مکرم جناب سیٹھ ابو بکر ایوب صاحب پریزیڈنٹ جماعت احمدیہ سماٹرا کی قادیان سے سماٹراکے لئے روانگی

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
384
جلد اول
مکرم جناب سیٹھ ابوبکر ایوب صاحب پریذیڈنٹ جماعت
احمد یہ سماٹرا کی قادیان سے سماٹرا کے لئے روانگی
10 جنوری 1930ء کو جناب سیٹھ ابوبکر ایوب صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ
سماٹرا نے سماٹر اروانگی سے ایک دن قبل احباب سے ملاقات کی غرض سے ایک دعوت چائے
کا انتظام کیا جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی بھی شامل ہوئے۔مکرم ابوبکر صاحب کی
تقریر کے بعد حضور نے تشہد ، تعوذ اور تلاوت سورۃ فاتحہ کے بعد جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل
ہے۔گو میز بانی کا فرض تو ہم لوگوں کے ذمہ تھا لیکن چونکہ سیٹھا ابو بکر صاحب کی خواہش
تھی کہ میں انہیں موقع دوں کہ وہ ان دوستوں کو جمع کر کے ان کا شکر یہ ادا کر سکیں جنہوں
نے کسی نہ کسی رنگ میں ان کا یہاں آنا ان کے لئے مفید بنایا ان سے ہمدردی اور محبت کا
اظہار کیا اس لئے میں نے انہیں اجازت دے دی۔اس وقت ابو بکر صاحب نے اپنی
زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور باوجود اس کے کہ ہم ان کی زبان نہ سمجھتے تھے
اگر مولوی رحمت علی صاحب ان کی تقریر کا ترجمہ نہ کرتے تو بھی ان کے الفاظ نہایت قیمتی
تھے۔آپ لوگ جانتے ہیں ایک شاعر اپنی نازک خیالیوں کو کوئل کی کوکو میں پڑھتا اور
اس کی آواز میں اپنے لئے پیغام سنتا ہے۔وہ بلبل کی آواز میں ایک معنی پاتا ہے اور قمری
کی صدا اسے ایسے مطالب کی طرف راہ نمائی کرتی ہے جو الفاظ میں ادا نہیں ہو سکتے۔پھر
شاعر کے بعد شاعر دنیا میں آتا ہے، غزل گو کے بعد غزل گو آتا ہے وہ سارے کے سارے اپنا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
385
جلد اول
زور صرف کرتے ہیں باوجود اس کے کہ دوسرے انسانوں کی نسبت اعلیٰ درجہ کے لستان
اور ادیب سمجھے جاتے ہیں جس قدر ہماری زبان کے الفاظ کے ذخائر ہیں وہ ان کے قبضہ
میں ہوتے ہیں اور جس طرح ایک ماہر فنون جنگ آلات کو مناسب موقع پر استعمال کرتا
ہے اسی طرح ایک شاعر اور غزل گو بھی الفاظ کے ذریعہ اظہار مطالب کرتا ہے۔مگر تمام
ترانوں اور تمام غزل گویوں کے بعد ہر ایک شاعر یہی کہتا ہوا گزر جاتا ہے کہ کوئل کی کوکو،
قمری کی صدا اور بلبل کی آواز کا مفہوم ادا نہیں ہو سکا۔اس سے ظاہر ہے کہ انسانی نفس کی گہرائیوں میں کسی تحریک سے جو خیالات اٹھتے ہیں
ان کے اظہار کے لئے مروجہ الفاظ کافی نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے ادا کرنے کی وہ بے تاب
حرکتیں اور بے معنی صدائیں ہی متحمل ہو سکتی ہیں جو بغیر قبضہ اور تصرف کے آپ ہی آپ
ظاہر ہوتی ہیں۔پس اگر ایک شاعر طلیق اللسان ہوتے ہوئے، الفاظ کے استعمال کرنے کی پوری
قدرت رکھتے ہوئے ، باوجود گہرا مطالعہ رکھنے کے، باوجود طبیعت پر پورا پورا زور ڈالنے
کے باوجود تنہائی اور خلوت میں کوشش کرنے کے باوجود ویرانوں اور جنگلوں میں اس
مضمون پر غور کرنے کے پورے طور پر اسے ادا نہیں کر سکتا اور یہی کہتا ہوا گزر جاتا ہے کہ
میں جو کچھ کہنا چاہتا تھا وہ نہ کہہ سکا تو مولوی رحمت علی صاحب یا کسی اور سے کس طرح ممکن
تھا کہ ابو بکر صاحب کے جذبات اور احساسات کو پورے طور پر بیان کر سکتا۔اور اس بات
کی امید ہی کس طرح کی جا سکتی تھی لیکن ان کی آواز بے اثر نہ رہی اور نہ بے اثر رہ سکتی
تھی۔اگر کوئل کی کوکو ، بلبل کی صدا اور قمری کی آواز کوئی معنی اور مطلب رکھتی ہے اور سننے
والے کے دل میں اثر پیدا کرتی ہے تو دور دراز سے آنے والے ایک بھائی کی آواز
جس کے الفاظ خواہ ہم سمجھ نہ سکیں کیوں ہم پر اثر نہ کرے گی۔گو مولوی رحمت علی صاحب
نے ان کی تقریر کا ترجمہ کر دیا ہے مگر میں سمجھتا ہوں اس ترجمہ سے بہت زیادہ قیمتی تھی وہ
وہ
آواز، وہ لہجہ اور وہ تاثر جوابو بکر صاحب کے چہرہ سے ظاہر ہو رہا تھا۔اور جو یادگار کے طور پر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
386
جلد اول
قائم رہیں گے۔اور ہم کہہ سکتے ہیں ہمارے ایمان میں ان کی وجہ سے اسی طرح زیادتی
ہوئی ہے جس طرح ان کے ایمان میں قادیان آنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ قادیان ایک نبی کا قائم کردہ مرکز ہے، اس میں بھی شبہ نہیں کہ قادیان اس زمانہ
کے مامور کا مولد اور مدفن ہے، اس میں بھی شبہ نہیں کہ دنیا کی آئندہ بہبودی کے لئے خدا
تعالیٰ نے اسے منتخب کیا ہے۔اس لئے یہاں اخلاص اور تقویٰ کی راہ سے ہر آنے والا
اپنے ایمان میں زیادتی پاتا ہے۔مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ اس کا آنا ہمارے لئے بھی جو
قادیان میں رہتے ہیں ایمان کی زیادتی کا باعث ہوتا ہے۔ہم نے ان تمام مدارج کو
دیکھا جن میں سے قادیان آج تک گزرا۔ہم نے اُس وقت بھی قادیان کو دیکھا جب یہ بہت
اونی حالت میں تھا۔اُس وقت بھی دیکھا جب لوگ یہاں آتے اور آ کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے آگے اس لئے گریہ وزاری کرتے کہ ہمارے علاقہ میں کوئی احمدی
نہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیغام حق کے پہنچانے کے لئے جو
کوششیں کیں انہیں دیکھا۔پھر ان جوابوں کو بھی دیکھا جو مخالفوں کی طرف سے آپ کو
دیئے جاتے۔پھر سب سے زیادہ اثر کرنے والی آواز کو جو خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
اٹھائی گئی تھی بے اثر ہو کر لوٹتے دیکھا۔ہم نے اس صدا کو جو خدا تعالیٰ نے دنیا کو گونجا
دینے کے لئے بلند کی ایک وقت اس طرح بے کار ہوتے دیکھا گویا وہ کسی نہایت ہی ادنی
ہستی کی طرف سے بلند کی گئی ہے۔مگر پھر اس آواز سے باریک ترنم کو دلوں میں جنبش
کرتے بھی دیکھا۔آہستہ آہستہ لوگوں کو اس کی طرف مائل ہوتے دیکھا۔غرض ہر قدم جو
ترقی کی طرف بڑھا اسے دیکھا۔اور ہر آنے والے کل میں برکتوں اور رحمتوں میں ترقی
دیکھی۔حتی کہ ملکوں کے بعد ملک اور عالموں کے بعد عالم متاثر ہوتے دیکھے۔مگر یہ ساری
ترقیات ان کلمات کی برکات تھیں جو آج سے پچاس سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام پر نازل ہوئے تھے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا
"
66
اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔1

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
387
جلد اول۔اب باہر سے یہاں آنے والوں کو یہ بات نظر آتی ہے کہ یہاں ترقیات اور رحمتوں
کا خزانہ ہے مگر ہم نے اس خزانہ کو اپنی آنکھوں سے بڑھتے اور زیادہ ہوتے دیکھا۔پس
اس لذت کو ہمارے دل ہی جانتے ہیں۔جب کسی غیر ملک سے کوئی شخص یہاں آتا اور
اس بات کا امیدوار ہوتا ہے کہ ہمارے ذریعہ اپنے ایمان کو ترقی دے تو اس کے ایمان کی
ترقی ہماری باتیں سننے اور یہاں کی حالت دیکھنے کے بعد ہوتی ہے مگر ہمارے ایمان کی
ترقی اس کی شکل کو دیکھتے ہی ہو جاتی ہے۔باہر سے آنے والا شخص سمجھتا ہے ہم اس کے
استاد اور معلم ہیں۔لیکن ہم اس کے معلم پیچھے بنتے ہیں اور وہ ہمارے لئے پہلے استاد بنتا
ہے۔جب ہم اسے اخلاص سے قادیان میں داخل ہوتے دیکھتے ہیں تو وہ کلمات ہماری
آنکھوں کے سامنے پھر جاتے ہیں جنہیں دنیا ناممکن قرار دیتی تھی۔پس جب کوئی شخص پہلے
یکہ سے اترتا تھا اور اب ریل گاڑی سے اترتا ہے تو اس کی شکل دیکھتے ہی وہ ہمارا استاد
ہوتا ہے اور ہم اس کے شاگرد۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ چاہتا ہے تو ہم اس کے استاد بنتے
ہیں اور وہ ہمارا شاگرد۔گویا یہ استاد شاگرد کا تعلق با ہمی ہے۔ہم ہی باہر سے آنے والے
ހ
کے استاد نہیں ہوتے بلکہ وہ بھی ہمارا استاد ہوتا ہے۔ابوبکر صاحب نے جس اخلاص کا اظہار کیا ہے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کے
اس اخلاص کو قائم رکھے اور اسے ترقی دے اور ان کی ساری قوم میں پیدا کرے۔وہ اپنی
قوم کے لئے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے رسول ہو کر جائیں۔جس طرح
پہلے مسیح کے رسول گئے تھے۔بلکہ ان سے بہت بڑھ کر برکتوں اور نصرتوں کے ساتھ
جائیں۔کیونکہ ہمارا مسیح پہلے مسیح سے بہت بڑھ کر ہے۔دنیا اس وقت کفر اور الحاد میں
بھٹک رہی ہے۔مذہب سے غفلت اور بے پرواہی پائی جاتی ہے۔ہر طرف تاریک بادل
رات کی ظلمت کی طرح چھائے ہوئے ہیں۔محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم ہی انہیں پھاڑ سکتا
ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ابوبکر صاحب اور دوسرے اصحاب کو جو سماٹرا سے
یہاں آئے ہیں سورج کی طرح روشنی عطا کرے تا کہ وہ اپنے ملک کی تاریکی دور کر سکیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
388
جلد اول
اور ظلمت کے بادلوں کو پھاڑ دیں۔میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے دل کی محبت
رائیگاں نہ جائے گی بلکہ نتیجہ پیدا کرے گی۔ہندوستان کے بعد جو ملک جلد جلد اس بات
کے لئے قدم بڑھا رہا ہے کہ احمدیت قبول کرے اور بحیثیت قوم اور ملک احمدیت کا جھنڈا
بلند کرے وہ انہی کا ملک ہے۔مبارک ہیں ان کی کوششیں جو امید دلاتی ہیں کہ اگر وہ
جاری رہیں تو ہندوستان کے بعد ان کے ملک کا نمبر ہو گا جو احمدیت میں ترقی کرے گا۔بے شک اور ممالک ایسے ہیں جہاں ان سے پہلے احمدیت پھیلی۔مثلاً افغانستان ہے
جہاں کے لوگوں نے احمدیت کے لئے بہت قربانی کی۔پھر افریقہ کے بعض علاقے ہیں
جہاں احمدیت پھیل رہی ہے۔مگر جو چیز ان کے ملک میں نظر آتی ہے وہ اسے خاص طور پر
ممتاز کر رہی ہے۔افغانستان میں اس وقت تک بحیثیت جماعت ترقی نہیں ہوئی بلکہ
انفرادی ترقی ہے۔افراد چاہے ہزاروں ہوں یا لاکھوں لیکن افراد ہی ہیں۔ابھی تک وہ
ملکی مشکلات کی وجہ سے جماعت کی شکل نہیں اختیار کر سکے۔اسی طرح افریقہ کے علاقوں
میں بھی ترقی ہو رہی ہے مگر ابھی تک وہاں ایسا جوش نہیں پایا جاتا کہ وہاں کے لوگ اپنے
پاؤں پر آپ کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ان میں ابھی تک یہ بات نہیں پائی جاتی کہ
مرکز سے تعلق پیدا کر کے ایسی قابلیت حاصل کریں کہ خود اپنے ملک کے لئے راہ نما بن
سکیں۔ابھی ان کی حالت چھوٹے بچوں کی سی ہے۔ہم ان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں
اور امید رکھتے ہیں کہ وہ بڑے ہو کر اپنا بوجھ آپ اٹھا سکیں گے۔لیکن فی الحال کام کے
لحاظ سے گو وہاں پہلے سے تبلیغ شروع ہے مگر سماٹرا اور جاوا ان سے آگے نکل رہے ہیں اور
کچھ بعید نہیں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں وہاں ہندوستان کی طرح جماعتیں قائم ہو جائیں اور
مشرق بعید میں احمدیت پھیلانے کا موجب ہوں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے اور جو کوششیں انہوں
نے شروع کی ہیں انہیں بڑھاتا جائے۔میں اپنے کل جانے والے بھائی کے لئے دعا کرتا
ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری خواہش کوشش اور دعا ان کے ساتھ ہوگی۔میں

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
389
جلد اول
دوستوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی میرے ساتھ مل کر ان کے لئے دعا
کریں۔“
(الفضل 17 جنوری 1930ء)
1: تذکرہ صفحہ 81 ایڈیشن چہارم 2004 ء

آج 10 میں سے 10 باقی