مرکزی مبلغین کی طرف سے مکرم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماٹرا اور حضرت حکیم فضل ارحمان صاحب مبلغ مغربی افریقہ کی دعوت
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
390
جلد اول
مرکزی مبلغین کی طرف سے مکرم مولوی رحمت علی صاحب
مبلغ سماٹرا اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ
مغربی افریقہ کی دعوت
مکرم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماٹرا اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب مبلغ مغربی افریقہ
کی قادیان آمد پر مرکزی مبلغین نے 28 جنوری 1930 ء کو ان کے اعزاز میں دعوت کا
اہتمام کیا جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے کی
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔نہ تو وقت اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی میرے گلے کی حالت ایسی ہے کہ کوئی
لمبی تقریر کر سکوں مگر حکیم فضل الرحمن صاحب نے اس وقت جو ایک بات مبلغین سے کہی
ہے کہ وہ وہاں جائیں اس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کچھ کہہ دینا مفید ہو گا۔ہمارے مبلغین
کے پاس نہ تو اتنا سرمایہ ہے کہ وہ آپ ہی آپ وہاں جاسکیں اور نہ ہی انہیں کوئی ایسے
پیشے آتے ہیں جن کی مدد سے وہ وہاں رہ سکیں۔اس طرح تو وہی لوگ کر سکتے ہیں جو باہر
رہتے اور خاص خاص پیشے جانتے ہیں۔باقی رہی سلسلہ کی حالت سو اگر چہ یہ ضروری ہے
کہ ہم سب جگہ جائیں لیکن مقدم یہ ملک ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پیدا ہوئے۔اس ملک کی ضروریات کو ایک حد تک پورا کرتے ہوئے اور کلی طور پر فی الحال
ضرورتوں کو پورا کرنا تو بہت مشکل ہے ایک انسان کے لئے ایک معلم بلکہ ایک کے لئے کئی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
391
جلد اول
معلموں کی ضرورت ہوتی ہے مگر بحصہ رسدی اس ملک کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے
ابھی اتنی گنجائش نہیں کہ باہر زیادہ مبلغین بھیجے جاسکیں۔سوائے اس کے کہ کسی ملک کے
متعلق یہ امید ہو کہ وہ بہت جلد اپنا بوجھ اٹھانے کی قابلیت پیدا کر لے گا۔اور اس وقت
ایسے ممالک صرف جاوا اور سماٹرا ہی نظر آتے ہیں اس لئے سردست میں نے سماٹرا کے
دوستوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ فی الحال ایک اور مبلغ انہیں دیا جائے گا، تا ایک مشن جاوا
میں بھی قائم ہو سکے۔اور ایک تیسرے کے لئے بھی جلد کوشش کی جائے گی۔لیکن بقیہ
ممالک میں ذاتی قابلیت پیدا ہونے یا پھر ہمارے اندر طاقت آجانے کے بعد ہی مشن کا
کام بڑھایا جا سکتا ہے۔ہاں ایک اور صورت جو مفید ہو سکتی ہے یہ ہے کہ وہاں کی جماعتیں
کچھ نوجوان جو نہ تو اتنے بڑے ہوں کہ کسی کا اثر قبول ہی نہ کر سکیں اور نہ اتنے چھوٹے
ہوں کہ یہاں آ کر اداس ہو جائیں بلکہ درمیانی عمر یعنی 16 ، 17 سال کے ہوں چندہ
کر کے ان کے لئے کرایہ فراہم کر دیں۔جس میں ہو سکتا ہے کہ اگر کمی رہے تو کچھ امداد ہم
بھی دے دیں یہاں بھیجیں۔وہ یہاں آ کر تعلیم حاصل کریں۔یہاں کی زبان سیکھیں۔تحریرات کا مطالعہ کریں۔اخبارات خود پڑھ سکیں۔پھر اس کے بعد اپنے ملک میں جا کر
کام کریں۔ایسے لوگ بھی اگر چہ ہمارے مبلغین کے قائم مقام تو نہیں ہو سکتے لیکن ان کا
باز وضرور بن سکتے ہیں اور تبلیغ میں مدد دے سکتے ہیں۔بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں لوگ اپنوں کے منہ سے سن کر مانتے ہیں اور
بعض غیر ممالک کے لوگوں سے سن کر مانتے ہیں لیکن یہ بات انسانی فطرت میں داخل ہے کہ
اس پر اپنے کی بات زیادہ اثر کرتی ہے۔جبھی تو قرآن کریم نے بار بار رَسُولٌ مِّنْ
اَنْفُسِكُمْ فرمایا ہے کہ ہم نے تمہارے اندر سے تمہارے لئے رسول مبعوث کیا۔باہر کا آدمی ممکن ہے کسی قوم کے لئے مفید ہو سکے مگر اتنا نہیں جتنا اپنا ہوسکتا ہے۔بعض
لوگ نادانی سے اجرائے نبوت پر اعتراض کرتے ہیں حالانکہ وہ سمجھتے نہیں کہ جب
قرآن کریم نے تسلیم کیا ہے کہ انسان اپنے اندر والے کی بات زیادہ مانتا ہے اور ادھر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
392
جلد اول
اسلام ساری دنیا کے لئے آیا ہے تو ضروری ہونا چاہئے کہ مختلف حصص عالم میں ایسے
کل پیدا ہوں تا سب قوموں میں ان کا اپنا داعی ہو سکے۔جب شریعت مکمل ہو چکی ہے تو
صلى الله
ظلی نبوت کا سلسلہ ضرور ہونا چاہئے تا مختلف قوموں میں رسول کریم ﷺ کے نائب پیدا
ہوں کیونکہ لوگوں کو تسلی ہو کہ خدا کی باتیں براہ راست اپنی زبان میں ہم نے سن لی
ہیں۔اس پر کہا جا سکتا ہے کہ صرف ہندوستان میں ہی ظلی نبی کیوں آیا ؟ لیکن ابھی کیا
معلوم ہے کہ دنیا میں کتنے تغیرات ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اس کلام کے لحاظ سے کہ روحانی فیوض کے دروازے بند نہیں ہوئے کیا تعجب ہے کہ مختلف
اوقات اور مختلف اقوام میں ایسے مامورین پیدا ہوں جن کا پیدا ہونا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ
نے کئی اور سامان پیدا کر کے بھی مختلف ممالک کو مشرف کر دیا ہے۔مِنْ أَنفُسِكُمْ کے
صرف یہی معنے نہیں ہوتے کہ اس قوم سے ہی وہ ضرور ہو بلکہ حاکم یا ماتحت کے متعلق بھی
یہ الفاظ بولے جاتے ہیں۔جیسے فرعون کی طرف حضرت موسیٰ علیہ السلام مبعوث کئے گئے
حالانکہ وہ اس کے ماتحت قوم سے تھے۔اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انگریزوں کے لئے بھی ہیں اور ہندوستان کے لئے بھی ، پھر ترکی الاصل ہونے کے لحاظ
سے ایرانیوں کے لئے اور ترکستان کے لئے بھی ہیں اور افغانستان کے لئے بھی۔کیونکہ
وہ دراصل ہندوستان کا ہی حصہ ہے۔ان ممالک میں سے صرف ہندوستان کی آبادی
33 کروڑ ہے۔اور باقی ممالک کو شامل کر لیا جائے تو قریباً نصف دنیا ہو جاتی ہے۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ نصف دنیا کو مشرف کر دیا گیا۔اس طرح
دنیا کا تھوڑا حصہ باقی رہ جاتا ہے۔اور ممکن ہے بعض آنے والے مامورین کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو پیشگوئیاں ہیں ان کے مطابق باقی دنیا میں
مامور پیدا ہوں۔پس اللہ تعالیٰ کے کلام سے مستنبط ہوتا ہے کہ کسی قوم میں اس کے اپنے
آدمی کا خاص اثر ہوتا ہے۔اس لئے اگر مختلف ممالک کے طالب علم یہاں آ کر تعلیم
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
393
جلد اول
حاصل کریں اور پھر ہمارے مبلغین کے لئے نائب بن کر کام کریں تو بہت مفید ہو سکتا ہے
اور یہی ذریعہ ہے جس سے بیرونی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں وگرنہ یہاں سے اتنے آدمی
بھیجنے کے لئے بہت اخراجات درکار ہیں جنہیں فی الحال مرکز برداشت نہیں کر سکتا۔"
الفضل 11 فروری 1930ء)
1: التوبة: 128