احمدی مبلغین کی خدمات اور احمدی نوجوانوں سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
375
جلد اول
احمدی مبلغین کی خدمات اور احمدی نوجوانوں سے خطاب
15 نومبر 1929ء کو حضرت نواب صاحب کے باغ میں احمدیہ انٹر کالجیٹیٹ ایسوسی ایشن
کی طرف سے مکرم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماٹرا ( انڈونیشیا) کی ان کی سماٹرا سے
واپسی پر دعوت کی گئی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع
پر حضور نے تشہد، تعوذ اور تلاوت سورۃ فاتحہ کے بعد جو خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے۔مجھے بیماری کی وجہ سے ان پارٹیوں میں شرکت کا موقع نہیں ملا جو مولوی رحمت علی صاحب
کی آمد کی تقریب پر یا ان سماٹری احباب کے اعزاز کے طور پر دی گئیں جو ان کے
ساتھ تشریف لائے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ایسی پارٹی میں شامل ہونے کا مجھے
موقع ملا ہے۔اب ایک طرف تو ہمارے ان عزیزوں کی یہ خواہش ہے کہ انہیں نصائح
کروں جنہوں نے یہ پارٹی دی ہے اور دوسری طرف یہ امر ہے کہ اس قسم کی پہلی
تقریب میں شمولیت کا موقع ملا ہے اس کے متعلق کچھ بیان کروں۔اس لئے حیران
ہوں کہ دونوں جذبات اور مطالبات میں سے کسے پورا کروں۔تاہم میں کوشش کروں
گا کہ اختصار کے ساتھ دونوں پہلوؤں پر کچھ کہہ سکوں۔مولوی رحمت علی صاحب ان چند مبلغین میں سے ہیں جن کو ہندوستان سے باہر جا کر تبلیغ
کا موقع ملا ہے اور جو انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ان میں سے بعض تو ایسے ہیں جنہوں نے
سکول لائف یا کالج لائف میں معا بعد اس عظیم الشان کام کو شروع کر دیا جس کام کے کرنے
سے مسلمان ہزار سال سے ہچکچاتے چلے آتے تھے۔اور چند اس قسم کے ہیں جنہوں نے اپنی عمر
کا ایک حصہ دوسرے کاموں میں گزار کر تجربہ حاصل کیا۔جیسے مفتی محمد صادق صاحب
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
376
جلد اول
ماسٹر محمد دین صاحب، ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیر۔ان کے سوا باقی اس قسم کے ہیں جنہیں
باہر کا تجربہ نہ تھا۔جیسے چودھری فتح محمد صاحب، ملک غلام فرید صاحب ، صوفی عبد القدیر
صاحب، ہمارے صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی ، مولوی جلال الدین صاحب، مولوی
رحمت علی صاحب۔اس میں شبہ نہیں ان میں سے بعض نے مدرسیاں یا بعض اور کام شروع کی
کئے مگر وہ کسی ذمہ داری کے کام پر متعین نہ تھے مگر کس قدر خوشی کی بات ہے کہ باوجود اس
کے کہ انہیں تجربہ نہ تھا اور ان کی عمریں کچی تھیں مگر ہر میدان میں اور ہر ملک میں خدا تعالیٰ
نے انہیں کامیابی عطا کی۔ہمارے حکیم فضل الرحمن صاحب افریقہ گئے اور ماسٹر عبدالرحیم
صاحب نیر جیسے جہاں دیدہ اور تجربہ کار مبلغ کے بعد گئے۔مگر خدا تعالیٰ نے انہیں خوب
کامیابی عطا کی۔مشن کو پہلے سے زیادہ انہوں نے مضبوط بنایا۔اسی طرح چودھری فتح محمد
صاحب نے اس ملک میں مشن قائم کیا جس میں احمدیت کو زہر قرار دیا گیا تھا۔اسی طرح
صوفی مطیع الرحمن صاحب ہیں۔گو انہوں نے ابتدا میں کچھ گھبراہٹ ظاہر کی مگر اب میں
دیکھ رہا ہوں تبلیغ میں نہایت کامیابی سے کام کر رہے ہیں اور قریباً ہر ہفتہ ان کے ذریعہ
بیعت کرنے والوں کے خطوط آ رہے ہیں۔انہوں نے کئی مختلف شہروں میں جماعت قائم
کی ہے۔اور زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہندوستانی جو ہزاروں کی تعداد میں وہاں رہتے
ہیں ان میں سے کئی ایک نے بیعت کی ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر یہ لوگ بکثرت احمدی
ہو جائیں تو تبلیغ میں بہت مددمل سکتی ہے۔اسی طرح مولوی جلال الدین صاحب اور
مولوی رحمت علی صاحب ہیں۔ان کو بھی خدا کے فضل سے اچھی کامیابی ہوئی۔یہ تو وہ مبلغ
ہیں جنہیں اپنے طور پر کام کرنے کا موقع ملا اور ان کا کام نمایاں طور پر سامنے آ گیا۔ان
کے علاوہ وہ مبلغ جنہوں نے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کیا ان کا کام گو اس طرح سامنے
نہ آیا مگر انہیں بھی کامیابی حاصل ہوئی۔جیسے ملک غلام فرید صاحب اور صوفی عبد القدیر صاحب
جنہوں نے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور اچھا کام کیا۔میں سمجھتا ہوں ہمارے
مبلغوں کی کامیابی ایک بہت بڑا نشان ہے ہر ایک شخص کے لئے جو احمدیت کے متعلق غور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
377
جلد اول
کرے۔آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ایسے ملک کے لوگ جو مدت سے دوسروں کی غلامی میں
جکڑے ہوں اور جس کے باشندوں کو کم حوصلہ اور کم ہمت کہا جاتا ہے اسی ملک کے لوگوں
میں سے کچھ لوگ نکل کر اپنی عمر کے ابتدائی ایام میں اور ایسی حالت میں کہ کوئی خاص تعلیم
انہوں نے حاصل نہ کی ، کیونکہ بی اے۔ایم اے یا مولوی فاضل سینکڑوں چھوٹی چھوٹی
ملازمتوں کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے پڑھا تھا بمبئی
کے علاقہ میں گرد اور کی جگہ خالی ہوئی تو کئی گریجوایٹوں نے اپنی درخواستیں بھیج دیں۔اسی
طرح مولوی فاضل مدرسوں میں کام کرتے اور معمولی حیثیت رکھتے ہیں۔اتنی معمولی
حیثیت کہ دوسرے مدرس بھی انہیں کوئی وقعت نہیں دیتے۔پس ہمارے مبلغ اگر بی اے یا
ایم اے یا مولوی فاضل تھے تو یہ کوئی خاص حیثیت نہیں جو ان کو حاصل تھی۔ہزاروں بڑی
بڑی ڈگریوں والے بیکار بیٹھے ہیں اور اپنے آپ کو کچھ بھی مفید ثابت نہیں کر سکتے۔اور
ہزاروں میں سے چند کو تجربہ کے بعد کوئی خاص کام کرنے کا موقع ملتا ہے لیکن یہ احمدیت
کی صداقت کا نشان ہے کہ ہماری جو کچھی پودنکلی جسے باہر کے ممالک
کا تجربہ تو الگ رہا اپنے
ملک کا بھی تجربہ نہ تھا اس نے بھی ایسے ممالک میں جا کر وہاں کے لوگوں کو قائل کیا جو
ہمارے ملک کے فہیم سے فہیم آدمی کو بھی اپنے معمولی آدمی سے ادنی سمجھتے ہیں۔پس
ہمارے مبلغین کی کامیابی دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی کامیابی ہے۔سماٹرا ہی کو دیکھ لو۔ڈچ نے کئی سو سال سے ان لوگوں پر حکومت کرنے کے باوجود اپنے
متعلق ان میں کوئی ہمدردی نہ پیدا کی۔لیکن ہمارا مبلغ جاتا ہے اور بالکل بے سروسامانی کی
حالت میں جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ اعلیٰ طبقہ کو قائل کرنے کی کامیابی اسے عطا کر دیتا ہے۔یہ
صاحب جو یہاں آئے ہیں وہاں مسلمانوں کی سب سے بڑی انجمن کے پریذیڈنٹ تھے۔اعلیٰ درجہ کے تاجر ہیں۔لاکھوں کی تجارت کرتے ہیں۔ان کے علاوہ بھی کئی لوگ ہیں۔یہ
جو دوسرے صاحب ہیں وہ اس سب سے اعلیٰ عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں جو کسی سماٹری کو
وہاں مل سکتا ہے۔تو ممتاز ترین لوگوں کی جماعت ہمارے مبلغ کے ہاتھ آئی اور انہوں نے
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
378
جلد اول
انہیں احمدیت کی صداقت کا قائل کیا۔مگر جو مبلغ وہاں گیا وہ کوئی بڑی عمر کا نہ تھا۔بڑا تجربہ
کار بھی نہ تھا۔بڑی حیثیت کا بھی نہ تھا۔پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
برکت ہے کہ جو آپ کو قبول کرتا ہے اس میں مقناطیسی طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اس
طاقت کو لے کر جہاں جاتا ہے لوگ اس سے متاثر ہو جاتے ہیں۔اس کے بعد میں نوجوانوں کی طرف مخاطب ہوتا ہوں اور اپنی بات اس تکلیف دہ
فقرہ سے شروع کرتا ہوں جو لاہور میں پچھلے سفر کے دوران میں میرے کان میں پڑا۔شاید میں اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اس تقریب میں بھی نہ آتا۔کیونکہ آج ہی مجھے
خطبہ جمعہ بھی پڑھنا پڑا۔مگر میں اس فقرہ کی وجہ سے آ گیا۔وہ اس لئے تکلیف دہ نہ تھا کہ
نو جوانوں کی طرف سے کہا گیا مگر ان کے متعلق ضرور تھا۔ایک شخص نے کہا آپ کے لاہور
آنے پر مجھے بڑا تعجب ہوا۔اس نے ایک تو اور بات بیان کی اور ایک یہ کہی کہ احمد یہ ہوٹل کی
آپ نے جو دعوت قبول کی اس وجہ سے تعجب ہوا۔یہ ایک ایسی بات تھی جس کے متعلق میں کوئی مزید بحث نہ کر سکتا تھا۔یہ ایک فقرہ تھا
جو ایک شخص کے منہ سے نکلا۔ممکن ہے بے سوچے سمجھے نکلا ہو اور ممکن ہے اس نے جان بوجھ
کر کہا ہو۔اور ممکن ہے وہ چاہتا ہو کہ آگے بات چھڑے۔مگر میں نے مناسب نہ سمجھا کہ
بات کو چھیڑوں۔میرے لئے یہ فقرہ اس لئے تکلیف دہ ہوا کہ اس نے ہمارے نوجوانوں
سے متعلق
کوئی بدظنی کی۔میں اس بدظنی کی تعیین نہیں کرنا چاہتا۔ہزاروں قسم کی بدظنیاں ہو
سکتی ہیں۔اس لئے میں اسے جانے دیتا ہوں کہ کس چیز نے اس سے یہ فقرہ کہلوایا۔لیکن
یہ میں ضرور کہوں گا کہ کوئی بُری بات ہی تھی جو اس کے لئے اس فقرہ کے کہنے کی محرک
ہوئی۔ممکن ہے جو نو جوان یہاں بیٹھے ہیں ان میں سے بعض اس شخص کا مطلب سمجھتے ہوں
لیکن میں نے نہیں سمجھا اور میں نہیں سمجھنا چاہتا۔اس لئے کہ میں سمجھتا ہوں اس کا جو بھی
مفہوم تھاوہ غلط فہمی یا غلطی یا دانستہ اتہام پر مبنی تھا اور میں ایسی بات سننا پسند نہیں کرتا۔میں
نے جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کو دیکھا۔نو جوانوں اور بوڑھوں کو دیکھا۔بچوں اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
379
جلد اول
نو عمروں کو دیکھا۔اُس وقت بھی دیکھا جب میں بچہ تھا۔اُس وقت بھی دیکھا جب میں
جوانی کے قریب تھا۔اُس وقت بھی دیکھا جب میں جوان ہوا۔اور اس وقت بھی دیکھا تھا
جب میں قومی کے لحاظ سے بوڑھا ہوں مگر عمر کے لحاظ سے ادھیٹر عمر کو پہنچنے والا ہوں۔اور
لغت کے لحاظ سے تو ادھیڑ عمر کو پہنچا ہوا ہوں۔میں نے ان کو بھائی ، شاگرد، ماتحت اور افسر
کی حیثیت سے دیکھا اور ہر حالت میں مجھ پر جو اثر ہوا وہ اچھا ہی اثر تھا۔اور میں نے ان
کو ہر حالت میں دوسروں سے ممتاز پایا۔بحیثیت استاد کے اور بحیثیت اس کے کہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے یہ کام میرے سپرد کیا گیا کہ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو ان کی غلطیوں کی
طرف توجہ دلاؤں۔میں انہیں غلطیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور سختی سے بھی توجہ دلاتا
ہوں۔مگر کبھی میرے وہم و گمان میں بھی یہ نہیں آیا کہ ہماری جماعت کے لوگ دوسروں
کے مقابلہ میں کسی لحاظ سے گرے ہوئے ہیں یا ان کے برابر ہی ہیں۔بلکہ میں نے ہمیشہ
یہی پایا کہ ہماری جماعت کے لوگ دوسروں کے مقابلہ میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں اور
ایسی حالت میں ہیں جو دوسروں میں نہیں پائی جاتی۔اور ہمارے نو جوانوں کی بھی یہی
حالت ہے۔کیا بلحاظ دینی قربانیوں کے، کیا بلحاظ دینی کاموں میں حصہ لینے کے اور کیا
بلحاظ نظام کا احترام کرنے کے۔پس وہ فقرہ جو میں نے سنا اس لئے میرے لئے تکلیف دہ
نہ تھا کہ اس کا کوئی مفہوم درست تھا۔بلکہ اس لئے کہ اس شخص کو اس قسم کا فقرہ منہ سے
نکالنے کی جرات کیوں ہوئی۔میرے خیال میں اس کی وجہ وہ ذہول کے ایام تھے جو پچھلے
چند سالوں میں گزرے کہ ہمارے نوجوانوں نے دینی کاموں میں پورے طور پر حصہ نہیں
کیا۔وہ دنیا جس میں ہم بستے ہیں ایسی ہے کہ جو چیز لوگوں کو نظر آئے اس کے وہ قائل
ہوتے ہیں اور جو نظر نہ آئے اس کا انکار کر دیتے ہیں۔غیر تو غیر میں نے احمدیوں سے سنا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں کوئی خاص قربانی نظر نہیں آتی اور ایسے لوگوں کو
کے مونہوں سے سنا جن پر غیر مخلص ہونے کا فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا۔میں سمجھتا ہوں وہ مخلص
ہیں مگر ان کی نگاہ اتنی محدود بلکہ ان کا نقطہ نگاہ اتنا متعصبانہ تھا کہ انہوں نے اپنے نزدیک
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
380
جلد اول
قربانی کے متعلق ایک نقطہ مد نظر رکھا اور اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہ پا کر کہہ ہے
آپ کی زندگی میں قربانی نظر نہیں آتی۔یہ نہیں کہ ایسے لوگ سینکڑوں ہیں یا بیسیوں ہیں۔لیکن اگر ایک بھی ہے تو اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ ایک فدائی کی نگاہ سے بھی ایسی باتیں
پوشیدہ رہ سکتی ہیں۔وہ تعلق جو جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہے اور وہ تعلق
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جماعت سے ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے اگر ایک شخص
بھی جس کے ایمان پر ہم الزام نہ لگا سکیں اور جس کے اخلاص پر حرف گیری نہ کر سکیں ،
جسے شرارتی اور جھوٹا نہ کہہ سکیں ایسی بات منہ سے نکالتا ہے تو معلوم ہوا انسان کا زاویہ نگاہ
ایسا ہے کہ نمایاں چیز بھی اس سے اوجھل ہو سکتی ہے۔غرض دنیا اس طرح چلتی ہے کہ ہر شخص ہر چیز کونہیں دیکھ سکتا بلکہ ہر شخص ایک خاص
دائرہ کے اندر دیکھتا ہے اور جو چیز اس دائرہ سے باہر ہو وہ اس کی نظر سے اوجھل رہتی
ہے۔گو یا لوگ اپنی اپنی ایجاد کردہ ٹیکرس کوپ سے دیکھنا چاہتے ہیں۔جو چیز اس کے نیچے
آ جائے اسے دیکھ لیتے ہیں اور جو نہ آئے اسے نہیں دیکھتے۔اسی طرح بالکل ممکن ہے بلکہ
غالب گمان یہی ہے کہ اس شخص کی ٹیکرس کوپ کے سامنے کوئی بات آئی اور اس نے
سارے نو جوانوں پر تھوپ دی۔یا کوئی خاص خوبی اس نے مد نظر رکھی جو اسے نوجوانوں
میں نظر نہ آئی یا نوجوانوں کے کاموں کی نمائش اس کے سامنے ایسے رنگ میں نہ ہوئی جو
اسے پسند تھا۔میں اسے اپنے الزام میں غلطی پر سمجھتا ہوں اور ایک منٹ کے لئے بھی یہ سمجھ نہیں سکتا
کہ وہ صحت پر ہے۔مگر باوجود اس کے میں یہ بھی کہتا ہوں کہ ہمارے نو جوانوں نے ایسے
کاموں میں جو سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں پچھلے ایام میں کم حصہ لیا ہے۔مجھے تمہارے
اخلاص میں شبہ نہیں مگر کئی طبائع ایسی ہیں جو دل کے اخلاص کو نہیں دیکھ سکتیں بلکہ ان کی نظر
ظاہر پر ہوتی ہے۔اگر انہیں کم نظر آئے تو جھٹ فتوی لگا دیتی ہیں کیونکہ وہ محتاج ہیں اس
بات کی کہ ان کی محدود نظر کے سامنے کوئی چیز لا کر رکھی جائے تب وہ دیکھیں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
381
جلد اول
اس دفعہ آپ لوگوں کا جمع ہو کر قادیان آنا اور مولوی رحمت علی صاحب کو دعوت دینا
ثبوت ہے اس بات کا کہ آپ لوگوں میں وہ زندگی پائی جاتی ہے جو احمدیت کے ذریعہ
حاصل ہوتی ہے۔اور یہ زندگی موجود رہے گی۔اگر میری آنکھوں کے سامنے کوئی ایسی چیز
بھی آ جائے جس سے یہ ظاہر ہو کہ احمدیت میں زندگی نہیں رہی تو بھی میں یہ نہیں سمجھوں گا
کہ جو کچھ مجھے نظر آ رہا ہے وہ درست ہے کیونکہ میں خود روز غلطیاں کرتا ہوں مگر خدا تعالیٰ
کبھی غلطی نہیں کرتا۔اور خدا تعالیٰ کہتا ہے یہ جماعت زندہ رہے گی اور بڑھے گی۔پس
دوسروں کی آنکھ کا مجھے کچھ دکھانا تو الگ رہا اگر اپنی آنکھ بھی مجھے خدا تعالیٰ کے وعدوں
کے خلاف کچھ دکھائے تو میں اسے ماننے کے تیار نہیں ہوں۔لیکن وہ جو دوسروں کی حالت
کا اندازہ اپنی نظر سے کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی بشارتوں سے نہیں کرتے ان کے لئے
ضروری ہے کہ اپنی حالت سے انہیں صحیح اور درست اندازہ لگانے کا موقع بہم پہنچایا
جائے۔اگر ہمارے نوجوان آئندہ بھی اسی طرح دین کے متعلق اپنی دلچسپی کا اظہار کریں تو
یہی جواب کافی ہو گا ایسے لوگوں کے لئے جو اپنے دلوں میں کوئی غلط بات رکھتے ہیں۔میں
نے پہلے بھی کئی دفعہ نوجوانوں کو توجہ دلائی ہے کہ جو نوجوان پہلے یہاں رہتے تھے وہ تبلیغ
میں خوب حصہ لیتے تھے اور کوئی وجہ نہیں کہ آپ لوگ حصہ نہ لیں۔اس کے لئے جس قدر
واقفیت کی ضرورت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے حاصل ہو سکتی ہے۔ان میں ایسی للہیت اور والہیت پائی جاتی ہے کہ ان کے پڑھنے والے کے دل میں عشق کا
جذ بہ پیدا ہو جاتا ہے۔میں مطالعہ کا بہت شوق رکھنے والا ہوں اور میں نے تمام ممالک کی
کتابیں کئی اصل زبان میں اور کئی ترجموں کے ذریعہ پڑھی ہیں۔میں نے روسیوں،
فرانسیسیوں، جرمنوں، انگریزوں ، چینیوں ، جاپانیوں، امریکنوں کی کتابیں پڑھی ہیں۔اور باوجود اس کے کہ میں نے دیکھا ہے بعض لوگوں نے بڑی بڑی علمی تحقیقا تیں کی ہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک سادہ فقرہ جذبہ اور اللہ تعالیٰ کی محبت سے ایسا بھرا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
382
جلد اول
ہوا ہوتا ہے کہ اس کے سامنے سب فلسفے اور سب تحقیقا تیں بیچ نظر آتی ہیں۔اگر آپ لوگ
تبلیغ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے علم کی ضرورت ہے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابوں میں مل سکتا ہے۔وہ علم جس کی آپ لوگوں کو ضرورت ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابوں سے باہر نہیں۔کیونکہ وہ قرآن کریم کی تفسیر ہیں اور ہمارے لئے سارا علم کی
قرآن میں ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں نو جوانوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کی
طرف اتنی توجہ نہیں جتنی ہونی چاہئے۔میں نے دیکھا ہے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کسی کتاب کی چند سطریں پڑھتا ہوں تو حقائق و معارف کے دریا بہنے لگ جاتے ہیں۔اس وقت میں حیران ہو جا تا ہوں کہ ان معارف کو قلم بند کروں یا کتاب پڑھوں۔میں کسی
کتاب کے چند صفحے پڑھ کر ایک رو میں بہہ جاتا ہوں۔کئی دفعہ مجھے اس بات پر خوشی ہوئی
کہ میں نے کوئی نئی بات نکالی۔مگر جب دیکھا تو وہ بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی
تحریر میں موجود پائی۔گو وہ لوگوں کی نظر سے پوشیدہ تھی اور میری نظر سے بھی اس سے پہلے
پوشیدہ تھی۔دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں قرآن کریم کی طرح غیر محدود
حقائق اور معارف رکھتی ہیں۔میں قرآن کریم کی بھی بھی تلاوت نہیں کر سکتا۔اپنے آپ
کو مجبور کر کے رمضان میں کچھ لمبی تلاوت کر لیا کرتا ہوں۔مگر بارہا ایسا ہوا ہے کہ میں نے
تلاوت شروع کی تو ایک ہی آیت پر رُک گیا اور اسی کو دہرا دہرا کر اس کے حقائق اور
معارف سے لطف حاصل کرتا رہا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں ہیں
اگر نو جوان ان کی طرف توجہ کریں تو بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اس ترتیب سے باتیں بیان فرماتے ہیں جو انسانی فطرت چاہتی ہے۔فلسفیانہ طرز پر نہیں۔عام طور پر نوجوان اس رنگ کو پسند کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دن رات جن
کتابوں سے انہیں واسطہ پڑتا ہے وہ ایسی ہی ہوتی ہیں اور یہ طرز ان کی عادت میں داخل
ہو چکی ہوتی ہے۔مجھ پر امریکن کتاب بہت گراں گزرتی ہے کیونکہ میں نے ولایت کی
انگریزی میں مطالعہ جاری رکھا ہے۔امریکہ کے بڑے بڑے اعلیٰ پایہ کے رسالے منگائے
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
383
جلد اول
گئے مگر میں انہیں دلچسپی سے نہ پڑھ سکا۔کیونکہ ان کی انگریزی جدا گانہ طرز کی ہوتی ہے جو
شاق گزرتی ہے۔ان کا طرز بیان اور ہوتا ہے اور مجھے اور طرز کی عادت ہے۔چونکہ کالجوں میں ایک خاص رنگ ہوتا ہے اس لئے اس کے خلاف جو کچھ ہوا سے
پسند نہیں کیا جاتا۔کارلائل کے متعلق لکھا ہے اس نے رسول کریم ﷺ کی بہت تعریف کی۔لیکن جب اس نے قرآن پڑھا تو کہہ دیا میں اپنی تعریف واپس لیتا ہوں کیونکہ قرآن میں
کوئی ترتیب نہیں بکھری ہوئی باتیں ہیں۔دراصل خدا تعالیٰ کی کتاب فطرتِ انسانی کے
مطابق ہوتی ہے۔جیسے جیسے جذبات ابھرتے اور جو راہ اختیار کرتے ہیں اسے مدنظر رکھتے
ہوئے ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔چونکہ عام لوگوں سے یہ ترتیب جو فطرتی ہے دب گئی ہے اس
لئے انہیں گراں گزرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں بھی اصل فطرت کا
لحاظ رکھا گیا ہے۔جو شخص اصل فطرت ابھار کر انہیں پڑھے اسے عین فطرت کے مطابق ہر
ایک بات نظر آئے گی۔اس وقت میں اسی پر تقریر ختم کرتا ہوں کیونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا ہے اور امید
ہے کہ آپ لوگوں
کو کچھ اور سنانے کا موقع ملے گا۔آپ لوگ چونکہ آئے ہیں اس لئے
کوشش کروں گا اور موقع بھی دوں۔اس وقت میں اسی بات پر ختم کرتا ہوں مگر اس کا یہ
مطلب نہیں کہ یہ بات جو آپ سے کہی گئی ہے معمولی ہے دوسرے موقع پر کوئی زیادہ بڑی
بات کہی جائے گی۔اگر آپ لوگ اسی پر عمل کریں تو یہی بہت بڑی ہے۔“
(الفضل 26 نومبر 1929ء)