حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب دردایم اے مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت چائے

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
368
جلد اول
حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب در دایم اے مبلغ انگلستان
کے اعزاز میں دعوت جائے
ورو
یکم دسمبر 1928ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے مکرم حضرت مولوی عبد الرحیم صاحہ
ایم اے مبلغ انگلستان کی لندن سے واپسی پر دعوت چائے کی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی
نے بھی شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد جو خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے۔,,
پہلے تو میں سمجھتا ہوں درد صاحب کی ایک ذمہ داری ہے جس کی طرف میں انہیں
توجہ دلاؤں۔گواب ان کے لئے بولنے کا موقع نہیں مگر دل میں اس فرو گذاشت کا اقرار
کر سکتے ہیں جو انہوں نے اپنی تقریر میں عورتوں کو آدمیت سے خارج کرنے میں کی ہے۔عورتیں بھی آدمیت کے مقام پر اسی طرح ہیں جس طرح درد صاحب ہیں یا ہم ہیں۔اگر
انسان آدم کی اولاد ہونے کی وجہ سے آدمی کہلاتے ہیں تو درد صاحب کا یہ حق نہیں کہ خود
آدمی بن جائیں اور عورتوں کو آدمیت سے خارج قرار دے دیں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ
اس میں عورتوں کا بھی دخل ہے۔وہ کہا کرتی ہیں پردہ کر لو مرد آ گئے یا اس قسم کے اور
فقرات بولتی ہیں۔پس چونکہ وہ خود بھی اپنے آپ کو آدمیت سے خارج کرتی ہیں اس لئے
درد صاحب کو بھی غلطی لگ گئی۔در د صاحب نے اس وقت جو باتیں بیان کی ہیں وہ مفید ہو سکتی ہیں۔لیکن ایک چیز
ہے جو اس قسم کی تحریکیں کرنے والے لیکچرار نظر انداز کر جایا کرتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
369
جلد اول
ان کی نگاہ ہمیشہ ولایت کے اعلیٰ طبقہ پر پڑتی ہے ادنیٰ طبقہ یا غرباء کے طبقہ پر وہ نظر نہیں
ڈالتے۔اس میں شبہ نہیں کہ یورپ کے تعلیم یافتہ طبقہ کی حالت یہاں کے تعلیم یافتہ طبقہ کی
نسبت بہتر ہے مگر دوسرے طبقوں میں میں نے خود ایسے لڑکے لڑکیاں دیکھے ہیں جن کے
بال بکھرے ہوئے اور چہرے میلے کچیلے تھے۔ایسے بچے میں نے اٹلی میں بھی دیکھے اور
انگلینڈ میں بھی۔دراصل صفائی اور تربیت میں بہت کچھ دخل تعلیم اور مالی حالت کا بھی
ہوتا ہے۔ایک دوست جو مخلص تھے جب جرمنی گئے تو دہر یہ ہو کر واپس آئے۔چونکہ ان کے
کے دیرینہ تعلقات تھے اور دل میں محبت تھی ملنے کے لئے آگئے۔انہوں نے چھوٹتے ہی
مجھ سے کہا یہ بھی کوئی ملک ہے جس میں ہم رہتے ہیں اور یہاں کے لوگ بھی کوئی آدمی
کہلانے کے مستحق ہیں۔وہاں بڑی صفائی ہوتی ہے۔لوگ بڑے مہذب ہیں۔پھر بڑی
دلیری سے کہنے لگے (اُس وقت ہم مسجد کے پاس کے کمرہ میں بیٹھے تھے ) بے ادبی
معاف! اسی کمرہ کی حالت دیکھ لیجئے۔یہ بھی کوئی انسانوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔میں نے
یہ خیال کر کے کہ گر یہ کشتن روز اول کہا ” بے ادبی معاف“ کہنے کی ضرورت نہیں۔ذرا اس مالی حالت کا بھی اندازہ لگا لیجئے جس میں یہاں اور وہاں کے لوگ رہتے ہیں اور
پھر یہ بھی دیکھ لیجئے کہ اس ملک کا جہاں دن میں تین تین دفعہ آندھیاں آتی ہیں اُس ملک
سے کیا مقابلہ ہے جہاں ہر موسم میں سردی ہوتی ہے اور کثرت سے بارشیں ہوتی رہتی
ہیں۔وہاں کے لوگ صدیوں سے ہم ایشیاؤں کو لوٹ لوٹ کر کھا رہے اور مال جمع کر
رہے ہیں اس لئے ان کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا مقابلہ کرنا غلطی ہے۔یہاں گرمی میں
مکان کی حالت اور ہوتی ہے اور سردی کے موسم میں اور۔یہاں گرمی کے لئے اور لباس
کی ضرورت ہوتی ہے اور سردی کے موسم میں اور کی۔پھر یہاں کے لوگوں کی مالی حالت
بہت کمزور ہے ان باتوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ہاں تعلیم و تربیت کا بھی نقص ہے اس
سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ہمارے ملک میں بچہ سے پیار کرنے کا مطلب یہ سمجھا جاتا ہے کہ
اسے نکما بنا دیا جائے۔مگر ان ملکوں میں پیار کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ کارآمد بنایا جائے۔یہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
370
جلد اول
ایک مرض ہے ہمارے ملک میں کہ ماں باپ کوشش کرتے ہیں کہ بچہ کو کوئی تکلیف نہ اٹھانی
پڑے حالانکہ بچہ کو تربیت میں جو تکلیف اٹھانی پڑے وہ در حقیقت اس کے لئے راحت
ہوتی ہے۔کیونکہ آج اگر ہم بچہ میں کام کرنے کی عادت نہیں ڈالتے ، اچھے اخلاق اس
میں پیدا نہیں کرتے تو اس کا لازماً یہ نتیجہ نکلے گا کہ بڑا ہو کر بچہ سخت تکلیف اٹھائے گا اور
اس تکلیف میں ہم خود بھی حصہ دار ہوں گے۔پس ہمیں ابتدا سے ہی بچوں کی تربیت اور
ان میں اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بے شک ہمارے مد نظر یہ بات
بھی رہے کہ وہاں کے ملکی حالات کی وجہ سے بعض خصوصیات ان لوگوں کو حاصل ہیں لیکن
جس حصہ میں ہماری غلطی اور کوتاہی ہو اس کی اصلاح ضرور کرنی چاہئے۔مثلاً ہمارے
ملک کے بچوں میں یہ ایک خطر ناک نقص ہوتا ہے کہ ہر ایک الگ الگ چیز لے کر کھانے
کی کوشش کرتا ہے۔اس طرح ایک تو چیز زیادہ خرچ ہوتی ہے دوسرے بچوں میں
اسراف کی عادت پیدا ہوتی ہے۔علاوہ ازیں ان کے معدے الگ خراب ہوتے ہیں۔مگر علیحدہ کھانے کا ہمارے ملک میں اس حد تک رواج ہے کہ اگر کوئی کسی کی دعوت کرتا
ہے تو اس کے آگے کھانا رکھ کر خود رفو چکر ہو جاتا ہے اور مہمان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا اس
کی ہتک سمجھتا ہے۔پھر گھروں میں اس طرح ہوتا ہے کہ عورت خاوند کے آگے دستر خوان بچھا
کر اور اس پر کھانا رکھ کر خود اور کام کرنے چلی جاتی ہے اکٹھے بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتے۔اگر اکٹھے اور مل کر کھانا کھایا جائے تو بہت سا کھانا ضائع نہ ہو اور انتظام بھی قائم رہے۔اس کے لئے تربیت کی ضرورت ہے لیکچروں سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔اس کے لئے
ضرورت ہے کہ قوم کے لئے دستور العمل بنایا جائے۔ایک کتاب تیار کی جائے جس میں
لکھا جائے کہ عورتوں کو بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہئے تا کہ عورتیں اسے پڑھ کر
اس پر عمل کریں ورنہ یہ کوئی نہیں کر سکتا کہ الفضل‘ اور ریویو کے فائل اپنے پاس
رکھ چھوڑے۔جن کے ان مقامات پر نشان لگے ہوں جہاں تربیت وغیرہ کے متعلق
مضامین درج ہوں اور ان کو پڑھ پڑھ کر عمل کرے۔لیکن اگر ایسی باتیں ایک جگہ جمع

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
371
جلد اول
ہوں اور ایسی کتاب عورتوں کے کورس میں شامل ہو یا وہ اپنے طور پر پڑھ کر اس پر عمل
کریں تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔مگر جب تک اس قسم کی کوئی کتاب نہ بنے عورتیں اپنے طور
پر ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اس وقت تک اتنا تو ہوا ہے کہ ہم نے عورتوں
کو تعلیم کی طرف توجہ دلائی ہے۔اس کے بعد انشاء اللہ تربیت کی طرف بھی توجہ ہو جائے
کی تعلیم حاصل کرنے پر انسان سمجھ سکتا ہے کہ اولا د کتنی قیمتی چیز ہے اور اس کی تربیت
کرنے کی کتنی ضرورت ہے۔میرا منشاء ہے کہ موجودہ گرلز سکول کو ہائی سکول بنا دیا
جائے۔اس کے لئے چندہ جمع ہو رہا ہے اور امید ہے کہ تین چار ماہ میں ہم گرلز ہائی سکول
کے لئے زمین خریدنے کے قابل ہو جائیں گے۔کچھ گورنمنٹ کی طرف سے ایڈ (Aid) مل
جائے گی، کچھ اور چندہ جمع ہو جائے گا اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ہم 1929ء میں اس کی
بنیا د رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔اور لجنہ کی ممبر جوعورتیں تعلیم پارہی ہیں وہ سکول کی
تعلیم میں تو مدددیں گی اگر فی الحال تربیت میں مدد نہ دے سکیں۔میرے نزدیک ہمیں زیادہ توجہ جس طرف کرنی چاہئے وہ تعلیم ہے اور وہ بھی مذہبی
تعلیم۔یہی تعلیم ہماری اولاد کے ہوش و حواس قائم رکھ سکتی ہے۔میں تو نو جوانوں کی موجودہ
رو کو دیکھ کر ایسا بددل ہو گیا ہوں کہ چاہتا ہوں یورپ کی ہر چیز کو بدل دیا جائے۔ہمارے
ملک کے لوگ اس طرح دیوانہ وار یورپ کی تقلید کر رہے ہیں کہ اسے دیکھ کر شرم و ندامت
سے سر جھک جاتا ہے۔آج درد صاحب نے کہا ہے کہ یورپ جن باتوں کو تنگ آ کر چھوڑ
رہا ہے ہمارے ملک کے لوگ ان کی بڑی خوشی اور شوق سے نقل کر رہے ہیں۔مگر میں دس
سال سے کہہ رہا ہوں کہ جن باتوں کے خلاف خود یورپ آواز اٹھا رہا ہے انہیں ہمارے
ملک کے لوگ ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔وہاں سود کے خلاف شور برپا ہے مگر یہاں اسے
رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی طرح وہاں کے لوگ شراب کی بندش پر زور
دے رہے ہیں لیکن یہاں اس کا خاص شوق ظاہر کیا جاتا ہے۔غرض یورپ کی تقلید میں
لوگ بالکل اندھے ہو رہے ہیں۔ہمیں نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی بچانے کی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
372
جلد اول
کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ لوگوں کو محسوس کرائیں۔ہمارا تمدن ناقص اور کمزور نہیں۔نقص یہ ہے کہ اس کا استعمال درست طور پر نہیں کیا گیا۔دیکھو ایک رنگ ایک خاص حد تک
اچھا لگتا ہے۔مثلاً تصویر میں ایک حد تک نیلا یا کالا رنگ استعمال کرتے ہیں اور آسمان کا
نظارہ نظر آتا ہے۔لیکن اگر نیلے یا سیاہ رنگ کی بوتل انڈیل دی جائے تو اس سے خوبصورتی
نہ پیدا ہوگی بلکہ بدصورتی ہو جائے گی۔اسی طرح تصویر میں سفید رنگ سے بادل دکھائے
جاتے ہیں لیکن اگر کاغذ پر کوئی قلعی پھیر لے تو یہ اس کی نادانی ہوگی۔پس ہم نے اپنے
تمدن کو غلط طور پر استعمال کر کے نقائص پیدا کر لئے ہیں ورنہ اس میں نقص نہیں۔مثلاً
عورتوں کا پردہ ہے اس کے لئے خود رسول کریم ﷺ نے جہاں تک عورتوں کے لئے
آزادی رکھی ہے اس پر اگر کوئی عمل کرے تو اس کے خلاف ایک شور برپا ہو جائے۔آپ
نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی سوار جا رہا ہو اور عورت پیدل چل رہی ہو تو اسے اپنی پیٹھ پیچھے بٹھا
لے۔اب اگر کوئی اس طرح کرے تو کتنا شور پڑ جائے حالانکہ رسول کریم ﷺ نے اسے
صلى الله
صدقہ قرار دیا ہے اور مرد کی ذمہ داری فرمائی ہے۔غرض غلط استعمال نے نقائص پیدا کر دیئے ہیں اس کی اصلاح ہونی چاہئے۔عورتوں کو
اسلام نے جس حد تک آزادی دی ہے وہ دینی چاہئے۔مثلاً وہ باہر نکلیں۔کاموں میں حصہ
لیں۔مجلسوں میں شریک ہوں مگر اسی طریق سے جو اسلام نے بتایا ہے اور جس پر عمل ہوتا
رہا ہے۔یہاں اب اس قدر تو ہو گیا ہے کہ پردہ کو قائم رکھتے ہوئے ایڈریس پڑھے جاتے
ہیں بے پردہ مسلمان عورتیں بھی ابھی اس قدر جرات نہیں کر سکتیں۔تو عورتوں کو اس حد
تک آزادی دینی چاہئے جو اسلام نے انہیں دی ہے اور وہی ان کے لئے بہترین اور مفید
آزادی ہے۔اس سے آگے انہیں قدم نہیں بڑھانا چاہئے۔میں اس برقع کو پسند کرتا ہوں جو نئی طرز کا نکلا ہے اس میں عورت زیادہ آزادی سے
چل پھر سکتی ہے۔مگر بعض نے اس کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔انہوں نے اسے
کوٹ بنالیا ہے جس سے جسم کی بناوٹ نظر آتی ہے۔اس طرح یہ ناجائز ہو گیا۔شریعت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
373
جلد اول
نے جلباب کا کیوں حکم دیا ہے؟ کیوں کرتہ ہی نہیں رہنے دیا ؟ اس لئے کہ جسم کی بناوٹ
ظاہر نہ ہو۔ڈھیلا ڈھالا کپڑا اوڑھا جائے۔اب اس غلط استعمال سے اس برقع کو برا نہیں
کہا جائے گا مگر جو نقص ہوا ہے اسے دور کرنا چاہئے۔پس ضرورت ہے نقائص کی اصلاح کی کسی بات کی اندھا دھند تقلید نہ کی جائے۔اسلام وہ ہے جو نہ شرقی ہے نہ غربی۔اس لئے مسلمانوں کو نہ ایشیا کی نقل کرنی چاہئے نہ
مغرب کی۔اس لئے کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔نہ یہ کہ جو ایشیا میں چونکہ پردہ رائج
ہے اس لئے جس طرح کا رائج ہے اس کو جاری رکھنا چاہئے نہ یہ کہ یورپ چونکہ پردہ نہیں
کرتا اس لئے ہمیں بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ افراط تفریط سے بیچ کر صحیح رستہ پر چلنا چاہئے۔چند ہی دن ہوئے ایک صاحب ماسٹر محمد الدین صاحب کے ساتھ مجھ سے ملنے کے
لئے آئے اور کہنے لگے کیا اتنی تباہیوں کے بعد جو مسلمانوں پر آئی ہیں یہی سمجھا جائے کہ
الله
اسلام ترقی کر سکے گا؟ میں نے ان سے کہا یہ جو کچھ ہوا یہ بھی محمد ﷺ نے بتایا تھا اور اُس
وقت بتایا تھا جب کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ آ سکتا تھا کہ اس طرح ہوگا۔کیا بنوامیہ یا بنو عباس
کے زمانہ میں کوئی ظاہر بین یہ خیال کرتا ہو گا کہ جن حدیثوں میں مسلمانوں کی تباہیوں اور
بربادیوں کا ذکر ہے وہ صحیح ہیں؟ اس قسم کے لوگ انہیں بناوٹی کہتے ہوں گے مگر اب ہم
انہیں اپنی آنکھوں سے صحیح ثابت ہوتا دیکھ رہے ہیں۔جب یہ درست ثابت ہوگئی ہیں تو
ان کا دوسرا حصہ بھی ضرور درست ثابت ہوگا کہ اسلام کا میاب ہوگا۔پس یہ سخت نادانی ہوگی اگر ہم اہل یورپ کی دنیوی کامیابیوں
کو دیکھ کر ان کی ہر ایک
بات کے پیچھے اندھا دھند چلیں۔ہمیں اسلام کے مطابق چلنا چاہئے۔مگر یہ بھی یاد رکھنا
چاہئے اسلام کے یہ معنی نہیں کہ جو کچھ مسلمانوں کے گھروں میں ہو رہا ہے وہ اسلام ہے۔اسلام مسلمانوں کے گھروں سے بھی اسی طرح نکلا ہوا ہے جس طرح عیسائیوں اور
ہندوؤں کے گھروں سے نکلا ہوا ہے۔اسلام وہ ہے جو رسول کریم ﷺ نے پیش کیا اور
قرآن کریم میں موجود ہے۔ورنہ اسلام نہ ہمارے گھر میں ہے نہ یورپ میں۔جب میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
374
جلد اول
ހ
”ہمارے گھر“ کے الفاظ کہتا ہوں تو گو میں دینی لحاظ سے اپنی جماعت کو منتقی سمجھتا ہوں مگر
رسم و رواج کے لحاظ سے ایک حد تک داخل بھی کرتا ہوں۔احمدیوں کو اسلام کی ہر ایک
بات پر عمل کر کے دکھانا چاہئے۔جب ہماری جماعت ان باتوں پر عمل کر کے ترقی کی
طرف قدم بڑھائے گی تو دنیا خود بخود ان باتوں کو اختیار کرنے لگ جائے گی۔مثلاً
عورتوں کی آزادی وغیرہ کے متعلق یورپ ہمارے طرز عمل کی تقلید کر سکتا ہے۔یہ کہنا کہ
حالات بدلیں گے نہیں غلطی ہوگی۔حالات ضرور بدلیں گے اور اسلام کی حقیقی تعلیم دنیا کے
(الفضل 11 دسمبر 1928ء)
66
بیشتر حصہ پر قائم ہوگی۔۔“

آج 10 میں سے 10 باقی