جامعہ احمدیہ کے طلباء کو تحقیقی مضامین لکھنے کی تلقین
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
359
جلد اول
جامعہ احمدیہ کے طلباء کو تحقیقی مضامین لکھنے کی تلقین
25 /اکتوبر 1928 ء جامعہ احمدیہ کی طرف سے حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب ایم۔اے
مبلغ انگلستان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی بھی اس تقریب
میں رونق افروز ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو
خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے۔اگر چہ اس وقت میرا انشاء نہیں تھا کہ کچھ بولوں کیونکہ میرے گھٹنے پر زخم ہے جس کی
وجہ سے میں کھڑا نہیں ہوسکتا لیکن درد صاحب نے اس وقت جو بات بیان کی ہے وہ اس قدر
لطیف اور دلچسپ ہے کہ میں مجبور ہو گیا ہوں کہ کچھ کہوں۔جس خیال کو انہوں نے پیش کیا
ہے وہ اگر چہ نیا تو نہیں یورپ میں عام ہے اور یہاں بھی ایک بار پہلے پیدا ہو چکا ہے اور
مبلغین میں پیدا ہوا تھا لیکن اُس وقت یہ خیال کی حد تک ہی رہا۔شاید پبلک میں بھی نہیں
آیا۔اب اس تقریب پر ان کے ذہن میں اس کا نام اس کی قیمت کو بڑھا دیتا ہے۔اس میں
شبہ نہیں کہ تھیسس (Thesis) ( تحقیقی مضمون ) کا لکھنا طالب علم کے ذہن کو آئندہ
صحیح راستہ پر لگانے کا موجب ہوتا ہے۔ہر چیز کی دو قیمتیں ہوتی ہیں۔ایک اپنے وجود کے
لحاظ سے اور دوسری اس لحاظ سے کہ آئندہ واقعات پر وہ کیا اثر ڈالتی ہیں۔اور تھیسس
کی قیمت ان دونوں لحاظ سے اعلیٰ ہوتی ہے۔جب کسی طالب علم کی ڈگری کی بنیاد تھیسس
پر رکھی جائے جیسا کہ یورپ میں ہے۔وہاں اگر طالب علم کا لکھا ہوا تھیسس قبول ہو جائے
تو اسے ڈگری مل جاتی ہے۔اور اگر نہ ہو تو نہیں ملتی۔تو ایسی صورت میں طالب علم مجبور ہوتا
ہے کہ جس وقت سے وہ تعلیم شروع کرتا ہے اُس وقت سے اس خاص مضمون کے متعلق
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
360
جلد اول
معلومات بڑھاتا رہے یا نئے واقعات فراہم کرتا رہے یا طریق بیان میں ایسی ایجاد
کرے کہ لوگوں کے لئے اس خاص مسئلہ کے سمجھنے میں آسانیاں پیدا ہو جائیں۔دنیا میں
دونوں قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔بعض تو ایسے ہوتے ہیں جو نئے مسائل تلاش کرتے
ہیں اور بعض اس امر کی تحقیق میں لگے رہتے ہیں کہ کس طرح انسانی دماغ فلاں مسئلہ کے
قریب پہنچ سکتے ہیں اور طرز بیان میں ایسی جدت پیدا کرتے ہیں کہ لوگ اسے آسانی سے سمجھ
سکیں۔یہ دونوں باتیں مشکل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وفات مسیح ثابت
کرنے کے لئے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی 1 کی آیت پر بہت زور دیا کرتے تھے۔اور اسے
پیش کرتے ہوئے ایک خاص بات مدنظر رکھتے تھے جس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ننانوے
فیصدی احمدی اسے پیش کرتے وقت اس کی طاقت کو ضائع کر دیتے ہیں۔آپ فرماتے
اس آیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عیسائی حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات سے پہلے نہیں
بگڑے۔چاہے اس کے معنے قیامت سے پہلے فوت ہونا کر دیا قیامت کے بعد فوت
ہونا۔آپ زور اسی بات پر دیتے کہ ان کی زندگی میں عیسائی نہیں بگڑے۔آپ نے خود
اسے قیامت سے پہلے بھی لگایا ہے اور بعد بھی۔مگر آپ زور اسی بات پر دیتے تھے کہ اسے
کہیں چسپاں کرو یہ معنے ثابت ہیں کہ ان کی زندگی میں عیسائی نہیں بگڑے۔اور اگر آج
عیسائی بگڑ چکے ہیں تو یقین مانا پڑے گا کہ آج سے پہلے حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے
ہیں۔مگر اب لوگ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ یہ قیامت کا ذکر ہے اور اس طرح اس
دلیل کی طاقت کو کمزور کر دیتے ہیں۔تو طریق بیان سے بھی بہت بڑا اثر ہوتا ہے۔اگر کوئی
نیا طریق نکالے تو وہ بھی نفع رساں ہے۔اور اگر کوئی نئی بات نکالے تو وہ بھی نفع رساں
ہوتی ہے۔پس تھیسس لکھنے والے کو ان دونوں میں سے ایک طریق ضرور اختیار کرنا پڑے
گا۔اگر کسی نے ایک مشکل بات کو اپنی کوشش سے عوام الناس کے لئے سمجھنا آسان کر دیا
ہے تو ممتحن یہ سمجھ کر کہ اس نے دنیا کی خدمت کی ہے اس کو ڈگری کا مستحق قرار دے دے
گا۔اور اگر وہ کوئی نئی معلومات مہیا کرتا ہے اور دنیا کے سامنے ایک نئی بات پیش کرتا ہے تو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
361
جلد اول
اس صورت میں بھی وہ ڈگری کا مستحق سمجھا جائے گا۔پس ان دونوں طرز پر تھیسس
لکھنے والا دنیا کی ترقی میں مفید ہوتا ہے۔اس کے علاوہ دو اور فائدے تھیسس کے ہیں۔ایک لکھنے والے کی اپنی ذات کے
لئے اور دوسرا دنیا کے علوم پر آئندہ اثر کے لحاظ سے۔ذات کے لئے یہ کہ تحقیقات سے
اس میں ایک خاص ملکہ پیدا ہو جاتا ہے کہ نئی باتیں کس طرح نکالی جاتی ہیں اور دنیا کے
آئندہ علوم پر اس کا عمدہ اثر اس طرح پڑتا ہے کہ آئندہ تھیسس لکھنے والے کے لئے وہ
مشکلات بھی اور آسانیاں بھی پیدا کر دیتا ہے۔مشکلات تو اس طرح کہ آئندہ لکھنے والے
کونئی باتیں ایجاد کرنی پڑیں گی۔اور آسانیاں اس طرح کہ آئندہ لکھنے والے کے لئے وہ
دائرہ کو محدود کرتا جائے گا۔اور یہ دونوں باتیں مفید ہیں۔طالب علموں کے لکھے ہوئے تھیسس علماء کی رائے ہے کہ بڑی بڑی بلند پایہ تصانیف
ثابت ہوئی ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس انہیں شائع کرتا رہتا ہے اور وہ بہت بلند
درجہ رکھتی ہیں۔علم الاخلاق پر تھیسس لکھنے والے ایک طالب علم کو وہیں پر و فیسر بنا دیا
گیا تھا اور اس وقت وہ بہت بڑے پروفیسروں میں شمار کیا جاتا ہے۔پس یہ ایک نہایت
مفید چیز ہے اور اس کے ذریعہ طالب علم میں مطالعہ ، تحقیق اور وقار کا مادہ پیدا ہو جاتا
ہے۔کیونکہ اگر وہ نہ لکھے تو فیل ہوگا اور اگر پرانی باتیں لکھے گا جب بھی فیل ہی ہو گا۔اس لئے وہ جب لکھے گا کوشش کرے گا کہ نئی نئی باتیں لکھے اور اس لئے وہ خوب مطالعہ
اور تحقیق کرے گا۔اور جب وہ نئی نئی باتیں دنیا کے سامنے پیش کرے گا تو ضروری ہے
کہ ہر کوئی اس کی قدر کرے جس سے اس میں وقار پیدا ہوگا۔لوگ یوں بھی رسائل اور کتب لکھتے ہیں مگر چونکہ وہ تھیسس نہیں ہوتے اس لئے لوگ
ان پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔لیکن تھیسس چونکہ محنت اور تحقیقات سے لکھا جائے گا اس لئے
لوگ اسے اپنی لائبریریوں میں رکھنے پر مجبور ہوں گے۔اس سے ایک بہت بڑا فائدہ یہ
بھی ہو گا کہ لوگ ہماری جماعت کو علمی جماعت سمجھیں گے۔ضروری نہیں کہ تھیسس مذہبی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
362
جلد اول
ہی ہوں وہ نیم مذہبی بھی ہو سکتے ہیں۔تاریخی اور اخلاقی بھی لکھے جاسکتے ہیں۔فلسفہ پر بھی
لکھے جا سکتے ہیں۔مثلاً اسی پر تھیسس لکھا جا سکتا ہے کہ نئے اور پرانے فلسفہ میں کیا فرق
ہے۔اس کے لئے پہلے پرانے فلسفہ کی کتابیں پڑھنی پڑیں گی پھر نئے فلسفہ کی۔پھر ان میں
اشتراک دیکھا جائے گا۔پھر یہ معلوم کرنا پڑے گا کہ نئے اور پرانے فلسفہ میں اختلاف کیا
ہے۔پھر یہ بحث کرنی پڑے گی کس کا عندیہ صحیح ہے۔یا دونوں صحیح ہیں یا دونوں ہی غلط
ہیں۔غرضیکہ سب پہلو اختیار کئے جاسکتے ہیں۔یہ سب مختلف نقطہ ہائے نگاہ ہیں۔اس قسم
کے مضامین دنیا کی نظروں میں بہت مقبول ہو سکتے ہیں۔یہ نہ صرف ہماری جماعت کے
لئے ہی مفید ہوں گے بلکہ دنیا بھی انہیں علمی تحقیقات سمجھ کر ان کی قدر کرے گی۔ہماری
جماعت کے نزدیک چونکہ علمی مسائل وفات مسیح یا صداقت مسیح موعود یا همچو قسم دیگر مسائل
ہی ہیں اس لئے ممکن ہے ہماری جماعت ان کی اتنی قدر نہ بھی کرے۔لیکن یہ چیزیں
ہماری جماعت کا اعزاز دنیا میں بہت بڑھا دیں گی اور دنیا میں لاکھوں انسان ان کی قدرتی
کریں گے۔اور وہ پھر ترجمہ ہوکر سلسلہ وار یو یو آف ریلیجنز میں شائع ہو کر یورپ
میں بھی ہماری جماعت کی شہرت کو دوبالا کرنے والی ثابت ہوں گی اور جامعہ احمدیہ کو بھی
ان سے تقویت پہنچے گی۔میں سمجھتا ہوں درد صاحب کے اس خیال کا موجب لندن کا وہ
جلسہ تھا جس میں تقریر کرتے ہوئے سر ڈینسن راس نے کہا تھا کہ ایشیا میں بھی بہت سے
لوگ لائق ہوتے ہیں مگر وہ تحقیقات سے نئی اور باریک باتیں معلوم کرنے کی کوشش کر کے
علم میں زیادتی نہیں کرتے۔اور ان کا یہ اعتراض صحیح تھا۔ایشیا میں کوئی ایسا آدمی نظر نہیں
آتا۔ایک ہی شخص نے تھیسس لکھا ہے اس کا نام طہ حسین ہے۔اور اس نے فلسفہ اخلاق
پر تھیسس لکھا ہے۔اگر چہ اس نے بہت جگہ غلطی بھی کی ہے مگر چونکہ نئی طرز میں لکھا ہے اس
لئے وہ اپنے ملک میں پروفیسر بنا دیا گیا اور یورپ نے بھی اس کی بہت قدر کی۔بے شک
وہ لائق ہے مگر اتنا نہیں کہ ساری دنیا میں مشہور ہو سکے۔لیکن محض فلسفہ اخلاق پر تھیسس لکھنے
کے باعث وہ ساری دنیا میں مشہور ہو گیا۔تو یہ نہایت مفید چیز ہے۔کوئی طالب علم امتحان
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
363
جلد اول
لیسس
میں خواہ کتنے بھی نمبر حاصل کر لے کسی کو اس کی کیا قدر ہو سکتی ہے۔لیکن اگر وہ کوئی
تھیسس لکھ دے تو تمام دنیا اس کے لئے ہاتھ پھیلا دے گی اور طالب علم کی آئندہ زندگی
قابل قدر ہو جائے گی۔ہمارے ملک میں ابھی اس کے لئے بہت میدان ہے۔یورپ
میں کثرت مقابلہ کی وجہ سے یہ بات بہت مشکل ہو گئی ہے مگر ہمارے ملک میں ابھی پچاس
سال تک اس ذریعہ سے ہزاروں کے لئے شہرت حاصل کرنے کا امکان ہے۔بے شک
ہمارے راستہ میں ابتدائی مشکلات بھی ہیں۔یورپ میں چونکہ یہ طریق عام ہے اس لئے
لکھنے والوں کے لئے دائرہ تنگ ہے اور وہ اس محدود دائرہ سے بہت سے مفید حوالے
نکال لیتے ہیں۔نیز آسانی سے یہ معلوم کر لیتے ہیں کہ کس طرح نئے نتائج اخذ کئے جاتے
ہیں۔جیسے زمین پر رینگنے والا جانور پاؤں پر چلنے والے کی طرح جہات نہیں سمجھ سکتا۔کیونکہ جوں جوں انسان یا حیوان کوئی خاص پہلو اختیار کرتا چلا جاتا ہے اسے اس سے
مناسبت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے اہل یورپ کے اندر تھیسس لکھنے کے لئے مناسبت
پیدا ہوگئی ہے۔مگر ہمارے ہاں یہ مشکلات ہیں کہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ تھیسس کس طرح لکھا
جائے۔مثلاً ایک مثال ہے میں نے اخبار میں دیکھا ہے کہ ایک شخص نے ایک ناول لکھنے
کی مشین ایجاد کی۔بظاہر یہ ناممکن ہے مگر میں نے تجربہ کیا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے۔ہمارے
ملک میں کہانیاں اسی طرز کی ہوتی ہیں کہ ایک بادشاہ تھا اس کے ہاں اولاد نہیں تھی۔اور
انگریزی میں قصے اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ایک مرد اور عورت میں محبت تھی مگر ان کی
شادی نہیں ہو سکتی تھی۔اب غور کرو ہر کہانی کی ایک ابتدا ہوتی ہے۔پھر اس کے درمیانی
واقعات ہوتے ہیں اور پھر انجام ہوتا ہے۔ہر کہانی کا ڈھانچہ یہی ہے۔باقی گوشت پوست
اس کے لئے ہر عقل مند شخص خود بنا لیتا ہے اور معلوم کر سکتا ہے کہ وہ کون سا طریقہ اختیار
کرے جس سے اس میں دلچسپی پیدا ہو سکے۔اس شخص نے کئی ہزار سال کے قصے کہانیوں
کی تحقیقات کر کے لکھا ہے کہ ان باتوں سے قصے شروع ہوتے ہیں اور ان کی ایک فلم تیار
کر کے اسے مشین پر چڑھا دیا ہے۔اب آگے قصے میں یہ ہوتا ہے کہ وہ کامیاب ہوا یا نا کام۔
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
364
جلد اول
اس لئے اس نے مختلف کہانیوں کے درمیانی واقعات کی بھی ایک فلم تیار کر کے مشین پر
چڑھا دی ہے۔اسی طرح اس نے ہزار ہا اقسام کے انجام کو اکٹھا کر کے ان کی بھی فلم بنا کر
اسے بھی مشین پر چڑھا دیا ہے۔اب ایک شخص جو ناول لکھنے کا ارادہ کرتا ہے وہ جب مشین
کو چکر دیتا ہے تو اس کے سامنے مختلف واقعات کے آغاز آ جاتے ہیں۔ان میں سے فرض
کر و حضرت موسیٰ کا واقعہ آ جاتا ہے کہ ایک عورت کا بچہ تھا۔بادشاہ اس قوم کے نوزائیدہ
لڑکوں کو مروا دیتا تھا۔اسے بھی مروانا چاہتا تھا مگر وہ لڑکا قتل ہونے سے اس طرح محفوظ
رہا۔اب اسے ناول کی ابتدا کرنے کے لئے ایک بات ہاتھ آگئی جس سے وہ اپنے قصہ کو
چلا سکتا ہے۔پھر اس کے سامنے مختلف واقعات کے درمیانی حصے آ جاتے ہیں۔وہ ان میں
سے کسی کو لے کر اپنے قصہ میں شامل کر سکتا ہے۔اسی طرح پھر چکر دینے پر مختلف واقعات
کے انجام اس کے سامنے آ جاتے ہیں جس سے وہ اپنے ناول
کو ختم کر سکتا ہے۔اور اس
طرح بغیر کسی خاص محنت اور مشکل کے ناول ختم کر سکتا ہے۔یہ ایک معمولی خیال ہے مگر
اس سے کتنا فائدہ ہوگا۔ہر ناولسٹ اس سے ہر ہفتہ ایک ناول لکھ سکتا ہے تو بعض اوقات |
ایک معمولی خیال پیدا ہونے سے ایک مفید چیز پیدا ہو جاتی ہے۔خیالات میں جدت پیدا
کرنے سے بہت مضامین نکل آتے ہیں۔جنگ کے متعلق ہمارے ہاں قاعدہ ہے کہ جب
کوئی مضمون لکھنے بیٹھے گا وہ اس امر کی ضرور کوشش کرے گا کہ فلاں جنگ کی وجہ کیا تھی۔نقطہ نگاہ کے لحاظ سے اس میں ایک چیز ہے جس پر مصنفین نے توجہ نہیں کی۔وہ ہر جنگ کی
وجہ معلوم کرنا چاہتے ہیں، بہت تحقیق کرتے ہیں کہ فتح مکہ کا سبب کیا ہوا۔جنگ احد کیوں
ہوئی۔حالانکہ عرب کی لڑائیوں کے متعلق اس کی ضرورت نہیں۔جو سپیشلسٹ ہو گا وہ یہ
دیکھے گا کہ اُس وقت جنگوں کے طریق کیا تھے۔اور اس کے لئے اسے نئے راستے تلاش
کرنا پڑیں گے۔دنیا کی تاریخ پڑھ کر معلوم کرنا ہوگا کہ اُس زمانہ اور موجودہ زمانہ کی
جنگوں میں کیا فرق ہے۔اُس زمانہ میں جنگوں میں ایک تسلسل ہوتا تھا۔یعنی پرانی جنگوں
کو رکھ چھوڑتے تھے۔کئی کئی سال تک لڑائی ختم نہیں کرتے تھے۔اس زمانہ میں ایسا نہیں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
365
جلد اول
الله
عرب کے قبائل لڑتے لڑتے فصلوں وغیرہ کے سنبھالنے یا اور وجوہات کی بناء پر لڑائی
عارضی طور پر بند کر کے چلے جاتے تھے۔پھر جو پہلے تیار ہو جاتا وہ آ کر حملہ کر دیتا تھا۔یہی
سٹم رسول کریم ﷺ کے وقت میں تھا جو پہلے تیار ہو جاتا وہ آ کر حملہ کر دیتا۔اس لئے
اگر کوئی خالص اس مسئلہ کو لے لے تو اس کے لئے اسے سینکڑوں کتا بیں دیکھنی پڑیں گی
جنہیں ایک مؤرخ نہیں دیکھ سکتا۔تھیسس لکھنے والا ہی ان کو دیکھ سکتا ہے۔اور وہ ان
کتابوں کو دیکھ کر معلوم کرے گا کہ رسول کریم ﷺ کی جنگوں کے کیا اسباب تھے۔بلکہ اس
کو بھی محدود کر کے یہ پتہ لگائے گا کہ پہلی جنگ کے کیا اسباب تھے۔یا یہ کہہ لو کہ ان جنگوں
میں اشتراک کیا تھا۔پس وہ جب اس مسئلہ کو لے لے گا تو مجبورا اسے عرب کے عادات ،
عربی قبائل کے رسم و رواجات ، دنیا کی جنگیں مختلف زمانوں میں جنگوں کے طریقے
کے متعلق معلومات حاصل کرنی پڑیں گی اور یہ کام تھیسس لکھنے والا ہی کر سکتا ہے۔مورخ
یا سوانح نویس نہیں کر سکتا۔اس کے لئے سپیشلسٹ کی ہی ضرورت ہے۔مؤرخ صرف
مصالحہ جمع کر دے گا اس پر اعتراضات نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس صورت میں ممکن نہیں کہ وہ
تحقیقات کو خوبصورتی سے پیش کر سکے۔یہ کام سپیشلسٹ کا ہی ہے دوسرے کا نہیں۔تو اس
راستہ میں یہ مشکلات بے شک ہیں لیکن جب کام شروع ہو جائے تو آسانیاں پیدا ہوسکتی
ہیں۔میرے نزدیک قوم میں امنگ اور وقار پیدا کرنے کے علاوہ یہ طریقہ دوسروں میں
بھی ہماری جماعت کی شہرت اور رعب قائم کرنے کا موجب ہوگا اور لکھنے والے کا بھی دنیا
میں نام نکلے گا۔ایسے تھیسس سلسلہ کی پراپرٹی سمجھے جائیں گے اور یہ سلسلہ کا کام ہو گا کہ انہیں ملک
میں تقسیم کرے۔غرضیکہ یہ ایک نہایت ضروری چیز ہے اس سے علماء کی وہ بد نامی بھی دور
ہو جائے گی کہ علماء سلسلہ کی علمی ترقی کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اور اصل بات یہ ہے کہ
علماء خود کر بھی نہیں سکتے وہ صرف ہدایات ہی دے سکتے ہیں۔میں ایک دفعہ جارہا تھا کہ کسی
نے بنایا یہ گانے کا بہت بڑا ماہر ہے مگر وہ آ آ ہی کر رہا تھا اور بڑے گانے والے ایسا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
366
جلد اول
ہی کرتے ہیں۔اسی طرح بڑے علماء بھی سکھا ہی سکتے ہیں۔جس طرح گانے کے استاد اور
ماسٹر صرف طرز ہی بتاتے ہیں۔یہ آگے طالب علم کا کام ہوتا ہے کہ وہ اس سے سیکھ کر شعر
پڑھا کریں۔اسی طرح علماء بھی صرف رستہ بتا سکتے ہیں۔یہ طالب علموں کا کام ہے کہ وہ
ان راستوں پر چل کر ترقی کریں۔اگر ہمارے طالب علم تھیسس لکھیں تو اس طرح علماء
ا
کی بدنامی بھی دور ہو جائے گی۔علماء کو چاہئے کہ آگے آئیں طلباء کو مدد دیں۔انہیں نقطہ نگاہ
بتائیں اور سمجھائیں کہ اس طرح تحقیقات کرو۔اور چونکہ علماء خود یہ کام نہیں کر سکتے اس
لئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر علماء طلباء کو مدد دیں تو اس میں ان کا بھی فائدہ ہے اس لئے انہیں
اس میں ضرور دلچسپی لینی چاہئے۔میرے نزدیک جس قدر جلد ممکن ہو اس طرف توجہ کرنی
چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فلسفہ اخلاق لکھا ہے۔اس موضوع پر میں
نے اور بہت سی کتابیں پڑھی ہیں مگر سب اس سے نیچے ہیں۔پس اگر کوئی احمدی تھیسس
لکھے اور اس میں وہی حقائق پیش کرے جو آپ نے بیان کئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا نام بیچ میں نہ آنے دے اور اس مضمون پر مکمل بحث کر کے لکھے کہ میرے
نزدیک یہ عندیہ بہت صحیح ہے اور بعد میں جب معلوم کرے کہ پڑھنے والوں پر اثر جم گیا
ہے تو لکھ دے کہ اس کے لئے میں حضرت مرزا صاحب کا ممنون ہوں جنہوں نے یہ سب
کچھ بیان کیا۔اسی طرح زبان عربی پر یا فلسفہ لغت پر مضمون لکھے اور آخر میں ایک
تھیوری ثابت کر کے لکھ دے کہ میں اس کے لئے مرزا صاحب کا ممنون ہوں کہ ان کی
کتاب سے مجھے یہ مفید نکتہ ملا تو اس طرح بہت اچھا اثر ہو گا۔عیسائی لوگ ایسا ہی کرتے
ہیں۔نہایت عالمانہ مضامین لکھتے ہیں اور آخر میں کہہ دیتے ہیں کہ یہ حضرت یسوع مسیح
کی تعلیم سے اخذ کیا گیا ہے۔اس طرح لوگوں کے اذہان قدرتاً اس طرف مائل ہوتے
ہیں۔اور ہمارے ایسا کرنے سے یقیناً دنیا حضرت مسیح موعود کی کتابوں کی محتاج ہو گی۔اور جب لوگ محتاج ہوں گے تو ان کے قلوب میں جماعت کی بڑائی پیدا ہو گی اور وہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
367
جلد اول
سلسلہ کو بطور اپنے استاد کے دیکھنے لگیں گے۔پس اگر طلباء جامعہ اس طرف توجہ کریں اور
دنیا کے بڑے بڑے لوگوں میں اپنے علم کی دھاک بٹھا دیں تو دنیا میں سلسلہ اور حضرت
مسیح موعود کی خود بخود عظمت پیدا ہوتی جائے گی۔اور اس طرح ہماری ایک عظیم الشان
( الفضل 2 نومبر 1928ء)
لائبریری بھی بن سکتی ہے۔“
1: المائدة : 118