو رہا ہے اور اسے وہاں رکھنا بڑی غلطی ہے۔لیکن اگر
انہیں معلوم ہو کہ وہاں پر وہ کیا کام کر رہا ہے اور اگر ہمارا ایک ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے تو
پچاس ہزار کا کام ہو رہا ہے تو وہ بہت زیادہ جوش سے اس مبلغ کے لئے دعائیں کریں گے۔اسی طرح ماریشس میں بھی ہماری جماعت سے سخت مقابلہ ہوا۔وہاں جماعت کے
ہاتھ سے جائیداد میں نکل گئیں۔ایک مسجد جس پر انہوں نے بہت سا روپیہ خرچ کیا تھا ان
کے ہاتھ سے نکل گئی۔لیکن انہوں نے پھر ہزاروں روپے خرچ کر کے مکان خریدے اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
354
جلد اول
مساجد بنائیں۔لیکن اگر جماعت کے لوگوں سے پوچھا جائے تو وہ سوائے اس کے کچھ نہیں
جانتے کہ وہاں ایک جماعت ہے اور صوفی غلام محمد صاحب سالہا سال تک وہاں کام
کرتے رہے ہیں۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ جس طرح مولوی جلال الدین صاحب مجھے خط
لکھنے کے ساتھ ایک خط اخبار والوں کو بھی لکھ دیتے ہیں اگر دوسرے مبلغین بھی کوشش
کریں تو وہ کیوں نہیں لکھ سکتے۔سماٹرا کے متعلق تو میں سمجھتا ہوں وہاں بہت زیادہ کام ہے
اس لئے وہاں کے مبلغ کو اس قدر فرصت ہی نہیں مل سکتی ہے لیکن دوسرے مشن بڑی آسانی
سے اطلاع دے سکتے ہیں۔لندن مشن اطلاع دے سکتا ہے خواہ وہ مختصر ہی ہو لیکن جب کوئی اطلاعات نہیں دیتے
جائیں تو ایسے حالات میں اگر لوگوں کے دلوں میں بدظنی پیدا ہو تو وہ معذور ہیں۔اور اگر
اعتراض ہوں تو مشنری کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کہے کیوں اعتراض ہوتے ہیں کیونکہ یہ
سب ان کے غلط انکسار کا نتیجہ ہے۔اور یہ دراصل لغوی معنوں میں انکسار ہے جو ٹوٹ جانا
ہیں۔اگر وہ خود اس اصول پر کار بند نہ ہوتے تو پھر اعتراضات ہی کیوں ہوتے۔اسی |
طرح محکمہ والوں کا نقص بھی ہے۔اخبار والے ہمیشہ شکائتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں کوئی
اطلاع نہیں دی جاتی اور جو کچھ اخبارات میں چھپتا ہے وہ بھی اصل سے بہت کم ہوتا ہے۔ہر شخص صحیح صورت حالات سے واقف نہیں ہوتا۔مثلاً انگلستان کے متعلق اگر کوئی کہے کہ
فلاں رئیس سے ہم نے ملاقات کی یا وہ ہمارے مکان پر آیا تو ہمارے ملک میں اسے کوئی
وقعت نہیں دی جائے گی۔یا اگر ولایت کا مبلغ کہے کہ میں فلاں لارڈ سے ملا تو ہندوستانی
اسے معمولی بات سمجھیں گے۔لیکن جو شخص وہاں کے حالات سے واقف ہو اور جانتا ہو کہ
وہاں کے لوگ کس طرح اجنبیوں سے ملنے سے بچتے ہیں اور وہاں کسی سے ملاقات کتنی
مشکل ہے تو وہ اسے ضرور اہم قرار دے گا۔وہاں لوگوں کا یہ حال ہے اور وہ اس قدر
مصروف رہتے ہیں کہ سینکڑوں خطوط جو ان کے نام آتے ہیں انہیں وہ پڑھ بھی نہیں سکتے۔پس ایسی قوم کے افراد سے جو اس قدر مشغول رہتی ہے خواہ ان کی مشغولیت کسی سبب سے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
355
جلد اول
بھی ہو اور ہمارے نزدیک وہ کس قدر بھی غیر ضروری کیوں نہ ہو ملنا کوئی آسان کام
نہیں۔ایک انگریزی اخبار میں ایک لطیفہ شائع ہوا تھا کہ ایک بوڑھا امیر آدمی اور اس کی
بیوی ایک نہر کے کنارے سیر کے لئے گئے۔ایک غریب آدمی آیا اور اس نے اس عورت
کو مخاطب کرنا چاہا مگر وہ نہ بولی۔اس نے پھر اسے مخاطب کرنے کی کوشش کی مگر اس نے
پھر حقارت سے اسے اشارہ کیا کہ ہٹ جاؤ۔پھر تیسری دفعہ اس نے اسے مخاطب کرنے کی
کوشش کی تو اس نے نہایت سختی سے اسے ڈانٹا کہ تم باز نہیں آتے۔اس پر اس شخص نے کہا
مجھے تم سے بات کرنے کی تو کوئی خواہش نہیں میں تو صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ تمہارا بڑھا نہر کی
میں گرا پڑا ہے۔ہمارے ملک میں چونکہ یہ رواج ہے کہ دیہاتوں میں امرا عام طور پر
مکان کے باہر چار پائیاں بچھا کر بیٹھے رہتے ہیں اور ہر رہ گزران سے بات کر سکتا ہے اس
لئے اگر کوئی مبلغ اخبار میں شائع کرائے کہ میں نے فلاں امیر سے گفتگو کی تو شاید لوگ کہیں
یہ کتنا خود پسند آدمی ہے۔اگر کسی امیر سے مل لیا تو کون سی بڑی بات تھی کہ اسے اخبار میں
شائع کرایا۔لیکن اگر اس کے ساتھ یہ بھی لکھا جائے کہ وہاں کی ملاقاتوں میں کس قدر
مشکلات ہیں تو سب سمجھ سکتے ہیں کہ یہ اہم بات ہے۔پس میرا مطلب یہ ہے کہ اگر ہمارے مشعوں کے حالات عمدگی سے لکھ کر شائع کئے
جائیں تو اس قدر دلآویز ہوں کہ دوسرے اخبارات بھی انہیں نقل کریں اور دوسرے
لوگوں پر بھی بہت اثر ہو۔لیکن جب تک کسی کو کوئی کام نظر نہ آئے صرف یہ کہنے سے کہ ہم
نے لندن میں مشن قائم کر رکھا ہے دوسروں پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔اثر ہمیشہ کام دکھانے سے
ہی ہوتا ہے۔مولوی عبدالرحیم صاحب نیر کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ تصاویر دکھاتے ہیں کہ
کس طرح حبشی بچے پہلے ننگے پھر رہے تھے اور اب ان کی یہ حالت ہے کہ اچھی طرح
کپڑے پہنے ہوئے سکول میں بیٹھے پڑھ رہے ہیں۔اس پر لوگ انہیں بنی نوع انسان کا
خادم سمجھتے ہیں اور بڑے بڑے آدمی ان کے سامنے سرنگوں ہوتے ہیں اور خود ملاقات کا
اشتیاق ظاہر کرتے ہیں۔لیکن اگر صرف یہ کہا جائے کہ ہمارا ایک مبلغ افریقہ میں بھی ہے تو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
356
جلد اول
لوگوں پر اس کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔وہ کہیں گے کہ کوئی آدمی فارغ ہوگا وہاں بھیج دیا۔لوگوں کو چونکہ کوئی کام نظر نہیں آتا اس لئے نوجوانوں میں قربانی کا جوش بھی پیدا نہیں
ہوتا۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کام میں بعض مبلغین بھی روک بن رہے ہیں۔کیونکہ وہ
اپنے کام کی خود کوئی قدر نہیں کرتے۔وہ خود اپنے کام کو حقارت سے دیکھتے ہیں اور خیال
کرتے ہیں چونکہ ہم پچاس ساٹھ اشخاص شیخ عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے پایہ کے نو مسلموں
میں پیدا نہیں کر سکے اس لئے ہمارا کام کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اور یہ نہیں سوچتے کہ دین
سے اس قدر غافل اور محمد رسول اللہ ﷺ سے اس قد رعنا د ر کھنے والی قوم میں اگر چند لوگ
بھی ایسے پیدا ہو جائیں جو اسلام کی باتیں سننے پر آمادہ ہوں تو یہی اتنی بڑی بات ہے کہ
میں اس کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر دینا معمولی بات سمجھتا ہوں۔یہی لوگ جو آج
بات سننے کے لئے تیار ہوئے ہیں یہ خود بڑے بڑے بزرگ لوگ پیدا کریں گے۔اس
کے لئے وقت چاہئے۔دیکھو حضرت مسیح علیہ السلام کتنے بڑے نبی تھی لیکن انہوں نے کیا
کام کیا۔صرف بارہ حواری پیدا کئے جن کی حالت کو دیکھ کر آج بھی لوگ ہنستے ہیں۔وہی
پطرس جو باوجود اس وعدہ کے کہ اے خداوند ! میں تیرے لئے جان دے دوں گا۔1 اور
حضرت مسیح کے اس قول کو یا در کھتے ہوئے کہ تو مرغ کی آذان سے پہلے تین بار میرا انکار
کرے گا۔2 مسیح پر لعنت بھیجتا ہے۔مگر پھر وہی پطرس روم جاتا ہے اور کہتا ہے میں یسوع
کے نام پر عزت حاصل کرنے جاتا ہوں۔اور وہ عزت کیا ہے؟ یہ کہ مجھے رویا میں دکھایا
گیا ہے کہ وہاں مجھے صلیب پر لٹکایا جائے گا۔گویا جس پطرس نے ایک عورت سے ڈر کر
یسوع پر لعنت بھیجی وہی اس کے نام پر صلیب پر لٹکایا جانا اپنے لئے دنیا کی سب سے بڑی
عزت یقین کرتا ہے۔تو ان ممالک کے متعلق جن کی بابت رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ
ان کا فتنہ اتنا بڑا ہے کہ سب نبیوں نے اس کی خبر دی ہے۔3 کوئی عظمند کس طرح سمجھ سکتا
ہے کہ ہم وہاں جائیں اور وہ فوراً حلقہ بگوش اسلام ہو کر تقویٰ کے اعلیٰ مدارج پر پہنچ
جائیں۔اس کے لئے تو صدیاں درکار ہوں گی۔وہاں تو اگر ایک بھی ایسا شخص پیدا ہو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
357
جلد اول
جائے جو محمد رسول اللہ کو دنیا کا ایک قابل قدر وجود تسلیم کرلے تو میں سمجھتا ہوں یہی بہت
بڑا کام ہے۔کیونکہ وہ ایک پیج ہے اس کا بیٹا یقینا ترقی کر کے آپ کو نبی ماننے لگے گا۔تو ہر
جگہ کے کام کی نوعیت الگ الگ ہوتی ہے۔پس میں اس وقت کارکنوں، کام لینے والوں اور اخبار نویسوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
مبلغین کے کام کو ایسے رنگ میں دنیا کے سامنے لائیں کہ لوگوں میں قربانی کا مادہ پیدا ہو۔جب کسی کے ذہن میں کوئی کام ہی نہ ہو تو شوق کس بات کے لئے پیدا ہو گا۔اگر لوگوں کو یہ
معلوم ہو کہ ایک خطر ناک جنگ ہو رہی ہے اور دشمن سے سخت مقابلہ ہے تو ہزاروں لوگ
اس میں حصہ لینے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سب لوگ بزدل نہیں
ہوتے جو جنگ کے نام سے ڈر جائیں۔بلکہ سینکڑوں ہزاروں آدمی ایسے ہوتے ہیں جو
متاثر ہی اُس وقت ہوتے ہیں اور جن کے دلوں میں جوش اُسی وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ
دیکھیں کہ خطر ناک جنگ ہو رہی ہے۔لیکن کام کو عمدگی سے پیش نہ کرنے کی وجہ سے یہ نقص
پیدا ہورہا ہے کہ لوگوں میں تبلیغ کے لئے کوئی خاص جوش پیدا نہیں ہوتا۔ایک مبلغ جب خط
لکھتا ہے تو اختصار سے کام لیتا ہے اور جو باتیں پہلے بیان کر چکا ہے ان کی طرف صرف
اشارہ ہی کر دینا کافی سمجھتا ہے۔آگے یہ ہمارا کام ہے کہ اس سلسلہ کو ملا کر اور پہلی اطلاع
شامل کر کے اسے مکمل کر کے حقیقی عظمت کے ساتھ اسے لوگوں کے سامنے لائیں۔پس میں
کارکنوں اور کام لینے والوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ستی کو ترک کر دیں اور مشنوں کے کام
کو متواتر لوگوں کے سامنے لائیں۔اس وقت ہمارے مختلف مقامات پر بارہ مشن ہیں لیکن اخبار
میں کوئی خبر کسی کے متعلق نہیں ہوتی اور مدتوں کوئی خبر نہیں ہوتی حالانکہ کام بہت عظیم الشان ہو رہا
ہے۔اب پڑھنے والے کیا سمجھیں گے کہ کیا کام ہو رہا ہے۔وہ تو یہی کہیں گے وہ بیکار
بیٹھے ہیں۔اور ان کی مشکلات اور قربانیوں اور ان ہزاروں خطرات سے جن سے انہیں
گزرنا پڑتا ہے کسی کو آگا ہی نہیں ہو گی۔پس میں اس وقت ان دونوں نقصوں کی طرف
توجہ دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ اخبارات ہمارے مشنوں کی رپورٹوں سے پر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
ہوا کریں گے۔“
358
(الفضل 13 نومبر 1928ء)
1 متی باب 26 آیت 35 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
2 متی باب 26 آیت 34 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
:3 بخارى كتاب الجهاد باب كيف يعرض الاسلام على الصبي
506،505 حدیث 3057 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
جلد اول
صفحہ